صد سالہ جوبلی منصوبہ جماعتی کوششوں میں تیزی پیدا کرنے کے لیے ہے ۔ خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء برموقع مجلس مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
صد سالہ جوبلی منصوبہ جماعتی کوششوں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے ہے
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء بر موقع مجلس شوری
صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے بارے میں سب کمیٹی شوری کی رپورٹ پر بحث کے آخر میں
حضور نے اپنے اختتامی خطاب میں اس منصوبہ کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد پر روشی ڈالی۔چنانچہ
اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت ایک خاص مقصد کے پیش نظر تھی۔ہمیں یعنی
امت محمدیہ کو بڑی وضاحت سے اور کثرت سے یہ بتایا گیا تھا کہ شیطانی اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف جو
عالمگیر جنگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے شروع ہوئی ہے، اس کی انتہا چودھویں صدی میں آپ کے
ایک محبوب اور پیارے اور بڑی طاقتوں والے اور آپ کا کامل عرفان رکھ کر کلی طور پر آپ کے وجود میں فنا
ہونے والے مہدی کے ذریعہ ہوگی۔یہ آخری معرکہ بعثت مہدی معہود کے ساتھ شروع ہو گیا اور اللہ تعالی
نے اپنے عالمانہ و قادرانہ تصرف سے اس کے لئے ایک منصوبہ بنایا، جو قدم بقدم، درجہ بدرجہ ترقی کرتا چلا
گیا۔ایک آواز تھی، جو اٹھائی گئی۔خدا کی قدرتوں کے نشان اس زمانہ میں خدا کے بندوں نے دیکھے۔اور وہ
سلیم الفطرت تھے، وہ مہدی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے گرد جمع ہو گئے۔مگر ان کی تعداد تھوڑی تھی۔جن علاقوں میں وہ بسنے والے تھے، ان علاقوں میں بھی زیادہ وسعت نہ تھی۔لیکن پھر تعداد میں بھی اور علاقوں
میں بھی وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی۔اور جو معر کے اس جنگ عظیم کے لڑے جانے والے تھے، ( عظیم اس
معنی میں، جس معنی میں عرب اس لفظ کو استعمال کرتا ہے۔یعنی ایسی جنگ، جس سے بڑی جنگ تصویر میں نہ آن
سکے۔) جو دراصل روحانی میدانوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ لڑی جانی شروع
ہوئی ، اس کا آخری معرکہ آپ کے ایک جرنیل کے ذریعے چودھویں صدی میں لڑا جانا تھا۔چودھویں اور
پندرھویں صدی میں۔اس جنگ کو پچاسی سال گزر گئے۔اور اس میں وسعت اور شدت پیدا ہوتی چلی گئی۔جیسا کے ہجرت نبوی کے بعد مدینہ کی جنگوں کی ابتداء ہوئی کہ مسلمانوں کے سارے 313 مجاہد تھے ، جنہوں
نے اس جنگ میں کہ جب دنیا نے اسلام کو مٹانے کے لئے تلوار نکالی تو اس تلوار کی کاٹ کو ہلاک کرنے کے
171
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
لئے اور تباہ کرنے کے لئے اور اسے کند کرنے کے لیے معرکہ شروع ہوا۔وہ معرکہ 313 انسانوں سے شروع
ہوا تھا اور پھر آہستہ آہستہ تعداد بھی بڑھتی گئی اور وسعت بھی بڑھتی گئی۔اور ایک وقت میں جو کہ دراصل عروج
کا معرکہ ہے، یعنی جنگ احزاب، سارے عرب کے قبائل یہودیوں کے مشورہ اور ان کی دولت سے اور کفار
مکہ کی سرداری میں اور ان کی زبر دست اور عرب میں مانی جانے والی طاقت کے ساتھ سارے دشمن اکٹھے ہو
کر مدینہ پرحملہ آور ہو گئے۔اور الہی پیشگوئی کے مطابق انہوں نے شکست کھائی۔جنگیں بعد میں بھی ہوئیں،
مگر ان جنگوں
کا فیصلہ جو کہ بعد میں ہونے والی تھیں، احزاب کے میدان میں ہو چکا تھا۔اس وقت جس زمانہ میں ہم داخل ہوئے ہیں، میرے احساس کے مطابق یہ اس سے ملتا جلتا
زمانہ ہے، جو جنگ احزاب کے وقت میں آج سے چودہ سو سال پہلے ہمیں نظر آتا ہے۔اس وقت بھی افق
پر دشمنیاں
اور مخالفتیں اور مخالفانہ دولتیں اکٹھی ہو کر اسلام کو مٹانے کے لئے جمع ہوگئی تھیں اور اس وقت بھی
