جماعت احمدیہ کے قیام کا اصل مقصد دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1975ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1975ء
جماعت احمدیہ کے قیام کا اصل مقصد دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے
دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1975ء
ایک لمبا منصو بہ ہوتا ہے، مثلاً یہ ایک لمبا منصوبہ ہے، جو جماعت کے سپرد کیا گیا ہے۔ہم
یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کی بنیادی غرض یہ تھی کہ ساری
دنیا میں اسلام غالب آئے۔یہ ایک لمبا منصوبہ، بنیادی منصوبہ یا غرض یا مقصد مہدی علیہ السلام کا یا ان کی
بعثت کا تھا۔انسانی فطرت کو اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ جو منصوبہ یا کام ایک زمانہ پر پھیلا ہوا ہو، اسے وہ
مختلف حصوں میں بانٹ کر ایک ایک حصہ کی تکمیل کرتا ہوا اپنی آخری منزل تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ
انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔انسانی جسم بھی درجہ بدرجہ اپنے کمال کو پہنچتا اور انسان کے اخلاقی اور روحانی
قویٰ بھی درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے اپنے دائرہ استعداد میں اپنی منازل طے کرتے ہوئے اپنی
انتہا کو پہنچتے ہیں۔درجہ بدرجہ آگے بڑھنے کا ایک ایسا اصول ہے، جو بنیادی ہے۔خدا تعالیٰ کی دوسری مخلوق
کے ساتھ بھی اور انسان کے ساتھ بھی۔ہماری زندگیوں کا اور جماعت احمدیہ کے قیام کا اصل مقصد یہ ہے کہ دنیا میں اسلام کو غالب کیا
جائے۔اس منصوبے نے بھی درجہ بدرجہ ترقی کرنی تھی اور اس وقت تک یہ منصو بہ درجہ بدرجہ ترقی کرتا چلا آرہا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس وقت جب آپ اکیلے تھے، اس آواز کو بلند کیا کہ مجھے خدا تعالیٰ
نے اس لئے بھیجا ہے کہ میرے ذریعے سے امت محمدیہ میں ایک ایسی جماعت قائم کی جائے کہ جو اسلام کی
خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے اسلام کو سب ادیان باطلہ پر غالب کرنے والی اور دنیا کے کونے کونے تک
پہنچانے والی ہو اور بنی نوع انسان کے دل اللہ تعالٰی اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے جیتنے والی ہو۔جس وقت یہ آواز اٹھائی گئی، اس وقت آپ اکیلے تھے۔مگر پھر سینکڑوں بنے۔پھر ہزاروں بنے۔پھر لاکھوں بن گئے۔پہلے محدود تھے مکانی لحاظ سے، ہندوستان کے بعض ( تین یا چار محدود مختصر اور چھوٹے
چھوٹے علاقوں میں۔پھر ان علاقوں میں وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی۔پھر یہ جماعت پنجاب میں پھیلی ، پھر
ہندوستان میں پھیلی ، پھر کہیں کہیں باہر کے ممالک میں جماعت احمدیہ میں لوگ داخل ہونا شروع ہوئے۔پھر
ملکوں ملکوں میں پھیل کر اپنی اجتماعی زندگی کے ایک خاص موڑ پر آج یہ جماعت پہنچ چکی ہے۔185
