جامعہ احمدیہ احمدیت کا جامعہ ہے ۔ خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء برموقع افتتاح ہوسٹل جامعہ احمدیہ ، ربوہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
جامعہ احمد یہ احمدیت کا جامعہ ہے
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء بر موقع افتتاح ہوٹل جامعہ احمدیہ، ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اسلام میں نہ تو priest hood یعنی ملاؤں کا کوئی طبقہ ہے اور نہ priest craft کا کوئی تصور
ہے۔یعنی مذہب کے نام پر دنیا کو تنگ کرنے اور دنیا کو لوٹنے کا کوئی طبقہ پیدا کرنے کی اسلام اجازت نہیں
دیتا۔priest hood اور priest craft یعنی ہر دو قسم کے ملاؤں کا وجود اسلام سے باہر کی چیزیں ہیں۔ویسے بعض چیزیں جسم کے اندر ہوتی ہیں لیکن جسم سے ان کا کوئی رابطہ یا واسطہ نہیں ہوتا۔اور اس طرح جسم کی
خوشیوں میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔بلکہ کینسر کی طرح جسم کے لئے دکھوں کے سامان پیدا کرنے کا ان میں
عزم ہوتا ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ یہ جامعہ احمدیہ ملا پیدا کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا۔جامعہ احمدیہ احمدیت کا جامعہ ہے۔یعنی اسلام کی حقیقی روح پیدا کرنا، اس کا کام ہے۔کیونکہ
احمدیت حقیقی ایمان سے تعلق رکھتی ہے۔ایمان کا لفظ قرآن کریم کی اصطلاح میں دو معنوں میں بولا گیا
ہے۔ایک تو ایمان کا لفظ مصدر کے طور پر استعمال ہوا ہے، جس کے معنی ہیں، ایمان لانا۔اور دوسرا اسم کے
طور پر بولا گیا ہے اور اس کے معنی امام راغب نے ” مفردات میں یہ کئے ہیں کہ وہ شریعت ، جو محمد صلی اللہ
علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی ، گویا ایمان بطور اسم کے شریعت محمدیہ کا نام ہے۔پس ایک احمدی مومن کے ماحول میں اور اس کے نظام میں اس قسم کی جو جد و جہد اور کوشش کی جاتی
ہے، جیسا کہ اس ہوٹل میں اور اس جامعہ میں آج نظر آرہی ہے، یہ اس لئے نہیں ہوتی کہ جماعت سے
مختلف اور علیحدہ کوئی چیز پیدا کی جائے۔بلکہ جسم میں مختلف حصے ہوتے ہیں اور ان کا مزاج مختلف ہوتا ہے۔مثلاً جسم میں پنڈلیوں کا گوشت ہے اور سینے کے اندر بھی گوشت کا ایک لوتھڑا ہے، جس کا نام دل ہے۔اگر چہ
گوشت کے ان ہر دوٹکڑوں یعنی پنڈلی کے عضلہ اور دل کا مزاج مختلف ہوتا ہے۔یعنی گوشت کے ان ظاہری
مادی حصوں کے مزاج میں فرق ہوتا ہے۔اس لئے ان پر اثر انداز ہونے والی ادویہ بھی مختلف ہوتی ہیں۔ایک ایسی دوائی ہے، جس کا اثر صرف دل کے گوشت پر ہوتا ہے اور پنڈلی پر نہیں ہوتا۔اور ایک ایسی دوائی
127

خطاب فرموده 21 نومبر 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ہے، جس کا اثر پنڈلی پرتو ہوتا ہے، پر دل پر نہیں ہوتا۔لیکن پنڈلی اور دل دونوں ایک ہی جسم کا حصہ ہوتے
ہیں۔نوع انسانی میں سے ہر فرد کے جسم میں آنکھیں ہیں۔یعنی جسم کا ایک حصہ آنکھوں پر مشتمل ہے۔اور پھر
