ہر انسان کے ہاتھ میں قران کریم مترجم پہنچانا جماعت احمدیہ کا کام ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء
ہر انسان کے ہاتھ میں قرآن کریم مترجم پہنچانا، جماعت احمدیہ کا کام ہے
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
جماعت احمد یہ جو دراصل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا باغ ہے، جسے قدرت کے
ہاتھ نے خود لگایا ہے۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ اس باغ کو شمر آور کرے اور اس جماعت کو غالب کرے۔قرآن
کریم نے ایک اصول بیان کیا ہے اور خدا تعالیٰ کی قدرت کے ہاتھ نے دنیا میں اس اصول کو قائم کیا ہے اور کر
رہا ہے۔دنیا پر یہ بات ظاہر ہورہی ہے کہ جو سلسلہ خدا کی طرف سے ہے وہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔پس یہ ہماری ایک جدوجہد ہے، جو شروع ہے۔اس کے لئے کچھ ذیلی باتیں میں نے بتادی
ہیں۔کچھ بنیادی باتیں ہیں اور وہ یہ کہ ساری دنیا میں قرآن کریم کی اشاعت ہونی چاہئے۔جس کا مطلب
یہ ہے کہ ہر گھر میں جہاں انسان رہائش پذیر ہیں، ہم نے قرآن کریم صرف متن ہی نہیں بلکہ اس زبان میں
مترجم جس زبان کو اس گھر کے مکین بولتے اور سمجھتے ہیں، اس گھر میں قرآن کریم کو پہنچانا ہے۔یہ کوئی معمولی
کام نہیں ہے۔یہ بہت عظیم الشان کام ہے مگر یہ انشاء اللہ ہوکر رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے کہ
یہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہوگا۔تا ہم اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت نہیں دی کہ زید یا بکر کے ذریعہ ہوگا۔اسی
لئے خدا تعالیٰ دوسری جگہ انذار کا پہلو سامنے لے آیا ہے کہ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ ایک اور قوم
پیدا کرے گا، جو خدا تعالیٰ کا منشاء پورا کرے گی۔خدا تعالی کی تدبیر اور اس کا منصوبہ اور اس کا ارادہ ناکام
نہیں ہوا کرتا۔ہر گھر میں قرآن کریم کا اس زبان میں ترجمہ شدہ نسخہ جس کو اس گھر کے مکین بولتے اور سمجھتے
ہیں ، وہ ہم نے پہنچانا ہے۔اللہ تعالیٰ کو انسان کے دل سے پیار ہے۔اس نے انسان کو اپنی محبت کے حصول
کے لئے پیدا کیا ہے۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ انسان اس کا بندہ بنے۔اس کی صفات کا رنگ اپنے اوپر
چڑھائے۔انسان جو زبان بولتا ہے، اللہ تعالیٰ کو وہ زبان تو پیاری نہیں ہے ، سوائے اس الہبی زبان کے جو کہ
بنی نوع انسان کے فائدہ کے لحاظ سے بہترین زبان تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس
کو اختیار فرمایا۔یہ نہیں
کہ جو ہمارا محاورہ ہے کہ باقی زبانیں سوتیلی تھیں اور عربی اس کی اپنی تھی اس لئے اس نے عربی کو اپنا یا، ایسا
نہیں ہے۔اس زبان
کو اللہ تعالیٰ نے کچھ اس طرح بنایا ہے اور انسانی دماغ کو اس طرف رہنمائی کی کہ ابدی
زبان جو اپنی تمام خوبیوں کے ساتھ نظر آتی ہے، وہ قرآن کریم کی زبان بن گئی۔903
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پس عربی زبان کو اختیار کرنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کاملہ نے یہ چاہا کہ
صرف یہی ایک زبان ہے، جس میں آخری شریعت اگر اتاری جائے تو نوع انسانی کو اس سے سب سے
زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کیونکہ یہ زبان مختلف معانی کی مشتمل ہے۔یہ زمانہ اور ہے ملک کے حالات بدلتے
رہتے ہیں۔اور اس تبدیلی کے نتیجہ میں کئی الجھنیں پیدا ہوتی ہیں۔اور کئی نئے مسائل جنم لیتے ہیں۔ان کو حل
کرنے کے لئے زبان کے اندر وسعت کو سمیٹ لینا اور اس سمٹی ہوئی وسعت کو چھپالینے کی طاقت ہوئی
چاہئے۔یعنی ایسی زبان ہونی چاہئے جس کے متعلق محض فلسفیانہ رنگ میں نہیں ، یا اپنی خواہش کے رنگ
میں نہیں، بلکہ فی الحقیقت یہ کہا جا سکتا ہو کہ اس کے اندر باطنی رموز و اسرار ر کھے جاسکتے ہیں۔اگر وہ زبان
نہ ہو، تو اس زبان میں اللہ تعالیٰ کے کلام نے ہر زمانہ کے مسائل کو حل کرنا ہو ، تو وہ نہیں کر سکے گی۔لیکن اگر
اس زبان میں اتنی وسعت ہو کہ قیامت تک کے مسائل کے حل کرنے کے لئے وہ پوشیدہ اسرار جو اس زمانہ
کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔پوشیدہ اسرار کے طور پر ودیعت کر دیے جائیں۔تو پھر اس زبان کو اختیار کیا جا
سکتا ہے، ورنہ نہیں کیا جاسکتا۔پس اصل زبان عربی ہے۔لیکن دنیا کے مختلف حصوں کے لوگوں کو سمجھانے کے لئے اس کا ترجمہ
کیا جاتا ہے۔جوحتی الوسع کوشش کے باوجود پھر بھی ناقص رہتا ہے۔اس لئے ہم کہتے ہیں متن سے پیار
