پیش لفظ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

بسم الله الرحمان الرحيم
پیش لفظ
الہی سلسلوں کی مثال اس سپرنگ کی طرح ہوتی ہے جس کو جس قدر دبایا جائے ، وہ اسی قدر زور
سے پھیلتا ہے۔الہی سلسلوں کی بھی جتنی زیادہ مخالفت ہوتی ہے، وہ اتنی ہی زیادہ ترقی کرتے ہیں۔اور جتنی
زیادہ ترقی ہوتی ہے، مخالفت میں بھی اتنی ہی تیزی اور پھیلا ؤ آجاتا ہے۔اور یہ شکش اس آخری فتح مبین
تک جاری رہتی ہے، جو ہمیشہ سے الہی سلسلوں کا مقدر ہوتی ہے۔1974 ء سے جماعتی تاریخ کے جس دور کا آغاز ہوا، وہ بھی اسی کشمکش کا ایک باب ہے۔جماعت احمدیہ کے قیام توحید اور غلبہ اسلام کے منصوبوں میں تیزی اور شدت پیدا کرنے کے لئے 1973ء
میں حضرت خلیفة المسیح الثالث نے صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ کا آغا ز فرمایا اور 1974ء میں وہ
حالات پیدا کر دیئے گئے ، جو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور تاریخ کا حصہ ہیں۔حضرت خليفة المسيح
السالت اس
کشمکش اور ان حالات کا ذکر یوں فرماتے ہیں:۔۔۔اس وقت تک اسلام کی اشاعت میں ہماری جو جد و جہد تھی ، اس کی شکل حقیقی طور
پر بین الاقوامی گروہوں کی بین الاقوامی کوشش کے خلاف نہیں
تھی۔مثلاً حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے جب دعوی کیا تو پہلے پنجاب اور پھر سارے ہندوستان نے
مخالفت کی اور لوگوں نے کوشش کی کہ اس آواز کو دبا دیا جائے ، جس کو آسمانوں نے
اسلام کو غالب کرنے کے لئے اس دنیا میں مہدی معہود کے منہ سے بلند کر وایا تھا۔پس پہلے پنجاب میں اس آواز کو دبانے کے لئے ، غلبہ اسلام کی اس جدو جہد کے
راستہ میں روکیں ڈالنے کے لئے مخالفت شروع ہوئی۔اور پھر کچھ عرصہ کے بعد
سارے ہندوستان میں مخالفت شروع ہو گئی۔1947 ء تک یہی حالت رہی۔۔۔پھر
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں بڑھنے لگیں۔۔۔جب یہ صورت پیدا ہوئی تو پھر ہر اس
ملک میں جہاں احمدیت کو ترقی ہو رہی تھی، مخالفت شروع ہوگئی۔گویا ہروہ ملک،
جس میں جماعتیں قائم ہوئیں، وہ جماعتی کوششوں کے خلاف کھڑا ہو گیا۔۔۔۔اور
جوں جوں جماعت بڑھتی گئی، اس مخالفت میں شدت پیدا ہوتی چلی گئی۔لیکن مخالفانہ
عنصر اسی ملک کے ساتھ تعلق رکھتا تھا، جس میں جماعتیں قائم تھیں۔یعنی ہر ملک میں

