میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 مارچ 1974ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1974ء
وو
میری سرشت میں ناکامی کا ضمیر نہیں ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 مارچ 1974ء
غرض خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کا دل میں پیدا ہو جانا اور اس سے پیار کا اتنا
بڑھ جانا کہ خود اپنے نفس کو بھی کوئی چیز نہ سمجھنا اور دنیا کی طاقتوں کو خیر کا منبع تسلیم نہ کرنا ، یہ وہ صلاحیتیں ہیں،
یہ وہ اخلاق ہیں اور یہ وہ باتیں ہیں، جن کی موجودگی میں انسانی فطرت نا کام نہیں ہوا کرتی۔اسی لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔یہی حالت آپ کی جماعت کی ہے، جو آپ کے نقش قدم پر غلبہ اسلام کے لئے کوشاں ہے۔تا ہم غلبہ اسلام کا منصوبہ، ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس کی تکمیل خدا تعالیٰ نے ہمارے کمزور کندھوں پر
ڈال دی ہے۔ظاہر ہے، ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس وقت آدھی
سے زیادہ دنیا خدا کی منکر ہو چکی ہے۔آدھی سے کچھ کم دنیا بظاہر مذہب کا نام لیتی ہے۔مگر در حقیقت مذہب
کی روح سے نا آشنا ہے۔وہ یہ جانتی ہی نہیں کہ مذہب کیا چیز ہے؟ وہ مذہب اور وہ شریعت اور وہ ہدایت،
جو خدا کے عاجز بندوں کو خدا تک پہنچاتی ہے، وہ صرف اسلامی شریعت ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ اسلام کی
طرف منسوب ہونے والے بھی کتنے ہیں، جو اسلام کی شان اور قرآن کریم کی عظمت کی معرفت رکھتے
ہیں؟ یہ شرف صرف ایک چھوٹی سی جماعت کو حاصل ہے کہ جو اگر چہ دنیا کی دھتکاری ہوتی ہے، جس کی دنیا
کی نگاہ میں کوئی عزت نہیں، جس کے خزانوں میں دنیا کی دولتیں نہیں ، جس کے پاس سونا اور جواہرات
نہیں، جس کے پاس سونا اگلنے والی زمینیں نہیں۔لیکن پھر بھی اس یقین پر قائم ہے کہ ہمارا خدا، ایک زندہ
خدا ہے۔اور انسان کو زندہ خدا کی طرف واپس لے جانے کی جو کوشش اور جد و جہد ہورہی ہے، اس میں
بالآخر یہی جماعت کامیاب ہوگی“۔خدا کا یہ فیصلہ ہے کہ آخری زمانہ میں خدا کا دین غالب آئے گا۔جماعت احمدیہ کے
ذریعہ اس فیصلہ کا نفاذ اور اس منصوبے کی تکمیل زمین پر شروع ہو چکی ہے۔گو اس وقت یہ ایک چھوٹی سی
69
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
جماعت ہے اور بے اثر ہے، سیاسی لحاظ سے اور بے ہنر ہے، علم کے لحاظ سے۔لیکن یہ ایک ایسی جماعت
ہے، جو ایک طرف اللہ تعالیٰ کی عظمت، اس کے جلال کا عرفان رکھتی ہے، خدا کو سب قدرتوں کا مالک سمجھتی
ہے، اس کے بغیر کسی اور چیز پر بھروسہ نہیں رکھتی ، وہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اگر خدا کی عظمت اور جلال
کے مقابلے میں ساری دنیا کی طاقتیں بھی اکٹھی ہو کر آجائیں تب بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکتیں۔دوسری
طرف اللہ تعالیٰ سے اتنا پیار رکھتی ہے اور اپنے پیدا کرنے والے رب کے ساتھ اتنا عشق ہے کہ وہ اپنے
نفس کو بھی بھول چکی ہے۔وہ ان عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتی ہے، جن کے اختیار کرنے کی تلقین کی گئی
