دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی خدا تعالی کے وعدوں کو نہیں ٹال سکتی ۔ خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 31 مارچ 1974ء
دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی خدا تعالیٰ کے وعدوں
کو نہیں ٹال سکتیں
ارشادات فرموده 31 مارچ 1974 ء بر موقع مجلس شوری
کمیٹی کی اس سفارش کے ضمن میں کہ مرکز سلسلہ میں چندا ہم زبانیں سکھانے کا اہتمام ہونا
چاہئے۔سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمه الله نے فرمایا:۔” زبان سیکھنے کے متعلق جو نئے تجربات ہوئے ہیں، اس حد تک تو ہم ان پر عمل نہیں کر سکتے۔،۔سوائے ان بچوں کے، جو شروع ہی میں بعض خاندانوں کی طرف سے وقف کر دیئے جاتے ہیں۔تجربہ یہ ہوا
ہے کہ بالکل چھوٹا بچہ ، جس وقت مادری زبان سیکھ رہا ہوتا ہے، اگر اسی وقت اس کو دس زبانیں سکھا دی
جائیں تو اس کے ذہن پر کوئی بار نہیں پڑتا۔اور وہ دس زبانیں اسی طرح بول سکتا ہے، جس طرح مادری
زبان بول رہا ہوتا ہے۔ویسے اس کا تجربہ کرنا چاہئے۔بعض ایسے خاندان ہیں، جو بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی کہ دیتے ہیں کہ ہم نے بچے کو وقف کر
دیا ہے۔ہمارا یہی طریق ہے اور یہی معقول ہے۔ہم کہتے ہیں کہ جب یہ بڑا ہو جائے اور تم اس کی ایک
وقف زندگی بچے کی حیثیت میں تربیت کرنے میں کامیاب ہو جاؤ تو بڑا ہوکر یہ خود بھی وقف کرے گا اور ہم
اسے سینے سے لگا ئیں گے۔لیکن بعض بچے بڑے ہوتے ہیں ، ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے مگر تربیت نہیں
ہوتی۔وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی وقف نہیں کرنا چاہتے۔وہ کہتے ہیں، ٹھیک ہے، تم زندگی وقف نہ کرو۔وقف زندگی کا مسئلہ تو دل سے تعلق رکھتا ہے، اس حد تک تو ہم جاسکتے ہیں اور کوشش بھی کرنی چاہیے۔لیکن
عام طور پر ہم ان زبانوں کی تدریس جامعہ میں شروع کریں گے اور جامعہ میں زبا نہیں سکھانے کا کام شاہد
کلاس یا بعد میں نہ ہو۔بلکہ جب معہدہ میں ہمارے واقف داخل ہوں تو اس وقت ان کے ٹیسٹ لے کر جو
زبان سیکھنے کے اہلیت رکھنے والے ہوں، (پھر ان میں ہو سکتا ہے کہ مختلف رجحانات کا ہمیں ایک، دو سال
کے اندر علم ہو۔) سات سال تک ان کو زبا نہیں سکھائی جائیں اور پھر انتخاب کر لیا جائے۔مثلاً پہلے دو
سالوں میں تین، چار زبانیں دو، تین گروپس میں بھی ہو سکتی ہیں اور پھر اس کے بعد ایک زبان لے کر اس
کی ٹریننگ دی جائے۔گویا سات سال تک زبان سیکھنے کا موقع مل جائے گا۔167

