ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی غلبہ اسلام کے خدائی منصوبہ کو ناکام نہیں بنا سکتی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مئی 1974ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 31 مئی 1974ء
ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی غلبہ اسلام کے خدائی منصوبہ کونا کام نہیں بناسکتیں
,,
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مئی 1974ء
امت مسلمہ کو ان آیات میں ان بنیادی صداقتوں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ایک تو یہ کہ اگر امت مسلمہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے عملاً باہر نکلنے
کی کوشش کرے تو ان کے اعمال کا موعود نتیجہ نہیں نکلے گا اور ان کے اعمال باطل ہو جائیں گے۔اور دوسرے یہ کہ دنیا جتنا چاہے، زور لگا لے، وہ امت مسلمہ پر ، اگر وہ امت اسلام پر حقیقی معنی
میں قائم ہو، کبھی غالب نہیں آسکتی۔علو اور غلبہ امت مسلمہ کے ہی مقدر میں ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے۔فرمایا:۔وَاللهُ مَعَكُمْ
کہ ان کا ایک حقیقی تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے۔اور جس کا حقیقی عاشقانہ اور عاجزانہ تعلق اللہ تعالیٰ
سے ہو، اس کے نیک اعمال ، وہ اعمال جن کے اچھے نتیجے نکلتے ہیں۔جن اعمال کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا
پہلے سے زیادہ حاصل ہوتی رہتی ہے، ان اعمال میں
کمی نہیں آتی بلکہ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔خدا تعالیٰ کی
""
صفات کا ہر دوسرا جلوہ پہلے سے بڑھ کر حسین ، پہلے سے زیادہ تعظیم ان کے سامنے ظاہر ہوتا ہے۔دنیا
کے کسی دماغ میں اگر یہ بات آئے کہ ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اللہ تعالیٰ کی غلبہ
اسلام کی اس تدبیر اور اللہ تعالیٰ کے غلبہ اسلام کے اس منصوبہ کونا کام بن سکتی ہیں، جس غرض کے لئے کہ
جماعت احمدیہ قائم کی گئی تھی۔تو ہمارے نزدیک وہ روحانیت سے دور ہونے کی وجہ سے نا مجھی کے خیالات
رکھنے والا ہے۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ کا یہ منصوبہ ناکام ہو جائے۔قرآن کریم نے ، جس کے متعلق ہمارا ایمان ہے اور ہمارا پختہ عقیدہ ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام
ہے اور جس کے اندر کوئی دوسری چیز شامل نہیں ہوئی، نہ ہو سکتی تھی۔اور شیطانی دخل سے اسے خدا تعالیٰ نے
محفوظ کر رکھا ہے۔یہ ہمارا عقیدہ ہے اور ہمارا یہ عقیدہ صرف نظریاتی عقیدہ نہیں بلکہ ہماری زندگیوں نے
اس صداقت کو سینکڑوں بار مشاہدہ کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام بہر حال کلام اللہ ہے اور غیر اللہ کا اس میں کوئی
109
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 31 مئی 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
دخل نہیں ہے۔ہم علی وجہ البصیرت اپنی زبان سے بھی ، اپنے عمل سے بھی ، اپنے جذبات سے بھی ، ہم اپنی
روح کے ہر پہلو سے دنیا میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس خدا کے کلام میں غیر اللہ ک کوئی دخل نہیں ہے۔اور یہ
کلام ہم میں سے ہر ایک کے کان میں بڑے پیار کے ساتھ یہ کہہ رہا ہے۔انْتُمُ الْأَعْلَوْنَ
آخر کار تم ہی غالب رہو گے۔جو خدا تعالیٰ سے دور ہونے والے ہیں، جو خدا تعالیٰ کی معرفت نہیں
رکھتے ، جو غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں، وہ نامجھیوں کے نتیجہ میں غلط اعلانات کرتے ہیں۔ان کی باتیں باطل ہیں
اور وہ مٹ جائیں گی۔آج جو ہمارا دشمن ہے، وہ یہ حقیقت یا در کھے کہ کل وہ ہمارا دوست ہوگا۔وہ اپنے کئے