تھی۔وہ کبر و غرور اور تکبر دریا میں ملوث نہیں ہوتی۔اشاعت اسلام کا جو تھوڑا بہت کام کرتی ہے تو اس پر بھی
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہے کہ اس کی توفیق سے یہ صورت پیدا ہوئی، ورنہ اتنا سا کام کرنے کے بھی قابل نہ
تھے۔پس اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے جلوے دیکھنے والی یہ جماعت اپنے سروں کو ہمیشہ زمین کی طرف
جھکائے رکھتی ہے۔حتی کہ اپنے نفس کو بھی کچھ نہیں سمجھتی۔اور ہر خیر اور بھلائی اور تمام نیکیوں اور کامیابیوں کا
سرچشمہ صرف خدائے قادر و توانا کی ذات کو بجھتی ہے اور اسی کی محبت میں غرق رہتی ہے۔اور خدا تعالیٰ پر
کامل بھروسہ رکھتی ہے اور ہمیشہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتی ہے۔اور یہی اس کی اجتماعی سرشت ہے، جس
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
”میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔اس لئے کہ ایک
طرف ہم خدا کی عظمت اور جلال کو پہچانتے ہیں اور دوسری طرف ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ ہمارے نفسوں
میں اپنے طور پر کوئی نیکی اور بھلائی یا کوئی طاقت اور قوت نہیں ہے۔بلکہ ہم ہر خیر خدا تعالیٰ ہی سے حاصل
کرتے ہیں۔اس لئے ہمارے دلوں میں کوئی فخر نہیں پیدا ہوتا۔ہمارے سر اونچے نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ خدا
کے حضور جھکے رہتے ہیں۔ہم بندوں کی خدمت میں مگن ہیں۔وو
اسلامی تعلیم پر مسلمانوں نے مجموعی طور پر نشاۃ اولیٰ میں عمل کیا۔پھر بعد میں آنے والے
مختلف لوگوں یا گروہوں نے مختلف اوقات میں اور مختلف زمانوں اور مختلف علاقوں میں اس پر عمل کیا اور
اب پھر امت محمدیہ میں جماعت احمدیہ کے ذریعہ اس کی بنیا درکھ دی گئی ہے۔اسلام دنیا میں غالب ہوگا اور
ایک حسین معاشرہ قائم ہو گا، جس میں ہر انسان کو اس کے حقوق ملیں گے۔کوئی شخص انسانی حقوق کو غصب
کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔تاہم اس کے لئے ہمیں عاجزانہ راہوں کے اختیار کرنے کی ضرورت
ہے۔اپنے نفس کو ایک مردہ کیڑے سے بھی بیج سمجھنا لازمی ہے۔70
تحریک جدید- ایک اپنی تحریک۔۔۔جلد پنجم
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 مارچ 1974ء
میں نے یہ بتایا ہے کہ جب انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال پیدا ہو جاتا
ہے اور پھر انتہائی طور پر بجز کا احساس اور قربانی کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے تو اس کے بعد انسان نا کام نہیں ہوا
کرتا۔ہماری جماعت ایک چھوٹی سی جماعت ہے مگر خشية الله اور انفاق فی سبیل اللہ میں اس کی کوئی
مثال نہیں ملتی۔گذشتہ جلسہ سالانہ پر میں نے جماعت کے سامنے ایک منصوبہ رکھا تھا۔میں نے اس منصوبے
کے اعلان سے پہلے بڑا غور کیا، بہت دعائیں کیں، دوستوں سے مشورے کئے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ
اس سلسلہ میں میری طرف سے صرف اڑھائی کروڑ روپے کی مالی تحریک ہونی چاہیے۔تاہم میرا دل یہ کہہ
رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا ہے، اس لئے یہ رقم پانچ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔چنانچہ جلسہ
