صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ ، اللہ تعالی نے اپنے فضل سے جاری کرایا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جدہ پنچم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء
صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جاری کرایا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء
تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔بارش کے موسم میں گھروں میں نماز پڑھ لینا اور جمعہ کے لئے جامع مسجد میں نہ آنا، اس کی
اجازت ہمیں دی گئی ہے۔لیکن چونکہ میرا خیال تھا کہ بعض دوست اس اجازت سے فائدہ نہیں اٹھائیں
گے اور مسجد میں پہنچ جائیں گے ، اس لئے میں نے سمجھا کہ میں بھی ان میں شامل ہو جاؤں۔اور یہاں آ کر
سورج کی مسکراہٹوں سے لطف اندوز بھی ہو رہا ہوں۔اگر میری طرف سے صبح اعلان کر دیا جا تا کہ نماز جمعہ
کی بجائے گھروں میں دوست نمازیں پڑھ لیں تو پھر تو اور بات تھی۔لیکن بہر حال جیسا کہ میرا خیال تھا،
کافی دوست یہاں موجود ہیں۔جب بھی اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے، خشیت اللہ رکھنے والی نگاہ اس میں امتحان اور آزمائش
کا پہلو بھی دیکھتی ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں آیا ہے۔هذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي وَاشْكُرُ امْ أَكْفُرُ
تو جہاں بھی فضل نازل ہو ، وہاں یہ آزمائش ہوتی ہے کہ جس فرد پر یا جس جماعت پر اللہ تعالیٰ کا
فضل نازل ہوا، وہ فرد اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہے یادہ جماعت خدا کا شکر ادا کرتی ہے یا ناشکری کی راہوں کو
اختیار کرتی ہے۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ کے بے شمار ایسے فضل نازل ہو رہے ہیں،
جو اس کی قائم کردہ جماعتوں پر ہی نازل ہوتے ہیں۔اور دنیا میں کہیں اور اس کی مثال ہمیں نہیں ملتی۔اللہ
تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے بعد اس کی محبت اور اس کے عشق میں مست ہو کر اس کی راہ میں اسی کی عطا
میں سے دینا، یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔اور ہم نے دیکھا کہ اس قسم کے فضل بھی خدا تعالیٰ
کی قائم کردہ اس جماعت پر بڑی کثرت سے نازل ہورہے ہیں۔جواڑھائی کروڑ روپے کا منصوبہ میں نے جماعت کے سامنے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی
خاطر جلسہ سالانہ کے موقع پر رکھا تھا اور میں نے اپنے رب پر توکل رکھتے ہوئے یہ اعلان بھی اسی وقت کر
57
خطبہ جمعہ فرموده 22 فروری 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
دیا تھا کہ یہ پانچ کروڑ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔غالبا گذشتہ سے پیوستہ خطبہ جمعہ میں، میں نے کہا تھا کہ
جماعت کا وعدہ چار کروڑ روپے کے قریب قریب پہنچ گیا ہے۔کل جور پورٹ مجھے ملی ہے اور جس کے تیار
کئے جانے کے بعد لاکھوں روپے کے وعدے مجھے ملے ہیں اور جو بھی دفتر میں نہیں پہنچے۔جو وعدے
میرے پاس آتے ہیں، وہ میرے دفتر میں جاتے ہیں۔پھر جس دوست کو میں نے مقرر کیا ہوا ہے، اس