دنیا کی دوستیں اور دنیا کی طاقتیں حتی کہ ان کی طاقت بھی ، جو مذہب پر ہی یقین نہیں رکھتے ، مذہب کو مٹانے
کے لئے اس اجتماع میں اس الجمیعت میں اکٹھی ہو گئی ہیں۔ہماری یہ روحانی جنگ، جس میں ایٹم بم اور
ہائیڈ روجن بم اور راکٹوں اور میزائلوں کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے بلکہ روحانی ہتھیاروں۔جنگ لڑی جانی ہے۔یہ جنگ روحانی ہتھیاروں سے پچھلے پچاسی سال سے لڑی جارہی ہے۔حقیقتا اس
آخری معرکے کے آخری دور کے اندر جماعت داخل ہو رہی ہے۔اس کے لئے ہم نے اللہ تعالیٰ کی ہدایت
اور اس کی برکت سے ایک منصوبہ بنایا ہے۔اور اس منصوبے کو خدا تعالیٰ نے ضرورت کے مطابق ہمارے
ذہنوں میں ایسا ہی بنایا تھا کہ یہ ایک زبردست عالمگیر مقابلہ کی تیاری کا منصوبہ بن جائے۔اس منصوبہ کا صحیح مقام جماعت کو سمجھنا ضروری ہے۔جماعت احمدیہ کا مقصد ہی یعنی خدا تعالیٰ
کے ہاتھ سے اس کے قائم کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کیا جائے۔پس
جماعت احمدیہ کی پہلی کوشش اور جماعت احمدیہ میں جو پہلی تنظیمیں قائم ہوئیں اور جاری ہو ئیں ، وہ وہی
مقاصد رکھتی ہیں، جو مقصد کہ موجودہ منصوبہ رکھتا ہے۔ان کا ایک ہی مقصد ہے۔بعثت مہدی کے ساتھ جو
کام شروع ہوا، اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ توحید خالص کو دنیا میں قائم کیا جائے۔ہر دل میں تو حید خالص کو
میخ کی طرح گاڑ دیا جائے۔اور اسلام کو اس طرح غالب کیا جائے کہ غیر مسلم کا وجود نہ ہونے کے برابر رہ
جائے۔پہلے دن سے یہی منصوبہ تھا۔لیکن وہ درجہ بدرجہ ترقی کرتا رہا۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اب ہم
اس منصوبہ کے، یعنی اس عالمگیر جنگ کے، جو رحمتہ للعالمین کے زمانہ سے شروع ہوئی ہے، آخری معرکہ
172
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
میں داخل ہو گئے ہیں۔جنگ محمد کی ہے۔اور لڑی جارہی ہے، مہدی کی قیادت میں۔وہ مہدی ، جس کا وجود
جب ہماری روحانی آنکھیں تلاش کرتی ہیں تو نہیں دیکھ سکتیں۔کیونکہ وہ وجود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود
میں گم ہو چکا اور غائب ہو چکا اور فنا ہو چکا ہے۔اس واسطے
من فرق بيني وبين المصطفى فما عرفني وما رأى
منصوبہ اور
ہماری روح کا احساس ہے۔یعنی یہ کہنا کہ مہدی کوئی اور وجود ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوئی اور
وجود ہیں، غلط ہے۔یہ واقعۂ غلط ہے۔ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ غلط ہے، الہام ربانی کہتا ہے کہ یہ غلط ہے۔اور
ہمارا روحانی احساس کہتا ہے کہ یہ غلط ہے۔اس مہدی نے یہ آخری معرکہ لڑ نا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی قیادت میں لڑنا تھا۔کیونکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم ابدی حیات کے مالک ہیں۔آپ کے فیوض روحانی نہ کسی
زمانہ میں کئے اور نہ کٹ سکتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی قیادت میں مہدی معہود نے جو آخری
معرکہ اس زمانے میں شروع کیا تھا اور جس پر پچاسی سال گزر چکے ہیں ، وہ آخری معرکہ اپنے آخری دور میں
داخل ہورہا ہے۔اور یہ آخری دور ایک قسم کا فیصلہ کن دور ہے۔یہ پندرہ سال پر پھیلا ہوا ہے۔(اس وقت میں
نے سولہ سال کا نام لیا تھا کیونکہ سولہویں سال کے کچھ مہینے ، چار مہینے کے قریب اس میں شامل تھے۔اس
کے لئے ہم نے یہ منصوبہ بنایا ہے، جس کی تفاصیل آپ کے سامنے آئیں ہیں۔چونکہ مقاصد ایک ہی ہیں، اس لئے اگر کوئی تنظیم یہ سمجھے کہ تحریک جدید اور ہے اور یہ منہ
ہے۔یا صدرانجمن احمدیہ کے کام اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا وقف جدید کے کام اور ہیں اور یہ منصوبہ
اور ہے۔یا خدام الاحمدیہ کی ذمہ داریاں اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا انصار اللہ کے فرائض اور ہیں اور یہ
