نصرت جہاں اگے بڑھو ۔ تقریر فرمودہ 2 اپریل 1972ء برموقع مجلس مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
نصرت جہاں آگے بڑھو
تقریر فرموده 102 پریل 1972ء
تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء برموقع مجلس مشاورت۔۔۔پھر میں نے بتایا ہے کہ ہمارے اس منصوبے میں قرآن کریم کو اصل لاگت پر فروخت کرنا
ہے۔اصلاح وارشاد نے بھی قرآن کریم چھاپے ہیں مگر اس میں انہوں نے نفع رکھا ہوگا۔ہمارے انگریزی
اور اردو ترجمہ قرآن میں، میں نے کہا ہے، کوئی نفع نہیں رکھنا۔کیونکہ بہت سے کام ہیں، جن کو ہم
رضا کارانہ طور پر لے کر خرچ کو کم کر دیتے ہیں، تب ہی یہ چھ روپے میں ملتا ہے۔جو حمائل ہے، اس میں مجبوراً کچھ نفع رکھا ہے۔وہ نفع ہے ، صرف اٹھنی کا۔اب اٹھنی تو کوئی ایسا نفع
نہیں ہے۔اور اٹھنی اس لئے رکھا ہے کہ وہ چونکہ پیر صاحب کا لکھا ہوا ہے اور وہ ان کے خاندان کی ملکیت
ہے، ان سے اجازت لے کر شائع کیا گیا ہے۔میں نے وعدہ کیا تھا کہ ایک چونی فی نسخہ حق ملکیت کی رائلٹی
(Royalty) کے طور پر ادا کروں گا۔چونی ان کے لئے ہے اور چونی اپنے لئے ہے۔کیونکہ اس وقت
میرے منہ سے نکل گیا تھا کہ نفع کا نصف تمہیں دوں گا۔اس لحاظ سے چونی اپنے پاس رکھنی پڑتی ہے۔اور
یہ نفع بھی قران کریم کی اشاعت پر خرچ ہوتا ہے۔یہ چونی نفع کی مد میں نہیں جائے گی بلکہ قرآن کریم کی
مفت تقسیم کی مد میں جائے گی۔باقی تراجم پر ایک دھیلے کا نفع نہیں ہے۔دنیا حیران ہے۔ہمارے ایک مربی ایک ریلیجس بکس سوسائٹی کے ہاں گئے تو کہا کہ میں نے
بائبل خریدنی ہے۔تمہارے پاس جو سستی ترین بائبل ہے، وہ مجھے دکھاؤ۔انہوں نے سستی ترین بائبل
دکھائی، جو چھ روپے کی تھی۔اور وہ قریبا اس طرح کی تھی ، جس طرح کا ہمارا تین روپے والا قرآن کریم
ہے۔ہمارے دوست کہنے لگے، ہم آپ سے جیت گئے۔آپ نے چھ روپے میں سنتی بائبل فروخت کرنی
شروع کی ہے اور ہم نے تین روپے میں قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ شائع کر دیا ہے۔وہ ( ان کا جو بھی
نمائندہ یا سیلز مین تھا) کہنے لگا، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہوسکتا ہے یا نہیں ہو سکتا ؟ یہ تو الگ
مسئلہ ہے۔مگر یہ امر واقعہ ہے کہ تم اگر ہزار کا پی کا آرڈر دو تو میں ابھی لا کر دیتا ہوں۔غرض ہم نے ان سے
آگے نکلنا ہے۔کیونکہ انہوں نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی اور بھی بہت ساری ترکیبیں کی ہوئی ہیں۔ان
865
تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دھاگوں کو ہم نے کاٹنا ہے۔حکمت عملی سے، ایک سے زیادہ تدابیر اختیار کر کے۔ایک یہ تدبیر ہے کہ لوگوں
کے ہاتھوں میں ستے قرآن کریم پہنچائے جائیں۔ترجمہ قرآن کریم میں نئی طرز کا اجراء ایک اور بڑی اچھی چیز عمل میں آتی ہے۔پتہ نہیں لوگوں کی
توجہ اس طرف گئی ہے یا نہیں؟ ایک وقت میں یہ انگریزی بولنے والے اور انگریزی کی طرح لکھی جانے والی
زبانیں بولنے والے قرآن کریم سے ذرہ بھر بھی دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔اس لئے جب ہم نے ان قوموں
کے دلوں میں قرآن کریم سے دلچسپی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا تو ہم نے قرآن کریم کے متن کو بائیں سے
دائیں لکھنا شروع کیا۔یعنی ہماری سورۃ حمد، جو قرآن کریم کے پہلے صفحہ پر آتی ہے ، اردو رسم الخط کے حساب
سے وہ آخری صفحہ پر چلی گئی۔یعنی قرآن کریم کے متن نے ترجمہ کو follow کیا۔لیکن اب خدا کے فضل
سے حالات بدل گئے ہیں اور قرآن کریم میں اتنی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے کہ ہم قرآن کریم کے متن کے مطابق