ارشاد فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
علمی زبان آنی چاہیے۔علمی زبان میں اور اسلامی احمدی زبان میں بھی ایک فرق ہے۔کیونکہ
ہماری بہت سی اصطلاحات ایسی ہیں، جنہیں دوسرے علوم یا مذاہب استعمال نہیں کرتے۔تو وہ اصطلاحات
سپینش یا فرنچ، جرمن اور ڈچ وغیرہ میں سکھانی پڑیں گی۔صد سالہ جوبلی منانے کے پروگرام کے متعلق حضور نے فرمایا:۔"سب کمیٹی کی راہنمائی کے لئے میں نے بتایا تھا کہ شوری سے جو بلی منانے کا پروگرام شروع ہو
گا۔یعنی مرکز سے۔شوری مرکز میں ہوتی ہے اور پھر ای مرکز میں جلسہ سالانہ پر یہ پروگرام اپنے عروج کو
پہنچے گا۔اس کے درمیان آپ نے جو بلی منانی ہے۔دنیا کے ہر اس علاقے اور ملک میں جہاں جو بلی منائی جا
سکتی ہے، مثلاً ہم یورپ میں منا سکتے ہیں، وہاں بہت بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔اور پھر امت واحدہ بنانے کے
پیش نظر یہ کوشش کرنی ہے کہ جس جگہ بھی جوبلی منائی جائے، وہاں علاوہ اس علاقے یا ملک کے احمدیوں اور
احمدیوں کے دوستوں اور احمدیوں سے تعلق رکھنے والوں کے دنیا کے ہر دوسرے علاقہ سے نمائندہ وفود شامل
ہوں۔مثلاً اس ضمن میں امریکہ میں جو جلسہ ہوگا، اس میں کینیڈا بھی آئے گا، جنوبی امریکہ کے وفود بھی آئیں
گے اور انگلستان اور یورپ سے بھی آئیں گے۔جب یورپ میں ہوگا تو اس میں انگلستان آئے گا اور اس
میں مشرق اوسط ، یعنی عربی بولنے والے ملک آئیں گے۔کیونکہ ان ممالک کے رہنے والے اپنے کاموں
کے سلسلہ میں جرمنی اور دوسرے یورپین ملکوں میں آتے رہتے ہیں۔اسی طرح کچھ علاقے جو بحیرہ روم کے
ہیں، الجزائر وغیرہ یا اوپر کے حصہ میں مرا کو وغیرہ ، یہاں سے انشاء اللہ احمدی آئیں گے۔احمدی تو ہر جگہ ہیں
لیکن شکلیں بدل جائیں گی۔گویا یہ بھی ساتھ ہی پروگرام بنانا پڑے گا کہ جلسہ صرف ایک علاقے یا ملک تک
محدود نہ ہو گا۔بلکہ وہاں کے ارد گرد کے ملک بھی اس میں شامل ہوں گے۔جب یہاں ہوگا تو کوشش یہ کرنی چاہیے کہ چونکہ پاکستان کے علاوہ 2 5 ممالک نے نصرت
جہاں ریز روفنڈ میں حصہ لیا تھا اور صد سالہ جوبلی میں حصہ لینے والوں کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے۔میں
امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ 100 ممالک میں احمدی، جو بلی سال میں موجود ہوں گے۔اس لئے مرکز میں سو
ممالک کے وفود آنے چاہئیں۔ابھی سے یاد دہانیاں کروانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔لیکن علاقائی جو بلی منانے کا جو پروگرام ہے، اس میں ہر علاقے کے اردگرد کے احمدی شامل
ہوں گے۔ان کو اکیلے نہیں چھوڑنا۔وہاں بھی اعلان ہوگا۔جیسا کہ ہدایت دی گئی تھی کہ ان ملکوں کے
نمائندے شامل ہوں ، سواتنے ملکوں کے نمائندے شامل ہورہے ہیں۔ساری دنیا کو اکٹھا کرنے کے لئے
168

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرموده 31 مارچ 1974ء
ہمیں ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا ہوگا۔اور اسی طرح آواز اٹھانی پڑے گی ، جس طرح مکہ کے میدان میں
اٹھائی گئی تھی اور اللہ تعالیٰ کو پسند آ گئی تھی۔کیا میں نے اعلان نہیں کیا کہ جارحانہ تبلیغ کرو۔میں نے اپنے خطبہ میں کہا ہے کہ بے دھڑک ہو
کر تبلیغ کرو۔اب میں یہی کہوں
گا کہ ہمیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جو پیش گوئیاں ہیں ، مثلاً یہ
پیشگوئی که عرب فوج در فوج احمدیت میں داخل ہوں گے، یہ ان کے سامنے رکھی جائے کہ تم چاہے جو مرضی کر لو،
اس پیش گوئی کو نہیں ٹال سکتے۔خالی یہی ایک بہت بڑی تبلیغ ہے۔اور جو آپ کا اپنا یقین ہے کہ خواہ کچھ ہو
جائے دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی خدا تعالیٰ کے وعدوں کو نہیں ٹال سکتیں۔وعدے تو انشاء اللہ پورے ہو کر
رہیں گے۔اس سے ایک تو آپ بشاشت سے قربانی دیں گے کیونکہ آپ کو یقین ہوگا کہ ایسا ضرور ہو کر رہے
گا۔دوسرا یہ کہ اس کا دشمن پر بڑا اچھا اثر ہو گا۔جو اس وقت دشمن ہے۔ہم تو کسی کے دشمن نہیں، جو شخص خود کو ہمارا
دشمن سمجھتا ہے، اس پر بھی اس کا اچھا اثر پڑے گا۔مثلاً اشتراکیوں سے آپ بات کریں اور کہیں ٹھیک ہے،
ساری دنیا پر تم حاوی ہو گئے ہو۔تمہاری ایک بہت بڑی طاقت ہے اور تم امریکہ کے ساتھ ٹکر لینے کے لئے تیار
ہواور ساری دنیا کو بانٹ رہے ہو، لیکن ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ایک دن آئے گا کہ وہاں ریت کے ذروں کی
طرح احمدی ہوں گے۔یہ ہمارا یقین ہے۔ایک دفعہ میں نے ایک روسی کمیونسٹ سے بات کی اور بتایا کہ
اشتراکیت کے پاس وہ حسن اور احسان نہیں ہے، جو اسلام کے پاس ہے۔بعض قرائن سے مجھے یہ پتہ لگا کہ
انہوں نے اس بات کی مرکز کور پورٹ کی اور اس کا جائزہ لیا گیا اور ان اعتراضوں کا ، جو میں نے کئے تھے، اتنا
وزن سمجھا گیا کہ دو مہینے کے بعد ان کے انگریزی کے پروگراموں میں جواب آنے لگ پڑے۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقد 29 تا 31 مارچ 1974ء )
169

آج 10 میں سے 10 باقی