منصوبہ اور ہے۔الجنہ اماءاللہ کی کوششیں اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا وقف عارضی کی تحریک اور ہے اور
یہ منصوبہ اور ہے۔یا فضل عمر فاؤنڈیشن اور نصرت جہاں ریز روفنڈ یا نصرت جہاں کا منصوبہ کوئی اور حقیقت
رکھتا ہے اور یہ منصوبہ اور ہے۔یہ غلط ہے۔ہم نے جو سارے منصوبے بنائے اور اندرونی تنظیمیں قائم کیں
اور تحریکیں چلائیں، وہ اسی جہت کی طرف ایک کوشش تھی۔وہ ایک محدود کوشش تھی۔اب ان ساری
کوششوں کو مجموعی طور پر Boost دینے کے لئے ان میں شدت اور تیزی پیدا کرنے کے لئے یہ صد سالہ
جوبلی منانے کا منصوبہ قائم کیا گیا ہے۔اس لئے میں ایک ایسی کمیٹی بناؤں گا، جو ان میں تعاون پیدا کرے
گی۔اور جو اصل مقصد ہے کہ کوششوں میں شدت اور تیزی پیدا کی جائے ، اس کے حصول کے لئے وہ کمیٹی
اتنا تعاون پیدا کر دے گی کہ ایک کا دوسرے سے فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔173
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
آپ لوگوں کو سمجھانے کے لئے میں اس کی ایک مثال دیتا ہوں۔ہم نے اپنے منصوبہ میں
اشاعت علوم قرآن کے عنوان کے ماتحت تراجم قرآن کی اشاعت کی ایک شق رکھی تھی۔میں نے سارے
حالات سمجھتے ہوئے علی وجہ البصیرت تراجم قرآن کی اس شق میں فرانسیسی کا ترجمہ رکھا۔اگرچہ فرانسیسی کا
ترجمہ اس منصوبے کے اعلان سے پہلے ہو چکا تھا اور میرا خیال ہے کہ Revision بھی ہو چکی ہے اور
پرنٹ بھی شروع ہے۔لیکن میں نے اس کو اس منصوبے کا حصہ بنایا۔اور ہے دراصل وہ اسی منصوبے کا
حصہ۔کیونکہ اس کے طبع ہونے کے بعد پھر اس کی اشاعت وغیرہ میں بہت سارے حصوں میں ہمارا یہ
منصو بہ بھی شامل ہو جائے گا۔اسی طرح روسی ، سپینش اور اٹالین تراجم ہیں، جن کی نظر ثانی ہونے والی
ہے۔ان کے مسودے موجود ہیں۔ان کو بھی میں نے اس منصوبے کا حصہ بنایا ہے۔اس لئے کہ اس
منصوبے نے سارے کاموں میں شدت اور تیزی پیدا کرنی ہے۔مریخ اور چاند پر جانے والے جو راکٹ
ہیں، ان میں بھی BOOSTER ( بوسٹر ) لگائے ہوئے ہیں تو یہ راکٹ جو نوع انسانی کو اجتماعی طور پر
ساتویں آسمان پر پہنچانے والے ہیں، ان کے اندر یہ بوسٹر کا کام دینے والا منصوبہ ہے۔پس سب کام اکٹھے ہو جائیں گے۔جو بکھری ہوئی چیزیں ہیں، ان کے اندر ایک تعاون پیدا ہو
گا۔اور زیادہ CO-OPERATION اور COORDINATION پیدا ہوگی۔اور باہمی طور پر
کام چلیں گے۔اور ایسا ہو جائے گا کہ ہر تنظیم کا کام نمایاں طور پر ایک دوسرے کے ممدو معاون ہوگا۔اور
نتیجه یه چیز منصوبہ میں مد و معاون ہوگی۔اور ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل سے اور ان دعاؤں
کے نتیجہ میں اور ان روحانی ورزشوں کے نتیجہ میں ، جن کی طرف میں نے آپ
کو توجہ دلائی ہے، جو بلی سال
میں اس چیز کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ لیں گے۔اور اپنے اس مقصد کو پانے میں کامیاب ہو جا ئیں
گے، جسے ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ میں نے بڑا سوچا اور دعائیں کیں۔اور اس کے بعد میں نے جلسہ
سالانہ پر یہ اعلان کیا کہ اس منصوبہ کا تعلق صرف صد سالہ جوبلی منانے سے نہیں ہے۔صرف یہ مقصد نہیں
ہے کہ سوسال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکرانے کے طور پر یہ جو بلی منائیں گے۔بلکہ اس کے دو حصے
ہیں۔ایک یہ کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اور اس کا شکر کرتے ہوئے ، اپنے اسلامی رنگ میں،
جس میں نمائش نہیں ہو گئی ، جس میں فخر اور تکبر کا اظہار نہیں ہوگا، بلکہ عاجزی کا اظہار ہوگا۔شکر اور حمد کرنے
کے لئے وہ سال منانا ہے۔( نو، دس مہینے، جتنا بھی وہ وقت بنے۔) اس کے علاوہ میں نے ایک فقرہ یہ بولا
174
