ہمارا توکل اور ہمارا بھروسہ اللہ تعالی کی ذات پر ہے ۔ تقریر فرمودہ 31 مارچ 1973ء بر موقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
وو
ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء
ہمارا تو کل اور ہمارا بھروسہ اللہ تعالی کی ذات پر ہے
ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء برموقع مجلس مشاورت
جہاں تک جماعت احمدیہ سے اس کا تعلق ہے، آج سے کئی سال قبل سیرالیون اور بعض
دوسری جگہوں پر بھی ہمارے سکول حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔صرف سیرالیون میں چار ہائر
سیکنڈری سکول قومیالیے گئے تھے، تو وہاں کی جماعت نے مجھے بھی لکھا کہ اب کیا ہوگا۔میں نے کہا، کچھ
نہیں ہوگا۔تم آرام سے بیٹھو، خدافضل کرے گا۔کیونکہ ہمارا بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہے کسی انسان پر نہیں ہے۔کل بھی میں نے اپنے خطبہ جمعہ میں بتایا تھا کہ اس کفر و ایمان کی حقیقت کیا ہے، جس کی بنیاد انسان کی سند
یا فتویٰ پر ہو تو کیا انسان کا فتویٰ اسے کافر بنادے گا ؟ ( یہ بات میں اس لیے دہرا رہا ہوں کہ بہت سے
دوست جن میں بعض امراء بھی تھے تاخیر سے پہنچے تھے وہ میرا خطبہ نہیں سن سکے تھے ) لیکن جس شخص کو خدا
کہتا ہو کہ تو مومن ہے اسے کسی انسان کی سند یا فتوی کی ضرورت نہیں ہوتی۔مجھے تو خدا کہتا ہے کہ تو مومن
ہے۔یہ خدا کا فضل ہے اور اس کا رحم ہے۔آپ کو بھی خدا نے یہی کہا ہے۔کسی کو بالواسطہ کہا ہے، کسی کو بلا
واسطہ کہا ہے۔پس جس کو خدا کہتا ہے کہ تو مومن ہے۔اس پر ساری دنیا کے مولوی مل کر یا ساری دنیا کی
حکومتیں اکٹھی ہو کر کفر کا فتویٰ لگائیں تو اس کے ایمان کی حقیقت تو نہیں بدل سکتی۔البتہ شور مچے گا۔قربانیاں دینی پڑیں گی لیکن جب ایمان کی حقیقت انسانی سند یا فتویٰ پر نہیں تو پھر کفر کا فتویٰ کیا اثر کرے
گا۔کیونکہ انسانی مخلوق خدا سے زیادہ طاقتور تو نہیں ہوتی۔میں بتا رہا ہوں کہ ہمارا تو کل اور ہمارا بھروسہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہے اور اسی کی رضا ہمارا
منتہائے مقصود ہے۔اور ہمیں ہر وقت خوف رہتا ہے تو اس بات کا کہ کہیں ہم اس کی نگاہ میں گرنہ
جائیں۔ہمیں یہ خوف کبھی نہیں ہوا کہ انسان کی نگاہ میں نہ گر جائیں۔انسان سے ہمارا کیا واسطہ اور دنیوی
حکومتوں سے ہمارا کیا تعلق؟
حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ فرماتے ہیں:۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا
مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوان یار
965

ارشادات فرموده 31 مارچ 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
چنانچہ جب سیرالیون کے دوستوں نے مجھے لکھا کہ ہمارے سکول حکومت نے اپنی ملکیت میں
لے لیے ہیں تو میں نے کہا کوئی بات نہیں تم اپنا کام کئے جاؤ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔جب انہوں نے
ہمارے سکول قومی ملکیت میں لے لیے تو پہلے تو ہمیں کہنا پڑتا تھا کہ مثلاً فلاں جگہ سکول کی عمارت میں ایک
نئے wing( ونگ) کی ضرورت پڑگئی ہے۔نصف ہم خرچ کرتے ہیں اور نصف حکومت دے تا کہ وہ
حصہ عمارت بھی مکمل ہو جائے۔مگر اب قومی ملکیت میں لینے کا مطلب یہ نکلا کہ سارا خرچہ حکومت کرے
گی۔پالیسی ہماری چلے گی۔پہلے ہم کہتے تھے کہ اپریس منگوانے کے لیے امپورٹ لائسنس دو۔اس سلسلہ
میں کئی افراد کی خوشامد میں کرنی پڑتی تھیں۔کئی ایک کو سمجھانا پڑتا تھا کہ ہم اس غرض کے لیے منگوا رہے ہیں
وغیرہ۔چنانچہ کئی مہینے نخرے دکھانے کے بعد حکومت اجازت دیتی تھی اور امپورٹ لائسنس ملتا تھا۔اب وہ
کہتے ہیں کہ سکولوں کا سامان ہم منگوا کر دیں گے اور پیسے بھی ان کے ہوں گے۔ہمیں کیا نقصان ہوا۔ہمارے سکولوں کی شہرت تو اب بھی قائم ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ہمارے سکول احمد یہ کہلاتے ہیں۔سکول کا لفظ نہیں بولتے یعنی سیرالیون کا
عام آدمی ہمارے سکولوں کو احمدیہ کے لفظ سے پکارتا ہے مثلا بیٹا کہتا ہے باپ سے کہ میں نے احمد یہ میں داخل
ہونا۔اس سے مراد احمد یہ سکول میں داخل ہونے کی خواہش ہوتی ہے۔چار ہائر سکینڈری سکول اگر چہ حکومت نے
اپنی تحویل میں لے لیے۔لیکن سٹاف کا سارا خرچ حکومت برداشت کر رہی ہے۔اور سارے اپریٹس وغیرہ کا جو
خرچ یا دیگر سامان ہے یا عمارت کا کوئی نیاونگ بنانا ہے،اس کا سارا خرچ حکومت اٹھاتی ہے۔فری ٹاؤن میں ہمارا ہائرسکینڈری سکول (انٹر میڈیٹ کا لج ) بہت اچھا کام کر رہا ہے۔حکومت
نے ایک وقت میں فیصلہ کیا تھا کہ کسی ہائر سکینڈری سکول میں چار سو سے زیادہ طالب علم نہیں ہوں
گے۔لیکن پبلک نے شور مچادیا کہ تمہارا یہ قانون احمدیہ پر نہیں چلے گا۔یعنی عوام نے یہ مطالبہ کیا کہ حکومت
اپنا فیصلہ واپس لے چنانچہ حکومت عوام کے مطالبہ کے سامنے مجبور ہو گئی یہ کہنے پر کہ ہمارے اس قانون سے
ریہ یعنی چاروں احمد یہ سکول مستثنی ہوں گے۔یہ تو ان سکولوں کا حال ہے جو پہلے سے کام کر رہے ہیں۔اب تو نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم
کے ماتحت وہاں
اور بھی سکول کھل رہے ہیں۔ایک تو حال ہی میں کھل چکا ہے۔آپ نے اس کے متعلق
غالبا الفضل میں پڑھا ہوگا۔اگر ابھی تک نہیں چھپا تو آپ سن لیں کہ وہاں سکول کے اجراء پر جو تقریب
منعقد ہوئی ، اس میں وہاں کے وزیر نے شمولیت کی اور بڑی خوشی کا اظہار کیا۔966

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء
غرض جہاں تک ان سکولوں پر خرچ کا تعلق ہے ، حکومت کی تحویل میں چلے جانے کے بعد
حکومت کرتی ہے۔لیکن جہاں تک نظم و نسق چلانے اور ماحول
کو کنٹرول کرنے کا کام ہے ، وہ ہمارے ہاتھ
میں ہے۔گویا خرچ سارا حکومت کر رہی ہے اور کام سارا ہم کر رہے ہیں۔چنانچہ جب 70ء میں میں مغربی
افریقہ کے دورے پر گیا تو اس وقت جو کلاس پاس ہو کر نکلی ، اس ساری کی ساری کلاس نے بیعت کی اور
سندات لے کر چلے گئے۔اب بھی مجھے اطلاع ملی ہے کہ اس سال فارغ ہونے والی کلاس نے بھی بیعت
