توحید کو دنیا میں قائم کرنے کا ایک دور تحریک جدید کی شکل میں آیا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم نومبر 1974ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
تو حید کو دنیا میں قائم کرنے کا ایک دور تحریک جدید کی شکل میں آیا ہے
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج جمعہ کی عید سے تحریک جدید کا سال نو شروع ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر جہت اور ہر لحاظ سے
سارا سال ہی ہمارے لئے مختلف الانواع عیدوں کا اہتمام کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہم جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں تو ہمارے
سامنے دو مقاصد ہوتے ہیں۔فرمایا:۔وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيْتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ
ایک تو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا مطلوب ہوتا ہے اور دوسرے انسان خود کوان
اخراجات کے ذریعہ، جو وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کرتا ہے، مضبوط کرتا ہے۔سچی بات یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کو
ہمارے اموال کی ضرورت نہیں۔وہ خود خالق اور مالک ہے۔ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے، اس کا ہے اور
اس کا عطیہ ہے۔ہم فقراء ہیں اور وہ غنی ہے۔ہم محتاج ہیں اور اس کو کسی چیز کی احتیاج نہیں۔ہم اسلام اور
مذہب اور اللہ تعالیٰ کی وحی کے محاورہ میں یہ کہتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں خرچ کیا۔اس اصطلاح اور محاورہ کی
حقیقت ہمارے ذہن نشین رہنی چاہئے۔ہم کہنے کو تو خدا کے حضور پیش کرتے ہیں مگر چونکہ وہ غنی ہے اور اس
کو کوئی احتیاج نہیں اور وہ خالق اور خود ہی مالک ہے، اس لئے اس کے حضور پیش کرنے کا مطلب اس کے
سوا کچھ نہیں ہوتا کہ اس کی رضا ہمیں حاصل ہو۔اور یہ کہ الہی سلسلہ میں ایک مضبوطی پیدا ہو اور نوع انسانی
میں ایک حسین اتحاد قائم ہو جائے۔ان
کو ہم دو حصوں میں اس وجہ سے تقسیم کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے اللہ کی راہ میں جو
اخراجات ہوتے ہیں، وہ دو قسموں میں بٹے ہوئے ہوتے ہیں۔اس معنی میں کہ ایک قسم کا خرچ ایک خاص
چیز پر زور دے رہا ہے اور دوسری قسم کا خرچ ایک دوسری چیز پر زور دے رہا ہے۔ایک یہ مقصد ہے کہ اللہ
تعالیٰ کی رضا کو حاصل کیا جائے۔اس میں زیادہ تر زور روحانیت پر ہے۔اور یہ وہ خرچ ہے، جو انسان خدا
119
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کے حضور پیش کر کے اس کے بندوں پر اس غرض کے لئے خرچ کرتا ہے کہ اس کے جو بندے تو حید پر قائم
ہو چکے ہیں، وہ توحید پر قائم رہیں۔یعنی تربیت کے اخراجات ہیں اور اس کے جو بندے تو حید پر قائم نہیں
اور اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت نہیں رکھتے ، وہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کی معرفت
حاصل کریں۔اسے ہم اصلاح وارشاد کا خرچ کہہ سکتے ہیں۔بہر حال جو خرچ تربیت پر ہے یا اصلاح نفوس
انسانی کے لئے ہے، اس معنی میں کہ وہ انسان، جو دوری اور بعد میں زندگی گزار رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا
قرب اور پیارا نہیں حاصل نہیں، وہ اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کر کے اس کا قرب اور اس کا پیار حاصل
