تحریک جدید ایک بہت بڑا روحانی بند ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 اپریل 1974ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 اپریل 1974ء
رو
تحریک جدید ایک بہت بڑا روحانی بند ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 105 اپریل 1974ء
ہماری جماعت کے ایک تو عام چندے ہیں۔چندہ عام ہے، چندہ وصیت ہے، چندہ جلسہ
سالانہ ہے، یہ عام چندے ہیں، جن کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے روحانی لحاظ سے
بلند سے بلند تر ہورہی ہے۔لیکن بلندی کی طرف اس کی حرکت میں اتنی تیزی نہیں، جتنی روحانی بند
باندھنے کے ساتھ آنی چاہیے۔پھر اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ میں نظام خلافت قائم فرمایا۔خلیفہ وقت کی
ایک ذمہ داری یہ ہے کہ وہ روحانی بند (Dam) بنائے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے علاوہ اور بہت سے اہم کاموں کے تحریک جدید کے نام
سے ایک بہت بڑا روحانی بند تعمیر کیا۔تحریک جدید کی مالی قربانیاں عام چندوں سے مختلف تھیں۔اس کا نتیجہ
یہ ہوا کہ جماعت احمدیہ کواتنی روحانی رفعتیں عطا ہوئیں کہ روئے زمین پر جماعت احمدیہ کی شکل بدل گئی۔گو
پہلے چند بڑے بڑے ملکوں میں جماعت قائم تھی لیکن اس میں وسعت نہیں تھی۔پھر جب تحریک جدید کا
روحانی بند تعمیر ہوا تو جس طرح نہریں نئے سے نئے بنجر علاقوں میں پانی لے جا کر ان کو آباد کرتی ہیں، اسی
طرح تحریک جدید کے اس بند کے ذریعہ احمدیت نے افریقہ میں دور دور تک اسلام کے روحانی پانی کو
پہنچایا۔پھر یورپ میں پہنچایا، امریکہ میں پہنچایا اور جزائر میں پہنچایا۔یہ ایک عظیم الشان روحانی بند تھا، جس
سے جماعت احمدیہ کو اسی طرح طاقت حاصل ہوئی، جس طرح مادی پانی کے بند ہوتے ہیں اور ان کے
ذریعہ بجلی کی طاقت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس سے انسان دوسرے فائدے بھی اٹھاتا ہے۔پھر خلافت ثالثہ کے زمانہ میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے ایک چھوٹا سا روحانی بند تعمیر کیا
گیا۔اس سے بھی خدا کے فضل سے جماعت کو بہت ترقی مل رہی ہے۔اس سے ذرا بڑا بند نصرت جہاں
ریز روفنڈ کے نام سے بنایا گیا۔اس روحانی بند کے ذریعہ مغربی افریقہ میں ایک سال کے اندراندرسولہ
ہسپتال قائم ہو گئے اور بہت سے نئے سکول اور کالج کھل گئے۔اس مالی قربانی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے
برکتیں عطا فرمائیں۔لوگوں کو خدمت دین کا شوق پیدا ہوا۔مجھے نائیجریا سے ایک دوست کا خط آیا ہے کہ
85
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اپریل 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
سعودی عرب کے سفیر کہتے ہیں کہ احمدیوں کو حج پر نہیں جانا چاہیے۔مگر ہم ایک کے بعد دوسری مسجد بنا رہے
ہیں۔اس وقت تک انہوں نے درجنوں نئی مسجدیں بنادی ہیں۔ان میں اسلام کی ایک نئی روح پیدا ہوگئی
ہے۔وہاں کئی نئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔اور یہ اس روحانی بند کی برکت ہے، جسے نصرت جہاں منصوبہ
اور ریز روفنڈ کا نام دیا گیا تھا۔جماعت احمدیہ کی روحانی ترقی میں شدت پیدا کرنے کے لئے اور اس کی رفتار ترقی کو بڑھانے