کر لی ہے۔گویا سارا خرچ حکومت کر رہی ہے مگر وہاں اخلاقی فضاء پیدا کرنا اسلامی اخلاقیات سے
روشناس کرانا، اخلاقی اسباق دینا ، قرآن کریم سکھانا، صحیح اسلام پیش کرنا اس میں ہم آزاد ہیں۔ہم پر کوئی
پابندی نہیں ہے تو پھر کیا نقصان ہوا۔ہمیں تو فائدہ پہنچا۔خرچ حکومت کے ذمہ اور کام ہمارا ہو رہا ہے۔تحریک جدید کے کام اور ذرائع ہر دو میں 1944ء کے بعد ایک انقلاب عظیم جو بپا ہونا شروع ہوا
تھا۔اس نے اب پوری وسعتوں کے ساتھ صحیح شکل اختیار کر لی ہے۔1944ء تک تحریک جدید کے سارے
کاموں کا بوجھ جماعت ہائے احمد یہ ہندوستان پر تھا۔بیرون ہندوستان آمد کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔نہ چندے کی
شکل میں اور نہ کسی اور شکل میں۔میں نے اس سلسلہ میں شوری یا جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی دوستوں کے
سامنے بعض باتیں کی تھیں اور بتایا تھا کہ 1944ء کے بعد آہستہ آہستہ بیرون پاکستان کی جماعتیں اپنے پاؤں
پر کھڑی ہونی شروع ہوئیں۔اور وہ غرض جس کے لیے تحریک جدید کو قائم کیا گیا تھا، گو وہ اپنے کمال کو تو ابھی
نہیں پہنچ سکی۔شائد ایک صدی اور لگ جائے۔لیکن ایک انقلاب
کی نمایاں شکل ہمیں نظر آنے لگ گئی۔ایک وہ زمانہ تھا جب بیرون پاکستان تبلیغ کا سارے کا سارا بوجھ جماعت احمد یہ ہندوستان اٹھا
رہی تھی۔اور آج 27 ،28 سال کے بعد تحریک جدید کے جس بجٹ کو آپ نے پاس کیا ہے، اس میں 16
لاکھ روپیہ کا بوجھ پاکستان کی جماعتوں پر ہے۔اور اس کے مقابلہ میں 96لاکھ روپے کا بوجھ بیرون پاکستان
کی جماعتوں پر ہے۔گویا مالی قربانی کے لحاظ سے آپ اور ان میں ایک اور چھ کی نسبت ہے۔سولہ لاکھ کے
مقابلہ میں قریباً ایک کروڑ روپیہ بیرون پاکستان کی جماعتوں کے چندے یا دوسرے ذرائع آمد ہیں جو اللہ
تعالیٰ نے عطا فرمائے ہیں۔پھر آپ اس امر کو بھی مدنظر رکھیں کہ آپ نے بیرون پاکستان کا بجٹ بقدر 96 لاکھ روپے اپنے
بھائیوں کی غیر حاضری میں پاس کیا ہے۔اور فنی اعتبار سے 96 لاکھ روپے کا بوجھ اپنے ان بھائیوں کے
کندھوں پر ڈالا ہے، جن کی آپ نے رائے نہیں لی۔اور مجھے قوی امید ہے کہ وہ اپنے حصے کا بجٹ بقدر 96
967

ارشادات فرموده 31 مارچ 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لاکھ روپے ضرور پورا کریں گے۔اور خود اپنے کندھوں پر صرف 16 لاکھ روپے کا بوجھ ڈالا ہے۔یعنی ان
جماعتوں پر جن کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔پس اس لحاظ سے بھی یہ امر آپ کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور
آپ کا فرض ہے کہ آپ 16 لاکھ روپے کے بجٹ کو پورا کریں۔اپنے ان بھائیوں کے نقش قدم پر چلتے
ہوئے، جن پر مالی بوجھ تو ڈالا گیا ہے لیکن وہ اس موقع پر حاضر نہیں ہیں، وہ اس شوری میں شریک نہیں
ہیں۔جو دوست اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان
کا تو بدرجہ اولیٰ فرض ہے کہ وہ تحریک جدید
