حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اصل مشن امت واحدہ کا قیام ہے ۔ ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اصل مشن امت واحدہ کا قیام ہے
وو
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
ہاں یہ پادریوں کا جواب ہے۔غانا میں دو چار آدمی تھے، انہوں نے کہنا شروع کیا
GHANIAN FOR GHANA یعنی غانا جو مبلغ انچارج ہے، وہ غانا کا باشندہ ہونا چاہئے۔مجھے رپورٹ
ملی تو میں ان کو دورے میں انفرادی طور پر بھی سمجھا تارہا۔میں نے کہا، اگر تم یہ نعرہ لگاؤ گے، غانین فارغا نا۔تو اگر
تمہاری بات مان لی جائے تو پھر شاید کسی غیر ملک میں کسی غانین کو نہیں بھیجا جا سکتا۔کیونکہ اگر میں باہر بھیجوں گا
تو وہ ملک کہے گا کہ ایسے آدمی کو ہمارے پاس بھیج دیتے ہیں، جس کے اپنے خیالات یہ ہیں۔اسی واسطے ہماری تو بین الاقوامی برداری ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے
مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اصل مشن امت واحدہ کا قیام ہے۔ساری دنیا میں، ساری قومیں،
سارے ملکوں میں بسنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔اس لئے یہ
نعرہ نہیں لگے گا۔میں نے ان سے کہا، دیکھو! میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ تمہارے عبدالوہاب صاحب کو انگلستان کا
مبلغ بناؤں اور اس طرح SWEET REVENGE یعنی ایک میٹھا اور شیریں انتقام ہم اس قوم سے لیں کہ
جولوگ دو سو سال تک تمہارے اوپر حاکم رہے۔اب یہ جا کر ان پر روحانی طور پر حکومت کریں گے اور ان کے
معلم بنیں گے۔غرض وہاب صاحب اس سکیم کے ماتحت یہاں آئے ہوئے ہیں اور بڑے پیار سے یہاں رہ
رہے ہیں۔انشاء اللہ یہ انگلستان کے کسی حصہ میں دو یا تین سال کی ٹرم کے طور پر بطور مبلغ کام کریں گے۔پس
یہ خیال درست ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہمارا بین الاقوامی برادری کا نعرہ صرف لفظی نہ رہے بلکہ اس پر ہم عمل
کرنا بھی شروع کر دیں۔کیونکہ عمل ابھی ممکن ہوا ہے۔اس سے پہلے ممکن نہیں تھا۔چنانچہ وہاں غانا میں کماسی میں ہمارا ایک بہت اچھا سکول ہے۔اور وہاں کے چوٹی کے سکولوں
میں سے ایک ہے۔کچھ عرصہ ہوا، غانا کی حکومت نے کہا، سکولوں میں استاد ہم مقرر کریں گے۔ویسے وہ
بڑی مدد کرتے ہیں۔میں نے کہا، ٹھیک ہے، وہ مقرر کر دیں۔خدا اپنا حکم چلاتا ہے۔بندے کا حکم تو خدا کی
مرضی پر نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا، ہم اپنا انتخاب کر دیں گے۔اللہ میاں نے کہا، ہم اپنا انتخاب کریں
855
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
گے تو تمہیں FOLLOW کرنا پڑے گا۔انہوں نے اپنے انتخاب میں ایک احمدی کو منتخب کیا۔ان کا نام
پہلے عیسائیوں والا تھا۔میں نے کہا، اس کو چھوڑ کر، ناصر لگاؤ۔اب ان کا پورا نام عبد اللہ ناصر ہے۔ان کو میں
نے کہا، میں
تمہیں ایک سال کے لئے ربوہ کے ہائی سکول