تراجم کو لکھیں۔اور ترجمہ متن کے پیچھے آئے ، متن ترجمہ کے پیچھے نہ آئے۔چنانچہ ہم نے اس منصوبہ کے
ماتحت جو قرآن کریم شائع کئے ہیں اور افریقہ میں جاچکے ہیں، انہوں نے بھی اس کو بڑا پسند کیا ہے۔یورپ میں بھی گئے ہیں اور انہوں نے بھی دیکھ کر کوئی اجنبیت محسوس نہیں
کی کہ یہ کیا ہو گیا ؟ کیونکہ یہ ہوسکتا
تھا کہ وہ کہتے ہم اس کو کس طرح پڑھیں گے؟ غرض کسی جگہ کے لوگوں نے بھی کسی قسم کی اجنبیت محسوس نہیں
کی۔چنانچہ متن کے ساتھ انگریزی کا ترجمہ چلتا ہے۔اور اب آئندہ اس طرز پر چلے گا۔کیونکہ دنیا میں اللہ
تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت اور برکت سے ایک تبدیلی پیدا ہو چکی ہے۔جہاں تک قرآن کریم سے
متعارف ہونے اور قرآن کریم سے دلچسپی رکھنے کا سوال تھا، یہ تبدیلی رونما ہو چکی، انقلاب عظیم پیدا ہو گیا۔انقلاب عظیم“ کا محاورہ ، میرا محاورہ نہیں ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا محاورہ ہے۔میرے خیال میں انقلاب عظیم کا اس رنگ میں اور اس کثرت سے استعمال سب سے پہلے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ہی فرمایا ہے۔پہلے لوگوں کی تحریرات میں گو اس کا ذکر ہے لیکن اس رنگ میں نہیں ہوا ، جس
رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے۔مثلاً ' صبح صادق کا ظہور یہ محاورہ بھی حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے استعمال فرمایا تھا اور اب اشتراکیت نے بھی اسے استعمال کیا ہے۔لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے بڑی شان کے ساتھ اس محاورہ کو استعمال فرمایا ہے۔دوسرے لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خوشہ چین ہیں۔اب جب کہ یہ ستی اور مناسب سائز میں اور اچھی چھپی ہوئی ، انگریزی ترجمہ قرآن کی جلدیں
انگلستان پہنچیں تو جرمنی سے مطالبہ آگیا کہ آپ ہمیں کیوں نظر انداز کر رہے ہیں؟ قرآن کریم کا جرمن زبان
866
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 102 اپریل 1972 ء
میں ترجمہ موجود ہے۔وہ بھی ہمیں اسی رنگ میں، اسی سائز میں ، اسی قیمت پر دیں۔پھر سواحیلی میں ترجمہ
قرآن
کریم کا اور پھر انڈونیشیا سے مطالبہ آجائے گا۔ساری زبانوں میں ہم نے تراجم شائع کرنے ہیں۔بہر حال ایک سنت قائم ہوگئی ہے۔میری زندگی میں بھی کام ہوں گے۔پھر میرے بعد آنے
والے کام کریں گے۔ایک نیا راستہ یا ایک وسیع سڑک کی ضرورت تھی۔(شاہراہ تو ایک ہی ہے، اسے
وسعت دی جاسکتی ہے۔) اصل تو ایک ہی شاہراہ ہے اور ایک ہی صراط مستقیم ہے۔ضرورت
تھی زیادہ وسیع
سڑک کی سوالحمد للہ دنیا کے حالات بدلنے سے وہ وسیع ہو گئی۔گویا یہ نیا راستہ نہیں ہے۔راستوں کی
وسعتوں کو ہی ہم عام طور پر نئے راستے کہہ دیا کرتے ہیں۔انشاء اللہ یہ کام اپنے وقت پر مکمل ہو جائے
گا۔اس کے لئے ایک ضروری قدم اٹھانا ہے۔خدا کی شان یہ ہے کہ ہم نے تراجم بعد میں شائع کئے ، جو چیز پہلے تھی، اس کی طرف اللہ تعالیٰ
نے میری توجہ قریباً دو سال ہوئے ، قریباً ایک ہی وقت میں افریقہ کے دورہ کے دوران پھیری۔یعنی
نائیجیریا میں براڈ کاسٹنگ اسٹیشن اور دوسرے ربوہ میں بہت ہی اعلی درجہ کے پریس کا قیام اللہ تعالیٰ کے
فضل سے جب پریس لگ گیا تو اس پریس کی سہولت کے نتیجہ میں کچھ ذیلی سہولتیں ملتی ہیں۔ہم امید رکھتے
ہیں کہ بڑے سائز کا جو قرآن کریم ہم اس وقت چھ روپے میں دینے کے قابل ہوئے ہیں، اس کے بعد ہم
انشاء اللہ چار روپے میں دینے کے قابل ہو جائیں گے۔جہاں تک براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کے قیام کا تعلق ہے، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔اور کچھ عرصہ اس