کے لئے اب ایک اور زبر دست روحانی بند صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ ہے۔اس منصوبہ کے لئے فنڈ ا کٹھا
ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کو اس منصوبہ میں مالی قربانی پیش کرنے کی بے مثال
توفیق عطا فرمائی ہے۔پچھلے جتنے بھی بند تھے، ان سے روحانی نہریں نکلیں اور بنجر علاقے سیراب ہوئے۔اور جماعت احمدیہ نے انفرادی اور اجتماعی ہر دورنگ میں روحانی ترقی کی۔اور اس کے نتیجہ میں اس نئے بند
کی تعمیر ممکن ہوئی اور جماعت احمدیہ میں مالی قربانی کی ایک نئی روح پیدا ہو گئی ہے۔نصرت جہاں ریز روفنڈ کے وقت بہت سے دوستوں کا یہ خیال تھا کہ شاید میری یہ خواہش پوری نہ
ہو سکے گی کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خلافت کے جتنے سال ہیں، اتنے لاکھ روپے جمع ہو جائیں۔مگر
جماعت نے اس فنڈ میں بڑی قربانی دی۔چنانچہ میری خواہش تو 51 لاکھ روپے کی تھی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل
سے پچھلے تین سالوں میں قریب 3 5 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک۔یہ ان رفعتوں کا نتیجہ ہے
کہ جماعت احمدیہ میں روحانی طور پر بصیرت پیدا ہوگئی۔قوم کو دور بین نگاہ ملی اور ان کی فراست تیز ہوگئی اور
ان کے ایمان بڑھ گئے اور تقویٰ کی راہوں پر چلنے سے ان کے دلوں میں بشاشت پیدا ہوگئی۔چنانچہ دوستوں نے صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ میں اب تک قریباً دس کروڑ کے وعدے کر دیئے
ہیں۔میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ نو کروڑ بیس لاکھ روپے کے وعدے آچکے ہیں اور پھر دو
گھنٹے کے بعد مجلس مشاورت کے افتتاحی اجلاس میں نو کروڑ ، چون لاکھ کا اعلان کیا تھا۔میرا خیال ہے، اب تک
نو کروڑ ستر ، اسی لاکھ تک وعدے پہنچ چکے ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔اب کبھی تو یہ حال تھا کہ بڑی تنگ
ودو کے بعد اور بڑی فکر کے بعد، بڑی دعاؤں کے بعد جماعت نے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں 53 لاکھ روپے
کی مالی قربانی دی۔لیکن اب ایک نیا بند باندھنے کا منصوبہ خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھا تو جماعت نے
بڑی بشاشت کے ساتھ 53لاکھ کے مقابلے میں قریب دس کروڑ روپے کی قربانی کے وعدے کر دیئے۔اور جیسا کہ میں نے مجلس مشاورت پر بھی بتایا تھا، دراصل یہ ایک زبر دست تیاری ہے، نئی صدی
کے استقبال کی۔اس پندرہ ، سولہ سال کے عرصہ میں ہم نے نے مشن کھولنے ہیں، نئی مساجد بنانی ہیں،
86
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 اپریل 1974ء
قرآن کریم کی کثرت سے اشاعت کرنی ہے۔کم از کم سوزبانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم پر مشتمل کتاب
شائع کرنی ہے۔اور جیسا کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ میں علی وجہ البصیرت انسان ہوں، اس لئے غلطی کر
سکتا ہوں۔اس یقین پر قائم ہوں کہ جب ہم دوسری صدی میں داخل ہوں گے تو جماعت احمدیہ کی زندگی
کی یہ دوسری صدی، غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔اس دوسری صدی میں ہم غلبہ اسلام کے اتنے زبردست