کا ہیڈ ماسٹر لگاؤں گا تم چھٹی لے کر ربوہ آجانا۔تو
یہ محض دعوی نہیں ہونا چاہئے۔البتہ پہلے ممکن نہیں تھا۔اب حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ممکن ہو گیا ہے۔پہلے
ہم پر اگر کوئی یہ اعتراض کرتا تو یہ اعتراض احمقانہ اور نا مجھی کا ہوتا۔اور ہم اس کو سمجھا سکتے تھے کہ ہم ان
حالات میں ایسا نہیں کر سکتے۔لیکن اب ہمیں اس پر عمل کرنا شروع کر دینا چاہئے۔ورنہ ہم پر جائز اعتراض
ہوگا کہ تم کہتے کچھ ہو اور اس کے مطابق تمہارا عمل نہیں۔جس طرح یہاں سے مبلغ جاتے ہیں۔اب یہی وہاب صاحب یہاں سے پڑھ کر گئے ہیں۔مرکز تو بہر حال مرکز ہے۔یہ تو جب تک خدا چاہے، ساری جماعت کا مرکز رہے گا۔اور اللہ کرے کہ قادیان
مل جائے تو پھر وہ مرکز بن جائے گا۔جو دائی مرکز ہے۔لیکن یہاں سے تربیت حاصل کریں، دوستوں سے
ملیں ، سارا کچھ قریب آکر دیکھیں۔چنانچہ وہاب صاحب جامعہ احمدیہ کے پڑھے ہوئے ہیں، اردو اس
طرح بولتے ہیں کہ یہاں سے بعض پڑھے لکھے لوگوں نے باتیں کرتے ہوئے تلفظ بگاڑ دیئے ہیں۔مگر
آپ ان کی باتیں سنیں تو ان سے کم تلفظ بگڑا ہوا پائیں گے۔ہمارے ریڈیو والوں نے تباہی مچائی ہوئی
ہے۔اردو زبان کے تلفظ بگاڑ رہے ہیں۔ایک ہی فقرہ میں اقدار اور اقدار اور اسرار کو اسرار کہہ جاتے
ہیں، کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔لیکن ان کی زبان ویسے اردو کی اچھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو سمجھ دی
ہے اور بڑا اخلاص دیا ہے۔ہمیں یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص بخشے اور اس پر قائم
رکھے اور اس میں بڑھائے۔یہ انگلستان جا کر کام کریں گے۔اس طرح یہ کام انشاء اللہ پھیلتا جائے گا۔اب میں نے امریکہ لکھا ہے کہ فلاں شخص کو میں افریقہ میں مبلغ بنا کر بھیجنا چاہتا ہوں۔پس اب وقت آگیا ہے، اپنے حالات کے مطابق گو پہلے ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم اپنی
بنیادوں کو مضبوط کرتے۔لیکن اب خدا کے فضل سے بنیاد میں مضبوط ہو چکی ہیں۔اب اس کے اوپر منزلوں
پر منزلیں بنتی چلی جانی چاہئیں۔یہاں بعض اور غانین لڑکے آئے ہوئے تھے۔دوسال کی بات ہے، میں
ایبٹ آباد میں تھا، وہ نئے نئے آئے تھے، اس وقت ان کو آئے شاید چند مہینے ہوئے تھے۔میں نے کہا کہ
نئے آئے ہیں، دل اداس ہو جاتا ہے۔میں نے اپنے پاس ایبٹ آباد بلا لیا اور ان کو اپنے پاس رکھا۔اسی
اثناء میں جماعت احمد یہ ایبٹ آباد نے عصرانہ دیا، جس میں ایک خرانٹ مخالف وکیل (جن کا پندرہ ، ہیں
856
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
سال کا تجربہ تھا اس نے ان افریقن بچوں سے اختلافی مسئلوں پر بات شروع کر دی۔انہوں نے اردو
میں ایسے اچھے جواب دیئے کہ وکیل صاحب ہمارے ایک بزرگ احمدی سے کہنے لگے کہ تم پندرہ سولہ سال
سے مجھے یہ مسئلہ سمجھاتے رہے ہو اور تم مجھے خاموش نہیں کرا سکے۔مگر اس بچے نے مجھے دو فقروں میں
