ایک چیلنج جو مجھے اور آپ کو رمضان اور رمضان کا یہ آخری جمعہ دیتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 نومبر 1972ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1972ء
ایک چیلنج جو مجھے اور آپ کو رمضان اور رمضان
کا یہ آخری جمعہ دیتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1972ء
غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے، جمعہ اور رمضان کا یہ مضمون بہت لمبا ہو گیا ہے ابھی میں نے
ایک اور بات بھی کہنی ہے ) آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔اوروہ یہی قبولیت دعا کا تعلق ہے۔رمضان کا جمعہ
بالخصوص یہ آخری جمعہ ہمیں یہ پینج دیتا ہے اور کہتا ہے، اگلے سال میں پھر آؤں گا تو دیکھوں گا تم نے روحانی طور
پر ترقی کی ہے یا نہیں؟ پس رمضان کا مہینہ تو اب گزرا چاہتا ہے۔اس میں قبولیت دعا کی جود کان کھلی تھی ، یہ ہر
جمعہ کو کھلتی رہے گی۔جس میں روحانی اجر اور ثواب اللہ کے فضل اور اس کی رحمتیں قسم قسم کی برکتیں اور نعمتیں
میسر آئیں گی۔مگر ہر انسان اپنے اپنے اعمال اور مجاہدہ کے مطابق انہیں حاصل اور روحانی حسن کو دو بالا کر سکے
گا۔غرض رمضان میں اور پھر ہر جمعہ کے دن روحانی بھوک کی سیری کا انتظام کیا گیا ہے۔ایک چیلنج جو مجھے اور آپ کو رمضان اور رمضان کا یہ آخری جمعہ دیتا ہے، وہ اس دفعہ اکٹھا ہو گیا
ہے۔ہم ہر سال یکم نومبر تحر یک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتے ہیں۔چنانچہ اب اس جمعہ نے ہمیں
یہ پینج دیا کہ پچھلے سال سے آگے بڑھ کر دکھاؤ۔یعنی یہ جمعۃ المبارک ہمیں یہ کہہ کر جا رہا ہے کہ میں
اگلے سال آؤں گا اور دیکھوں گا کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے برکتوں اور نعمتوں کے جو سامان پہلے سے
زیادہ مہیا کئے تھے، ان میں سے تم نے کتنا حصہ پایا ؟
اس چیلنج پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورا اترنے کی توقع کے ساتھ میں آج تحریک جدید کے انتالیسویں
اور انتیسویں اور آٹھویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔تحریک جدید کے تین دفتر ہیں۔یکم نومبر سے دفتر اول کا
انتالیسواں، دفتر دوم کا انتیسواں اور دفتر سوم کا آٹھواں سال شروع ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔چار سال ہوئے ، میں نے اس وقت کے حالات کے مطابق اور گزشتہ سالوں میں تحریک جدید
کی مالی قربانیوں کا جائزہ لے کر جماعت کے سامنے ایک ٹارگٹ رکھا تھا۔اور وہ یہ تھا کہ اندرون پاکستان
تحریک جدید کا چندہ سات لاکھ نوے ہزار روپے تک پہنچ جانا چاہیے۔ویسے تو تحریک جدید کا مجموعی بجٹ
یعنی تحریک جدید کی ساری دنیا کی آمد جب اکٹھی کی جائے تو وہ کم و بیش پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔جس
829

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 نومبر 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں آپ کا یعنی پاکستان کی جماعتوں کا چندہ اس وقت بہت کم ہے۔اس لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ
تحریک جدید کا چندہ سات لاکھ نوے ہزار روپے تک پہنچ جانا چاہیے۔لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔تا ہم اس کی