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تھا کہ ہم نے نئی صدی کا استقبال کرنا ہے۔نئی صدی کے استقبال سے میرا یہ مطلب ہے کہ جہاں تک میں
نے غور کیا اور جہاں تک اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھ عطا فرمائی ہے، میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہماری زندگی کی
ہماری حیات کی دوسری صدی، غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس وقت وہ حالات نہیں ہیں۔اگر دوسری صدی
غلبہ اسلام کی صدی ہے تو اس پہلی صدی کا سواں سال جماعت احمدیہ پر اس طرح آئے اور سویں سال کے
ختم ہونے تک جماعت احمدیہ کو اس طرح تیار کر دینا چاہیے کہ وہ جماعت کو اس عالمگیر کوشش کے قابل بنا
دے، جو دنیا کو، نوع انسانی کو ، تمام ممالک کو، غرض یہ کہ ہر جگہ بسنے والے انسانوں کو تو حید خالص اور محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دے۔آج آپ اس قابل نہیں ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا تھا، سوزبانوں میں لٹریچر شائع کیا جائے گا۔کیونکہ اس منصوبہ میں اتنی
وسعت نہیں ہے کہ وہ ساری دنیا کی زبانوں میں اسلام کا بنیادی لٹریچر یعنی بنیادی تعلیم پہنچا سکے۔میرے
اندازے اور سوچ کے مطابق پہلی صدی کے آخر میں جماعت اس قابل ہوسکتی ہے اور جماعت کو اپنی
کوششوں اور اپنی تدبیر اور اپنی دعا کے نتیجہ میں خود کو بحیثیت جماعت اس قابل بنادینا چاہئے کہ اگلی صدی
میں ہم دنیا کو روحانی طور پر للکارتے ہوئے ، اسلام کو غالب کرتے ہوئے ، آگے سے آگے بڑھتے چلے
جائیں۔پھر صرف سوزبانوں کا سوال نہیں ہوگا۔جب دوسری صدی شروع ہوگی تو ہماری کوششیں سو
زبانوں میں محدود نہیں ہوں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اس وقت جماعت احمدیہ کی کوششیں دنیا کی ہر زبان میں
دنیا کے ہر طبقہ کے لئے ہوں گی۔اس وقت جماعت احمدیہ کی کوششیں دنیا کے ہر ملک میں تیزی کے ساتھ
اپنا کام کر رہی ہوں گی۔اس وقت کوئی کان اسلام کی بنیادی تعلیم، تو حید اور ختم نبوت سے نا آشنا نہیں رہے
گا۔اس مقصد کے لئے جماعت کو تیار کرنا ہے۔پس یہ منصوبہ جماعت کو اس غرض کے لئے تیار کرنے کے لئے بنایا گیا ہے کہ جس وقت یہ صدی
ختم ہو، جو تیاری کی صدی، جو بنیادوں کو مستحکم کرنے کی صدی ہے، جب یہ صدی ختم ہو اور جماعت خدا
تعالیٰ کی رحمتوں سے ہشاش بشاش، اس کی راہ میں قربانیاں کرتی ہوئی ، دوسری صدی میں داخل ہو تو وہ اس
قابل ہو کہ ساری دنیا کے کان میں اس کی یہ آواز پہنچ رہی ہو کہ اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف رجوع
کرو۔ورنہ ہلاکت تمہارے سامنے کھڑی ہے۔یہ ہمارا مقصد ہے۔اور یہ وہی مقصد ہے، جو پہلے دن سے
تھا۔اور جہاں تک مقصد کا سوال ہے، اس سلسلہ میں لجنہ اماءاللہ کی کوششیں، خدام الاحمدیہ کی کوششیں
انصار اللہ کی کوششیں، فضل عمر فاؤنڈیشن کی کوششیں، نصرت جہاں ریز روفنڈ کی کوششیں، وقف عارضی کی
175
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کوششیں، وقف جدید کی کوششیں، تحریک جدید کی کوششیں اور صدر انجمن احمدیہ کی کوششیں ایک ہی چیز
ہیں۔ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔اور یہ منصوبہ جو ہے، اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ان تمام کوششوں کو اب
ان راہوں کی طرف موڑ دے، جو جماعت کو اس قابل کر دیں کہ وہ دوسری صدی کا اس طرح استقبال کر
سکے ، جس طرح کہ میں نے آپ سے بیان کیا ہے۔اس کی مثال یہ ہے کہ دریاؤں کو آپ دیکھتے ہیں کہ ایک دریا کئی شاخیں نکال رہا ہوتا ہے۔کوئی
ادھر جا رہی ہے، کوئی ادھر جا رہی ہے۔اور اس کے پانیوں کے کئی پاٹ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ آگے جا کر ختم
ہو جاتے ہیں۔اور پھر وہاں پانی نہیں ملتا۔اور کئی پاٹ ایسے ہیں کہ وہ پانچ پانچ ، دس دس میل کا چکر کاٹ کر