کے پاس جاتے ہیں۔میرا اندازہ ہے کہ وہ بھی بارہ ، پندرہ لاکھ کے قریب ہوں گے، جو ابھی تک اس میں
شامل نہیں کئے گئے۔وعدہ بھیجوانے کی آخری تاریخ میں ابھی وقت باقی ہے۔بیرون ملک جماعتوں میں
سے ابھی بہت سی رجسٹر ڈ جماعت ہائے احمد یہ ہیں، جن کی طرف سے ابھی وعدے نہیں آئے۔خود
پاکستان کے بہت سے ضلعوں سے مجموعی وعدے ابھی نہیں آئے۔انفرادی وعدے یا جو جماعتیں مختلف
ضلعوں میں ہیں، ان میں سے بعض کے وعدے ابھی پہنچے ہیں۔بیرون ملک جو جماعت ہائے احمد یہ ہیں، ان کے متعلق میں نے رجسٹرڈ" کا لفظ عمداً بولا ہے۔اس لئے کہ ہمارے بہت سے نوجوانوں بلکہ بعض بڑی عمر کے لوگوں کو بھی شاید یہ علم نہ ہو یا شاید ان کے ذہن
میں یہ بات مستحضر نہ ہو کہ مختلف ممالک میں جہاں جماعتیں مضبوط ہو چکی ہیں، وہاں جماعت احمد یہ مستقل
حیثیت میں ایک رجسٹر ڈ جماعت ہے۔اور وہ صدر انجمن احمد یہ یا تحریک جدید انجمن احمدیہ کے اس طرح
ماتحت نہیں، جس طرح وہ خلافت کے ماتحت ہیں۔خلافت کے ماتحت تو ساری دنیا کے مبائع احمدی ہیں
کیونکہ بیعت ہی اطاعت کی ہے۔اور نیکیوں کی جو ترغیب دی جاتی ہے اور قربانیوں کی جو اپیل کی جاتی ہے،
اس میں سب اسی طرح بشاشت کے ساتھ لبیک کہتے ہیں، جس طرح کسی دوسرے ملک کے احمدی لبیک
کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ) مثلاً انگلستان کا اپنا دستور ہے اور وہاں رجسٹر ڈ جماعت ہے۔اسی طرح
افریقہ کے ممالک اور یورپ وغیرہ میں ان کے اپنے رجسٹر ڈ دستور ہیں۔وہ صدرانجمن احمد یہ پاکستان کے
ماتحت نہیں۔ویسے وہ صدر انجمن احمدیہ کی اس معنی میں شاخیں ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ساری
دنیا کے لئے صدر انجمن احمد یہ کو قائم کیا تھا۔لیکن اس معنی میں شاخیں نہیں ہیں کہ ان پر پاکستان کا حکم لگنے لگ
جائے۔ان پر انگلستان ہی کا حکم لگے گا۔اور جہاں تک دنیوی احکام اور قوانین کا تعلق ہے، ان پر انگلستان
کے ہی احکام اور قوانین کی پابندی فرض ہے۔جو قوانین ہیں نائیجیریا کے، نائیجیریا کی جماعت پر ان کی
پابندی لازمی ہے۔غانا، سیرالیون اور گیمبیا، جرمنی، ہالینڈ اور سوئٹزر لینڈ اور ڈنمارک وغیرہ وغیرہ ، درجنوں
یسے ممالک ہیں، جہاں ہماری جماعتیں مضبوط ہو گئی ہیں۔وہاں ان کا اپنا ایک دستور ہے، جو وہاں اس ملک
58
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974 ء
میں رجسٹرڈ ہے۔تو ایسی بات نہیں ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کا کوئی ریزولیوشن ان پر لاگو ہوتا ہے۔وہ خود اپنے
فیصلے کرتے ہیں۔ہر دستور میں جو بنیادی چیز ہے، وہ یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی اطاعت بالمعروف ضروری ہو
گی۔عام نگرانی تو ہے لیکن وہ اپنے فیصلے کرتے ہیں اور بڑی بشاشت سے کرتے ہیں۔مثلاً جلسہ سالانہ پر لنڈن کے مشنری انچارج امام بشیر رفیق صاحب یہاں تھے۔ان کو میں نے
پہلے بتایا تھا کہ یہ تحریک ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ کے وعدے انگلستان کی رجسٹر ڈ باڈی
