نو انسانی کی اصل عید ۔ خطبہ عید الفطر فرمودہ 28 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نوع انسانی کی اصل عید
خطبہ عیدالفطر فرمودہ 28اکتوبر 1973ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔د تمام بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک۔خطبہ عید الفطر فرمودہ 28 اکتوبر 973
اسلامی تعلیم کے حسن کے ساتھ اور اسی کی وجہ سے اسلامی تہواروں میں بھی ایک حسن اور خوبصورتی
نظر آتی ہے۔جمعہ کی عید کے علاوہ ہمارے لئے سال میں دو بار عید آتی ہے اور ہر دو عیدوں کا تعلق ایک مومن
مسلم احمدی کی زندگی کے دو پہلوؤں سے ہے ایک وہ عید ہے، جو بعض مخصوص عبادات کے بعد ماہ رمضان
کے ختم ہونے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا ہوتی ہے۔ایک دوسری عید ہے جو ایک دوسری قسم کی
عبادات کے بعد ہمیں میسر آتی ہے گویا ہماری مومنانہ زندگی کے دو پہلوں سے ان دو عیدوں
کا تعلق ہے۔اسلام میں خوشی کا فلسفہ یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب انسان پر مہربان ہو اور اسے اللہ کا پیار اور
اس کی رضا حاصل ہو جائے تو یہ اس کے لئے حقیقی خوشی کا موجب ہے اس طرح اگر چہ ایک مومن کی زندگی
کا ہر لمحہ ہی عید ہے لیکن بعض چیزوں کو نمایاں کیا گیا ہے تا کہ ہم اپنی زندگیوں کے اس دور میں جس میں سے
ہم گزررہے ہیں یا جس سے ہم غافل رہے، اس کا محاسبہ کرسکیں۔نوع انسانی کی اصل عید تو اس سورج (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا طلوع تھا جو فاران کی چوٹیوں سے
جلوہ گر ہوا۔جس نے ایک دنیا کو منور کیا اور جس کے نور کی شعاعوں نے اندھیروں سے ایک عظیم اور فاتحانہ
جنگ لڑی اور ظلمات کو دور کر دیا۔مگر جیسا کہ مقدر تھا اور جیسا کہ پہلے سے خبر دی گئی تھی۔کچھ عرصہ کے بعد
اگر چہ اندھیرے بادلوں نے اس سورج کی روشنی کو چھپا دینا تھا۔لیکن ایسی صورت میں یہ بشارت بھی دی
گئی تھی کہ مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ وہی نوراسی کے غلاموں کی وساطت سے دنیا پر پھر
طلوع ہوگا اور ساری دنیا کو اپنی نورانی شعاعوں کی لپیٹ میں لے کر ظلمات کو ہمیشہ کے لئے دور کر دے گا۔پس جماعت احمدیہ کی عید تو اس صبح صادق کے ظہور سے شروع ہوئی، جس کی خبر پہلوں نے دی اور
جس کی بشارت حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے امت مسلمہ نے پائی۔اس صبح صادق
953
خطبہ عید الفطر فرمودہ 28 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کے ظہور کے ساتھ اسلام کی عید دنیا پر نمایاں طور پر ظاہر ہوئی اور یہی ہمارے لئے خوشی منانے اور اچھلے کودنے
کا موقع ہے۔یعنی اس بات کے اظہار کا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جس طرح ہم نے پایا اور اس کے پیار کو
حاصل کیا اسی طرح نوع انسانی کے لئے الہی رحمت اور پیار کے حصول کے مواقع اب میسر آنے والے
ہیں۔یہ صبح صادق کا ظہور اور ہماری عید کی ابتداء ہے اور اس صبح صادق کے ظہور کے بعد وہ زمانہ جب اسلام کا