جلوے دیکھیں گے کہ ان کے مقابلے میں پہلی صدی ہمیں یوں نظر آئے گی کہ گویا ہم نے غلبہ اسلام کے
لئے تیاری کرنے میں سو سال گزار دیئے۔دوسری صدی میں ہم کہیں گے کہ پہلی کوششوں کے نتائج اب
نکل رہے ہیں۔جو باغ پہلی صدی میں لگایا گیا تھا، اب ہم اس کا پھل کھا رہے ہیں۔گویا دوسری صدی
میں اسلام غالب آجائے گا۔اور اس کے بعد کہیں کہیں چھوٹے چھوٹے علاقے ایسے رہ جائیں گے، جن
میں اسلام کی تبلیغ کا کام کرنا پڑے گا۔تاہم اس وقت ایک بڑا کام، جو باقی رہ جائے گا، وہ ہر نسل کی تربیت
کا کام ہوگا۔خدا کرے اس وقت تک کہ جب کافروں پر قیامت آنا مقدر ہو، سو سال تو نہیں، پانچ سوسال
بلکہ ہزار سال تک احمدیت کی ایک نسل کے بعد دوسری نسل پوری تربیت یافتہ ہوکر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو
زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے والی بن جائے۔اب بند اور دریا کا جو تعلق ہے، وہ واضح ہو چکا ہے۔یعنی اگر بند نہ باندھے جائیں تو پانی کی رفتار
میں تیزی نہیں پیدا ہوگی۔جس طرح ایک ہوا خوری کرنے والا آدمی خراماں خراماں چلتا ہے ، اسی طرح دریا کا
پانی بھی آہستہ آہستہ بہتا ہوا سمندر میں جا گرتا ہے۔جو پانی کی شکل ہے، وہی روحانی طور پر رفعتوں کی طرف
روحانی حرکت کی حالت ہے۔اگر روحانی بند نہ باندھے جائیں ، تب بھی جماعت ترقی تو کرے گی لیکن
بہت آہستہ آہستہ ترقی کرے گی۔لیکن جس طرح دریاؤں کو بند باندھنے سے پانی کی رفتار تیز ہو جاتی ہے،
مختلف نہریں نکالنے کی سہولتیں میسر آتی ہیں، لاکھوں کلوواٹ بجلی مہیا ہوتی ہے، اسی طرح روحانی طور پر بھی
منصوبے (جنہیں میں روحانی بند کہتا ہوں۔) بنائے بغیر تیزی اور شدت نہیں پیدا ہو سکتی۔لیکن اگر
دریا میں پانی نہ ہوتو بند باندھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔بند کا فائدہ تو اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ دریا میں پانی
ہو۔اسے ایک خاص جگہ پر روک کر اکٹھا کیا جائے اور پھر بلندی سے نیچے گرا کر اس میں غیر معمولی تیزی پیدا
کی جائے۔اور اس سے کئی فوائد حاصل کئے جائیں۔اور اگر دریا میں پانی ہو اور اس پر بند نہ باندھا جائے تو
دریا کے پانی میں تیزی نہیں پیدا ہوتی۔اس لئے ترقیات کے لئے ہر دو کاوجود آپس میں لازم و ملزوم ہے۔دریا میں عام معمول کے مطابق پانی بھی ہونا چاہیے، ورنہ بند کے اندر پانی حسب ضرورت جمع نہیں ہو سکے
87
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اپریل 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
گا۔اور اگر بند نہ ہوں تو پانی کا ضیاع ہے۔مثلاً جہاں ضرورت نہیں یا کم ضرورت ہے، وہاں پانی زیادہ پہنچے
اور جہاں پانی کی زیادہ ضرورت ہے، وہاں پہنچ نہ سکے۔گویا اس کے مختلف فوائد ہیں۔یہی حالت روحانیت
کی ہے۔اگر ہم روحانی بند نہ بنائیں تو ہمارے کاموں میں شدت اور تیزی پیدا نہیں ہوگی۔رفعتوں کی طرف
ہماری حرکت میں اگر تیزی پیدا نہیں ہوگی، ہماری ترقی کی رفتار بہت ست پڑ جائے گی۔میں نے ابھی تحریک جدید اور نصرت جہاں ریزروفنڈ کی مثالیں دی ہیں۔ہر آدمی کو یہ نظر آ رہا
