ہمارے سپرد اللہ تعالی نے ساری دنیا کی امت واحدہ بنانے کا کام کیا ہے ۔ تقریر فرمودہ 31 مارچ 1972ء برموقع مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
ہمارے سپر اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کو امت واحدہ بنانے کا کام کیا ہے
تقریر فرمودہ 31 مارچ 1972ء بر موقع مشاورت
د میں نے پہلے بھی غالباً ایک خطبہ میں کہا تھا کہ یہ تو عارضی چیز ہے۔میرا اور آپ کا نقطہ نگاہ
یہ تو نہیں کہ بنگلہ چلا گیا۔اور جو بنگلہ اب کہلاتا ہے، یعنی مشرقی پاکستان وہ ہم سے کٹ گیا اور نہ جانے کیا ہو
گیا۔ہمارے سپرد تو اللہ تعالیٰ نے یہ کام کیا ہے کہ مشرقی پاکستان ہی نہیں ، ہمیں تو افریقہ کے سارے
ممالک ، امریکہ میں بسنے والوں ، یعنی شمالی اور جنوبی امریکہ میں بسنے والوں اور یورپ میں بسنے والوں اور
جزائر میں رہائش رکھنے والوں کو امت واحدہ یعنی ایک قوم بنادینا ہے۔اور وہ اللہ تعالٰی کے فضل اور اسی کی
اور
رحمت سے ایک ملک بن جائیں گے۔انشاء اللہ۔یہ تو عارضی جدائی ہے۔لیکن یہ عارضی جدائی بھی ہمارے
لئے دکھوں کا باعث ہے، خوشی کا باعث نہیں ہے۔اور ہماری یہ حالت دعاؤں کی محتاج ہے۔جو واقعہ ہو گیا
اور پاکستان میں جو انقلاب آ گیا ہے، یہ ہماری دعاؤں کا محتاج ہے۔اور یہ اس بات کا محتاج ہے کہ ہم مشرقی
پاکستان کے استحکام کے لئے قربانیاں دیں۔اپنے جذبات کی بھی ، اپنے اموال کی بھی اور اپنے اوقات کی
بھی۔پس دوست ہر وقت بیدار ہیں اور یہاں دشمن کو کامیاب نہ ہونے دیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔سات، آٹھ دن ہوئے ، میں نے مغربی پاکستان کے متعلق بھی ایک بڑی منذ رخواب دیکھی
ہے۔لیکن منذ ر خوا ہیں اس لئے دکھائی جاتی ہیں کہ انسان دعا اور صدقہ کے ذریعہ اس شر سے محفوظ رہ
سکے۔پس اپنے ملک کے لئے دعا کریں اور صدقات دیں۔آپ کو تو جماعت نے صدقات کرنے کی
عادت ڈال دی ہے۔اور نیکی کریں اور غریبوں کے دکھوں کا مداوا نہیں اور دعا کریں کہ اے خدا! ہماری ان
قربانیوں کو قبول فرما۔اور ہمارے اس ملک کو جسے تو نے غلبہ اسلام کی مہم کا مرکز بنایا ہے، ہر قسم کے فسادات
اور نقصانات سے محفوظ رکھ۔پھر ایک اور انقلاب عظیم بپا ہوا، جس میں ہم نے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے جلووں کو دیکھا یعنی
ایسے جلوے دیکھے، جنہوں نے دنیا میں ایک انقلاب عظیم بپا کیا ہے۔خوشی کی بات ہے پہلے دو تو دکھ وہ
انقلاب ہیں۔یہ خوشکن انقلاب ہے۔میں نے افریقہ میں کچھ وعدے کئے تھے اور آج سے قریباً چار سال یا
847
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس سے زائد عرصہ ہوا، میں نے تعمیر کعبہ کے مقاصد پر خطبات دیئے تھے، جو چھپ چکے ہیں۔جن کی
طرف میں نے آج کے خطبہ میں بھی اشارہ کیا ہے۔اس کے آخر میں ، میں نے کہا تھا کہ ان کے جو عملی پہلو
ہیں یعنی یہ مقاصد جو ذمہ داریاں ڈالتے ہیں، اس کے لحاظ سے بھی میں جماعت کو کچھ کہوں گا اور ان کے
