خوش ہو اور خوشی سے اچھلو . خطبہ عید الفطر فرمودہ 7 اکتوبر 1975ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خوش ہوا اور خوشی سے اچھلو
خلاصہ خطبہ عید الفطر فرموده 07 اکتوبر 1975ء
خطبہ عید الفطر فرمودہ 107اکتوبر 1975ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد پہلے تو حضور نے روئے زمین پر بسنے والے احمدی
احباب کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا:۔مبارک ہو۔انگلستان میں بسنے والے اور دنیا کے مختلف حصوں اور علاقوں میں رہنے والے احمدیوں کو عید
پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے ہم پر، ہم دنیا کے جس حصہ میں بھی ہوں، اپنے ہی گھر میں عید
کرتے ہیں۔کسی حصہ دنیا میں بھی ہمیں غیریت کا احساس نہیں ہوتا۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ملک اور
ہر علاقہ میں جماعت ہائے احمد یہ قائم کر کے ہمارے لئے ہر جگہ ہی عید کے سامان کر دیئے ہیں۔حضور نے ان عید کے سامانوں کی وضاحت کرتے ہوئے ، جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے
لئے کئے ہیں، فرمایا:۔بلاشبہ یہ غلبہ اسلام کا وہی زمانہ ہے، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام نے فرمایا ہے۔خوش ہو اور خوشی سے اچھلو
اسی لئے ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے لئے ہر روز ہی خوشیوں کے سامان کرتا چلا آ رہا ہے۔خدا کی شان ہے کہ بے شمار مخالفتوں کے باوجود ہر روز جب اسلام پر سورج طلوع ہوتا ہے، وہ اسلام کو
ادیان باطلہ کے مقابلہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم پاتا ہے۔شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے کی جانب ایک
ایسی حرکت وجود میں آچکی ہے، جس میں کمی یا سستی واقع نہیں ہوتی۔بلکہ وہ حرکت خدا تعالیٰ کے فضل سے
تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے۔اور اس کے نتیجہ میں ہمارے لئے مسلسل خوشیوں کے سامان ہوتے
چلے آرہے ہیں۔213
خلاصہ خطبہ عید الفطر فرموده 07 اکتوبر 1975ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلسل ظاہر ہونے والے خوشیوں کے ان سامانوں پر مزید روشنی ڈالتے
ہوئے حضور نے فرمایا:۔قدم بقدم آگے بڑھنا بھی ایک عید ہے۔اور اس قدم بقدم آگے بڑھنے کے نتیجہ میں درجہ بدرجہ
جس نئی منزل پر ہم پہنچتے ہیں ، وہ بھی ہمارے لئے عید کے سامان لاتی ہے۔سو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق
سے عید کی خوشی لانے والی ایک نئی منزل تک ابھی حال ہی میں ہم پہنچے ہیں۔اور وہ یہ کہ اللہ تعالی نے گوشن
برگ میں سویڈن کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی توفیق عطا فرما کر ہمارے لئے خوشی کا ایک نیا سامان کیا
ہے۔اس کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہاں ایک خوشی پہنچائی۔اس کی نوعیت یہ ہے کہ اگر چہ سنگ بنیاد
کی تقریب میں احمدی احباب سارے ہی یورپ سے آئے تھے ، تاہم گوٹن برگ میں ان احمدیوں کی تعداد
زیادہ ہے، جو کبھی پاکستانی نہیں رہے اور نہ ہیں۔ان میں بعض یوگوسلاویہ کے رہنے والے بھی ہیں۔گوٹن
برگ میں میرے قیام کے دوران اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں کے یوگوسلاوین باشندوں میں سے 14 نئی
بیعتیں ہوئیں۔چھ مردوں اور آٹھ عورتوں نے بیعت کی۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے دوہری
خوشی کا سامان کر دیا۔14 بیعتوں کی اطلاع پر مشتمل جو تاردی گئی تھی ، راستہ میں کسی نے اپنی خوشی کا سامان
کرنے کے لئے 14 کے عدد کو چار میں بدل دیا۔ہمیں نئے احباب کے جماعت میں داخل ہونے کی خوشی
ہوئی۔انہوں نے شامل ہونے والوں کی تعداد میں کمی کر کے اپنے لئے خوشی کا سامان کیا۔اللہ تعالیٰ انہیں
بھی حقیقی خوشی نصیب کرے۔کیونکہ یہ تو حقیقی خوشی نہیں ہے کہ دوسروں کی تعداد کو از خود گھٹا کر خوش ہوا
جائے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت اسلام کی خدمت کی توفیق پارہی ہے اور اس کے نتیجہ میں حقیقی
اسلام کی جڑیں ہر روز پہلے سے زیادہ مضبوط ہورہی ہیں۔اور یہی ہماری اصل خوشی ہے۔ہم جو آج خوش
ہیں تو اس لئے نہیں ہیں کہ ہمیں حکم ملا ہے کہ اچھے کپڑے پہنو اور حسب توفیق اچھے کھانے کھاؤ بلکہ اصل