دوسرے حواس کے لئے اللہ تعالیٰ نے مختلف چیزیں پیدا کیں ہیں۔مثلاً سننے کے لئے، چکھنے کے لئے یا جسم
میں جلد پر بھی بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جو کس سے احساس پیدا کرتی ہیں اور بعض چیزوں کے چھونے سے
ایک حس پیدا ہوتی ہے۔مگر ساری جلد پر ایک جیسی حس نہیں پیدا ہوتی۔اگر آپ ایک پین لیں اور اس پن کو جسم
کے بعض حصوں پر چھوئیں تو بعض ایسی جگہیں آئیں گی، جہاں آپ کو اس پن کے چیھنے کا احساس پیدا ہی
نہیں ہوگا۔گو یا جسم کے مختلف points (پوائنٹس) ہیں، جو مختلف حس رکھتے ہیں۔اگر چہ دنیا اللہ تعالیٰ کی
مخلوق کی تمام صفات کا احاطہ نہیں کر سکتی مگر جتنی جتنی کوئی کوشش کرتا ہے، اتنی اتنی ترقی پالیتا ہے۔چنانچہ چین
میں ایک پرانا فن تھا، اس
کو ترقی دی گئی اور اس
کا تعلق جسم کے بعض حصوں
کو شل کرنے یعنی بے حس کرنے
سے ہے۔چینی ڈاکٹر بعض خاص points پر سوئی (جس کو انگریزی میں Aqoa puncture کہتے ہیں۔)
داخل کرتے ہیں تو وہ حصے بے حس ہو جاتے ہیں۔چنانچہ انہوں نے اس فن میں اتنی ترقی کی ہے کہ میں نے
بعض رسالوں میں تصویریں دیکھی ہیں کہ سینہ کھول کر دل کا آپریشن کیا جارہا ہے۔انگریزی محاورہ میں اسے
Heart operation کہتے ہیں۔مریض بڑے سکون اور اطمینان کے ساتھ نیم دراز ہے اور اس کا سینہ کھلا
ہوا ہے اور ڈاکٹر اس کے دل کا آپریشن کر رہے ہیں۔ایک مریضہ کی تصویر تھی ، ڈاکٹر اس کا آپریشن کر کے اس
کے پیٹ میں سے کینسر نکال رہے تھے۔مگر اس کے چہرہ پر بالکل اطمینان تھا، اسے کوئی احساس ہی نہ تھا کہ
آپریشن ہو رہا ہے۔یوں لگتا تھا جیسا کہ وہ باتیں کر رہی ہے اور اس کی آنکھوں میں جان ہے۔پس یہ Aqoa
puncture ایک نئی چیز ترقی کر گئی ہے، ( ہے تو پرانی )۔اس کا بھی حس کی تقسیم کے ساتھ تعلق ہے۔اس کے
ذریعہ اس حساس جگہوں کو بے حس کر دیا جاتا ہے۔غرض جسم کے مختلف اجزاء ہوتے ہیں، جن کے سپر د اللہ تعالیٰ نے مختلف کام کیسے ہوئے ہیں۔اسی طرح انسانی جسم کا ایک حصہ ایسا بھی بنایا گیا ہے یعنی قلب سلیم ، جو اس وقت سے کہ خدا کی طرف سے
آسمانوں سے وحی نازل ہونی شروع ہوئی، روحانی میدانوں میں قیادت کرتا چلا آرہا ہے۔مگر اسلامی
اصطلاح میں اسے priest crafni یا priest hood نہیں کہتے۔اسے اسلامی اصطلاح میں جاں شاری
کہا جاتا ہے۔اور یہ قلب سلیم رکھنے والے خدا کے وہ جانثار اور وفا دار بندے ہوتے ہیں، جن کا خدا تعالیٰ
خود معلم بنتا ہے اور ان کو قرآن کریم کے علوم سکھاتا اور ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کا ملہ کے ماتحت نوع
انسانی کے مسائل حل ہوتے ہیں۔128

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء
جامعہ احمدیہ میں ہمارے جو بچے آتے ہیں، ہم انہیں جسم انسانی میں اس عضو کی طرح بنانا چاہتے
