ہم اشاعت اسلام کے عالمگیر منصوبے کے لیے خدا کی نصرت کے طالب ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جنوری 1975ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جنوری 1975ء
ہم اشاعت اسلام کے عالمگیر منصوبہ کے لئے خدا کی نصرت کے طالب ہیں
33
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جنوری 1975ء
ایک سال آیا اور گزر گیا۔ایک نئے سال میں ہم داخل ہورہے ہیں۔مومن کا قدم ہمیشہ
آگے پڑتا ہے۔وہ نہ پیچھے کی طرف دیکھتا ہے اور نہ ایک جگہ پر ٹھہرتا ہے۔پچھلا سال کچھ تلخیاں لے کر آیا
مگر بہت سے فضلوں، رحمتوں
اور اللہ تعالیٰ کے پیار کے سامان بھی لے کر آیا۔خدا تعالیٰ کی جو رحمتیں عالمگیر
اور بین الاقوامی حیثیت کی تھیں اور بہت سے احمدیوں کی نظر سے بھی اوجھل تھیں، پچھلا سال انہیں نمایاں کر
کے ہمارے سامنے لے کر آیا۔پچھلا سال صد سالہ جو بلی تحریک کا پہلا سال تھا۔جماعت احمدیہ نے پہلی
بار اشاعت اسلام کے بین الاقوامی منصوبوں کی ابتدا کی تھی۔بعض ملکوں کو اکٹھا کر کے ان میں تبلیغ اسلام اور
اشاعت قرآن کریم کے منصوبے بنائے گئے اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں نے انہیں کامیاب بھی کیا۔گویا
اشاعت اسلام کے عالمگیر اور بین الاقوامی منصوبے کی ابتداء گزشتہ سال یعنی 1973 ء کے جلسہ سالانہ پر
ہوئی تھی۔جس کے نتیجہ میں ایک عالمگیر بین الاقوامی مخالفت کی بھی ابتدا ہوئی اور ہونی بھی چاہیے تھی۔کیونکہ حاسدوں کا حسد ہمیں اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں پیار دیکھنے کے مواقع میسر کرتا ہے۔غرض صد سالہ جو بلی
منصوبہ کی ابتدا ہو چکی ہے۔یہ اس منصوبہ کا دوسرا سال ہے۔بالفاظ دیگر ایک اور سال ہے، ہماری اور
جماعت احمدیہ کی زندگی کا، جس میں ہم داخل ہورہے ہیں۔انفرادی حیثیت سے ہم میں سے ہر شخص بچہ، جوان اور بوڑھا، مرد اور عورت اپنے بڑھاپے کی
طرف حرکت کر رہا ہے۔مگر جماعتی حیثیت سے ہم ہر سال اپنی جوانی کی طرف اور اپنی کامیابیوں کی طرف
حرکت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو ایک خاص مقصد کے لئے قائم کیا ہے۔اس درخت کو
ایک خاص قسم کے پھلوں کے لئے اور خاص قسم کی برکتوں کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کے لئے اپنے ہاتھ
سے لگایا ہے۔ایک دن ایسا بھی آنے والا ہے کہ نوع انسانی، سوائے استثنائی طور پر چند محروموں کے، اسلام
کے اس درخت کے سایہ سے اور اس کے پھلوں سے فائدہ حاصل کرے گی لیکن آج کا زمانہ اس درخت کی
نشو ونما کا زمانہ ہے۔کچھ خوش نصیب لوگ ہیں، جو اس کی شاخوں پر بسیرا کرتے ہیں اور کچھ وہ ہیں کہ مستقبل
183
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1975ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ان کو خدا کے پیار کے نتیجہ میں اس طرف لے آئے گا اور وہ اس کی شاخوں پر بسیرا کریں گے۔ایک دن نوع
انسانی ساری کی ساری اس درخت کی شاخوں پر بسیرا کر رہی ہوگی۔اور وہ منصوبہ جو آسمانوں پر بنایا گیا ہے
اور جس کی بشارت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ کو دی تھی، وہی منصوبہ کامیاب ہوگا۔اور
دنیا اپنے پیدا کرنے والے رب کی معرفت حاصل کر چکی ہوگی اور اس کی رحمتوں سے حصہ لینے والی ہوگی۔یہ
ذمہ داری جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار بھی ہیں اور اس کے شکر کے
ترانے بھی پڑھنے والے ہیں اور اس کے حضور عاجزانہ طور پر یہ دعا بھی کرنے والے ہیں کہ :۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ، اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ )
کہ اے خدا! ج قو تیں اور استعدادیں انفرادی اور اجتماعی طور پر تو نے ہمیں دی ہیں، ہم حتی المقدور
کوشش کرتے ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔لیکن ہم یہ احساس رکھتے ہیں کہ جب تک مزید قو تیں اور
طاقتیں اجتماعی طور پر ہمیں نہیں ملیں گی ، اشاعت اسلام کا وہ عالمگیر منصوبہ ، جو ہمارے سپر دہوا ہے، اس کو ہم
کامیاب نہیں کر سکتے۔اس لئے خدا تعالیٰ سے استعانت کرتے اور اس کی مدد و نصرت کے ہم ہر آن طالب
ہیں۔اور عاجزانہ دعاؤں میں اس نصرت کے حصول کے لئے لگے ہوئے ہیں۔اور یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ
زندگی کے ہر مرحلہ میں اور اس اجتماعی جدوجہد کے ہر موڑ پر اللہ تعالیٰ ہماری رہنمائی کرنے والا ہو۔اور ہمیں
راہ ہدایت اور صراط مستقیم دکھانے والا ہو۔اور جماعت کو اجتماعی طور پر بھی صراط مستقیم پر قائم رکھے۔خدا تعالیٰ
اپنے فضل سے خود ہمارا ہاتھ پکڑے اور ہمیں شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے لے جاتا چلا جائے۔پس ہمارا ہر سال
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا سال، برکتوں کا سال اور رحمتوں کا سال ہوتا ہے۔بلکہ
ہمارا ہر سال پہلے سے زیادہ برکتوں، پہلے سے زیادہ رحمتوں اور پہلے سے زیادہ فضلوں کا سال ہوتا ہے۔اس لئے اس نئے سال کو بھی ہم ان عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ شروع کرتے ہیں کہ کہیں ہماری کوئی کمزوری
ان برکتوں کے حصول کے راستہ میں حائل نہ ہو جائے۔بلکہ جیسا کہ پہلے ہوتا چلا آیا ہے، اسی طرح اب
بھی یہ نیا سال پہلے سے زیادہ رحمتوں، برکتوں اور فضلوں کو لانے والا ہو۔(مطبوعه روز نامه الفضل 17 جنوری 1975ء)
184