جماعت احمدیہ کی مخالفت مقامی نوعیت کی حامل تھی۔اور گذشتہ جلسہ سالانہ تک یہی
حالت رہی۔اب جماعت احمدیہ کی طرف سے غلبہ اسلام کی اس عظیم اور خدا
تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہونے والی جد و جہد کی مخالفت ایک نئی شکل میں اور ایک
اور رنگ میں شروع ہوئی ہے۔اور وہ بین الاقوامی متحدہ کوشش کی شکل میں ہے۔۔۔ظاہر ہے کہ پہلے صوبے کی مخالفت تھی ، پھر ملک کی مخالفت تھی، پھر ملک ملک کی
مخالفت تھی، مخالفت میں ترقی ہوتی چلی گئی۔اب ممالک کے اکٹھے ہو کر مقابلے میں آ
جانے کا جو منصوبہ ہے، اس سے بڑھ کر اس کرہ ارض پر اور کوئی منصوبہ تصور میں بھی نہیں
لایا جاسکتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم جوخدا تعالیٰ پر ایمان رکھتے اور اسی پر اپنا تو کل
رکھتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ غلبہ اسلام کی آخری گھڑی قریب آگئی ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فروری 1974ء)
گوصد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کا تعلق صرف تحریک جدید انجمن احمدیہ سے نہیں بلکہ ساری
جماعت سے تعلق رکھنے والا یہ منصوبہ ہے۔لیکن کیونکہ اس منصوبہ کی تکمیل بہت حد تک تحریک جدید کے
ذریعہ ہوئی ، لہذا اس منصوبہ سے متعلقہ مواد کو بھی اس جلد میں شامل کیا گیا ہے۔صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ
کا دیگر جماعتی تنظیموں اور تحریکوں سے تعلق کو واضح کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔۔اس منصوبہ کا صحیح مقام جماعت کو سمجھنا ضروری ہے۔جماعت احمدیہ کا مقصد ہی
یعنی خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے اس کے قائم کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اسلام کو ساری دنیا
میں غالب کیا جائے۔پس جماعت احمدیہ کی پہلی کوشش اور جماعت احمدیہ میں جو پہلی
تنظیمیں قائم ہوئیں اور جاری ہوئیں، وہ وہی مقاصد رکھتی ہیں، جو مقصد کہ موجودہ
منصو بہ رکھتا ہے۔ان کا ایک ہی مقصد ہے۔چونکہ مقاصد ایک ہی ہیں، اس لئے
اگر کوئی تنظیم یہ سمجھے کہ تحریک جدید اور ہے اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا صدرا حجمن احمد یہ
کے کام اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا وقف جدید کے کام اور ہیں اور یہ منصوبہ اور
ہے۔یا خدام الاحمدیہ کی ذمہ داریاں اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا انصار اللہ کے
فرائض اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔بالجنہ اماءاللہ کی کوششیں اور ہیں اور یہ منصوبہ اور
ہے۔یا وقف عارضی کی تحریک اور ہے اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا فضل عمر فاؤنڈیشن اور
نصرت جہاں ریز روفنڈ یا نصرت جہاں کا منصوبہ کوئی اور حقیقت رکھتا ہے اور یہ منصوبہ

