اللہ تعالی کا خاص فضل ہے کہ وہ احمدی بچوں کو بڑے اچھے ذہن عطا کر رہا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اگست 1975ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خلاصه خطبه جمعه فرموده 29 اگست 1975ء
اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ وہ احمدی بچوں کو بڑے اچھے ذہن عطا کر رہا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اگست 1975ء
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج میں دو باتوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ان میں سے ایک بات تو احمدی طلباء اور
طالبات سے متعلق ہے۔اور دوسری بات کا تعلق صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کی اس ذمہ داری سے ہے، جو
انگلستان کی جماعت نے از خود قبول کی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی وراء الوراء حکمتوں کے ماتحت قوموں اور افراد کو بے انداز افضال سے نوازتا ہے۔اس کے یہ افضال مختلف شکلوں میں نازل ہوتے ہیں اور ان کی مختلف علامتیں ہوتی ہیں۔کسی قوم کے حق
میں اس کی سب سے بڑی عطا نوجوان نسل کے ذہن ہوتے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو مادی دولت کا انحصار
بھی بنیادی طور پر ذہن پر ہوتا ہے اور روحانی رفعتوں کا تعلق بھی بڑی حد تک ذہن رسا سے ہی ہوتا ہے۔اس تمہید کے بعد ایک بات تو میں احمدی بچوں سے کہنا چاہتا ہوں اور دوسرے اس تعلق میں جو
ذمہ داری نظام جماعت پر عائد ہوتی ہے، اس کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے
کہ جس بچہ کواللہ تعالیٰ ذہن رسا عطا کرتا ہے، اس کی ذہنی نشو وارتقاء کی ذمہ داری خود اس بچہ پر بھی عائد
ہوتی ہے اور نظام جماعت پر بھی۔بہت سے بچے ایسے ہوتے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ ذہین پیدا کرتا ہے لیکن
ہوتا یہ ہے کہ وہ غفلتوں، بد عادتوں یا بد محبتوں کے نتیجہ میں اپنی پہنی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔اس طرح وہ ان ترقیات سے محروم رہ جاتے ہیں، جو انہیں یقینا مل سکتی تھیں۔بلکہ وہ جماعت اور قوم کو بھی
اس فائدہ سے محروم کر دیتے ہیں، جو ان کی خداداد ذہنی صلاحیتوں
کی صحیح نشو و نما کی صورت میں اسے پہنچ سکتا
تھا۔اس لیے ہر احمدی بچے کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی ذہنی استعداد کی پوری مستعدی کے ساتھ نشو ونما کرتا
رہے۔اگر کوئی بچہ ایسا ہے، جو اپنی ذہنی استعداد کی نشو ونما نہیں کرتا تو وہ اپنے نفس کا بھی گناہگار ہے اور
جماعت کا بھی مجرم ہے۔201
خلاصه خطبه جمعه فرموده 29 اگست 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور احسان ہے کہ وہ احمدی بچوں کو بڑے اچھے ذہن عطا کر رہا ہے۔جہاں ہمارے بچے مختلف امتحانات میں اعلیٰ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، وہاں ہماری بچیاں بھی تعلیمی
میدان میں پیچھے نہیں ہیں۔ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ احمدی بچی بی۔ایس سی کے امتحان میں اول
آئی۔ویسے اول آنا ایک اعزاز ہونے کے باوجود اتفاقی امر ہوتا ہے۔دراصل ہر سال ایک کلاس اور درجہ
سے تعلق رکھنے والے تھیں، چالیس طلباء اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ذہنی صلاحیتوں کے
لحاظ سے وہ کم و بیش ایک ہی سطح پر ہوتے ہیں۔بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک لڑکا کسی پرچے میں سب کچھ
جاننے کے باوجود کسی نہ کسی وجہ یا کسی وقتی اثر کے ماتحت پورے سوالوں کا جواب لکھ نہیں پاتا، جبکہ دوسرا لڑکا
سارے سوالوں کا جواب لکھنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔وہ جس نے سارے سوالوں کا جواب لکھا تھا ، اول
قرار پاتا ہے، جبکہ دوسرا لڑکا اس اعزاز کو حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔لیکن دونوں ذہنی استعداد کے
لحاظ سے ہوتے ہیں، ایک ہی سطح پر۔سو اول آنے کو اتنی اہمیت حاصل نہیں ہے، جتنی اہمیت اس بات کو
حاصل ہے کہ جن بچوں
کو اعلیٰ ذہنی صلاحیتیں ودیعت کی گئی ہیں، ان کی بہر حال نشو ونما ہونی چاہیے۔اور ان
کی نشوونما کی ذمہ داری خود بچوں پر بھی عائد ہوتی ہے اور جماعت پر بھی۔اگر ہمارے نوجوان طالب علم میٹرک، ایف ایس سی بی ایس سی، ایم۔اے اور ایم۔ایس سی وغیرہ امتحانات میں آگے نکلنے کی کوشش کریں تو وہ بازی لے جاسکتے ہیں۔اور ذہنی نشو و نما کے
سلسلہ میں ان پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اسے ادا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔اگر بعض لڑکے
بازی نہ بھی لے جاسکیں تو ان کی اس کوشش کا یہ نتیجہ تو بہر حال نکلے گا کہ اس طرح ان کی ذہنی استعدادوں
