چوتھا انقلاب جو دنیا میں بپا ہو چکا ہے سو سال کے اندر اپنے عروج کو پہنچ جائے گا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105اکتوبر 1973ء
چوتھا انقلاب جو دنیا میں بپا ہو چکا ہے، سو سال کے اندر اپنے عروج کو پہنچ جائے گا
22
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 اکتوبر 1973ء
اور تیسری بات جو میں اس وقت کہنا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ ہم نے نصرت جہاں کے نام
،
سے ایک منصوبہ بنایا تھا اور پچھلے تین سال سے زائد عرصہ میں ہم اس پر عمل کرتے رہے ہیں۔اس منصوبہ
کے دو حصے ہیں۔ایک اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے مالی قربانیاں دینا۔اور دوسرے اس کی
بنیادوں پر منزل پر منزل بناتے چلے جانا۔جہاں تک مالی لحاظ سے قربانیاں دینے کا سوال ہے، ہم عاجز بندوں کا یہ منصوبہ اور یہ تدبیر اس
سال ختم ہو رہی ہے۔مالی قربانی کے سلسلہ میں دوستوں نے جو وعدے کئے تھے اور جن کو انہوں نے تین
سالوں پر پھیلا کر پورا کیا ہے، اس کا تھوڑا سا حصہ باقی ہے۔اس وقت یہاں کے صحیح اعداد و شمار تو میرے
ذہن میں نہیں۔کیونکہ مجھے رپورٹ نہیں ملی۔لیکن انگلستان کی جماعت سے میں نے رپورٹ لی تھی اور وہ اس کا
وقت میرے ذہن میں ہے۔خلافت ثانیہ جتنے سالوں پر ممتد تھی ، اس کے لحاظ سے انہوں نے 51 ہزار پاؤنڈ
کے وعدے نصرت جہاں کے منصوبہ کے لئے تھے۔جن میں سے وہ 46/47 ہزار پاؤنڈ ادا کر چکے ہیں۔4/5 ہزار پاؤنڈ بھی باقی ہے۔ان کو میں نے توجہ دلائی تھی کہ تھوڑی سی رقم باقی رہ گئی ہے، اس کی جلد ادائیگی
کریں۔قریباً اسی نسبت سے پاکستان اور بیرون پاکستان کی جماعتوں کا بقایا ہوگا۔پس جہاں تک مال کے
وصول کرنے کا تعلق ہے، اگر میں نے مہلت دی تو زیادہ سے زیادہ جلسہ سالانہ تک دے سکتا ہوں، اس سے
زیادہ مہلت دینا، میرے بس کی بات نہیں ہے۔اس کی طرف میں ابھی اشارہ کر دوں گا۔بہر حال میں آپ
سے اس وقت تاکید کہنا چاہتا ہوں کہ جن دوستوں کے ذمہ نصرت جہاں
سکیم کے وعدے ہیں، وہ جلد ادا کر
دیں۔غالباً نومبر میں آخری سال ختم ہو رہا ہے۔لیکن آج میں ایک مہینے کی اور مہلت دے دیتا ہوں۔20
دسمبر سے پہلے پہلے بقایا جات ادا ہو جانے چاہئیں۔نصرت جہاں کا دفتر نوٹ کرے اور جماعتوں کے ذمہ دار
احباب اسے یاد رکھیں کہ اس کے بعد کوئی رقم اس مد میں وصول نہیں کی جائے گی۔ہم وصولی کے کھاتے بند کر
دیں گے۔باقی رہیں، وہ برکتیں جواللہ تعالیٰ نے اس سکیم سے وابستہ فرمائی ہیں، وہ تو انشاء اللہ بڑھتی چلی
جائیں گی۔اللہ تعالیٰ بڑی برکتیں دینے والا اور بڑی رحمت اور پیار کا سلوک کرنے والا ہے۔927
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 05اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ ہم نے مغربی افریقہ میں جو ڈاکٹر بھیجے تھے، جن میں سے
بعض بڑے پرانے اور تجربہ کار ڈاکٹر تھے اور چھٹیاں لے کر وہاں گئے ہوئے ہیں۔کام چلانے کے لئے ہم
نے ان کو 500 پاؤنڈ کی رقم دی تھی ( بیرون پاکستان کی مالی قربانیوں میں سے ) اور اس کے بعد انہوں نے
وہاں سے جو پیسے کمائے ، وہ بھی وہیں خرچ کر دیئے۔کیونکہ ہم میں سے کسی فرد کو ذاتی طور پر مال سے دلچسپی
نہیں ہے۔جہاں خدا کی راہ میں مال خرچ ہونا چاہیے ، وہاں خرچ ہوتا ہے۔افریقی ممالک کے متعلق اس
وقت یہی ہورہا ہے۔ہماری ریت اور روایت یہی ہے کہ جو کچھ ہم اللہ کے فضل سے کسی ملک میں کماتے