کی مالی قربانیوں کو ادا کرنے میں مقدور بھر سعی کریں۔آپ نے 16 لاکھ روپے کا جو بوجھ اپنے کندھوں پر ڈالا ہے، اس میں آپ کے لیے جو ٹارگٹ
مقرر کیا گیا تھا، اس میں ایک لاکھ تئیس ہزار روپے (1,23,000) کی کمی ہے۔اور اس سے چھ گنا زیادہ
بوجھ آپنے اپنے ان بھائیوں پر ڈال دیا ہے، جن سے آپ نے کوئی مشورہ نہیں لیا۔اور مجھے امید ہے خدا
کے فضل سے وہ کم و بیش اپنا بجٹ ضرور پورا کریں گے۔اس لیے آپ سے بھی یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ آپ
کم از کم 16 لاکھ روپے بشمول ایک لاکھ تئیس ہزار روپے (1,23,000) کی کمی کو بھی پورا کریں گے۔میں
نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ جماعت کو خدا تعالیٰ نے یہ استعداد عطا فرمائی ہے کہ وہ اس کمی کو
پورا کر دے۔لیکن جماعت کی یہ بدقسمتی ہے کہ جماعت کے بعض علاقوں میں عہدیداروں کو یہ استعداد نہیں
ملی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ٹھیک طرح ادا کریں۔ورنہ وہ تحریک جدید کیا اور دوسرے چندے کیا سب
وصول کر لیتے۔جماعت جماعت میں بھی فرق ہے مثلا کراچی کی جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر
عطا فرمائے اور ان کا قدم آگے سے آگے بڑھتار ہے وہ کسی وقت پیچھے نہ ہٹیں۔میں نے کل بتایا تھا کہ کراچی میں صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ تین لاکھ پچاس ہزار روپے کا تھا۔وہ
اس وقت تک تین لاکھ چون ہزار روپیہ ادا کر چکے ہیں۔مزید برآں وہ کوشش کر رہے ہیں کہ وصولی چار لاکھ
روپے تک لے جائیں۔زائد وصولی میں جتنی بھی کوشش کامیاب ہو خوشی کی بات ہے۔اور سب سے بڑھ
کر خوشی کی بات تو یہ ہے کہ انہوں نے اپنے سامنے ایک ٹارگٹ رکھا ہے اور اس کے لئے کوشش کر رہے
ہیں۔دوسرے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا، دوست اس بات
کو یا درکھیں کہ جب تک آپ اپنے علاقے
میں پیار کا ماحول پیدا نہیں کرتے ، اس وقت تک آپ اچھے نتائج نہیں پیدا کر سکتے۔اس میں میرے اور
تیرے کا سوال نہیں۔خدا نے کسی کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ اپنی حکومت قائم کرے۔خدا اور اس کے رسول کی
حکومت کو قائم کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔پس اپنے اندر بشاشت پیدا کریں اور پیار
968

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء
سے اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے کی طرف دوستوں کو ترغیب دلائیں۔اور اکٹھے ہنستے ہوئے آگے بڑھنے کی
کوشش کریں۔اس سے جماعت کوئی تھکان اور کوفت محسوس نہیں کرے گی۔لیکن اگر آپ دلوں میں
بشاشت پیدا کرنے میں ناکام ہو جائیں گے اور جماعت کے سب افراد کو اکٹھے ایک خاندان کی طرح
آگے لے جانے کی کوشش نہیں کریں گے اور دعاؤں کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں
گے تو حقیقی کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔پس تحریک جدید کے بجٹ کو بڑھانے کے لیے جتنا ٹارگٹ میں نے مقرر کیا تھا، میں سمجھتا ہوں
