جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے صداقت نے کبھی شکست نہیں کھائی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1975ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصه خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1975ء
جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے صداقت نے کبھی شکست نہیں کھائی
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1975ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔انفلوائنزا کی تکلیف ابھی دور نہیں ہوئی اور نہ تا حال اس مرض کی کوئی دوا ایجاد ہوئی ہے۔کسی
قد رافاقہ کے باوجود تکلیف کا احساس اب بھی ہے۔آپ کو آپ کے ایک اہم فرض کی طرف توجہ دلائی تھی ،
اس لئے تکلیف کے باوجود یاد دہانی کرانے آ گیا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے گوٹن برگ میں جو مسجد بن رہی ہے، اس کے اخراجات کا اکثر
بار آپ کے کندھوں پر ہے۔اس کے لئے انگلستان کی جماعتوں کو ستر ، اسی ہزار پاؤنڈا اپنے صد سالہ احمدیہ
جو بلی فنڈ کے وعدوں میں سے ادا کرنے پڑیں گے۔اس فنڈ میں آپ نے جو وعدے کئے ہیں، ان کے لحاظ
سے یہ رقم زیادہ نہیں ہے اور بآسانی ادا ہو سکتی ہے۔کیونکہ آپ کے وعدوں کی کل مقدار دس لاکھ پاؤنڈ ہے۔یہ
وعدے قریب پانچ ، پانچ لاکھ کے دوحصوں میں منقسم ہیں۔اپنے ایک حصہ کے وعدوں میں سے جو تم پہلے دو
سال میں آپ نے ادا کرنی ہے، وہ اسی ہزار پاؤنڈ ہے۔یہ دو سال مارچ 1976ء میں پورے ہو رہے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اتنی ہزار پاؤنڈ مارچ 1976ء سے پہلے پہلے ادا ہو جانے چاہئیں“۔ادا
مسجد گوٹن برگ کی تعمیر کے لئے جور قوم درکار ہوں گی اور جس طرح انہیں خرچ کیا جائے گا، اس
کی کسی قدر تفصیل بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔و تعمیر کے سلسلہ میں ٹھیکیدار سے جو معاہدہ ہوا ہے، اس کی رو سے اس نے مسجد کی تعمیر جولائی
1976ء میں مکمل کرنی ہے۔اسے اخراجات کی رقم جولائی 1976 ء تک قسط وارادا کی جائے گی۔اخراجات کا ایک چھوٹا حصہ سیکنڈے نیویا کی جماعت ہائے احمدیہ ادا کریں گی۔کیونکہ وہ ابھی اتنی
استطاعت نہیں رکھتیں کہ زیادہ مالی بوجھ برداشت کر سکیں۔اسی طرح امریکہ کی جماعت ہائے احمد یہ 25
ہزار پاؤنڈ ادا کریں گی۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اخراجات کا ایک بہت بڑا حصہ آپ ہی کو ادا کرنا ہو گا۔اس خیال سے کہ آپ مارچ 1976 ء تک اپنے دو سال کا چندہ ، جواسی ہزار پاؤنڈ بنتا ہے، ادا کرنے میں
217

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1975ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ستی سے کام نہ لیں اور آپ کو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے، میں آج تکلیف کے باوجود خطبہ پڑھنے آگیا
ہوں۔صد سالہ جوبلی فنڈ میں آپ کے وعدوں کا دوسرا حصہ، جو پہلے حصہ کی طرح قریبا پانچ لاکھ پاؤنڈ پر
مشتمل ہے، اس کی ایک لاکھ پچیس ہزار پاؤنڈ کی پہلی قسط کی ادائیگی 1977ء میں ہوگی۔اس کے متعلق
میں نے سوچا ہے کہ اس سے ناروے میں مسجد تعمیر کی جائے۔حضور رحمہ اللہ نے گوٹن برگ کی مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایک اور اہم کام انجام دینے کا
بھی ذکر فر مایا۔چنانچہ فرمایا:۔جب آپ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری ادا کر دیں گے تو پھر
انگلستان کے مشن کو، جو یورپ میں ایک مرکزی مشن کی حیثیت رکھتا ہے، مضبوط کرنے کا کام کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں متعدد منصوبوں
کو عملی جامہ پہنانا ہوگا“۔حضور نے اس اہم کام کی کسی قدر تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جب انسان اندھیرے میں ہوتا ہے اور اسے مستقبل کا کچھ علم نہیں
ہوتا، وہ ایسی بات بجھا دیتا ہے، جو بظاہر تو اہم معلوم نہیں دیتی لیکن جب اندھیرا دور ہوتا ہے اور مستقبل حال
میں تبدیل ہوتا ہے تو اس وقت پتہ لگتا ہے کہ ایسا کیوں ضروری تھا۔میں نے چند سال بیشتر کہا تھا کہ ہمیں
دو، تین اعلیٰ درجہ کے پریس مختلف ملکوں میں لگانا ہوں گے تا کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن مجید کی
طباعت ہو سکے اور ایسے رسالے شائع کئے جاسکیں ، جو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات یا اعتراضات کی تردید
یا لوگوں کی غلط فہمیوں کے ازالہ پر مشتمل ہوں۔اگر دوسروں کی طرف سے غلط اور جھوٹے اعتراضات نہ
کئے جائیں تو ہمیں ایسے رسالے لکھنے اور شائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ہمارا اصل کام تو دنیا کے سامنے
اسلام کی صداقت کو پیش کرنا ہے۔ہمارے اور حقیقی اسلام کے خلاف غلط اعتراضات شائع کر کر کے ہمیں
مجبور کیا جاتا ہے کہ ہم ایسے رسالے بھی لکھیں۔دراصل دنیا دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ایک تو وہ لوگ ہیں ، جن کا انحصار صداقت پر ہے۔اور
ایک وہ لوگ ہیں، جن کا انحصار بہت حد تک جھوٹ پر ہے۔جب یہ مؤخر الذکر لوگ جھوٹ پر انحصار کرتے
ہوئے ہمارے خلاف سراسر جھوٹی باتیں شائع کرتے ہیں تو پھر ہمیں بامر مجبوری ان کی تردید میں رسالے
شائع کرنے پڑتے ہیں، ہمیں اس کام میں گھسیٹا جاتا ہے، ورنہ ہمارا اصل کام یہ نہیں ہے۔ہمارا اصل کام تو
براہ راست صداقت کو پیش کرنا ہے۔ویسے اس جھوٹے پراپیگنڈے سے ہم قطعاً ہراساں نہیں ہوتے۔218