کرو۔کیونکہ مظہر دل کو یہ بشارت دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ خود تمہیں حالات کے مطابق قرآن کریم کے معانی
بتائے گا۔ان نئے معانی کا سیکھنا حقیقتا تو عربی زبان ہی کے ذریعہ ہوسکتا ہے۔کیونکہ عربی زبان ہی اس کی
متحمل ہو سکتی ہے۔اس کے بعد طفیلی طور پر ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اردو کا جس رنگ میں استعمال کیا ہے ، وہ بھی بڑا قادرانہ استعمال ہے۔اس کے ذریعہ بھی بہت سارے
اسرار ورموز قر آنید انسان پر کھل سکتے ہیں اور کھلتے رہے ہیں۔یہ ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے لیکن یہ تو ایک طفیلی
چیز ہے۔اصل عربی ہے۔اس لئے متن کو تو ہم نے بہر حال قائم رکھنا ہے۔لیکن متن سے انس اور پیار کو قائم
کرنے کے لئے اور قرآن کریم سے ایک لگاؤ اور الفت پیدا کرنے کے لئے ، یہ بات اشد ضروری ہے کہ
ہم ہر انسان کے سامنے متن بھی رکھیں۔کیونکہ اس کے دل میں ایک وقت میں یہ خواہش پیدا ہو سکتی ہے اور
پیدا ہوتی ہے کہ اسے ترجمہ کے علاوہ عربی سیکھنی چاہئے۔مجھے اس کا ذاتی طور پر علم ہے۔کیونکہ بہت سے
دوست مجھے خط لکھتے ہیں کہ ان پر ایک وقت ایسا آیا کہ انہوں نے سمجھا تراجم اور تفسیری نوٹوں سے تو ان کی
سیری نہیں ہوتی۔اس لئے انہیں اپنی سیری کے لئے عربی زبان سیکھ کر عربی متن پر غور کرنا چاہئے۔904
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء
غرض ہر گھر میں قرآن کریم پہنچانا ایک بہت بڑا کام ہے۔اور اس سے بھی بڑھ کر ہر فرد واحد
کے ہاتھ میں، اس کی اپنی زبان میں قرآن کریم پہنچانا ، اس سے بھی بڑا کام ہے۔کیونکہ گھر کے مکین ایک
وقت میں دومیاں بیوی اور بچے بھی ہوتے ہیں۔اِلَّا مَا شَاءَ اللہ بعض گھروں میں بچے نہیں ہوتے۔عموماً
ہر گھر میں چار پانچ بچے ہوتے ہیں۔یہ اور بات ہے کہ کسی کہ ہاں ہالہ کے ہالہ بچے ہوتے ہیں۔(ہالہ
بنگالیوں کی اصطلاح ہے۔ایک ہالہ میں چار بچے ہوتے ہیں ) گوکشمیریوں کے ہاں بھی بہت بچے ہوتے
ہیں۔تاہم بنگالی اس میں مشہور ہیں۔وہ یہ نہیں کہتے کہ ہمارے اتنے بچے ہیں۔بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ
ہمارے اتنے ہالہ بچے ہیں۔اگر کوئی یہ کہے کہ صرف چار ہالہ بچے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے سولہ
بچے ہیں۔گویا ہر گھر میں بچوں کی تعداد کم و بیش ہوتی ہے۔تاہم بڑے بچوں کے لئے بھی ہر گھر میں قرآن
کریم پہنچانا ہے۔تم اگر یہ سوچو اورگھبر اؤ اور کہو کہ ہمارے اوپر ذمہ داری نہیں ہے۔تو تمہاری مرضی۔لیکن
اگر تمہارے دل میں صدق اور صفا اور وفا ہے ، اور اللہ تعالیٰ کی صفات کو مانتے اور اس کی بشارتوں پر ایمان
لاتے ہو، تو تمہیں یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ تمہارے اوپر یہ بات فرض کر دی گئی ہے۔البتہ یہ بھی ہے کہ
یہ کام بہت وسیع ہے۔یہ ذمہ داری بہت بھاری ہے۔اور یہ کام اتنی دولت کا محتاج ہے کہ آج ہماری وسعت
یا ہماری دولت یا ہماری طاقت اس کو نباہ نہیں سکتی۔لیکن جس ہستی نے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں تمہارے ذریعہ
یہ کام کرواؤں گا۔وہ ہمیں پیسے بھی دے گا۔وہ ہمارے اندر ہمت اور وسعت بھی پیدا کرے گا۔وہ اپنی
قادرانہ صفات کے جلوے ہمارے وجود میں ظاہر فرمائے گا۔کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اس لئے اس بات
کی تو فکر نہیں کرنی چاہئے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں۔یہ کام کیسے ہوگا۔احباب کو یاد ہوگا میں نے 1970ء میں کہا تھا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ افریقی ممالک میں غلبہ
اسلام کی مہم میں شدت اور تیزی پیدا کرنے کیلئے کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ سٹرلنگ خرچ کرو۔میں نے کہا،
مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ پیسے کہاں سے آئیں گے۔دولت اور خزانوں کا مالک تو خود خدا تعالیٰ ہے۔اس نے
کہا ہے تو وہ خود اس کا انتظام فرمائے گا۔یہ تو ایک ایسی بات ہے کہ اگر کوئی آدمی اپنے نوکر کو یہ کہے کہ مہمان
آگئے ہیں۔تم جا کر چار آنے کا رہی لے آؤ۔وہ کہے حضور پیسے دو۔کہے میں پیسے نہیں دوں گا۔وہ کہے گا،
پھر دہی کہاں سے لاؤں۔اگر ایک عقلمند مالک وہی کا حکم دیتے ہوئے نوکر کے ہاتھ پر پیسے بھی رکھ دیتا ہے
تا کہ وہ فورا ہی لے آئے۔تو وہ جو تمام حکمتوں کا سر چشمہ ہے اور عقل و فراست کا منبع ہے اور ہر امر کا مصدر