پر پچھتارہا ہوگا۔وہ ہم سے مصافحہ کرنے میں فخر محسوس کر رہا ہوگا کہ یہ وہ قوم ہے، جس کو پہچانا نہیں گیا۔یہ وہ
جماعت ہے، جس کو دھتکارا گیا اور کمزور سمجھا گیا اور دکھ دینے کی کوششیں کی گئیں اور ایذاء پہنچائی گئی۔اور اللہ
تعالیٰ کے فعل نے یہ ثابت کر دیا کہ یہی جماعت صداقت پر قائم ایک جماعت ہے۔خدا تمہیں کہتا ہے:۔أَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ
کہ بحیثیت جماعت غالب تم نے ہی آنا ہے۔اگر کسی جماعت کو یہ یقین ہو ، اگر کسی جماعت کا یہ
پختہ عقیدہ ہو کہ خدا تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ غالب انہوں نے ہی آنا ہے، اگر وہ شرائط ایمان
اور شرائط اسلام پوری کرنے والے ہوں، پھر ان کو کیا ڈر اور ان کو خدا تعالیٰ کے حضور قربانیاں دینے میں کیا
جھجک؟ افراد تو قربانیاں دیا ہی کرتے ہیں۔ابتدائے اسلام میں بہتوں نے ایسی قربانیاں دیں۔جب ابھی
یہ جھگڑے اور لڑائیاں مخالفین اسلام کی طرف سے شروع نہیں کی گئی تھیں۔مکی زندگی میں جو ظاہری حالات
کے لحاظ سے کمزور زندگی تھی، ( ور نہ مومن کی روحانی زندگی تو کمزور نہیں ہوتی۔کیونکہ ساری شیطانی طاقتوں کا
وہ مقابلہ کر رہی ہوتی ہے۔بہر حال ظاہری لحاظ سے وہ کمزور تھے۔حالت یہ تھی کہ ان کی اور ہماری بزرگ
مستورات میں سے بعض کو ننگا کر کے ان کی شرمگاہوں میں نیزے مار کر ان کو ہلاک کر دیا گیا۔اور اس وقت
کے مسلمانوں میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ اپنی خاتون کی عزت کی حفاظت کر سکتے۔اور خدا نے کہا تھا کہ
ہماری اس مخلصہ کی جان کی حفاظت کی ذمہ داری تم پر اتنی نہیں، جتنی تم پر اس بات کی ذمہ داری ہے کہ تم ہمارا
حکم سنو اور بجالاؤ۔اور تمہیں حکم یہ ہے کہ صبر اور دعا کے ساتھ ان آفات کا ، ان تکالیف کا ، دشمن کے ان
منصوبوں کا مقابلہ کرو۔گالی کا جواب گالی سے دے کر نہیں ، پتھر کے مقابلہ میں پتھر پھینک کر نہیں بلکہ پتھر کھاؤ
اور صبر کرو اور دعا کرو۔اپنے لئے بھی اور ان کے لئے بھی جو پتھراؤ کرتے ہیں۔110
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 مئی 1974 ء
یہ مقام ہے، ایک احمدی کا۔اس مقام کو نہ چھوڑیں اور یہ نہ بھولیں کہ
أَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ
کا وعدہ اسی صورت میں پورا ہو سکتا ہے، جب اطاعت خدا اور اطاعت رسول کے مقام۔آپ
کا قدم ادھر ادھر نہ ہو جائے۔اور خدا تعالیٰ نے پھر عجیب وعدہ دیا ہے کہ اگر تم اطاعت خدا اور اطاعت
رسول پر مضبوطی کے ساتھ اور ثبات قدم کے ساتھ ٹھہرے ہوئے ہو گے اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو انتہائی
پختگی کے ساتھ اور انتہائی عشق اور محبت کے ساتھ تم نے تھاما ہوا ہوگا تو نہ صرف یہ کہ تم اعلی ہو گے بلکہ تمہیں
اللہ تعالیٰ پہلے سے زیادہ حسین اور مقبول اعمال کی توفیق دیتا چلا جائے گا۔وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ
ان کے اندر کوئی کمی واقع نہیں ہوگی بلکہ اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔انعام کی عطا کہیں ٹھہرے گی
نہیں۔حصول انعام کی کوئی آخری منزل نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے، میں اس قوم پر انعام پر انعام کرتا چلا
جاؤں گا، جس کے افراد انتہائی قربانیاں دے کر میری محبت اور پیار اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کا
سکہ دنیا میں بٹھانے والے ہوں گے۔غصہ تم ان لوگوں پر کرتے ہو، جن کی اولادیں تمہارے کندھے سے کندھا ملا کر اسلام کی راہ میں
قربانیاں دینے والی ہیں؟ کیسی نا معقول بات ہے، کس نے تم سے کہا؟ قرآن کریم کی کون سی آیت بتاتی ہے