اور ہے۔یہ غلط ہے۔ہم نے جو سارے منصوبے بنائے اور اندرونی تنظیمیں قائم کیں
اور تحریکیں چلائیں ، وہ اسی جہت کی طرف ایک کوشش تھی۔وہ ایک محدود کوشش تھی۔اب ان ساری کوششوں کو مجموعی طور پرBoost دینے کے لئے ان میں شدت
اور تیزی پیدا کرنے کے لئے یہ صد سالہ جوبلی منانے کا منصوبہ قائم کیا گیا ہے“۔خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974 ء )
تحریک جدید انجمن احمد یہ کے قیام کی غرض اور اس کے ثمرات کے متعلق فرمایا:۔اس زمانہ میں جو ساری دنیا میں ایک جال پھیلنا تھا تبلیغ اسلام کا ، اشاعت اسلام کا،
اس حسین تعلیم کو دنیا کے سامنے رکھنے کا ، اس پیاری تعلیم سے پڑھے لکھوں کو متعارف
کرانے کا، اس کے لئے ایک وقت میں جماعت احمدیہ کی تاریخ میں وہ وقت آیا کہ
خدا کی طرف سے ہمیں باہر نکنے کا حکم ہوا اور اس کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے تحریک جدید کو قائم کیا۔جیسا کہ ہراچھے درخت کی ابتداء بھی ایک
چھوٹے سے نحیف اور کمزور پودے سے ہوتی ہے۔تحریک جدید کی ابتداء بھی اسی
طرح ہوئی۔لیکن آج وہ ایک بہت بڑا درخت بن گیا ہے اور سارا سال ہی پھلوں
سے لدا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس درخت میں اتنی برکت ڈالی ہے کہ اس کی
شاخیں ایک طرف افریقہ کے صحراؤں میں پھیلی ہوئی ہیں اور دوسری طرف شمالی
امریکہ کی گنجان اور تہذیب نو کی آبادیوں کے اندر پھیلی ہوئی ہیں۔۔۔پھر ایک طرف
اس کی شاخیں جاپان میں چلی گئیں اور آسٹریلیا میں چلی گئیں ، جنوبی امریکہ میں چلی
گئیں، یورپ اور انگلستان میں اور اس مڈل ایسٹ میں چلی گئیں۔بہر حال
تحریک جدید سے جو ایک چھوٹا سا کام شروع ہوا تھا، اب وہ بہت پھیل گیا ہے۔اب
اس کی شکل بدل گئی ہے۔(خطبہ جمعہ فرموده 07 نومبر 1975ء)
تحریک جدید انجمن احمدیہ کے عظیم الشان کام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔" حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے علاوہ اور بہت سے اہم کاموں کے تحریک جدید
کے نام سے ایک بہت بڑا روحانی بند تعمیر کیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جماعت احمدیہ
کو اتنی روحانی رفعتیں عطا ہوئیں کہ روئے زمین پر جماعت احمدیہ کی شکل بدل گئی۔گو

پہلے چند بڑے بڑے ملکوں میں جماعت قائم تھی لیکن اس میں وسعت نہیں تھی۔پھر جب تحریک جدید کا روحانی بند تعمیر ہوا تو جس طرح نہریں نئے سے نئے
نجر علاقوں میں پانی لے جا کر ان کو آباد کرتی ہیں، اسی طرح تحریک جدید کے اس
بند کے ذریعہ احمدیت نے افریقہ میں دور دور تک اسلام کے روحانی پانی کو پہنچایا۔پھر یورپ میں پہنچایا، امریکہ میں پہنچایا اور جزائر میں پہنچایا۔یہ ایک عظیم الشان
روحانی بند تھا، جس سے جماعت احمدیہ کو اسی طرح طاقت حاصل ہوئی، جس طرح
مادی پانی کے بند ہوتے ہیں اور ان کے ذریعہ بجلی کی طاقت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس
سے انسان دوسرے فائدے بھی اٹھاتا ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ 105 اپریل 1974 ء )
ایک اور موقع پر فرمایا۔تحریک جدید نے اس تمام عرصہ میں ساری دنیا میں اسلام کی بنیادیں مضبوط کرنے
اور اس پر خوبصورت اور عالیشان عمارت تعمیر کرنے کے سلسلہ میں جو کام کیا ہے، وہ
اپنی ذات میں بہت ہی مہتم بالشان اور حسین کام ہے“۔خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975 ء )
تحریک جدید انجمن احمدیہ کے ذریعہ دنیا میں رونما ہونے والے انقلاب اور آئندہ ذمہ داریوں
کے متعلق فرمایا:
ایک وقت آیا، ایک دور کے بعد دوسرا دور گزرا (اس طرح کئی دور آتے رہتے
ہیں۔ایک دور کے بعد دوسرا دور آتا ہے۔) اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ تھے۔آپ نے بیرون پاکستان (اس وقت ابھی پاکستان نہیں بنا تھا بلکہ
ہندوستان تھا۔) دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامی تعلیم کو پھیلانے کے لئے ایک الہی
تحریک جاری کی، ایک منصوبہ تیار کیا اور اس کا نام تحریک جدید رکھا۔1934ء
میں تحریک جدید کی ابتداء ہوئی۔پھر اپنی ابتداء سے ترقی کرتے ہوئے اس نے
بڑھنا شروع کیا اور پھیلنا شروع کیا۔دنیا اس بات کو نہیں سمجھتی بلکہ اعتراض کرنے
کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مصلح
موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صرف اس منصوبہ کے نتیجہ میں ہی لاکھوں عیسائیوں اور
,