کہ جماعت اس سے زیادہ رقم دے سکتی ہے۔صرف توجہ کی ضرورت ہے۔لاہور کے امیر جماعت چوہدری
اسد اللہ خان صاحب زیادہ بوڑھے ہو گئے ہیں۔بعض دفعہ خیال آتا ہے کہ ان کو آئندہ تکلیف نہ دی جائے
لیکن اس بیماری اور پیرانہ سالی میں بھی میرے لیے یہ بات بڑی خوشی کا موجب ہے کہ پچھلے دو تین سال
میں انہوں نے جماعتی لحاظ سے بڑی ترقی کی ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس مادی دنیا میں جب
کہ ہر طرف سے نوجوان نسل پر بداثرات پڑ رہے ہیں۔جہاں قوم کے بعض افراد نے اس اثر کو قبول کیا
ہے، وہاں ہماری نوجوان نسل کے ایک حصہ کی زندگی میں بڑا حسین اور عظیم رد عمل پیدا ہوا ہے۔موجودہ
گندے رجحانات کے خلاف ایک بغاوت پیدا ہو گئی ہے۔چنانچہ مختلف شکلوں میں یہ چیز ظاہر ہوتی رہتی
ہے۔مثلاً لا ہور کے خدام بعض جائز طریقوں سے یا جائز وجوہات کے مقابلہ میں ہر وقت قربانی دینے کے
لئے تیار رہتے ہیں۔بعض دفعہ ہمیں ان کی لگام کھینچنی پڑتی ہے۔ورنہ ان کا جوش ایسا ہے کہ وہ ہر قسم کی قربانی
دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔چاہے اس کی آج ضرورت نہ ہو۔تاہم یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان کو بتائیں
کہ آج اس قربانی کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ تمہیں جزا دے۔جب قربانی دینے کی ضرورت ہوئی ، اللہ
تعالی تمہیں تو فیق دے گا قربانی دینے کی۔اور ہمیں بھی توفیق دے گا قربانی دینے کی بھی اور قربانی لینے کے
سلسلہ میں جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں کی راہنمائی کرنے کی۔پس جہاں بھی جماعت نے نوجوان نسل کو انتظامی کاموں کے لیے اپنے ساتھ لگایا ہے۔وہاں
جماعت کے کاموں میں بڑی تیزی پیدا ہوگئی ہے۔میں بعض جگہوں کے نام بھی لوں گا۔اس لیے نہیں کہ
ان کی خواہش ہے کہ نام لیے جائیں بلکہ اس لیے کہ دوسروں کے لیے وہ نمونہ بنیں۔بعض دفعہ ضلعی امارتوں
میں یہ کوشش نہیں کی گئی کہ اہل اور تجربہ کارلوگوں کی لائن تیار کی جائے۔جو بوقت ضرورت جماعت کی ذمہ
داریوں کو سنبھال سکے۔گویا قطار لگی ہوئی ہو اور ایک کے بعد دوسرا اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لیے
969

ارشادات فرموده 31 مارچ 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
آگے آئے۔تا کہ یہ خطرہ نہ رہے کہ کسی ایک کارکن کے چلے جانے یا بیماری کی وجہ سے کام رک جائے گا۔یہ انسانی خاصہ ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ اعضاء کمزور پڑ جاتے ہیں۔تا ہم انسان اصابت رائے سے مشورہ
زیادہ دے سکتا ہے۔بعض ضلعی امارتوں کے متعلق مجھے اس قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔بعض کے
متعلق مجھے بڑی فکر رہتی ہے مثلاً میر پور خاص ہے۔اس کے متعلق مجھے بڑی فکر رہتی ہے۔جو شخص یہ سمجھتا
ہے کہ میں خود ہی کام کرتا رہوں گا۔اس کو یہ یا درکھنا چاہیے کہ اس نے قیامت تک زندہ نہیں رہنا۔لیکن
جماعت احمدیہ نے قیامت تک کام کرتے رہنا ہے۔بعض جگہ ٹیم ورک کے طور پر کام انتہائی خوش اسلوبی