متعلق کچھ پروگرام بناؤں گا۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ الہی منشاء یہی تھا کہ اس طرح وہ سامنے نہیں آئے۔لیکن بعض باتیں اس کے مطابق ہم نے شروع کر دیں۔مثلاً
الطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ
کی جو ذمہ داری تھی، وہ وقف عارضی اور تعلیم القرآن کلاس کی شکل میں ایک حد تک پوری ہو رہی
ہے۔تاہم بہت حد تک اس میں ابھی اور کام کرنے والے ہیں۔کچھ اور باتیں آجائیں گی۔مثلاً اشاعت
قرآن ہے، غیر ممالک میں تبلیغی مراکز قائم کرنا۔بیت اللہ کے اظلال ساری دنیا میں قائم کرنے کی ذمہ
داری اللہ تعالیٰ نے جماعت پر ڈالی ہے اور اب یہ ساری دنیا میں تو نہیں۔تا ہم بڑی خوشکن خبر ہے کہ تھیں
ممالک نے نصرت جہاں ریزروفنڈ میں حصہ لیا ہے اور یہ تمیں ممالک پاکستان کے علاوہ ہیں۔وہ قوم، جس کے امام مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ السلام ہوں، جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کو بڑے ہی پیارے تھے، اسی لئے اکیلے ہی آپ کے سلام کے مستحق ٹھہرے۔وہ اکیلے تھے۔ایک
احمدی بھی آپ کے ساتھ نہیں تھا۔کیونکہ ابھی بیعت لینے کا حکم نہیں ملا تھا۔ابھی اس کی اجازت نہیں ملی تھی۔اور اس وقت دو سو چوٹی کے علماء کے کفر کے فتوے موجود تھے، جو انہوں نے آپ کے خلاف لگائے تھے۔اور اس وقت احمدی کوئی نہیں تھا اور آج ساری دنیا میں اس اکیلے خدا کے پہلوان اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے
عظیم روحانی فرزند کی آواز گونج رہی ہے اور دنیا پر اپنا رعب بٹھا رہی ہے۔اور قوت اصلاح رکھتی ہے، جو
ظاہر ہورہی ہے۔یعنی وہ آواز ہر جگہ جاتی ہے۔مجھ میں اور آپ میں کیا لیاقت ہے کہ پانچ ہزار میل دور
ملکوں میں بسنے والی قوموں کی فطرت بدل دیں؟ اور وہ لوگ جو اپنے جسموں سے بھی غافل تھے اور ننگے
پھرا کرتے تھے، ان کو خدا تعالیٰ اور اس کی صفات کی معرفت حاصل ہو جائے؟ جو DARK
CONTINENT یعنی ایک تاریک بر اعظم کہلاتا تھا، جن کے جسم بھی اس ظاہری آنکھ NAKED
EYE کو کالے نظر آتے ہیں ، ان کے دل اور سینے اور دماغ نور محمدی سے اس طرح بھر جائیں کہ ان کے
اندر سے شعائیں نکل نکل کر دوسری دنیا کے لئے ہدایت کا موجب بن جائیں؟ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کے عظیم روحانی فرزند کی برکات ، جو اس نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم سےہی ہی تھیں، ان برکتوں کے طفیل وہ جو
848
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
اکیلا تھا اور دوسو مولویوں کے کفر کے فتوے اس کے گھر میں پڑے تھے، خدا تعالیٰ نے اپنی عظمت اور اپنے
جلال کے جلوے اپنی صفات کے مظاہروں میں ہمیں دکھائے ہیں۔1947ء تک تحریک جدید کے غیر ممالک کے مشنوں پر ان کے اپنے چندوں کا ایک دھیلا بھی