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اور جیسا کہ میں احباب کو بتا چکا ہوں کہ یہ صدی ہماری تیاری کی صدی تھی۔اور انشاء اللہ ہماری
زندگی کی دوسری صدی دنیا میں اسلام کے غالب ہو جانے کی صدی ہوگی۔اور اس کے لئے جو پندرہ سال
ہماری زندگی کے پہلی صدی کے باقی رہ گئے ہیں، اس میں ہم نے تیاری کرنی ہے ، غلبہ اسلام کی صدی کے
استقبال کی۔یہ پندرہ سال جو ہیں، اس کے لئے ہم نے ایک منصوبہ بنایا ، جو صد سالہ جوبلی فنڈ کے نام
سے موسوم ہے۔اس کے لئے جماعت نے مالی میدان میں بڑی قربانی دی ، جو حیران کن ہے اور شاید لبعض
کے لئے پریشان کن بھی ہے۔بہر حال ایک عظیم قربانی دی۔اس کے لئے ہمیں صرف مالی قربانیوں کی تو ضرورت نہیں۔مالی قربانی بھی بڑی ضروری ہے۔کیونکہ دوسری قربانیوں کے نتائج نکالنے کے لئے اموال کی ضرورت پڑتی ہے۔لیکن اس کے لئے ہمیں
اگلی صدی کے شروع میں سینکڑوں، ہزاروں مبلغین کی ضرورت پڑے گی۔اور ہزاروں مبلغین کا پیدا کرنا،
پندرہ سال کے اندر موجودہ نظام میں ممکن نہیں ہے۔اس لئے اس کے متعلق ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔پہلے
بھی میں تحریک کرتارہا ہوں، وقف بعد ریٹائر منٹ کی۔وہ اپنی ایک تحریک ہے۔لیکن ضرورت کے موقع پر
ممکن ہے، ہزاروں درمیانی عمر کے احمدیوں کو اپنے دنیوی کام چھوڑ چھاڑ کے دین کی خاطر اسلام کے غلبہ
کے لئے میدان میں اترنا پڑے۔ایک لمبا وقف عارضی جو دو ہفتے کا نہیں شاید تین یا پانچ سال کا ہو یا جو
چاہئیں، اس سے زیادہ وقت دیں، ایسا وقف کرنا پڑے گا۔اس کی تفاصیل ذہن میں آ رہی ہیں۔وہ تو بعد
میں کسی مناسب موقع پر میں انشاء اللہ جماعت کے سامنے رکھوں گا۔بہر حال ان پندرہ سال میں غلبہ اسلام
کی صدی کے استقبال کے لئے ہم نے جو کام کرتے ہیں، وہ بھی درجہ بدرجہ ہمارے سامنے آئیں گے۔اور ہم درجہ بدرجہ اس صدی کی طرف حرکت کریں گے، اپنی عاجزانہ کوششوں کے ساتھ ، اپنی مستانہ دعاؤں
کے ساتھ کوششوں کو با برکت کرنے کے سامان پیدا کرتے ہوئے۔وہ
یہ جو پندرہ سال رہ گئے ہیں، ان میں یہ سال، جس میں ہم اب داخل ہو رہے ہیں، گو مارچ میں
صد سالہ جو بلی کا سال شروع ہوتا ہے، لیکن جلسہ کی وجہ سے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس
طرف توجہ پھیری ہے کہ جو ہمارے عقائد ہیں، ان کا ہر چھوٹے بڑے کے لئے اور مردوزن کے لئے جانا
ضروری ہے۔اور بار بار ان کا درس ہونا چاہیے۔میری جلسہ سالانہ کی 28 تاریخ کی جو تقریرتھی ، اس میں،
میں نے مختصراً بعض مضامین کو لے کر جماعت کے سامنے رکھا تھا۔لیکن ہمارے صرف وہی عقائد تو نہیں
ہیں۔اسلام نے جو عقائد ہمارے سامنے رکھے، ان میں بہت وسعت ہے۔جیسا کہ ہم نے ان کو حضرت
186
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 10 جنوری 1975ء
سے۔مہدی علیہ السلام کی استدلالی اور تغیری تعلیم کی روشنی میں پہچانا۔ان میں بڑی وسعت ہے۔مثلا کسی وقت
اعلای اسلامی استدلالی اور کی ان میں بڑی مثلا سی
