فتح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو ہوگی البتہ ہاتھ آپ کے ہوں گے ۔ ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء برموقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
فتح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو ہوگی البتہ ہاتھ آپ کے ہوں گے
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973 ء برموقع مجلس مشاورت
مجلس مشاورت میں ایک تجویز یہ پیش کی گئی کہ جلسہ سالانہ کے ایام میں الفضل شائع نہیں ہوتا۔جس سے وہ لوگ جو کسی وجہ سے جلسہ میں شامل نہیں ہو سکتے ، جلسہ کی کاروائی کی خبر سے بھی محروم ہو جاتے
ہیں، اس لئے تجویز ہے کہ اگر ان ایام میں پورا اخبار شائع کرنا ممکن نہ ہو تو جلسہ کی مختصر کاروائی شائع کی
وو
جائے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔جب یہ تجویز میرے سامنے آئی تو میں نے سمجھا کہ اس کا شوری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔انتظامی معاملہ ہے۔لیکن میں نے اس ایجنڈے میں اس لئے رکھوا دیا تھا کہ شاید اس کے متعلق کوئی مفید
مشورہ ہل جائے۔میں نے خطبہ جمعہ میں کہہ دیا تھا کہ جلسہ سالانہ پر افضل کی اشاعت کا انتظام ہونا چاہئے
اور بہت بہتر انتظام ہونا چاہئے۔اس وقت دنیا کے جو حالات ہیں، اس وقت دنیا میں جماعت احمدیہ کی ترقی
کی جو رفتار ہے، اس وقت دنیا کے دور دراز ممالک میں مخلص احمدی احباب کو جو اخلاص ہے، وہ تقاضا کرتا ہے
کہ ان کو جماعتی خبریں جلد سے جلد پہنچیں۔آپ چونکہ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں، اس لحاظ سے ان کی بے تابی کا
اندازہ نہیں لگا سکتے۔آپ
کو اگر مرکز سے کوئی لکھی ہوئی خبر پہنچے تو آپ بسا اوقات اسے شام کو پڑھتے ہیں۔مگر
وہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ان کے پاس دو پہر کو پہنچے تو وہ شام کا انتظار نہیں کرتے۔بلکہ وہ اپنا کام چھوڑ کر اسی
وقت پڑھتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات ہیں۔جن کی بنا پر ہمیں جلد سے جلد جماعتی خبریں
ساری دنیا میں پھیلا دینی چاہئیں۔یہ تو ایک بڑا چھوٹا سا طریق ہے۔اس لئے جو تجویز پیش ہوئی ہے، اس
کے متعلق میں پہلے ہی ہدایت دے چکا ہوں۔اور اس سلسلہ میں کسی سے مشورہ کی ضرورت نہیں ہے۔میں
نے اس تجویز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اس سے بڑھ کر ہدایت دی ہے کہ تحریک جدید جلسہ سالانہ
کے ایام میں ایک انگریزی میں پلیٹن شائع کیا کرے۔لیکن خالی جلسہ کے ایام میں نہیں۔عام حالات میں بھی
اور جلسے کے دنوں میں بھی ہر روز کی خبر ساری دنیا میں پہنچنی چاہئے۔اس کا کوئی انتظام ہونا چاہئے۔اس وقت دنیا میں دو مختلف قسم کے براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہیں۔ایک وہ جو تجارتی اصول پر چل رہے
ہیں اور دوسرے وہ جو حکومت کے زیر اہتمام کام کرتے ہیں۔جو حکومت کے ریڈیو ہیں، ان میں سے آگے
975

ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جو پورا پروگرام غیر تجارتی اصولوں پر چلا رہے ہیں۔اور ایک وہ جن کے
پروگرام کا اکثر حصہ غیر تجارتی اصول پر چلتا ہے یعنی خبریں ہیں اور پرو پیگنڈا ہے اور ایک حصہ ایسا ہے جو
شمر شل ہے جس طرح مثلاً ہمارے ریڈیو پر ایک پروگرام کمرشل ہوتا ہے ایک حصہ حکومت کی عام پالیسی
کے مطابق خبروں وغیرہ کا ہوتا ہے یا حزب اقتدار اور اختلاف کی تقریریں ہوتی ہیں۔اس وقت جو کمرشل
قسم کے براڈ کاسٹنگ اسٹیشن ہیں وہ ہماری بات پیسے لے کر بھی نشر کرنے لئے تیار نہیں ہیں۔چند سال ہوئے مجھے خیال آیا کہ وائس آف امریکہ کو خط لکھا جائے ، جو کمرشل بنیادوں پر چل رہا
ہے اور غالبا سیلون ( سری لنکا ) میں قائم ہے۔وہ خبریں دیتے ہیں لیکن دراصل وہ ہے کمرشل۔جہاں تک
اس کی خبروں کا تعلق ہے ، وہ محض پروپیگنڈا ہے جو بڑی ہوشیاری سے کیا جاتا ہے۔میں نے ان کو لکھا کہ ہم
یہ چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں اتنے منٹ دیں اور اپنے نرخ کے مطابق اس کے ہم سے پیسے لے لیں۔ہم
