سیکنڈے نیویا میں غلبہ اسلام کے لیے اوسلو میں بھی مسجد کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1975ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1975ء
سیکنڈے نیویا میں غلبہ اسلام کے لئے اوسلو میں بھی مسجد کا ہونا بہت ضروری ہے
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1975ء
حضور نے تشہد اور تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” مجھے آپ دوستوں سے مل کر خوشی کا ہونا ، ایک طبعی امر ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
جماعت احمدیہ کو ایک خاندان بنا دیا ہے۔ایک خطہ میں بسنے والے احمدی جب دوسرے خطہ میں جاتے اور
اپنے بھائیوں سے ملتے ہیں تو انہیں آپس میں نہ صرف یہ کہ کوئی غیریت محسوس نہیں ہوتی بلکہ انہیں یہی
محسوس ہوتا ہے کہ وہ بحمد اللہ کسی غیر جگہ نہیں، اپنے گھر میں ، اپنے ہی بھائیوں کے درمیان ہیں۔وہ کیوں نہ
ایسا محسوس کریں، جبکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک خاندان کی شکل دے کر باہم بھائی بھائی بنادیا ہے۔اس کے بعد حضور نے اپنے ناروے آنے کی غرض پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔”میرے ناروے آنے کی ایک غرض تو یہ تھی کہ میں اپنے دوستوں سے مل سکوں ، سو الحمد للہ، وہ
غرض پوری ہوگئی۔دوسری غرض میری یہاں آنے کی یہ تھی کہ میں آپ کو یہ بتاؤں اور یہ امر آپ کے ذہن
نشین کراؤں کہ سیکنڈے نیویا میں غلبہ اسلام کی مہم کو تیز کرنے اور اسے مثمر ثمرات بنانے کے لئے اوسلو
میں بھی مسجد کا ہونا بہت ضروری ہے۔کسی ملک میں مسجد تعمیر کرنے کے لئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ بہت
کچھ مادی جد و جہد بھی کرنا پڑتی ہے۔سب سے پہلے تو با موقع اور موزوں قطعہ زمین کی تلاش کا مرحلہ طے
کرنا ہوتا ہے۔پھر زمین کی خریداری اور اس کا حصول، اخراجات کا تخمینہ، عمارت کا ڈیزائن ، نقشوں کی
تیاری، حسب ضرورت ان نقشوں میں ترمیم وغیرہ۔الغرض بہت سے مراحل ہیں، جن میں سے گزرنا ہوتا
ہے۔اور ان مراحل کو طے کرنے کے لئے بڑے صبر واستقلال کے ساتھ مسلسل جدو جہد کرنا ضروری ہوتا
ہے۔اور اس کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔اس مرحلہ پر حضور نے سویڈن میں تعمیر کی جانے والی سب سے پہلی مسجد ( جس کا سنگ بنیاد حضور نے
27 ستمبر کو اپنے دست مبارک سے گوشن برگ میں رکھا ہے۔) کے مختلف ابتدائی مراحل کا تفصیل سے ذکر کیا اور
بتایا کہ مسجد تعمیر کرنے کے لئے کس قدر دوڑ دھوپ اور جدو جہد کرنا پڑتی ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔207

خلاصہ خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1975ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
”میری ایک خواہش ہے اور اس خواہش کے پورا ہونے کا انحصار بڑی حد تک آپ لوگوں کی
ہمت اور کوشش اور خاص طور پر ہمارے بھائی نوراحمد صاحب بولستاد کی ہمت و کوشش پر ہے۔امید ہے کہ
گوشن برگ کی مسجد ، جس کا حال ہی میں ، میں نے سنگ بنیا درکھا ہے، اگلے سال تک مکمل ہو جائے گی۔اور
میں چاہتا ہوں کہ اس مسجد کے مکمل ہونے پر میں اس کے افتتاح کے لئے بھی آؤں۔سومیری خواہش یہ
ہے کہ آئندہ سال جب میں آؤں تو اوسلو میں مسجد کے لئے زمین کی تلاش کا کام مکمل ہو چکا ہو اور ابتدائی
مراحل بھی طے ہو چکے ہوں۔سیکنڈے نیویا کی جماعت ہائے احمد یہ ابھی اتنی امیر نہیں ہیں کہ خود اپنے خرچ
پر مسجد تعمیر کر سکیں۔اخراجات کے لئے زیادہ تر رقم انگلستان اور امریکہ کہ جماعتوں کہ طرف سے آئے گی۔سویڈن کی مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد 1978ء کے شروع میں بفضل اللہ تعالیٰ اس قابل ہوں گے کہ
ناروے میں مسجد کی تعمیر کا کام شروع کر دیں۔سو اس لحاظ سے دو سال آپ کے پاس ہیں، جن میں آپ
نے مسجد کے لئے زمین تلاش کر کے نقشوں وغیرہ کے کام کو مکمل کرنا ہے۔آپ کو پوری کوشش کرنی چاہیے کہ
اگلے سال تک آپ زمین خرید لیں اور اس سے اگلے سال تعمیر شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 24 اکتوبر 1975ء)
208

آج 10 میں سے 10 باقی