جو اپنے آپ کو وقف کا اہل ثابت کرے گا وہی وقف میں رہے گا ۔ ارشادات فرمودہ 2 اپریل 1972ء برموقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 102 اپریل 1972ء
جو اپنے آپ کو وقف کا اہل ثابت کرے گا ، وہی وقف میں رہے گا
ارشادات فرمود 0 2 10 اپریل 1972 ء بر موقع مجلس مشاورت
وقف اور جامعہ احمدیہ کے قواعد میں نرمی کی تجویز پر حضور نے فرمایا:۔وو
نہیں ! نالائق ، نااہل، جاہل علم سے بے بہرہ اور علم سے دلچسپی نہ لینے والوں کے راستے
میں روک بنے گا، واقفین کے راستے میں روک نہیں بنے گا۔جو فیل ہو جاتا ہے، وہ اس قابل نہیں کہ اسے
جامعہ میں رکھا جائے۔آپ ایک سال کے بعد فیل ہونے کی بات کر رہے ہیں، آکسفورڈ میں ایک ٹرم کے
بعد واپس بھیج دیئے جاتے تھے کہ تم یہاں نہیں پڑھ سکو گے۔سلسلہ احمدیہ کو اور خدا کو ایسے بچوں کی ضرورت
ہی نہیں ہے، جن میں علم کے لئے اور قیادت کے لئے دماغ نہیں ہیں۔جو نیت ہے، اس پر کسی کو اعتراض
نہیں۔باپ نے اپنی نیت کا ثواب خدا سے حاصل کرنا ہے۔لیکن باپ کے خلوص نیت کا سارا بار جونگی پیدا
کرنے والا اور مصیبت کھڑی کرنے والا ہے، اس کو جماعت نہیں اٹھائے گی۔انہوں نے ایک مثال دی ہے۔پچھلے سال شاید ہم نے دس، بارہ لڑکے نکالے ہیں۔یہاں کوئی
ایسا لڑکا نہیں رہے گا، جو تعلیم حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔باقی ثواب کا میں ٹھیکیدار نہیں ہوں۔وہ تو اسے
اللہ تعالیٰ نے دینا ہے۔جن کے دل میں خلوص ہے، وہ اس کا ثواب اپنے رب سے حاصل کریں گے۔لیکن جو ہماری ذمہ داریاں ہیں اور جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا:۔ان تُؤَدُّوا الْاَ مُنْتِ إِلَى أَهْلِهَا
(النساء:59)
خدا تعالیٰ کا یہ حکم نہیں توڑا جائے گا، نہیں تو ڑا جائے گا۔جولڑ کا اپنے آپ کو وقف کا اہل ثابت
کرے گا ، وہی وقف میں رہے گا۔باقی دوسرے کام ہیں ، وہ کرے۔نیکیاں کرے، اعمال صالحہ بجالائے ،
خدا کے فضلوں کا وراث بنے۔خدا کے فضلوں کے دروازے تو کوئی بند نہیں کر سکتا۔لیکن وقف کے لحاظ سے
نا اہل لڑکوں کو اہل لڑکوں کی صف میں نہیں کھڑا کیا جا سکتا۔وقف زندگی کی شرائط میں نرمی کی ایک تجویز پر واقفین زندگی نے اپنے نہایت اخلاص کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو محض اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر پیش کیا ہے۔ہمیں نہ کسی بدلے
863

ارشادات فرمودہ 102 اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کی خواہش ہے، نہ ہمارا کوئی مطالبہ ہے۔بلکہ اس تصور سے ہی ہم کانپ اٹھتے ہیں کہ اپنے محسن اور خالق
و مالک کے سامنے کوئی شرطیں رکھیں۔وقف کا قبول ہونا جانا ہی فلاح ہے۔ہمیں اس تجویز سے سخت صدمہ
پہنچا ہے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔وو
جب یہ تجویز مرکز میں پہنچی تو مرکز غور کرتا ہے کہ آیا یہ مجلس مشاورت میں پیش ہونی چاہیے
یا نہیں ؟ پیش ہونی چاہیے تو اس وجہ سے پیش ہونی چاہیے۔اس قسم کی سفارشیں میرے پاس آتی ہیں۔اس
تجویز کے متعلق سفارش نہیں آئی تھی کہ یہ تجویز پیش نہیں ہونی چاہیے۔لیکن جب یہ تجویز میں نے پڑھی تو
مجھے اتنا دکھ ہوا کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔پھر میں نے سوچا کہ اس دکھ میں آپ کو بھی شریک کروں
اور جو زخم میری روح پر لگایا گیا ہے، آپ بھی اس زخم کا مزہ چکھیں۔اس لئے میں نے یہ تجویز مجلس شوری
میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ورنہ صدرانجمن احمدیہ کی سفارش تھی کہ اسے مجلس میں پیش نہ کیا جائے۔حقیقت یہ ہے کہ ایک واقف کے خیالات جوٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ادا کئے جاسکتے ہیں، وہ
آپ نے واقفین کے منہ سے سن لئے ہیں۔اور جو واقف نہیں ہیں، جنہوں نے اس دنیا کا مزہ نہیں چکھا،
اس کا حسن نہیں دیکھا، اس کا سرور حاصل نہیں کیا ، خدا کی محبت کے جو جلوے اس میدان میں انسان پر ظاہر
ہوتے ہیں، وہ ان پر ظاہر نہیں ہوئے کہ اس دنیا کے رہنے والوں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں۔اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں (اور یہی غرض تھی اس تجویز کوشوری میں رکھنے کی ) کہ اس قسم کی ساری
تجاویز ہمیشہ رد کر دی جاتی ہیں۔ایسی تجاویز آئندہ پیش نہیں ہوں گی۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 31 مارچ تا 2 10اپریل 1972 ء )
864

آج 10 میں سے 10 باقی