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1975ء
کیونکہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے، صداقت نے کبھی شکست نہیں کھائی۔سچ ہی ہمیشہ کامیاب ہوا ہے اور
ہمیشہ جھوٹ نے ہی بالآخر شکست کھائی ہے۔ایسے لوگ جو جھوٹی باتیں پھیلاتے اور جھوٹ کی اشاعت
کرتے ہیں، ان کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ کتابچے اور رسالے شائع کر کے ان کی غلط
فہمیوں کو دور کیا جائے اور انہیں خدا تعالیٰ کی امان کے نیچے لایا جائے۔بہر حال قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر
کی اشاعت کے لئے دو یا تین پر یسوں کا ہونا از بس ضروری ہے۔اور بعد کے حالات نے ان کی ضرورت
کو اور بھی واضح کر دیا ہے۔یورپ میں تبلیغ اسلام کی مہم کو تیز کرنے کے سلسلہ میں بعض اور ضروری اقدامات کا ذکر کرتے
ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔”ہم نے پروگرام بنایا ہے کہ آئندہ پندرہ سال میں پانچ نئی مسجد میں یورپ کے مختلف ملکوں میں
بنائی جائیں۔ایک مسجد اٹلی کے اس حصہ میں تعمیر کرنے کا ارادہ ہے، جو یوگوسلاویہ کے قریب ہے۔پھر جیسا
کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا امیچور ریڈیوکلبز (Immature Radio Clubs) کا قیام اور دنیا بھر کے
احمد یہ مشنوں میں ٹیلیکس کے نظام کا قیام بھی ضروری ہے۔تاکہ مشنوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم
ہو اور ایک دوسرے کو غلبہ اسلام کے ضمن میں ضروری معلومات بہم پہنچائی جاسکیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کے مختلف
حصوں میں اسلام کی ترقی کے سامان کرتا ہے اور اسے کامیابیاں عطا فرماتا ہے۔لیکن ان کی خوشخبری
دوسرے مشنوں کو بہت دیر سے ملتی ہے۔اگر ٹیلیکس کے ذریعہ مشنوں کا باہم رابطہ قائم ہو تو ایسی اطلاعات
انہیں فوری طور پریل سکتی ہیں اور وہ نزول افضال الہی پر اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر بجالا سکتے ہیں“۔احباب انگلستان کو فی الوقت ان کا سب سے اہم اور مقدم فرض پھر یاد دلاتے ہوئے فرمایا:۔اس وقت نمبر ایک کام آپ کے سامنے یہ ہے کہ آپ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں اپنے
وعدوں میں سے مارچ یا حدا پریل 1976 ء تک پچھتر یا اسی ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کرنی ہے۔گوٹن برگ میں
مسجد کی تعمیر شروع کرنے کے لئے وہاں فوری طور پر رقم بھیجنے کی ضرورت ہے۔پہلے سے جمع شدہ رقوم میں
سے ہیں ہزار پاؤنڈ کی رقم تو اس ہفتہ وہاں بھیج دی جائے گی۔مزید بیس ہزار پاؤنڈ دسمبر میں بھیجنا ہوں
گے۔اسی طرح وہاں قسط وار رقوم بھجوائی جائیں گی۔کنٹریکٹر نے مجھے کہا تھا کہ اخراجات کی کل رقم بنگ
میں جمع کرا دی جائے تا کہ وہ تعمیر شروع کر سکے۔اس پر میں نے اسے کہا، کیا میری زبان ضمانت کے طور پر
کافی نہیں ہے؟ رقم کی تم پرواہ نہ کرو۔وہ حسب ضرورت ساتھ کے ساتھ ہم مہیا کرتے رہیں گے۔اس پر
219