کے لئے بہر حال کام کرنا پڑتا ہے۔چنانچہ افریقہ کے دورے کے دوران میں نے مختلف ملکوں میں احباب
جماعت کو تحریک کی۔نائیجیر یا والوں کو یہاں سے خطوط کے ذریعہ یاد دہانی کراتا رہا۔وہاں کی جماعت
حکومت سے خط و کتابت کرتی رہی۔خاموشی تھی، کوئی پتہ نہیں لگ رہا تھا۔ایک بڑا خوش کن قدم نائیجیریا کی
حکومت نے اٹھایا ہے۔خدا کرے، اس کا نتیجہ ویسا ہی نکلے، جیسا کہ ہم چاہتے ہیں۔اس لئے دوست دعا
کرتے رہیں۔اس وقت تک جو اس معاملہ میں سکوت طاری تھا، وہ ٹوٹ گیا اور جو انجماد کی سی کیفیت تھی ، وہ
دور ہو چکی ہے۔چنانچہ وہاں کی حکومت نے کچھ فارم بھجوائے ہیں کہ تمہاری اس سلسلہ میں درخواست آئی
ہے۔یہ فارم ہیں، ان کو پر کر کے بھجوا دیں۔پہلے غور کرنے کا سوال ہی نہیں تھا۔چپ کر کے بیٹھے ہوئے تھے ،
اب
وہ غور کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔بعض چیزوں کے متعلق چونکہ ہم نے یہاں سے کوائف دینے
تھے، اس لئے کچھ فارم یہاں بھی آئے اور جب ان کی طرف سے منظوری مل گئی تو اس کے لئے یہاں سے
867
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء
پیسے نہیں جائیں گے۔( یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بعض لوگ حکومت کو غلط خبریں پہنچادیتے ہیں۔)
ہمیں اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں بڑی دولت دی ہے۔صرف ایک ملک میں ہی دولت نہیں دی۔یہ اللہ
تعالی کا فضل ہے، لوگوں کو حسد نہیں کرنا چاہئے۔اللہ کے فضلوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔شروع
میں ایک جاپانی فرم کے متعلق خیال تھا کہ وہ نوے، پچانوے ہزار پونڈ سٹرلنگ میں ریڈیو سٹیشن لگا دے گی۔ہمارے سرکاری نرخ کے مطابق 1,12 1 لاکھ روپے بنتے ہیں اور یہ کوئی بڑی رقم نہیں ہے۔غرض اب حکومت نائیجیریا نے غور کرنے کا قدم اٹھایا ہے اور میں بڑا خوش ہوں۔یہ مشاورت
سے چند دن پہلے اطلاع آئی تھی، ابھی تک مشاورت کی وجہ سے اس کا جواب ہی نہیں دیا۔ریڈیو سٹیشن کے قیام
کا بڑا فائدہ ہے۔یہ میری خواہش ہے اور احباب اس کو یا درکھیں کہ جماعت احمدیہ نے اس خواہش کو پورا
کرنا ہے۔دنیا میں سب سے بڑا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن گندے گانے گا کر اخلاق کو خراب کرتا ہے یا لغو باتیں
بیان کر کے انسان کے وقت کو ضائع کرتا ہے یا اشتہارات وغیرہ کے لئے وقف ہوتا ہے یا غلط قسم کی فلسفیانہ
دلیلیں اپنے حق میں اور مخالفوں کے خلاف دیتا ہے۔اس قسم کی باتیں ہمارے ریڈیو اسٹیشن سے نشر نہیں
ہوں گی۔میں مانتا ہوں کہ آج کل کے ریڈیو اسٹیشنوں سے بعض اچھی باتیں بھی نشر ہوتی ہیں۔آنکھیں بند
کر کے تنقید بھی نہیں کرنی چاہئے۔اور نہ لوگ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بحیثیت ادارہ آنکھیں بند کر کے تنقید
کرنے کے مجاز ہیں اور نہ اہل ہیں اور نہ اس کی اجازت ہے۔ہر چیز بنیادی طور پر خیر و برکت کا موجب
ہے۔ہم اس کو غلط راہوں پر چلا کر اپنے لئے بدی کے سامان پیدا کر لیتے ہیں۔اب یہ ٹیلی ویژن فی
الحقیقت بہت اچھی چیز ہے۔جب میں اپنی سکیمیں بتاتا ہوں تو بڑا مزہ آتا ہے۔لیکن آج کے ٹیلی ویژن
سے اس قسم کا فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔جب ہمارے ہاتھ میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن آگیا تو ہم دنیا کو بتا ئیں
گے کہ ٹیلی ویژن سے کیا کیا نیکی کے کام اور کیا کیا علمی ترقی کے کام اور اخلاقی اصلاح کے کام لئے جاسکتے
ہیں؟ بجائے اس کے کہ وہ مخرب الاخلاق ہو ، وہ اخلاق پر حسن چڑھانے کا موجب بن سکتا ہے، وہ علم میں
ترقی کا موجب بن سکتا ہے، وہ تقویٰ کی راہوں کو زیادہ نمایاں کر کے بنی نوع انسان کے سامنے رکھنے کا
