ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا کوئی کھیل تو نہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر 1972ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
"
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1972ء
ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا، کوئی کھیل تو نہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر 1972ء۔پس اگر ہم نے یہ امید رکھنی ہو کہ ہر احمدی اس عظیم ذمہ داری کو اٹھانے اور نباہنے کے
قابل ہوگا ، جواللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی خاطر اس کے کندھوں پر ڈالی ہے تو یہ امید بھی پوری ہو سکتی ہے کہ
جب جماعت اجتماعی رنگ میں اور ہر احمدی کو انفرادی طور پر جتنی اللہ تعالیٰ نے طاقت اور قوت بخشی ہے،
اس کے مطابق اس کی انتہائی نشو ونما ہو۔اس وقت انسان پر انتہائی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ساری دنیا میں
اسلام
کو غالب کرنا، کوئی کھیل تو نہیں۔ساری دنیا میں کسی مذہب کو غالب کرنا ، یہ صرف مسلمان پر فرض ہوا۔کیونکہ پہلے مذاہب تو ساری دنیا کے لیے تھے ہی نہیں۔چھوٹے چھوٹے شہروں کے لیے، پھر علاقوں کے
لئے اور پھر ملکوں کے لئے انبیاء آئے۔جیسے جیسے حالات بدلتے رہے، اللہ تعالیٰ کی حکمت نے جو تقاضہ کیا،
وہ اسے پورا کرتے رہے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام سے پہلے کوئی ایسی جماعت یا گروہ یا قوم نہیں
گزری کہ جس کی ذمہ داری ہو کہ وہ مذہب کو ساری دنیا میں پھیلائے اور غالب کرے۔یہ ذمہ داری امت
مسلمہ پر پہلی اور آخری دفعہ ڈالی گئی۔اور اسی لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں، جو
بنی نوع انسان
کو بلند تر رفعتوں تک لے گئے۔پس ہم پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو
غالب کریں۔جس قوم کی اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، اس کے افراد کیا چھوٹے ، کیا بڑے کیا مرد اور کیا
عور تیں صحت کے لحاظ سے سب سے زیادہ اچھے ہونے چاہئیں۔"
یہ مہینہ عام دعاؤں کے علاوہ خصوصی دعائیں کرنے کا مہینہ ہے۔ایک خاص دعا ہوتی ہے
اور ایک عام دعا ہوتی ہے۔مثلاً عام دعا ئیں تو میں ہر نماز میں کرتا ہوں۔مثلاً جماعت کی پریشانیوں کی
دوری کے لئے ، بیماروں کی صحت کے لئے ، تنگ دست دوستوں کی فراخی رزق کے لئے دعا کرتا رہتا
ہوں۔لیکن ان عام دعاؤں کے علاوہ بعض مواقع پر خاص دعا ئیں بھی کرنی پڑتی ہیں۔دسمبر کا مہینہ آج
شروع ہورہا ہے۔اس میں جلسہ سالانہ کے لئے خاص دعائیں کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا جلسہ دنیا کے
عام جلسوں کی طرح نہیں ہے۔بلکہ یہ اس عظیم جدو جہد کا ایک ضروری حصہ ہے، جو آج غلبہ اسلام کے لئے
839

اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جاری ہے۔یعنی تکمیل اشاعت ہدایت بذریعہ ان عاجز بندوں کے۔پس ہمارا سالانہ جلسہ تربیت کے لیے
اجتماعی بندھنوں کو مضبوط کرنے کے لئے بڑی مفید چیز ہے۔اس کی بڑی اہمیت ہے۔یہ اتنا بڑا اجتماع ہوتا
ہے، اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو تو کسی نہ کسی کو ہزار پریشانیاں، دکھ اور تکلیفیں پہنچ سکتی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے ہمیں عام طور پر تکلیف سے محفوظ رکھتا ہے“۔"
ابھی پیچھے افریقہ کے ایک ملک میں بعض متعصب عیسائی کیتھولکس کی سازش کے نتیجہ میں
ہمارے بعض کلینک بند ہو گئے تھے۔وہاں سے دوستوں نے مجھے گھبراہٹ کے خطوط لکھے۔بہر حال اصل
ذمہ داری تو امام کی ہوتی ہے۔دوست تو طبعاً گھبرا جاتے ہیں کہ دو مہینے ہو گئے ہیں، کلینک بند پڑے ہیں۔ڈاکٹروں کو تنخواہ دے رہے ہیں، میل نرسز کو تنخواہ دے رہے ہیں، حکومت کہتی ہے ، آج فیصلہ کریں گے ، کل
فیصلہ کریں گے۔میں نے کہا، آرام سے بیٹھیں۔ایک دوست تو بہت زیادہ تیز تھے۔ان سے میں نے کہا،
حضرت یوسف علیہ السلام نے خواب کی جو تعبیر کی تھی، وہ تم پڑھ لو۔چنانچہ ان کا مجھے خط آیا کہ میں امیر
صاحب سے پوچھوں گا کہ وہ کیا تعبیر تھی ؟ اس خواب کی تعبیر یہ تھی کہ سات سال کماؤ گے اور سات سال کھاؤ
گے۔میں نے کہا تم سمجھو کہ یہ وہ زمانہ ہے، جو حضرت یوسف علیہ السلام کے وقت میں اس قوم پر آیا تھا کہ
پہلے کمائے ہوئے سے کھانا پڑا تھا۔خدا تعالیٰ نے تمہارے مال میں برکت دی اور خدا تعالیٰ نے جو دیا،
اسے بیٹھ کر آرام سے کھائیں گے۔ان کی مخالفتوں کے مقابلہ میں ہمارا کام صبر دکھانا ہے۔وہ سمجھتے کہ دو
مہینے نکے بیٹھیں گے، چار مہینے نکے بیٹھیں گے، جب تنخواہیں دیتے دیتے تنگ آجائیں گے تو کہیں گے، کسی
اور ملک میں چلے جاتے ہیں۔میں نے کہا، آرام سے بیٹھے رہو، کتنی دیر تک وہ ہمیں ستاتے رہیں گے۔آخر
کار ہمارا صبر پھل لایا۔چند دن ہوئے ، خط آیا ہے کہ حکومت نے نو مہینے کے بعد کلینک کھولنے کی اجازت
دے دی ہے۔چنانچہ میرا یہ عزم تھا کہ سوائے اس کے کہ حکومت ان کو حکما اپنے ملک سے باہر نکال دے،
ڈاکٹر کو وہاں سے نہیں بلائیں گے۔کیونکہ جب ملک چھوڑنے کا حکم مل جائے تو پھر تو کوئی شخص اس ملک میں
رہ نہیں سکتا۔میں نے دوسرے ملکوں کو اطلاع بھی دے دی تھی۔لیکن میں نے کہا، اس سے ورے ورے
سال، دوسال، تین سال تک بیٹھے رہو۔اس سے مخالفین کو پتہ لگ جائے گا کہ تم میں کتنی سکت ہے۔وہ
مقابلہ کر کے دیکھ لیں گے کہ کسی چیز میں بھی اور کسی میدان میں بھی شکست کھانے کے لئے احمدی پیدا نہیں
ہوا۔چنانچہ نو مہینے کے بعد اجازت دے دی۔اس سے ہمیں کیا فرق پڑا؟ لیکن ان کو یہ پتہ لگ گیا کہ اسلام
کے ساتھ کوئی آسان مقابلہ نہیں ہے۔840