پھر واپس دریا میں آجاتے ہیں۔پھر ایک جگہ بند بنایا جاتا ہے اور اس بند میں دریا کا سارا پانی ڈال دیا جاتا
ہے۔اور پھر اس سے لاکھوں بلکہ کئی ملین کلو واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔یہ جو منصوبہ ہے، یہ ایک بند کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اب جماعت کی ساری کوششیں اس بند
کے اوپر آ کر اکٹھی ہوں گی۔اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے وہ طاقت
GENERATE (جزیٹ) کرے گی، مہدی معہود کی اس مہم میں وہ طاقت پیدا ہوگی، جو ساری دنیا کو
اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔اور اس طرح پر جیسا کہ میں FORESEE کر رہا ہوں، جیسا کے میری |
روح اسی یقین کے ساتھ دیکھ رہی ہے، جس طرح آج دن کو دیکھ رہی ہے۔وہ صدی ، غلبہ اسلام کی صدی
ہوگی۔اس صدی میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم سے اور اسی کی دی ہوئی توفیق سے اور اس کی طرف
سے نازل ہونے والے فرشتوں کی مدد سے دنیا میں وہ انقلاب عظیم پیدا ہو جائے گا، جس انقلاب عظیم کے
لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کومبعوث کیا گیا اور جس کے لئے چودہ سو سال سے زائد عرصہ میں جنگ لڑی
گئی۔یہ ہمارا آخری معرکہ ہے۔یہ اس جنگ کا آخری معرکہ ہے۔پھر جنگ کے آخری معرکے کے بعد تو
ثمرات کے اکٹھا کرنے کا وقت ہوتا ہے۔اور جب میں کہتا ہوں، غلبہ اسلام کی صدی تو میرا مطلب یہی ہوتا ہے کہ اس صدی میں ہم
اسلام کے لئے دنیا کے کونے کونے سے پھل اکٹھے کریں گے اور انسان کا دل بحیثیت نوع انسانی توحید
خالص سے پر ہو جائے گا۔اور وہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور عرفان رکھے گا اور اس کی عظمت اور جلال کا جذبہ
اس کے دل میں پیدا ہو گا۔وہ اس کے ساتھ ایسی ذاتی محبت رکھے گا، جو دنیا کے کسی عاشق نے اپنے محبوب
سے نہ رکھی ہوگی۔اور پھر وہ حسین معاشرہ قائم ہو جائے گا، جس معاشرے کے لئے آدم سے لے کر آج
176
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تک انسان ترستار با، مگر اسے قائم نہیں کر سکا۔پھر اس دنیا میں جس ” دنیا کی جنت کا وعدہ دیا گیا ہے، وہ
جنت نمایاں ہو کر سامنے آجائے گی۔آج کل تو دل کے اندر یہ اعتراض پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے جن دو جنتوں کا وعدہ دیا ہے، ان
میں سے اس دنیا کی جنت تو ہمیں ٹھیک طرح نظر نہیں آرہی۔جن کو نظر آرہی ہے، ان کو بھی دھندلی نظر آ رہی
ہے۔لیکن اس وقت وہ جنت نمایاں ہو کر سامنے آجائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہوگا۔لیکن یہ آسان کام نہیں
ہے لیکن یہ محدود کام نہیں ہے لیکن یہ ایسا کام نہیں ہے، جو ہم سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ نہ کر رہا ہو۔اس مقصد کے حصول کے لئے روحانی دریا کے سامنے اتنا بڑا بند ہم اس لئے باندھ رہے ہیں کہ
اس قدر طاقت پیدا ہو کہ پھر جو نہریں وہاں سے نکلیں ، ان سے دنیا کا ہر ملک سیراب ہو۔اور جو روشنی اس سے
پیدا ہو، ہر جھونپڑی میں وہ روشنی پہنچے۔یہ مقصد ہم سے قربانی چاہتا ہے، بے حد قربانی ! بے انتہا قربانی !! اس
کے لئے آپ تیارر ہیں۔کیونکہ یہ آخری معرکہ ہے، اس میں مخالفت اتنی شدید ہوگی کہ میں ڈرتا ہوں کہ اگر
آج آپ کے سامنے بیان کروں تو آپ میں سے بعض کمزور دل کانپنا شروع کر دیں۔لیکن مخالفت خواہ کتنی
ہی شدید کیوں نہ ہو جائے، خدا فرماتا ہے اور خدا کا یہ پیغام میں آپ کو پہنچا تا ہوں کہ یہ مخالفت شدید تو ہوگی
مگر کامیاب نہیں ہوگی۔انشاء اللہ فتح ونصرت فتح و نصرت اسلام کے حق میں مقدر ہے۔خدا تعالیٰ کے پیار کو
نوع انسانی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض اور قوت قدسیہ کے نتیجہ میں مہدی معہود کے ذریعے پانا ہے۔ہر