اور صلاحیتوں کی نشو ونما ہوتی رہے گی۔اور وہ جماعت اور قوم و ملک کے لئے مفید وجود بن سکیں گے۔اگر
ہم بین الاقوامی سطح پر ستر پچھتر فیصد سے اوپر نمبر لینے والے دو، تین سو بچے پیدا کرنے لگیں تو اس کا بہت اثر
ہو سکتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کے بہت اچھے نتائج رونما ہو سکتے ہیں۔اس کے لئے ایک تو یہ ضروری ہے کہ احمدی بچے اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔دوسرا ضروری امر یہ
ہے کہ جماعتی سطح پر اس امر کی کوشش کی جائے کہ کوئی بچہ، جسے اللہ تعالیٰ نے ذہنی دولت عطا کی ہے،
جماعت اس دولت کو ضائع نہیں ہونے دے گی۔ایسے بچوں کی ذہنی نشو و نما ضروری ہے۔اور یہ نشو ونما نہیں
ہو سکتی ، جب تک کہ دو طرفہ کوشش بروئے کار نہ لائی جائے۔202
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصه خطبه جمعه فرموده 29 اگست 1975ء
اول یہ کہ بچے اپنی ذہنی استعدادوں اور صلاحیتوں کو ضائع کر کے اللہ تعالٰی کی ناشکری کے
مرتکب نہ ہوں۔اور اس طرح نہ اپنا نقصان کریں، نہ جماعت کا نقصان کریں اور نہ اپنے ملک کو نقصان
پہنچانے کا موجب بنیں۔دوسرے یہ کہ جماعتی سطح پر ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ کوئی ایک ذہن بھی ترقی کرنے سے رہ نہ جائے۔انگلستان میں اب ایک بڑی جماعت بن چکی ہے۔یہاں کے حالات کے مطابق ایک کمیٹی بن
جانی چاہیے، جو اس امر کا جائزہ لیتی رہے کہ بچوں کی ذہنی نشو ونما اور ترقی خاطر خواہ طریق پر ہورہی ہے یا
نہیں۔اور اگر نہیں ہورہی تو کیا اقدامات ضروری ہیں؟ اگر صحیح خطوط پر کام کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ بچوں
کی ذہنی نشو ونما کا خاطر خواہ انتظام نہ ہو سکے۔بہر حال ساری جماعت میری اس نصیحت کو یا در کھے اور عہد کرے کہ کوئی ایک ذہن بھی ضائع
نہیں ہوگا، نہ بچہ کی اپنی غفلت کی وجہ سے اور نہ جماعت کی غفلت کی وجہ سے۔دوسری بات میں انگلستان کی جماعت ہائے احمدیہ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی
دی ہوئی توفیق سے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں خوب بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائے۔یہ وعدے پندرہ سال
میں ادا ہونے ہیں۔پہلا سال اس سال مارچ میں ختم ہوا تھا۔اس وقت تک ان وعدہ جات کا پندرہواں
حصہ ادا ہو جانا چاہیے تھا۔آپ نے جو وعدے لکھوائے ہیں، ان کا پندرہواں حصہ 38,908 پاؤنڈ بنتا
ہے۔اتنی رقم ہر سال ادا ہونی چاہیے۔لیکن پہلے سال وصولی 29,463 پاؤنڈ ہوئی ہے۔یعنی اصل رقم سے
445, 9 پاؤنڈ کم وصول ہوئے ہیں۔دوسرا سال شروع ہو چکا ہے، جو مارچ 1976ء میں ختم ہو گا۔اس
وقت تک دو سال کی رقم پوری ہونی چاہیے۔صد سالہ احمد یہ جو بلی کے منصوبہ کے تحت ہمیں جو کام انجام دینے ہیں، ان میں سے بعض کام
شروع ہو چکے ہیں۔ایک کام یورپ میں پانچ نئے مشن کھولنے سے تعلق رکھتا ہے۔یہ مشن انشاء اللہ تعالیٰ
سویڈن، ناروے، اٹلی ، فرانس اور سپین میں کھولے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کام کی ابتدا ہو
ہے۔چنانچہ سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں دس کنال کے قریب زمین مل گئی ہے۔جس پر مشن ہاؤس اور
مسجد تعمیر ہونے کے انتظامات ہورہے ہیں۔سو گویا منصوبے کے دوسرے سال ہی یورپ میں ایک نئے
مشن کی طرح پڑ گئی ہے۔ابھی مزید مشن کھولنے ہیں اور ان کے لئے رقم درکار ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو
اس سے اگلے سال ناروے میں مشن کے قیام کی باری آجائے گی۔پھر علی الترتیب سپین، اٹلی اور فرانس میں
مساجد اور مشن ہاؤس تعمیر کئے جائیں گے۔203
خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اگست 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اس ضمن میں میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی روایات کو نقصان نہ پہنچائیں اور
ثواب سے محروم رہنے کی کوشش نہ کریں۔بلکہ اپنے وعدے پوری با قاعدگی اور مستعدی سے پورے کر کے
زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے میں کوشاں رہیں۔پس جہاں میں نے پہلی بات احمدی طلباء اور طالبات سے کی ہے، وہاں دوسری بات جماعت
کے کمانے والے مردوں اور عورتوں سے کی ہے۔اور وہ یہی ہے کہ وہ ناشکری نہ کریں۔خدا تعالیٰ نے انہیں
جو مال دیا ہے، اس میں سے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں اپنے حصہ کا چندہ ادا کریں اور تمام تر کوشش اس
بات کی کریں کہ پانچ سات سال کے اندر یورپ میں پانچ نئے مشن قائم ہو جا ئیں۔خدا تعالیٰ ہمیں اپنی
رضا کی راہوں پر چلنے اور اپنی رضا کے کام سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین )
( مطبوعه روز نامہ الفضل 20 ستمبر 1975ء)
204