خوشی تو خدا کی اطاعت میں ہے۔جب وہ کہتا ہے کہ خوش ہو تو ہم خوش ہوتے ہیں۔اس زمانہ میں اس نے
کہا ہے کہ خوش ہو کیونکہ اسلام کے غلبہ کے دن آگئے ہیں۔پس ہم خوش ہیں، اس لئے کے خدا نے ہمیں
خوش ہونے کا حکم دیا ہے اور اس لئے کے اس کی بشارتوں کے موجب غلبہ اسلام کے آثار دن بدن نمایاں
ہورہے ہیں“۔214
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اسی تسلسل میں حضور نے مزید فرمایا:۔خلاصہ خطبہ عید الفطر فرموده 07 اکتوبر 1975ء
چونکہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے ہمیں منتخب فرمایا ہے، اس لئے اس
نے ہمیں دوسروں کو دکھ دینے کے لئے نہیں بلکہ سکھ پہنچانے کے لیے پیدا کیا ہے۔اس نے ہمیں دوسروں کو
مارنے کے لئے نہیں بلکہ زندہ کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔ہمارے سپرد یہ کام ہوا ہے کہ ہم محبت سے، پیار
سے دنیا کے سارے انسانوں کے دل اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتیں۔اور
اس طرح انہیں ایک نئی زندگی سے ہمکنار کرنے کا وسیلہ بنیں۔اصل میں تو یہ کام اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت
اس کے فرشتے کر رہے ہیں اور فرشتے اجر و ثواب سے بے نیاز ہیں۔جب خدائی منشاء کے تحت اس کے
منتخب بندوں کی تھوڑی سی کوشش فرشتوں کی کوششوں میں شامل ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کی کوششوں
سمیت سارے کا سارا ثواب اپنے منتخب ہندوں کو دے دیتا ہے“۔حضور نے اس امر کو واضح کرنے کے لئے کہ ہمارے واسطے غلبہ اسلام کی مہم میں حصہ دار بنے اور
اجر و ثواب کا مستحق قرار پانے کے لیے اپنی قربانی کے معیار کوکس حد تک بلند کرنا ضروری ہے، فرمایا:۔بہت خوش قسمت تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام۔انہوں نے جس صداقت کو
قبول کیا تھا اور قربانی اور ایثار کے جس مسلک کو اپنے لئے پسند کیا تھا، اسے آخر دم تک نہیں چھوڑا۔اور ہر قسم
کی قربانیاں دے کر اس پر دوام اختیار کئے رکھا۔جو برکات اور جو افضال و انعامات صحابہ کو ملے، وہی
برکات اور وہی افضال وانعامات پانے کا آج ہمیں موقع دیا گیا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے فرمایا ہے۔صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
لیکن یہ افضال و انعامات پانے کے لئے صحابہ والا اخلاص اور صحابہ والی فدائیت اور صحابہ والی
قربانیاں ضروری ہیں۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم قربانیاں تو پیش نہ کریں اور پھر بھی صحابہ والے انعامات ہمیں مل
جائیں۔ہر ایک جو خدائی افضال و انعامات کا وارث بنا چاہتا ہے، اسے قربانیاں دینی پڑتی ہے۔ہر ایک کو
اپنے خاندان ، اپنے علاقے اور نوع انسان کے لئے ایثار دکھانا پڑتا ہے۔اس کے لئے وہ نور حاصل کرنے
کی ضرورت ہے، جو صحابہ کرام نے حاصل کیا تھا۔جتنی روشن شاہراہ اسلام کے غلبہ کی ہمارے سامنے خدا
نے رکھی ہے، اتنی ہی روشن شاہراہ اسلام کی نشاۃ اولیٰ میں صحابہ کے سامنے رکھی گئی تھی۔اگر ہمارے بچے
اور ہمارے نوجوان اس حقیقت کو پہچان لیں اور اس کے مطابق اعمال بجالائیں تو انہیں اللہ تعالیٰ کا ایسا پیار
حاصل ہوگا ، جو کبھی ختم نہ ہوگا“۔215
خلاصہ خطبہ عید الفطر فرموده 07 اکتوبر 1975ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم
آخر میں حضور نے خاص طور پر احباب انگلستان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔دو گوشن برگ میں خدا کا گھر بنانے کی جو عید ہمارے لئے پیدا ہوئی، اس کے تعلق میں آپ کے
لئے دوہری خوشی کا موقع ہے۔وہاں میں نے اعلان کیا تھا کہ یورپ اور امریکہ کے پانچ ملکوں کی جماعت
ہائے احمد یہ اس کا خرچ برداشت کریں گی۔ان میں سے زیادہ بوجھ آپ نے ہی اٹھانا ہے۔صد سالہ احمدیہ
جوبلی کے آپ کے اسی ہزار پونڈ کے وعدے دو سال کے اندر اندر پورے ہو جائیں۔اسی طرح ناروے کی
جماعت سے میں نے کہا ہے کہ 1978 ء میں وہ مسجد بنائیں۔اس کا بار بھی بڑی حد تک انگلستان کی
جماعت کو ہی اٹھانا ہوگا۔لہذا آپ کے لئے تو دوہری خوشی کا موقع ہے۔اللہ تعالیٰ اس عید کو آپ کے لئے
دوہرے طور پر مبارک کرے اور برکت کے سامان آپ کے لئے پیدا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 03 نومبر 1975ء )
216