قضاوقدر بڑا الجھا ہوا مسئلہ تھا۔لیکن مہدی علیہ السلام نے اس کو اس طرح حل کر دیا اور اس کی وہ ساری
گنجلکیں نکال دیں کہ آدمی حیران ہوتا ہے کہ اس مسئلہ کو الجھا ہوا کون کہتا تھا ؟ لیکن اگر ہم اس مسئلہ کو
وضاحت کے ساتھ بڑوں اور چھوٹوں، مردوں اور عورتوں کے سامنے بیان نہ کرتے رہیں تو پھر الجھ جائے
گا۔یا مثلاً جنت اور دوزخ کے متعلق اسلامی تعلیم ، جس میں حقیقی حسن پایا جاتا ہے، اس حسن کو جس رنگ
میں حضرت مہدی علیہ السلام نے ہمارے سامنے رکھا اور وہ ہمارا عقیدہ بن گیا، اس کے متعلق ہر عمر اور سمجھ
کے لحاظ سے جماعت کے سامنے ہمیں مسائل کو پیش کرنا پڑے گا۔یا مثلاً مرنے کے بعد روح کی جو کیفیت
یا کیفیات ہوتی ہیں اور جو دوسری زندگی ہے، اخروی زندگی ، یہ کس قسم کی ہے؟ اور جنت (بعد از قیامت)
اور اس سے پہلے کے برزخ کا زمانہ وغیرہ اصطلاحیں استعمال ہو رہی تھیں اور ان کا مطلب اندھیروں میں
چھپا ہوا تھا، اس کو اس نور نے ظاہر کیا، جو حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے حضرت نبی اکرم
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حاصل کیا۔اس نور کی روشنی میں ایک عجیب چیز ہمارے سامنے
آگئی۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ سارے احمدی تو ان چیزوں کو اس رنگ میں ابھی جانتے نہیں۔دو وجہ -
ایک تو جماعت چھوٹی ہے اور بڑھتی جارہی ہے۔جو نئے ہمارے اندر آ رہے ہیں، ان کو سکھانا پڑے گا۔جماعت چھوٹی ہے اور بڑھتی جارہی ہے اور جو بچے ہمارے جوان ہورہے ہیں ، ان کو ہمیں سمجھانا پڑے گا۔دو طرح وسعت پیدا ہو رہی ہے، جماعت میں۔اور ذکر ایک بڑی اہم ہدایت ہے۔ہر وقت یہ چیزیں
سامنے آنی چاہئیں۔بڑے بڑے ماہر بھی اگر کچھ عرصہ اپنے مہارت والے کاموں سے علیحدہ رہیں تو
انگریزی کا محاورہ ہے کہ "I am out of touch" کہ میں تو دیر سے اس چیز کو چھوڑ بیٹھا ہوں ، اس وجہ
سے میرے ذہن میں وہ پوری تفاصیل روشن ہو کر نہیں ہیں موجود۔اس کو وہ تسلیم کرتے ہیں اور ہر عقلمند،
دیانت دار انسان کو تسلیم کرنا چاہیے۔جس کا مطلب ہے کہ ہر وقت چوکس ہو کر ان باتوں کو بڑوں کے
سامنے، جنہوں نے ایک وقت میں سمجھا، ان کے سامنے بھی لانا چاہیے۔پس یہ پہلا سال، پندرہ سالہ کوشش کا پہلا زینہ ہے۔جس میں ہم نے اپنے عقائد سے خود کو اور
اپنے بھائیوں
کو اور بچوں کو، ماؤں کو اور بیویوں
کو اور بیٹیوں کو ان سے آگاہ کرنا ہے۔اور اس کے لئے ہمیں بڑی
محنت کر کے کتابیں لکھنی پڑیں گی۔اپنے تخیلات کے نتیجہ میں نہیں اور "Flight of Imagination" کے
نتیجہ میں نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس رنگ میں روشنی ڈالی ہے، اس رنگ میں مدون کر کے۔اور
187
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 10 جنوری 1975ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اگر کہیں بچوں کی استعداد سے زیادہ علم ہوتو بچوں کو سمجھانے کے لئے بچوں والی زبان میں ان کو لا کر۔اس قسم کی
