حمد اورعزم ، ان دو ستونوں کے اوپر ہم نے زندگی کی عمارت تعمیر کرنی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 29 مارچ 1974ء
حمد اور عزم ، ان دوستونوں کے اوپر ہم نے زندگی کی عمارت تعمیر کرنی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 مارچ1974ء
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بشارت دی گئی کہ اسلام اب قیامت تک کے لئے
قائم رہے گا۔یہ ایک بشارت ہے، جو اسلامی شریعت نے ، اسلامی ہدایت نے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
پر وحی نازل ہوئی ، اس وحی نے ہمیں دی۔مثلاً ہمیں یہ بشارت دی گئی کہ تمام دنیا امت واحدہ بن کر نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے مہدی معہود کے زمانہ میں جمع ہوگی۔یہ ایک عظیم بشارت ہے۔پھر
اس عظیم بشارت کا ایک پہلو یہ ہے کہ مہدی علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جب اسلام کو انتہائی کامیابی اور آخری غلبہ حاصل ہو جائے
گا تو جو اس وقت بھی مسلمان نہیں ہوسکیں گے، ان کی مثال ایسے ہی ہوگی، جیسے کسی ملک میں چوہڑوں
چماروں کی ہوتی ہے کہ شاید وہ ہزار میں سے ایک ہوتا ہے۔وہ محروم رہتا ہے، بدقسمت ہوتا ہے۔لیکن اتنی
بھاری اکثریت دوسروں کی ہوتی ہے کہ اس ملک کے باشندے چوہڑوں اور چماروں کو کسی میں شمار نہیں
لاتے۔یہی حالت مسلم اور غیر مسلم کی ہو جائے گی۔اتنا غلبہ حاصل ہوگا۔ہمارے ایمانوں کو تازہ کرنے کے لئے اس کی آگے شاخیں ہیں۔اور ہمارے دلوں میں ایک
قوت پیدا کرنے کے لئے ہمیں ان خطہ ہائے ارض کے متعلق کہا گیا۔بڑے بڑے مخالف علاقے جو تھے،
جہاں اسلام کے لئے کوئی میدان نہیں تھا، نہ داخل ہونے کا ، نہ کامیاب ہونے کا۔مثلاً رشیا (Russia)
ہے۔کہ دیا گیا وہ رشیا، جو کمیونسٹ (Communist) ہے، جس نے اعلان کیا تھا کہ میں زمین سے خدا
کے نام کو اور آسمانوں سے خدا کے وجود کو مٹا دوں گا، اس ملک کے لئے اسی بشارت کے ماتحت کہ اسلام
ساری دنیا پر غالب آجائے گا، یہ بشارت دی کہ
میں اپنی جماعت کو رشیا کے علاقہ میں ریت کی مانند دیکھتا ہوں“۔( تذکرہ 692)
یہ بڑی زبر دست بشارت ہے اور اسی عظیم بشارت کے ماتحت ہے کہ ساری دنیا میں اسلام غالب
آئے گا۔دنیا کا ایک حصہ رشیا ہے۔اس کے متعلق پیش گوئی کر دی۔کیونکہ اس کے متعلق بظاہر ایک ناممکن
81
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
چیز نظر آرہی تھی۔اسی طرح دوسرے ہمارے بھائی مسلمان اپنی نا کبھی کی وجہ سے ہمارے خلاف ہو گئے ہیں
اور انہوں نے مکہ کو مرکز بنا لیا، احمدیت کے خلاف منصوبے بنانے کا۔وہ مکہ اور مدینہ، جو مرکز ہے اور بنے گا ،
غلبہ اسلام کے منصوبوں کا۔ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی کہ اہل
مکہ اور اہل حجاز فوج در فوج احمدیت میں داخل ہوں گے۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں یہ نظارہ دکھایا۔اصل
پیشگوئی وہی ہے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی کہ اسلام مہدی معہود کے زمانہ میں ساری دنیا میں
غالب آئے گا۔اور اس کی ذیل میں اس کی تفاصیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں میں بتائی گئیں۔اور ہمارا پختہ یقین ہونا چاہیے اس پر۔ان کو صداقتیں سمجھ کر ہمارے دل کو تسلیم کرنا چاہیے کہ دنیا کے حالات
جیسے بھی ہیں، رہیں اور مخالفانہ طاقتیں جس قدر بھی مضبوط ہوں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔خدا نے کہا ہے کہ یہ ہو
گا ، اس لئے یہ ضرور ہو گا۔اور جب قلب سلیم کی یہ کیفیت ہو، ایک مومن کی یہ کیفیت ہو تو مومنانہ جرات کے
ساتھ وہ تبلیغ بھی کرتا ہے اور انتہائی قربانی اور ایثار اور بشاشت کے ساتھ اعمال صالحہ بجالا رہا ہوتا ہے۔اور