ہیں ، جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ طلبائے جامعہ احد یہ اللہ تعالیٰ سے انتہائی وفا کا
تعلق پیدا کریں۔اس قد روفا کہ اس سے بڑھ کر ان کے دائرہ استعداد میں ممکن نہ ہو۔اور پھر وہ اساتذہ
سے علم حاصل کرنے پر اکتفانہ کریں۔یہ تو ابتداء ہے، علم سیکھنے کی انتہا نہیں ہے۔مبلغین خدا کے بندوں اور
جماعت احمدیہ کے اس وقت تک کام نہیں آسکتے ، جب تک ان
کا منبع علم یعنی علم سیکھنے کا سر چشمہ خدا تعالیٰ ، جو
معلم حقیقی ہے، اس کی ذات نہ بن جائے۔جس وقت خدا تعالیٰ ان کے لئے معلم حقیقی کے طور پر بن جائے
گا تو وہ سمجھیں کہ انہوں نے جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے کی، جو خواہش ظاہر کی اور جس مقصد کے لئے
انہوں نے زندگی وقف کی ، وہ مقصد انہوں نے پالیا۔اس کے لئے حضرت مسیح موعود نے تو بڑے آرام سے فرمایا دیا کہ خدا کو پانا تو سہل ہے، بالکل
آسان ہے، خدا کو پانا تو کوئی مشکل نہیں۔وہ جان مانگتا ہے جان دے دو۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جس
شخص کو معرفت الہی حاصل ہو، اس کے نزدیک خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جان دے دینا بالکل
"
ایک سہل چیز ہے۔یہ ہے وہ سبق ، جو ہمیں حضرت مسیح موعود نے ایک چھوٹے سے فقرے میں دیا ہے۔پس میں طلبائے جامعہ احمدیہ سے یہ کہتا ہوں کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جان دینے کے لئے ہر
وقت تیار رہیں۔اور اس بات کو ہمیشہ یادرکھیں کہ جان دینے کے لئے تیار وہی ہوگا، جو جان دینے سے ورے
ورے ہر قسم کی تکالیف برداشت کر کے خدا کی رضا کے حصول کے لئے کوشش کرتا رہے گا۔جب طلبائے
جامعہ احمد یہ ایسے بن جائیں گے تو پھر وہ ہمارے کام کے مبلغ بنیں گے، ورنہ نہیں۔کیونکہ انہوں نے دوسروں
کے لئے اسوہ بنتا ہے، دوسروں کا رہبر بنتا ہے اور دنیا کی روحانی قیادت کرنی ہے۔یہ اہلیت چند سال جامعہ
احمد یہ میں چند کتا ہیں پڑھ کر اور یہاں کھیل کود کر تو حاصل نہیں ہوسکتی۔ایک اور میدان ہے ان کے عمل کا اور
علم کے حصول کا اور اس مقام کو پالینے کا۔جس لئے انہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں، اس میدان کے وہ
شہسوار بنیں گے تو جماعت احمدیہ کے مبلغ بنیں گے، ورنہ priest craft تو اسلام کے کام کی نہیں۔جو شخص خدا تعالیٰ کا بندہ بن جاتا ہے، وہ خدا تعالیٰ کی مخلوق کا خادم بھی بن جاتا ہے، دینی لحاظ سے
بھی اور دنیوی لحاظ سے بھی۔جو شخص خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا چاہتا ہے، وہ خدا کی مخلوق کو دکھ نہیں پہنچا
سکتا۔اگر ذہنیت یہ ہو کہ اس نے خدا کے پیار کو حاصل کرنا ہے تو خدا نے جس چیز کو پیدا کیا ہے، وہ اسے دکھ
کیسے پہنچا سکتا ہے؟ خالی یہی نہیں بلکہ مبلغین کو اس میدان کے لیڈر اور قائد اور اس کے رہبر بنا ہے۔اگر وہ
129

خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اپنے اندر ایسی ذہنیت پیدا کرلیں اور خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت کے حصول کے لئے مجاہدہ