موجب بن سکتا ہے۔پس ہم جو ریڈیو اسٹیشن لگائیں گے تو اس سے انشاء اللہ یہ کام لئے جائیں گے۔اس وقت جو سب سے بڑا ریڈیو اسٹیشن ہے، وہ میرے خیال میں روس میں ہے۔دل یہ کرتا ہے
کہ اپنی زندگی میں (موجودہ نسل کی زندگی میں) کم از کم اتنا بڑا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن ضرور لگ جائے۔ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے خلاف جو لوگ باتیں کرنے والے ہیں یا مذ ہب کے خلاف باتیں کرنے والے
868
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 102 اپریل 1972 ء
ہیں، ان سے زیادہ طاقتور صوتی لہریں توحید باری تعالی کو دنیا میں پھیلانے والی اور قرآن کریم کی شعاعوں
کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے والی ہوں۔یہ ایک بڑی خوشکن خبر ہے، جس میں، میں آج آپ کو شریک کرتا ہوں۔تا کہ آپ پھر میرے
ساتھ اس مہم کو کا میاب انجام تک پہنچانے کی دعاؤں میں شرکت کے قابل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں و
دن جلد دکھائے ، جب دنیا کے کونے کونے میں خدا اور خدا کے رسول کا نام بلند ہورہا ہوگا۔03۔اس سکیم کے پہلے مرحلہ میں ، میں چاہتا ہوں کہ خدا کرے، ہم اس میں کامیاب ہو جائیں۔اور
مشرق وسطی کے ملکوں میں عربی میں ہم ان سے باتیں کریں۔اگر کہیں پابندیاں ہیں، ناسمجھی کی وجہ سے اور
بزدلی کے نتیجہ میں اور کم بختی کے باعث تو وہ کمزوریاں ان لوگوں میں ہیں، جن کے ہاتھ میں اس وقت اللہ
تعالیٰ نے حکومت کی باگ ڈور دی ہوئی ہے۔اور وہ اپنے فرائض کو فراست اور عقل اور ہمدردی اور اخوت
سے نہیں نباہ رہے۔یہ ایک حقیقت ہے اور اس کے اعلان میں مجھے کوئی باک نہیں لیکن وہاں کے جو عوام
ہیں، ان کے متعلق یہ بدظنی کبھی نہ کریں کہ وہ بھی ہماری باتیں سننے کے لئے تیار نہیں۔وہ ہماری باتیں سنتے
ہیں، جس کا ثبوت یہ ہے کہ مثلاً عراق میں ہمارے علم میں کوئی احمدی نہیں تھا، بعض لوگ باہر سے وہاں گئے
ہوئے ہیں۔ایک عراقی وفد موتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں جو مدینہ یا مکہ یا جدہ میں منعقد ہورہا تھا، اس
میں شرکت کے لئے گیا تو وفد کے اراکین میں ایک احمدی دوست بھی شامل تھے۔ہمیں اس کا کچھ پتہ نہیں
تھا۔اور جس وقت وہ عراق سے باہر نکلے اور سعودی عرب ( یعنی غیر ملک) میں داخل ہوئے تو وہاں سے
انہوں نے مجھے خط لکھا، جس میں انہوں نے بڑے اخلاص اور محبت اور نیک جذبات کا اظہار کیا اور
جماعت کی ترقی کے متعلق دعائیں کیں۔اور بتایا کہ وہ موتمر عالم اسلامی کے عراقی وفد میں شامل ہیں۔لیکن
عراق کا اپنا پتہ نہیں دیا تھا۔سعودی عرب میں موتمر عالم اسلامی کا پتہ تو دے دیا۔اس واسطے کہ وہ سمجھتے ہیں
کہ وہاں کے حالات اس وقت سازگار نہیں ہیں۔سعودی عریبیہ میں بیت اللہ شریف کے متعلق کل میں نے کہا تھا کہ یہ تو ہمارا ہے۔اللہ تعالیٰ نے
علاوہ عقلی دلیل کے جو ہمارے دماغ میں آئی ہے کہ اگر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام واقعہ میں مسیح
اور مہدی ہیں اور خدائی وعدے اور بشارتوں کے ساتھ جو قریباً معروف انبیاء میں سے سب کو دی گئی تھیں۔جو ایک لاکھ چوبیس ہزار میں سے جن کے نام کا بھی پتہ نہیں، ان کے متعلق ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔لیکن جن
کے حالات ہم جانتے ہیں اور جن کے متعلق تاریخ نے ریکارڈ کر کے بعض باتیں پہنچائی ہیں، ان میں سے
869
تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اکثر نے خبر دی ہے۔خواہ ان کا تعلق ایران سے تھا یا جو ہندوستان کہلا تا تھا، وہاں کے انبیاء نے بھی اور