سورج اپنی پوری شان کے ساتھ نصف النہار تک پہنچ کر ساری دنیا کو اپنی نورانی شعاعوں میں لپیٹ لے گا۔وہ ہماری عید کا عروج ہوگا۔یہ عیدیں تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس حقیقی عید کی طفیلی عیدیں ہیں۔اگر اسلام
نہ ہوتا تو اس مبارک اور حسین شکل میں یہ عیدیں بھی نہ ہوتیں۔پس ہماری یہ عید جسے ہم رمضان کے بعد
مناتے ہیں یا حج کے موقعہ پر ہمارے لئے عید الاضحی کی شکل میں خوشی کا ایک اور موقع پیدا ہوتا ہے۔یہ خوشی
کے مواقع تو اسی صبح صادق کے ظہور کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جس کا تعلق اس سراج منیر سے ہے، جو حضرت
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک وجود میں اپنے کامل انوار کے ساتھ دنیا میں جلوہ گر ہوا۔مگران
خوشیوں کے ساتھ قربانیوں کا تعلق ہے۔ان خوشیوں کے ساتھ بڑی ذمہ داریوں کا تعلق ہے۔ان خوشیوں
کے ساتھ مومنانہ ایثار کا تعلق ہے۔ان خوشیوں کے ساتھ عاشقانہ جانثاری کا تعلق ہے۔ان خوشیوں کے
ساتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہونے کے جذبہ صادق
کا تعلق ہے۔غرض ان خوشیوں
کے ساتھ اسلام کو جیسا کہ وعدہ دیا گیا ہے ساری دنیا پر غالب کرنے کے لئے ان انتہائی قربانیوں کے دینے کا
تعلق ہے۔جن کا غلبہ اسلام کی مہم آج جماعت احمدیہ اور اس کے افراد سے مطالبہ کر رہی ہے۔پس عید تو دراصل بہت کچھ لینے کے بعد بہت کچھ مزید دینے کے لئے منائی جاتی ہے۔عید تو
در اصل ایک نشان اور علامت ہے، اس بات کی کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے گذشتہ قربانیوں کے نتیجہ میں ہم
نے کچھ حاصل کیا۔عید ہمارے اس عزم کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم نے اپنے رب غفور اور رب کریم سے جو
کچھ حاصل کیا، اس میں زیادتی کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے ہم
پہلے سے زیادہ قربانی دیں گے۔اور ہم اس مقصد کے حصول کی جدو جہد کو تیز کر دیں گے جس مقصد کے
حصول کے لئے مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت ہوئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا اور ہی ہماری عید ہے۔آپ فرماتے ہیں۔"یقیناً سمجھو کہ نصرت کا وقت آ گیا۔اور یہ کاروبار انسان کی طرف سے نہیں اور نہ کسی
انسانی منصوبہ نے اس کی بناڈالی۔بلکہ یہ وہی صبح صادق ظہور پذیر ہوگئی ہے، جس کی
954
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عید الفطر فرموده 28 اکتوبر 73
پاک نوشتوں میں پہلے سے خبر دی گئی تھی۔خدا تعالیٰ نے بڑی ضرورت کے وقت
تمہیں یاد کیا۔قریب تھا کہ تم کسی مہلک گھڑے میں جا پڑتے۔مگر اس کے باشفقت
ہاتھ نے جلدی سے تمہیں اٹھالیا۔سو شکر کرو اور خوشی سے اچھلو، جو آج تمہاری تازگی
کا دن آگیا۔خدا تعالیٰ اپنے دین کے باغ کو جس کی راستبازوں کے خونوں سے
آبپاشی ہوئی تھی، کبھی ضائع کرنا نہیں چاہتا۔وہ ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ غیر قوموں کے
مذاہب کی طرح اسلام بھی ایک پرانے قصوں کا ذخیرہ ہو۔جس میں موجود برکت
کچھ بھی نہ ہو۔وہ ظلمت کے کامل غلبہ کے وقت اپنی طرف سے نور پہنچاتا ہے۔کیا
اندھیری رات کے بعد نئے چاند کے چڑھنے کی انتظار نہیں ہوتی ؟ کیا تم سطح کی