یہاں سے ریکارڈ کر کے بھجوادیں گے، آپ اسے نشر کر دیں۔میرا خیال تھا کہ میں اپنی آواز میں پیغام ٹیپ
کر کے بھجواؤں۔جس میں دعائیں ہوں اور وہ ساری دنیا کی احمدی جماعتوں میں نشر ہو جائیں۔ایک
دوست سے میں نے یہ کہا تھا کہ آپ وائس آف امریکہ سے بات کریں۔کیونکہ دنیا تڑپ رہی ہوتی ہے،
خلیفہ وقت کا پیغام اور آواز سننے کے لئے۔اس نشریاتی ادارہ کی طرف سے جواب ملا کہ نہیں ہم نشر نہیں کر
سکتے۔بی بی سی کہنے کو تو آزاد نشریاتی ادارہ ہے لیکن ہے نیم آزاد۔لیکن دکھاوے کے طور پر اسے آزاد بنا رکھا
ہے۔اس کو بھی اگر ہم کہیں کہ پیسے لے کر ہمارا پیغام نشر کر دو تو کبھی نشر نہیں کرے گا۔اگر خدا تعالیٰ ان کی
گردن پکڑے تو وہ نشر کر دیں گے۔میں جب 67ء میں یورپ کے دورہ پر گیا تو جماعت انگلستان کے وہم
میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ وہ انٹرویو لے کر نشر کریں گے۔ایک صبح دوست مجھے مل رہے تھے کہ امام رفیق
میرے پاس آئے اور کہنے لگے ایک شخص آیا ہے کہتا ہے میں بی بی سی کا نمائندہ ہوں اور وہ آپ کا انٹرویو لینا
چاہتا ہے۔پہلے تو مجھے تھوڑا غصہ آیا کہ ایک مصروف آدمی کے پاس وہ بغیر وقت لئے آگیا ہے۔کیا وہ یہ سمجھتا
ہے کہ میں یہاں فارغ بیٹھا ہوا ہوں۔میں نے کہا اس وقت مجھے فرصت نہیں۔میں دوستوں سے ملاقاتیں
کر رہا ہوں۔کوئی اور وقت مقرر کر کے انٹرویو لے لیں۔جب امام رفیق باہر نکلے تو میں نے سوچا یہ تو اللہ
تعالیٰ نے انتظام فرمایا ہے۔ہم اگر ان
کو پانچ ہزار پونڈ بھی دیتے تو انٹرویو لے کر نشر نہ کرتے۔کیونکہ وہ
ادارہ ہی کچھ اس طرح کا ہے کہ وہ حکومت کی بات بھی نہیں مانتا۔اس لئے یہ تو الہی تصرف ہے۔اس لئے
ابھی انٹرویو دے دینا چاہیے۔پھر میں نے امام رفیق کو بلا کر کہا آٹھ دس منٹ کے بعد اس کو اندر لے
976

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
آئیں۔وہ آیا تو اس کی دماغی کیفیت یہ تھی کہ کبھی کا پی بند کرے کبھی کھولے۔وہ سمجھتا تھا کہ وہ سوال کرے
گا اور میں جواب دوں گا ٹیپ ریکارڈر اس کے ساتھ تھا۔میں نے کہا کہ پتہ نہیں تم کیا سوال لکھ کر لے کر
آئے ہو۔ٹیپ ریکارڈ کرنے سے پہلے ہم آپس میں تبادلہ خیال کر لیتے ہیں کہ مجھے تمہارے کن سوالوں کا
جواب دینا ہے اور کن کا جواب نہیں دینا چاہئے۔پھر تم ریکار ڈ کر لینا۔وہ سر پھرا تھا، کہنے لگا اس کی کیا
ضرورت ہے۔میں تو سوال لکھ کر لایا ہوا ہوں۔آپ ان کے جواب دے دیں اور بس۔ایک لمحہ کے لئے تو
میری طبیعت میں انقباض پیدا ہوا۔لیکن میں نے سوچا پہلے جب کبھی کوئی کانفرنس ہوتی ہے ، اس میں
سوالوں کے جواب کب خود دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے خود ہی جواب سکھا دیتا ہے اب بھی خدا تعالیٰ
خود ہی سکھائے گا۔میں نے کہا ٹھیک ہے تم سوال کیے جاؤ۔میں جواب دوں گا۔اس نے سوال کرنے
شروع کئے اور میں نے جواب دیئے اور وہ ریکار ڈ ہو گئے۔قریباً نصف گھنٹہ تک سوال و جواب کا سلسلہ
جاری رہا۔یہ لوگ اپنے آپ کو ایڈیٹنگ کا یہ حق دیتے ہیں کہ بیچ میں سے کچھ کاٹنا چاہیں تو کاٹ دیں۔وہ
ہمیں جاتے ہوئے یہ کہہ گیا کہ آج فلاں وقت پر یہ انٹرویو نشر ہو گا۔غالباً ان کے ہفتہ وار پروگرام OUT
LOOK میں نشر ہونا تھا۔یہاں ہم نے تار بھی دیا لیکن وہ یہاں بر وقت پہنچ نہ سکا۔لیکن دنیا کے بعض
دوسرے حصوں میں لوگوں نے عادتاً اس پروگرام کو سنا۔اب دیکھو بی بی سی کا نمائندہ خود ہمارے پاس آیا اور بغیر پیسے لئے انٹرویور ریکارڈ کیا اور ساری دنیا
میں نشر کیا۔اس کے اگلے ہفتے پھر نشر ہوا۔اور اس طرح دو تین دفعہ نشر ہوتا رہا۔لیکن اگر ہم کہتے تو انہوں
نے ماننا نہیں تھا۔پس ایک تو گورنمنٹ کے براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہیں، جن کی نوعیت دو قسم کی ہے۔ایک
پرائیویٹ ہیں یا نیم پرائیویٹ ہیں اور وہ بھی ہماری باتیں دنیا تک پہنچانے سے ڈرتے ہیں۔اس وقت
ہمارے لئے خبریں پہنچانے کا بہت اچھا ذریعہ ریڈیو تھایا ہے۔لیکن اس ذریعہ سے ابھی تک ہم محروم
ہیں۔اس محرومی کا ثواب جماعت احمدیہ کومل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا تو انشاء اللہ اپنا بھی ایک براڈ