سے سرانجام پا رہا ہے۔نوجوان اکٹھے مل کر کام کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں کراچی اور سرگودھا کی جماعتیں
خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔انہوں نے اپنی جماعت کی اور خصوصاً نو جوانوں کی بڑے عمدہ رنگ میں تربیت
کی ہے۔اور بوقت ضرورت ہر آدمی کام کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔وو
پس ہر جماعت کے لیے ضروری ہے کہ وہ احباب کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ
دلائے۔اسی لیے میں نے اپنی عمر میں اس بات کا بہت خیال رکھا ہے۔شاید بعض دفعہ کوئی غلطی بھی کی ہو
گی۔اللہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے۔خدام الاحمدیہ میں اگر ہر سال مجلس عاملہ کے دس افراد ہیں تو ان کے
کام بدل دیے جاتے تھے۔ہر سال کام بدلتا رہتا تھا۔اگر ایک سال
کوئی مال کا مہتمم ہے تو اگلے سال اس کو
تجنید کا شعبہ دے دیا جاتا تھا۔غرض ہر ایک خادم کو ہر ایک شعبہ کا کام سکھایا جاتا تھا۔پس جہاں اور جس جماعت میں ٹیم ورک نہیں ہے۔بلکہ انفرادی طور پر کام پر زیادہ زور ہے
وہاں برکت کوئی نہیں ہوتی۔جہاں آپ کا ٹیم ورک نہیں ہے اور جماعت کے ایک یا دو افراد کی اجارہ داری
بن گئی ہے، وہاں نہ صرف کام کے لحاظ سے برکت نہیں بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ یہ صورت انتظام کے لحاظ
سے بڑی مہلک ہے۔کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کام تو اللہ تعالیٰ کا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
ذریعہ امت محمدیہ کو خوشخبری دی گئی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب روحانی فرزند مہدی معہود آ گیا اور
قیامت تک کے لیے غلبہ اسلام کی مہم کو چلانا اور اس مہم کے نتائج کی جو حسین شکل ہے اس کو نہایت حسن و
خوبی کے ساتھ قائم رکھنے کا کام جماعت احمدیہ کے سپرد ہے۔اگر ساری دنیا احمدی ہو جائے تب بھی آپ کا
کام ختم نہیں ہوگا۔پھر اس کے لیے دنیا کو اسلامی معیار پر قائم رکھنے کا کام شروع ہو جائے گا۔لیکن موخر
الذکر یعنی تربیت کا کام بالعموم نظروں سے اس لیے اوجھل ہو جاتا ہے کہ یہ نمبر دو پر آیا ہوا ہے۔اصل مہم تو
غلبہ اسلام کی ہے۔قادیان کی ایک چھوٹی سی بستی سے نکل کر جماعت احمدیہ کے کاموں نے کتنی وسعت
970

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء
اختیار کی۔اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج جماعت کے ایک شعبہ زندگی یعنی تحریک جدید میں
اندرون پاکستان کی جماعتوں کے 16 لاکھ کے مقابلے میں بیرون پاکستان کی جماعتوں نے 96 لاکھ
روپے کی مالی قربانی کا وعدہ کیا ہے۔اس سے بڑی اور کیا وسعت ہوگی تاہم یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ؟
ہے۔ہماری اپنی کوششوں
کا نتیجہ نہیں ہے۔اس لیے ہمارا سر تو ان کا میابیوں پر خدا کے حضور زمین کی طرف