عام طور پر جماعت احمدیہ کی اللہ کے فضل سے اسی کی رحمت سے یہ کیفیت ہے کہ دنیا مخالفت میں لگی ہوئی ہے
اور احمدی دل اس یقین پر قائم ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت غلبہ اسلام کی اس تحریک کو روک نہیں سکتی۔اور یہ کام
اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے جماعت احمدیہ کے ذریعہ سے ہوگا۔اور جماعت احمدیہ کے دل میں
ایک بشاشت ہے۔بشاشت اس لئے کہ کمزور جماعت ہے، دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت ہے، دنیا کی
دولتوں سے محروم جماعت ہے، دنیا کا سیاسی اقتدار اس کے پاس بھی نہیں پھٹکا ، اس کے باوجود خدا نے اسے
اٹھایا اور کہا میں تیرے ذریعہ سے اسلام کو دنیا میں غالب کروں گا۔کتنے بڑے پیار کا اظہار ہے، جو خدا نے
ہم سے کیا۔اور اس کے مقابلے میں کتنا عظیم ایثار اور قربانی کا جذبہ ہمارے دل میں پیدا ہوتا ہے۔دنیا حیران
رہ جاتی ہے۔بعض دفعہ خود ہم بھی حیران رہ جاتے ہیں۔گذشته جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے ایک منصوبہ جماعت کے سامنے پیش کیا اور بعد میں اس
کا نام ”صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ رکھا گیا۔اس کی تفصیل جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ آج شوری کے
سامنے پیش کر کے کوئی لائحہ عمل تیار کر لیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔جلسہ سالانہ میں، میں نے یہ اعلان کیا تھا
کہ میں شوری تک یعنی مارچ کے آخر تک وقت دیتا ہوں، دوست مارچ کے آخر تک صد سالہ احمد یہ جو بلی
فنڈ کے لئے اپنے وعدے پہنچا دیں۔اور اس وقت میرے دل کی جو کیفیت تھی ، وہ اپنے اندر دو پہلو رکھتی تھی
اور اس کے مطابق میں نے اس وقت اعلان کیا۔لیکن بعد میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کو دیکھتے ہوئے میرے دل
82
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 29 مارچ 1974 ء
میں کچھ اور خواہشات بھی پیدا ہوئیں اور پھر میں نے ان کا اعلان کیا۔جلسہ سالانہ پر میں نے کہا کہ میں اس
منصوبہ کے لئے اڑھائی کروڑ روپے کی اپیل کرتا ہوں اور اسی وقت میں نے یہ اعلان بھی کیا کہ میری یہ
خواہش ہے اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہو جائے گا کہ اس فنڈ میں پانچ کروڑ کی رقم آجائے گی۔بعد میں اللہ کے
فضلوں کو دیکھ کر گذشتہ دنوں اپنے چند روزہ قیام لاہور کے دوران 08 مارچ 1974ء کے خطبہ جمعہ میں ، میں
نے یہ اعلان کیا کہ نظر ایسا آرہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ فنڈ نو کروڑ تک پہنچ جائے گا۔اور ساتھ میں نے
یہ کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ سوال اڑھائی کروڑ یا پانچ کروڑ یا نو کروڑ کا نہیں ، سوال ہے، اسلام کو غالب کرنے
کے منصوبے اور تدابیر جو ہمارے ذہن میں آتی ہیں، ان کو عملی جامہ پہنانے کا۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں
پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام ساری دنیا پر غالب آئے اور چونکہ اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی
رحمت سے جماعت احمدیہ کو چنا ہے، اس لئے اصول یہ ہے کہ اس منصو بہ کو کا میاب کرنے کے لئے جتنی بھی
رقم کی ضرورت ہوگی، اللہ تعالیٰ اس کا سامان پیدا کرے گا۔خواہ وہ رقم نہیں کروڑ تک کیوں نہ ہو۔ضرورت کا
ہمیں علم نہیں۔ان پندرہ سالوں میں پندرہ مختلف گروہ جماعت میں داخل ہونے والے ہیں۔جو نئے سرے
سے کمانے لگیں گے۔ان کی قربانیاں تو ہمارے سامنے نہیں آئیں۔پھر اللہ تعالیٰ کس رنگ میں
کتنی رحمتیں کرتا
ہے، اس
کا بھی ہمیں علم نہیں۔لوگ اب بھی اپنے وعدے بڑھا رہے ہیں۔دو مہینے میں بھی بعض لوگوں نے