ہیں، وہ اسی ملک پر خرچ کر دیتے ہیں۔اور جو ہم اس ملک میں نہیں کماتے ، ( کمانا اس معنی میں نہیں، جس
معنی میں مزدور کماتا ہے بلکہ اس معنی میں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جو کچھ دیتا ہے ) دوسرے ملک میں
ہمیں حاصل ہوتا ہے، وہ بھی ہم ان ملکوں میں حسب ضرورت بھجوا دیتے ہیں۔مثلاً یہ 500 پاؤنڈ فی ڈاکٹر
جو رقم دی گئی تھی، وہ بھی ہم نے باہر سے بھجوائی تھی۔اب مثلاً غانا کو لے لیں۔غانا میں اس تھوڑے سے عرصہ میں جوقریباً دو سواد و سال کا عرصہ یا
زیادہ سے زیادہ اڑھائی سال کا ہوگا ، اس میں ہسپتالوں کی دو نہایت شاندار عمارتیں تعمیر ہو چکی ہیں۔اور نی
عمارت قریباً دس، دس لاکھ روپیہ خرچ ہوا ہے۔اس میں وہ خرچ شامل ہے، جومستقبل قریب میں ہونے والا
ہے۔جو اس وقت تک خرچ ہو چکا ہے، وہ تو کوئی پانچ ، چھ لاکھ روپے کا ہے۔لیکن ابھی بہت سے سامان
وہاں جانے والے ہیں۔اور اس طرح خرچ دس لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت
سے اپنی ہی قائم کردہ جماعت کو توفیق دی ہے کہ وہ اس کی راہ میں خرچ کرے۔جن ڈاکٹروں کو ہم نے 500 پاؤنڈ دے کر وہاں بھیجا تھا، ان ڈاکٹروں کے ہسپتالوں کی عمارتوں
پر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے 500 پاؤنڈ کے مقابلہ میں 35 ہزار پاؤنڈ خرچ ہو چکا ہے اور ابھی اور خرچ ہونے
والا ہے۔گویا ایک اور 50 کی نسبت سے تو ہم خرچ کر چکے ہیں اور ابھی اور خرچ بھی ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا ہی خوب فرمایا تھا کہ
دو گھر سے تو کچھ نہ
لائے“
یہ رقم بھی کیا ہم گھر سے لے کر گئے یا آپ نے دی یا یہ صرف آپ کی قربانیوں کا حصہ ہے؟
نہیں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نتیجہ ہے۔اس نے اپنے خاص تصرف سے اپنی قدرت کی تاروں کو ہلا دیا اور
ہمارے لئے دولت کے سامان پیدا کر دیئے۔اور ایک ملک میں دو ہسپتال بن گئے۔دوسرے ممالک میں
928
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اکتوبر 1973ء
حسب ضرورت سکولوں کی کئی عمارتیں بنیں۔ہسپتال کا تو یہ حال ہے کہ اس پر بتدریج خرج تو کرتے ہیں لیکن
ضرورت تو ایک حد تک بتدریج نہیں۔( جیسا سکول کی تعمیر میں ہوتا ہے۔بلکہ ایک ہی وقت میں ضرورت
پڑتی ہے۔مثلاً پہلے دن ہی ان کو Outdoor Patient کے لئے کمروں کی ضرورت ہوتی ہے Indoor
Patient کے لئے کمروں کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی طرح آپریشن تھیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔چنانچہ اب ان دو ہسپتالوں میں سے، جن کا میں ذکر کر رہا ہوں، ایک ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کا
مجھے خط ملا ہے۔پتہ نہیں، ان کو کیا خیال آیا ؟ بڑی نیکی کا خیال آیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ڈالا ،
انہوں نے مجھے لکھا۔ابھی یہاں آکر پرسوں، اتر سوں ان کا خط پڑھا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ گوا میر صاحب
نے میرے ہسپتال کے متعلق تفصیل لکھ دی ہوگی اور وہ آپ تک پہنچ چکی ہوگی لیکن میں بھی تفصیل لکھ دیتا
ہوں ( یہ ہسپتال جماعت کی ملکیت ہے۔اس کا کچھ حصہ خریدا گیا ہے۔بہت بڑی زمین کے ساتھ اور کچھ
حصے بنائے گئے ہیں۔اپنی طرف سے جو حصہ خریدا گیا ہے، اس میں بہت بڑی عمارت تھی۔) کہ اس
ہسپتال کے مختلف ونگز (Wings) ہیں اور بڑے بڑے کمرے ہیں، جن میں مریضوں کے لئے رہائشی