چند وجوہ ہیں۔گزشتہ چار سال میں ملک میں جو حالات گزرے ہیں، جب ان کا جائزہ لیتا ہوں تو میں اپنے
دل کو حمد کے جذبات سے معمور پاتا ہوں۔آپ کے خلاف میرے دل میں غصہ نہیں پیدا ہوتا۔تحریک جدید کے دفتر اول کے چونتیسویں سال یعنی 68-1967ء میں دفتر دوم اور سوم کو بھی ملا
کراندرون پاکستان تحریک جدید کا چندہ پانچ لاکھ ، پچاس ہزار روپے تھا۔اور اس سے اگلے سال یعنی
1968-69ء میں چھ لاکھ تمہیں ہزار تک پہنچ گیا۔یعنی اسی ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔اور یہ بڑا خوشکن اضافہ
تھا۔پھر اس سے اگلے سال یعنی 70- 1969ء میں یہ چندہ چھ لاکھ، میں ہزار سے بڑھ کر چھ لاکھ، پینسٹھ
ہزار روپے تک پہنچ گیا۔مگر اس سے اگلے سال یعنی 71-1970ء میں یہ رقم چھ لاکھ، پینسٹھ ہزار سے گر کر چھ
لاکھ، ارتمیں ہزار روپے پر آگئی۔کیونکہ ملک میں ہنگاموں کی وجہ سے بڑا شور مچ گیا۔جلوس اور سٹرائیکس ،
گھیراؤ اور جلاؤ کی ایک جنونی کیفیت تھی، جو قوم پر طاری ہوگئی۔لیکن اتنے بڑے ہنگاموں اور اس قدر
جنونی کیفیت کے باوجود تحریک جدید کے چندوں میں صرف ستائیس ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی۔اور میں
سمجھتا ہوں، یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ورنہ ملکی حالات تو بڑے دگر گوں تھے۔چنانچہ ملک میں سٹرائیکس
وغیرہ کا سلسلہ ایک حد تک اب بھی جاری ہے۔کوئی کہ سکتا ہے کہ ملکی سٹرائیکس کا تحریک جدید کے چندوں
کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اس کا تعلق ہمارے تاجروں کے ساتھ ہے اور اس کا تعلق ہمارے دوستوں کے
ساتھ ہے، جو کارخانوں میں ملازم ہیں اور اس کا تعلق ان چیزوں کے ساتھ ہے، جو کارخانوں میں بنتی ہیں
یا نہیں بنتیں۔ہڑتالوں کی وجہ سے جب پیداوار کم ہوگی تو ملک کی آمد بھی مجموعی طور پر کم ہو جائے گی۔پیداوار اور آمد ایک ہی چیز کی دو شکلیں اور دوز دیئے ہیں۔ہم ایک کو پیداوار اور دوسرے کو آمد کہہ دیتے
کو
ہیں۔بہر حال ہنگاموں اور ہڑتالوں کی وجہ سے جہاں ملکی معیشت تباہ ہوتی ہے۔وہاں تحریک جدید اور
جماعت کے دوسرے چندوں پر بھی اثر پڑتا ہے۔مگر ان غیر تسلی بخش حالات کے باوجود تحریک جدید کے
پچھلے سال یعنی 72-1971ء میں چھ لاکھ، چھتر ہزار روپے کی آمد ہوئی۔حالانکہ اس میں مشرقی پاکستان کا
چندہ شامل نہیں ہے۔گو ہماری دعائیں ہیں کہ خدا کرے ملک کے دونوں حصے پھر سے ایک ہو جائیں۔لیکن بظاہر حالات ہی کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ تحریک جدید کا جو چندہ مشرقی پاکستان کی جماعتوں کی طرف
سے آتا تھا، وہ نہیں آسکا اور نہ آ سکتا تھا۔ویسے ہم امید رکھتے ہیں اور غیر ممالک مثلاً انگلستان سے مختلف
830

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ03نومبر 1972ء
ذرائع سے ہمیں خبریں بھی مل رہی ہیں کہ مشرقی پاکستان کی جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ان ہنگاموں کو
اور وحشتوں کے باوجود مالی قربانیاں بھی دے رہی ہے، وہاں نئی سے نئی جماعتیں بھی قائم ہو رہی ہیں، نئے
احمدی بھی ہورہے ہیں۔چنانچہ اس قسم کی خوشکن خبریں جب انگلستان یا دوسرے ممالک میں پہنچتی ہیں تو یہ
ایک قدرتی بات ہے کہ وہاں کے دوست ہمیں بھی اس خوشی میں شامل کرتے ہیں اور ان کے حالات لکھ
