اللہ تعالی جماعت پر جتنی ذمہ داریاں ڈالے گا اتنے سامان بھی پیدا کرے گا . خطاب فرمودہ 2 مئی 1974ء برموقع سالانہ تربیتی کلاس خدام الاحمدیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء
اللہ تعالیٰ جماعت پر جتنی ذمہ داریاں ڈالے گا، اتنے سامان بھی پیدا کرے گا
خطاب فرمود : 02 مئی 1974 ء بر موقع سالانہ تربیتی کلاس خدام الاحمدیہ
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے افسوس ہے کہ بیماری کی وجہ سے میں اس سے قبل آپ سے مل نہیں سکا۔نہ باتیں کر سکا
ہوں۔کئی سال سے میرے لئے گرمی مستقل بیماری بن گئی ہے۔گرمی لگ جاتی ہے، جس کو انگریزی میں
ہیٹ سٹروک (heatstroke) کہتے ہیں اور وہ بڑی تکلیف دہ چیز ہے۔گرمی کا بھی اثر ہے۔میں باہر گیا
ہوا تھا۔راولپنڈی میں مجھے (summer diarrhoea) سمر ڈائیریا، جو وبا کی صورت میں پھیلا ہوا ہے،
اس کا حملہ ہو گیا۔اس نے بڑا کمزور کر دیا۔اور کبھی بیچ میں دوران سر یعنی چکروں کی تکلیف بھی ہو جاتی ہے۔جو کل بہت زیادہ تھی۔مجھے خوف لاحق ہوا کہ یہاں آج میں آسکوں گا یا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور
ایک مختصر سی ملاقات کا موقع مل گیا ہے۔جو بنیادی حقیقت ایک احمدی کی زندگی کی ہے، وہ یہ ہے کہ ہمارے اور آپ کے سامنے بڑے
اہم کام ہیں، جو ہم نے کرنے ہیں۔بڑی وزنی ذمہ داریاں ہیں، جو ہم پر ڈالی گئی ہیں۔بہت بوجھ ہیں،
جنہیں اٹھانے کی نہیں تلقین کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے۔اگر صرف یہ بات ہوتی تو ہمارے دل دھڑکنے
لگتے ، خوف ہم پر طاری ہوتا۔لیکن جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے ایک احمدی کو اس آخری انتہائی
جنگ کے لئے منتخب کیا، جو اس زمانہ میں ہونے والی تھی اور جس کے نتیجہ میں ہمیشہ کے لئے اسلام ساری
دنیا پر غالب آنے والا تھا، وہاں اس نے ہمیں یہ خوشخبری بھی دی کہ تمہارے اوپر بوجھ تو بہت ڈالا جارہا ہے
لیکن جتنا بھی بوجھ ڈالا جائے گا اور حالات تم سے جتنی بھی قربانیوں کا مطالبہ کریں گے ، اتنی ہی طاقت اللہ
تعالیٰ کی طرف سے تمہیں دے دی جائے گی۔اب دیکھو! میرے اس زمانہ خلافت میں سب سے پہلے ایک تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام
سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں ہوئی۔کچھ خدمت انسانی کے کام اور کچھ بھلائیوں کے تسلسل کو
قائم رکھنے کا کام ذہن میں تھا۔اور کچھ قربانی اس وقت جماعت نے تین سال سے کچھ زائد عرصہ میں دی
91
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
(قریب 37 لاکھ)۔اس کے بعد نصرت جہاں کا منصو بہ اللہ تعالٰی نے ذہن میں ڈالا۔اور اس کے لئے
جماعت نے علاوہ دیگر چندوں کے 53 لاکھ سے کچھ زائد رضا کارانہ اور طوعی مالی قربانی میں حصہ لیتے
ہوئے رقم جمع کی۔اور 1970ء کے اس منصوبہ کے بعد 1973ء کے جلسہ سالانہ پر جوصد سالہ جو بلی اور
دوسری صدی کے استقبال کا منصوبہ جماعت کے سامنے رکھا گیا، اس کے لئے جیسا کہ الفضل میں آپ
پڑھ چکے ہوں گے یا آپ کے علم میں لایا جانا چاہیے تھا۔(کیونکہ جماعت پر جو اللہ تعالیٰ کے فضل نازل
ہوتے ہیں، جماعت کے بڑے چھوٹے ، مردوزن کو اس کا علم ہونا چاہیے۔میری طرف سے اڑھائی
کروڑ روپے کا اعلان ہوا تھا۔اور پھر جوں جوں حالات واضح ہوتے گئے اور میں نے جماعت میں جذبہ
