دوران سال تحریک جدید کی کارگزاری کا جائزہ ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء
دوران سال تحریک جدید کی کارگذاری کا جائزہ
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء بر موقع جلسہ سالانہ
حضور انور نے تحریک جدید کے تحت بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کا جوعظیم الشان کام ہورہا ہے،
اس کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ
گزشتہ دوسالوں میں بیرونی ممالک میں 24 سے زیادہ نئی مساجد تعمیر ہوئیں۔17 نئی
جماعتیں قائم ہوئیں۔34 مبلغین اسلام کو اس عرصہ میں تبلیغ کے لئے بیرونی ممالک بھجوایا گیا۔جبکہ 28
مبلغین فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد واپس مرکز میں تشریف لائے۔کل 31 ممالک میں اس وقت تحریک
"
66
جدید کے تحت تبلیغ اسلام کا کام سرانجام دیا جا رہا ہے"۔تحریک جدید کے تحت جو اسلامی لٹریچر شائع کیا گیا، اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے، حضور نے بتایا کہ
سواحیلی زبان میں ترجمہ قرآن کریم پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوا۔اور یوگنڈوی زبان
میں پانچ پاروں کی طباعت ہوئی۔سویڈش زبان میں قرآن کریم کے 21 پاروں کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چار کتب پانچ، پانچ ہزار کی تعداد میں انگریزی زبان میں شائع کی گئیں۔حضور علیہ السلام کی تصانیف کشتی نوح اور مسیح ہندوستان میں سپینش زبان میں زیر طبع ہیں۔جبکہ حضور علیہ
السلام کا لیکچر اسلامی اصول کی فلاسفی دو ہزار کی تعداد میں سپینش زبان میں شائع ہو چکا ہے۔حضرت مصلح
موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آٹھ اہم تصانیف انگریزی، عربی، ترکی، سواحیلی اور سپینش زبانوں میں شائع ہو
چکی ہیں یاز مرطبع ہیں۔( حضرت ) خلیفة المسیح الثالث ( رحمہ اللہ تعالیٰ) کا افریقہ کے نام محبت
اور اخوت کا پیغام انگریزی زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔اور ( حضور کا فرمودہ ) امن کا
پیغام اور حرف انتباہ یوگوسلاوین زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ بھی متعدد
کتب شائع کی گئی ہیں اور بعض کتب ترکی، فرینچ، جرمن زبانوں میں زیر طبع ہیں۔حضور نے ادارہ طباعت و اشاعت قرآن عظیم کی کارگزاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
اس ادارے کی طرف سے اس وقت تک 75,000 کی تعداد میں قرآن مجید طبع ہو چکے ہیں،
جن کی تفصیل یہ ہے۔843
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء
ترجمہ قرآن کریم انگریزی پاکٹ سائز 25,000
ترجمه قرآن کریم حمائل سائز
قرآن مجید اردو حمائل سائز
قرآن مجید ساده بطرز یسر نا القرآن
30,000
10,000
10,000
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
31,294 قرآن مجید مندرجہ ذیل ممالک میں بھجوائے جاچکے ہیں۔نائیجیریا، سیرالیون، غانا، گیمبیا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، جنوبی افریقہ، امریکہ۔حضور نے بتایا کہ۔۔۔پریس کی تعمیر کا کام ابتدائی مراحل میں شروع ہو چکا ہے۔احباب دعا کریں کے جلد
پریس لگ جائے۔تاکہ میری یہ خواہش پوری ہو سکے کہ آئندہ پانچ سال میں دس لاکھ قرآن کریم کے نسخوں
کی اشاعت کر دی جائے۔اس کے بعد حضور نے نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت اللہ تعالیٰ کے طرف سے نازل ہونے
والے فضلوں اور انعامات کا اور اس کی تائید و نصرت کے نشانات کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔حضور نے بتایا کہ
به کیم 1970ء میں مغربی افریقہ کے چھ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے اذن
کے مطابق جاری کی گئی تھی۔جب کہ اللہ تعالیٰ کا یہ منشا مجھ پر ظاہر ہوا کہ کم از کم ایک لاکھ پونڈ (جو اس وقت
کی شرح کے مطابق تیرہ، چودہ لاکھ روپیہ بنتا تھا۔) افریقہ میں اس سکیم پر خرچ کیا جائے۔اب دیکھو، اس
تنظیم میں اللہ تعالیٰ نے کتنی برکت عطا فرمائی ہے۔نصرت جہاں ریز وفنڈ میں 58,41,115 روپے کے
وعدے جو ہوئے تھے، جن سے اب تک افریقہ کے مختلف ممالک میں 16 طبی مراکز اور دس نئے ہائی
سکینڈری سکول کھل چکے ہیں۔ان طبی مراکز سے 37,825 نادار مریض اب تک بلا معاوضہ فائدہ اٹھا چکے
ہیں۔3,04,887 مریضوں نے فیس دے کر علاج کرایا۔اب تک طبی مراکز پر 17,15,829 روپے
خرچ ہوئے۔جبکہ 32,56,635 روپے آمد ہوئی۔گویا 15,40,806 روپے خالص بچت ہوئی۔اس
بچت میں سے 13,21,359 روپے دس مزید ہائر سیکنڈری سکولوں کے کھولنے پر خرچ ہوئے۔پھر بھی
2,19,447 روپے بیچ رہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ تمیں لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود دسرمایہ بھی
پورے کا پورا محفوظ رہا اور بچت کی دولاکھ روپے سے زائد رقم بھی بچی رہی۔الحمد للہ۔844
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
حضور نے فرمایا:۔""
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء
بعض دوستوں نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں جو رقم جمع ہو، اسے
کسی منافع کے کام پر لگا دیا جائے۔اور پھر اس کی جو آمد ہو، وہ افریقہ میں خرچ کی جائے۔تا کہ اصل
سرمایہ بھی محفوظ رہے۔لیکن میں نے اس مشورہ پر عمل کرنے کی بجائے ساری کی ساری رقم افریقہ میں رہنے
والوں کی خدمت پر لگادی۔کیونکہ میرے سامنے اللہ تعالیٰ کا ارشاد تھا کہ
مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةٌ
(البقرة)
میں نے اپنے رب کریم پر بھروسہ کرتے ہوئے سارا سرمایہ خرچ کر دیا۔اور اپنے رب سے ایسی
تجارت کی ، جس میں ضائع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ
اصل سرمایہ بھی محفوظ رہا اور دولاکھ سے زائد رقم کی بچت بھی ہوگئی۔اور اس طرح خدا نے جو تمام خزانوں کا
اصل مالک ہے، ہماری حقیر کوششوں میں غیر معمولی برکت ڈال دی۔پھر خدا نے یہ بھی فضل کیا ، احمدی
ڈاکٹروں کے علاج میں بھی خاص برکت ڈالی اور ان کے ہاتھوں سے لاعلاج مریضوں کو شفا بخشنے کے
بکثرت معجزے ظاہر ہوئے۔جو بجائے خود ایک نشان ہے۔تقریر کے آخر میں حضور نے احباب جماعت کو یہ خوشخبری سنائی کہ
نائیجیریا کی حکومت نے ہماری جماعت کو وہاں پر براڈ کاسٹنگ سٹیشن کھولنے کی اجازت
دے دی ہے۔الحمد للہ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 09 جنوری 1973ء)
845