رات کو، جو ظلمت کی آخری رات ہے، دیکھ کرحکم نہیں کرتے کہ کل نیا چاند نکلنے والا
ہے۔افسوس کہ تم اس دنیا کے ظاہری قانون قدرت کو تو خوب سمجھتے ہو مگر اس روحانی
قانون فطرت سے جو اسی کا ہم شکل ہے، بکلی بے خبر ہو“۔اب دیکھو آپ کا یہ ارشاد کہ
(ازالہ اوہام حصہ اول صفحه 504)
خدا تعالیٰ اپنے دین کے باغ کو جس کی راستبازوں کے خونوں سے آبپاشی ہوئی
تھی کبھی ضائع کرنا نہیں چاہتا۔اور اسی طرح آپ کا یہ فقرہ کہ
” وہ ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ غیر قوموں کے مذاہب کی طرح اسلام بھی ایک پرانے
قصوں کا ذخیرہ ہو، جس میں موجود برکت کچھ بھی نہ ہو۔قابل غور ہے۔حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ وہ برکت، جس سے امت مسلمہ کا ایک بڑا
حصہ ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔دوبارہ امت مسلمہ میں جماعت احمدیہ کو ملی۔حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے
ذریعہ ایک ایسی قوم تیار ہوئی، جس نے اس بات کا عزم کر لیا کہ وہ اسلام کے باغ پر پھر تر و تازگی کے
سامان اسی طرح پیدا کرے گی جس طرح پہلوں نے اس باغ کو اپنے خونوں سے بھینچ کر اس کی تازگی اور
خوبصورتی کا سامان پیدا کیا تھا۔ہماری یہ عید دو قربانیوں کے زمانہ کے درمیان آتی ہے۔لیکن ایک مومن
کے چہرے پر پہلی اور مقبول قربانیوں کے نتیجہ میں پژمردگی اور تھکن کے وہ آثار نمودار نہیں ہوتے جو بسا
955
خطبہ عید الفطر فرمودہ 28 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اوقات دنیا داروں کی کوششوں میں ناکامی کے بعد ان کے چہروں پر انسان کو نظر آتے ہیں۔نہ ہی مومن
کے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔یہ سوچ کر کہ اب اسے پہلے سے زیادہ قربانیاں دینی پڑیں گی۔بلکہ اللہ تعالیٰ کے عظیم فضلوں کے حصول کے بعد اور ان عظیم رحمتوں کے پالینے کے بعد جن کا حصول
قربانیوں کا مرہون منت ہے۔مومن کے چہرہ پر وہی تازگی ، وہی بشاشت، وہی خوشی ، وہی خوشحالی کے آثار
اور وہی اطمینان نظر آتا ہے جو اس کے چہرے پر ہونا چاہیے جو اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنے رب کریم کی گود میں
گزار نے والا ہے۔اسلام نے ہمیں بتایا ہے کہ تمہارے لئے دو جنتیں تیار کی گئی ہیں۔ایک جنت وہ ہے، جس کا تعلق اسی دنیوی زندگی کے ساتھ ہے اور ایک جنت وہ ہے جس کا تعلق
اخروی زندگی کے ساتھ ہے۔یعنی ایک جنت وہ ہے جس میں جنت کے باوجود امتحان بھی ہیں ، ابتلا بھی ہیں،
اور آزمائش بھی ہیں۔گویا اس دنیوی جنت میں اللہ تعالیٰ کبھی اموال واپس لے کر آزمائش کرتا ہے۔کبھی
( قرآن کریم کہتا ہے ) دوسروں کی زبانیں تمہارے لئے ایذا رسانی کے سامان پیدا کریں گی۔کبھی اسلام کہتا
ہے، تمہارا امتحان تمہارے خونوں کی قربانی سے لیا جائے گا۔کبھی خدا تعالی فرماتا ہے ہم تمہارے جذبات کو
ابتلاء میں ڈال کر تمہارا امتحان لیں گے۔کبھی کہتا ہے کہ تمہیں اپنے بیوی اور بچوں کی قربانی دے کر میرے