کا سٹنگ سٹیشن لگ جائے گا۔لیکن فی الحال ہمارے ملک میں اتنی جلدی نہیں ہو گا۔کیونکہ یہاں کے حالات
ہی ایسے ہیں۔کسی اور ملک میں اس کا انتظام ہو جائے گا۔نائیجیریا میں ایک چھوٹا سا اسٹیشن لگانے کی
اجازت مل گئی تھی۔لیکن چھوٹا ہونے کی وجہ سے نائیجیریا کی جماعت نے اس کا لائسنس نہیں لیا۔پھر میں نے
ان کو لکھا کہ یہ غلطی ہے۔چھوٹا لے لو اور بڑے کے لئے کوشش کرو۔جتنا کام ہم کر سکتے ہیں، اتنا تو کرنا
چاہئے۔اسی طرح سیرالیون کو میں نے لکھا ہے کہ وہ بھی درخواست دیدیں لیکن سیرالیون اور نائیجیریا میں
977

ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جماعت احمدیہ کا براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہو تو وہ بھی روزمرہ کی خبریں نشر نہیں کرسکتا۔کیونکہ وہاں تک خبریں
پہنچانے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔البتہ ایک ہفتہ کے پروگرام ٹیپ ہو کر جائیں گے تو نشر ہو جایا کریں گے۔یہ بھی بہت فائدہ مند صورت ہے۔اس کے لئے بعض اور فرمیں ہیں یا کمپنیاں ہیں۔ان سے کیا فائدہ اٹھایا
جا سکتا ہے اور اس کے لئے بھی انتظام ہورہا ہے۔غرض ان ممالک میں میں نے دو چار آدمیوں کو معلومات اکھٹی کرنے پر لگایا ہوا ہے۔اس میں
کوئی دقت نہیں مثلاً ٹیلی پر نٹر کے ذریعہ اخبارات کو خبر دینا ممکن ہے اس کے تین چار یونٹ پر لا کھ سوالاکھ
روپیہ خرچ آجائے۔اس کے ذریعہ فوراً خبر پہنچ جایا کرے گی۔شروع میں ہفتہ میں ایک دن کر سکتے ہیں پھر
اس سے بڑھ سکتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو روزانہ بھی وقت دے دیتے ہیں۔پھر ٹیلی پرنٹنگ کے دوحصے
ہیں۔ایک وہ ہے، جس کا تعلق صرف اخبارات کے ساتھ ہے۔اس کا انتظام نسبتا آسان ہے۔شروع میں
ہم بھی اسی کا انتظام کریں گے۔کیوں کہ ہمارالندن میں بھی اخبار ہے۔اور لندن سارے یورپ میں
خبریں پہنچانے کا مرکز بن جائے گا۔لندن میں ہی اگر کوئی خبر پہنچ جائے تو پھر آگے پہنچانا بڑا آسان ہے۔یہاں سے لندن فون کرنا ہو تو اس کے لئے چوبیس گھنٹے پہلے وقت مقرر کرانا پڑتا ہے۔پھر بھی وہ بسا اوقات
کہہ دیتے ہیں کہ ایک دن اور انتظار کریں۔اور وہاں اسی طرح سارے یورپ میں ڈائل کر کے فون کیا جا
سکتا ہے۔جس طرح آپ ربوہ میں ایک دوسرے کو فون کرتے ہیں۔یہ بھی نہیں جس طرح ہم ربوہ سے
لائکو فون کرنا چاہیں تو بسا اوقات کہہ دیا جاتا ہے کہ لائن خراب ہے۔کتنی دفعہ لاہور سے دوستوں نے مجھے
فون کئے اور انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ جواب دیا گیا کہ گھر میں کوئی نہیں ہے۔یہ ہمارے دوست ہیں جن کا
ہمارے ساتھ تعلق ہے۔مگر یورپ میں ایسا نہیں ہے۔وہاں تو لندن میں بیٹھ کر آپ جہاں چاہیں ڈائل کر
کے فون کر سکتے ہیں۔جب میں فرینکفورٹ میں پہنچا تو وہاں پہنچتے ہی لندن سے ایک منٹ میں ملاپ ہو
گیا۔اتفاقاً چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب بھی وہیں تھے اور وہ بھی بڑے جذباتی ہو گئے تھے۔یہ دیکھ کر
کہ جماعت کا خلیفہ وقت اسلام کی سربلندی کے لئے دورے پر باہر نکلا ہے۔وہ چونکہ کچھ دن پہلے بیمار
ہے تھے۔مجھے تشویش پیدا ہو گئی کہ کہیں بیماری کی وجہ سے تو ان کی آواز کانپ نہیں رہی۔بعد میں معلوم ہوا
کر نہیں واقعی فرط جذبات سے ان سے بولا نہیں جاتا تھا۔پس اگر لندن میں ہماری خبر پہنچ جائے تو پندرہ منٹ کے اندر اندر ہم سارے یورپین مشنوں کو
خبریں پہنچا سکتے ہیں۔اس لئے فی الحال ایک تو انگلستان کے لئے اور دوسرا امریکہ کے لئے انتظام کرنا
978

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
ہے۔اس لئے کہ لندن سے وہاں فون تو ہو جاتا ہے۔لیکن اس پر خرچ زیادہ آتا ہے۔اسی طرح فی الحال
افریقہ کے ایک یا دو ملکوں میں بھی انتظام کرنا پڑے گا اور اگر ممکن ہوا تو انڈونیشیا میں بھی انتظام کرنا پڑے
گا۔پھر ہم اپنی جماعتوں کے 50 فیصد حصے تک جماعتی خبریں پہنچا سکتے ہیں۔یہ انتظام کو بہت مشکل ہے
لیکن ہے بڑا ضروری۔آپ کو علم ہے کہ بیرونی جماعتوں کے احمدیوں کے جذبات کی کیا کیفیت ہے۔خصوصاً افریقہ کی جماعتوں کے جذبات کا یہ عالم ہے کہ انسان حیران ہو جاتا ہے کہ پانچ ہزار میل دور بیٹھے