ہے، اس کے متعلق تم یہ خیال کرتے ہو کہ وہ تمہیں وسیع پیمانے پر قرآن کریم کی اشاعت کا حکم دے اور
905
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تمہارے لئے پیسوں کا انتظام نہ کرے۔یہ تو نہیں ہو سکتا۔چنانچہ میں نے دوستوں سے کہا مجھے پیسوں کی
فکر نہیں ہے۔اسی طرح اس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بھیجو۔ٹیچر بھیجو۔میں نے کہا مجھے اس کی بھی فکر نہیں ہے۔مجھے جس چیز کی فکر ہے اور تمہیں بھی ہونی چاہئے۔وہ یہ ہے کہ ہماری حقیر کوششیں، جب اس کے حضور پیش
ہوں، تو وہ ان کو قبول بھی کرے گایا نہیں۔ہماری اپنی غفلت، اپنی کوتاہی اور اپنے گناہ یا اپنی غلطی کہیں
ہماری ناکامی کا موجب نہ بن جائے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ خدا کہے میرے پاس کیا لے کر آئے ہو۔میرے
خزانے بھرے ہوئے ہیں، اس لئے لے جاؤ مجھے تمہارے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔اور یہ ہمارے
اپنے دلوں کے گند کارد عمل ہو کہ ہم اس کے حضور پیش کریں مگر وہ عنداللہ قبول نہ ہو۔اس لئے یہ وہ مقام
ہے، جس کی فکر کرنی چاہئے۔پس تم کچھ کر کے بھی فخر نہ کرو، بلکہ کچھ کر کے اور زیادہ عاجزانہ طور پر اپنی گردنوں کو اس کے حضور
جھکالو۔کیونکہ خطرے کا وقت اب آ گیا ہے۔تم نے اپنی طرف سے قربانی پیش کر دی۔دیکھنا یہ ہے کہ
عند اللہ قبول بھی ہوتی ہے یا نہیں۔یہ ایک بنیادی نکتہ ہے، جو ہر وقت مومنوں کے سامنے رہنا چاہئے۔جب ایک مومن خدا کے حضور کوئی قربانی پیش کرتا ہے، تو وہ اسی پر بس نہیں کرتا۔بلکہ اس کے دل میں خدا
کے حضور پیش کرنے کا پہلے سے زیادہ جذبہ پیدا ہوتا ہے۔اس وقت یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پتہ نہیں قبول
ہو گا یا نہیں۔لیکن جب تم نے کچھ پیش ہی نہیں کیا تو قبول ہونے ، نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔لیکن
جس وقت تم نے خدا کے حضور کچھ پیش کر دیا۔اس وقت یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا عنداللہ مقبول بھی ہے یا
نہیں۔یہ ایک بڑا اہم سوال ہے اور بڑا نازک سوال ہے۔ہر ایک احمدی کو اس کی فکر کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ
نے کہا یہ تھا کہ مغربی افریقہ میں خرچ کرنے کے لئے کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ جمع کرو۔اور خدا تعالیٰ نے
دے دیا تین چار گنا زیادہ۔جماعت نے یہ قربانی باقی چندوں میں اسی طرح شدت اور تیزی کو قائم رکھتے
ہوئے دی۔یعنی باقی چندوں کا تسلسل قائم رہا (یہ میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب پاؤنڈ گیارہ بارہ
روپے کا تھا اب تو اس کی قیمت بڑھ گئی ہے)۔چنانچہ پاکستان کی جماعتوں نے قریباً تین لاکھ پاؤنڈ چندہ
دیا۔اور ایک لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ بیرون پاکستان کی جماعتوں نے چندہ دیا۔کہا تھا کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ
خرچ ہونا چاہئے اور دے دیا ہمیں قربانی کی شکل میں ساڑھے تین لاکھ اور چارلاکھ پاؤنڈ۔صرف یہی نہیں
بلکہ ہم نے وہاں جو کلینک کھولے ہیں، ان سے جو بچت ہوئی ہے وہ ایک لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔-
الحمد لله علی ذالک۔906
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء
اب دیکھو اللہ تعالیٰ کتناد یا لو ہے۔اس لئے جب میں یہ کہوں یا کوئی اور کہے کہ ہر انسان کے
ہاتھ میں قرآن کریم مترجم پہنچانا جماعت احمدیہ کا کام ہے۔تو دنیا جو کہے سو کہے ، آپ میں سے کسی شخص کو
یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ یہ کہے کہ یہ غریب جماعت اس عظیم الشان کام کو کیسے کرے گی۔آخر اس وقت تک
اللہ تعالیٰ نے تمہیں مال کی شکل میں جو دولت عطا فرمائی ہے، وہ تمہارے پاس کیسے آگئی۔ماؤں کے پیٹ
سے لے کر تو کوئی نہیں آیا تھا۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی دین ہے اور یقیناً
اللہ تعالیٰ ہی کی عطا کا نتیجہ ہے۔تو کیا اب خدا تعالیٰ کے خزانے خالی ہو گئے ہیں؟ نہیں! اس کے خزانے
اب بھی بھرے ہوئے ہیں۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اس پر کامل تو کل اور پوری امید رکھی
جائے۔جب اس نے یہ کہا کہ یہ کام کرو۔دنیا میں وسیع پیمانے پر اشاعت قرآن کریم کا یہ کام کرو۔تو وہ
اس کے لئے وسائل بھی مہیا فرمائے گا۔خود قرآن کریم نے کہا ہے کہ خدا تعالیٰ کی جو تدابیر نافذ ہوتی ہیں