جماعت احمدیہ کی طرف سے میں پیش کرتا ہوں۔اور جس وقت میری طرف سے یہ اعلان ہوا اور ان کو اس کی
اطلاع ملی تو جس طرح یہاں صدر انجمن احمدیہ ہے، اس طرح جو ان کی مرکزی مجلس عاملہ ہے، انہوں نے
میٹنگ کی اور باہمی مشورہ کیا اور انہوں نے دو، ایک روز کے اندر ہی تار کے ذریعہ مجھے یہ اطلاع دی کہ ہمیں
پتہ لگا ہے کہ آپ نے یہ تحریک کی ہے اور ہم ایک کروڑ ، ایک لاکھ روپے کے وعدے کرتے ہیں۔اب وہاں
سے جو اطلاعات آرہی ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ وہاں جماعتوں میں قربانی کی بڑی بشاشت پیدا ہورہی
ہے۔اور وہ کہتے ہیں کہ جو ابتدائی اڑھائی کروڑ روپے کی اپیل تھی ، ہم کوشش کریں گے کہ وہ اڑھائی کروڑ
روپیہ جماعت ہائے احمد یہ انگلستان دے دیں۔اس کے لئے وہ کوشش کر رہے ہیں۔اور اس کی اطلاع انشاء
اللہ مشاورت تک مجھے امید ہے، آجائے گی۔( یہ وعدے عملاً اڑھائی کروڑ سے اوپر نکل چکے ہیں۔کیونکہ
انہوں نے اس سلسلہ میں پہلی میٹنگ جو لندن میں کی ، اس میں صرف 158 احمدی شامل ہو سکے تھے۔وہاں
تو کئی ہزار احمدی ہیں۔میرے خیال میں اس وقت انگلستان میں شاید دس پندرہ ہزار سے زیادہ احمدی ہوگا۔اس میٹنگ میں 158 احمدی تھے۔اس میں دو لاکھ پاؤنڈ سے اوپر یعنی 50 لاکھ روپے کے وعدے ہو گئے
تھے۔انہوں نے چار لاکھ پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے۔(ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ جمع چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
کا50 ہزار پاؤنڈ کا وعدہ، جواب انہوں نے بڑھا کر ایک لاکھ پاؤنڈ کر دیا ہے۔ممکن ہے، اس سے زیادہ
وہاں کی جماعت دے دے۔(وعدے اڑھائی کروڑ سے اوپر نکل چکے ہیں۔)
بہر حال رجسٹرڈ میں نے اس لئے کہا کہ بعض دفعہ ہمارے احمدی دوستوں کو چونکہ علم نہیں ہوتا ، وہ
سمجھتے ہیں کہ یہاں سے صدر انجمن احمدیہ کا کوئی ریزولیوشن چلا جاتا ہے، جس کی پابندی ان کو کرنی پڑتی ہے۔ایسا نہیں ہے۔بلکہ ان کی اپنی ایک رجسٹر ڈ انجمن ہے اور وہ صدر انجمن احمدیہ کے ماتحت نہیں۔بلکہ خلیفہ وقت
کے ماتحت ہے۔اس معنی میں ، جس معنی میں کہ صدر انجمن احمد یہ پاکستان خلیفہ وقت کے ماتحت ہے۔اس موضوع پر میں کسی وقت تفصیل سے بات کروں گا لیکن سر دست چند فقروں میں یہ بتا دینا
چاہتا ہوں کہ اس وقت جو روحانی سلسلہ خلافت اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق مہدی معہود کی بعثت کے بعد
59
خطبہ جمعہ فرمود و 22 فروری 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
جاری ہوا، یہ سلسلہ خلافت دنیا کو امت واحدہ بنانے کے لئے قائم ہوا ہے۔اور اس سلسلہ کا کوئی خلیفہ بھی
بھی کسی علاقے کا حاکم وقت اور بادشاہ وقت نہیں بنے گا اور دنیا کی سیاست میں خلیفہ وقت نہیں آئے گا۔کیونکہ ہر ملک کی اپنی سیاست ہے اور ہر ملک کے باشندوں کے ساتھ امام وقت اور خلیفہ وقت نے پیار
کرنا ، ان کی ہدایت کے لئے دعائیں کرنا ، ان کو مشورے دینا، ان کو اپنے وجو د روحانی کا ایک جزو بنانے کی
کوشش کرنا ہے۔تا کہ سب مل کر ایک وجود بن جائیں۔جیسا کہ میں دنیا کے سامنے کچھ عرصہ سے اس بات