دوسرے ملکوں کے انبیاء نے بھی دی۔پھر محدثین نے بھی خبر دی۔میں اکثر نائیجیریا کے حضرت عثمان بن فود یو کا ذکر کرتا ہوں۔جنہوں نے بڑی دلچسپ کتابیں
لکھی ہیں۔ان پر کسی نے اعتراض کر دیا کہ تم تو کافر ہو۔اور کافر اس لئے ہو کہ تم نے مہدی ہونے کا دعویٰ
کر دیا ہے، اس واسطے تم کا فر ہو۔انہوں نے کہا کہ میں تو کافر نہیں ہوں، میں تو خدا کا ایک عاجز بندہ
ہوں۔لیکن یہ جھوٹا الزام ہے کہ میں نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔کیونکہ میں مہدی نہیں ہو سکتا اور نہ
مہدی ہونے کا دعوی کر سکتا ہوں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کی جو علامات بتائی ہیں، وہ
میری زندگی میں پوری نہیں ہو رہی ہیں۔لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں اور یہ بڑی دلچسپ بات
ہے۔اب وہ شخص عالم الغیب نہیں۔جو بات انہوں نے بتائی، وہ اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کر کے بتائی۔انہوں نے لکھا ہے کہ ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ مہدی کے ظہور کا زمانہ بالکل قریب آگیا ہے اور
انگی ہجری صدی مہدی معہود کی ہے۔اس کے بعد 1818ء میں وہ فوت ہوئے اور 36-1835ء میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش ہوئی اور انگلی صدی میں دعوی کر دیا۔یہ خبر تو وہ خدا تعالیٰ سے پا کر
دے سکتے تھے کہ مہدی کا زمانہ بالکل قریب ہے۔پس میں یہ بتارہا ہوں کہ اگر واقعی ( بلکہ ہمارا یقین ہے کہ واقعہ یہی ہے ) مرزا غلام احمد قادیانی
خدا کے مسیح اور مہدی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے اور حبیب اور سلامتی کی دعائیں حاصل کرنے
والے اور اسلام کے غلبہ کو اس زمانہ میں قائم اور مستحکم کرنے والے ہیں تو پھر ساری دنیا آپ کی جماعت
میں داخل ہوگی اور اس میں سعودی عرب باہر نہیں رہے گا۔یہ تو ہے عقلی دلیل، اس کے علاوہ آپ یہ بھی
فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ نظارہ دکھایا کہ سعودی عرب میں احمدی ہی احمدی ہیں۔اس واسطے
میں نے کہا تھا کہ یہ دروازے جو تم عارضی طور پر تو بند کر سکتے ہو، ہمیشہ کے لئے بند نہیں کر سکتے۔لیکن جہاں
تک احمدیت کے نظام کا تعلق ہے، اس میں بعض لوگ بعض دفعہ غلطی کر جاتے ہیں۔دوست اپنی زبان کے
محاوروں کو درست رکھا کریں۔ہمیں قطعاً کسی حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن روحانی انتظام ہمارے
ہی مشوروں سے ہوا کرے گا اور وہ ہمیں ملے گا۔حکومت ہم نہیں چاہتے۔دنیا میں دنیوی فراستیں رکھنے
والے لوگوں کو حکومتیں مبارک ہوں ، ہمیں حکومتوں سے کوئی غرض نہیں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں:۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا
870
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 102 پریل 1972ء
ہمیں کیا دلچسپی ہے، حکومتوں سے۔حکومتیں تو تم کو جو اس وقت حاکم خاندان ہو، خدا مبارک کرے۔لیکن جو دینی کام ہیں، وہ احمدیت ہی کو کرنے پڑیں گے۔انشاء اللہ۔اور پھر اس وقت جو اشد ترین بغض رکھنے والا
اور مخالفت کرنے اور گندہ دہنی کرنے والا اور ایذاء رسانی کرنے والا اور خود کو مسلمان ہونے کا اعلان کرنے والا ہو
گا، اس پر جماعت احمدیہ کے انتظام میں خانہ کعبہ کے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے۔انشاء اللہ۔خدا تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ میں نے یہ دروازے کھولے ہیں کسی انسان کی یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے ان
دروازوں کو بند کر دے۔اور کسی انسان کو یہ اخلاقی اور مذہبی جرات نہیں ہونی چاہئے کہ وہ عارضی طور پر ان