انسان نے وہ پالیتا ہے، جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے۔اور ہر انسان کے دل میں یہ احساس پیدا ہو جانا ہے
کہ میں نے وہ پالیا ہے، جس کے لئے میں پیدا کیا گیا تھا۔انشاء اللہ تعالی۔یہ بڑی چیز ہے۔جہاں تک صد سالہ جو بلی ریز روفنڈ کا تعلق ہے، اس کے لئے آپ قربانیاں دے رہے ہیں۔آپ
نے وعدے کئے ہیں، اللہ تعالیٰ ان وعدوں کو پورا کرنے کی آپ
کو توفیق عطا فرمائے۔آپ نے تو وعدے کئے
ہیں لیکن وہ نسلیں، جو بھی چھوٹی ہیں اور وہ احمدی، جوا بھی احمدیت میں داخل نہیں ہوئے ، انہوں نے تو یہ وعدے
نہیں کئے اور نہ ان قربانیوں میں شامل ہوئے ہیں، خدا کرے کہ جس بشاشت کے ساتھ اور جس ایثار کے ساتھ
آپ نے یہ وعدے کئے ہیں اسی محبت اور پیار اور ایثار کے ساتھ یہ دو آنے والی نسلیں بھی قربانیاں دیں۔ایک وہ
نسل ، جو اس زمانہ میں بالغ ہوگی۔اور ایک وہ ، جو اس زمانہ میں احمد بیت میں داخل ہوگی۔جیسا کہ میں نے کہا ہے، اب ہمارے سارے Resources اور تنظیمیں بند کے ذریعے ایک جگہ
اکٹھی ہو کر زبردست طاقت بننے والی ہیں۔اس لحاظ سے آپ کے بجٹ کا جو آج کا معیار ہے، اس کے
177
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
مطابق اس سارے منصوبے پر عملاً ساڑھے نو کروڑ یا بیس کروڑ ، جو اس میں آئے ، وہی نہیں خرچ ہوں گے،
بلکہ اس میں جمع ہوگا، وہ ستائیس کروڑ روپیہ، جو آج کے حساب سے آپ کے بجٹوں میں آنا ہے۔لیکن
ستائیس کروڑ نہیں، کیونکہ اس چھوٹے سے زمانہ میں جو میری خلافت کا زمانہ ہے، آپ کے چندہ عام اور آپ
کے چندہ آمد ( یعنی موصی کے چندے) کی رقم سو فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔یعنی دگنی ہوگئی ہے۔کل اس سلسلہ میں، میں مشاورت کی رپورٹ دیکھ رہا تھا تو 63ء میں ہمارے عمو صاحب حضرت
مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مشاورت میں ناظر بیت المال سے یہ پوچھا کہ آپ کے دونوں
چندے سارے کتنے ہیں؟ تو آپ کو جواب دیا گیا کہ اٹھارہ لاکھ۔اور یہ جو آج کا بجٹ ہے، یہ سینتیس لاکھ کے
قریب ہے۔سینتیس لاکھ کے قریب آمد اور حصہ وصیت ہے۔میں صرف اس کی بات کر رہا ہوں۔ویسے صدر
انجمن احمد یہ کا کل بجٹ پینتالیس لاکھ کے قریب ہے۔تو اس حساب سے اگلے دس سال میں یہ پونے دو کروڑ ،
جو آپ کا مجموعی بجٹ ہے، یہ ساڑھے تین کروڑ بن جائے گا۔اور اس طرح وہ ستائیس
کروڑ نہیں بلکہ چالیس،
پینتالیس کروڑ ہو جائے گا، جمع اس منصوبے کی رقم۔تو عملاً یہ پچاس، ساٹھ کروڑ کی رقم ہے۔لیکن میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا ہے، پچھلے خطبے میں بھی کہا تھا، ایک خطبے میں غالباً لا ہور میں کہا
تھا کہ سوال اڑھائی کروڑ کا، سوال پانچ کروڑ کا ، سوال نو کروڑ کا یا میں کروڑ کا نہیں ہے۔سوال اس رقم کا
ہے، جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس منصوبے کو کامیاب کرنے کے لئے چاہیے۔اور ہم اسے نہیں جانتے۔لیکن ہمارا خدا اسے جانتا ہے۔اس لئے میں نے اعلان کیا تھا کہ مجھے فکر نہیں ہے۔مجھے تو فکر ہے، اپنے
اخلاص اور اپنے خدا سے پیار اور اپنی جماعت کی۔مجھے اس کی فکر ہے، جس خدا کے علم میں ہے کہ اس
منصوبے کے کامیاب کرنے کے لئے کتنی رقم چاہیے؟ جو کہ اس کا اپنا منصوبہ ہے۔جس کا تعلق اس چیز سے
ہے کہ سارے انسانوں کو اس نے اپنے پیار سے حصہ دینا چاہا ہے۔اس کو پتہ ہے کہ کتنی رقم چاہیے؟ کتنی
دولت چاہیے؟ وہ خود اس کا انتظام فرمائے گا۔ہمیں اپنی فکر کرنی چاہئے۔کہا گیا تھا کہ ہمارے اونٹ ہیں،
ہمیں اپنی فکر کرنی چاہئے۔جس کا مکہ (خانہ کعبہ ) ہے، وہ آپ ہی اس کی فکر کرے گا۔یہ منصوبہ خدا تعالیٰ کی
مشیت سے جاری کیا گیا ہے، وہ آپ ہی اس کی فکر کرے گا۔(وہ بھی کہنے کی طرز ہے، باقی وہاں بھی فرق تو