ہے کہ ان کی وجہ سے جماعت کی ترقی کی رفتار میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔لیکن اگر عام چندے نہ ہوں
تو پھر بند باندھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔کیونکہ بند میں جمع ہونے کے لئے پانی نہیں جائے گا۔یعنی بند باندھنے
کے باوجود اس میں شدت پیدا نہ ہوگی۔اس لئے معمول کے مطابق جس طرح دریا میں پانی رہنا چاہیے،
اسی طرح عام چندوں
کی ادائیگی بھی از بس ضروری ہے۔جس طرح مختلف موسموں میں دریا کا پانی بڑھتا
رہتا ہے، اسی طرح عام چندوں
کو بھی آہستہ آہستہ بڑھتے رہنا چاہیے۔کیونکہ جماعت احمدیہ کا قیام بتاتا ہے
کہ بہار آ گئی ہے۔ہمارے لئے عید کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے عید کی مبارک بادل گئی
ہے۔پس جس طرح سورج کی تمازت بڑھتی ہے تو برف زیادہ پگھلتی ہے اور دریاؤں میں پانی زیادہ آ جاتا
ہے، اسی طرح ہماری جماعتی زندگی کا یہ سماں متقاضی ہے کہ ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی گرمی
جوش مارے تا اللہ تعالیٰ کی رحمت کے ریزروائر کی برف پچھلے اور ہمارے پانی (یعنی مالی قربانی ) میں زیادتی
کا موجب بنے۔اور ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ہماری اجتماعی فطرت کا تقاضا یہی ہے۔اگر ہم اس میں
کمزوری دکھائیں، یعنی ہماری ترقی تدریجی رنگ میں اور آہستہ آہستہ ہو رہی ہو ، یعنی چندہ عام، حصہ آمد یا
چندہ جلسہ سالانہ کی ادائیگی کی رفتار ست ہو تو پھر بند باندھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔اور اگر بند نہ باندھیں
تو عام چندوں کے خاطر خواہ نتائج نہیں نکل سکتے۔اس لئے بند باندھنے کی بھی ضرورت ہے۔اب ایک نیا روحانی بند بن رہا ہے۔ہم نے پہلے جو روحانی بند باندھے تھے، ہم ان سے روحانی
فیض حاصل کر رہے ہیں۔اس وقت تحریک جدید بھی بڑا کام کر رہی ہے۔وقف جدید اور فضل عمر فاؤندیشن
بھی اپنے اپنے رنگ میں بڑا کام کر رہی ہے۔مثلاً فضل عمر فاؤنڈیشن نے پہلے جماعت کو ایک لائبریری بنا
کر دی تھی۔اب اس کے زیر اہتمام باہر سے آنے والے مہمانوں کے لئے ایک گیسٹ ہاؤس کا ایک بہت
بڑا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔اس کے پہلے مرحلے پر شاید پانچ سات لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔پھر اس کا
ایک دوسرا مرحلہ ہے، جو بعد میں تعمیر ہو گا۔اس پر بھی بہت خرچ آئے گا۔88
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 اپریل 1974ء
پھر نصرت جہاں ریز روفنڈ کا منصوبہ ہے، جس کے تحت
کئی ہسپتال بن گئے ہیں، سکول کھل گئے
ہیں۔اس عرصہ میں کئی مخالفانہ روکیں پیدا ہوئیں، ہمارے صبر کی آزمائش ہوئی۔پھر ہم پر اللہ تعالیٰ کی
رحمتوں کا نزول ہوا۔بعض متعصب افسروں کی وجہ سے (وہ ملک متعصب نہیں۔لیکن بیچ میں کوئی بیلجیئم کا
باشندہ یا بنگال کا متعصب ہندو آجاتا ہے۔ایک جگہ ہمارا ہسپتال نو مہینے تک بند پڑا رہا۔لوگوں نے
ہمارے ڈاکٹر کو یہ مشورہ دیا کہ تم اس ملک سے چلے جاؤ۔اس نے مجھے لکھا تو میں نے کہا، آرام سے بیٹھے
رہو۔یہ مقابلہ ہمارے صبر اور ہمت کا اور ان کے تعصب کا ہے۔ان کا تعصب کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔اللہ
تعالیٰ کے فضل سے اور اس کی رحمت سے ہمارا صبر اور ہماری قوت برداشت ہی بالآخر کامیاب ہوگی۔چنانچہ ہم نے نو مہینے تک ڈاکٹر اور اس کے سٹاف کو فارغ نہیں کیا۔میں نے ہدایت کی تھی کہ سب کو تنخواہیں
دیتے چلے جاؤ۔ہمیں خدا تعالیٰ دیتا ہے تو تم بھی لوگوں کو دیتے چلے جاؤ۔اگر متعصب لوگ یہ تما شا د یکھنا
چاہتے ہیں تو یہ بھی دیکھ لیں کہ خدا تعالیٰ کی جماعت کا قدم پیچھے نہیں ہٹا کرتا۔چنانچہ نو مہینے کے بعد اب
وہاں کی حکومت نے ہسپتال کی اجازت دے دی ہے۔وہ لوگ ہمارے ہسپتال کی عمارتوں کے متعلق عجیب
و غریب شرطیں لگا دیتے ہیں۔ہم وہ بھی پوری کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ خدمت دین کے لئے ہمیں پیسے دیتا
ہے، ہم خرچ کر دیتے ہیں اور بفضلہ تعالیٰ کامیاب ہو جاتے ہیں۔بہر حال افریقی ممالک میں بڑی زبر دست حرکت ہے۔اور یہ نصرت جہاں منصوبے کی برکت
ہے۔وہاں سے ہمارے چیف گا مانگا صاحب جلسہ سالانہ پر آئے تھے۔وہ بڑے زیرک اور صاحب
فراست اور بڑے مخلص احمدی ہیں۔انہوں نے مجھے بتایا کہ نصرت جہاں سکیم کے بہت ہی خوشکن نتائج
نکل رہے ہیں۔اور اب تو یوں لگتا ہے کہ سارا ملک ہی بڑی جلدی احمدی مسلمان ہو جائے گا۔دوست دعا
کریں کہ یہ ملک بھی جلد احمدی مسلمان ہو جائیں۔دوسرے ممالک بھی احمدی مسلمان ہو جا ئیں لیکن
ہماری دعا یہ ہے کہ جلدی جلدی احمدی ہو جائیں۔تا کہ انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے زیادہ سے زیادہ
فائدہ حاصل کرنے والا بن جائے۔پس جس طرح دریا میں مادی پانی کا ہونا ضروری ہے، اسی طرح روحانی پانی کا ہونا بھی ضروری
ہے۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم کشف میں دودھ دکھایا تھا۔اب جماعت احمدیہ کے
ذریعہ اللہ تعالیٰ نے دودھ کی نہریں چلائی ہیں۔لیکن دودھ کی بھی مادی فطرت نشیب کی طرف ڈھلک
جانے کی ہے لیکن جو روحانی دودھ ہے، وہ
89
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اپریل 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا
کا مصداق ہے۔اور اس کی فطرت کا تقاضالر فعنہ کی رو سے بلندیوں کی طرف پرواز کرنا ہے۔اس بلند پروازی میں روحانی بند کے ذریعہ شدت اور تیزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔گویا مادی اور
روحانی طور پر بند باندھنے کے دو متضاد نتائج ہمارے سامنے آتے ہیں۔مادی بند کے نتیجہ میں پانی میں
نشیب کی طرف جانے کی حرکت میں شدت پیدا ہوتی ہے اور روحانی بند باندھنے کی وجہ سے الہی سلسلوں
اور جماعتوں میں بلندیوں کی طرف پرواز کرنے میں تیزی اور شدت پیدا ہوتی ہے۔اس لئے ان ہر دو کا
وجود ضروری ہے۔ہم نے ایک بڑاز بر دست بند باندھا ہے، صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے نام سے۔یہ ایک
ر
منصوبہ ہے۔اس کو پورا پانی بہم پہنچانے کے لئے ہمارے روحانی دریا میں، جسے حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے جاری فرمایا تھا اور جس کی غرض بنی نوع انسان کو روحانی طور پر سیراب کرنا تھا، اس
میں پہلے کی نسبت پانی بڑھ جانا چاہیے۔تا کہ اس بند کے پر ہو جانے سے غلبہ اسلام کے حق میں شاندار
نتائج برآمد ہوں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 18 اپریل 1974 ء )
90