دروازوں کو کسی قوم پر بند کرے۔مگر یہ تو نصیحت ہے، جو میں آج کر رہا ہوں۔باقی جو واقعات اور حقائق ہیں، جن
کا مستقبل کے ساتھ تعلق ہے، وہ اپنے وقت پر ایک ٹھوس حقیقت بن کر دنیا کے سامنے آئیں گے۔اور ایک لحظہ
کے لئے میرے دل میں کوئی شبہ پیدا نہیں ہوا ، نہ آپ کے دل میں پیدا ہونا چاہیے۔وو۔۔۔اب میں نصرت جہاں ریزور فنڈ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اس
تحریک کا القاء اس وقت فرمایا تھا، جب میں اپنے دورہ کے پانچویں ملک گیمبیا میں تھا۔شروع میں یہ تحریک
ایک پیج کے طور پر میرے ذہن میں ڈالی گئی۔میں وہاں سے سیرالیون گیا اور پھر یہ دورہ ختم کر کے انگلستان
آگیا۔وہاں گیمبیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ منصوبہ بتایا۔اور مجھے خدا تعالیٰ نے یہ حکم دیا کہ کم از کم
ایک لاکھ پونڈ اس منصوبہ پر جلد خرچ کرو۔اس منصوبے میں نئے مبلغوں کا جانا بھی تھا۔لیکن یہ امر اس خرچ
کے دائرے میں نہیں آتا۔لیکن نئے سکول اور ان کے لئے اساتذہ کا جانا ، ہسپتالوں اور ان کے لئے
ڈاکٹروں کا جانا ، اس منصوبے میں شامل تھا۔جب خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اس غرض سے ایک لاکھ پونڈ جلد
از جلد خرچ کرو تو میں تو ایک درویش صفت انسان ہوں، مجھے اس کے لئے قطعاً کوئی فکر نہیں پیدا ہوا۔میں
نے سمجھا خدا نے فرمایا ہے، اسی کا یہ کام ہے، وہی خدا اپنے فضل سے سامان پیدا کرے گا۔میں نے اس
سلسلہ میں پہلا خطاب انگلستان کی جماعت سے کیا۔اور جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں ، خدا تعالیٰ نے
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند کو ایسی ایثار پیشہ جماعت عطا فرمائی ہے کہ وہ
بشاشت سے قربانی دیتی ہے۔گو قربانی میں تکلیف تو ضرور ہوتی ہے مگر وہی قربانی قربانی کہلانے کے لائق
ہے، جس میں بشاشت پائی جائے۔جو لوگ جہاد میں جاتے تھے ، وہ شہید ہو جاتے تھے۔خدا کے فرشتے آ
کر اپنے بازؤوں پر دشمن کی تلواروں کو تو نہیں لیتے تھے۔وہ انتہائی بشاشت کے ساتھ آگے بڑھتے اور اپنی
جان قربان کر دیتے تھے۔871
تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
غرض میں نے انگلستان کی جماعت کو اس فنڈ میں حصہ لینے کی تحریک کی اور پچاس ہزار پونڈ کا
ٹارگٹ مقرر کیا۔چنانچہ اڑتالیس ہزار پونڈ کے وعدے ہو گئے اور دوست اب تک 32 ہزار نقدا دا بھی کر چکے
ہیں۔پھر میں نے یہاں آکر تقریریں کیں، اللہ تعالیٰ نے بڑے فضل فرمائے۔حالانکہ قوم تھکی ہوئی تھی۔فضل
عمرفاؤنڈیشن کے چندے دے کرستانے ہی لگی تھی کہ خدا نے فرمایا تمہیں ستانے کا حکم نہیں۔انگریز
جرمنوں سے پہلے تو اپنی شکست پر شکست خریدنے کے لیے اپنے آراموں
کو چھوڑ رہے تھے، جب کہ ہم پر تو
فتح پر فتح پانے کے لئے آراموں کو چھوڑ رہے ہیں۔انگریزوں اور ان کے اتحادیوں یا دولت مشترکہ کی افواج
اور ہماری کوششوں میں بڑا فرق ہے۔وہ شکست اٹھا رہے تھے اور اپنے آرام کو چھوڑ رہے تھے۔ایک
برگیڈئیر نے لکھا ہے کہ جرمن فوجیں آگے بڑھ رہی ہوتی تھیں، ہم رات کے ایک بجے اس جگہ پہنچتے تھے،
جہاں ہمیں ٹھہرنے کا حکم ہوتا تھا اور وردی سمیت لیٹنے نہ پاتے تھے کہ دوسرا حکم آجا تا تھا کہ جرمن فوجیں آگے
بڑھ رہی ہیں، پیچھے ہٹو۔اس نے لکھا ہے، اس کا اردلی آکر جھنجھوڑ کر بٹھا دیتا تھا اور کافی یا چائے کا گرم گرم کپ
پکڑا تا تھا کہ پیو۔کہتا ہے، آنکھیں بند اور دو چار گھونٹ پی کر جب ہوش آتا تھا تو وہ کہتا تھا، پیچھے دوڑنا ہے۔انہوں نے آرام نہیں کیا اور شکست پر شکست کھاتے چلے گئے۔اور ہمیں بھی بعض دفعہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم
نے آرام نہیں کرنا ، آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔فتح پر فتح حاصل کرو۔مگر آرام نہیں کرنے دوں گا۔چنانچہ فضل عمر فاؤنڈیشن میں جماعت نے بڑی قربانی دی اور اس پر خدا کی خوشنودی کے لئے ہر قسم کی کوفت
اور تکلیف اٹھائی۔اگر تکلیف نہ ہو تو قربانی کیسی؟ اور اس کی جزاء اور انعام کیسا؟
فاؤنڈیشن کے وعدے پورے ہوئے تو جماعت نے سمجھا ، اب سستانے کا وقت ہے۔خدا نے
فرمایا میں تمہیں ستانے نہیں دوں گا۔اور آگے بڑھو اور نئی فتح حاصل کرو۔چنانچہ نصرت جہاں ریزروفنڈ کی
تحریک ہوئی اور اس کے لئے پہلے سے زیادہ قربانی دینے کا مطالبہ ہوا۔حالانکہ فاؤنڈیشن کے وعدہ جات
کی وصولی کو ختم ہوئے، چند مہینے ہوئے تھے۔فاؤنڈیشن کی رقم نفع وغیرہ ملا کر چالیس لاکھ تک پہنچتی ہے۔میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اس کا چندہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خلافت کے جتنے سال
ہیں، اتنے لاکھ ہو جائے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا، میری تقدیر سے کم خواہش پیدا ہوئی ، اس سے زائد دوں گا۔خواہش تو یہ تھی کہ 53لاکھ ہو جائے۔تاکہ خلافت ثانیہ کے سال کے حساب سے ہمیں ایک لاکھ زائد چندہ آ
جائے۔چنانچہ نصرت جہاں ریزروفنڈ میں پاکستانی جماعتوں کے وعدے 27 لاکھ اور وصولی قریباً پندرہ
لاکھ اور بیرون پاکستان کا وعدہ قریباً 1 لاکھ ہے۔یہ کل 38 لاکھ بن جاتا ہے۔اور اس وقت تک پہلے سال
کی جو آمد ہوئی ہے، اس کی مالیت قریباً نولاکھ روپے ہے۔جو کل 47 لاکھ بن جاتی ہے۔اور یہ رقم جو آرہی
872
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 102 پریل 1972ء
ہے، یہ ایک سال کی نہیں ہے۔بلکہ کسی ڈاکٹر کی آٹھ ماہ کی آمد ہے۔اس میں گو یا ابھی 06 لاکھ کی کمی ہے۔اگلا سال ختم نہیں ہو گا کہ ہماری آمد 53 لاکھ کی خواہش سے انشاء اللہ اور آگے بڑھ جائے گی۔اصل میں تو
ہماری خواہش یہ تھی کہ ہمیں 53لاکھ کا سرمائیل جائے۔اور جو ہماری کل بچت ہے، وہ ہمارا سرمایہ ہے۔میں یہ بتا دوں کہ ہمارے ڈاکٹر جو دوائیں خریدتے ہیں، ان پر خرچ ہوتا ہے۔بعض دفعہ ایک
کلینک میں چار، چار سو پونڈ کی دوائیں منگوانی پڑتی ہیں۔اسی طرح انہوں نے جو سامان خریدا ہے، مثلاً
پورے کا پورا ایکسرے پلانٹ ہے، وہ سرمایہ ہے۔بعد کا خرچ وہاں کی آمد میں سے منہا کیا گیا اور پھر
خالص بچت نکالی گئی ہے۔اور ہماری اصل آمد اس سے بہت زیادہ تھی۔چنانچہ سارے اخراجات نکالنے
کے بعد اصل بچت 48 ہزار پونڈ ہوئی ہے۔اگر اس کو بھی شامل کر لیا جائے ، جو نصرت جہاں ریز روفنڈ کی
آمد ہے، جس کی دوشاخیں ہیں یا جس کے دو حصے ہیں۔اندرون ملک اور بیرون ملک کے عطایا۔اور دوسری شاخ خالص بچت ہے۔وہ بھی خدا کی دین ہے۔پہلے عطایا کے متعلق ہمارے دل کی آواز یہی کہتی ہے کہ خدا سے
ملا، جو کچھ ملا۔گھر سے تو کچھ نہ لائے۔ہم یہ عطا یا بھی گھر سے تو نہیں لائے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری حرکت
میں تیزی پیدا کرنے کے لئے تدبیر کا یہ ایک راستہ بنایا۔اور دوسرے بچت عطا فرمائی۔تو یہ دو الگ الگ
حصے ہیں۔لیکن درحقیقت ایک ہی ہیں۔یہ آمد ہی ہے، جو مختلف شکلوں میں عطا ہوتی ہے۔اگلے تین سال
کے اندران عطا یا جات کی رقم انشاء اللہ پوری ہو جائے گی۔ان تین سال کے عرصہ میں ایک کروڑ کے قریب
آمد چلی جائے گی بلکہ اس سے بھی زیادہ۔اور پھر خلافت ثانیہ کے ہر سال کی رقم دو لاکھ ہو جائے گی۔یعنی
اپنی خواہش سے دو گنا۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل ہے۔میں نے کل بتایا تھا کہ میڈیکل سنٹرز ہیں، سیکنڈری سکولز ہیں ، اب مثلاً دس سیکنڈری سکولز کا
