اسلام کے قلعے کو وسیع تر اور بلند تر کرنا جماعت احمدیہ کا نصب العین ہے ۔ خطبہ عید الاضحیہ 5 جنوری 1974ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ عید الاضحیہ 05 جنوری 1974ء
اسلام کے قلعے کو وسیع تر اور بلند تر کرنا ، جماعت احمدیہ کا نصب العین۔خطبہ عیدالاضحیہ 05 جنوری 1974ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جلسہ سالانہ کے بعد مجھ پر انفلونزا کا شدید حملہ ہوا تھا۔جس کا اثر بھی تک باقی ہے۔لیکن بعض
دفعہ دوستوں کی ملاقات بھی شفا کا موجب بن جاتی ہے، اس لئے میں عید کی نماز پڑھانے کے لئے یہاں آ
گیا ہوں۔تا کہ احباب کو اس رنگ میں عید کی مبارک باد کہوں، جس کا ابھی میں مختصر اذکر کروں گا۔یوں تو پہلے نبی سے لے کر بعثت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک نوع انسانی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
لائی ہوئی کامل شریعت کی ذمہ داریوں
کو اٹھانے کی تربیت دینے کا کام کسی نہ کسی رنگ میں جاری رہا۔لیکن
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت سے اس تربیت کے کام میں خاص طور پر شدت پیدا ہوگئی۔چنانچہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام اور پھر آپ کی اولاد نے اس خطہ ارض میں، جہاں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
مقدر تھی اور اس قوم کو ، جس نے اپنے کندھوں پر سب سے پہلے اس بار عظیم کو اٹھانا تھا، اس کی تربیت کے کام کو
پورے زور کے ساتھ جاری رکھا۔اور ہزاروں سال کی تربیت کے بعد عرب کے مکینوں کو فطری قومی کے لحاظ
سے اس قابل بنایا کہ وہ قرآن کریم کی شریعت کو اٹھا سکیں اور اس کامل شریعت کی ذمہ داریوں
کو نبھا
سکیں۔گویا یہ ایک بنیاد تھی، جسے ایک نبی کے بعد دوسرے نبی کے ذریعے مضبوط سے مضبوط تر بنایا جارہا تھا۔اور پھر ہزاروں سال کی اس تربیت اور تیاری کے بعد حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی۔آپ انسانیت کا نچوڑ تھے۔آپ ہی کی خاطر عالمین کو، کائنات کو پیدا کیا گیا تھا۔آپ کی ذات
میں نوع انسانی نے خدا تعالیٰ کی صفات کے حسین تر جلوے دیکھے۔آپ کے وجود میں نوع انسانی نے
انسانی قوتوں کی کمال نشو و نما کا مشاہدہ کیا۔پس ظاہر ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ
انسان کے کندھوں پر ایک نئی قسم کی ذمہ داریاں ڈالی گئیں۔آپ سے پہلے نسل انسانی کو ان ذمہ داریوں کو
اٹھانے کی تربیت دی جارہی تھی۔آپ کی بعثت کے بعد اس بنیاد پر منزل بہ منزل روحانی محل کو بلند سے بلند
تر کیا جانے لگا اور اس میں وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی۔یہاں تک کہ ہمارے اس زمانہ میں یہ وسعت
اپنی انتہائی شدت اختیار کرنے کے لئے تیار کھڑی ہے۔13
خطبہ عیدالاضحیہ 05 جنوری 1974ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اب نوع انسانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی قلعہ میں سا جائے گی۔اور شیطان کے
ہر قسم کے حملوں سے محفوظ ہو کر لوگ خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجتے ہوئے امن کی زندگی گزارنے لگیں گے۔دین اسلام کو وسعتوں کی اس انتہا تک پہنچانے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیوض کے دائرہ کو وسیع سے وسیع تر کرنے کی ذمہ داری امت محمدیہ کے
کندھوں پر ڈالی گئی تھی۔اور اب اس زمانہ میں یہ ذمہ داری انتہائی شکل میں امت محمدیہ کے اس گروہ پر ڈالی گئی
ہے، جسے جماعت احمدیہ کا نام دیا گیا ہے۔اور جس کی بناء حضرت مہدی معہود اور مسیح موعود علیہ السلام نے ڈالی
ہے۔یہی وہ جماعت ہے، جو اللہ تعالیٰ کے حضور قربانیاں پیش کر رہی ہے۔اور اس ایثار کا نمونہ دکھا رہی ہے، جو
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار اور آپ کی محبت کے سرچشمہ سے پھوٹتا اور دنیا کو اپنے حسن و احسان
سے گرویدہ بنا کر خدائے واحد و یگانہ کی طرف لانے والا ہے۔گویا اس جماعت کا یہ نصب العین ہے کہ وہ اسلام
کے قلعے کوحتی الامکان وسیع سے وسیع تر اور بلند سے بلند تر کرنے کے لئے کوشاں رہے۔پس جماعت احمدیہ کمزور اور بے بس ہونے کے باوجود، حقیر سمجھے جانے کے باوجود، دنیا کی
دھتکاری ہوئی جماعت ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے حضور بشاشت سے قربانیاں دینے میں آگے ہی
آگے بڑھ رہی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس روحانی عمارت میں وسعت پیدا کرنے کی کامیاب
کوشش کر رہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔ہماری یہ عید در اصل قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اس عید سے خدا تعالیٰ کے حضور ایک خاص مقصد
کے حصول کے لئے قربانیاں دینے کی یاد تازہ کی جاتی ہے۔اس وقت جماعت احمدیہ کے سب افراد،
مرد بھی اور عورتیں بھی ، بڑے بھی اور چھوٹے بھی چونکہ خدا کی راہ میں قربانیاں دینے میں مشغول ہیں، اس
لئے میں سب کو اس عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اور دعا کرتا ہوں کہ ان قربانیوں کے نتیجہ میں جو برکات
حاصل ہو رہی ہیں، اللہ تعالیٰ ان میں اور بھی زیادتی کرے۔اور آپ سب اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کے
وارث بنیں، جن کی ہمیں بشارتیں دی گئی ہیں۔یہ وہ بشارتیں ہیں، جن کا پہلے نبیوں نے بھی ذکر کیا ہے،
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عظیم نعمتوں کی بشارتیں دی ہیں اور آپ کے عاجز متبعین نے بھی ان کا
ذکر کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب کو خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تا کہ ہمیں وہ ساری نعمتیں مل جائیں، جن کی ہمیں بشارتیں دی گئی ہیں۔اور اس طرح قربانی کی اس عید
سے، جو حقیقی برکات وابستہ ہیں، خدا کرے کہ ہم سب کو وہ برکتیں نصیب ہوں۔اللهم آمین۔(مطبوعه روزنامه الفضل 16 جنوری 1974ء)
14