کریں۔اس کو ہم اس طرح بیان کر دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مرضات کے حصول کے لئے یہ خرچ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری راہ میں جو خرچ ہوتے ہیں، ان کا ایک حصہ ایسا ہے، جس کے نتیجہ
میں الہی سلسلہ میں اتحاد اور پنجہتی پیدا ہوتی ہے۔اور وہ ان کوششوں کے نتیجہ میں بُنيان مرصوص بن
جاتے ہیں۔اور ایک حصہ اس خرچ کا ایسا ہوتا ہے کہ جو نوع انسانی میں اختلافات کو دور کرنے کے لئے اور
اتحاد کے قیام کے لئے ہوتا ہے۔آخر کار یہ حرکت بھی پہلے حصہ کی طرف ہی ہوتی ہے۔اور جب انسان
امت واحدہ بن جائے گا اور اسلام تمام اہم پر غالب آکر نوع انسانی کی ایک امت مسلمہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی۔پس یہ بھی اسی جہت کی طرف حرکت ہے۔توحید کے قیام کے لئے جو کوششیں ہو رہی ہیں، اس سلسلہ میں، میں اس بہت لمبے مضمون کی
طرف آج کے خطبہ میں اشارہ کر دیتا ہوں۔یہ بد خیال اور وسوسہ آج کے زمانہ میں انسانی ذہن میں
شیطان نے ڈالا ہے کہ اسلام صرف انفرادی عبادات پر توجہ دیتا ہے اور جو اجتماعی ذمہ داریاں ہیں ، ان کو نظر
انداز کرتا ہے۔حالانکہ یہ بات حقیقت سے کوسوں دور ہے۔کچھ احکامات اسلامی اجتماعی زندگی اور اجتماعی
ذمہ داریوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اور جو احکام، جو اوامر انفرادی عبادت کے رنگ میں ہیں، ان میں بھی
اجتماعی زندگی کو استوار کرنے کے لئے بہت زبردست سبق ہمیں ملتے ہیں۔اچھے سمجھدار، پڑھے لکھے
آدمیوں سے میں نے سنا ہے کہ اسلام بس انفرادی عبادات پر زور دیتا ہے اور اجتماعی ذمہ داریوں سے
بالکل اعراض کرتا ہے، اسی وجہ سے دنیا میں فساد ہو جاتے ہیں۔اور ایک نے تو مجھے کہا کہ پچھلے دنوں
جماعت کے خلاف جو ہوا ، وہ بھی اسی کا نتیجہ تھا کہ لوگ اسلام کی تعلیم کے مطابق انفرادی عبادات کی طرف
توجہ کرتے تھے اور اجتماعی ذمہ داریاں، جو انسان کے انسان پر حقوق ہیں، ان کی طرف توجہ نہیں کرتے
تھے۔بات یوں نہیں۔بات یہ ہے کہ اسلام نے جہاں ہر فرد واحد کے لئے روحانی ترقیات کے سامان پیدا
120
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
کئے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی راہیں متعین کیں اور ان کی رہنمائی کی ، وہاں اللہ تعالیٰ نے اس قدر
حسین معاشرہ نوع انسانی میں پیدا کیا کہ میں نے اپنی خلافت کے زمانہ میں جو یورپ اور افریقہ کے تین
سفر کئے ہیں، وہاں میں نے پریس کانفرنسز کیں اور ان میں اسلامی معاشرہ اور کمیونزم اور بڑے بڑے تمدنی
ممالک امریکہ وغیرہ یا سوشلزم کا موازنہ اور مقابلہ کیا تو سوائے اس کے کہ وہ خاموشی کے ساتھ اسلام کی
برتری کو تسلیم کریں، ان کے لئے اور کوئی چارہ میں نے نہیں دیکھا۔لیکن وہ تو ایک لمبا مضمون ہے، میں نے
پچھلے خطبہ میں بتایا تھا کہ ایک جگہ بہت سے غیر مسلم تھے تو آٹھ، دس نکات نکال کر میں نے ان کے سامنے
رکھے کہ دیکھو، تم اسلام کے منکر ہومگر پھر بھی تمہاری مخالفت کے باوجود اور بہتوں میں تم میں سے بغض اور
عناد بڑا سخت ہے، اس کے باوجود تمہارے جذبات کا بھی خیال رکھا اور تمہارے دنیوی مفاد کا بھی خیال
رکھا۔اور انشاء اللہ، اللہ نے جب بھی توفیق دی (اس کی طرف بھی ایسی باتیں سن کر میری توجہ پھری ہے۔)
اس مضمون پر روشنی ڈالوں گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ تم جو بھی خرچ کرتے ہو، اسلامی تعلیم کی
روشنی میں تم اس سے دو مقصود حاصل کرنا چاہتے ہو۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل
کرنا چاہتے ہو۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل ہو اور دوسرے یہ کہ تمہارا آپس میں
اتحاد اور ثبات پیدا ہو۔تَثْبِيتًا مِّنُ أَنْفُسِهِمْ سے یہی مراد ہے۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں سے جو خرچ کرواتا ہے، وہ خرچ بھی
ان دو حصوں میں بٹا ہوا ہے۔جو تو حید کے قیام کے لئے خرچ کیا جاتا ہے، وہ پاکستان میں بھی ہے اور
بیرون پاکستان کے بہت سے ممالک میں بھی ہے۔اور ہماری خواہش ہے کہ اگلے دس پندرہ سال میں ہر
ملک میں توحید کے قیام کے لئے ہماری کوششیں تیز ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف اس کے بھولے بھٹکے
بندوں کو واپس لانے کے لئے ہماری تدبیر اللہ کے فضل سے ہماری حقیر کوششوں کے نتیجہ میں کامیاب ہو۔باہر جو جماعت احمدیہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی تدبیر جل رہی ہے، اس میں زیادہ حصہ ان اموال کا ہے، جو
تحریک جدید کے نام سے خدا کی راہ میں خرچ کئے جاتے ہیں۔ان اموال میں میرا خیال ہے کہ کوئی دسواں
حصہ پاکستان کی جماعت ہائے احمد یہ دیتی ہیں اور حصے بیرون پاکستان کی جماعتیں دیتی ہیں۔اللہ کے
فضل سے بڑی ترقی ہوگئی ہے۔جماعت احمدیہ کی کوششوں کے نتائج اللہ تعالیٰ نے عظیم نکالے ہیں۔کجایہ
حال تھا کہ اس خرچ کا سو فیصد اس برصغیر کا تھا۔جب تحریک جدید شروع ہوئی ہے، اس وقت پارٹیشن نہیں
121
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہوئی تھی۔تو ہند و پاک کی جماعتیں سارے ثواب خود ہی حاصل کر رہی تھیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس ثواب
میں اور وں کو بھی شریک کیا۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے، دسواں حصہ ان اخراجات کا ، ان مالی قربانیوں کا ،
اس دولت کو خدا کی راہ میں قربان کر دینے کا پاکستان سے تعلق رکھتا ہے اور 9/10 بیرون پاکستان سے تعلق
رکھتا ہے۔اس لئے نہیں کہ ہم یہاں کے رہنے والے پیچھے ہٹ گئے بلکہ اس لئے کہ بیرون پاکستان کی
جماعتوں کی تعداد میں ایک وسعت پیدا ہوئی اور ان کے ایثار اور قربانیوں اور اخلاص میں بھی ایک مضبوطی
اور روشنی پیدا ہوئی۔پس یہ جو تھوڑ اسا ہمارا حصہ ہے، اس کی طرف تو ہمیں توجہ دینی چاہیے۔پاکستانی
جماعتوں کا صرف 1/10 اس کوشش میں حصہ ہے اور 9/10 بیرون پاکستان سے اکٹھا ہوتا ہے۔اور چونکہ
پاکستان بہر حال دنیا کی آبادی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جوں جوں بیرون پاکستان جماعت ہائے احمد یہ
عددی اور مالی ہر لحاظ سے ترقی کرتی چلی جائیں گی، ہمارا حصہ دنیا میں نسبتا کم ہوتا چلا جائے گا۔یہ ایک
حقیقت ہے، جو ایک لحاظ سے ہمیں نظر آ رہی ہے اور جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔اور یہ ایک حقیقت
ہے، جس کے بغیر دنیا میں کوئی چارہ نہیں۔یعنی ساری دنیا کی آبادی نے کٹ کر پاکستان میں تو نہیں آجانا۔اور ساری دنیا کی آبادی کے لئے مقدر ہے کہ وہ مہدی معہود کے ان فیوض کے نتیجہ میں، جو مہدی نے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرکے دنیا میں تقسیم کرنے کے سامان پیدا کئے ، ساری دنیا نے محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہے۔تو جوں جوں ان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، توں توں جماعت
احمد یہ میں پاکستانی احمدیوں کی نسبت کم ہوتی چلی جارہی ہے۔اگر ہر سال دنیا کی آبادی کا دو فی صد احمدی
ہو تو بیرون پاکستان دنیا کی آبادی کا دو فی صد بہت بڑی تعداد ہے، پاکستان کی آبادی کے دو فی صد کے