ہوئے لوگ نہ مرکز میں کبھی آئے۔پہلی مرتبہ 70ء میں میں ان کے پاس گیا۔اس سے پہلے نہ ان کی خلیفہ
وقت سے کبھی ملاقات ہوئی۔مگر جب وہ ملتے تھے تو ہاتھ نہیں چھوڑتے تھے۔کئی دفعہ تو مجھے یہ خطرہ محسوس
ہوتا تھا کہ کہیں میرے ہاتھ کو موچ نہ آجائے۔کیونکہ بعد میں آنے والا آدمی پہلے آدمی سے فرط جذبات
میں زبردستی ہاتھ چھڑانے کی کوشش کرتا تھا۔وہ لوگ بڑے مخلص ہیں۔گوان کی تربیت کا وہ معیار نہیں ہے
جو ہم چاہتے ہیں۔یہاں بھی یہی حال ہے۔اس لئے سب جماعت احمدیہ کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ ان کا
وہ معیار نہیں ہے۔جس تک وہ پہنچ سکتے ہیں کیونکہ انسان پر ترقی کے دروازے تو کبھی بند نہیں ہوتے۔روحانی رفعتیں تو ملتی رہتی ہیں۔البتہ یہ غیر محدود حرکت کا تقاضا کرتی ہیں۔بہر حال خالی الفضل یا تحریک
جدید کا بلیٹن ہی نہیں بلکہ ٹیلی پرنٹنگ کی بھی کوشش ہو رہی ہے۔اس سال پھر جلسہ سالانہ کے دنوں میں
خاص طور پر وقت لیا جاسکتا ہے۔اس طرح روز کے روز ایک مقررہ وقت پر چند گھنٹوں کے اندراندر یومیہ
روئید ادلندن پہنچ جائے گی۔امریکہ پہنچ جائے گی ، مغربی افریقہ پہنچ جائے گی اور انڈونیشیا پہنچ جائے گی۔پھر وہ آگے اپنی اپنی جماعتوں میں خبریں بھجوائیں گے۔پس فی الحال ٹیلی پرنٹنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔کیونکہ یہ بات بڑی معقول ہے افسوس ہے کہ
اس کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا۔جلسہ سالانہ پر تو ایک لحاظ سے نمائندے آتے ہیں۔ساری جماعت تو نہیں
آتی مثلاً کراچی ہے۔وہاں سے ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر 800 آدمی شامل ہوئے تھے۔حالانکہ جمعہ کے
دن احمد یہ حال میں 2000 ہزار مردو زن نماز پڑھتے ہیں۔اس کے علاوہ ڈرگ روڈ پر بھی جمعہ نماز ہوتی
ہے۔بالعموم 60 فیصد دوست نماز جمعہ پر آتے ہیں اور یہ میں نے مثال کے طور پر بہت اچھی جماعت کی
ہے۔جس میں سے اتنی دور سے سات آٹھ سو کا جلسہ سالانہ میں آجانا بڑی اچھی بات ہے۔اس ایک
جماعت سے ساتواں آٹھواں حصہ جلسہ سالانہ میں شامل ہوا۔جلسہ سالانہ میں اس دفعہ 72 ہزار مرد اور 45
ہزار مستورات تھیں۔دونوں کی مجموعی تعد ا دسوالاکھ بن جاتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا ندازہ یہ ہے
979

ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کہ یہاں پاکستان میں اس سوالاکھ کی نسبت سے 40 سے 45 لاکھ احمدی بالغ بن جاتے ہیں۔لاہور میں
جب میں رہا کرتا تھا تو اس وقت عید کی حاضری اور نماز جمعہ کی حاضری میں کم از کم ایک اور چار کی نسبت
ہوتی تھی۔عید کی نماز میں دوست زیادہ آیا کرتے تھے۔میں نے کئی دفعہ خدام سے کہا کہ اگر جماعت کی
تعداد معلوم کرنی ہے تو عید کی نماز میں حاضری کو مد نظر رکھا کرو۔یہ ٹھیک ہے عید کے موقع پر کچھ باہر سے بھی
دوست آجاتے ہیں۔لیکن پھر بھی جمعہ کی نماز اور عید کی نماز کی حاضری کا بڑا فرق ہوتا ہے۔اب تو میرا
اندازہ ہے کہ لاہور کی جماعت کی تعداد بچوں اور عورتوں سمیت 40 ہزار سے کم نہیں ہوگی۔بہر حال جلسہ
سالانہ پر ساری جماعت تو نہیں آتی۔جو لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں ، ان کی بڑی تعداد ہے۔اور انہیں بھی
جلسہ سالانہ کی خبریں ملنی چاہئیں۔صرف اندورن پاکستان ہی نہیں ، بیرون پاکستان بھی سارے احمدیوں کو
ساتھ کے ساتھ خبریں بہم پہنچانے کی ضرورت ہے۔کل مجھ سے ایک غلطی ہوگئی اور اس پر ایک لطیفہ بھی ہو گیا۔غلطی یہ ہوئی کہ ہماری جماعت کی آمد
پونے دو کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔یہ میں نے غلط کہا آج میں آپ کو صحیح بتاؤں گا۔یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے۔مجھے یاد ہے کہ شروع میں جب میں چھوٹا تھا تو مشاورت میں مجھے زائرین کا ٹکٹ دیتے ہوئے بھی منتظمین
گھبراتے تھے کہ یہ بچہ ہے۔میرا خیال ہے کہ حضرت صاحب نے اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ ان کے