کو پیش کر رہا ہوں کہ میرا ( مرزا نا صراحہ نہیں بلکہ خلیفة المسیح النسالت کا ) اور جماعت احمدیہ کا ایک ہی
وجود ہے۔ان دو میں کوئی فرق نہیں۔تو جو اس وقت حالات ہیں اور جو کام مہدی معہود کے سپرد ہیں ، ان
کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کی خلافت، سیاست میں کبھی ملوث نہیں ہوگی۔کیونکہ اس صورت میں خلافت وہ
فرائض سرانجام نہیں دے سکتی ، جو بحیثیت نائب مہدی علیہ السلام اس کے سپرد کئے گئے ہیں۔لیکن نیکیوں
کی تحریک کرنا اور جماعت میں بشاشت پیدا کرنا، یہ خلیفہ وقت پر ایک بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ قربانیاں
بھی لے اور بشاشت کو بھی قائم رکھے۔یہ تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کرتا ہے اور بندہ تو کمزور ہے اور سب
سے زیادہ کمز ور تو خلیفہ وقت ہے کیونکہ ساری ذمہ داریاں اس کے کندھوں پر ڈال دی گئیں۔وہ دوسرے
انسانوں کی طرح ایک انسان ہے۔لیکن ذمہ داریاں تو دوسروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔اللہ تعالیٰ
ہی کام کرتا ہے۔تو خدا تعالیٰ نے اس کو جن کاموں کے کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے، اس کی اسے طاقت بھی
دیتا ہے یا فرشتوں کو کہتا ہے کہ جاؤ اس کے کام کر دو۔جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔اور وہ لوگ ، جنہوں نے نہ کبھی خلیفہ وقت کو دیکھا
تھا، نہ کبھی مرکز میں آئے تھے، غلبہ اسلام کے ساتھ ان کا عشق آپ سے کم نہیں۔میں 70ء میں مغربی افریقہ
میں گیا اور بلا مبالغہ میں کہتا ہوں کہ جتنا پیار اور محبت جماعت احمدیہ کے ساتھ اور مہدی معہود کے ساتھ اور جتنا
پیاراور محبت جماعت میں مہدی معہود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پیدا کیا، وہ آپ لوگوں کو
حاصل پیار سے کم نہیں۔بلکہ جو آپ میں سے چوٹی کا ایک گروہ ہے، اس کے پہلو بہ پہلووہ لوگ کھڑے ہیں۔اور ان کے خلوص اور محبت کو دیکھ کر انسان حیران ہو جاتا ہے۔پس یہ سب کام تو فرشتے ہی کرتے ہیں۔بہر حال اس وقت تک جو وعدے یہاں پہنچے ہیں، وہ 4,23,00,000 ( چار کروڑ ، تمیں لاکھ)
سے زیادہ ہیں۔اور اس میں پچھلے دو، تین دن کے ایسے وعدے جو میرے دفتر میں پڑے ہیں یا کچھ ڈاک
کے تھیلے جو میرے گھر میں پڑے ہیں، وہ شامل نہیں ہیں۔میرا خیال ہے کہ وہ ملا کر یہ رقم 4 کروڑ 30 لاکھ
60
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء
سے اوپر چلی گئی ہے اور میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ اللہ تعالی فضل کرے گا۔پتہ نہیں کیوں نو کروڑ کے اعدادو
شمار میرے ذہن میں آتے ہیں کہ وہاں تک پہنچ جائیں گے۔انشاء اللہ۔اخلاص کچھ وضاحتیں بھی طلب کرتا ہے۔جتنا کوئی مخلص ہو، اتنا ہی وہ ڈرتا بھی ہے۔تو ان میں
سے بعض وضاحتیں اس وقت میں کرنا چاہتا ہوں۔مثلاً ایک دوست نے مجھے لکھا کہ میری عمر اس وقت 77
سال ہے اور وعدوں کی ادائیگی کا پھیلاؤ پندرہ سال سے کچھ زائد عرصہ پر ہے۔تو بظاہر تو سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا کہ انتقالمبا عرصہ میں زندہ رہوں۔ویسے اللہ تعالیٰ فضل کرے اور عمر دے تو اور بات ہے۔لیکن سنتر سال