کتا ہیں ہمیں لکھنی پڑیں گی۔اور اس سال میں، جس میں ہم داخل ہو گئے، اس سال میں ہم صد سالہ جو بلی کے
لحاظ سے عنقریب داخل ہونے والے ہیں، ہمیں دو باتیں کرنی پڑیں گی۔اس سال کا ہمارا پروگرام یہ ہے:۔ایک ، کتابیں تیار کرنا اور شائع کر دینا۔اور دوسرے، ہر احمدی کے ہاتھ میں مختصر اصول سے متعلق ایک مختصر، چھوٹی کتاب دے دینا ہے،
جسے وہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھے اور پڑھے اور آپس میں تبادلہ خیال کرے اور ایک دوسرے کو سمجھائے۔اگلے سال جلسہ کے موقع پر انشاء اللہ تعالیٰ ہر آدمی اپنے بنیادی عقائد سے پوری طرح واقف
"
ہو۔تا کہ وہ ان عقائد کی روشنی میں دوسروں سے تبادلہ خیال کر سکے۔۔۔۔۔بہر حال اس سال کا پروگرام ہے، یعنی ہمارا صد سالہ جوبلی کا جو منصوبہ ہے، جس کا اب
پہلا سال گزر چکا ہے اور اب پندرہ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ چودہ سال باقی رہ گئے ہیں، کیونکہ پچھلا ایک
سال تو ہم نے گزار دیا ہے۔اور پہلا سال تھا مالی میدان میں وعدوں کا اور حصے کے پورا کرنے کا۔اس
میں کام ہوا اور وہ مکمل ہو گیا۔اس کام میں جماعت میں ایک حرکت پیدا ہوگئی اور دوستوں نے وعدے
کرنے میں کمال کر دیا۔میں نے بتایا، ہمارے لئے حمد کے سامان پیدا کئے اور حیرانی کے سامان پیدا کئے۔خدا تعالیٰ نے اتنی طاقت دی کہ حیرانی کے نتیجہ میں ہی حمد جو ہے، وہ جوش مارتی ہے اور بعض کے لئے
پریشانی تھی کہ یہ کیا ہو گیا۔اتنی طاقتور ہوگئی جماعت۔ہمارا دوسرا سال اب مارچ سے شروع ہو گا۔اور اس
کے بعد چودہ سال باقی رہ جائیں گے۔تو ان پندرہ سال میں سے پہلا سال مالی میدان میں تیاری کرنے
کا تھا۔دوسر اسال علمی میدان میں تیاری کا ہے کہ جو ہدایت اور جونو ر اور جو روشنی اللہ تعالیٰ نے اسلام میں
ہمارے لئے رکھی، جسے ہم نے مہدی علیہ السلام کے ذریعہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل
حاصل کیا ہے، وہ روشنی کہیں ہماری آنکھوں سے اوجھل نہ ہو جائے۔اس لئے تم پکے ہو جاؤ۔خود بھی اور
پکے کرو اپنی نسلوں کو بھی اور ان کو بھی جو ہمارے اندر شامل ہورہے ہیں۔اس کے لئے فوری کام شروع ہونا
چاہیے۔کچھ میری بھی خواہشات ہیں اور ارادے ہیں، ان کے لئے میں بھی دعا کر رہا ہوں، آپ بھی دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ کچھ میں بھی لکھوں جماعت کے لئے بنیادی طور پر۔بڑی دیر سے میرا
ارادہ تھا۔کچھ کام کیا ہے لیکن دوسرے کاموں کی وجہ سے اس طرف زیادہ توجہ نہیں دی جاسکی۔میرا خیال تھا
کہ نوجوانوں کے لئے مختصر آیہ عقائد جو ہیں، اس کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات
اکٹھے کر کے جہاں کہیں اپنی طرف سے اس کی وضاحت کرنی ہو، وہ کر کے ایک چھوٹی سی کتاب، جو ہر
188
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1975ء