خاموش کرا دیا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑا جذ بہ دیا ہے، سمجھ دی ہے۔لیکن دعاؤں کی ہمیں بہر حال
ضرورت ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل جاری رہیں۔ان کا تسلسل ٹوٹ نہ جائے اور جو رشتہ ہے، وہ منقطع نہ
ہو جائے۔وہ تسلسل تو بہر حال جاری رہنا چاہئے ، یہ ٹھیک ہے"۔"۔۔۔ایک امریکن دوست مجھے ملنے آئے۔ان سے میں نے کہا کہ میں نے بڑے سائز کی
حمائل قرآن
کریم افریقہ کے لئے چھپوائی ہے، اس کی پانچ شلنگ قیمت رکھی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ
میں نے امریکہ میں بھی بھیجنا ہے۔وہ کہنے لگے، خدا کے لئے وہاں اس کی قیمت پانچ شلنگ نہ رکھیں۔ور نہ امریکن سمجھیں گے کہ یہ کوئی فضول چیز ہے۔اس کے لینے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ پانچ
شلنگ ان کے نزدیک کوئی قیمت ہے ہی نہیں۔وہ تو کہتے تھے کہ اس کی قیمت دس ڈالر رکھیں یعنی ساٹھ
روپے۔میں نے کہا، میرا تو یہ دل نہیں مانتا۔آخر میرادل اڑھائی ڈالر پر مان گیا۔لیکن اب ان کے ساتھ جو
خط و کتابت ہوئی ہے، اس کے نتیجہ میں وہاں سے یہ اطلاع ملی ہے کہ بعض بڑی بڑی کمپنیاں ، جو تھوک میں
آگے کتا میں تقسیم کرتی ہیں، جس کے ایجنٹوں کا دنیا بھر میں جال پھیلا ہوا ہے، وہ ساٹھ فی صد کمیشن مانگتی
ہیں۔اس واسطے انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ جو قیمت رکھنی ہو، اس میں ان کا کمیشن جمع کر دیں اور یہاں
سے وہاں تک پہنچنے میں جو خرچ آئے گا، وہ بھی شامل کر لیں۔ہم اس کو لاکھوں کی تعداد میں مارکیٹ میں
رکھوادیں گے۔اگر اس میں ہم کامیاب ہو جائیں تو میں نے ایک لاکھ کاپی کا پہلا ٹارگٹ ان کے لیے رکھا
ہے۔قرآن کریم کا یہ ترجمہ ایک لاکھ تعداد میں وہاں بھجوایا جائے گا۔اس طرح کوئی پندرہ ، ہمیں لاکھ روپیہ
ہمارے ملک کو فارن اینج بھی مل جائے گا۔اس میں ملکی قانون کے مطابق ہمارا حصہ بھی ہے۔اس سے
ہمیں بھی سہولت پیدا ہو جائے گی۔دل یہ کرتا ہے کہ کہ جو چیز امریکہ میں جائے ، وہ بہت ہی اچھی ہو۔کیونکہ ہم نے وہاں مقابلہ کرنا ہے، بہت اچھی طباعت اور اچھے کاغذ کے ساتھ۔دنیا جس کو بائبل پیپر کہتی
ہے، میں اس کو قرآن پیپر کہتا ہوں۔آپ بھی اسے قرآن پیپر کہا کریں۔اصل تو ہر چیز اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم کے لئے پیدا کی ہے۔اس پیپر کے اوپر شائع کریں گے تو اس سے بھی طباعت کا معیار زیادہ اچھا ہو
جائے گا۔یہ آپ ( شیخ محمد حنیف صاحب بھی دیکھ لیں، یہ دیکھنے کے لئے ہے۔قیمتاً مولوی ابو المنير
857
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
صاحب سے خریدیں ، یہ کاپی مجھے واپس کر دیں۔اس کا چھوٹا سائز طلباء کے لئے ہے۔کیونکہ وہ زیادہ پیسے
خرچ نہیں کر سکتے۔اور وہ تین روپے کا ہے اور مع انگریزی ترجمہ کے ہے۔چھوٹا سائز ہے، یہ افریقہ میں
انشاء اللہ کافی نکلے گا۔نائیجیر یا والوں نے تو آرڈر بھی بھجوایا ہے کہ ہم فوری طور پر دس ہزار کا پیاں تقسیم کر