بھیجتے ہیں۔غرض مشرقی پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات کے باوجود پچھلے سال تحریک جدید کا چندہ
تدریجی ترقی کے آخری سال یعنی چھ لاکھ، پینسٹھ ہزار سے بڑھ کر چھ لاکھ، چھتر ہزار تک جا پہنچا۔حالانکہ
اس میں مشرقی پاکستان کی آمد شامل نہیں ہے۔اگر وہ بھی چھ لاکھ، پینسٹھ ہزار روپے والی آمد کی طرح ہی سمجھ
لی جائے تو یہ رقم سات لاکھ ، پانچ ہزار روپے بنتی ہے۔پس اگر چہ ساری دنیا میں ایک آگ لگی ہوئی ہے لیکن چونکہ ہمارے ساتھ یہ وعدہ ہے کہ
آگ سے ہمیں مت ڈراؤ، یہ آگ ہماری غلام بلکہ ہمارے غلاموں کی غلام ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ کی اس قدرت کا مظاہرہ تحریک جدید کے چندوں میں اضافہ کی صورت میں ہوا۔لوگوں
کی آمدنیوں پر اثر پڑنا چاہیے تھا مگر اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو مجموعی طور پر یہ تو فیق عطا فرمائی کہ وہ
اس فتنہ و فساد کی آگ سے اپنی آمدنیوں کو متاثر نہ ہونے دیں۔تا کہ غلبہ اسلام کے لئے قربانیاں دینے کی
جو ذمہ داری ان پر عائد کی گئی ہے، وہ اثر انداز نہ ہو۔اور ان کی کوششوں میں کمی واقع نہ ہو۔یا اسی نسبت
سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں کمی نہ آجائے۔ویسے پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال غیر ممالک میں جماعت پر اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل نازل
ہوا ہے، جو آپ کے سامنے بھی آنا چاہیے۔اس لئے تحریک جدید کو چاہیے کہ وہ چھوٹے چھوٹے نوٹ
الفضل میں دیا کریں۔اسی طرح نصرت جہاں آگے بڑھو کی سکیم ہے۔اس سکیم کے ماتحت بہت سے کام ہو
رہے ہیں۔اس الہی سکیم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے پیار اور اس کی رحمت کے عجیب نظارے ہم آئے روز
دیکھتے رہتے ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ نظارے جماعت کے سامنے آنے چاہئیں۔تا کہ وہ بھی شکر ادا
کریں اور دل کی گہرائیوں سے الحمد للہ کا ورد کریں۔اور دین کی راہ میں بشاشت کے ساتھ مزید قربانیاں
دینے کے لئے تیار ہوں۔بہر حال سات لاکھ، پانچ ہزار کی رقم بھی ٹارگٹ سے کم ہے۔اس میں پچاسی ہزار روپے کا فرق
ہے۔اس لئے دوستوں کو چاہیے کہ وہ ٹارگٹ تک پہنچنے کے لئے اس کمی کو اس نئے سال میں پورا کرنے کی
831

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 نومبر 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
کوشش کریں۔میں بھی کوشش اور دعا کروں گا۔آپ بھی دعا ئیں کریں۔میری کوشش اور دعائیں کرنے کا یہ
مطلب نہیں کہ آپ دعا ئیں نہ کریں۔آپ دعا ئیں بھی کریں اور کوشش بھی کریں۔اور میں کوشش بھی
کروں گا اور دعائیں بھی کروں گا تا کہ یہ ٹارگٹ پورا ہو جائے۔میں پہلے بھی کئی دفعہ توجہ دلا چکا ہوں کہ تحریک جدید میں چندوں کی کمی کو پورا کرنے کی اصل ذمہ
داری دفتر سوم پر عائد ہوتی ہے۔کیونکہ یہ نیا دفتر ہے اور اس کے قیام پر ابھی سات سال گزرے ہیں۔اس
دفتر نے آگے چل کر دفتر دوم کی قائم مقامی کرنی ہے اور پھر دفتر اول کی قائم مقامی کرنی ہے۔دفتر اول میں
شامل ہونے والوں میں سے کچھ دوست ہر سال وفات پا جاتے ہیں۔بعض دوست ایسے بھی ہوتے ہیں،
جن کی پانچ، پانچ ہزار روپے آمد تھی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے ان کی آمد کم ہوگئی ہے۔اس کمی کو تو وہ خدا تعالیٰ