جھک رہنا چاہیے اور اس کی صفات پر پورا توکل رکھنا چاہیے۔ایک لمحہ کیلئے بھی اس کے فضلوں سے ناامید
نہیں ہونا چاہیے۔خدا نے ہمیں فرمایا :۔فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ
(مائده:45)
لوگوں سے تم کیوں ڈرتے ہو۔تمہارے دل میں یہ خوف پیدا ہونا چاہیے کہ میرے پیار کی نظر
کے غیر مستحق نہ قرار دے دیے جاؤ۔پس احباب جماعت سے میں یہ کہوں گا کہ جماعتی کاموں کو بطریق احسن سرانجام دینے کے
لئے منتظمین کی ٹیم تیار کرو۔اور کوشش کرو کہ ساری جماعت ایک خاندان کی طرح اپنے مقصد کے حصول
میں آگے سے آگے بڑھتی چلی جائے۔شیطان نئے نئے کپڑے دماغ میں ڈالتا ہے اور جماعت میں فتنہ
یدا کرنا چاہتا ہے۔تاہم کسی اچھی تجویز کو بڑی دیانت داری کے ساتھ پیش کرنے والا شیطان کا چیلا نہیں
کہلوائے گا۔لیکن بعض نا سمجھی سے کسی مخلص آدمی کے دل میں بھی شیطانی خیالات آجاتے ہیں۔ایسے
دوستوں کا خیال رکھنا اور ان کی نگرانی کرنا اس خیال سے کہ ان کی وجہ سے جماعت میں کوئی خرابی پیدانہ
ہو۔یہ ایک ایسا نازک کام ہے جسے احباب صرف اسی صورت میں احسن طریق پر کر سکتے ہیں جب کہ ہر
حلقے کی جماعت ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے بالکل قریب ہو جائے اور ان کے اندر بشاشت
پیدا ہو جائے۔ہر ایک دوست بولے اور ہر ایک بات کرے۔جس طرح اچھا باپ وہ ہے جس کا بیٹا اس کا
دوست ہے اور اس کی تربیت سے غافل نہیں۔اسی طرح اچھا امیر ضلع وہ ہے جسے ضلع کی جماعت کا ہر فرد اپنا
بڑا بھائی سمجھے اور اس سے بے تکلف رنگ میں بات کرئے“۔دو
تحریک جدید کے سلسلہ میں بہت سی دوسری باتوں کے علاوہ بنیادی بات یہ بتائی ہے کہ
دیکھیں اللہ تعالیٰ کتنا رحم کرنے والا ہے۔اس جماعت پر کہ 66ء میں بیرون ملک کی جماعتوں کا ایک دھیلہ
کا بھی حصہ شامل نہیں تھا اور آج کے بجٹ ( جسے آپ نے منظور کیا ہے ) میں پاکستان کے 16 لاکھ کے
971

ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔مقابلے میں غیر ممالک کا بجٹ 6 9لاکھ قریباً ایک کروڑ روپے ہے۔اللہ تعالیٰ جتنی رحمتوں سے نوازتا ہے،
اتنا ہی زیادہ اس کا شکر گزار بننے کی ذمہ داری آپڑتی ہے۔اس لئے ہمارے دل اس کی حمد سے معمور اور
ہماری روح اس کے ذکر سے ہر آن مرتعش رہنی چاہئے۔کیوں کہ انسانی جذبات اور اس کے دل و دماغ کی
لہلا ہٹ اور ان کی سرسبزی و شادابی کا دارو مدار خدا کے فضل پر ہے۔اور خدا کے فضلوں کو جذب کرنے کا
ایک بڑا ذریعہ خدا تعالیٰ کی تسبیح وتحمید ہے۔جب کبھی خدا کا کوئی خوبصورت نظارہ سامنے آتا ہے تو حساس
آنکھ وجد میں آجاتی ہے۔بہر حال ہماری روح اپنے مالک اپنے رب کی بارگاہ میں بجز و نیاز کے جذبات
سے لبریز رہنی چاہئے۔"
تربیتی لحاظ سے ہماری دوضرورتیں ہیں۔ایک ضرورت کو ماہرین پوری کرتے ہیں۔اس
کے لئے جامعہ احمدیہ ہے۔جہاں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔ایک ہماری روزمرہ کی ضرورت ہے۔اس کے
لئے ہر جگہ ماہرین کی ضرورت نہیں۔البتہ اگر زیادہ تعداد میں جامعہ احمدیہ سے پاس طلبہ مل جائیں تو وہاں