سکتے ہیں۔لیکن بڑے سائز میں ہمیں زیادہ دلچسپی ہے۔سات ہزار کا پیاں اس وقت تک جو قانو نا ہم بھیج
سکتے تھے، وہ بھجوائی جا چکی ہیں۔اور اس کے علاوہ ہمارے پاس اپنی چھپی ہوئی حمائل نہیں تھی۔یہ حمائل بھی آ
گئی ہے۔اس کی بھی چھ روپے قیمت رکھی ہے۔یہ تاج کمپنی سے ملتی جلتی ہے۔مگر انہوں نے اس کی قیمت
دس روپے رکھی ہوئی ہے۔ہماری طرف سے چھپی ہوئی حمائل ہمارے ہر گھر میں ہونی چاہئے۔بچوں
کے لئے ضرورت پڑتی ہے۔اس کی بھی اشاعت ہونی چاہئے۔پھر تفسیر صغیر کی قیمت 20 روپے ہے۔اس کے نیچے تفسیری نوٹ ہیں۔لیکن میں نے سوچا اور
اندازہ لگایا کہ بمشکل پانچ سے دس فی صد ایسے لوگ ہوں گے، جو تفسیر صغیر لیتے اور تفسیری نوٹوں سے فائدہ
اٹھا سکتے ہیں، باقی نہیں اٹھا سکتے۔ان کے لئے بس ترجمہ کافی ہے۔لیکن وہ تفسیری نوٹوں کے ساتھ بھی لے
لیتے ہیں۔اس واسطے تفسیری نوٹ علیحدہ کر کے میں ترجمہ شائع کروارہا ہوں۔ایک ڈیڑھ مہینے میں چھپ
کر آ جائے گا۔اس کی قیمت بھی 6 روپے رکھی گئی ہے۔ہیں روپے کے مقابلہ میں 6 روپے میں آپ کو تفسیر
صغیر کا ترجمہ مل جائے گا۔انڈیکس نہیں ہے۔بہر حال اس کا ترجمہ 6 روپے میں مل جائے گا۔بڑا فرق ہے
ایک کاپی میں چودہ روپے کا فرق پڑ جاتا ہے۔جہیز میں آپ نے جو چیز دینی ہے، (میرا مشورہ ہے میرا حکم نہیں ) میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ نازک
سی بچی جو لہن ہونے کی حیثیت میں گھونگھٹ میں نیچے نظریں ہوتی اور ہاتھ ہل نہیں رہا ہوتا ، اس کو وزنی
قرآن کریم دینے کی بجائے اس نسخہ کی اچھی جلد کروائیں۔اس میں بعض کی اچھی جلدیں بھی ہم نے کروائی
ہیں۔اچھی جلد کے لئے اچھے میٹریل کی ضرورت ہے۔یہ تو ایک انگریزی ترجمہ دوسائزوں میں اور ایک
حمائل ہے، جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔حمائل کی بھی چھ روپے قیمت ہے۔قاعدہ میسر نا القرآن کی عربی طرز اختیار کی گئی ہے۔لجنہ کے ذریعہ بچوں سے میں نے مشورہ کیا
ہے، کہتے ہیں، جو بچے قرآن کریم نئے پڑھنے والے ہیں، وہ اس کو پڑھ لیں گے۔یہ سیپاروں میں یعنی
علیحدہ علیحدہ پاروں میں بھی مل جائے گی۔یعنی اگر کسی چھوٹے بچے نے شروع کرنا ہے تو پہلا پارہ درکار ہوتا
ہے۔پھر اس سے کچھ پھتا بھی رہتا ہے۔وہ سیاہی کے کئی اور داغ ڈال دیتا ہے۔بچہ تو بہر حال بچہ ہے۔اس
858
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وو
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
واسطے عام دستور یہ تھا کہ پہلا پارہ لے لیا، پھر دوسرا پارہ لے لیا۔جب یہ ختم کر لیا تو پھر سارا قرآن کریم لے
کر اسے دے دیا۔کتابیں جلد کرنے کے لئے جو کپڑے ملتے ہیں، وہ اڑھائی روپے سے سات روپے گز
تک مل جاتے ہیں۔(ممکن ہے، اڑھائی سے بھی کم ہو اور سات سے بھی زیادہ ہو۔میرے سامنے جو چیز آئی
ہے، اسے میں بیان کر رہا ہوں۔بہر حال اڑھائی سے سات روپے گز تک ہے۔یہ سات روپے والا کپڑا