کے پیار میں شاید برداشت کر لیتے ہوں۔لیکن ان میں سے اکثر وفات پا جاتے ہیں اور اس میں نہ میرا اختیار
ہے اور نہ آپ کا اختیار ہے۔پس اگر چہ دفتر اول نے اپنے وقت پر تحریک جدید کے چندوں میں خاطر خواہ
اضافہ کیا۔مگر طبعی اثرات کی وجہ سے مشکل یہ بن گئی کہ دفتر اول کا چندہ گرتے گرتے 68-1967ء میں (اس
سے پہلے کے اعداد وشمار میرے پاس نہیں ہیں) ایک لاکھ، پچپن ہزار روپے پر آ گیا۔پھر تین سال بعد
1971-72ء میں ایک لاکھ، پنتالیس ہزار روپے رہ گیا۔ان تین چار سال میں دس ہزار روپے کی کمی بتاتی
ہے کہ بعض دوست وفات پاگئے یا بعض پنشن پر آگئے اور آمد کم ہوگئی یا بڑھاپے کی وجہ سے تجارت کرنا چھوڑ
دی اور اپنے بیٹوں سے کہہ دیا کہ وہ کاروبار سنبھالیں۔ایسی صورت میں تحریک جدید کا چندہ ان کے بیٹوں
کے حساب میں لکھا جائے گا۔لیکن ایسے بوڑھے دوستوں کی آمدنی تو بہر حال کم ہو جاتی ہے۔اس طرح ان کا
چندہ بھی۔ایسے دوستوں سے تو پھر تھوڑے سے چندے کی توقع کی جاسکتی ہے۔یعنی وہ اپنے جیب خرچ یا
اس آمد سے جو وہ اپنے لئے علیحدہ کر لیتے ہیں، اس میں سے ہی چندہ دے سکتے ہیں۔اس لئے ان حالات
میں 68-1967 ء اور 72-1971 ء کے درمیانی عرصہ میں دفتر اول کے چندوں میں دس ہزار کی کمی، کوئی اتنی
بڑی کمی نہیں ہے۔عام حالات میں اس سے زیادہ کمی واقع ہونے کا اندیشہ تھا۔ویسے تو خدا تعالیٰ دس
آدمیوں کو بھی اگر یہ توفیق عطا کرے کہ وہ اس دفتر میں پچاس گنا زیادہ چندہ دیں تو یہ فرق دور ہو جائے گا۔اس لئے میں یہ نہیں کہتا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے باہر ہے، میں یہ کہتا ہوں کہ انسانی زندگی کا یہ معمول ہے
کہ کچھ عرصہ زندگی گزارنے کے بعد ہر انسان پر بڑھاپا آتا ہے اور پھر موت آتی ہے۔اس لحاظ سے دفتر اول
بظاہر کمی کی طرف جارہا ہے اور پچھلے سالوں میں عملاً کمی واقع بھی ہو چکی ہے۔832

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1972ء
پھر دفتر دوم جو مالی قربانی کے لحاظ سے 28 سال گزار چکا ہے، اس میں دوستوں نے ہمت کی
ان کا چندہ چار لاکھ ، پچپن ہزار تک پہنچ گیا ہے۔جبکہ 68-1967ء میں تین لاکھ ، چون ہزار روپے تھا۔گویا
دوست ان چند سالوں میں قریباً 99 ہزار کی حد تک آگے بڑھے ہیں اور انشاء اللہ سات، آٹھ یا دس سال
میں اور آگے بڑھیں گے۔اور پھر یہ دفتر دفتر اول کی جگہ لے لے گا۔دفتر سوم نے چونکہ دفتر دوم کی جگہ لینی ہے، اس واسطے اگلے آٹھ ، دس سال میں دفتر دوم کا چندہ
ساڑھے چار اور چھ لاکھ کے درمیان پہنچنا چاہیے۔ساڑھے چار لاکھ روپے کے قریب تو ہماری یہ موجودہ
نسل پہنچ گئی ہے۔اگلی نسل اپنی تعداد کے لحاظ سے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں اپنی آمد کے لحاظ سے
بہر حال بڑھے گی۔انشاء اللہ تعالی۔تو پھر اس لحاظ سے ان کا تحریک جدید کا چندہ بھی بڑھے گا۔بہر حال
اب اس سال کی میں بات کر رہا ہوں، اس میں دفتر سوم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک جدید کے چندوں
میں اضافہ کریں اور اسے مقررہ ٹارگٹ تک لے جائیں۔یعنی مجموعی چندہ ان کی کوشش سے یا مجھے یوں کہنا
چاہیے کہ ٹارگٹ تک لے جانے کے لئے بڑی کوشش ان کی ہونی چاہیے۔تا کہ اس سال تحریک جدید کے
چندوں کی رقم سات لاکھ نوے ہزار تک پہنچ جائے۔اس میں کچھ دفتر دوم بھی حصہ دار ہوگا۔دفتر اول کے