کانوں میں شوری کی آواز پڑنی چاہئے۔تب ہمیں زائر کا ٹکٹ ملنا شروع ہوا تھا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ
مولوی عبد المغنی خاں صاحب ناظر بیت المال ہوا کرتے تھے۔مجلس مشاورت میں یہ بحث ہوا کرتی تھی کہ
صدر انجمن احمدیہ کے کارکنان کو چار ماہ سے گزارے نہیں ملے اور بڑی تکلیف میں ہیں۔ایک دفعہ چھ ماہ تک
گزرے نہیں ملے تھے۔حالانکہ یہ حالت بھی بڑی ترقی یافتہ مجھی جاتی ہے۔اس سے پہلے دو دو آنے چندہ
دینے والے لوگ تھے۔جن کا ذکر کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قیامت تک کے لئے دعاؤں کا
سامان پیدا کر دیا۔اور یہ اس لئے کہ یہ بھی بڑی قربانی تھی۔کیونکہ اس زمانے میں خدا کی راہ میں ایک دھیلہ
خرچ کرنے کی بھی کسی کو عادت نہ تھی۔غلبہ اسلام کی مہم پر خرچ کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے جب دعوی کیا تو ابتداء میں یہ حالت تھی چندہ دینے والوں کی۔پھر ہم لاکھوں کے بجٹ پر پہنچے اور اس
وقت یہ حالت تھی کہ بعض چندے کی ایسی تحریکیں بھی ہوئی ہیں کہ حضرت صاحب نے فرمایا کہ دوست تحریک
جدید میں ساڑھے ستائیس ہزار روپے دے دیں۔اور 1934ء میں ساڑھے ستائیس ہزار روپے کی تحریک
بھی ایک بہت بڑی تحریک سمجھی گئی تھی۔تحریک جدید کے لئے مال کی جو تحریک ہوئی تھی ، وہ صرف ساڑھے
980

تحریک جدید- ایک المی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
ستائیس ہزار روپے کی تھی۔گو عملاً ایک لاکھ سے زائد جمع ہو گیا تھا۔اب فرق اتنا پیدا ہو گیا ہے کہ 70ء
میں میں نے جماعت احمد یہ انگلستان کو کہا کہ میرا ادل کرتا ہے کہ جتنے سال خلافت احمدیہ کے قیام پر گزر چکے
ہیں۔فی سال اتنے ہزار پونڈ دے دو تو انہوں نے اتنے کے وعدے کر دیئے جن میں سے 38 ہزار پونڈ سے
زیادہ نقد ادا بھی کر چکے ہیں۔اب اس حالت میں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے یہ بتانے کے لئے کہ
میرے فضل سے یہ کام ہو رہا ہے۔ساری دنیا کو ہمارا مخالف بھی بنادیا ہوا ہے تا کہ کوئی احمدی یہ نہ سمجھے کہ
شاید یہ اس کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ساری دنیا سے تو کوئی نہیں لڑسکتا۔کوئی پاگل ہی ایسا سوچ سکتا ہے۔البتہ
اس آدمی سے زیادہ پاگل اور کوئی آدمی نہیں جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ زور سے لڑے اور کامیاب ہو جائے گا۔پس خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔خدا ہمارے کاموں میں برکت ڈال رہا
ہے۔کل میں نے غلطی سے یہ کہہ دیا کہ جماعت احمدیہ کی ساری آمد پونے دو کروڑ روپے ہے۔اس پر
ہمارے ایک پڑھے لکھے سمجھدار دوست کہنے لگے پونے دو کروڑ کہاں ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ بجٹ تو بن گیا
ہے لیکن پیسے وصول نہیں ہوتے۔پھر مجھے خیال آیا کہ صحیح اعداد وشمار دینے چاہئیں۔اس طرح آئندہ سال کا
جو ہمارا صیح بجٹ بنا ہے، وہ پونے دو کروڑ کا نہیں ہے وہ دو کروڑ تیرہ لاکھ کا ہے۔اس میں مثلاً نصرت جہاں
ریز روفنڈ کا صرف وہ حصہ شامل ہے، جو ابھی تک وصول نہیں ہوا اور اگلے سال وصول ہونا ہے یعنی جو
وصول ہو چکا ہے وہ اس بجٹ میں شامل نہیں ہے۔اس میں سے تحریک جدید کا بجٹ 16 لاکھ اندرون
پاکستان اور 96 لاکھ بیرون پاکستان کا ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیرون پاکستان تحریک
جدید کی اس مد میں کتنی برکت عطا فرمائی ہے۔اب اس میں تھوڑ اسا حصہ لیا ہے نصرت جہاں سیکیم نے۔نصرت جہاں سکیم کو شروع ہوئے دو
سال ہوئے ہیں۔پھر بھی اس کی غیر ممالک کی متوقع آمد قریباً 50 لاکھ روپے ہے۔پھر تحریک جدید کی متوقع
آمد 6 9 لاکھ روپے ہے۔اور یہ ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بیرون پاکستان جماعت ہائے احمدیہ کی آمد ہے جو
بجٹ میں شامل ہے۔اس کے علاوہ بھی بہت سے اخراجات ہیں مثلاً غرباء فنڈ ہے۔خدام الاحمدیہ کے
مختلف چندے ہیں ، وہ اس میں شامل نہیں ہیں۔اس طرح جماعت کی کئی لاکھ کی مالی قربانی ہے جو اس میں آ
ہی نہیں سکتی۔84لاکھ 93 ہزار یعنی قریباً85لاکھ کی مالی قربانی اندرون پاکستان کی جماعتیں مختلف شعبوں
