مرکز سے دوری اخلاص کی کمی اور ایثار و قربانی سے بے پرواہی پر منتج نہیں ہوتی۔ پیغام بنام جماعت احمدیہ جزائر فجی

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
پیغام بنام جماعت احمد یہ جزائر فینی
مرکز سے دوری اخلاص کی کمی اور ایثار وقربانی سے بے پرواہی پر منتج نہیں ہوتی
پیغام بنام جماعت احمدیہ جزائر فنی
تشہد وتعوذ کے بعد حضور نے فرمایا:۔ونجی میں بسنے والے احمدی بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مرکز احمدیت سے آپ کے جزائر کا فاصلہ ہزاروں میل کا ہے۔لیکن صرف آپ ہی مرکز سے
اتنے فاصلے پر
نہیں، مغربی افریقہ میں بسنے والے احمدی بھی ہزاروں میل کے فاصلہ پر ہیں۔اسی طرح
امریکہ میں بسنے والے احمدی، آپ سے بھی زیادہ فاصلہ پر بستے ہیں۔پس محض مرکز سے دوری اخلاص کی
کمی اور ایثار اور قربانی سے بے پرواہی پر منتج نہیں ہوتی۔بلکہ فاصلے محبت اور پیار سے اخلاص اور ایثار سے
سکڑ جاتے اور زائل ہوتے جاتے ہیں۔جو محبت، جو ایثار اور غلبہ اسلام کے لئے جو جوش میں نے مغربی
افریقہ کے افریقین احمدیوں میں پایا ہے، اگر ویسا ہی اخلاص اور جوش ساری دنیا کے احمدیوں میں ہو
جائے ، آپس میں پیار کرنے لگیں، بنی نوع انسان کی خدمت پر کمر بستہ ہو جائیں اور اگر اللہ تعالیٰ کے حقوق
کو بھی اسی طرح ادا کریں، جس طرح انہیں اس کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین اور وصیت کی گئی
ہے تو غلبہ اسلام کی جو ہم اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جاری کی ہے، اس کے اور بھی
زیادہ خوش کن نتائج بہت جلدی ہماری آنکھوں کے سامنے آجائیں۔اور اپنی زندگیوں میں ہم غلبہ اسلام
کی آخری فتح اور آخری غلبہ کے ایام اپنی آنکھوں سے دیکھنے لگیں۔ہماری روح انہیں محسوس کرنے لگے اور
ہماری خوشیوں کی کوئی انتہانہ رہے۔کیونکہ اسی میں ہماری خوشی اور مسرت ہے۔یہ دنیا اور اس دنیا کے اموال اور دنیا کی مسرتیں اور لذتیں حقیقی نہیں ، ابدی بھی نہیں ہیں۔ابدی
اور حقیقی مسرت تو اللہ تعالیٰ کے پیار میں انسان کو ملتی ہے۔اور اسی کی طرف رجوع کر کے اس کے پیار کو
ہمیں حاصل کرنا چاہیے۔آج اس نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو معبوث کر کے ہمیں یہ وعدہ دیا ہےکہ تم نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم
کے اس موعود عظیم روحانی
837

پیغام بنام جماعت احمد یہ جزائر فجی
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
فرزند کی باتوں کو سنو اور غلبہ اسلام کی جو ہم اس نے جاری کی ہے، اس میں حصہ لو۔معمولی حصہ نہیں بلکہ
انتہائی حصہ۔ساری دنیا کی لذتوں اور دولتوں کو بھول کر اس حقیقی لذت اور حقیقی ودیت کی تلاش کرو، جس کا
تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔پس اگر تم حقیقی معنی میں پورے اخلاص کے ساتھ خدا کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرو
گے اور توحید حقیقی پر پوری طرح قائم ہو جاؤ گے اور بے نفس محبت اسلام سے کرو گے اور قرآن کریم کی عظمت
کو دلوں میں بٹھاؤ گے اور خدا کی رضا کے متلاشی رہو گے اور خدا کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
عظمت ساری دنیا کے دل میں بٹھانے کی کوشش کرو گے تو اپنے لئے اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لو گے۔اگر یہ نہیں کرو گے تو دنیا تو تباہی کی طرف جارہی ہے، تم اس قافلے کے ساتھ کیوں شامل ہونا
چاہتے ہو، جس کے لئے ہلاکت مقدر ہو چکی ہے؟ تم اس جماعت میں پوری طرح اور اخلاص سے کیوں
رہنا نہیں چاہتے کہ جس کے لئے دنیا کی عزتیں اور آخرت کی عزتیں مقدر ہو چکی ہیں؟ اور جو پیدا ہی اس
لئے کئے گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمتوں، اپنے فضلوں اور پیار سے نوازے۔خدا آپ کو بھی اور ہمیں بھی اور دنیا میں ہر جگہ بسنے والے احمدیوں
کو بھی یہ توفیق عطا کرے۔یہ
سب احمدی انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی لحاظ سے بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگیں اور جو کام اللہ تعالیٰ نے
ان کے سپرد کیا ہے ، خدا کی رضا کے لئے وہ اس کام میں ہمہ تن مشغول رہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو پائیں اور
ابدی جنتوں کے وہ وارث ہوں۔آمین اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔السلام علیکم۔مطبوع روزنامه الفضل 08 نومبر 1972ء)
838

آج 10 میں سے 10 باقی