کمرے بھی شامل ہیں۔گویا یہ ہسپتال اکیس کمروں پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر اور دوسرے عملہ کی
رہائش کا بھی پورا انتظام ہے۔چنانچہ میں نے اس پر نوٹ دیا تھا کہ یہ ساراخط تفصیل کے ساتھ الفضل میں
شائع کرا دیا جائے کہ ہسپتال کی یہ شکل ہے۔اتنے کمرے آؤٹ ڈور کے لئے اور اتنے ان ڈور کے لئے
اور اتنے آپریشن تھیٹر کے لئے ہیں۔میرے خیال میں وہاں (اگر مجھے صحیح یاد ہے ) تین کمرے آپریشن تھیٹر
کے لئے ہیں۔ہمارے یہاں اس وقت تک فضل عمر ہسپتال میں صرف ایک آپریشن تھیٹر کی ضرورت پڑی
اور ایک موجود ہے۔میرے علم میں نہیں کہ یہاں
کوئی دوسرا یا تیسرا آپریشن تھیڑ بھی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ ہمارے اموال میں برکت ڈالتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے جو دروازے ہیں، یہ تو
بند نہیں ہوں گے۔لیکن آپ نے اپنے لئے الہی رحمتوں کے سامان مالی قربانیوں کے نتیجہ میں جو پیدا کرنے
ہیں، اس کا دروازہ نصرت جہاں کے لحاظ سے 20 دسمبر کے بعد آپ پر بند ہو جائے گا۔اس کے بعد اس مد میں
کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔باقی رہا، اللہ تعلی کا فضل تو وہ تو جماعت پر بے حساب نازل ہورہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ کو یہ بشارت دی تھی کہ جب تک تم ایمان کے
تقاضوں کو پورا کرتے رہو گے، دنیا پر تمہارا بڑا ارعب رہے گا۔اب یورپ دولت کی بڑی فراوانی رکھتا ہے۔وہ بڑے امیر لوگ ہیں۔ہمارا اثر یا ہمارے پیسے کا اثر سکوں میں نہیں، اللہ تعالیٰ کی رحمت کی شکل میں ہے۔929
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہمارے خزانے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بھرے ہوئے ہیں، پاؤنڈ یا سونے، چاندی یا ہیروں سے نہیں
بھرے ہوئے۔مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کی شکل میں جو چیز ہے، وہ دنیا کی ہر چیز مثلاً سونے، چاندی اور
ہیرے، جواہرات سے کہیں زیادہ قیمتی اور مفید ہے۔اور پھر وہ بے وفائی کرنے والی بھی نہیں۔یہ دنیوی
سکے ہی ہیں، جو بے وفائی کر جاتے ہیں۔ابھی پچھلے دو، تین سال میں آپ نے پڑھا ہوگا کہ ڈالر ڈگمگا گیا یا
پاؤنڈ کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے متعلق کبھی آپ نے سوچا یا تصور میں لائے کہ وہ
ڈگمگا گئی یا اس کی کوئی قیمت نہیں رہی؟ انسان نے خود کو اس سے محروم کر دیا تو کر دیا لیکن اس کی رحمت کا جو
اثر ہے اور اس کی جو افادیت ہے اور انسان کو اس کی جو ضرورت ہے اور انسان کے لئے اس میں جو جوش
ہے، اس میں کبھی کوئی فرق نہیں آتا۔بہر حال یورپین بڑے امیر لوگ ہیں۔چنانچہ سوئٹزر لینڈ میں ڈیڑھ، پونے دو گھنٹے کی پریس
کا نفرنس میں ایک شخص جو سوال کر رہا تھا اور وہ بڑا تیار ہو کر آیا تھا، میرے ذاتی حالات کے متعلق اس نے
علم حاصل کیا، پھر جماعت کے متعلق اور پیچھے پاکستان میں جو الیکشن ہوئے ، اس سلسلہ میں اس نے پتہ
نہیں کہاں کہاں سے معلومات حاصل
کی تھیں اور وہ بڑی ہوشیاری سے سوال کر رہا تھا۔چنانچہ اس نے مجھ
سے سوال پوچھا (یہ میں مثال دینے لگا ہوں ، رعب کے اس اثر کی ، جوان قوموں پر بھی ہے، جو بڑی امیر |
ہیں کہ آپ کی جماعت کا حکومت پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ یہ سوال ایسا تھا کہ میں نے سمجھا کہ اس کے
پیچھے ضرور کوئی بات ہے۔میں نے جواب دیا کہ ہر اچھے شہری کا ایک اچھی حکومت سے جیسا تعلق ہونا