خرچ نہیں ہورہا تھا بلکہ باہر کے ملکوں کی جماعتوں میں مالی قربانی کے لحاظ سے زندگی تھی ہی نہیں۔اور گزشتہ
تین، چار سال سے پہلے آپ تحریک جدید کا جو چندہ دیتے تھے اور جو تحریک جدید کی زمینیں ہیں، (اس
وقت پورا تو میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ اعداد وشمار میں نے اکٹھے نہیں کروائے لیکن ) قریباً سارا بوجھ ان زمینوں
نے اٹھایا ہوا تھا۔اور پچھلے تین سال سے تحریک جدید کی زمینوں کا ایک دھیلا بھی غیر ممالک میں خرچ نہیں
ہوا۔کیونکہ وہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں اور چار سال سے چونکہ غیر ملکی سرمایہ یعنی فارن ایکھینچ
کے حصول میں کچھ دقتیں پیدا ہوگئی ہیں، اس لئے چار سال سے تحریک جدید کے چندہ کے علاوہ دوسرے
چندوں سے بھی باہر روپیہ بھیجنے کی اجازت نہیں ملی۔یعنی ایک وہ زمانہ کہ 1944 ء تک وہ ایک دھیلا بھی
اپنے پاس سے خرچ نہیں کر رہے تھے اور ایک یہ زمانہ کہ پچھلے چار سال سے وہ آپ کے ایک دھیلے کے بھی
محتاج نہیں رہے۔اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنے خزانوں کی کھڑکیاں اور دروازے کھول دیئے ہیں۔اور وہ اپنے
پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں۔پچھلے سال میں نے جو وعدے کئے تھے کہ جلد ہی فلاں جگہ ہیلتھ سنٹر ز اور سکول کھولیں گے۔اس
وقت تک دس ہائر سیکنڈری سکول ان ملکوں میں کھل چکے ہیں اور پندرہ ہیلتھ سنٹرز کے لئے وہاں احمدی ڈاکٹر
جاچکے ہیں۔اور ابھی کچھ اور ڈاکٹر زحکومت کی اجازت سے وہاں جائیں گے۔اور یہ ڈاکٹر وہاں غریبوں کا
مفت علاج کرنے کے لئے گئے تھے۔اور انہوں نے وہاں مفت علاج کیا۔ایک ایک ڈاکٹر نے ایک ایک
ماہ میں ہزار ہا غریبوں کا مفت علاج کیا۔لیکن ان کو ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ اگر تمہارے پاس کوئی امیر آدمی آ
جائے تو تم نے اس کا علاج نہیں کرنا۔انہیں یہ ہدایت بالکل نہیں تھی اور نہ ہمیں عقلاً ان کو یہ ہدایت دینی
چاہئے تھی۔ہم نے ان کو کہا تھا کہ تمہیں غریب کی ہمدردی میں ،غریب کے علاج کے لئے بھجوایا جارہا ہے۔اس کا مفت علاج کرو۔لیکن جس شخص میں جتنی طاقت ہو اور وہ تمہیں کچھ دینا چا ہے تو وہ تم لے لیا کرو۔چنانچہ بڑے بڑے امیر لوگ حتی کہ وزراء اور بعض ملکوں کے سربراہوں کے رشتہ دار ہمارے ہسپتالوں میں
آنا شروع ہوئے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے وہاں ایسا سامان پیدا کیا کہ وہاں کے
جو بڑے امیر لوگ تھے ، جن کو اچھی سے اچھی طبی امداد حاصل ہوسکتی تھی ، ان کو بھی ہمارے غریبانہ قسم کے
849
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کلینک ( ابھی تو بعض جگہیں کرایہ پر لی ہوئی ہیں) کی طرف مائل کر دیا اور وہ بھی آنے لگ گئے۔اور اس کا
نتیجہ یہ نکلا کہ غرباء کا مفت علاج کرنے کے باوجود ہمیں نقصان نہیں ہوا۔امیر لوگوں کے دل میں فرشتوں
نے تحریک چلا دی کہ تم احمد یہ کلینک میں جاؤ اور وہاں پیسے دو اور علاج کرواؤ۔اور تحریک اس طرح چلا دی
کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا عطا فرمائی۔دوست یہ بات یاد رکھیں کہ شانی اللہ تعالیٰ
کی ذات ہے، انسان کے اندر یہ طاقت نہیں کہ وہ کسی کی صحت درست کر دے۔آپ میں یہ طاقت ہے کہ
اپنے بچے کو ڈاکٹر بنا دیں۔آپ کے بچے ڈاکٹر میں یہ طاقت ہے کہ وہ کسی مریض کے لئے نسخہ لکھ دے۔آپ میں یہ طاقت ہے کہ اگر کوئی غریب ہے اور آپ کے دل میں اس کے لئے ہمدردی پیدا ہوئی ہے تو
بازار سے دوائی لا کر اسے مفت دے دیں۔لیکن آپ میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اس مریض کو شفا دے دیں۔یہ طاقت کسی انسان کو حاصل ہی نہیں۔شفاء اللہ تعالیٰ نے دینی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنی برکت اور اپنے پیار کا اس طرح اظہار فرمایا کہ بعض وہ مریض جن کو
بڑے بڑے چوٹی کے یورپین ڈاکٹروں نے ، جو بڑی بڑی ڈگریاں رکھتے تھے ، انہوں نے لاعلاج قرار
دے دیا تھا، ان کو ایک غریب دعا گو عاجز بندۂ خدا کے ہاتھوں شفا مل گئی۔اور سارے علاقہ میں ایک شہرت
اور مقبولیت پیدا ہوگئی۔اور اس پر امیر لوگوں نے بھی وہاں آنا شروع کر دیا۔اس عرصہ میں کہ جس میں
ہمارے اکثر ڈاکٹر ایسے ہیں، جن کو ابھی وہاں پہنچے ہوئے پورا سال نہیں ہوا۔ایک، دو ہیں، جنہیں بارہ
مہینے ہو گئے یا شاید ایک ڈاکٹر ایسا بھی ہے، جسے سوا سال ہو گیا ہے اور وہ ہیں بھی بوڑھے آدمی اور اس طرح
زیادہ کام نہیں کر سکے۔وہ سرجن بھی نہیں ہیں۔ہمیں وہاں ایسے ڈاکٹر ز چاہئیں، جو فزیشن اور سر جن دونوں
کام کر سکتے ہوں۔یعنی ایک ہی ہاتھ فریشن کے طور پر نسخہ لکھنے والا بھی ہو اور سرجن کے طور پر آپریشن کے
لئے نشتر پکڑنے والا بھی ہو۔غرض کوئی ڈاکٹر وہاں آٹھ مہینے سے کام کر رہا ہے، کوئی تو مہینے سے کام کر رہا ہے اور بعض اس سے
بھی کم عرصہ سے وہاں کام کر رہے ہیں۔اور جو امراء وہاں پہنچے ہیں اور انہوں نے وہاں فیس دی ہے، جس سے
ہمارے روز مرہ کے خرچ نکال کر جو خالص بچت ہوئی ہے، اس کی مقدار 48,526 پونڈ اسٹرلنگ ہے۔الحمد للہ
علی ذالک۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 20 پونڈ کے حساب سے قریباً ساڑھے نو لاکھ روپے بنتے ہیں۔اب یہ
خالص بچت ہے۔حالانکہ وہ غریبوں کا مفت علاج کرنے کے لئے گئے تھے۔البتہ امیر لوگوں کا علاج کرنے
سے انہیں منع نہیں کیا گیا تھا۔اور نہ امیروں کو اپنی طرف جذب کرنے کے لئے ابھی تک بظاہر سامان ہیں۔کیونکہ اپنے کلینک تو ابھی تک نہیں بنے ، عارضی طور پر کرایہ کے مکانوں میں شفا خانے بنارکھے ہیں۔850
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
لوگوں نے جب دیکھا کہ یہ مقبول ہورہے ہیں۔غانا میں کچھ ہندؤں نے اور کچھ عیسائیوں نے
شرارت کی ہے۔انہوں نے مل کر روکیں ڈالنی شروع کیں کہ یہ مکان تو ٹھیک نہیں ہے۔وہاں ایک
ہندوستانی ڈاکٹر صاحب ہیں، مجھے تو ان کی عقل پر حیرت آتی ہے کہ چونکہ SOPHISTICATED