امتحان پر پورا اترنا ہوگا۔بھی کہتاہے تہاری دوستیں چھین لی جائیں گی لیکن تمہارے چہروں کی مسکراہٹیں نہیں۔چھینی جاسکیں گی۔کبھی کہتا ہے تمہیں یہ قربانی دینی پڑے گی اور کبھی قرآن کریم ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ایک دوسری
قسم کی قربانی دینی پڑے گی۔مگر ان ساری قربانیوں کے باوجود، ان سب ابتلاؤں اور امتحانوں کے ہوتے
ہوئے اس دنیوی زندگی کو جنت کہا گیا ہے۔اور یہ ایک سوچنے والی بات ہے ایک مومن تو اسے جنت محسوس
کرتا ہے کیونکہ یہ سارے ابتلاء اور امتحان اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کے پیار کواور بھی تیز کرنے والے ہیں۔جس شخص کے دل میں یہ یقین ہو کہ وہ اپنے رب کریم سے اس کی رضا اور پیار کو حاصل کر رہا ہے۔وہ ان
ابتلاؤں اور ان امتحانوں اور ان قربانیوں کو کوئی چیز ہی نہیں سمجھتا۔وہ ان کو اپنی راہ کے کانٹے نہیں سمجھتا۔بلکہ وہ
ان کو اپنے راستے کے پھول پاتا ہے۔کیونکہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے پیار کے بڑے حسین جلوے اس پر
ظاہر ہوتے ہیں۔اسی لئے جو الفاظ اس جنت کے متعلق کہے گئے ہیں جو اس زندگی کے بعد آنے والی ہے،
قرآن میں وہی الفاظ اس دنیوی زندگی کی جنت کے متعلق بھی کہے گئے ہیں اور وہ یہ ہیں :
وُجُوهٌ يَوْمَبِذٍ مُّسْفِرَةٌ ضَاحِكَةً مُّسْتَبْشِرَةٌ 8
(عبس 39,40)
یعنی کچھ چہرے روحانی مسرتوں سے اس دن روشن ہوں گے ہنستے مسکراتے اور خوش و خرم ہوں گے۔956
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ عید الفطر فرمودہ 28 اکتوبر 1973ء
رہے
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس شخص کے دل میں ایمان کی بشاشت پیدا ہو
جائے ، اس کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اور اصل مسرت اور بشاشت تو دلوں میں پیدا ہوتی اور چہروں سے ظاہر
ہوتی ہے۔اسی لئے جماعت احمدیہ کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ دنیا جس طرح چاہے ان کا امتحان لے لے، وہ ان
کے چہروں کی مسکراہٹیں ان سے نہیں چھین سکتی۔یہ دنیا کی طاقت میں نہیں۔اس لئے کہ احمدیوں کے چہروں
کی مسکراہٹیں اور بشاشت اور مسرت کے جذبات ان کے جسم کی نس نس اور روئیں روئیں سے نکل
ہوتے ہیں۔ان کا منبع خدائے قادر مطلق اور قادر وتوانا کی ذات ہے۔اس کے مقابلہ میں جو ابتلاء اور امتحان
ہیں، ان کا منبع بھی الہی منشا سے ہے۔یہ تو درست ہے لیکن ان کا تعلق ایک لحاظ سے خدا تعالیٰ کی اس مخلوق
سے ہے جن کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ اے خدا ان پر بھی فضل فرما، کیونکہ یہ جوحرکتیں کر رہے ہیں اس لئے کر
رہے ہیں
کہ یہ سمجھتے نہیں۔نہ یہ اپنا مقام پہنچانتے ہیں۔نہ ان کو اسلام کی عظمت کا خیال ہے۔اور نہ ہی مہدی
معہود علیہ السلام کی شان کو پہچانتے ہیں۔حالانکہ مہدی معہود علیہ السلام ساری امت مسلمہ میں سے وہ فرد
واحد ہے، جس پر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سلام بھیجا۔مگر لوگ اس کی قدر نہیں کرتے اور اس
کے مقام کو نہیں پہچانتے۔بایں ہمہ ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اے خدا جس طرح تو ہمارے لئے
یہاں دنیوی جنتوں کے سامان بھی پید کر رہا ہے اسی طرح تو ہمارے مسلمان بھائیوں کے لئے بھی دنیوی