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1972ء
غرض عیسائیوں کی سازش ناکام ہوگئی اور ان کو سمجھ آگئی۔انہوں نے ہمارے کلینک کے متعلق
عجیب اعتراض کر دیئے تھے۔ایک یہ اعتراض تھا کہ لکڑی کی میز پر ڈاکٹر کیوں آپریشن کرتا ہے؟ اس کے
لئے با قاعدہ آپریشن ٹیبل ہونی چاہیے۔بندہ خدا ! اگر ڈاکٹر کے پاس اپنڈے سائنٹس کا ایک مریض درد
سے تڑپتا ہوا آئے تو کیا ڈاکٹر اس سے یہ کہے گا کہ جب تک ولایت سے میری ٹیبل نہ آجائے ، اس وقت
تک انتظار کرو؟ اس وقت تو زمین کے اوپر لٹا کر بھی آپریشن کر دینا چاہیے۔کیونکہ اس کی تکلیف کو دور کرنا ،
دراصل اس کی جان کی حفاظت کرنا ہے۔پھر یہ مطالبہ بھی کر دیا کہ اگر تم نے ان ڈور مریض رکھنے ہیں تو اگر
ہیں مریضوں کی گنجائش ہے یا نہیں چار پائیاں ہیں تو ہیں نرسیں رکھو۔خواہ کسی وقت وہاں بارہ مریض ہی
کیوں نہ ہوں۔حالانکہ یہ معیار تو امریکہ میں بھی نہیں ہے۔چنانچہ کہہ دیا کہ فی مریض ایک نرس رکھو۔تب
تمہیں اجازت دیں گے۔مگر انہوں نے یہ اعتراض کرتے ہوئے ، یہ نہ سوچا کہ ان کے اپنے بڑے بڑے
ہسپتالوں میں تو ایک وقت میں تین تین، چار چار نرسیں ہی کام کر رہی ہوتی ہیں۔اور ہم سے یہ مطالبہ کر
رہے ہو کہ فی مریض ایک نرس رکھو۔لیکن میں نے اپنے دوستوں سے کہا، ٹھیک ہے، ان سے جنگ ہے،
چلنے دو، اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔ہم نے جس سہارے کو پکڑا اور جس سہارے پر ہمارا تو کل ہے، وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات
ہے۔ہم تو ایک ادنی خادم ہیں۔ہم تو خدا کے بڑے لکھے مزدور ہیں۔وہ پہلے بھی فضل فرماتا اور ہم نالائقوں
سے کام لیتا رہا ہے، اب بھی فضل فرمائے گا۔تاہم اپنی طرف سے ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیے۔روحانی
ہتھیاروں سے ساری دنیا کا مقابلہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔دوست اس بات کو کبھی نہ بھولا کر ہیں کہ
ہمارے سامنے ایک عظیم الشان مقصد ہے، یعنی ساری دنیا میں غلبہ اسلام۔اس مقصد کے حصول میں ساری
توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور ذراذراسی بات پر آپس میں نہیں الجھنا چاہیے۔کیونکہ میدان جنگ میں تو ہر قسم کے
الجھاؤ، ہر قسم کی پریشانیوں کے باوجود بھی جذبہ اخوت قائم رہتا ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 21 مارچ 1973ء)
841

آج 10 میں سے 10 باقی