یورپ میں تبلیغ اسلام کا ایک بہت بڑا منصوبہ اللہ تعالی نے ذہن میں ڈالا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 ستمبر 1973ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 28 ستمبر 1973ء
یورپ میں تبلیغ اسلام کا ایک بہت بڑا منصو بہ اللہ تعالیٰ نے ذہن میں ڈالا ہے
""
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 ستمبر 1973ء
چنانچہ میں نے یورپ کے دورہ میں لوگوں کو بتایا، پیار سے بتایا، سمجھا کر بتایا، یہ بڑی لمبی
باتیں ہیں، جن کو میں بعد میں بیان کروں گا۔اس وقت تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے، مختصراً اور اشارہ چند
باتیں بیان کروں گا۔جو چیز میں نے وہاں دیکھی اور میرے لئے حیران کن تھی ، وہ یہ تھی کہ ہائینڈ میں (پر یس کا نفرنس
تو نہیں تھی ، پر لیس کے کچھ نمائندے آئے ہوئے تھے ) پھر فرینکفورٹ میں، زیورک میں، ڈنمارک میں
اور گوٹن برگ، سویڈن میں پوری پریس کا نفرنسیں تھیں۔جن میں بڑے تیز قسم کے صحافی آئے ہوئے تھے۔مگر کسی ایک نمائندے نے یہ نہیں کہا کہ آپ جو باتیں کہتے ہیں، وہ پیاری نہیں یا غلط ہیں۔دو جگہوں پر آخر
میں مجھ سے مختلف الفاظ میں ایک سوال کیا گیا، جس کا جواب میں نہیں دے سکا۔ڈنمارک میں مجھے ایک
صحافی کہنے لگے کہ آپ نے جو باتیں ہم سے کی ہیں، وہ بڑی ہی پیاری ہیں اور بڑی اچھی لگی ہیں اور ان کی
ہمیں ضرورت ہے۔لیکن آپ یہ بتائیں کہ ڈنمارک کے عوام تک ان باتوں کے پہنچانے کا آپ نے کیا
انتظام کیا ہے؟ ابھی ہم انتظام نہیں کر سکے، یہ ایک حقیقت ہے۔لیکن یہ ایک ایسا سوال ہو گیا، جس کا جواب
میرے پاس نہیں تھا اور مجھے شرمندہ کرنے والا تھا۔لیکن یہ سوال آئندہ کے پروگرام کی بنیاد بننے والا ہے۔اسی قسم کی اور باتیں تھیں، جن کے نتیجہ میں یورپ میں تبلیغ اسلام کا ایک بہت بڑا منصو بہ اللہ تعالیٰ نے ذہن
میں ڈالا ہے۔جس کا تعلق بڑی حد تک اس بہت بڑے منصوبہ سے ہے، جس کا ذکر اس کی تفاصیل کے
ساتھ انشاء اللہ اور اس کی توفیق سے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کو بتاؤں گا۔دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ صحت سے رکھے اور ذہن میں ہر قسم کی جلا پیدا کرے اور اس کے
سارے پہلوؤں کو اجا گر پانے اور جا گر کر کے روشن کر کے آپ دوستوں کو دکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔غرض دوست اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں کہ وہ اپنے فضل سے مجھے زندگی اور صحت دے تا کہ ایک بہت
بڑا منصوبہ، جو خدا تعالیٰ کے اذن سے ذہن میں آیا ہے، اس کو صحیح طور پر اور ضروری تفاصیل کے ساتھ جلسہ
سالانہ کے موقع پر جماعت احمدیہ کے سامنے رکھنے کی توفیق پاؤں۔925
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 ستمبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تاہم یورپ میں تبلیغ کے پروگرام کے کچھ حصے کو میں اپنے خطبات میں بتاؤں گا۔اب ایک ہی
وقت اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ میرے سامنے یہ دو منصوبے آگئے۔جن کا آپس میں بھی بڑا گہرا تعلق
ہے۔اور ویسے ایک کا تعلق صرف یورپ سے ہے اور دوسرے کا ساری
دنیا اور تمام بنی نوع انسان سے ہے۔کچھ حصے جو اس بڑے منصوبے سے بلاواسط تعلق نہیں رکھتے ، وہ بتادوں گا کہ بالواسطہ کیا تعلق رکھتے ہیں۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے، پریس کانفرنس کے دوران دو جگہ ایک سوال کیا گیا۔اس نے
مجھے سوچنے پر مجبور کیا اور سوچنے کے نتیجہ میں بہت سے کوائف معلوم کیے۔میں نے مبلغین کی ڈیوٹی لگائی
ہے کہ فلاں فلاں معلومات حاصل کر کے مجھے بھیجو۔کیونکہ یہ ہے بڑا ظلم کہ مہدی معہود علیہ السلام آگئے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے اسلام کو غالب کرنے کی بنیا درکھ دی۔مگر اب تک تبلیغ کا دائرہ وسیع نہ ہو سکا۔جس کی وجہ سے دنیا کا وہ حصہ جو اس وقت خدا سے بہت دور ہے، اس کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ باتیں
تو اچھی ہیں۔اسلام ہمارے مسائل حل تو کرتا ہے لیکن ہمارے عوام تک ان باتوں کے پہنچانے کا کیا انتظام
کیا ہے؟ پس یہ سوال بنیاد بنی، اس یورپین منصوبہ کی، جس کا ایک حصہ آپ کے سامنے آجائے گا۔اس
کے لئے آپ کو انتظار کرنا پڑے گا۔علاوہ ازیں ہم نے اس سفر میں خدا کے بڑے فضل دیکھے۔اس کی رحمتوں کو دیکھا چھوٹی چھوٹی
چیزوں میں بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کو پایا اور بڑی بڑی باتوں میں بھی اس کی صفات کے حسین جلوے دیکھے
اور اس کے قادرانہ تصرفات کا مشاہدہ کیا“۔۔۔۔پھر دوست یہ بھی دعا کریں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا جو مقصد
ہے، یعنی ساری نوع انسانی کو امت واحدہ بنا کر ایک خاندان بنا کر اور پیار اور محبت کے بندھنوں
میں باندھ کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے۔جماعت احمد یہ کو
اس مقصد کے پورا کرنے کے سامان جلد میسر آجائیں۔اور ہماری حقیر اور نا چیز کوششوں میں اللہ تعالیٰ
برکت ڈالے۔ہماری زندگیوں ہی میں وہ مقصد پورے ہو جائیں یا ان مقاصد کے پورا ہونے کی ہمیں
ایک جھلک نظر آ جائے۔ہم خوشی اور بشاشت کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوں کہ ہم نے اپنی ذمہ
داریوں کو ایک حد تک عاجز بندے ہونے کے باوجو د نباہ دیا ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی اس کی
توفیق عطا فرمائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 04 نومبر 1973 ء)
926