یعنی اچھی بنی ہوئی آپریشن ٹیبل احمدی ڈاکٹروں کے پاس نہیں، اس لئے وہ آپریشن نہیں کر سکتے۔اب اس
سے پوچھیں، بندہ خدا اگر کوئی APPENDIX(اپنڈیکس) کا مریض چیختا ہوا، ان کے پاس آ جائے تو
کیا وہ اس کو یہ کہیں گے کہ جرمنی سے جب ہماری آپریشن ٹیل آجائے گی ، اس وقت ہم تمہارا آپریشن کریں
گے؟ اس وقت تو زمین پر لٹا کر اس کا آپریشن کر دینا چاہئے۔تا کہ اسے تکلیف سے نجات مل جائے۔لیکن
بہر حال لوگ اس قسم کی روکیں ڈال رہے ہیں۔لیکن میں اس کی توقع رکھتا تھا۔کیونکہ جہاں اللہ تعالی کی
برکات نازل ہوتی ہیں، وہاں ضروری ہے کہ حسد بھی پیدا ہو۔اگر حسد پیدا نہ ہو تو گویا آپ کی قربانی قبول
نہیں ہوئی۔چنانچہ حسد ضرور پیدا ہوتا ہے۔مجھے ان کا خط آیا کہ گورنمنٹ کہتی ہے ، یہ ہے، وہ ہے ، عمارت
ٹھیک نہیں ہے۔حالانکہ ہم نے اس غرض کے لئے بڑی اچھی عمارتیں کرایہ پر لے رکھی ہیں۔تو خدا تعالیٰ
نے اتنا فضل کیا ہے۔اس ایک ملک میں، میں نے کہا، ہمیں ہزار پونڈ میں منظور کرتا ہوں۔اپنی عمارت بنانی
شروع کر دو۔آخر یہ لوگ کس کس راستہ سے ہماری ترقی کو روکیں گے؟ اور اب ان کو اور ضرورت پڑی
ہے۔کہتے ہیں ، ضرورت پوری کر دیں گے۔وہاں گیمبیا میں مجھ سے سکول کی بنیادر کھوالی تھی۔اس وقت وہاں ہمارے مبلغ مولوی محمد شریف
صاحب تھے۔وہ جب کچھ عرصہ کے بعد مرکز میں آئے تو میں نے ان سے پوچھا ، سکول بن گیا ہے۔(یعنی
ہائر سیکنڈری سکول جو یہاں کے انٹر میڈیٹ کالج کے برابر ہے ) تو کہنے لگے ، ہمارے پاس تو پیسے ہی نہیں
ہیں۔میں نے انہیں کہا، بندۂ خدا! مجھے تم نے خوامخواہ شرمندہ کرنا تھا۔اگر پیسے نہیں تھے تو مجھ سے بنیاد
رکھوانے کی تمہیں کیا مصیبت پڑی تھی؟ کہنے لگے، بس یوں ہو گیا، ووں ہو گیا۔میں نے کہا تو پھر میری
طبیعت تو یہ برداشت نہیں کرتی۔میں عاجز بندہ ہوں، اس میں شک نہیں۔لیکن مجھے اس جماعت کا امام بنایا
گیا ہے، جس کے بانی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سلام بھجوایا تھا۔وہیں ( یعنی گیمبیا میں ) ہمارے
ڈاکٹر بھی دوسری سکیم کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ان سے میں نے پستہ لیا اور ہدایت کی کہ 3 ہزار پونڈ فوراً
منظور کرتا ہوں۔مولوی صاحب کو میں نے واپس بھیج دیا اور ہدایت دی کہ جو میں نے وعدے کئے ہیں، وہ
بہر حال پورے ہونے چاہئیں۔چنانچہ اب تک اس سکول کا ایک خوبصورت ونگ بن گیا ہے۔دوسرا بھی
851
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بن جائے گا۔حالانکہ وہ تو کہتے تھے کہ آج کل تو بنا بڑا مشکل ہے۔میں نے ان سے کہا، مجھے مشکل و شکل کا
کوئی پتہ نہیں۔مجھے اگلی شرم سے پہلے وہاں سکول کی عمارت چاہئے۔چنانچہ انہیں سختی سے کہ کر بھجوایا تھا اور
اب وہاں عمارت بن گئی ہے۔پہلے وہ سوچ رہے تھے کہ آرڈر دیں گے تو ولایت سے لوہے کی کھڑکیاں بن