اور منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے علم غیب میں ایک وقت مقدر ہوتا ہے۔اس وقت
پر وہ کامیابی نمایاں ہو کر بنی نوع انسان کے سامنے آجاتی ہے۔چنانچہ مجھے بھی ایک بشارت کے سلسلہ میں
ساتھ یہ بھی فرمایا کہ یہ کام اپنے وقت پر ہوگا۔یہ اس وقت کی بات ہے ، جب میں سپین کا دورہ کر رہا تھا۔اسے میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔غرض ہمارے ساتھ تو خدا تعالیٰ بہت پیار کرتا ہے۔اگر کوئی احمدی یہ کہے کہ یہ کیا خدا نے
ہمارے ذمہ اتنا بڑا کام لگا دیا ہے۔ہم اس کو کیسے کریں گے۔ہمیں اس کی طاقت ہی نہیں ہے۔تو میں سمجھتا
ہوں کہ اس احمدی سے بڑا بد قسمت اور کوئی انسان نہیں ہے۔پرسوں کا ایک واقعہ ہے۔میں دوستوں کو بتادیتا ہوں کیونکہ اس سے خدا کا پیار ظاہر ہوتا ہے۔میرے دل میں اللہ تعالیٰ کی حمد کے جذبات موجزن ہیں۔کسی نے مجھے کہا کہ انگلستان کا ویزہ لینے کے لئے
فلاں شخص سے کہا جائے۔کیونکہ لاہور کے برٹش قونصلیٹ (British Consolate) میں ان کی کسی
سے دوستی ہے۔وہ جلدی ویزہ لے دے گا۔کیونکہ ہماری تیاری میں دیر ہوگئی تھی۔ملکی حالات کی وجہ سے
پروگرام پیچھے ڈالتے رہے تھے۔اب چند دن بعد ہم نے روانہ ہونا تھا۔چنانچہ میں نے ان کو فون کیا کہ میں
اس سلسلہ میں تمہارے پاس آدمی بھجوا رہا ہوں۔تم کوشش کر کے انگلستان کا ویزا حاصل کرو۔میرا پیغام ان
کی بیگم نے سنا تھا۔میں نے آدمی بھیجوا دیا۔لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔پیر کی شام کو ان کا فون
آگیا کہ حضرت صاحب کو کسی نے غلط بتایا ہے۔برٹش قونصلیٹ میں میرے کسی سے ایسے تعلقات نہیں
ہیں کہ میں ایک دن میں ویزہ لے سکوں۔کیونکہ یہ لوگ تو جب ویزے کی درخواست جائے، تو دو ہفتے سے
907
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لے کر آٹھ ہفتے تک وقت دیتے ہیں کہ آکر پہلا انٹرویو دو کہ تمہیں ویزا کیوں دیا جائے۔لہذا ایک دن
میں تو ویز املنا مشکل ہے۔وہ خود بڑے گھبرائے ہوئے تھے۔مجھے خود بھی بڑی تشویش تھی اور پریشانی بھی
تھی کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔ویزا ملنے کی کوئی صورت نکل آئے۔چنانچہ منگل کی صبح نماز کے بعد میں لیٹا
ہوا تھا اور اپنے رنگ میں دعائیں کر رہا تھا۔تو اس دعا کے اندر ایک فقرہ خود میرے دل میں ابھرا۔اور اس
نے ایک مجسم شکل اختیار کی۔اس کے پورے الفاظ مجھے یاد نہیں رہے کیونکہ اس وقت میں نے لکھے نہیں
تھے۔کچھ اس قسم کا فقرہ تھا۔مجھ سے امید نہیں ہے؟ اس میں اللہ تعالیٰ کے پیار کا اظہار بھی تھا اور کچھ
تھوڑی سے ڈانٹ بھی تھی۔اس سے ایک طرف تو مجھے بڑی تشویش ہوئی کہ میں نے غلطی کی ہے۔خدا
تعالیٰ پر امید رکھنی چاہئے تھی۔دعا کے الفاظ میں غلطی ہو گئی ہے۔دوسری طرف مجھے اللہ تعالیٰ کے اس پیار
پر اتنا لطف آیا کہ میں بتا نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندوں سے اتنا پیار کرتا ہے کہ انسان کماحقہ شکر بھی
ادا نہیں کر سکتا۔اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ساری مخلوق سے جو رشتہ قطع ہونا چاہئے ، وہ پوری طرح قطع ہونا
چاہئے۔اگر خدا تعالیٰ کی راہ میں کام ہے تو اس قسم کی روکیں لا یعنی اور بے معنی ہیں۔چنانچہ جب میں نو
بجے کے قریب اپنے دفتر میں گیا، تو پرائیویٹ سیکریٹری ( آج کل چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ ہیں )
آئے اور میں نے ان سے کہا صبح اشارہ ہو گیا ہے۔انشاء اللہ سب کام ٹھیک ہو جائے گا۔ابھی میرے منہ
سے یہ فقرہ نکلا ہی تھا کہ دفتر کے ایک اور صاحب دوڑے ہوئے آئے اور کہا کہ فلاں صاحب کا فون آیا
ہے۔وہ کہتے ہیں میں برٹش قونصلیٹ سے ملا ہوں، وہ کہتے ہیں ٹھیک ہے۔ہم ابھی ویزا دے دیتے ہیں۔وہ ویزا جس کے لئے اُن کے خیال میں دو ہفتے سے آٹھ ہفتے تک صرف انٹرویو پر وقت لگتا ہے۔ایک دن
میں مل گیا۔بلکہ انہوں نے تو یہ بھی کہا کہ حضرت صاحب کے لئے ویزے کی کیا ضرورت ہے۔وہ تو جس
ملک میں جانا چاہیں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔خیر یہ تو انہی تصرف تھا، جو اس کے دل پر ہوا۔ہمارے
دوست نے کہا جو آپ کا ملکی قانون ہے وہ تو پورا کرو اور ویز اجاری کر دو۔چنانچہ دوسرے دن ویزامل گیا۔اب یہ ایک چھوٹی سے بات تھی جس کے لئے صحیح راستہ بھی بتا دیا گیا۔مجھے اس الہی پیار پر بہت لطف آیا۔میرے دل میں اللہ تعالیٰ کی حمد کے جذبات موجزن ہو گئے، کہ اللہ تعالیٰ میرے جیسے عاجز انسان سے یہ