ہے۔اس کی پانچ ، چھ روپے صرف جلد کی قیمت آئی ہے۔میں نے جو کچھ نسخے تحفہ دینے تھے، دنیوی لحاظ
سے صاحب اثر ورسوخ اور وجاہت والوں کو ، ان کے لئے ایسی جلد میں کروادی گئی تھیں، جنہیں مخملی ڈبہ میں
رکھ کر پیش کیا گیا تھا۔کیونکہ جن کو قرآن کریم سے اتنا زیادہ پیار نہیں، پیار تو ہر مسلمان کو ہے لیکن جن کے دل
میں زیادہ پیار نہیں، ان کے لئے ماحول کے لحاظ سے ان کے سامنے قرآن کریم چلا جانا چاہئے۔۔۔اس سلسلہ میں دوسرے لٹریچر کے متعلق بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو مقاصد تعمیر کعبہ کے متعلق
میرے خطبات کا مجموعہ ہے، اس کے آخر میں ، میں نے کہا تھا کہ ذمہ داریوں کے لحاظ سے ان سب کو ایک
ایک کر کے لوں گا۔وہ بھی علیحدہ علیحدہ آگئی ہیں۔یعنی وقف عارضی کی شکل میں ، قرآن کریم کی تعلیم کی شکل
میں تعلیم القرآن کلاس کی شکل میں۔پھر جہاں تک اشاعت قرآن
کا تعلق ہے، میرا یہ ارادہ ہے کہ غیر
زبانوں میں ارادہ بھی ہے، خواہش بھی ہے ) اگلے پانچ سال کے اندراندر اس کی دس لاکھ کاپی دنیا میں
تقسیم کروا دوں۔آپ دعاؤں کے ساتھ میری مدد کریں۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس کے سامان پیدا کر دے
گا۔ہم دولا کھ قرآن کریم امریکہ میں بسنے والوں کے اصول اور ان کی عادات کے مطابق بھیجواد میں تو باقی
آٹھ لاکھ شاید نصف قیمت پر یا اس سے بھی کم کر کے باہر بھجوادیں۔لیکن یہ ضروری ہے کہ خواہ مخواہ پھینکنے نہ
دیا جائے۔ایسے ہاتھ میں جائے، جو اس میں کچھ دلچسپی رکھتا ہو ، سنبھال کر رکھے ، پڑھے اور فائدہ اٹھائے۔خواہ سوفی صدی نہ سہی، دس فی صدی ہی فائدہ اٹھائے۔لیکن اٹھائے ضرور۔اسی طرح دنیا میں جو بہت
بڑے بڑے ہوٹل ہیں، ان کے ساتھ بھی ملاپ کرنا ہے۔دنیا کی بڑی بڑی لائبریریاں ہیں ، ان کے ساتھ
بھی ملاپ کرنا ہے۔کیونکہ ابھی یہ دس لاکھ بھی اسی طرح ہیں، جس طرح ملک بھر میں جماعت پھیلی تھی۔اللہ تعالیٰ نے یوں آسمان سے چھٹا دے کر بیج بکھیر دیا۔پانچ پیچ اگ آئے سرگودھا میں، کوئی دو اگ آئے
کوئٹہ میں اور کوئی ایک دوسری جگہ میں۔پہلے پہل اسی طرح ہوا تھا۔تو یہ بھی آپ سمجھیں کہ ایسا ہی ہے۔دنیا
کی آبادی اور پھیلا ؤ اور وسعت کے لحاظ سے ہوگا۔لیکن درخت اگ آنے چاہئیں۔یعنی ہمارا جو کام ہے،
قرآن کریم کے خوبصورت اور حسین درخت ، ایسے لذیذ اور مزہ دینے والے اور آنکھوں کو خوش کرنے
859
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
والے، جو اس کے ثمرات اور پھل ہیں، یہ درخت ہیں، انہیں کہیں کہیں نمونہ کے طور پر لگا دیں۔تا کہ دنیا
دلچسپی لے تو پھر تو یہ مین نہیں بلکہ بلین کی تعداد میں دنیا اس کا مطالبہ کرے گی۔اب یہ جو انگریزی ترجمہ ہے، اس کو دیکھ کر جرمنی سے مطالبہ آگیا ہے (حالانکہ جرمن زبان میں
پہلے سے ترجمہ شائع ہو چکا ہے) کہ ہمیں آپ نے کیوں نظر انداز کر دیا ؟ آپ اسی سائز میں ہمیں بھی قرآن