میں دے رہی ہیں اور ایک کروڑ 28لاکھ 38 ہزار (پاکستانی کرنسی میں بیرون پاکستان کی آمد ہے۔یہ گویا
پونے دو کروڑ ہیں بلکہ یہ رقم دو کروڑ 28 لاکھ بنتی ہے۔گویا کل میں نے 53 لاکھ روپے کم شمار کئے۔اب میں
981

ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نے دوبارہ وضاحت بھی کر دی ہے اور مجھے امید ہے کہ دوستوں کی سمجھ میں آ گئی ہو گئی کہ سوا دو کروڑ سے
زائد کا بجٹ ہے ، جو انشاء اللہ پورا ہوگا۔ابھی ابھی لجنہ اماءاللہ کی طرف سے چٹ ملی ہے کہ ان کا بجٹ کا
اندازہ دس لاکھ رپے کم لگایا گیا ہے۔بہر حال اب جو میں نے اندازہ پیش کیا ہے اس سے زیادہ ہی ہوگا کم
نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل ہے اور اللہ کے یہ فضل میں اس لئے نہیں گنوار ہا کہ آپ کے دل میں کوئی فخر
پیدا ہو۔بلکہ اس لئے گنواتا ہوں کہ آپ کے دل میں اور زیادہ بجز اور انکساری پیدا ہو کہ یہ محض اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ وہ ہمارے جیسے کمزور بندوں کو جب نواز نا چاہے تو اس طرح نوازتا ہے۔مکرم مرزا عبد الحق صاحب نے ابھی بتایا ہے کہ 67ء کو جب میں سرگودھا گیا تھا تو اس وقت
باتوں باتوں میں ایک عام اندازہ لگایا گیا تھا کہ جماعت کی آمد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔اور اس وقت جو
ایڈریس پیش کیا گیا تھا، اس میں بھی اس بات کا اظہار کیا گیا تھا اور اب 1973ء میں بالکل صحیح اعداد و شمار
کی رو سے آمد دو کروڑ 28 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔فالحمد للہ۔یہ حض اللہ کے فضل کا نتیجہ ہے بہت سے لوگ اس
میں بھی بڑا شور مچائیں گے اور کچھ یہ لکھ دیں گے (پہلے کئی لوگ اس قسم کی باتیں
لکھ چکے ہیں) کہ حکومت
پاکستان کو چاہئے کہ وہ جماعت احمد یہ نائیجیریا کے چندے منجمد کر دے حالانکہ نائیجیریا کی حکومت پر تو ان کا کوئی
اختیار ہی نہیں ہے۔اسی طرح جب میں نے کہا کہ نائیجیریا نے ریڈیو اسٹیشن لگانے کی اجازت دے دی ہے تو
اخباروں میں آگیا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اس کو فوراً بند کروانے کا انتظام کرے۔پاکستان کی حکومت
نائیجیر یا یں تو پابندی نہیں لگا سکتی۔وہ تو یہاں بھی ہمارے لئے سہولتیں ہی پیدا کرے گی اور زیادہ سے زیادہ پیدا
کرتی چلے جائے گی۔انشاء اللہ۔تا ہم اس کی تفصیل اس کو نظر آئے یا نہ آئے۔لیکن مجموعی کیفیت یہ ہی ہے کہ
جماعت ترقی کرتی چلی گئی۔کئی جگہ شاید نظر آیا ہو کہ لوگ ہماری مخالفت کر رہے ہیں۔لیکن عملا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی
چیز ہمارے خلاف نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ مخالفت کے تیر کو خود ہی موڑ دیتا ہے۔صفات
باری کے مظہر اتم نے مٹی کے ذروں کو پھینکا تھا جنہوں نے خدا کی طاقت سے کفار کی آنکھوں کو چندھیا دیا تھا۔پس تیر کا رخ کسی اور طرف ہوتا ہے لیکن خدائی تصرف اس کا رخ پھیر دیتا ہے۔قیصر روم کے خلاف جب خلافت اولی میں جنگیں ہوئیں تو ایک موقع پر انہوں نے مسلمانوں پر
رعب ڈالنے کے لئے عورتوں اور عام شہری لوگوں کو بھی فصیل کے اوپر لاکر کھڑا کر دیا۔ان کے پادری بھی
وہاں آکر کھڑے ہوئے۔حضرت خالد بن ولید کو عجیب خیال آیا انہوں نے تیر اندازوں کو بلایا اور کہا کہ
آگے بڑھو اور فصیل پر کھڑے لوگوں کو تیروں کا نشانہ بناؤ۔پھر کہا میرا تمہیں یہ حکم ہے کہ ایک ہزار آدمیوں
982

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
کی آنکھیں پھوڑ دو۔چنانچہ انہوں نے تیراندازی کی۔ان تیراندازوں میں ایک مسلمان لڑکی بھی شامل تھی۔جسے بیوہ ہوئے صرف ایک دن گزرا تھا۔مسلمانوں نے تیراندازی سے ایک ہزار آدمیوں کی آنکھوں کا
نشانہ لیا۔اب کیا وہ کوئی انسان تھا جس نے آنکھوں میں تیر مارے؟ نہیں! انسان نہیں مار سکتا۔میں نے بڑا
سوچا اور یہی سمجھا ہے کہ پتہ نہیں تیر کدھر جا رہے تھے فرشتوں نے پکڑ کر رومیوں کی آنکھوں میں گھسیڑ
دیئے۔خدا تعالیٰ کی قدرت پس پردہ کارفرما ہوتی ہے۔ورنہ تو جزاوسزا کا مسئلہ ہی کوئی نہ رہے۔اگر خدا
تعالیٰ کی صفات ظاہر و عیاں ہو کر سامنے آجائیں تو ایمان بالغیب جو ایمان کی بنیادی کیفیت ہے وہ کس