دیکھا، میں نے اپنے اندازے لگائے ، دعاؤں کے بعد۔اس وقت جلسہ سالانہ پر بھی میں نے اپنی اس
خواہش کا اظہار کر دیا تھا کہ اگر چہ اڑھائی کروڑ روپے کی میں اپیل کرتا ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ یہ رقم پانچ
کروڑ تک پہنچ جائے گی۔یہ دسمبر 1973ء میں میرا اندازہ تھا۔لیکن دسمبر 1973ء کے بعد اپریل تک چار
مہینے گزرے ہیں۔اس عرصہ میں جوں جوں حالات سامنے آتے رہے اور دعاؤں کی توفیق بھی ملتی رہی،
خواہش بھی بڑھ گئی اور جماعت کا جذ بہ بھی بڑھتا گیا۔مشاورت کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے ایک خوشخبری دی
تھی اور اس کی تائید میں جماعت کو اللہ تعالیٰ نے رویا صالحہ کے ذریعہ خوشخبریاں دیں۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل
کرنے والا ہے۔اور مشاورت پر میں نے اعلان کیا کہ غالباً 9 کروڑ 53 لاکھ کے وعدے آچکے ہیں۔اور
اب اس سے بڑھ گئے ہیں، جس کا اعلان میں کل انشاء اللہ تعالٰی جمعہ میں کروں گا۔بہر حال 9 کروڑ سے
او پر وعدے مشاورت کے موقع پر پہنچ گئے تھے۔اتنے تھوڑے عرصہ میں، یعنی تین سال کے اندر بیس گنا
زیادہ ترقی کر جانا اور پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دینا، خدا تعالیٰ کے خاص فضل کے بغیر ممکن نہیں۔آپ یہاں
کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔اگر کھیلوں کی زبان میں بات کریں تو کوئی پانچ فی صد سے، کوئی دو فیصد سے،
کوئی ایک فی صد سے اور کوئی اعشاریہ کچھ فی صد کے فرق سے ریکارڈ توڑا کرتا ہے۔لیکن جماعت نے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیں گنا، یعنی دو ہزار فیصد یعنی سو کے مقابلہ میں دو ہزار کی نسبت سے اپنے طوعی اور
رضا کارانہ جذ بہ اور ایثار کا مظاہرہ کیا۔اور 53 لاکھ سے بڑھ کر مشاورت پر یہ رقم ساڑھے نو کروڑ تھی ، جو
اب بڑھ چکی ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ جو بوجھ اٹھانے کی توفیق عطا کرتا ہے، وہ ہمیں بتارہا ہوتا ہے کہ کس نسبت
سے بوجھ ہم پر زیادہ ڈالا گیا ہے۔جہاں یہ حقیقت ہے کہ نصرت جہاں منصوبہ کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے
جماعت احمدیہ کو حض اپنے فضل سے (نہ ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں ) سو کے مقابلہ میں دو ہزار یعنی 20 سو
92
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء
فیصد زیادہ قربانیوں کی توفیق دی۔تو اس اصول کے مطابق جو میں نے ابھی بتایا کہ اللہ تعالیٰ جتنا بوجھ ڈالتا
ہے، اس کے مطابق توفیق اور طاقت بھی عطا کرتا ہے، ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جو قربانیاں ہم نے دی ہیں
اور جو بوجھ ہم پر ڈالا گیا ہے، جس کے نتیجہ میں عام مالی قربانی کے علاوہ ہم نے قربانی دینی اور ایثار کا اظہار
کرنا ہے اور جو ہم نے جدوجہد کرنی ہے، وہ 70ء کے مقابلہ میں اس زمانہ میں، جس میں ہم داخل ہو چکے
ہیں، بیس گنا زیادہ ہے۔یعنی اس میں 20 سو فیصدی اضافہ ہوا ہے۔عمر کے لحاظ سے اس کا اثر ہماری جماعت پر دو قسم کا پڑتا ہے۔ایک وہ لوگ ہیں، جو بلوغت کو
پہنچنے کے بعد جماعت احمدیہ کے ایک عظیم انقلابی جہاد میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کو پہلے سے ہیں گنا
زیادہ قربانی کے ساتھ اور جذبہ کے ساتھ اور عزم کے ساتھ اس جہاد میں حصہ لینا پڑے گا۔یہ آثار ہیں،