مقابلہ میں۔یہ ایک حقیقت ہے۔یہ تو انشاء اللہ اس کے فضل اور اس کی رحمت سے ہونی ہی ہے۔لیکن میں
جب سوچتا ہوں تو مجھے گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔کیا ہم محض اس لئے کہ ہماری نسبت تعداد کے لحاظ
بیرون پاکستان کے مقابلہ میں تھوڑی ہو رہی ہے اور ہوتی چلی جارہی ہے، کیا ہماری قربانیوں کی نسبت بھی
کم ہو جائے گی؟ اس سے طبیعت میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔ایک ہی صورت ہے کہ ہم اپنی قربانیاں
زیادہ تیز کریں۔یہ مقابلہ ہے۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ
خیرات میں آگے بڑھنے کے لئے ہماری کوشش ہونی چاہئے۔بہر حال یہ تو آئندہ کی فکر ہے اور
وہ ہمیں کرنی چاہیے۔کیونکہ ایک مومن ماضی سے سبق حاصل کرتا اور حال میں ان اسباق کے بہتر نتائج پیدا
122
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطبہ جمعہ فرموده یکم نومبر 1974ء
کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اور مستقبل میں زندہ رہتا ہے۔یہ ماضی، حال اور مستقبل کی جہتوں کے لحاظ سے
ایک مومن کی حیات کا نقشہ ہے۔دو، ایک سال پہلے میں نے ایک معیار تحریک جدید کی مالی قربانیوں کا جماعت کے سامنے پیش
کیا تھا۔لیکن اس میں کچھ تاخیر ہوگئی اور پچھلے سال میں نے وہی معیار جب جماعت کے سامنے رکھا تو ان
کے وعدے تحریک جدید کے نظام کی زندگی میں پہلی بار اس معیار سے آگے بڑھ گئے۔الحمد للہ۔لیکن یہ ایک
ظلم و تشدد کا لمبازمانہ جماعت کو دیکھنا پڑا اور جماعت کے اخلاص میں برکت ہوئی اور اس میں خدا تعالیٰ نے
بڑی پختگی اور تطہیر کی اور نیکی کو مضبوط بنانے کے سامان پیدا کئے۔خصوصاً ان علاقوں میں ، جہاں خدا کے
لئے احمدی احباب، مردوزن نے تکالیف برداشت کیں اور بعض دفعہ میں حیران ہوتا تھا کہ کس خمیر سے
مہدی معہود کی یہ جماعت بنی ہے کہ اپنا سب کچھ لٹا کر ہنستے ہوئے آجاتے تھے اور کہتے تھے، الحمد للہ
ہمارے مال لوٹے گئے مگر ہمارے ایمان سلامت رہے۔ان حالات کی وجہ سے تحریک جدید کے وعدوں
میں اضافے کے باوجود اور اس زمانہ کی تحریک جدید کی وصولیوں کے باوجود، جو پہلے سال سے زیادہ نہیں،
پھر اس عرصہ میں کچھ کمی آئی لیکن مومن کو اگر دھکا دیا جائے تو وہ تھوڑا سا لڑھکتا تو ضرور ہے، یہ تو قدرتی بات
ہے، لیکن رک نہیں جاتا۔اس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا ہے۔اس لئے مجھے یقین ہے کہ قبل اس کے کہ وہ
تاریخ آئے ، جب اس سال کے حسابات بند کر دیئے جائیں اور آئندہ سال کے حسابات جن کا ابھی میں
اعلان کروں گا ، وہ کھولے جائیں، اپنے وعدے جماعت پورے کر چکی ہوگی۔بحیثیت مجموعی یقینا ایسا ہی
ہوگا۔ہوسکتا ہے، بعض ایسے دوست ہوں، جو اپنے مالی نقصانات کی وجہ سے اپنے وعدے پورے نہ کر
سکیں۔ان پر کوئی الزام نہیں ہے۔لیکن کچھ اور دوست ہوں گے، جو یہ وعدے پورے کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے جس طرح میرے لئے خوشی کا سامان پیدا کیا، آپ کے لئے بھی خوشی کا سامان
ہے۔آپ کو بتا دیتا ہوں۔مغربی افریقہ کے ایک دوست نے لکھا کہ (پاکستان میں ) فلاں جگہ کی مسجد جب
جلائی گئی اور ہمیں پتہ لگا تو ہم نے کہا کہ اچھا وہاں مسجد جلائی گئی ہے، ہمارے پاس یہاں مسجد نہیں ہے۔ہم
یہاں بنادیتے ہیں اور باوجو د سامان نہ ہونے کے اس دوست نے لکھا، پہلے میں نے نیت کی ، پھر خدا نے
اور سامان پیدا کر دیئے۔اب ہماری مسجد (جس کی انہوں نے تصویر بھی بھیجی ہے۔قریباً مکمل ہو گئی ہے