کریم عنایت فرمائیں۔اس کا بھی انشاء اللہ انتظام ہو جائے گا۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا پنا پر لیس
ہو۔دو تین سال ہوئے، اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق میں نے اس کی سکیم چلائی تھی۔لیکن ہر جگہ ہمارے
خلاف تعصب رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ابھی تک اس کی منظوری نہیں ہوئی۔اور اس وقت جو ملک کے
حالات اچھے نہیں، اس واسطے میں خود بھی کسی کو نہیں کہنا چاہتا۔دو، تین مہینے کے بعد کہوں گا۔یہ کوئی اسی
دقت نہیں ہے، پر لیس لگ جائے تو سالوں کا کام مہینوں کے اندر بلکہ بعض دفعہ ہفتوں کے اندر ہو جائے گا۔آپ یہ سوچیں اور مجھے مشورہ دیں کہ کس طرح صحیح طور پر میں اور جماعت ( میں اور جماعت
ایک ہی وجود کے مختلف نام ہیں ) صحیح ہاتھوں میں اپنالٹر پچر پہنچا دیں۔میرا اندازہ ہے کہ پاکستان میں
لاکھوں، لاکھوں ، لاکھوں ایسے دوست ہیں، جو بھی احمدی نہیں ہوئے۔مگر ہمارا لٹریچر پڑھنا چاہتے ہیں۔لیکن ہم ان سے واقف نہیں، اس لئے کہ ان کے ہاتھ میں ہمارا لٹریچر نہیں پہنچتا۔اور ہزاروں ایسے
ہیں، جو نہیں پڑھنا چاہتے۔ان کے لئے بھی ہم دعا کریں گے اور یہ کوشش کریں گے کہ پہلے وہ پڑھنے کا
جذ بہ اپنے اندر پیدا کریں، اس کے بعد پھر ہم اپنا لٹریچر دیں گے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ذاتی واقفیت
پیدا کی جائے۔اب جماعت اتنی پھیل چکی ہے۔دوستوں کو ہر جگہ اپنی ذاتی واقفیت پیدا کرنی چاہئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ ہر احمدی سال میں ایک احمدی بنائے۔میں آپ
سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے یعنی جماعت کو ئٹہ نے دوران سال کتنے احمدی بنائے ؟ میں آپ
کا نہیں کہتا۔کیونکہ وہ ایک ذاتی چیز بن جاتی ہے۔کوئٹہ کی جماعت نے ہر سال اپنے افراد کے لحاظ سے بالغ مردوں
کے افراد کے لحاظ سے کتنے احمدی بنائے ہیں؟ وہ حکم تو منسوخ نہیں ہوا۔اور اس وقت تک چلتا رہے گا،
جب تک اس پر عمل نہیں ہوتا۔اور اس کے بعد جاری رہے گا ( یاددہانی کروائی جاتی رہے گی ) جب تک کہ
دنیا کی اکثریت احمدی نہیں ہو جاتی۔اور کوئی شخص کسی کو احمدی بنانے کے قابل ندر ہے۔کیونکہ اس وقت غیر
از جماعت لوگ اتنی تعداد میں ہی نہیں ہوں گے۔دوسرا حکم آج میں آپ کو یہ دے رہا ہوں کہ ہر بالغ احمدی ذاتی طور پر پانچ سے دس ایسے دوست
بنائے۔یہ نہ ہو کہ چار آدمی کہیں کہ دس دوست ہیں اور وہ دس ہی رہیں، چالیس نہ بنیں۔یا پانچ ہی رہیں
860
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
اور میں نہ بنیں۔یعنی آپس میں ان
کا ٹکراؤ نہ ہو۔ان کے الگ الگ دوست ہوں۔اگر ہر احمدی پانچ سے
دس تک ایسے دوست بنائے کہ ان کے ساتھ اس کی دوستی ہو۔اس سے اور زیادہ بڑھ جائے تو وہ اور بھی
اچھی بات ہے۔لیکن کم از کم اتنی دوستی ضرور ہو کہ وہ بشاشت اور خوشی سے ہمارالٹر بیچر لے لیں۔اس طرح
دوستیاں کرنے سے آپ کو دس ہمیں لاکھ آدمی مل جائیں گے تو اس کے لئے آپ کوشش کریں اور مجھے لکھیں