میں پندرہ جمع کریں تو 92 سال ہوتے ہیں۔لیکن اس ملک میں تو 0 7 یا اسی سال بڑی عمر مجھی جاتی ہے۔تو
انہوں نے یہ سوال کیا کہ اگر میں پندرہ سال کا وعدہ کروں اور میری وفات ہو جائے تو کیا مجھے گناہ ہو گا ؟ یا
میری وفات کے بعد وعدہ کی وہ ذمہ داری میری اولاد پر پڑ گئی اور اس نے غفلت برتی تو کیا اس پر گناہ
ہوگا ؟ حالانکہ اولاد نے تو وعدہ نہیں کیا ہو گا۔وعدہ تو انہوں نے اپنا کیا ہے۔پس ایک تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں تک زندگی اور موت کا سوال ہے، پانچ سالہ بچہ بلکہ
ایک دن کے بچے سے بھی موت اتنی ہی قریب ہے، جتنی 77 سال کے بوڑھے سے قریب ہے۔زندگی اور
موت تو ہمارے اختیار میں نہیں۔اس لئے عام طور پر ہم اخلاص کی وجہ سے یہ ذہن میں رکھتے ہیں کہ اللہ
تعالیٰ فضل کرے گا اور اتنی زندگی مل جائے گی۔لیکن کوئی شخص یقین نہیں رکھتا۔ایک پل کا یقین نہیں ہوتا تو
پندرہ سال تو بے شمار پلوں کا مجموعہ ہے۔لیکن بعض 90 یا95 سال کی عمر کے ہیں یا بعض ایسے مریض ہیں،
مثلاً ایک سل کا مریض ہے، یہ بیماری ایسی ہے کہ وہ بظاہر زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکتا۔باقی اللہ تعالیٰ سب
قدرتوں کا مالک ہے، اس کی قدرتوں میں تو کمی نہیں ہے۔لیکن بظاہر حالات خدا تعالیٰ کا جو قانون چلتا ہے،
وہ ڈاکٹروں کے نزدیک یہی ہے کہ ایک سل کے مریض کو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ چالیس سال تیری عمر ہے۔کئی
لوگوں کی عمر ڈاکٹروں کے کہنے کے خلاف اس سے بڑھ بھی جاتی ہے یا پھر کینسر کا مریض ہے۔یہ حالات
استثنائی حالات ہیں۔ان صورتوں میں کہ مثلاً کینسر کا مریض ہے یا مثلاً اسی سال عمر کا ہے، اس صورت میں
ایک راہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ یہ وعدہ کرے کہ میں اپنی آمد کے لحاظ سے سولہ سال کا یہ وعدہ کرتا ہوں اور میں یہ
وضاحت کر دیتا ہوں کہ اگر کوئی دوست فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی اولاد پر ذمہ داری نہیں پڑتی۔دوسرے
یہ کہ اگر وہ فوت ہو جاتے ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں۔کیونکہ
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
61
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
لیکن جو خلص دل ہے، میرے نزدیک ایک مخلص دل کو یہ کرنا چاہیے کہ ہر سال کا یہ طوعی چندہ، جو
صد سالہ جو بلی فنڈ کا ہے، وہ سال کے ابتدا میں ادا کر دے گا۔کیونکہ وہ اس سال میں داخل ہو گیا ، جس کا کچھ
حصہ اس نے زندگی کے دن گزارے۔اگر وہ سال کے بیچ میں فوت ہو جائے یا یہ ہو سکتا ہے کہ وہ یہ کہے کہ اتنا
میں دینا چاہتا ہوں۔مثلاً ایک شخص ہے، وہ یہ کہتا ہے کہ میرے حالات ایسے ہیں کہ میں سوروپیہ سالانہ دے
سکتا ہوں۔اگر کوئی شخص یہ کہے کہ سولہ سال کا چندہ ( یونٹ تو سولہ سال ہے، اگر چہ سولہ سال پورے تو نہیں،