ا ہے۔ان کے ذہن میں خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے یہ ڈالا کہ دنیا میں بحیثیت مجموعی جماعت احمدیہ کی مساجد کم نہیں
ہونی چاہئیں۔اگر ایک جگہ عارضی طور پر کمی آئی ہے تو دوسری جگہ مستقل طور پر اضافہ ہو جائے۔کیونکہ جو کی
123
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہے، وہ بہر حال عارضی ہے۔اور جو مسجد جلائی گئی ہے، وہ انشاء اللہ اللہ کی توفیق سے بہر حال اس جگہ بنے
گی۔لیکن اس وقتی کمی کو بھی مخلص دلوں نے، جو غیر ممالک میں بسنے والے ہیں، انہوں نے محسوس کیا۔انہوں نے کہا، یہ عارضی کمی بھی نہیں رہنے دیں گے۔وہاں مسجد کی ضرورت بھی تھی ، پیسہ نہیں تھا، اس لئے
نہیں بنی تھی۔چند آدمی وہاں کھڑے ہوئے ، انہوں نے کہا، پاکستان میں ایک مسجد اور جلی ، بیرون پاکستان
میں ایک مسجد اور بنے گی تا کہ مجموعی تعداد مساجد احمدیہ کی کم نہ ہو۔یہ وہ چیزیں ہیں، جنہیں دیکھ کر ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے اس فرمان کی صداقت معلوم ہوتی ہے کہ
” میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں“۔اور جماعت کو آپ نے فرمایا:۔”میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو!“
پس جماعت اور مہدی معہود ایک ہی روحانی وجود کا نام ہے۔اور ہماری فطرت میں ناکامی کا
خمیر نہیں ہے۔ٹھیک ہے، ہم پر وہ پابندیاں ہیں، جو دوسرے نہیں اٹھاتے۔مثلاً ہم پر پابندی ہے ظلم نہیں
کرنا ، فساد نہیں کرنا ، غلط قسم کے انتظامات نہیں لینے۔ایک شیریں انتقام (Sweet Revenge) کا محاورہ |
میرے دماغ میں آیا تھا، جب میں 70ء میں مغربی افریقہ کا دورہ کر رہا تھا۔کتنا بڑا انتقام ہے اور کتنا حسین
انتظام ہے، جور و سائے مکہ سے، جو فتح مکہ کے موقع پر بچ گئے تھے، لیا گیا۔یعنی
لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ۔میں نے مغربی افریقہ میں بسنے والے ان دوستوں کو، جن کی میرے ساتھ ملاقات ہوئی اور جن
سے میں نے خطاب کیا، میں نے ان کو یہ کہا کہ جو یورپین ممالک اور حکومتیں یہاں آئی تھیں اور انہوں نے
یہاں
کا لو نیز بنائی تھیں، وہ تمہاری دولتیں لوٹ کر چلے گئے۔اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن ہم نے محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، ان لوگوں سے ایک (Sweet Revenge) یعنی شیریں
انتقام لینا ہے، بہت میٹھا انتقام۔اور وہ یہ ہے ( یہ اس وقت 70ء میں میں نے وعدہ کیا تھا ) میں نے کہا،
سفید فام یا بے رنگ آئے اور تمہاری دولت لوٹ کر لے گئے۔تمہیں میں ان ملکوں میں مبلغ کے طور پر بھیج
دوں گا اور تم جاکر ان میں روحانی خزائن تقسیم کرو گے۔وہ دنیا لے گئے ہم روحانی خزائن ان کے اندر جا کر
تقسیم کرو گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور عبدالوہاب بن آدم، جو ہمارے غانا کے مبلغ ہیں، وہ کئی
سال سے انگلستان میں بیٹھے ہوئے ہیں اور انگریزوں کو تبلیغ کر رہے ہیں۔اور وہ بڑا ہی ذہین انسان اور بڑا
124
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
ہی بے نفس انسان اور مجھے کہنا چاہئے کہ بڑا ہی بزرگ انسان ہیں اور top کے احمدیوں میں سے۔پاکستانیوں نے کوئی اجارہ داری تو نہیں لی ہوئی۔قربانیاں دو گے تو خدا کے پیار کو اس معیار کے مطابق
حاصل کرو گے۔بہر حال یہ ہے، ہمارا انتقام۔جب ہم انتقام لیتے ہیں۔خواہ مخواہ پوچھتے پھرتے ہیں کہ
تمہارا رد عمل کیا ہوگا؟ وغیرہ وغیرہ۔ہم نے جب بھی انتقام لیا ، ہمارا حسین انتقام ہوگا ، ہمارا شیر میں انتقام ہو