پیار کرتا ہے، کہ وہ کام جس کے لئے ہفتوں درکار تھے منٹوں میں ہو گیا۔پس یہ سوال نہیں ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔یہ سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔سوال یہ ہے کہ ہر گھر کے ہر
انسان کے ہاتھ میں، اس کی اپنی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن کریم پہنچانا ہے۔یہ کام انشاء اللہ ہوکر رہے گا۔یہ بات تو سوچنی بھی نہیں اور یہ ہماری ذمہ داری بھی نہیں ہے کہ روپیہ کہاں سے آئے گا۔جس ہستی نے کہا
908
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء
ہے، یہ کام ہو وہ اس کا انتظام بھی کرے گا۔ہماری ساری توقعات اللہ تعالیٰ کی ذات والا صفات سے وابستہ
ہیں۔اس نے اس ذمہ داری کو نباہنے کے لئے یہ نہیں کہا کہ ہر انسان مثلاً اگر دنیا میں ڈیڑھ ارب گھر ہو تو
ڈیڑھ ارب گھر میں قرآن کریم پہنچانے کے لئے ( حمائل سائز قرآن کریم جو بڑا ستا نظر آتا ہے ) نو
ارب روپے چاہئیں۔خدا تعالیٰ نے مجھ پر اور آپ پر یہ ذمہ داری نہیں ڈالی کہ ہم نوارب روپیہ اکٹھا
ہیں۔خدا تعالیٰ نے مجھ پر اور آپ پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے کہ جو کام تم کر سکتے ہو اس کو انتہا تک پہنچا دو۔جو شخص دو پیسے دینے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اگر دھیلا دیتا ہے تو گنہگار ہے لیکن جو شخص دو پیسے دینے کی
استطاعت رکھتا ہے اور دو پیسے دے دیتا ہے۔تو اس نے گویا اپنی کوشش اور تد بیر کو انتہا تک پہنچانے کی وجہ
سے اللہ تعالیٰ کے انتہائی پیار کو حاصل کر لیا۔اور ایک دوسرا شخص جو خدا کی راہ میں 20 ہزار روپے دے سکتا
ہے۔اگر اس نے 10 ہزار روپے دیئے تو اس نے گویا اپنی تدبیر کو انتہا تک نہ پہنچانے کی وجہ سے اس سے کم
پیار حاصل کیا، جس نے دو پیسے کے دو پیسے دے دیئے۔کیونکہ نہ دو پیسے دینے کا حکم ہے نہ 20 ہزار روپے
دینے کا حکم ہے اور نہ 20 لاکھ دینے کا حکم ہے۔خدا تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ اپنی طاقت کے مطابق انتہائی
کر نے یا نے۔قربانی کر جاؤ۔جواب طلبی خدا نے کرنی ہے۔میں نے یا آپ میں سے کسی نے نہیں کرنی۔اس لئے انسان
کو سوچنا پڑے گا، اور اپنے اندرونہ پر نگاہ ڈالنی پڑے گی کہ وہ اپنے نفس کو کہیں جھوٹی تسلی تو نہیں دے رہا کہ
مجھ میں اس سے زیادہ کی طاقت نہیں تھی۔اس لئے قربانی نہیں دے سکتا تھا۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کرنا ہے کہ
تمہارے اندر طاقت تھی یا نہیں۔تاہم یہ بڑے خوف کا مقام ہے۔اس تدبیر کو انتہا تک پہنچانے کے مختلف طریقے ہیں۔کچھ آپ سے ذاتی اور کچھ آپ کی جماعت
سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ پاکستان کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ بیرون پاکستان کی جماعتوں سے
تعلق رکھتے ہیں۔کچھ ساری دنیا کے احمدیوں کی مجموعی زندگی جسے احمدی زندگی کہا جاتا ہے، اس سے تعلق
رکھتے ہیں۔جن کا تعلق بیرون پاکستان کی جماعتوں سے ہے مثلاً جو ذمہ داریاں انگلستان یا یورپ کی
جماعتوں پر ہیں یا امریکہ کی جماعتوں پر ہیں یا مغربی افریقہ کی جماعتوں پر ہیں یا مشرقی افریقہ کی جماعتوں
پر ہیں، ان کے متعلق احباب سے مشورہ کرنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔بیرون پاکستان کے احباب
جماعت سے باتیں کرنا، اسلام کا تبلیغ اور قرآن کریم کی ہمہ گیر اشاعت کے متعلق سوچنا اور موقع پر مختلف
کمیٹیاں مقرر کرنا اور منصوبے بنانا یا دوسرے لفظوں میں صحیح طور پر اعداد وشمار اکٹھے کرناوغیرہ بہت سے کام
کرنے پڑتے ہیں۔قرآن کریم نے کہا ہے۔909
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَدُّوا لَهُ عُدَّةً
( التوبة :46)
کہ کسی کام کے کرنے سے پہلے بڑی تیاری کرنی پڑتی ہے۔اگر چہ یہ منافقوں سے کہا گیا ہے
کہ اگر تمہیں جہاد میں شامل ہونا تھا، تو جہاد میں شامل ہونے کے لئے جس قسم کی تیاری کی ضرورت تھی ، وہ
تمہیں کرنی چاہئے تھی۔تا ہم اس میں ایک اصول یہ بتایا گیا ہے کہ جس قسم کا کام ہوتا ہے، اس قسم کی پوری
تیاری کرنی چاہئے۔کسی کام کی تیاری کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کام کرنے کی نیت ہے۔اگر کوئی شخص مثلاً جمعہ
کی نماز میں شامل ہونے کے لئے (چھوٹی سی مثال لیتا ہوں تا کہ چھوٹے بچے بھی سمجھ جائیں) یہ کہے کہ
میری یہ خواہش ہے کہ جمعہ میں شامل ہوں۔اب وہ جمعہ کی نماز میں شامل تو ہونا چاہتا ہے، مگر یہاں جمعہ ہوتا
