اسلام کا عالمگیر غلبہ ایک حقیقت اور بنیادی صداقت ہے ۔ خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 16 جنوری 1973ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وو
اقتباس از خطبه عیدالاضحیہ فرمودہ 16 جنوری 1973ء
اسلام کا عالمگیر غلبہ ایک حقیقت اور بنیادی صداقت ہے
خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 16 جنوری 1973ء
انسان پر ایک موت تو وقتی طور پر آتی ہے، جو ایک لحظہ کے اندر ختم ہونے والی ہے۔مگر ایک
موت ایسی ہے، جو انسان کی ساری زندگی کو اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہے۔یہی وہ موت ہے، جس کے منبع
سے ابدی حیات کا چشمہ پھوٹا ہے۔یہی وہ ذبح عظیم ہے، جس کی مثال حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی
اولاد کے ذریعہ سے قائم کی گئی۔اور پھر جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں عشق الہی ،
فدائیت، جانثاری انتہا کو پہنچی تو ایک ایسی قوم تیار ہوئی، جو حضرت اسماعیل علیہ السلام سے زیادہ جذبہ قربانی
رکھنے والی تھی، جو حضرت اسماعیل علیہ السلام سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے عشق اور محبت رکھنے والی تھی۔کیونکہ
حضرت اسماعیل علیہ السلام نے حضرت
ابراہیم علیہ السلام سے تربیت حاصل کی تھی مگر صحابہ نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے تو خود حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت حاصل کی تھی۔وہ آنحضرت صلی اللہ وسلم کی بعثت
سے قبل روحانی طور پر مردہ تھے۔دنیا کی نگاہ انہیں مردہ بجھتی تھی۔لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت نے انہیں زندہ کیا
تھا۔انہوں نے دنیا میں ایک عظیم انقلاب بپا کیا اور اس وقت کی محدود دنیا میں اسلام کو کلی طور پر غالب کیا۔محدود دنیا سے مراد معروف دنیا ہے۔کیونکہ اس وقت دنیا بنی نوع انسان سے معمور نہیں تھی۔کرہ ارض کے
بہت سے ایسے علاقے بھی تھے، جہاں تک ابھی انسان کا علم نہیں پہنچا تھا، جہاں ابھی آبادیاں نہیں ہوئیں
تھیں، بعد میں آبادیاں ہوئیں۔غرض صحابہ کرام نے اپنے زمانہ میں اسلامی انقلاب بپا کیا۔پھرالہی نوشتوں کے مطابق مسلمانوں پر ایک تنزل کا زمانہ آیا، یہ ایک لمبا زمانہ ہے، جس میں
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لاکھوں پروانے اس دعا میں مشغول رہے کہ شیطان پر وہ آخری
فتح ، جس کا اسلام میں وعدہ دیا گیا ہے، اس آخری فتح کے دن جلد آئیں۔تب مہدی معہود علیہ السلام کا ظہور
ہوا۔یعنی وہ مہدی، جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کی دعاؤں میں محفوظ ہے۔یہی وہ مبارک
وجود ہے، جس تک آپ کا سلام پہنچا۔بندوں نے بھی سلام پہنچایا ، خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے بھی پہنچایا اور
الہی تقدیر نے بھی پہنچایا۔چنانچہ اسی سلامتی کی دعا کی یہ برکت ہے کہ آج جب ہم بنی نوع انسان پر مجموعی
875
اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمود 16 جنوری 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں وہ ایک ہی حقیقت نظر آتی ہے۔آج نوع انسان کی زندگی میں صرف ایک حقیقت کو
پائی جاتی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو اکٹھا کر کے امت واحدہ بنادیا جائے گا۔تمام لوگ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اور آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔یہ ایک حقیقت ہے،
اس کے علاوہ جو کچھ ہمیں نظر آ رہا ہے، وہ حقیقت نہیں ہے ، وہ عارضی چیزیں ہیں۔وہ اگر آج ہیں تو کل
غائب ہو جائیں گی۔لیکن اسلام کا عالمگیر غلبہ ایک حقیقت اور بنیادی صداقت ہے، یہ ظاہر ہوگی اور ظاہر
ہوتی چلی جائے گی۔یہ ایک روشن حقیقت ہے، جس کی روشنی سے پورا کرہ ارض جگمگا اٹھے گا۔دنیا
جاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ
کی مصداق بن جائے گی۔شیطان شکست کھائے گا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
لائی ہوئی صداقت غالب آئے گی۔یہ ایک بنیادی صداقت ہے۔اللہ تعالیٰ کا آسمانوں پر فیصلہ ہے، یہ ہو کر
رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے اس عظیم صداقت کے ظہور کے لئے مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعے جوتحریک
شروع کی ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ نا کام ہو؟ وہ تو انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی۔دنیا کی ساری مخالفتیں
نا کام ہوں گی ، اسلام غالب آئے گا۔دنیا کی ساری دولتیں نا کام ہوں گی ، اسلام غالب آئے گا۔دنیا کے
سارے ہتھیار نا کام ہوں گے، اسلام کے روحانی ہتھیار غالب آئیں گے۔دنیا کی ساری بادشاہتیں مٹ
جائیں گی مگر اسلام کی بادشاہت کبھی نہیں مٹے گی۔اس روحانی بادشاہت کے لئے جو عاجز بندے تیار کیے گئے ہیں، وہ آپ لوگ ہیں۔اس عظیم
مقصد کے سامنے میری اور آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اگر ہمارے وجود کو پیسا جائے اور ذرہ ذرہ کر دیا
جائے اور ہمارے اپنے ہی خون میں اس کا گارا تیار کیا جائے اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
قلعہ کو مضبوط کرنے اور اس کی دیواروں کو وسیع و عریض کرنے کے لئے اس گارے کو وہاں استعمال کر دیا
جائے تو یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔لیکن اگر دنیایہ بجھتی ہے کہ وہ دنیا کی دولت، دنیا کی عزتوں ، دنیا
کے اقتدار اور دنیا کے ہتھیاروں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی اس تقدیر کو ٹال سکتی یا مٹاسکتی یا کمزور کرسکتی ہے تو یہ
اس کی غلام نہی ہے، یہ اس کی بھول ہے۔ایسا نہیں ہوگا۔کیونکہ خدا ، جوق در اور توانا خدا ہے، جو سب طاقتوں
کا مالک خدا ہے اور جو اپنے امر پر غالب بھی ہے۔وہ جو چاہتا ہے، کرتا ہے۔اس کا یہ فیصلہ ہے کہ اسلام
ساری دنیا پر غالب آئے گا اور یہ غلبہ احمدیت کے ذریعے مقدر ہے۔876
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه عیدالاضحیہ فرمودہ 16 جنوری 1973ء
پس آج دنیا میں ایک ہی صداقت ہے اور ایک ہی بنیادی حقیقت ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اسلام
ساری دنیا پر غالب آئے گا۔اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ تمام انسانوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے
گا۔یہ جھنڈا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہے۔تمام بنی نوع انسان کو خواہ وہ دنیا کے کسی دور
در از خطہ میں رہائش پذیر کیوں نہ ہوں؟ ایک ہاتھ پر جمع کر دیا جائے گا۔یہ ہاتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ہے۔جس کے بارے میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ہاتھ
نہیں، یہ میرا ہاتھ ہے۔خدا تعالیٰ کے اس ہاتھ کا اثر ، اس کی قوت قدسیہ اور اس کی طاقت اب بھی ویسی ہی
ظاہر ہوگی، جیسے قرون اولی میں ظاہر ہوئی تھی۔یہ بنیادی صداقت اور یہ بشارت ہم سے ( جو احمدیت کی
طرف منسوب ہونے والے ہیں ) قربانی چاہتی ہے۔وہی قربانی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اور
اولاد نے خدا کے حضور پیش کی تھی۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی بیٹوں اور فرزندوں سے بھی اسی
قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔اس قربانی کے لئے آپ تیار ہو جائیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث
بنیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی قربانیوں کے پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه روزنامه افضل 05 جون 1973 ء)
877