گا تمہیں، جنہوں نے ہمارے اموال کو جلایا، ان میں ہم دنیوی اور دینی اور جسمانی اور روحانی نعمتیں تقسیم
کریں گے مگر اللہ کی توفیق سے۔یہ ہے، ہمارا انتقام۔دکھ دینا اور فساد کرنا، یہ ہمارا انتقام نہیں۔میں تو بیعت
میں تم سے یہ عہد لیتا ہوں
کہ کسی کو بھی دکھ نہیں پہنچاؤں گا۔دکھ پہنچانے کے لئے ہم پیدا نہیں ہوئے ، مارنے
کے لئے ہم پیدا نہیں ہوئے ، ہم زندہ رکھنے اور زندگی دینے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔اور خوشحالی کے
سامان پیدا کرنے کے لئے ہم پیدا ہوئے ہیں۔پس یہ ہے ہمارا انتقام، جس کی ہمیں امید ہے۔خدا کی
توفیق سے ہم یہ انتقام لیں گے لیکن وہ دکھ پہنچانے والا انتقام نہیں ہوگا۔وہ ناک کے بدلے ناک اور آنکھ
کے بدلے آنکھ نہیں بلکہ
والا انتقام ہے۔فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ
ط
بہر حال میں تحریک جدید کے متعلق یہ کہہ رہا تھا کہ جن دو اغراض کے لئے ایک مومن خدا کے
حضور اموال پیش کرتا ہے، ایک یہ کہ اس کی مرضات حاصل ہوں، یعنی اس کی توحید دنیا میں قائم ہو۔اور
جیسا کہ ہم خدا تعالیٰ کی تسبیح اور اس کی تحمید کرنے میں ایک سرور محسوس کرتے ہیں، ہمارے دل میں ایک
تڑپ پیدا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہر بندہ خدا کے حضور جھکنے والا اور اس کی تسبیح کرنے والا اور اس کو پاک
قرار دینے والا اور اس کی حمد کرنے والا ، تمام تعریفوں کو اسی کی طرف پھیر نے والا ہو۔نہ اپنی طرف، نہ غیر
اللہ کی کسی اور ہستی کی طرف۔یہ ہماری خواہش ہے۔اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہم خدا کی راہ میں
اموال دیتے ہیں۔اور ان کا ایک دور تحریک جدید کی شکل میں آیا ہے۔لاکھوں عیسائی ، تثلیث پرست ، جو خدائے واحد و یگانہ کو نہیں مانتے تھے یا بت پرست، جنہوں نے
اپنے ہاتھ سے پتھر اور لکڑی کے اور اسی طرح دوسرے مادوں سے بت بنائے اور ان کی پوجا کر رہے تھے، وہ
لاکھوں کی تعداد میں جماعت احمدیہ کے طفیل ( اللہ تعالیٰ کے محض فضل اور رحمت سے ہم بالکل لاشی محض
ہیں۔افریقہ میں مسلمان بنے۔لیکن ہماری سیری تو نہیں ہوئی۔لاکھوں بن گئے ، جب تک ہم کروڑوں نہ
تو ہم نہ
125
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
بنالیں، جب تک ہم بنی نوع انسان
کو تو حید کی طرف کھینچ کر نہ لے آئیں ، اس وقت تک ہماری پیاس نہیں بجھ
سکتی۔پس دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ آپ کی اور میری پیاس کو بجھانے کے سامان پیدا کرے۔اور جس کے
لئے جن اموال کی ضرورت ہے ، ان کو دینے اور خرچ کرنے کی ہمیں توفیق عطا کرے۔آج یکم نومبر کو تحریک جدید کے تین دفاتر ، دفتر اول کے اکتالیسویں سال کا اور دفتر دوم کے
اکتیسویں سال کا اور دفتر سوم کے دسویں سال کا میں افتتاح کرتا ہوں۔جو معیار میں نے پچھلے سال دیا تھا،
وہی قائم رہے گا۔اور جو ادائیگیوں میں، میں نے بتایا کہ عارضی طور پر کمی ہے ، وہ انشاء اللہ دور ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے اور اسی پر بھروسہ رکھتے ہوئے ، میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو توفیق عطا
کرے گا کہ جو عارضی کمزوری ہے، بیرونی ظلم اور تشدد کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس کمزوری کو اپنے فضل سے
دور کرے گا اور آپ کے اخلاص کے مدنظر آپ کو مالی قربانیوں کی بھی توفیق عطا کرے گا“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 11 دسمبر 1974 ء )
126