کیونکہ اتنی طاقت ہمیں مل گئی۔جہاں ہم بوجھ دیکھتے ہیں، اس کے مقابلہ میں ہم خدا تعالیٰ کے وعدے کے
مطابق یہ امید رکھتے ہیں کہ جماعت کو اتنی زیادہ توفیق مل جائے گی۔اور جب ہم تو فیق دیکھتے ہیں تو جو اللہ
تعالیٰ ہمیں توفیق دیتا ہے اور ہماری نظر کے سامنے آتی ہے، اس سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اسی نسبت کے
ساتھ ہم پر زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک منصوبہ بنایا۔اور وہ منصوبہ ہے، اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کا۔وہ
منصوبہ یہ ہے، تمام ملکوں اور ان میں بسنے والے انسانوں کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے جمع کر دینے کا۔یہ اتناز بر دست منصوبہ ہے کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں اور آج پھر کہتا ہوں ، آپ کے
کانوں میں بار بار یہ بات ڈالنا چاہتا ہوں کہ آدم کی پیدائش کے بعد سے اتنا بڑا منصوبہ کبھی نہیں بنایا گیا۔آدم سے لے کر آج تک اتنی زبر دست جنگ ( روحانی جنگ، مادی ہتھیاروں سے نہیں ) شیطانی قوتوں
کے خلاف نہیں لڑی گئی ، جتنی اس زمانہ میں، جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ہے، لڑی جانے والی ہے۔ہمارا سپہ سالار، ہمارا سپریم کمانڈر، ہمارا ہادی، ہمیں راہ راست دکھانے والا اور اپنی قوت قدسیہ
کے نتیجہ میں اس پر قائم رکھنے والا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔باقی جس طرح سپریم کمانڈر کے ماتحت ایک
زمانہ میں مختلف محاذوں پر مختلف جرنیل لڑ رہے ہوتے ہیں۔مثلاً ہمارے ہاں اس وقت پاکستان کی بری
فوج کو، جود نیوی فوج ہے، پانچ حصوں میں تقسیم کر کے پانچ کورکمانڈرز مقرر کئے گئے ہیں۔اور اس کے
علاوہ فضائیہ کا ایک انچارج ہے اور بحریہ کا ایک انچارج ہے۔تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ جو کمانڈر یا سپہ
سالا راعظم ہے، اس کے اختیارات میں کوئی فرق پڑ گیا یا اس کی کمان اس سے چھین لی گئی۔93
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء
مطلب نہیں نکلتا۔ہم پر مخالف اعتراض کرتے ہیں، اس لئے میں یہ بات آپ کو سمجھا رہا ہوں۔اس سے تو
یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو سپریم کمانڈر ہے، اس کا مقام بہت بڑا ہے۔مثلاً پاکستان میں اگر پانچ کور کمانڈر ہیں
تو امریکہ میں میرے خیال میں سو کے قریب یقینا ہوں گے۔پھر جو ہتھیار ہیں، اس لحاظ سے فوج کی تقسیم
ہے۔مثلاً بری فوج ہے ، فضائیہ ہے، بحریہ ہے اور اب انسان نے ترقی کی اور نئے سے نئے ہتھیار بنالئے
ہیں۔پہلے لڑنے والی فوج کے یہ تین باز و سمجھے جاتے تھے۔اور اب دنیا کے بعض ملکوں نے تین کی بجائے
پانچ باز و بنالئے ہیں۔میزائل، جو زمین سے اڑ کر جہازوں کو نشانہ کرتی ہے یا زمین سے زمین پر نشانہ کرتی
ہے، وہ اتنی ترقی کر گئی ہے کہ جس طرح فضائیہ کا ایک علیحدہ بازو ہے، میزائل کا بھی علیحدہ باز و بنالیا گیا
ہے۔اور ابھی ماضی قریب میں (rocketory) راکٹری، جو میزائل سے مختلف ہے، ایک ملک نے اس کا
علیحدہ باز و بنالیا۔اور پانچ باز و ہو گئے۔جب فوج کے تین باز و تھے، اس وقت سپریم کمانڈر کا یا سالا را عظم
کا جو مقام تھا، وہ دنیاوی لحاظ سے اتنا بڑا نہیں تھا، جتنا بڑا مقام اب اس ملک کے سپریم کمانڈر یا کمانڈر