کہ ہماری جماعت کے اتنے بالغ دوست ہیں اور انہوں نے فلاں فلاں کو اپنا دوست بنالیا ہے“۔۔۔۔در اصل مبلغ کا کام تبلیغ کرنا بھی ہے، جماعت کی تربیت کرنا بھی ہے اور دوسروں کو قائل کرنا
بھی ہے۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جماعت کو اس قابل بنانا بھی ہے کہ وہ دوسروں کو قائل کر سکیں۔مربی
کے فرائض میں جو قیادت والا حصہ ہے، اس کی طرف بہت کم توجہ ہے۔مربیان کا صرف یہ سمجھنا کہ وہ مسجد
میں صبح و شام درس دے دیں گے یا کسی کے گھر جا کر اس کی تربیت کر دیں گے یا کبھی کسی سے گفتگو کا موقع
ملا تو اس سے گفتگو کر دیں گے، مہینے میں ایک یا دو دفعہ تقریر کر دیں گے اور اس طرح ان کا کام ختم ہو جائے
گا، یہ بالکل غلط ہے۔ان کا اصل کام یہ ہے کہ وہ تن تنہا عمل کے میدان میں حرکت نہ کر رہے ہوں بلکہ ان کا اپنے حلقہ
عمل میں اتنا اثر ہو کہ جماعت ان کے پیچھے چلنے لگے۔وہ کہے میں یہ کام کر رہا ہوں، تم بھی کرو۔اگر وہ
قیادت کرنے لگ جائیں تو ایک سے دوسو، دوسو سے دو ہزار، دو ہزار سے ہیں ہزار، جیسا جیسا ان کا قائد
ہوتا ہے، ویسا ہی وہ بن جاتے ہیں۔لیکن اس طرف وہ توجہ نہیں کر رہے۔آپ ٹھیک کہتے ہیں، مربیان کو
اس طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔تحریک جدید کی مالی قربانیوں میں حصہ لینے والوں کی تعداد پہلے بہت کم تھی۔جماعت کے
بہت سے چندہ دہندگان تحریک جدید میں حصہ نہیں لیتے تھے۔لیکن اب جبکہ دفتر سوم بھی جاری ہو چکا ہے
اور دفتر دوم میں یہ زیادتی ہو گئی تھی تو اب کوئی ایسا فرق نہیں رہا۔تحریک جدید کے دفتر اول، دوم اور سوم کے
چندہ دہندگان کی مجموعی تعداد 400, 23 ہے۔جب کہ صدر انجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان کی تعداد چار،
پانچ ہزار سے زیادہ ہوگی۔اس لئے کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک جدید میں چندہ
دینے والے کافی مائل ہوئے ہیں۔لیکن تحریک جدید میں ان کے چندوں کی شرح وہ نہیں، جو پہلوں میں
سے بعض کی تھی۔مکرم مرزا عبدالحق صاحب کی تقریر سے شاید آپ یہ تاثر لیں گے کہ جو دفتر اول میں تھے، وہ
سارے کے سارے دل کھول کر چندہ دینے والے تھے، یہ غلط ہے۔جماعت کے بعض بڑے مخیر دوست
861
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ایسے بھی ہیں، جنہوں نے دفتر اول میں مضحکہ خیز حد تک کم چندے دیئے ہیں۔تا ہم یہ صحیح ہے کہ دفتر اول
میں کثرت سے ایسے دوست ہیں، جنہوں نے تحریک جدید کی اہمیت کو سمجھا اور دل کھول کر چندہ دیا ہے۔اور عمل کے میدان کے شیر بنے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا دل اور اس کی روح بدظنی کے
داغ سے بالکل صاف ہو۔کیونکہ بدظنی کرنے والا انسان قربانی نہیں کر سکتا۔اور جس گھر میں بدظنی کی
عادت ہوتی ہے، وہ اپنی آئندہ نسل کو تباہ کر دیتا ہے“۔در پورٹ مجلس شوری منعقد ہ 31 مارچ تا 02 اپریل 1972 ء )
862