سالانہ کے موقع پر جب میں نے اس منصوبہ کا اعلان کیا تو میں نے اس کا ایک خاکہ بیان کیا تھا، اس کی
تفصیل میں انشاء اللہ مجلس مشاورت پر بتاؤں گا۔ساتھ ہی میں نے یہ بھی اعلان کر دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے مجھے امید ہے کہ یہ رقم اڑھائی کروڑ سے بڑھ کر پانچ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔آج میں
یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس منصوبہ کے لئے وعدوں کی رقم پانچ کروڑ سے اوپر نکل چکی ہے۔فالحمد لله
علی ذلک۔اور اب میرا یہ خیال ہے کہ یہ رقم نو کروڑ روپے بلکہ شاید اس سے بھی آگے نکل جائے گی۔میں نے اپنے ایک پچھلے خطبہ میں نام لے کر بتایا تھا کہ 51 بیرونی ممالک کی جماعتوں کے وعدے نہیں
ملے۔ان میں سے اب تک صرف 11 ملکوں کے وعدے ملے ہیں۔پھر ابھی اندرون ملک کی بہت سی
جماعتوں کے وعدے موصول نہیں ہوئے۔کیونکہ میں نے مشاورت تک وعدہ جات کی وصولی کی میعاد مقرر
کر رکھی ہے۔اور ابھی مشاورت میں کئی دن باقی ہیں۔علاوہ ازیں وہ نسلیں ، جو موج در موج احمد بیت میں
داخل ہوں گی یا ہمارے بچے اور نو جوان تعلیم سے فارغ ہو کر اگلے پندرہ سال میں کمانے والی دنیا میں داخل
ہوں گے، وہ تو ابھی اس منصوبہ میں شامل نہیں ہوئے۔ان کا تو ہمیں بھی پتہ نہیں اور ان بچوں
کو بھی پتہ نہیں
کہ اللہ تعالیٰ کس قدر اقتصادی رحمتیں بھی ان پر نازل کرے گا۔پس ابھی تو وقت ہے۔کئی اور لوگوں کی
طرف سے اپنے اپنے وقت پر وعدے آئیں گے اور وہ بھی بڑھ چڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیں گے۔اور
اس طرح تو شاید یہ رقم 9 کروڑ روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔ویسے اصولاً ہمارا یہ تجربہ ہے کہ جب اللہ
تعالیٰ کی عظمت دل میں بیٹھ جائے اور انسان نہایت عاجزی اور تضرع کے ساتھ خدا کے حضور جھک جائے
اور بغیر ریاء کے اور بغیر فخر کے دعاؤں میں لگ جائے تو خدا تعالیٰ اسے کسی چیز سے محروم نہیں رکھتا۔71
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ جس اصول کے ماتحت اللہ تعالیٰ اپنی اس محبوب جماعت کو مادی ذرائع
سے نوازتا ہے۔جس قدر ضرورت پڑتی ہے، اتنا مال عطا کر دیتا ہے۔اسی لئے میں کہا کرتا ہوں کہ ہمیں
ایک دھیلا بھی ضائع کرنے کے لئے نہیں ملا۔جماعت کو بڑا محتاط رہنا چاہیے اور بڑی احتیاط کے ساتھ اپنے
اموال کی حفاظت بھی کرنی چاہیے اور بڑی احتیاط سے ان کا خرچ بھی کرنا چاہیے۔بہر حال میں بتا یہ رہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اس صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کی تکمیل کے
دوران کسی ایسے مقام پر پہنچے کہ جہاں اشاعت اسلام ہم سے بیس کروڑ روپے کی قربانی کا مطالبہ کرے تو
اللہ تعالیٰ میں کروڑ کے بھی سامان پیدا کر دے گا۔انشاء اللہ العزیز
بہر حال ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھرے ہوئے ہیں کہ وہ جو ایک دل کی آواز تھی اور جس
کے متعلق مشورہ کرنے کے بعد میں نے یہی مناسب سمجھا تھا کہ میں اس کا مطالبہ نہ کروں لیکن اس کا اظہار