بھی ان
کو بھجوایا جائے تو اچھا ہے۔لیکن ابھی ہم ایسا نہیں کر سکتے۔اس لئے ہماری یہ ضرورت وقف جدید
پورا کرتی ہے۔عام تربیتی امور سے جماعت کو آگاہ کرتی ہے۔ہر گاؤں میں معلم ہوتا ہے۔اس
کو بھی نمونہ
ہونا چاہئے۔لیکن اس میں جہاں تک معلم وقف جدید اور ایک ماہر مربی کا تعلق ان دونوں میں کوئی فرق نہیں
ہے۔دونوں
کو اعلی قسم کا نمونہ پیش کرنا چاہئے۔مربیان اور معلمین میں کئی اعلیٰ نمونہ بنتے ہیں اور کئی ٹوٹ جاتے ہیں۔یہ کمزوری انسانی زندگی کے
ساتھ لگی ہوئی ہے۔اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن جس میں ایک دفعہ بال آجائے۔وہ پھر
ہمارے کام
کا نہیں رہتا۔اس کلیہ کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔کسی کو کسی کے متعلق سفارش نہیں کرنی چاہئے۔جس
کے اندر بال آجاتا ہے ہے وہ بال کو دور کئے بغیر تو ٹھیک نہیں ہو سکتا۔بال کے متعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص میں بال آجائے اس سے جماعتی کام نہیں لینا چاہئے۔ہم آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے اس ارشاد سے روگردانی نہیں کر سکتے۔آپ نے فرمایا کہ جس رکابی میں بال آجائے ، اس میں
کھانا نہیں کھانا چاہئے۔اب جس رکابی میں یا جس پیالے میں بال آجائے ، اس میں کھانا نہیں کھانا تو پھر
جس معلم وقف جدید کی ذہنیت میں بال آجائے تو اس سے کس طرح جماعتی کام لے سکتے ہیں۔یہ غلط ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مادی دنیا کی مثال دے کر فرمایا، اسے روحانی دنیا پر
چسپاں کرو۔کبھی روحانی دنیا کی مثال دے کر فرمایا، اسے مادی دنیا پر چسپاں کرو لیکن بہر حال ہمارے علم کا
972

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء
منبع اور تربیت کا منبع حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے۔اس رنگ میں بھی کہ آپ کے ذریعہ ہمیں
قرآن کریم کی شکل میں شریعت حقہ کاملہ اسلامیہ عطا ہوئی۔اور اس رنگ میں بھی کہ قرآن کریم کی بہترین
بنیادی اور اصولی تغییر آپ نے بیان فرما دی کہ آج جب چودہ سو سال کے بعد بھی ہم اسے دیکھتے ہیں تو
حیرت ہوتی ہے کہ محسن اعظم نے چودہ سو سال بعد میں پیدا ہونے والی مسلمانوں کی نئی نسلوں کی تربیت اور ان
کے سکون اور آرام کا کس رنگ میں خیال
رکھا۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں ہزاروں رحمتیں اور سلام ہوں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر۔پس احباب تحریک جدید کے چندہ کو 6 1لاکھ جمع ایک لاکھ تئیس ہزار روپے تک
پہنچانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔وقف جدید کے لئے مخلص سمجھدار، عقل
مند اور صاحب فراست اور جذ بہ خدمت رکھنے والے معلمین دیں۔کیونکہ عدم تربیت کی وجہ سے بعض جگہ
دوستوں کی حالت ہمارے لئے پریشانی اور دکھ کا موجب بنی ہوئی ہے۔یہ حالت دور ہونی چاہیے“۔رپورٹ مجلس شورای منعقدہ 30 مارچ تا یکم اپریل 1973ء )
973

آج 10 میں سے 10 باقی