کر آئیں گی۔وہ چھ مہینے کے بعد پہنچیں گی۔یہ ہو گا اور وہ ہوگا۔میں نے کہا، مجھے کچھ پتہ نہیں۔مجھے تو
اکتوبر سے پہلے سکول کی عمارت چاہئے تاکہ وہاں پڑھائی شروع ہو سکے۔پھر وہاں اساتذہ جا رہے ہیں۔میاں بیوی اساتذہ جارہے ہیں۔میں بڑا خوش ہوں کیونکہ عورتوں کو تو میں نے وہاں نہیں بھیجنا تھا۔میں
اسلام کی تعلیم کے خلاف یعنی بغیر محرم کے انہیں کیسے غیر ملکوں میں بھجوا سکتا ہوں؟ ان کا محرم ساتھ ہونا
چاہئے۔ایک تو جوش میں اپنے بھائی کے ساتھ چلی گئی، بھائی بھی محرم ہے۔دونوں نے اکٹھے رہنا ہے۔لیکن باقی جتنے وہاں گئے ہیں، وہ میاں بیوں اکٹھے گئے ہیں۔اور دونوں کوالیفائڈ اور ماہر ہیں۔اب جہاں جہاں احباب سکول کھولنے لگے ہیں، وہاں بھی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔جب مجھے
مخالفت کی خبر ملتی ہے تو میری فطرت ایسی ہے کہ جب میں اکیلا بیٹھا ہوا، خط پڑھ رہا ہوتا ہوں ، تب بھی
میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے کہ 80 سال سے تم مخالفت کر کے ہماری راہیں روکتے رہے ہو، اس
کا کیا نتیجہ نکلا ؟ اب اور مخالفتیں کرلو، نتیجہ تو کوئی نہیں نکلنا۔کیونکہ اسلام نے غالب آنا ہے، جس کا مطلب
یہ ہے کہ احمدیت نے جیتنا ہے۔کیا میں اپنے لئے کام کر رہا ہوں ؟ یا اس لئے ہم کام کر رہے ہیں کہ کہیں
سے مربعے مل جائیں گے۔ہم تو خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جونور دنیا
میں لائے تھے، اس نور سے اس دنیا کو منور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم نا کام
ہوں؟ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فقرہ بڑا پیارا لگتا ہے کہ
میری فطرت میں نا کامی کا ضمیر نہیں ہے۔ہم نے سوچا، غور کیا، مخالفت کے طوفان آئے ، آگئیں لگائی گئیں ، ہمیں تباہ کرنے کے لئے
منصوبے بنائے گئے۔تب بھی دل کے اندر سے اور روح کے چھپے ہوئے گوشوں سے یہ آواز نکلی کہ ہماری
فطرت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔فرو قربانی دیتے ہیں اور جانیں بھی دے دیتے ہیں۔فرد سے قربانیاں لی
جاتی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک، ایک آدمی بارہ، بارہ ہزار ایکڑ زمین سے زیادہ
قیمتی وجود تھا۔سندھ میں ہماری انجمن اور تحریک کی جو زمین ہے، وہ قریبا بارہ ہزار ایکڑ ہے۔اب ایک ایک
صحابی کے وجود کی قیمت آپ میں سے کون ہے، جو بارہ ہزارایکٹر لگائے گا؟ وہ وجود تو اس سے کہیں زیادہ
852
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
قیمتی تھے۔لیکن بعض دفعہ جنگ کے بعد ایک گڑھا کھود کر بہت سے صحابہ کی نعشوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے دفن کیا اور واپس تشریف لائے۔انہوں نے قربانی دی اور خدا تعالیٰ کی جنتوں میں چلے گئے۔ہم انتظار کر رہے ہیں۔ہمارے لئے تو دو ہی راستے ہیں۔یا اس دنیا کے بہترین سرور اور جو عقل
میں آنے والی خوشیاں اور خوشحالیاں ہیں، وہ مل جائیں گی یا اس دنیا کی کامیابیاں ملیں گی۔تیسرا کوئی