کوئی نہیں۔ہم بھی، میں اور تم خدا ہی کے ہیں۔لیکن ہم پر ذمہ داریاں ہیں کہ
قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا
(التحریم: 07)
178
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ فرمایا ہے کہ میرے پیار سے حصہ لینے کے لئے ، میری محبت کو پانے کے
لئے ، میری رحمتوں کو بارش کی طرح اپنے پر برسانے کے لئے تمہیں کچھ ذمہ داریاں ادا کرنی پڑیں گی۔ہمیں اس کی فکر ہے۔چھپی ہوئی نحوستیں، چھپے ہوئے نفاق ، چھپی ہوئی بے ایمانیاں، چھپے ہوئے کفر کے
جلوے دلوں کے اندر ہوتے ہیں، ایسی صورت میں جو بظاہر بڑی بڑی قربانیاں ہوتی ہیں ، وہ منہ پر ماردی
جاتی ہیں اور قبول نہیں کی جاتیں ہمیں اس کی فکر ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں اور ہمیشہ کہتا ہوں، اس منصوبے کے اجرا کے ساتھ بھی یہی کہا ہے کہ جہاں
آپ دنیاوی لحاظ سے قربانیاں دیں، وہاں خدا تعالیٰ کے حضور جھکیں، روزے رکھیں، نوافل پڑھیں ، خدا کا ذکر
کریں، اس کی تسبیح کریں، اس کی حمد کریں، اس سے مغفرت چاہیں، دشمن کے مقابلے میں اسی کو مضبوط اور
طاقتور اور سرچشمہ طاقت سمجھیں، استغفار کریں، اسلام کے غلبہ کے لئے دعائیں کریں۔اور بنی نوع انسان کی
بھلائی کے لئے ایک آگ آپ کے سینوں میں جل رہی ہو۔پس خدا تعالیٰ کے حضور جھک کر اس کی رحمت کو
جذب کریں اور اپنی تدبیر کو کامیاب کریں۔ورنہ جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمتیں آسمانوں سے نازل نہ ہوں، تدابیر
کامیاب نہیں ہوا کرتیں۔پس دعاؤں کے ساتھ ، بے حد دعاؤں کے ساتھ ، مالی قربانیاں پیش کریں۔جہاں تک مخالفت کا سوال ہے، ہمیں قرآن کریم میں کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ تمہاری مخالفت نہیں
ہوگی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کو پیار تھا، آپ سے پہلے جو ایک سلسلہ نبوت تھا، جو پہلے نبی
وسلم
سے لے کر حضرت مسیح علیہ السلام پر ختم ہو گیا، اس میں چھوٹے چھوٹے ملکوں میں اور بعض دفعہ شہروں میں
بھی نبی آتے تھے، ان سب کو یہی کہا گیا کہ سوائے خدا کے کسی سے نہ ڈرنا۔تم اور میں (یا میں تم کے اندر
اپنے آپ کو شامل کرتا ہوں۔) تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متبع ہو اور اس وقت تمہارا جو مہدی ہے، اس کے
متعلق احمدیت سے پہلے بزرگوں نے کہا تھا کہ وہ تمام گزشتہ انبیاء سے افضل ہوگا، اس لئے کہ وہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کال کامل ہے، آج تم اس کے متبع ہو۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے آگ جلائی گئی تھی اور وہ
آگ میں کود گئے تھے۔میں یہ کہتا ہوں اور یہ بھی ٹھیک ہے اور خدا کا ایک نشان ہے کہ خدا کا ایک بندہ خدا پر
اتنا تو کل کرتا تھا کہ وہ یہ سمجھتا تھا کہ اگر میں آگ میں جل جاؤں گا تو کیا ہوگا ؟ لیکن نہیں ! ابراہیم علیہ السلام
آگ میں اس یقین کے ساتھ کو د گئے تھے کہ یہ آگ مجھے نہیں جلائے گی۔پس جماعت کے دوستوں سے
میں یہ کہتا ہوں کہ یہ یقین تمہیں بھی دلایا گیا ہے۔اس یقین پر قائم رہیں۔تمہارے کانوں میں اس عظیم
مہدی معہود کی یہ آواز پڑی ہے کہ خدا فرماتا ہے کہ
آگ سے ہمیں مت ڈراؤ کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔179
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اگر آپ واقعہ میں مہدی معہود کے غلام ہیں۔اگر آپ واقعہ میں مہدی معہود کے ساتھ خود کو
منسلک کر کے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادنی چاکر بنا چاہتے ہیں تو آ گئیں آپ کو ڈرائیں گی یا
آگ آپ سے ڈرے گی ، کیا ہوگا؟ آگ ڈرے گی! آپ کو آگ نہیں ڈرا سکتی۔آپ کو مخالفتیں نہیں ڈرا
سکتیں۔قرآن کریم نے آپ کو کہا کہ
ان مخالفتوں سے مت ڈرنا۔فَلَا تَخْشَوهُمْ
وَاخْشَوْنِي
