ہمارا مقصد یہ ہے کہ اسلام کا پیغام ساری دنیا کے ہر فرد تک پہنچ جائے ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1973ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1973ء
ہمارا مقصد یہ ہے کہ اسلام کا پیغام ساری دنیا کے ہر فرد تک پہنچ جائے
ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1973ء
27 جولائی، بریڈ فورڈ
"
افریقہ کہ ایک ملک میں سکولوں کو قومی تحویل میں لئے جانے پر میں نے ہدایت کی کہ اگر
حکومت معاوضہ پیش کرے تو معاوضہ نہ لیا جائے۔اور جماعت کی طرف سے کہا جائے کہ ہم تو یہاں خدمت
کی نیت سے آئے ہیں، ہم سکولوں
کو قومی تحویل میں لئے جانے پر کس قسم کا معاوضہ یا ہر جانہ قبول نہ کریں گے۔بلکہ اگر ہمارے اساتذہ کی خدمات کی ضرورت ہو تو وہ بھی خدمت کے لئے تیار ہوں گے۔اور اگر بلا تنخواہ
خدمت کے لئے کہا جائے تو بلا تنخواہ خدمت کریں گے۔اس پر وہ لوگ بہت حیران ہوئے اور نہ صرف ہمارے
اساتذہ کو بھی سکولوں میں جذب کر لیا بلکہ جماعت کی قدر و منزلت بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کے
دلوں میں قائم فرما دی۔ہماری بلا معاوضہ پیشکش پر عیسائی مشنری، جن کے ادارے وہاں قائم تھے، بہت جز بز
ہوئے اور جماعت سے شکوہ کیا کہ ہم نے تو اپنے سکولوں کی جائیداد کی قیمت وصول کرنے کے لئے بڑی لیبی
چوڑی فہرستیں بنائی ہوئی تھیں، یہ آپ لوگوں نے کیا غضب کیا کہ ہمارے راستے میں روک پیدا کر دی“۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخه 09 اگست 1973 ء)
""
23 اگست، فرینکفورٹ۔۔۔آئندہ پچاس سال تک انشاء اللہ جرمن قوم اسلام قبول کر لے گی۔اسلامی نقطہ نظر اور
سائنسی ترقی میں با ہم کوئی تضاد نہیں۔اس لئے ہمیں یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن اسلام ضرور یورپ میں
پھیلے گا۔آئندہ زمانے میں آپ نہیں تو آپ کے بچے ضرور اسلام قبول کر لیں گے۔میں نے عرصہ ہوا
خواب میں دیکھا تھا کہ جرمن قوم کے دلوں پر لا الہ الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہوا ہے۔اس لئے
مجھے یقین ہے کہ یہ قوم بالآخر ضر ور مسلمان ہوگی۔(انشاء اللہ۔سوال: جماعت کے اخراجات کیسے پورے کئے جاتے ہیں؟
جواب: ہر فرد اپنی آمد کا کم از کم 1/16 حصہ ادا کرتا ہے۔جماعت کا ایک حصہ وہ بھی ہے، جو
1/10 حصہ ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ طوعی چندوں کے لئے بھی ضرورت پڑنے پر اپیل کی جاتی ہے"۔923

ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1973ء
""
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ایسی ہی اپیل میں نے مغربی افریقہ کے ممالک کے دورہ کے موقع پر کی تھی کہ ہمارے
افریقن بھائیوں کا بھی حق ہے کہ وہاں میڈیکل سنٹر اور سکول کھولے جائیں۔چنانچہ میری اپیل پر صرف
جماعت انگلستان نے 50,000 پاؤنڈ پیش کر دئیے اور ہم نے دوسال کے اندر اندر کم و بیش سولہ
میڈیکل سنٹر اور اتنے ہی سکول افریقہ میں کھول دیئے۔"
ہمارے مشن اور مراکز اور جماعتیں تقریباً دنیا کے ہر ایک ملک میں موجود ہیں اور آج ہم
کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا“۔25 اگست، زیورک
سوال: دنیا میں کتنے احمدی مسلمان ہوں گے؟
( مطبوعه روزنامه الفضل 16 ستمبر 1973ء)
جواب: ہم نے کبھی مردم شماری تو نہیں کروائی انداز ایک کروڑ ہوں گے۔سوال: کیا آپ کا مقصد یورپ کے سارے عیسائیوں کو مسلمان بنانا ہے؟
جواب : یورپ میں عیسائی رہ ہی کتنے گئے ہیں، جن کو مسلمان بنایا جائے۔پھرفرمایا:۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ اسلام کا پیغام نہ صرف یورپ بلکہ ساری دنیا کے ہر فرد تک پہنچ جائے۔سوال: کیا آپ نے کمیونسٹ ممالک میں مشن قائم کرنے کی کوشش کی ہے؟
جواب : بعض کمیونسٹ ممالک میں جہاں ایک حد تک مذہبی آزادی ہے، کچھ احمدی مسلمان
ہیں۔بعض ممالک میں ہم نے مبلغ بھجوائے تھے لیکن ان
کو تبلیغ اسلام کی اجازت نہیں ملی۔اس سے یہ بھی
ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کی سچائی سے وہ لوگ ڈرتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ امر بے حد دلچسپ ہے اور اہم
ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بشارت دی ہے آپ نے ایک رویا میں رشیا (Rusia)
میں اپنی جماعت کو اس کثرت سے دیکھا، جیسے ریت کے ذرات ہوں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 19 ستمبر 1973 ء)
924

آج 10 میں سے 10 باقی