کھولنا، کوئی معمولی کام نہیں ہے۔جو لوگ محکمہ تعلیم سے ذرا بھی واقفیت رکھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ
پاکستان بننے کے بعد ہماری حکومت نے ایک سال میں کبھی بھی اس قدر انٹر میڈیٹ کا لجز نہیں کھولے۔کوئی حکومت اتنے کا لجز کھول ہی نہیں سکتی۔حالانکہ اس کے پاس بہت سے وسائل ہوتے ہیں اور ہم ایک
غریب جماعت ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو برکت اور خلوص عطا فر مایا ہے، اس میں کوئی حکومت ہمارا
مقابلہ نہیں کر سکتی۔جماعت خدا کے لئے جو قربانی کرتی ہے، اس کا رنگ ہی علیحدہ ہے۔گویا دس ہائیر
سیکنڈری سکوٹر کھل جائیں گے۔ایک سال میں مختلف ممالک میں تو یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے۔873
تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ی اللہ تعالی کا عظیم فضل ہے کہ ہم اس کا کماحقہ شکر نہیں کر سکتے۔ہماری زبانیں الحمد للہ پڑھتے ہوئے خشک
ہو جا ئیں ، تب بھی الحمد للہ پڑھنے کی جو ذمہ داری ہے، وہ پوری نہیں ہوتی۔پس نصرت جہاں کی جو سکیم ہے، یعنی LEAP FORWARD جس کا ترجمہ آگے بڑھو سکیم
کیا گیا ہے، اسے بھی کچھ بدلنا پڑے گا۔گویا نصرت جہاں آگے بڑھو میں نصرت جہاں سکیم کا نام
ہے اور وہ ایک شعبے کا نام ہے۔ایک نصرت جہاں ریز روفنڈ اور دوسری نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم
ہے۔ہم نے ایک جگہ کھڑا نہیں ہونا، اس سکیم کے ماتحت تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔اگر قانونی روکیں پیدا
نہ ہو جائیں تو میں کہتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ آٹھ، نوڈاکٹر تو شاید ہم فوری طور پر چند مہینوں کے اندر اندر بھجوا
سکیں۔لیکن پچھلی جنگ کی وجہ سے ہمارے ملک کو ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی۔کچھ ہمارے واقفین ڈاکٹر ،
جو بڑے لائق اور مخلص ہیں، لاہور میں ہاؤس جاب (HOUSE JOB) کر رہے تھے۔ان کو فوج نے
بلا لیا ہے۔وہ میرے پاس آئے ، کہنے لگے، ہم نے زندگی وقف کی ہوئی ہے، اب فوج نے بلا لیا ہے، کیا
کریں؟ میں نے کہا تم انٹرویو کے لئے جاؤ اور ان سے صاف بات کرو۔کیونکہ ہم صاف گو لوگ ہیں۔ان
سے کہو ، آپ نے بلایا ہے ، ہم آگئے ہیں۔لیکن ہم نے وقف کیا ہوا ہے اور افریقہ میں جا کر سیاہ فام قوموں
کی خدمت کرنی ہے۔اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بھی پاکستان کی خدمت ہے۔کیونکہ اس طرح پاکستان کا نام
روشن ہوتا ہے، پاکستان کی محبت دلوں میں پیدا ہوتی ہے۔لیکن ہم اس بارہ میں امام جماعت احمدیہ سے
مشورہ کرنے گئے تھے، انہوں نے کہا ہے کہ ان سے جا کر کہہ دو کہ اگر پاکستان کو ضرورت ہے تو اپنے ملک
کو بہر حال ترجیح دی جائے گی۔اور اگر آپ کو ایسی ضرورت ہو، جو وقتی طور پر ہوتو ہم اپنی خدمات قوم اور
ملک کے لئے وقف کرتے ہیں۔اس عرصہ کے ہم پیسے نہیں لیں گے، مفت خدمت کریں گے۔ایک جرنیل
صاحب کے منہ سے یہ فقرہ نکلا کہ ایسی باتیں استثنائی ہیں۔یعنی اس قسم کی باتیں جو تم کر رہے ہو ، شاذ ہی
تجربہ میں آتی ہیں۔عجیب بات یہ ہے کہ ایسی استثنائی باتیں ہمیں ہمیشہ جماعت احمد یہ میں نظر آتی ہے۔چنانچہ اس کا ان پر بڑا اثر ہوا۔ہمیں کسی دنیوی جزا کی ضرورت نہیں ہے۔یہ ہمارا ملک ہے، جس میں ہمیں
اچھا کہنے والے بھی ہیں اور برا کہنے والے بھی ہیں۔لیکن ہم نہ کسی سے برا کرنے والے ہیں اور نہ کسی کو برا
کہنے والے ہیں۔ہمیں حکم ہے کہ بنی نوع انسان سے پیار کرو اور ان کی خدمت کرو۔جب تک ہم اس حکم
کے مطابق کام کریں گے ، اللہ تعالیٰ بڑی برکت نازل فرمائے گا“۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 31 مارچ تا 2 10 اپریل 1972 ء )
874