مشرکین کو حلقہ بگوش اسلام کرنے کی توفیق دی۔لاکھوں ! ایک یا دو نہیں، سینکڑوں
نہیں، ہزاروں نہیں بلکہ صرف افریقہ میں ہی لاکھوں عیسائی اور مشرک مسلمان
ہوئے لیکن دنی لاکھوں افراد پر تو مشتمل نہیں۔وہ تو کروڑہا افراد پر کئی ارب
افراد پر مشتمل ہے۔اور ان سب کو اسلام کی طرف لانا اور پیشگوئیوں کے مطابق
بڑے تھوڑے سے وقت میں لانا ، بنی نوع انسان کو جن کی اتنی بڑی تعداد ہے اور ان
کے پھیلاؤ میں اتنی وسعت ہے کہ وہ ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا ، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔لیکن یہ
ہو گا ضرور اور ہو گا اس تھوڑے سے وقت میں“۔خطبہ جمعہ فرمود : 129 اکتوبر 1976 ء )
تحریک جدید انجمن احمدیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔’اب تو تحریک جدید کے مشن اور اس کے تحت قائم ہونے والی جماعت ہائے احمد یہ
قریباً ساری دنیا میں پھیل چکی ہیں۔ایک وقت تھا، یعنی جب قیام پاکستان سے بہت
پہلے، جب تحریک جدید کا سارا بار ہندوستان کی جماعتوں پر تھا۔لیکن آہستہ آہستہ خدا
تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ایک انقلابی تبدیلی پیدا کی۔جس کے نتیجہ میں بیرونی
ملکوں میں مشنوں اور جماعتوں کا قیام عمل میں آیا؟ وہ مشن اور جماعتیں خود کفیل
ہوتے چلے گئے۔یہ انقلابی تبدیلی اس تحریک کی وجہ سے پیدا ہوئی ، جسے حضرت مصلح
موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریک جدید “ کے نام سے جاری فرمایا۔تحریک جدید کی
مساعی کے نتیجہ میں مشرق و مغرب کے بیرونی ممالک میں ایسی مخلص اور فدائی
روحیں پیدا ہو گئیں ہیں کہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ اخلاص یہاں کے احمدیوں میں زیادہ
ہے یا وہاں کے احمدیوں میں زیادہ ہے۔66
(خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977 ء )
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت اور جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض کو پورا
کرنے کے لئے ہی تحریک جدید کا اجرا کیا گیا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس تحریک کے تمام مطالبات پر عمل
کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اس مقصد کو پورا کرنے والے
ہوں، جس غرض کے لئے ہم احمدی ہوئے ہیں۔آمین

محض
اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایده الله تعالى
بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور منظوری سے وکالت دیوان تحریک جدید صد سالہ خلافت جو بلی کے موقع پر ،
تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء کرام کے خطبات، خطابات اور ارشادات کو تحریک جدید۔ایک الہی
تحریک کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی چار جلدیں، جو بالترتیب 1934ء تا1939ء 1940ء
شتمل
تا1947ء اور 1948ء تا1964ء اور 1965ء تا1973ء کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر
تھیں، شائع ہو چکی ہیں۔یہ اس سلسلہ کی پانچویں جلد ہے۔جو حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کے 1973ء
تا1982ء کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی طرح مجالس شوری کی رپورٹس سے بھی
متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شوری کے علاوہ باقی مواد کو تاریخ وار رکھا گیا ہے۔جبکہ مجالس شوری کی
رپورٹس سے متعلقہ مواد ہر سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔و

آج 10 میں سے 10 باقی