کردوں۔آج خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ( اپنی گردنیں اوپر نہ اٹھانا کیونکہ اللہ تعالی کے فضل کے
بغیر یہ کام ہو ہی نہیں سکتا تھا۔) اور محض اپنی رحمت سے اور محض اپنی برکت ہے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ
تحریک کی گئی ، اڑھائی کروڑ روپے کی اور خواہش دل میں پیدا کی گئی تھی ، پانچ کروڑ روپے کی۔چنانچہ اس
وقت تک پانچ کروڑ ، تین لاکھ سے بھی اوپر کے وعدے مل چکے ہیں اور ابھی ڈاک کے ذریعہ روزانہ
وعدے موصول ہو رہے ہیں۔پس میری تو یہ دعا ہے اور ہر احمدی کی یہ دعا ہونی چاہیے کہ اے خدا! تو نے ہی اپنے قادرانہ
تصرف سے غلبہ اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔اب اس غرض کے لئے جس چیز کی بھی
ضرورت ہو، مادی ذرائع ہوں یا غیر مادی ذرائع ہوں، اے خدا! تو اپنے فضل سے ان کے حصول کے
سامان پیدا کر دے۔اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم تیری منشاء کے مطابق اسلام کو ساری دنیا پر غالب کر دیں
اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیار بنی نوع انسان کے دل میں پیدا کر دیں۔ہم نے ایک عظیم
منصوبہ کی ابتدا کی ہے، اے خدا! تو اپنے فضل سے اس منصوبہ کی کامیابی کے لئے جو سامان درکار ہیں ، وہ
ہمیں مہیا فرما۔ہم نہ تو غیب کا علم رکھتے ہیں اور نہ ہماری نگاہیں اس دنیا کی زندگی کی وسعتوں کا احاطہ کر سکتی
ہیں۔ہماری تو کوتاہ نگاہیں ہیں لیکن اے ہمارے رب! تو علام الغیوب ہے۔تیری نظر سے تو کوئی چیز
پوشیدہ نہیں ہے۔تو اپنی متصرفانہ قدرتوں سے ایسے تغیرات رونما فرما جو غلبہ اسلام کے لئے ضروری ہیں۔اسلام کا عالمگیر غلبہ ہماری زندگی کا منتہائے مقصود ہے۔ہم میں سے ہر ایک آدمی کی بچہ ہو یا جوان، چھوٹا ہو
یا بڑا، مرد ہو یا عورت یہی خواہش ہے کہ وہ اپنی آنکھوں سے غلبہ اسلام کو دیکھ لے۔72
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1974ء
اسی صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کو لے لیں، جو ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا ایک
نمایاں کام ہے، اس سلسلہ میں مجھے روزانہ بیسیوں ایسے خطوط ملتے ہیں، جو 75-70 بلکہ 80 سال کے
احمدی دوستوں کے ہوتے ہیں اور وہ بھی اس منصوبہ میں بڑی گرم جوشی سے حصہ لے رہے ہیں اور باوجود
بڑی عمر کے ان کی بھی یہی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنی نگاہوں سے یہ نظارہ دیکھ لیں۔پس ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں تو پتہ نہیں کتنے مال کی ضرورت ہے اور کتنے سامان کی
ضرورت ہے؟ ہماری تو یہ خواہش ہے کہ ہماری زندگیوں میں اسلام غالب آئے اور ہم اپنی آنکھوں سے
بنی نوع انسان کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہوئے دیکھ لیں۔غرض دوست یہ دعائیں کریں ، عاجزی کے ساتھ اور تضرع کے ساتھ اور خدا کا شکر ادا کریں اور
اس کی حمد کے گیت گائیں کہ تمہارے اندر نیکی کی جو بھی خواہش پیدا ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ آسمانوں سے
فرشتے بھیج کر اسے پورا کرنے کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔( مطبوعه دروز نامه الفضل 28 مارچ 1974 ء )
73