کہ مخالف کو اس کی زندگی میں ابدی لعنت کا طوق پہنا دیا جاتا ہے؟ قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ جو اسلام کا مخالف
ہے اور جو صداقت کے مقابلہ میں کھڑا ہوتا ہے، اس کو ہم ڈھیل پر ڈھیل دیتے جاتے ہیں، کبھی پکڑتے ہیں،
کبھی چھوڑتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے منصوبہ کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ کسی طرح وہ سمجھیں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو
حاصل کر لیں۔آپ کی بھی یہی کوشش ہونی چاہیے، اگر آپ
اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔پس دشمنوں کے لئے بھی دعائیں کرو اور اپنے لئے بھی دعائیں کرو اور صبر کا نمونہ دکھاؤ۔اور
خدمت اور خیر خواہی کی ایسی مثال قائم کرو کہ جو آج اشد ترین دشمن ہے، وہ بھی اس خیر خواہی اور خدمت
اور اس پیار کی تیز دھار سے گھائل ہو۔اور پھر ہم سب مل کر یہ کوشش کریں کہ جو آج غیر ہیں ، وہ بھی غیرنہ
رہیں۔اور ہم سب مل کر اسلام کی کچھ اس طرح خدمت کریں کہ جلد تر ساری دنیا پر اللہ تعالیٰ کے اس
منصوبہ کے باعث اسلام غالب آئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈاہر ملک میں بلند ہو۔اور آپ کی محبت
ہر دل کے اندر اس دل کی دھڑکن کے طور پر دھڑک رہی ہو۔مادی دل کی دھڑکن تو کوئی چیز نہیں ہے۔جس
111
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 مئی 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
دل میں مادی دھڑکن سے زیادہ نمایاں اور زیادہ مؤثر طریقہ پر خدا اور اس کے رسول کی محبت اور عشق کی
دھڑکن ہو، وہ دل ہے، جس کے اوپر یہ عالمین قربان کر دیئے جاتے ہیں۔وہ دل اپنے سینوں میں پیدا
کرو۔اور محبت اور پیار کے ساتھ ان لوگوں کے دلوں کو جیتو ، جو اپنی نا مجھی کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ
کے دشمن ہیں۔تم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ تم ان کے دشمن نہیں ہو بلکہ تم ہی ان کے خیر خواہ ہو تم ہی ان سے
حقیقی پیار کرنے والے ہو تم ہی ان کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔تم نے ان کے اوپر
اتنا احسان کرنا ہے کہ ان کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کی معرفت حاصل ہو جائے۔وہ چوٹی بہت ہی بلند
ہے، جہاں تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان پہنچا۔لیکن خاردار جھاڑیاں بیچ میں ہیں، وہ نظر نہیں آرہیں۔ان خاردار جھاڑیوں کو تم نے محبت اور پیار کے ساتھ صاف کرنا ہے۔اور پھر اس محبت اور پیار کے نتیجہ میں
جو ایک نورانی فضا پیدا ہو گی ، اس سے انہیں پتہ لگے گا کہ ہمارا حسن اعظم جو تھا، (صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کا
کیا مقام تھا؟ اس کے لئے کوشش کرنی ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں کے پیچھے پڑ کر اپنے اوقات ضائع نہ کرو۔اور خواہ وقتی طور پر ہی کیوں نہ ہو،
دوسروں
کو ابتلاء میں نہ ڈالو۔اور جو ایسے منصوبے ہیں، جو غلبہ اسلام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے
ہیں، ان منصوبوں میں خود کو شامل نہ کرو۔تم اس کام کے لئے نہیں پیدا کئے گئے۔دعائیں کرو اور صبر سے
کام لو اور ہمہ وقت خدمت کے لئے تیار رہو۔اور جس شخص کو یہ وہم ہے کہ وہ آپ کا اشد ترین دشمن ہے،
اپنی پیاری خدمت کے ساتھ اس کے اس وہم کو دور کرنے کی کوشش کرو۔تا کہ جو ہم چاہتے ہیں، وہ ہمیں
جلد ترمل جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔مطبوعه روزنامه الفضل 29 جون 1974 ء )
112