کریں اور پھر اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو جائیں تو پھر وہ حقیقی معنی میں واقف زندگی ہیں۔ور نہ تو کئی بیچ میں شامل ہوتے ہیں اور بعض ٹوٹ جاتے ہیں۔جو جلدی ٹوٹ جائیں، وہ ہمارے لئے کم
افسوس کا باعث ہوتے ہیں، بنسبت ان کے جو دیر بعد ٹوٹیں۔میں جب تعلیم الاسلام کالج میں پڑھایا کرتا تھا تو کئی بچے، جنہوں نے میٹرک میں سائنس میں
اچھے نمبر لئے ہوتے تھے اور ان کے انٹرویو کے وقت مجھے شبہ ہوتا تھا کہ یہ اتنی محنت نہیں کریں گے، جتنی
کالج میں سائنس کے طالب علم کو محنت کرنی چاہئے۔تو میں شروع میں پہلے دن داخلے کے وقت ان کو یہ
مشورہ دیتا تھا کہ مجھ سے شرمانے کی ضرورت نہیں، دس، بارہ دن کے بعد اگر تمہارا ذہن یہ فیصلہ کرے کہ تم
ان مضامین کے قابل نہیں ہو تو اپنے ماں باپ سے نہ ڈرنا، میرے پاس خاموشی سے آجانا، میں تمہارے
مضامین بدل دوں گا۔چنانچہ ہر سال پندرہ، ہمیں طالب علم ایسے آتے تھے، جنہوں نے بظاہر میٹرک میں
بڑے اچھے نمبر لئے ہوتے تھے لیکن وہ سمجھتے تھے کہ ہم قابل نہیں ہیں اور مجھے کہہ دیتے تھے۔اس لئے اب میں طلبہ جامعہ احمدیہ سے بھی کہتا ہوں کہ وہ روحانی طور پر بھی اپنی زندگیاں خراب
نہ کریں اور خدا تعالیٰ کے غضب کو مول نہ لیں۔جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ وہ جامعہ میں چل ہی نہیں سکتا، اسے
چھوڑ دینا چاہئے۔وہ اپنے آپ کو کیوں خراب کر رہا ہے؟ اور خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کو، جس کے
ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی راہ میں روک کیوں بننا چاہتا
ہے؟ لیکن جنہوں نے خدا کا بندہ بن کر جماعت احمدیہ کے واقفین کی جماعت حزب
اللہ میں رہنا ہو، ان کو
خدا کا بندہ بننا پڑے گا، ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔باہر اس وقت مبلغوں کی بہت ضرورت ہے کیونکہ جو دنیا کے فیصلے ہوتے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے
منصوبوں پر تو اثر انداز نہیں ہوتے۔اب آج ہی ایک خط میں نے پڑھا ہے کہ ہمیں انگلستان میں موجودہ
حالت میں آٹھ مبلغوں کی ضرورت ہے۔مبلغین ہمیں دو طرح ملتے ہیں۔کچھ تو جامعہ میں پڑھتے ہیں اور
کچھ وہ لوگ ہیں، جو جامعہ میں نہیں پڑھتے لیکن ان کی روح خدا تعالیٰ کی محبت کی آگ میں جل رہی ہوتی
ہے۔اور یہ محبت ان کو مجبور کرتی ہے کہ وہ خدا کے دین کی خدمت کریں۔انہوں نے اپنی کوشش اور دعاؤں
سے اپنے طور پر اتنا علم حاصل کیا ہوتا ہے، یعنی اپنے مجاہدہ کے نتیجہ میں اور اللہ تعالیٰ کو معلم حقیقی بنا لینے -
کہ وہ باہر جا کر بڑے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ہمارے ماسٹر محمدابراہیم ) جمونی صاحب ساری عمر ہیڈ
ނ
130

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء
ماسٹری کرتے رہے۔یہاں کیا تھے؟ وہ ہیڈ ماسٹر تھے اور بس۔کوئی حیثیت تو نہ تھی۔نہ دنیا کے نزدیک اور نہ
اللہ تعالی کی نگاہ میں۔اور سچی بات ہے کہ ہم نے انہیں ڈرتے ڈرتے امریکہ بھیجا تھا کہ پتہ نہیں، وہاں
کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ؟ مگر جب سے وہ امریکہ گئے ہیں، وہاں کے جو امریکن دوست ہیں، ان کی بھی
ان کے لئے بڑی Appreciation ہے کہ وہ وقف کی روح کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کے عشق میں مست ہو
کر کام کر رہے ہیں اور جماعت کی بڑی اچھی تربیت کر رہے ہیں۔اب یہاں ایک وبا پھیل گئی ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ شاید ہزاروں میں سے ایک عورت ہو، جس کا دل
کرتا ہے کہ وہ نقاب سے آزاد ہو جائے۔مگر پچھلے سال امریکن دوست جلسہ سالانہ کے بعد جب یہاں سے
واپس گئے تو انہوں نے وہاں جا کر باتیں بتائیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ربوہ میں احمدی عورتیں مسجد
میں مردوں کے ساتھ اکٹھی ہو کر نماز نہیں پڑھتیں۔جب یہ بات امریکہ کی احمدی مستورات نے سنی تو امریکی
ماحول میں رہنے والی ہماری احمدی بہنوں نے کہا کہ ہمارے لئے دیوار بناؤ۔چنانچہ مسجد میں پارٹیشن کی گئی اور
اب
عورتیں علیحدہ پیٹھتی ہیں اور مرد علیحدہ بیٹھتے ہیں۔پس وہاں جا کر ان کے لئے کوئی نمونہ ہونا چاہیے۔میں نے ایک خطبہ میں بتایا تھا کہ انسان اور حیوان میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ صرف انسان کو
اللہ تعالیٰ نے دعا کرنے کی طاقت عطا کی۔اور اللہ تعالیٰ نے صرف انسان کو یہ بشارت دی کہ تم دعا کرو گے
تو میں قبول کروں گا۔یہ طاقت دینا بھی خدا تعالیٰ کا ایک بہت بڑا احسان ہے۔اور یہ وعدہ کرنا کہ میں
تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا، یہ بھی اس کا بہت بڑا احسان ہے۔اس لئے جو دعائیں کرنے والے
نوجوان ہیں، وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے نوجوان ہیں۔جیسا کہ میں باہر جانے والوں کو اگر میرے
پاس زیادہ وقت نہ ہو تو کہا کرتا ہوں کہ وہ اس بنیادی چیز کو ہمیشہ یادرکھیں کہ اپنے رب کریم سے کبھی بے
وفائی نہیں کرنی باقی سب چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی۔جو لوگ خدا تعالیٰ کے وفادار بندے ہوتے ہیں ، خدا
تعالیٰ ان کو نہیں چھوڑا کرتا۔ان کے لئے دنیا کے مال و دولت شاید میسر نہ ہوں لیکن ان کے لئے دلی اور
روحانی خوشیوں کے ایسے سامان پیدا کئے جاتے ہیں کہ دنیا داران کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ہماری اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنے حقیقی اور جاں نثار بندے بنائے اور اپنی مخلوق
کے خادموں میں ہمیشہ شامل رکھے اور اس حیثیت میں ہمیں اس دنیا سے اٹھائے۔آؤ، دعا کر لیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 22 اگست 1975ء)
131

آج 10 میں سے 10 باقی