ہے، ڈیڑھ بجے۔سوائے اس کے آج میں آ گیا ہوں اور وقت بدل دیا ہے اور آپ کو نصف گھنٹے تک
انتظار کروایا ہے۔بہر حال اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ڈیڑھ بجے سے پہلے کھانا کھا لے۔اس کا مطلب ہے
ہے کہ وہ ڈیڑھ بجے سے پہلے غسل کر کے نئے کپڑے پہن لے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ گھر سے ایسے
وقت چلے کہ ڈیڑھ بجے سے پہلے پہلے احمد یہ ہال میں پہنچ جائے۔اگر ایک گھنٹے کا راستہ ہے اور کوئی شخص یہ
کہے کہ جمعہ میں شامل ہونے کی میرے دل میں تو اتنی خواہش ہے اور نہ شامل ہو کر مجھے اتنا دکھ ہوتا ہے کہ
کراچی میں کسی احمدی کے دل میں جمعہ چھوڑنے پر اتنا دکھ نہیں ہوتا۔اب
وہ دعوئی تو یہ کرے لیکن گھر میں
بیٹھا ر ہے اور جب ڈیڑھ بجے جائے تو سستی سے آنکھیں ملتا ہوا نیم دلی سے وضو کرے اور کپڑے بدلے
اور کہے دیر ہوگئی ہے۔اب
نہانا چھوڑتا ہوں اور پون گھنٹہ اسے اپنے گھر سے یہاں پہنچنے میں لگتا ہو تو جمعہ جو
ایک فرض نماز ہے، اس میں تو وہ شامل نہیں ہو سکے گا اور ممکن ہے وہ اپنے دل کو طفل تسلی دینے کے لئے یہ
کہہ دے کہ اوہو! بڑی دیر ہوگئی ہے۔بہن نے جمعہ ملنا ہی نہیں ، ہن جان دا کی فائدہ اے۔کوئی گل نہیں ،
گھر میں بیٹھ جاندے آں۔پس جس آدمی کی کام کرنے کی نیت ہو، وہ اس کے لئے تیاری کیا کرتا ہے۔ایک چھوٹی سی اور
مثال دے دیتا ہوں۔جس عورت یا جس بیوی کی یہ خواہش ہو کہ وہ اور اس کا میاں اور بچے بھوکے نہ رہیں۔تو وہ چولہا جلاتی ہے۔گرمیوں کے دنوں میں تکلیف اُٹھاتی ہے۔آگ کے سامنے بیٹھتی ہے اور سالن تیار
کرتی ہے اور روٹیاں پکاتی ہے۔لیکن اگر کوئی عورت ( اور ایسی عورتیں ہیں ہمارے سامنے ان کے واقعات
آتے رہتے ہیں) یہ کہے کہ مجھے تو اپنے میاں اور بچوں کا بڑا خیال ہے۔لیکن میں گرمی برداشت نہیں کر سکتی۔910
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء
میں ان کے لئے کھانا نہیں پکا سکتی، اس لئے وہ جائیں جہنم میں۔جو مرضی آئے کرتے رہیں۔اب ان سے
پیار کا اظہار بھی ہے اور جہنم میں بھجوانے کی باتیں بھی کرتی ہے۔اس قسم کی باتیں ایسی ہیں ، جن کو انسانی عقل
قبول نہیں کرتی۔اللہ تعالیٰ جو عقل کل کا منبع اور سر چشمہ ہے، وہ ان کو کیسے قبول کرے گا۔پس ہم نے تیاری کرنی ہے۔یہ ہمارا فرض ہے۔جماعت احمدیہ کے افراد کو انفرادی اور اجتماعی،
ہر دو اعتبار سے جتنی جتنی وسعت اور استطاعت ہے، وہ پوری کی پوری خدا کی راہ میں خرچ کر دیں۔پھر
اللہ تعالیٰ کا ان کو پورا ثواب اور پیار ملے گا۔اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ میں کیا ہی خوب فرمایا ہے۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
جو کمی رہ جائے گی ، اس کے لئے فرمایا۔لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ
(البقرة:287)
پہلے ٹکڑے میں بشارت دی گئی اور عظیم بشارت دی گئی ہے۔لیکن عظیم بشارت کے مطابق تم سے
وہ قربانی نہیں مانگی گئی ، جس کی تم کو طاقت نہیں دی گئی۔لیکن جتنی تم کو طاقت دی گئی ہے ، اس کے مطابق
انتہائی قربانی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور پھر کامیابی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔وہی کامیابی عطا کرتا ہے، وہ
آسمانوں سے سامان نازل کرتا ہے۔وہ زمین سے کہتا ہے کہ میری تدبیر کو کامیاب کرنے کے لئے سامان
اگلو۔چنانچہ بہتے ہوئے چشموں کی طرح سامان مہیا ہو جاتے ہیں ، کیونکہ وہ قادر مطلق ہے۔اس کے لئے
کوئی چیز انہونی نہیں ہے لیکن جو ہماری ذمہ داری ہے ، وہ ہم نے بہر حال نباہنی ہے۔اس کے بغیر تو کوئی
چارہ کار نہیں ہے۔جہاں تک قرآن کریم کی اشاعت اور اس کے لئے مطبع کا تعلق ہے، یہ کام پورے زور کے
ساتھ شروع ہو چکا ہوا ہے۔مجھے بڑی خوشی ہے اور آپ کو خوشی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تھوڑے سے
عرصہ میں اپنا مطبع نہ ہونے کے باوجود 80 ہزار کے قریب قرآن کریم طبع ہو کر قریباً سارے کے سارے
تقسیم بھی ہو گئے ہیں۔ابھی اور چھپ رہے ہیں پھر مطبع کی عمارت کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔اسی طرح
پریس کی معلومات اور اس کے دوسرے لوازمات کی فراہمی کا کام بھی شروع ہے۔انشاء اللہ اپنے وقت پر
مکمل ہو جائے گا۔اس میں وقتیں پیش آئیں، روکیں پیدا ہوئیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے
ایک بہادر مسلم احمدی کی طرح تمام روکوں کو پھلانگا۔ہمارے سامنے کوئی ایسی روک نہیں ہے، جو ہمیں ایک