پندرہ ہیں۔) میں سولہ سو روپیہ دے سکتا ہوں اور نیت میری یہی ہے۔لیکن میں وعدہ پہلے دو سال کے یونٹ کا
کرتا ہوں۔دوسو روپیہ میں اب دے دوں گا اور ہر سال میں وعدہ کی تاریخ کے لحاظ سے یکم تاریخ کو وعدہ
کروں گا اور ادائیگی کرتا چلا جاؤں گا۔یہ بھی ایک شکل ہے۔ویسے یوں ہونا چاہیے کہ جس میں جتنی ہمت
ہے، آج وہ ادا کرے۔جو بڑی عمر کے ہیں یا سخت بیمار ہیں، وہ اپنا وعدہ کریں اور سال کے شروع میں ادا کر
دیں۔تو میں سمجھتا ہوں کہ ان
کو اللہ تعالیٰ سولہ سال کی ادائیگی کا ہی ثواب دے دے گا۔کیونکہ
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيات -
اور جونیت ہے، اس نیت کا اخلاص انسان
کو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس بات کا مستحق قرار دیتا ہے
کہ وہ اپنی رحمت کا دروازہ ایسے شخص پر کھولے۔(سوائے اس کے کہ کوئی اور مصلحت خدا تعالیٰ کے نزدیک
ہو۔اور اسے ثواب اتنا دے دے، جتنی اس کی نیت ہے۔پس سولہ سال کی نیت کرو اور آگے ادا ئیگی جس
شکل میں بھی کر وہ ثواب تمہیں مل جائے گا۔گناہ نہ تمہیں ہوگا، نہ تمہارے وارثوں کو۔ایک اور شکل سامنے آئی، وہ یہ ہے کہ مثلاً ایک شخص ہے۔وہ بڑا ذ مہین ہے۔اس نے بڑی ترقی
کی اور ملازمت کے سلسلہ میں وہ آگے نکلا۔دو، تین ہزار روپے ماہوار اس کی تنخواہ تھی۔یکدم اس کو موقع مل
گیا کہ وہ ورلڈ بینک یا یو این او (U۔N۔O) یا اس قسم کی جو بین الاقوامی تنظیمیں ہیں، ان میں سے کسی میں
چلا گیا۔ایسی تنظیمیں بہت پیسے دیتی ہیں۔پیسے تو وہ بہت دیتی ہیں لیکن ان کا معاہدہ ایک وقت میں دو سال
کا ہوتا ہے۔ایسے بھی متعدد آدمی ہیں۔میرے خیال میں ایک درجن سے زیادہ ہوں گے، جوان بین
الاقوامی تنظیموں میں ہیں۔ان کو بہت پیسے مل رہے ہیں۔ان میں سے ایک نے کہا کہ ہم کس طرح اندازہ
لگا ئیں اور اپنے وعدہ کی بنیاد کس آمدنی پر رکھیں؟ اس وقت تو دو سال کے لئے ہمیں پچاس ہزار روپیہ
ماہواریل رہا ہے اور دو سال کے بعد ہمیں تین ہزار روپیہ ماہوار ملے گا۔تو ہم اپنے وعدہ کی بنیاد پچاس ہزار
روپے مہینہ پر رکھیں یا تین ہزار روپیہ ماہوار آمد پر رکھیں؟ جس نے مجھ سے یہ سوال کیا تھا، اس کو میں نے
62
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء
یہی سمجھایا تھا کہ آپ وعدہ کر دیں، پچاس ہزار روپے کی بنیاد پر۔اور پچاس ہزار میں سے تین ہزار روپیہ
ماہوار دینے کا وعدہ کر دیں اور دو سال کے بعد آپ کو تین ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ ملنے لگے، وہ آپ ادھر
دے دیں اور گھر میں گزارے کے لئے کچھ نہ ہو اور خدا آپ کو یہ کہے کہ سارے کے سارے پیسے دے
دو۔یہ بات تو نہیں ہے۔پس تم پہلے کہ دو کہ حالات کے مد نظر دو سالوں میں، میں اتنا دوں گا اور اس کے
بعد جو نئے حالات پیدا ہوں گے، اس کے مطابق میں رقم کی تعیین کردوں گا۔یا تین ہزار جو عام آمد ہے،
اس کے مطابق یہ وعدہ کرو اور ساتھ یہ کہو کہ جن سالوں میں میری آمد بڑھ جائے گی ، اسی نسبت سے جو آمد
اور اس موجودہ وعدہ کی ہے، میں اپنا وعدہ بڑھا دوں گا یا اس نسبت میں کمی یا زیادتی کر دوں گا۔یہ
کوئی ایسی