جنتوں کے سامان پیدا کرتا کہ پھر ان کے لئے اخروی جنتوں کے سامان بھی پیدا ہو جائیں۔پس ہمارے چہرے تو ہر وقت مسکرانے والے چہرے ہیں۔ہمارے چہروں کی مسکراہٹوں کو
چھینے والا کسی ماں نے کوئی بچہ نہیں جنا۔اس لئے کہ ہمارے کان میں ہر لحظہ خدا کے پیار کی آواز پڑتی ہے۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں اس صبح صادق کی روشنی کو دیکھنے اور پہچاننے کی توفیق عطا فرمائی، جو اسلام
کے آخری غلبہ کے لئے مقدر تھی۔پس جس شخص کو ابدی نور کی کرنیں میسر آجائیں ، وہ اندھیروں اور ظلمتوں
سے ڈرا نہیں کرتا۔کیونکہ وہ تو خود ایک روشن مینار بن جاتا ہے۔روشن مینار کے گرد ظلمات نہیں آیا کرتے۔نہ اندھیروں کی یلغار جو کبھی منہ (زبان) کے اندھیروں کی کبھی ہاتھ کے اندھیروں کی اور کبھی ظالمانہ
منصبوں کے اندھیروں کا روپ دھار لیتی ہے۔وہ نور کے میناروں کے گرد جونور کی فضا ہوتی ہے، اس کو دور
نہیں کرسکتی۔بلکہ یہ اندھیرے قریب آنے کی کوشش کرتے اور بھاگ جاتے ہیں۔اس لئے ہمارے
چہرے اس آیہ کریمہ کے مطابق آج بھی عید کی اس ظاہری علامت کے طور پر مسفرہ یعنی روحانی مسرتوں
سے روشن ہیں۔ہم ہنتے اور مسکراتے ہیں۔ہم خوش و خرم ہیں۔اس لئے کہ ہمیں اپنے رب کریم کا پیار ملا۔957
خطبہ عید الفطر فرمودہ 28 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہمیں یہ یقین دلایا گیا ہے کہ اسلام کے غلبہ کا زمانہ آ گیا۔ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ تمام بشارتیں جو امت
مسلمہ کو یہ کہہ کر دی گئی تھیں کہ ایک جماعت پیدا ہوگی۔جس کے ذریعہ اسلام ساری دنیا میں غالب آئے
گا۔ان کے پورے ہونے کا وقت آگیا ہم خدا کے عاجز بندے ہیں ہم کمزور اور گنہگار بندے ہیں۔ہم ذرہ
ناچیز سے بھی ناچیز ہیں۔مگر خدا تعالیٰ کا یہ فضل ہے کہ اس نے اپنی حکمت کا ملہ سے غلبہ اسلام کی عظیم مہم کے
لئے ہمیں چنا۔ہمارے دل اس کی حمد سے لبریز ہیں۔ہماری ہر قوت اور ہماری ہر شے (جس کے ہم مالک
ہیں اسی کے فضل سے ) اس کی راہ میں قربان ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔پس یہ قوم وہ قوم ہے جو ہنستے
مسکراتے عید میں مناتے شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے سے آگے بڑھتے چلے جانے والی ہے۔اس لئے اے
خدا کی پیاری قوم! خدا تیرے لئے اس عید کو اور اس کے بعد بھی ہر آنے والی عید کو مبارک کرے اور اپنے
پیار کو تیرے لئے زیادہ سے زیادہ مقدر کرے۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:۔اب ہم دعا کریں گے۔سب دوست دعا میں شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ ان وعدوں کو جو ہمیں
دیئے گئے ہیں، ہماری زندگیوں میں پورا ہونے کے زیادہ سے زیادہ سامان پیدا کرے۔اسلام کے عالمگیر
غلبہ کی خوشیاں ہی ہمارے لئے حقیقی خوشیاں ہیں۔ان سے ہم اور ہماری آنے والی نسلیں زیادہ سے زیادہ
حصہ لینے والی ہوں۔اسی طرح ہمارے خاندان نسلاً بعد نسلاً خدا کی راہ میں قربانیاں دینے والے اور اس
کے پیار کو پانے والے ہوں۔آؤ دعا کرلیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 26 فروری 1974ء)
958