911
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جگہ پر کھڑا کر دے۔کھڑا ہونے یا بے حرکت ہونے یا مر جانے کے لئے ہم پیدا ہی نہیں ہوئے۔ہم تو زندہ
رہنے اور زندہ کرنے اور ہمیشہ متحرک رہنے اور حرکت میں شدت پیدا کرتے چلے جانے کے لئے پیدا
ہوئے ہیں۔جب تک انتہائی اور آخری کامیابی حاصل نہ ہو اور تمام دنیا پر اسلام غالب نہ آجائے۔ہم
ایک لمحہ کے لئے دم نہیں لیں گے۔اور ہر وقت خدمت دین میں کوشاں رہیں گے۔یہی وہ غرض ہے جس
کے لئے ہم پیدا ہوئے ہیں اور جس کے لئے سلسلہ احمدیہ قائم کیا گیا ہے۔غرض جہاں تک پریس کے قیام کا تعلق ہے، کام ہورہا ہے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایک سال
کے عرصہ میں مکمل ہو جائے گا۔مگر خدا تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ ابھی پر نیں مکمل نہیں ہوا۔ابھی اس کے مکمل
ہونے میں ایک سال لگ جائے گا۔لیکن خدا تعالی کا یہ منشاء مجھ پر ظاہر ہوا کہ یہ تو کافی نہیں ہے، جماعت
احمدیہ کے سپر د جومہم کی گئی ہے۔اس طرح ایک چھاپہ خانہ اور وہ بھی پاکستان میں یہ تو کافی نہیں ہے۔اس
لئے ایک اور چھا پہ خانہ لگایا جائے۔چنانچہ مجھے اس کی یہ تفہیم ہوئی کہ ایک مطبع یورپ میں کسی جگہ اور ایک
افریقہ میں کسی جگہ لگ جانا چاہئے۔اور اس کے لئے ابھی سے تیاری ہونی چاہئے کہ اس غرض کے لئے کون
سا ملک زیادہ مناسب ہے۔اور اس ملک میں کون سے شہر زیادہ مناسب ہیں اور اس غرض کے لئے کتنی
زمین درکار ہے اور وہ کس قیمت پر ملے گی۔زمین لینے میں دیر لگے گی۔پھر اس پر پریس کی عمارت کھڑی
کرنے میں وقت لگے گا۔اس غرض کے لئے دو چار سال لگ جائیں گے۔جو پریس پاکستان میں لگ رہا
ہے، جب یہ کام کرنے لگ جائے گا تو اتنے میں وہ (یورپ اور افریقہ کے پریس) بھی تیار ہو کر اپنا کام
شروع کر دیں گے۔اشاعت قرآن کریم کے سلسلہ میں ہم نے ابھی تک جو کوشش کی ہے۔اس کا اثر
افریقہ خصوصاً مغربی افریقہ میں بہت زیادہ ہوا ہے۔وہیں زیادہ تعداد میں قرآن کریم گئے ہیں۔یورپ
اور امریکہ میں بہت کم تعداد میں گئے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ عادتاً اچھے اور عمدہ کاغذ پر خوبصورت رنگ
میں چھپے ہوئے قرآن کریم پڑھنا چاہتے ہیں۔ان کے لئے ہمیں اچھے کاغذ کا انتظام کرنا پڑے گا۔وہ بھی
انشاء اللہ ہو جائے گا۔اس غرض کے لئے اور علاوہ ازیں کئی اور جماعتی کام تھے۔میرا ارادہ بدلا۔پہلے میرا
خیال تھا کہ اس سال انڈو نیشیا جائیں گے۔ان سے میں نے وعدہ بھی کیا ہوا ہے اور ان کا حق بھی ہے۔لیکن اشاعت قرآن عظیم کی خاطر جب یہ چیزیں میرے ذہن میں ڈالی گئیں۔تو میں نے ارادہ کیا کہ مجھے
انگلستان جانا چاہئے اور وہاں مختلف کمیٹیاں بنا کر اس منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دینا چاہئے۔پھر یہ بھی
دیکھنا ہے کہ پیسے کہاں سے آئیں گے اور بہت سے باتیں ہیں جن پر انشاء اللہ وہاں جا کر غور کریں گے۔912
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء
اس کے علاوہ بعض دوسرے ضروری کام ہیں۔کچھ اپنا بھی ہے دراصل تو اپنا وہ بھی نہیں ہے۔اس سال مجھے
گرمی لگ گئی تھی (اسے انگریزی میں ہیٹ سٹروک کہتے ہیں ) اور اس کے نتیجہ میں میں بڑا کمزور ہو گیا
ہوں۔کام کرنے سے مجھے کوفت ہو جاتی ہے۔یہ بیج ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری فطرت کچھ ایسی بنائی ہے کہ
وقت آنے پر کافی کام کر سکتا ہوں، لیکن بعد میں پھر مجھے تکلیف بھی اٹھانی پڑتی ہے۔مثلاً اب میں یہاں آ
گیا ہوں مجبور ہو کر آپ کے پیار سے۔تاکہ جمعہ کی نماز پڑھاؤں اور آپ کے کانوں میں نیکی کی باتیں
ڈالنے کی کوشش کروں۔اس کمزوری کی حالت میں سفر کی تیاری کی وجہ سے میں گذشتہ رات ڈیڑھ سے
ساڑھے تین بجے تک صرف دو گھنٹے سوسکا۔پھر ربوہ سے لاہور تک کا موٹر کا سفر تھا۔اس میں بڑی کوفت
ہوئی۔پھر ہوائی جہاز کا سفر۔یہاں آتے ہی میں نماز پڑھانے کے لئے آ گیا ہوں۔اگلی رات بھی مجھے
جاگنا پڑے گا۔لیکن اگر کوئی جماعتی کام آ گیا تو میں پھر اسی طرح بشاشت سے وہ کام کر رہا ہوں گا۔یہ تو
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔لیکن اب میں محسوس کرتا ہوں کہ کام کی وجہ سے تھک جاتا ہوں۔میرے اوپر بہت
زیادہ جماعتی کاموں کا بوجھ ہو تو جسم کو فت محسوس کرتا ہے۔میرا خیال تھا کہ میں وہاں جا کر پانچ سات دن
آرام کروں گا۔اس کے بعد کام کریں گے۔جس طرح آپ کے دلوں میں نظام خلافت کا احترام ہے۔اسی طرح بیرون پاکستان کے