انچیف کا ہو گیا ہے، جس میں تین کے بجائے پانچ بازو فوج کے ہیں۔لیکن ہم روحانی جہاد اور روحانی
مقابلوں اور عظیم روحانی جنگ اور روحانی قربانیوں کی بات کر رہے ہیں۔اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
قیامت تک کے لئے روحانی فوجوں کے سالا را عظم بنا دیئے گئے ہیں۔یعنی آپ کو خاتم النبین کا لقب عطا
ہوا ہے۔اور آپ کے ماتحت جن سالاروں نے پیدا ہونا تھا، ان کی تعداد تین، چار، دس یا دس سونہیں بلکہ
ایک زمانہ ایسا بھی آیا کہ جب تنزل کے آثار تھے، اس وقت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ امت محمدیہ میں لاکھوں لاکھ مقر بین الہی پیدا ہوئے۔اور مقرب الہی ہی روحانی فوج کا سالار
ہوتا ہے۔اور اس وقت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوگئے ، بسیج دنیا کی طرف آگئے۔اس عظیم
جنگ کا معرکہ۔۔۔۔جنگ تو شروع ہوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ لیکن۔۔۔۔اس جنگ کا آخری
معرکہ ، جس کی شدت انسانی عقل اپنے تصور میں نہیں لاسکتی، وہ زمانہ آ گیا۔مہدی آگئے اور اسلام کے اندر شیطان سے جو آخری معرکہ ہونا تھا، اس کا زمانہ آ گیا۔اسی لئے
ہمارے چودہ سوسالہ عرصہ میں جو کتب مسلمان علماء اور اولیاء اور خدا کے برگزیدہ اور مقربین نے لکھی ہیں،
اللہ تعالیٰ نے اتنا عظیم مقام ان
کو مہدی کا بتایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خود انہیں علم دیا تھا کہ اس کا
مقام اور شان کیا ہوگی۔اتنا عظیم مقام اور شان بتائی ہے کہ ہم حیران ہوتے ہیں، جب ان کتب کو پڑھتے
ہیں۔تو ان بزرگوں کی طرف منسوب ہونے والوں نے مہدی کا زمانہ تو پایا مگرا سے شناخت نہیں کیا۔اور
94
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء
ان کے جو ہادی اور رہنما تھے ، جن کی طرف یہ منسوب ہوتے ہیں، انہوں نے مہدی کا زمانہ تو نہیں پایا مگر
اسے شان اور مقام کے لحاظ سے شناخت کیا اور اس کی عظمت اور شان کے متعلق اپنی کتب میں لکھا۔یہ
جنگ شروع ہو چکی ہے اور جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں، اس جنگ میں اس آخری معرکہ میں، جو معرکہ
مہدی موعود نے اسلام کی خاطر اور توحید کو قائم کرنے کے لئے اور نوع انسانی کے دل جیت کر محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دینے کے لئے لڑنا تھا، اس معرکہ میں بھی یہ وقت ، جس میں ہم اس جلسہ
سالانہ کے بعد داخل ہو گئے ہیں، یہ بڑی اہمیت کا مالک ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو میں دیکھ رہا
ہوں اور جو میرے کان آسمانی آواز سن رہے ہیں اور جو میری قوت شامہ خوشبو سونگھ رہی ہے، وہ یہ ہے کہ جو
اس صدی کے یعنی جماعت احمدیہ کی زندگی کی پہلی صدی کے یہ آخری پندرہ سال ہیں، اس صدی کے بہ
پندرہ سال اس لحاظ سے سب سے اہم ہیں کہ اس صدی میں اس سے قبل وہ تیاری ، جودوسری صدی کے
لئے ہمیں پہلی صدی میں کرنی تھی، اتنی شدت اور اتنی وسعت کے ساتھ اور اتنے بڑے پیمانہ پر کبھی نہیں کی ،
جوان پندرہ سال کے اندر ہم نے کرنی ہے۔اور پھر اس کے بعد ہماری زندگی کی۔۔۔اس معرکہ کی زندگی کی یہ معرکہ جیسا کہ نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے بتایا اور جیسا کہ قرآن کریم میں اشارے پائے جاتے ہیں، قریباً دوصدیوں اور کچھ سالوں