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1975ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اس نے کہا آپ کی زبان میرے لئے کافی ہے، مجھے اور کسی ضمانت کی ضرورت نہیں۔جب جماعت کا
خلیفہ وہاں زبان دے کر آیا ہے تو کیا آپ اس کا پاس نہ کریں گے اور چندوں سے متعلق اپنے وعدے
بر وقت پورے نہیں کریں گے؟“
اسی ضمن میں دوسرے اہم کام کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔دوسرے نمبر پر خود اس مشن کو وسعت دینے اور اسے اور زیادہ مضبوط بنانے کا کام ہے۔اللہ
تعالیٰ ہمارے کاموں میں دن بدن وسعت پیدا کر رہا ہے۔جب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے
احباب چوہدری صاحب کی صحت و عافیت اور درازی عمر کے لئے دعائیں کریں۔وہ مالی قربانیوں میں
بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔) موجودہ مشن ہاؤس اور اس سے ملحق محمود ہال تعمیر کروانا شروع کیا تو
تعمیر کردہ ہال کو اس وقت کی ضرورت سے زیادہ بڑا اور وسیع خیال کیا گیا تھا۔لیکن چند سال کے اندر اندر اللہ
تعالیٰ نے جماعت کو مزید ترقی دے کر ثابت کر دکھایا کہ یہ ہال بھی نا کافی ہے اور اب اس سے بھی بڑے
ہال کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت سے ہمیں یہ حکم ہے کہ
وَسِعُ مَكَانَكَ
یعنی یہ کہ ہم اپنے مکانوں کو وسیع کرتے چلے جائیں۔چنانچہ ہم اس خدائی حکم کی تعمیل میں پہلے
سے زیادہ وسیع عمارتیں بناتے ہیں۔لیکن ہر سال ہی جب جلسہ سالانہ آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ بھی ناکافی
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں مخاطب کر کے فرمایا ہے:۔”میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو!“
بڑا ہی پیارا جملہ ہے، جس سے ہمیں مخاطب کیا گیا ہے۔اور اس میں یہ اشارہ ہے کہ ہمارے
لئے من جانب اللہ سر سبزی و شادابی ہی مقدر ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کا ثبوت دیتا چلا آرہا ہے۔گزشتہ
سال جب حالات بظاہر پریشان کن تھے، میں نے ایک رات اللہ تعالیٰ کے حضور بہت دعا کی۔صبح کے
وقت الہام ہوا۔وَسِعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ۔یہ ایک بہت بڑی تسلی تھی ، جو اس وقت
دی گئی اور ساتھ ہی جماعت کی مزید ترقی کے پیش نظر مکانوں کو وسیع کرنے کا حکم دیا گیا۔اس امر کو ایک تازہ مثال سے واضح کرتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ کس طرح ہمیں اپنی برکتوں اور
کامیابیوں سے نواز رہا ہے، حضور نے فرمایا:۔د گوٹن برگ میں جب میں نے مسجد کی بنیاد رکھی تو اس سے اگلے روز چودہ یوگوسلاوین دوست
بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے۔اس کے بعد جب میں وہاں سے واپس آیا تو کمال یوسف
220

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1975ء
صاحب امام مسجد کو پن ہیگن نے فون پر اطلاع دی کہ سویڈن کے ایک اور شہر میں رہنے والے یوگوسلاوین
باشندوں نے گلہ کیا ہے کہ ہمیں تبلیغ کیوں نہیں کی گئی ؟ ہمارے بعض رشتہ دار احمدی ہو چکے ہیں۔میں نے
کمال یوسف صاحب سے کہا کہ تم فوراً وہاں جاؤ اور ان سے ملو۔چنانچہ امام کمال یوسف مبلغ سویڈن منیر
الدین احمد ہمارے یوگوسلاوین بھائی شعیب موسیٰ اور عزت اولی وچ وہاں گئے۔اس روز وہاں ایک
ٹورنامنٹ تھا اور لوگ وہ ٹورنا منٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔ان کی صرف سات آدمیوں سے ملاقات ہو
سکی، ساتوں نے بیعت فارم پر کر دیئے اور مزید بیعت فارم بھی لے لئے تا کہ ان کے دوسرے ساتھی بھی
فارم پر کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔الغرض یہ دنیا تو عارضی ہے۔اصل اور پائیدار زندگی وہ ہے، جو مرنے کے بعد شروع ہوگی۔ہمیں چاہیے کہ اس دنیا میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اس دنیا کے ساتھ ساتھ اخروی جہان کے
انعاموں کے وارث بنیں۔دوست یہ دعا بھی کریں کہ مجھے فلو سے آرام آجائے اور انسان کو اس کی دوا بھی
مل جائے ، جو ابھی تک دریافت نہیں ہو سکی۔مطبوعه روزنامه الفضل 05 نومبر 1975ء)
221

آج 10 میں سے 10 باقی