ALTERNATIVE ( متبادل) نہیں ہے۔پس ہمیں کون ہرا سکتا ہے؟ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ تم
زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہو کہ تم ہماری جان لے لو۔پس ہم بھی ان لوگوں کو جو نا سمجھ اور بے علم اور جاہل
ہیں، یہی کہتے ہیں کہ تم زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہو۔لیکن یہ کہ ہماری حرکت میں تم روک بن جاؤ اور ہمیں
آگے بڑھنے سے روک دو اور اس میں STAGNATION پیدا ہو جائے یا جو کامیابیاں اور ہماری روحانی
مسرتیں ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے جو بے شمار فضل صبح سے لے کر شام تک دیکھتے ہیں، ان کے راستے میں تم
حائل ہو جاؤ، یہ ناممکن ہے۔جب خدا کا نور ہم پر نازل ہوتا ہے، ہمارے سامنے اگر دس ہزار آدمیوں کی دیوار
بنی ہوئی ہو تو وہ اس سے بھی نکل کر ہم تک آجائے گا۔کون ہے، جو خدا تعالیٰ کے فضلوں کے ہم تک پہنچنے کے
راستے میں روک بن جائے ؟ اور کون ہے، جو آج غلبہ اسلام کی مہم کو نا کام کرنے میں کامیاب ہو جائے ؟ یہ تو
نہیں ہوگا۔انشاء اللہ۔البتہ ہم پر جو ذمہ داریاں ہیں، وہ ہمیں بشاشت سے نباہنی چاہئیں۔صدرا انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی سندھ میں جو زمینیں ہیں، وہ 1935ء میں خریدی گئی تھیں۔ان کو آباد کرنے لئے ان پر بڑی محنت کرنی پڑی اور بڑا روپیہ خرچ کرنا پڑا۔اور اس میں سے کما کر بہت سا
روپیہ اس پر لگا دیتے تھے۔اور اب قیمتیں بڑھیں، سب کچھ ہوا تو اس کی آمد سوا چھ لاکھ روپے ہے۔اور
وہاں افریقہ میں پہلے سال جو پودا لگا، اسے تم نے دیکھ لیا۔قریباً ساڑھے نو لاکھ روپے آمد ہوئی ہے۔اور
ابھی پورا سال نہیں گذرا۔میں نے بتایا کہ بعض ڈاکٹروں کو نو مہینے، کسی کو آٹھ مہینے اور کسی کو سات مہینے
ہوئے ہیں اور ایک ڈاکٹر تو ابھی پہنچے ہیں، وہ ابھی کام شروع نہیں کر سکے۔کئی ایک کے راستے میں روکیں
پڑ گئیں۔سامان نہیں پہنچا، اس لئے وہ ابھی تک کام شروع نہیں کر سکے۔تو کون ہے، جو خدا تعالیٰ کے خزانوں کی کھڑکیاں بند کر سکے؟ کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جناء نہ
آئندہ جنے گی۔یہ خدا کے وعدے ہیں، جو اپنے وقت میں ضرور پورے ہوں گے۔لیکن خدا تعالیٰ کے
سارے وعدے ذمہ داریاں ڈالتے ہیں۔آپ ان ذمہ داریوں کے متعلق سوچا کریں اور مجھے بھی چاہئے
کہ میں بھی سوچا کروں۔کیونکہ ایک تو ذاتی طور پر میں نے ان ذمہ داریوں کو نباہنا ہے۔دوسرے قوم کی
853
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
قیادت کرنی ہے۔اور ان
کو بتانا ہے کہ یہ تمہاری ذمہ داریاں ہیں، ان کو ادا کرنے کے لئے احباب جماعت
کو سمجھانا ہے، ان کے اندر بشاشت پیدا کرنی ہے۔بعض اوقات ہمارا ایک شخص دولاکھ روپیہ چندہ دے دیتا
ہے اور وہ مسکرا رہا ہوتا ہے“۔ر پورٹ مجلس شوری منعقدہ 31 مارچ 1020 اپریل 1972 ء )
854