تک پھیلا ہوا ہے۔) جو چیز میں دیکھ رہا ہوں، وہ یہ ہے کہ پہلی صدی تیاری کی تھی۔چنانچہ ہم مثلاً پچاس
ں میں چلے گئے۔اب ان اگلے پندرہ سال میں ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا کے ہر ملک میں ہم چلے
جائیں گے۔ہم پچاس ایسے ملکوں میں چلے گئے ، جہاں کے چندے بھی ہمارے رجسٹروں پر آتے ہیں اور
دنیا کا بہت بڑا حصہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عظیم جہاد کے احاطہ میں اور دائرہ کے اندر لے لیا
ہے۔لیکن کچھ ملک ایسے بھی ہیں، جہاں اکا دکا احمدی ہو گا لیکن وہاں جماعتیں نہیں ہیں۔نہ جماعت فی
الحال بن سکتی ہے۔کیونکہ کوئی ایک احمدی ایک شہر میں اور کوئی دوسرا دوسو میل دور۔میں نے بتایا تھا کہ
سوڈان میں ایک ہی خاندان 1930ء میں احمد کی ہوا اور وہ بھی ابھی تک احمدی ہے۔اس کا رابطہ مرکز سے
کوئی نہیں تھا ، اب اچانک ہوا۔وہ بھی مغربی افریقہ کے ایک ملک میں۔تو اس طرح احمدی تو شاید ہر ملک
میں ہوگا۔لیکن جہاں جماعتیں بنائی جاسکیں، ایسے حالات میں وہ کام بھی ہم نے ان پندرہ سالوں میں کرنا
ہے۔اور بہت سی تیاری کرنی ہے۔تو یہ صدی، دوسری صدی کے استقبال اور اس کی تیاریوں کی تکمیل کے
لئے ہے۔اور تیاری کے نقطہ نگاہ سے اس صدی کے یہ سال بہت اہم ہیں۔95
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
آپ خود سوچیں، اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی ، صحت مند، تقوی کی بنیادوں پر گذرنے والی زندگی عطا
کرے، آپ میں ایسے بھی ہیں کہ جب وہ اس صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے تو تمہیں ، پینتیس سال کے
ہوں گے، کوئی چالیس سال
کی عمر کو پہنچ رہے ہوں گے اور اس صدی میں داخل ہورہے ہوں گے۔بہر حال
جو نئی اور جوان نسل ہے، اس کی ذمہ داریاں بڑوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔کیونکہ بڑے تو اپنی عمر کے لحاظ
سے اپنے وقت میں اس دنیا کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ سے انعام حاصل کرنے کے لئے دوسری دنیا میں چلے
جاتے ہیں۔یہی اللہ تعالیٰ کا قانون ہے۔لیکن اکثر نوجوان اور بچے ، (اطفال بھی یہاں آئے ہوئے
ہیں۔جس وقت اپنی بھر پور جوانی میں پہنچیں گے اور جس وقت انتہائی قربانیوں کا وقت آئے گا اور وہ اللہ
کے فضل سے قربانیاں دے رہے ہوں گے، ان کے اوپر بڑا بوجھ پڑے گا۔اسی لئے ہماری یہ خواہش ہوتی
ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ ہمارے بچے اور خدام آئیں۔اور خدام الاحمدیہ کے منتظمین کو اللہ تعالی زیادہ
سے زیادہ صحیح رنگ میں آپ کی تربیت کرنے کی توفیق دے۔بہت سے مضامین ہیں، جو نئے ہیں، اس لئے کہ نئے مسائل کو ان کے ذریعہ ہم نے حل کرنا
ہے۔ان کی طرف معلوم نہیں، آپ
کو توجہ دلائی گئی ہے یا نہیں۔مجھے تو افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے
زیادہ آپ کے پاس نہیں آسکا۔بہر حال ذمہ داریاں آپ پر بے حد پڑنے والی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو یہ بشارت دی
ہے کہ جتنی بھی زمانہ کے حالات کے مطابق اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ پر ذمہ داریاں ڈالے گا، اسی کے
مطابق اپنے فرشتوں کی افواج کو بھیج کر اور اپنی رحمت کے دروازے آسمانوں سے کھول کر آپ کے لئے
ان ذمہ داریوں کے اٹھانے کی توفیق و ہمت حاصل کرنے کے سامان بھی پیدا کرے گا اور آپ کی طاقتوں