احمدیوں کے دل میں بھی خلافت سے بہت پیار ہے۔وہ تو بیچارے میرے جانے پر مختلف کاموں کی وجہ
سے تھکے ہوئے ہوتے ہیں، مگر کام کئے جاتے ہیں۔دراصل خلافت ایک انسٹی ٹیوشن ہے۔ایک فرد نہیں
ہے۔یہ وہ چیز ہے جس کے متعلق میں نے ڈنمارک کے پادریوں سے کہا تھا کہ تمہارا سوال غلط ہے۔انہوں نے پوچھا تھا آپ کا مقام جماعت احمدیہ میں کیا ہے؟ میں نے جواب دیا تھا میں اور جماعت احمدیہ
ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔اس واسطے میرا مقام جماعت احمدیہ میں کیا ہے یہ سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔پس ہمارا ایک وجود ہے مثلاً میری انگلیوں پر چوٹ آئی ہو اور مجھے ان پر دوائی لگانی ہو تو میں
رات پھر چوکس اور بیدار ہوں گا اور رات کو اٹھ اٹھ کر دوائی لگاؤں گا۔تو جماعت احمد یہ جو خدا کے لئے کام
کر رہی ہے ، اس کے لئے بھی میں رات کو بھی اٹھوں گا اور کام کروں گا۔مجھے یاد ہے 1947ء میں میں دو
مہینے تک رات کو سو یا ہی نہیں تھا ورنہ عام طور پر میری عادت ہے کہ سات آٹھ گھنٹے نیند پوری کر لوں تو دماغ
چوکس اور بیدار رہتا ہے۔بچپن سے یہی عادت رہی ہے۔لیکن جب کام پڑ جاتا ہے تو پھر یہ عادت چھوڑ نی
پڑتی ہے۔یہی حال 1947ء میں تھا، جب کہ بہت کام در پیش تھا۔احباب جماعت کے لئے بہت کام
913
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کرنے پڑتے تھے۔اُن کی حفاظت کی تدبیریں کرنی پڑتی تھیں۔ان کے کھانے پینے اور پھر انہیں پاکستان
بھجوانے کا انتظام اور اسی قسم کے دوسرے بہت کام تھے۔چنانچہ میں بلا مبالغہ کہہ رہا ہوں کہ میں دو مہینے تک
نہیں سویا۔اس معنی میں کہ اگر رات کے ایک بجے ( میں دفتر میں لیٹتا تھا ) کام پڑ گیا تو میرے ساتھی مجھے
اٹھا دیتے تھے۔لیکن اب عمر کا تقاضا ہے۔تاہم کام کرنا پڑتا ہے خواہ کیسے بھی حالات کیوں نہ ہوں۔پس
ارادہ ہے کہ لندن پہنچ کر چند دن آرام کروں گا۔یہ مجھے یقین نہیں کہ یہ میرا ذاتی کام ہے۔یہ بھی دراصل
جماعتی کام ہے۔آخر میری صحت ہوگی تبھی تو میں جماعتی کاموں
کا بوجھ اٹھا سکوں گا۔غرض میری نیت ہے
اور میں نے اس کے متعلق اس لئے اظہار کر دیا ہے، تا کہ کوئی یہ نہ کہہ دے کہ آپ نے دو چار دن آرام بھی
کیا تھا۔حالانکہ کہا یہ تھا کہ میں ایک دن بھی آرام نہیں کروں گا۔میں نے اس بات کو کھول کر بیان کر دیا ہے
کیونکہ خلیفہ وقت اور جماعت ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔اس لئے میرے (خلیفہ وقت ) اور آپ کے
درمیان کوئی راز اور تکلف نہیں ہے۔جو بات بھی ہوگی ، وہ آپ کے سامنے کھل کر بیان کروں گا۔اس لئے
کہ ہمارا کام سانجھا ہے۔اگر چہ تھوڑی سی ذمہ داری اہمیت کے لحاظ سے انگلستان اور یورپ پر زیادہ پڑ گئی
ہے۔اسی طرح کچھ مغربی افریقہ پر۔تاہم مجموعی طور پر ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے جس کا ہم نے وہاں جا
کر حالات کے لحاظ سے پورا جائزہ لینا ہے۔پس اشاعت قرآن عظیم کے لئے اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے میں اس سفر کو اختیار کر رہا ہوں۔اور آپ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ اپنی بھر پور اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ میری مددکریں گے۔اللہ
تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔یہ کہ ایک چھوٹی سے مہم ہے۔اس بہت بڑے منصوبے کی جو اشاعت
وو
قرآن کے سلسلہ میں رو بعمل آتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس مہم میں کامیابی عطا فرمائے“۔۔پس دوست بہت دعائیں کریں، اور بہت دعائیں کریں۔عاجزانہ دعائیں کریں۔گڑ گڑا
کر دعائیں کریں۔ابتہال کے ساتھ دعائیں کریں، کہ اللہ تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے ، اس کے
لئے ہمیں اپنی طاقت کے مطابق جو جو قربانیاں دینی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ وہ وہ قربانیاں دینے کی ہمیں توفیق
عطا فرمائے۔پھر ہمارے دل تسلی یافتہ ہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ اگر ہمیں توفیق ہے دھیلے کی تو کام ہمارے
سپر د کر دیا ہے ایک ارب کا۔باقی اس نے کہا ہے میں انتظام کروں گا کیونکہ میں خزانوں کا مالک ہوں لیکن
اگر ہم میں طاقت ہو دھیلے کی اور دیں دمڑی بھی نہ تو پھر خدا نے کہا ہے کہ میں کوئی اور قوم ڈھونڈوں گا۔اور
اسے لا کر تمہارا قائمقام بنادوں گا، پھر تمہارے حق میں خدائی بشارتیں پوری نہ ہوں گی۔خدا ایسا نہ کرے۔914