اپنے وعدے بڑھا دیئے ہیں۔اس عرصہ میں بھی بڑھاتے رہیں گے۔پس میں یہ بتارہا تھا کہ جب انسان کا دل اللہ اور اس کی بنائی ہوئی فطرت سے موافقت رکھتا
ہے، جسے ہم قلب سلیم کہتے ہیں تو مومنانہ جرات کے ساتھ بیان کی بھی اسے توفیق ملتی ہے۔اور مومنانہ
قربانی اور ایثار سے بشاشت کے ساتھ اعمال صالحہ بجالانے کی بھی اسے قوت عطا کی جاتی ہے۔چنانچہ آج
میں اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہو کر اور اس کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ابھی شوری
نہیں شروع ہوئی ، اس میں چند گھنٹے باقی ہیں اور صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں عطایا کے وعدے نو کروڑ ، ہمیں
لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔اور اس میں بھی وہ وعدے شامل نہیں، جن کا مجھے علم ہے۔لیکن جن کی اطلاع متعلقہ
دفتر کو ابھی نہیں پہنچی اور وہ بھی میرا خیال ہے کہ شاید 50 لاکھ کے لگ بھگ ہوں گے۔اور ابھی وعدے آ
رہے ہیں اندرون ملک سے بھی آرہے ہیں، باہر سے بھی آرہے ہیں۔دیکھو! خدا کتنا پیار کرنے والا ہے۔اس نے مجھ سے اعلان کروایا کہ جماعت اڑھائی کروڑ کی
قربانی دے اور مجھے اور جماعت کو توفیق دی کہ وہ یہ قربانی دے۔پھر مجھ سے اس خواہش کا اظہار کر وایا کہ
83
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد پنجم
پانچ کروڑ تک یہ رقم پہنچ جائے۔اگر چہ میں اپیل اس کی نہیں کرتا۔اس وقت میں نے صرف خواہش کا
اظہار کیا تھا۔جماعت نے پانچ کروڑ کے وعدے کر دیئے۔پھر میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس رنگ
میں نازل ہوتی ، مجھے نظر آرہی ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ نو کروڑ تک پہنچ جائیں گے۔پھر میں نے کہا تھا، جتنی
ضرورت ہوگی ، پہنچیں گے۔ضرورت کا مجھے علم نہیں مگر میرے رب کو اس کا علم ہے۔اس کے مطابق خدا
تعالی مال کا انتظام کرتا چلا جائے گا۔اور اس وقت جو دفتر میں رجسٹر میں لکھے جاچکے، وہ وعدے نو کروڑ ہیں
لاکھ تک چلے گئے۔یعنی نو کروڑ سے آگے نکل گئے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ان وعدوں کا رخ اس ضرورت
کی طرف ہے، جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ہمارے علم میں نہیں۔پس مخلصانہ طور پر تہہ دل سے اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہو کر زبان سے اور اپنے افعال سے اور
اپنے خیالات سے اور جذبات سے سُبحَانَ الله وَالْحَمْدُ لِلہ پڑھیں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر اور
اس کے پیار کے بغیر اور اس کی رحمت کے بغیر اور اس کی قدرت کے بغیر انسان کو اس کی راہ میں قربانیاں
دینے کا موقع بھی نہیں ملتا۔اور درود پڑھیں، اس عظیم ہستی پر، جس کے طفیل دنیا آہستہ آہستہ اپنے پیدا
کرنے والے رب کو پہچانے لگی ہے، یعنی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اللہ تعالیٰ ہمیں
اس حمد کے ساتھ اس عزم کی بھی توفیق دے کہ جو میں نے اس پندرہ سالہ عرصہ کا ایک ماٹو جماعت کے
سامنے رکھا تھا کہ اگلے پندرہ سال میں حمد اور عزم، ان دوستونوں کے اوپر ہم نے زندگی کی عمارت تعمیر کرنی
ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا کرے کہ اس کی
توفیق کے بغیر ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں مخلصانہ شکر ادا
کرنے کی توفیق دے۔تا کہ یہ جو وعدہ دیا گیا ہے کہ تم شکر کرو گے تو میں مزید دوں گا۔وہ مزید ہمیں ملے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے کہ جب مزید ہمیں ملے تو ہم مزید قربانیاں اس کے حضور پیش کر کے اس
سے بھی بڑھ کر حاصل کرنے کی توفیق پائیں۔اور یہ ایک تسلسل، ایک چکر چلتا ہی رہے اور ہما را قدم بلند
سے بلند تر ہوتا چلا جائے۔اللھم آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ )
84