میں اضافہ کرے گا۔اور کوئی بوجھ جو آپ کے کندھوں پر ڈالا جائے گا، وہ نا قابل برداشت نہیں ہوگا۔یہ
آپ
کبھی نہیں کہیں گے کہ بوجھ تو زیادہ ڈال دیا گیا مگر اس کے مقابلہ میں ہمارے رب نے ہمیں طاقت
نہیں دی۔کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ جتنا بوجھ ہمارا رب ہم پر ڈالے گا، اس کے مطابق ہمیں طاقت بھی دیتا چلا
جائے گا۔اس کے لئے ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے۔وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ
96
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنچم
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری طاقت میں تو اضافہ نہ کر لیکن ہمارے بوجھ میں کمی کر دے۔اس آیت کا یہ مفہوم نہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے بوجھ میں تو اضافہ کر لیکن ہماری طاقتوں میں اسی
کے مطابق اضافہ کرتا چلا جا۔اور یہ نسبت قائم رہے کہ جتنی ذمہ داری ڈالی گئی ، اتنی طاقت بھی دے دی گئی۔اس کے لئے بھی دعا کیا کرو۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو اسلام اور احمدیت کی روح کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور آپ
کے دلوں میں یہ بشاشت بھر دے کہ اس دنیا کی قربانیاں اور تکالیف کو برداشت کرنا اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کے مقابلہ میں کوئی چیز ہی نہیں۔اور ہر قربانی دے کر ہر چیز اس کے حضور پیش کر کے عاجزانہ اس کے
سامنے جھکتے ہوئے اس سے دعائیں کرتے رہیں۔ہم بھی اور آپ بھی یعنی بڑی نسل بھی اور چھوٹی نسل
بھی ، سب مردوزن عاجزانہ دعائیں کرتے رہیں کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق جوں جوں ہماری ذمہ
داریاں بڑھاتا چلا جائے اور ہمارے بوجھوں کو اور بھی بوجھل کرتا چلا جائے ، اس کے مقابلہ میں اسی کے
مطابق ہماری طاقتوں میں اضافہ کرنے والا ہو ، ہماری بشاشتوں میں اضافہ کرنے والا ہو۔گذشتہ تین، ساڑھے تین سال میں جماعت احمدیہ پر (چونکہ اس منصوبہ کے ماتحت نئی ذمہ
داریاں پڑنے والی تھیں۔میں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں گنا زیادہ اپنا فضل کیا۔اور یہ فضل نمایاں کر
کے آپ کے سامنے کر دیا۔آپ کے دل اس کی حمد سے بھر گئے اور آپ کے سر اس کے آستانہ پر پہلے سے
بھی زیادہ جھک گئے۔لیکن وہ جو آپ کو پہچانتے نہیں اور آپ کی مخالفتوں میں لگے ہوئے ہیں، وہ پہلے سے
ہیں گنا سے بھی زیادہ گھبرا گئے کہ یہ کیا ہو گیا۔اور عجیب و غریب باتیں انہوں نے اب کرنی شروع کی
ہیں۔جو نہ عقل کے معیار پر پوری اترتی ہیں، نہ انصاف کے معیار پر پوری اترتی ہیں، نہ اخلاق کے معیار
پر پوری اترتی ہیں، نہ تقویٰ کے معیار پر پوری اترتی ہیں، نہ انسانیت کے معیار پر پوری اترتی ہیں۔ان کے
لئے بھی دعائیں کریں کہ خدا نے آپ کے دل میں کسی شخص کی دشمنی نہیں پیدا کی۔بلکہ آپ حقیقی معنی میں وہ
قوم ہیں، جو صحابہ کرام کے ہمرنگ ہو کر حقیقتا
أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
کے مصداق دنیا کی بھلائی اور بہبود کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے اور نباہنے کی توفیق عطا کرے اور اپنے فضلوں کا زیادہ
سے زیادہ وارث بنائے۔آؤ، اب دعا کرلیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 مئی 1974ء)
97