طرح پیدا ہو۔جب حضرت خالد بن ولید نے تیر اندازوں کو دشمن کی آنکھوں کا نشانہ لینے کا حکم دیا تھا تو اس
وقت ایک منافق کہتا ہوگا کہ خالد پاگل ہو گیا ہے کہ وہ اس قسم کا حکم دیتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے حضرت
خالد کے دل میں ڈالا کہ تیراندازوں کو آنکھوں کا نشانہ لینے کا حکم دو اور فرشتوں کو کہا کہ تیروں کو پکڑ کر
آنکھوں میں ڈال دو۔چنانچہ ایک ہزار آدمی چیختا چلاتا شہر کی طرف بھاگا کہ ہم اندھے ہو گئے۔ہم اندھے
ہو گئے جس کی وجہ سے سارے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔اور ان کا یہ خیال تھا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف لڑ سکتے
ہیں ختم ہو گیا۔ویسے بھی جس فوج کو پتہ چل جائے کہ مقابلے میں جو فوج ہے وہ آنکھوں کا نشانہ کامیابی سے
لے سکتی ہے تو اس کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں۔نہیں یہ تو خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ جماعت کو ترقی پر ترقی عطا کرتا چلا جارہا ہے اور دنیا کو اپنی
قدرت کے جلوے دکھا رہا ہے۔تاہم یہ ایک پردہ ہے، جس کی روحانی آنکھ ہے ، وہ اس پردے کو چیرتی ہے
اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے دیکھ لیتی ہے۔لیکن جو دنیا دار ہے، وہ اعتراض کرتا چلا جاتا ہے اور
مخالفانہ کوشش کرتا رہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ خدا سے جنگ نہیں لڑ رہا۔حالانکہ نتیجہ بتا تا ہے کہ دراصل اس
کی کوشش خدا سے جنگ لڑنے کے مترادف ہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ کہا ہے انسانوں سے نہ ڈرنا بلکہ
صرف مجھ سے ڈرنا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ مجھے تو غلبہ اسلام کے لئے کھڑے ہو کر کام
کرنے کا حکم ہے۔جولوگ کمزور ہیں وہ میر اساتھ چھوڑ دیں۔آخر آپ نے کس برتے پر کہا کہ جو کمزور ہیں
وہ میرا ساتھ چھوڑ دیں۔آپ نے قربانی کا جو نقشہ کھینچا ہے، ہو سکتا تھا کہ آپ نے بھی سوچا ہو کہ شاید ایک
آدمی بھی آپ کے ساتھ نہ رہے۔مگر آپ
کا خدا پر کامل یقین اور ایمان تھا کہ آپ کو ایک لمحہ کے لئے بھی یہ
خیال نہ ہوا کہ اگر سارے لوگ بھی آپ کو چھوڑ دیں تو پھر کیا ہوگا۔آپ نے دوسری جگہ فرمایا ہے کہ اگر لوگ
میرا ساتھ چھوڑ دیں گے تو پتھر میری صداقت کی گواہی دیں گے۔کیونکہ خدا کا یہ وعدہ ہے کہ مسیح موعود کی
983

ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
صداقت بہر حال ظاہر ہوگی۔پس حضرت مسیح موعود کو جو بشارتیں دی گئی ہیں وہ بھی تو بہر حال پوری ہوں
گی۔اور خوش قسمت ہوں گے وہ لوگ جوان بشارتوں کے پورا کرنے میں ( جو بظاہر پردوں کا انتظام کیا گیا
اس میں انتہائی قربانیاں دیتے ہوئے حصہ دار بن جائیں گے اور خدا کے فضلوں کے مور د ھہریں گے۔پس دنیا اپنے کام میں مشغول ہے ہمیں ان کی طرف توجہ ہی نہیں دینی چاہئے۔خوف کا ایک
اثر یہ ہوتا ہے کہ انسان اس طرف دیکھنے لگ جاتا ہے۔اگر کسی کے سامنے سانپ آجائے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ
وہ توجہ دوسری طرف پھیر لے۔وہ تو سانپ سے آنکھیں ہی نہیں ہٹائے گا کہ کہیں اسکا میری طرف رخ نہ
ہو جائے۔پیچھے بٹے گا، بھاگے گا، دوڑے گا اپنی جگہ تبدیل کر یگا اور بھی بچاؤ کا جو بھی ذریعہ اس کے دماغ
میں آئے گا اسے اختیار کرے گا۔مگر وہ اپنے دشمن سانپ کو آنکھ میں پکڑے رکھے گا۔پس جب اللہ تعالیٰ
نے یہ فرمایا کہ میرے سوا کسی سے ڈرنا نہی تو ہمیں یہ بھی فرمایا کہ کسی کی طرف توجہ نہیں کرنی۔کسی کی طرف
آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھنا۔ان کو لاشئی محض سمجھنا ہے ان کو ایک مردہ کیڑے سے زیادہ اہمیت نہیں دینی۔خدا پر توکل رکھنا وہ سچے وعدوں والا ہے وہ خود ہی اپنے فضل سے اپنے وعدوں کو پورا کریگا اور یہ کام ہو
جائے گا۔جو ہمارا کام ہے وہ ہم کر رہے ہیں انشاء اللہ بیرونی جماعتوں میں خبریں پہنچائیں گے۔جماعت
دعائیں کرے گی۔ان کو دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کرے ہماری کسی کمزوری کی وجہ سے ہمارے