لئے تو بظاہر مشکل ہے۔بعض دفعہ استثنائی حالات میں اللہ تعالیٰ معجزہ دکھا دیتا ہے، یہ اور بات ہے۔ہم عاجز اس کے مستحق تو نہیں مگر اس نے ہمیں اپنی رحمتوں کے لئے چنا ہے، اس لئے ہمارے
دلوں میں تقویت پیدا کرنے کے لئے اور ہمارے چہروں پر بشاشت پیدا کرنے کے لئے وہ معجزے دکھاتا
ہے اور کہتا ہے، تم میری راہ میں تھوڑا دیتے ہو اور میں تم پر بہت فضل نازل کرتا ہوں۔اس لئے تم میری راہ
میں اور دو۔تا کہ تم میرے فضلوں کے مزید حقدار اور وارث بنو۔ایک اور بات میں مختصر یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ دفتر نے مجھے لکھا ہے کہ سابقہ تعامل یہ ہے کہ 31
امان یعنی 31 مارچ تک وعدے آتے رہتے ہیں مگر تحریک جدید کا بجٹ مشاورت سے کئی مہینے پہلے تیار ہونا
چاہیے اور وہ 1 3 دسمبر تک تیار ہوتا ہے، اس لئے وعدہ کی تاریخ بدل دینی چاہیے۔میں سمجھتا ہوں کہ وکیل
المال اول کی رائے درست ہے۔اس طرح کام میں سہولت پیدا ہوگی۔کام تو وہ پہلے بھی کرتے تھے اور
اب بھی کریں گے۔لیکن ان کی سہولت کے پیش نظر بالفاظ دیگر اپنے احمدی بھائی اپنے دوسرے بھائیوں کی
سہولت کے مد نظر اپنے وعدے 31 دسمبر سے پہلے دفتر وکالت مال تحریک جدید میں بھجوادیں۔تا کہ ان کے
کام میں سہولت پیدا ہو جائے اور آسانی کے ساتھ وہ اپنے بجٹ وغیرہ تیار کر سکیں۔یہ کوئی مشکل بات
833

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 نومبر 1972ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نہیں۔آپ بعض لوگوں کو چھ مہینہ کا عرصہ کیوں دیتے ہیں؟ آپ سوچیں گے ، آپ کو شرم آئے گی۔آپ
غصہ کے خط لکھیں گے کہ پہلے تاریخ کیوں نہیں بدلوائی؟ بہر حال 31 دسمبر تک یہ وعدے دفتر وکالت مال
میں پہنچ جانے چاہئیں۔میں اس سلسلہ میں دو جماعتوں کو اچھی مثال کے طور پر اپنے بھائیوں کے سامنے رکھنا چاہتا
ہوں۔ایک اسلام آباد کی جماعت ہے۔سات لاکھ نوے ہزار کے ٹارگٹ کے مطابق ان کے حصہ میں،
جور تم آئی تھی، وہ انہوں نے ادا کر دی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔دوسری کراچی کی
جماعت ہے۔انہوں نے بذریعہ تار اطلاع دی ہے کہ سال رواں کے تحریک جدید کے وعدوں کی سوفی
صدی وصولی کرلی ہے۔وہ کچھ رقم بھجوا چکے ہیں اور باقی ماندہ بھجوار ہے ہیں۔ٹارگٹ کے لحاظ سے جور قم
ان کے حصہ میں آتی تھی ، وہ انہوں نے ادا کی ہے یا نہیں؟ اس کا تو تار میں ذکر نہیں۔تاہم اس وقت جب
کہ اکثر جماعتوں کی ادائیگی سو فیصد نہیں ہوئی۔انہوں نے چھ مہینے پہلے تحریک جدید کا وعدہ سو فیصد پورا کر
دیا ہے۔فجزاهم الله تعالى خيراً۔دیسے تحریک جدید کا نیا سال یکم نومبر سے شروع ہوتا ہے۔یہ تو کچھ سہولتیں جماعت کے مختلف
چندوں کی وصولی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جماعت کو دی گئی تھیں۔بہر حال ایسی جماعتیں چند ایک ہی ہیں،
جو وقت سے پہلے سو فیصد ادائیگی کر دیتی ہیں۔اس سلسلہ میں کراچی کی جماعت قابل ذکر ہے۔ان کی
طرف سے سال رواں کا وعدہ ایک لاکھ سولہ ہزار کا تھا۔اب انہوں نے نیا وعدہ ایک لاکھ، ہیں ہزار روپے
کا بھجوایا ہے۔اسی طرح لاہور کی جماعت ہے، راولپنڈی کی جماعت ہے، پشاور کی جماعت ہے۔پانچ،
سات بڑی بڑی جماعتیں ہیں، جو تحریک جدید ( اور دوسرے چندوں کا بھی ) بڑا بوجھ اٹھاتی ہیں۔اب مثلاً