چاہیے، ویسا ہمارا اپنی حکومت سے تعلق ہے۔تو پھر اس کے دل میں جو چھپی ہوئی بات تھی، وہ باہر آ گئی۔اس نے سوچا کہ انہوں نے ایک اصولی جواب مجھے دے دیا ہے۔جو بات میں چاہتا تھا، وہ تو معلوم نہیں
ہوئی۔چنانچہ پھر وہ مجھے کہنے لگا کہ کیا حکومت آپ کو اپنے کاموں کے چلانے کے لئے روپیہ دیتی ہے؟
اب دیکھو، جماعت احمد یہ ایک غریب کی جماعت ہے، جو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے نتیجہ میں تبلیغ
اسلام کا کام کر رہی ہے۔مگر لوگوں کے ذہن میں اس سوال کا پیدا ہونا کہ جب تک حکومت ان کو مالی امداد نہ
دے، اس وقت تک جماعت اس قسم کا کام نہیں کر سکتی۔یہ دلیل ہے، اس بات
کی کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے
خزانے سونے، چاندی اور ہیرے جواہرات کے خزانوں سے کہیں زیادہ قیمتی ہیں۔خیر میں مسکرایا اور کہا کہ
ہمیں حکومت کوئی پیسے نہیں دیتی اور نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک فدائی جماعت اسلام
کی راہ میں قربانیاں دینے والی پیدا کی ہے۔جس کا ایک حصہ اپنے اموال کا10\1 اور کچھ اس سے بھی
930
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اکتوبر 1973ء
زیادہ دینے والے ہیں۔اور جماعت کا ایک حصہ 16\1 دے دیتا ہے۔اور اس کے علاوہ جب ہمیں
ضرورت پڑتی ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں، خاص منصوبوں کے لئے تو جماعت ان کے لئے مالی قربانی
دیتی چلی جاتی ہے۔پھر میں نے اس کو غالباً کوئی مثال دی اور نصرت جہاں سکیم کی مثال دی ہوگی کہ اس
طرح ہمیں ضرورت پڑی اور اس طرح جماعت نے قربانیاں دیں۔پس یہ رعب ہے، جس کا اثر غیروں
پر بھی ہے۔مگر یہ اس پیسے کا رعب نہیں ، جس سے آپ کے
خزانے خالی ہیں۔بلکہ یہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت اور اس کے پیار کا رعب ہے، جو محض اللہ تعالیٰ کی
رحمت نے آپ کے لئے مہیا کیا ہوا ہے۔اور جس سے آپ کے خزانے بھرے ہوئے ہیں۔فرداً بھی اور
اجتماعی طور پر بھی۔مگر یہ حقیقت عقل سے کام لینے اور سوچنے پر ہی معلوم ہوسکتی ہے۔پس اس لحاظ سے بھی
دوستوں کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بڑے شکر گزار بندے بن کر زندگی کے دن گزار دیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا
جماعت پر بہت بڑا فضل ہے اور سوچنے کا مقام ہے کہ کس طرح وہ جو چوٹی کے ملک ہیں اور جنہوں نے
ساری دنیا کی دولت سمیٹی ہوئی ہے، ان پر ہمارا اتنا رعب ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ کام نہیں کر سکتے ،
جب تک حکومتیں مالی لحاظ سے ان کی پشت پناہی نہ کریں؟
باقی رہا، میرا یہ کہنا کہ میں بے بس ہوں اور 20 دسمبر کے بعد نصرت جہاں کی مد میں پیسے وصول
نہیں کئے جائیں گے۔اس کی ایک وجہ ہے، وہ میں بتا دیتا ہوں۔شاید آپ کے دماغ پریشان ہوں گے کہ
یہ کیا بے بسی ہے؟ دراصل اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے بعض اور منصوبوں کی طرف توجہ دلائی گئی
ہے۔جو نصرت جہاں کے منصوبے سے بہت بڑے منصوبے ہیں، اپنے کام کے لحاظ سے بھی اور زمانے کی
وسعت کے لحاظ سے بھی۔اور ان کا اعلان میں اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کی رحمت سے جلسہ سالانہ کے
موقع پر کرنا چاہتا ہوں۔اس لئے یہ درخواست کروں گا کہ جہاں آپ میری صحت کے لئے دعا کریں،
وہاں یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے زندگی اور توفیق عطا فرمائے کہ میں اس کی منشاء کے مطابق اس