گی۔ان کہ تعالی وجہ
او پر جوفضل نازل ہورہے ہیں ان میں کمی واقع نہ ہو۔اور خدا کے فضلوں کے نزول میں روز بروز جو شدت
پیدا ہورہی ہے، وہ ہمیشہ ہی قائم رہے۔دنیا مختلف رنگوں میں یہ کہہ رہی ہے اور ہمارا بھی یہی تاثر ہے کہ غلبہ
اسلام کی مہم میں یہ شدت اگلے چند سالوں میں اور بھی تیز ہو جائے گی اور حالات بہت بدل جائیں گے۔تکلیفیں تو ہیں، ابتلاء تو آتے رہیں گے۔لیکن جو لوگ اخلاص کے ساتھ اپنے مقام کو پہچانتے ہوئے اپنے
مقام پر کوہ ہمالیہ سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔وہ اللہ تعالیٰ کے ایسے فضلوں
کو سمیٹیں گے کہ قیامت تک کی نسلیں ان پر رشک کرتی رہیں گی۔کیونکہ جو ترقی کا زمانہ ہے اس کی اور کیفیت
ہوتی ہے مثلاً جب جنگ ہو رہی ہوتی ہے تو اس وقت اور کیفیت ہوتی ہے۔اور جب ساری دنیا میں اسلام
قائم ہو جائے گا اور اقوام عالم مسلمان ہو جائیں گی تو ان کی ایک خاص روحانی اور اخلاقی معیار پر اور اسلامی
معیار پر قائم رکھنے کی مہم چلائی جائے گی۔دنیا کو اسلام کی طرف کھینچ کر لانے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا پیاران کے دلوں میں پیدا کرنے اور اللہ تعالیٰ کے قدموں پر اقوام کو اکٹھا کر کے امت واحدہ بنانے کی
جو عظیم جد و جہد ہے، وہ ہی عظیم چیز ہے۔دنیا کی کوئی چیز اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔جو لوگ اس میں اپنی ذمہ
984

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء
داری کو اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق نباہنے والے ہیں انسان تو کیا فرشتے بھی ان پر رشک کریں
گے۔آپ کو اور مجھے یہ زمانہ میسر آیا ہے۔خدا تعالیٰ جو فضل نازل کرنا چاہتا ہے، ہم خود کو اور اپنی نسلوں کو ان
سے کیوں محروم رکھیں۔ہماری زندگی چند روزہ ہے اور یہ زمانہ بھی جیسا کہ ہمیں نظر آرہا ہے۔کچھ وقت
تو لگے گا آخری فتح پر یعنی جب ساری اقوام مسلمان ہو جائیں گی۔لیکن جو کامیابیاں مثلاً پچھلے بیس سال
میں حاصل ہوئیں یا جو کامیابیاں پچھلے سات سال میں حاصل ہوئیں اگلے سات سال میں یا اگلے بیس
سال میں اس سے کہیں زیادہ کامیابیاں مقدر ہیں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لئے۔اس لئے نہیں کہ ہم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور کا جھنڈا دنیا پر ہرانا چاہتے ہیں۔بلکہ اس لئے کہ ہر وہ شخص جس کے ہاتھ
میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دیا گیا تھا اس نے اس جھنڈے کو سرنگوں کر دیا۔اب صرف ایک جماعت ہے جس
نے اس جھنڈے کو سر بلند کر رکھا ہے اور دوسروں کے ہاتھوں میں دے کر اسے ساری
دنیا میں بلند کرنا چاہتی ہے۔پس فتح محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو ہوگی البتہ ہاتھ آپ کے ہوں گے۔جہاں
تک ہاتھوں
کا تعلق ہے، کمزور ہاتھ ہیں۔لیکن چونکہ خدا یہ کہتا ہے کہ تمہارے ہاتھ کے پیچھے میرا ہاتھ سہارا
دیئے ہوئے ہے۔تمہارا ہاتھ خدا کے فضل سے نیچے نہیں جھکے گا۔پس تم اپنے اس زمانے کی قدر کرو اور خدا
پر احسان جتانے کی کوشش نہ کیا کرو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے۔وو
افریقہ میں نصرت جہاں سیکیم کے ماتحت ہم نے بعض جگہ لڑکیوں کے سکول بھی کھولے
ہیں۔ان کے یونیفارم بھی یہاں کی طرح کی میض اور شلوار رکھ دی ہے۔وہاں مغربی تہذیب نے اتنا گند
پھیلا دیا تھا کہ کہ ان کی سکرٹ (Skirt) یورپ کی سکرٹ سے بھی اونچی ہوگئی تھی۔چنانچہ جب ہم نے
یو نیفارم تجویز کی تو غیر احمدی بلکہ عیسائی والدین تک نے ہمیں یہ کہا کہ آپ نے ہماری بچیوں کو اس قسم کے
کپڑے پہنا کر ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔تاہم یہ کہنا کہ پتلون کافرانہ لباس ہے تو یہ غلط ہے۔لیکن یہ سمجھنا
کہ ہم لندن کا لباس پہن کر یا دوسرے یورپین ممالک کا لباس پہن کر یا امریکہ کا لباس پہن کر یا روس اور
چین کا لباس پہن کر زیادہ معزز بن جائیں گے تو یہ غلط ہے“۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 30 مارچ تا یکم اپریل 1973 ء )
985

آج 10 میں سے 10 باقی