تحریک جدید کے سال رواں کے بجٹ میں سے ایک لاکھ ، سولہ ہزار روپے کا بجٹ کراچی نے پورا کیا ہے۔جو پاکستان میں تحریک کے چندوں کے سارے بجٹ کا قریباً پانچواں حصہ ہے۔گویا میں فیصد بوجھ صرف
کراچی کی جماعت نے اٹھا لیا ہے۔ان کے علاوہ بھی بہت سی جماعتیں نومبر تک یہ چندہ ادا کرسکتی ہیں یا کم
از کم دسمبر سے پہلے دے سکتی ہیں اور ان کو دینا چاہیے۔تاہم اگر بر وقت ادائیگی نہیں ہوتی تو اس میں ان کا اتنا قصور نہیں جتنا لینے والوں کا قصور ہے۔دفتر انہیں یاد دہانی نہیں کراتے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے یوں ہی بلا وجہ ”ذکر“ کی نصیحت نہیں فرمائی۔خدا تعالیٰ نے مختلف پہلوؤں سے مختلف محاورے استعمال کر کے مختلف مضامین کے ضمن میں ”ذکر“ کا لفظ
834

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1972ء
استعمال کر کے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ تم لوگوں کو یاد دلاتے رہا کرو۔کیونکہ بعض دفعہ ایک انتہائی مخلص
انسان بھی سستی کر جاتا ہے۔پس ذکر یعنی یاد دہانی کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ جس آدمی کو یاد دہانی کرائی جا
رہی ہے، اس کے اندر اخلاص نہیں ہے۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس کو ذکر کی یاددہانی کرنے
کی نصیحت کی گئی تھی ، اس نے اس حکم پر عمل نہیں کیا۔پس یہ ایک چیلنج ہے، جو رمضان کا یہ آخری جمعہ ہمیں دے کر رخصت ہو رہا ہے۔ہمیں یہ بھی کہا
گیا ہے کہ زمانے کے لئے بھی دعا کرو۔چنانچہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ زمانے
کو برا بھلا نہ کہو۔جس کا مطلب یہی ہے کہ زمانے کو اچھا کہو۔اس کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ زمانے سے کہو، تیرا
شکریہ ! چنانچہ اس کے متعلق حدیث میں ایک معنی یہ بھی بیان ہوئے ہیں کہ زمانہ کوئی چیز نہیں، اصل تو خدا
تعالیٰ ہی ہے۔پس جب اصل خدا تعالیٰ ہی ہے تو پھر زمانہ کو برا بھلا نہ کہو کے مقابل پر آئے گا۔الحمد للہ
پڑھو۔اور الحمد للہ ان نعمتوں کو دیکھ کر پڑھی جاتی ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتی ہیں۔پھر یہ بھی
ایک حقیقت ہے کہ ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کی رضا کی تلاش میں ایک گروہ ، ایک جماعت
کوشاں ہوتی ہے اور وہ مجاہدہ میں مصروف ہوتی ہے۔غرض جس زمانہ میں رضائے الہی اور محبت الہی کے
حصول کے لئے انسانوں کی ایک جماعت کی جماعت (اگر چہ کبھی چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی بڑی ہوتی ہے
لیکن کوئی زمانہ اس سے خالی نہیں ہوتا ) جب کوشاں ہوتی ہے، اس کے لئے مجاہدہ کر رہی ہوتی ہے تو اس
زمانہ کوتم کیسے برا کہو گے؟ چنانچہ اس معنی کے اعتبار سے ہم یہ کہیں گے کہ زمانہ کے لئے بھی دعائیں کرو۔پس ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اے آج کے یوم الجمعة! تیرے اندر زندگی گزارنے والی وہ جماعت جو خدا
تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے، خدا کرے کہ تیرا وجود دن کے لحاظ سے ان کے لئے
ایک بابرکت دن بنے۔جس میں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے
والے ہوں۔اے خدا تو ایسا ہی کر“۔مطبوعه روزنامه الفضل 22 نومبر 1972ء)
835

آج 10 میں سے 10 باقی