تکلیف نہیں ہے، جس کا حل نہ ہو۔اس ضمن میں اس سے ملتی جلتی شکل یہ سامنے آتی ہے کہ ایک آدمی تین ، چار ہزار روپے تنخواہ پارہا
ہے اور دو سال یا پانچ سال بعد اس نے ریٹائر ڈ ہو جانا ہے۔پھر تو اسے پنشن ملے گی۔یہ سارے حالات
سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنی نیت میں اخلاص پیدا کریں تو قطعا آپ کو کوئی گناہ نہیں ہوگا۔اپنے بدلے
ہوئے حالات کے مطابق خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی دیتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے
دروازے آپ کے لئے کھلتے چلے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔قرآن کریم نے خیر کے مقابلہ میں بڑی خیر کا وعدہ دیا ہے۔اور بعض جگہ تو کہہ دیا کہ اتنے گنازیادہ
ثواب ملے گا۔اور بعض جگہ حد نہیں مقرر کی اور صرف یہ کہا کہ اس سے زیادہ ثواب ملے گا۔اب زیادہ جو ہے، وہ
50 فیصد بھی زیادہ ہے اور پچاس کروڑ فی صد بھی زیادہ ہے۔یعنی ایک نیکی کے مقابلہ میں پچاس لاکھ گنا ثواب
بھی زیادہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے بڑی امید دلائی ہے اور بڑا تو کل دل میں پیدا کیا ہے اور بڑی بشاشت دل میں
پیدا کی ہے۔اصل میں تصوریہ ہمیں دیا گیا کہ انسان کی قربانی کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جزا کی کوئی
حد بست ہی نہیں ہے۔اخلاص پیدا کرتے چلے جاؤ اور اس کی رحمتوں سے حصہ لیتے چلے جاؤ۔پس اس قسم کی
تفصیل سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔خلوص نیت کے ساتھ جو حالات ہیں لکھ دو یا اس کے مطابق نیت کر لو،
اللہ تعالیٰ نواب دے گا اور اجر دے گا۔اس کی رحمتوں کے دروازے کھلیں گے۔بہر حال چار کروڑ تیس لاکھ تک ہم پہنچ چکے ہیں۔ابھی کچھ وقت باقی ہے اور ابھی بہت سے
علاقے بھی باقی ہیں، جن سے وعدہ جات آنے ہیں۔مثلاً ایک ضلع کا مجھے علم ہے۔وہ کہتے ہیں ، ہم ہیں
لاکھ سے آگے نکلیں گے۔اور ابھی تک میرا خیال ہے، سات، آٹھ لاکھ سے زیادہ بحیثیت مجموعی اس ضلع
کے وعدے نہیں ہوئے ، جو ہم تک پہنچے ہیں۔یہ کام تو بشاشت سے ہونے والے ہیں اور ہوں گے۔63
خطبہ جمعہ فرمود : 22 فروری 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
میں نے بتایا تھا کہ ہمیں تو پتہ نہیں تھا، ایک منصو بہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے عاجز بندوں کے
ذریعہ جاری کر دیا اور پھر وہ باتیں سامنے آ گئیں، جو اس منصوبہ کی متقاضی تھیں۔اور دل میں یہ یقین پیدا
ہوا کہ جس بالا ہستی نے ، قادر و توانا نے ، جس کے علم میں ضرورت تھی ، اس نے ہمارے دماغ میں صرف
منصوبہ ڈال دیا۔بعد میں کہا یہ ضرورت ہے، جس پر ہمیں یقین ہے کہ وہ ضرورت پوری ہوگی۔یعنی ہماری
یہ جد و جہد کامیاب ہوگی اور ساری دنیا اکٹھی ہو کر بھی اللہ تعالیٰ کے اس منصو بہ کو ناکام بنانے کی کوشش
کرے تو خود نا کام ہو جائے گی ، خدا تعالیٰ کا منصوبہ نا کام نہیں ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہوگا۔رضِينَا بِاللَّهِ رَباوَ بِمُحَمَّدٍ رَسُولًا -
( مطبوعه روزنامه الفضل یکم مئی 1974 ء )
64