وقت ان کے پاس رہے اور ہر وقت وہ پڑھتے رہیں اور ہم دیکھتے رہیں کہ وہ پڑھتے ہیں تو اللہ تعالٰی نے
اگر توفیق دی تو اس کی میں کوشش کروں گا۔لیکن وہ تو ایک چھوٹی سی بنیاد ہو گی لیکن اس سے آگے ہمیں جانا
چاہیے۔ابھی ہمیں دس پندرہ کتابیں لکھنی پڑیں گی۔لیکن وہ بہت زیادہ بڑی بھی نہیں ہونی چاہئیں اور
بہت زیادہ چھوٹی بھی نہیں ہونی چاہئیں۔مختصراً، اختصار کے ساتھ اور وضاحت کے ساتھ ان کو تیار کرنا
چاہیے۔اس کے لئے بڑی محنت کی ضرورت پڑے گی، بہت کچھ دیکھنا پڑے گا۔لیکن یہ جو اس سال کا
منصوبہ ہے، یہ صرف ہمارے عقائد سے تعلق رکھتا ہے، یعنی اس میں مناظرانہ رنگ نہیں کہ اس کے مقابلہ
میں فلاں کا عقیدہ کیا ہے، اس سے ہمیں کوئی غرض نہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے ایک صداقت تک پہنچا دیا ، ہم
چاہتے ہیں کہ وہ صداقت ہماری نظروں سے غائب نہ ہو جائے اور ہماری زندگیوں سے دور نہ چلی جائے،
کہیں ہم ناکام نہ ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی ناکامیوں سے محفوظ رکھے۔اس کے لئے ناظر اصلاح و ارشاد اور وکیل التبشیر پرمشتمل دو آدمیوں کی میں کمیٹی اس وقت بنا دیتا
ہوں اور باقی وہ مجھ سے مشورہ کر لیں اور اس کام کو فوری طور پر وہ شروع کر دیں۔فوری طور سے میری مراد ہے،
کل سے شروع کردیں۔اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ دو، تین مہینے کے اندر کوئی چیز آ جائے۔پھر اس سال کے
کہ
اندر ہم اپنے اس مقصد کو حاصل کر لیں اور اس کے بعد اسی سال کچھ ہم کریں گے۔لیکن اس کے تراجم کے
متعلق اس وقت میرے ذہن میں کوئی منصوبہ نہیں۔اللہ تعالیٰ خود مجھ عطا کر دے گا، اپنے موقع پر۔لیکن
بہر حال ہم نے ساری دنیا کی زبانوں میں پھر ان عقائد کی اشاعت کرنی ہے اور یہ بھی ہم نے انتخاب کرنا ہے
کہ شروع میں غیر زبانوں کے لئے ہمیں بہر حال مختصر، جو تین، چار سو صفحہ کی اس سائز کی ، جس کا مطلب ہے،
سو، دو سو صفحہ کی کوئی کتاب ہو، جس کے ہم ترجمے کرتے چلے جائیں۔پھر تفاصیل باہر والوں کے لئے ہم بعد
میں دے سکتے ہیں۔بہر حال یہ اس کے ساتھ ہی ہے ایک دوسرا پہلو ہے۔صرف اردو میں تو نہیں۔ساری دنیا میں اگر احمدی پھیل چکے ہیں تو ساری دنیا کی ضرورت پیدا ہو چکی ہے۔یہ نہیں کہ ہم
کوئی خواب دیکھ رہے ہیں، اس وقت آج یہ ایک حقیقت ہے۔دنیا میں انسان کی زندگی کی حقیقت ہے کہ
ساری
دنیا کی زبانوں میں مہدی علیہ السلام نے جس رنگ میں اسلام کی روشنی دنیا میں پھیلانی چاہی ، ان
زبانوں میں لٹریچر تیار ہونا چاہیے۔بہر حال اس طرف بھی ہم نے توجہ دینی ہے۔لیکن اس سال ہم نے یہ
اپنے لئے اردو میں ضرور کر دینا ہے، انشاء اللہ، اللہ کی توفیق سے۔اور پھر تراجم کی طرف ہم نے متوجہ ہونا
ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی بھی توفیق دے
رجئر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ )
189