صرف مجھ سے خوف کرو اور میری خشیت پیدا ہو۔جس دل میں خشیت اللہ پیدا ہو جاتی ہے، وہ
وہی دل ہے، جس نے خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کی معرفت حاصل کی ہو اور جس دل میں خدا تعالیٰ کے
عرفان کا احساس بیدار ہو جاتا ہے اور شدت اختیار کر جاتا ہے۔تو وہ اسے اس مقام تک لے جاتا ہے کہ
انسان واقعہ میں خود کو ایک غیر مرئی مخلوق پر کلی طور پر حاوی، قادر مطلق اور واجب الوجود ہستی کی گود میں
محسوس کرتا ہے۔یہ محبت کا تقاضا ہے۔یہ عظمت اور جلال کا احساس ہے۔اس محبت کا روحانی احساس ایک
احمدی کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور مہدی معہود کی تعلیم کے ذریعے پیدا ہو چکا
ہے۔پس دنیا کی طاقتیں ہمیں کیا ڈرا ئیں گی؟ اور دنیا کی طاقتیں ہمارا کیا بگاڑسکتی ہیں؟ خدا کا وعدہ پورا ہوگا
اور اسلام دنیا میں غالب آئے گا اور ہمیشہ غالب رہے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اس کے لئے اب بھی دعا کرتے ہیں۔جو دعائیں میں نے بتائی ہیں، وہ بعد میں بھی آپ کرتے
رہیں اور واپس جا کر جماعت کے ذہنوں کو اس کے لئے تیار کریں۔انہیں بتائیں کہ یہ خدا تعالیٰ کے وعدے
ہیں۔اور خدا تعالیٰ کے وعدے جو ہیں، وہ پورے ہوتے ہیں۔اور اگر خدا تعالیٰ کے ان وعدوں کے راستہ
میں زمین و آسمان کی طاقتیں بھی حائل ہوں تو وہ روکیں دور ہو جاتی ہیں۔اور خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو جاتا
ہے۔اس کے لئے نوجوانوں کے ذہنوں
کو تیار کریں، بڑوں کے ذہنوں کو تیار کریں، نئے احمدی ہونے
والوں کے ذہنوں کو تیار کریں ، عورتوں کے ذہنوں کو تیار کریں۔تا کہ ایک ایسا حسین معاشرہ، ایک ایسا اکٹھ
جس کے اندر کوئی شرک اور بدکاری داخل ہی نہ ہو سکے ، وہ قائم ہو جائے۔جو عورت پر دہ چھوڑ دیتی ہے، اس
خاندان سے آپ کا کیا تعلق؟ آپ مہدی علیہ السلام سے اپنا تعلق رکھنا چاہتے ہیں، آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی غلامی میں رہنا چاہتے ہیں یا اپنی یہ غیر ذمہ دارانہ دوستیاں رکھنا چاہتے ہیں؟ بات کرنا چھوڑ دیں، ان
180
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء
لوگوں سے، جن کے گھروں میں پردہ نہیں ہے اور جوروایات سلسلہ کے خلاف چل رہے ہیں۔اور بالکل اس
طرح ایک جان ہو جائیں، جس طرح کہ دنیا میں، اس مادی دنیا میں سب سے زیادہ شدت سے ایک جان
ہونے والا ہیرا ہے۔لوہا بھی اگر اس کو کاٹنے کی کوشش کرے تو وہ خود کٹ جاتا ہے۔لیکن ہیرے کو نہیں کاٹ
سکتا۔اس قدر اس کے ذرات مضبوطی کے ساتھ اور ایک جان ہو کر اور اگر ہم اس کی زبان استعمال کریں،
اگر چہ اس میں جان نہیں ہے۔) محبت اور پیار کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔لیکن تمہاری قیمت تو ہیرے سے
زیادہ ہے۔کیا جو منہ تمہیں اس مادی دنیا میں ہیرا دکھاتا ہے، تم اپنے خدا کو ہ نمونہ نہیں دکھاؤ گے۔پس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور اللہ تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے
سامان پیدا کرے۔اور اللہ تعالیٰ تیاری کے ان پندرہ سالوں میں جو اس کی نگاہ میں صحیح تیاری ہونی چاہیے،
اس کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔جو ہماری بھول ہے، وہ بھول نہ رہے۔اللہ تعالیٰ ہماری ہدایت کے سامان
پیدا کرے۔ہماری ہدایت کے جو سامان ہیں، ہمارے عمل ان کے پورا کرنے میں کو تاہی نہ کریں۔پس ہم
پوری کوشش کے ساتھ ، تدبیر کو اپنے کمال تک پہنچا کر اور عاجزانہ دعاؤں کو بھی اپنی انتہا تک پہنچا کر اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کے انفرادی اور اجتماعی ہر دو لحاظ سے وارث بنیں۔اور خدا کا بول بالا ہو اور اسلام دنیا میں
غالب آئے۔اب آئیں دعا کر لیں۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 29 تا 31 مارچ 1974ء)
181