نہایت اہم منصوبہ کی تفاصیل جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کے سامنے رکھنے کی تو فیق پاؤں۔اور اللہ
تعالیٰ جماعت کو بھی یہ توفیق دے کہ وہ اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کو سمجھے۔اور اس کے لئے آنے
والے سالوں میں ( پتہ نہیں کتنے سال ہیں، جن کا میں اعلان کروں گا ؟ ) قربانیاں دیتے چلے جائیں۔اس وقت جہاں تک یورپ کا سوال ہے، ہم بڑے نازک مقام پر کھڑے ہیں۔اگر ہم نے اس
وقت یورپ میں اسلام پھیلانے کے لئے قربانیاں دیں (ویسے اس منصوبے کا تعلق صرف یورپ سے نہیں
931
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بلکہ ساری دنیا سے ہے۔لیکن میں اس منصوبہ کی صرف ایک چھوٹی سی مثال دے رہا ہوں ) تو خدا کرے اور
اس کی رحمت جوش میں آئے تو کوئی بعید نہیں کہ اگلے دس سال میں جہاں ہم آج سینکڑوں کی باتیں کرتے
ہیں کہ ان ملکوں میں اتنے سواحمدی ہیں، جو عیسائیت یا دہریت یا مذہب سے لا پرواہی کو چھوڑ کر مسلمان
ہوئے ہیں۔وہاں ہم لاکھوں کی باتیں کرنے لگیں۔پس دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے توفیق بخشے اور میں جماعت کے سامنے یہ منصوبہ پیش کر
سکوں اور جماعت کو اسے سمجھنے اور اس کے لئے قربانیاں دینے کی توفیق ملے۔اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس
سے زیادہ اچھے اور بہتر نتائج نکالے، جو ہمارے دماغ اپنے تصور میں لا سکتے ہیں۔کیونکہ ہمارے دماغ
محدود ہیں مگر اس کی رحمتیں غیر محدود ہیں۔اس نے تو سارے کرہ ارض کو لپیٹا ہوا ہے۔فرینکفرٹ مغربی جرمنی میں میری ایک پریس کانفرنس اور جماعت احمدیہ کے متعلق ایک کیتھولک
اخبار نے قریباً 4, 3 صفحے کا نوٹ دیا ہے۔اور سوائے ایک بات کے جس کا ایک ذرا سا حصہ وہ نہیں سمجھے اور وہ
اپنے سیاق و سباق کے لحاظ سے واضح ہے، باقی باتیں بغیر کسی تنقید کے شائع کر دی ہیں۔میں حیران ہوں
کہ ایک کیتھولک اخبار ہے اور عیسائیت سے ہماری جنگ ہورہی ہے مگر اخبار نے بالکل صحیح اور دیانت داری
کے ساتھ میری باتیں بیان کر دیں۔جن میں سے ایک یہ کہ مرزا ناصر احمد نے ہمیں یہ بتایا کہ سرمایہ داری کے
بعد اشتراکی انقلاب آیا اور پھر اس کے بعد چینی سوشلسٹ انقلاب ہے اور اب چوتھا روحانی انقلاب اسلامی
انقلاب کی شکل میں بپا ہو چکا ہے۔اور ایک سو سال کے اندر اندر یہ اپنے نقطہ عروج کو پہنچ جائے گا۔اور ساری
دنیا کو اپنے احاطہ میں لے لے گا۔اس نوٹ کا ترجمہ ہو رہا ہے، انشاء اللہ یہ بھی آپ کے سامنے آ جائے گا۔اس
پریس کانفرنس میں، جوقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جو باتیں میں نے بیان کی تھیں، کچھ مختصر اور کچھ زیادہ
تفصیل کے ساتھ ، وہ ساری تو نہیں دے سکتے تھے یا ساری باتوں کے لئے جگہ نہیں دے سکتے تھے۔ورنہ تو
سارا اخبار بھر جاتا۔4, 3 صفحہ کا دینا بھی بڑی بات ہے، علاوہ تصویر کے حصہ کے۔بہر حال یہ ایک مثال میں نے دی ہے، جو اس بڑے منصوبے کا ایک حصہ بننے والی ہے۔اگر
یورپ میں ہم اپنی سی کوشش کر ڈالیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئے گی اور میں یقین رکھتا ہوں کہ دس
سال کے اندر اندر یورپ میں لاکھوں نئے مسلمان احمدی دنیا کو نظر آنے لگ جائیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کی
طاقت اور توفیق سے ہو سکتا ہے۔ورنہ ہم تو عاجز بندے ہیں اور اس کی مدد کے ہر آن محتاج ہیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 21 اکتوبر 1973ء)
932