اس وقت ضرورت ہے کہ بہت کچھ لکھا جائے اور نئی تحقیق کی جائے ۔ خطبہ نکاح فرمودہ 6 دسمبر 1975ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ نکاح فرمودہ 06 دسمبر 1975ء
اس وقت ضرورت ہے کہ بہت کچھ لکھا جائے اور نئی تحقیق کی جائے
وو
خطبہ نکاح فرمودہ 06 دسمبر 1975ء۔۔۔اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ بہت کچھ لکھا جائے اور اس وقت اس بات کی بھی
ضرورت ہے کہ نئی تحقیق کی جائے۔کیونکہ دنیا علم کے میدان میں آگے نکل رہی ہے اور جو مسیح علم کی تحقیق ہورہی
ہے، وہ اسلام کی صداقت کے سامان پیدا کر رہی ہے۔اکثر باتیں ہماری نظر سے اس لئے اوجھل رہتی ہیں کہ وہ
لوگ جنہیں ان کی طرف توجہ کرنی چاہئے، وہ توجہ نہیں کرتے۔اور اس طرح جن دوستوں کو ان
کی توجہ کے نتیجہ
میں ان
علوم کا علم ہونا چاہئے ، ان کے علم میں یہ باتیں نہیں آتی۔اور اسلام سے باہر جو لوگ یہ سمجھنے لگیں کہ یہ
باتیں خدائے واحد دیگا نہ کو ثابت کرتیں ہیں، ان کو اسلام کی دشمنی کی وجہ سے یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ باتیں
جتنے عرصہ تک چھپی رہیں، اتنا ہی اچھا ہے۔اس وقت صرف اس قسم کے لٹریچر اور کتب کی ضرورت نہیں بلکہ
مختلف زبانیں جاننے والے گروہ اور جماعتیں اور ملک ہم سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ احمدیت یعنی صحیح بچے اور
حقیقی اسلام کی جو تعلیم ہے، اس کے متعلق بھی ہمیں ہماری زبان میں لٹریچر مہیا کیا جائے۔آپ کو یہ علم ہے کہ جب میں گوٹن برگ کی مسجد کی بنیادرکھنے کے لئے گیا تو گوشن برگ میں 14
یوگوسلاوی احمدی ہوئے۔اور اس کے بعد ایک اور مقام پر پہلے سات اور پھر دو اور پھر چار احمدی ہوئے۔یعنی وہاں تیرہ مزید احمدی ہو چکے ہیں اور ایک رو جاری ہے۔وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے احمدیت کی
صداقت کے چند ایسے وزنی دلائل کو سمجھنے کے بعد احمدیت کو قبول کر لیا ہے کہ جن کے سمجھنے کے بعد احمدیت
سے انکار نہیں کیا جاسکتا تھا۔یعنی اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ آج مہدی علیہ السلام کے ذریعے اسلام کی صحیح
شکل دنیا
کے سامنے رکھی جارہی ہے۔لیکن اسلام کی صحیح شکل کیا ہے؟ وہ کون سی تعلیم ہے، جس سے بدعات
نکال کر باہر پھینکی جاچکی ہیں؟ اسلام کی اور قرآن عظیم کی وہ کون سی حسین تعلیم ہے، جو آج کے انسان کے
مسائل کو حل کرنے والی ہے؟ اس کے متعلق ہمیں لٹریچر دو۔اس کے متعلق ہمیں قرآن عظیم کی نئی تفسیر ، نئے
معانی پر مشتمل تفسیر دو۔چنانچہ جب بیعتیں ہوئیں تو آپ لوگ خوش ہوئے اور خوش ہونا چاہیے تھا۔لیکن
جس وقت یہ مطالبہ ہوا تو وہ لوگ جو اس طرف توجہ کر سکتے ہیں، وہ جب توجہ نہیں کرتے تو مجھے ذہنی طور پر ا
247

اقتباس از خطبہ نکاح فرموده 06 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
بہت کوفت اٹھانی پڑتی ہے۔غرض اب اس علاقے سے یہ مطالبہ ہو گیا ہے کہ ہمیں یوگوسلاوین زبان میں
قرآن کریم کا ترجمہ تفسیری نوٹوں کے ساتھ دو۔ہمیں اسلام کی حسین تعلیم کے متعلق کتب اور رسائل دو۔""
ہمیں یہ دو ہمیں وہ دو۔ان کا مطالبہ درست ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو یہ چیزیں دیں۔۔۔اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرنا ہے تو اس وقت ہمیں ضرورت اس بات کی
ہے کہ ہم مختلف زبانیں سیکھیں اور مختلف زبانوں میں اتنی مہارت حاصل کریں کہ ان میں کتابیں لکھ سکیں
اور گفتگو کرسکیں۔اور پھر ہم خدا تعالیٰ سے یہ توفیق چاہیں اور اس رنگ میں دعا کریں کہ ہماری دعائیں قبول
ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رنگ میں کتابیں لکھنے کی توفیق عطا کرے کہ جس سے ان زبانوں کے
بولنے والی اقوام کو سیری حاصل ہو اور ان کے سر فخر سے بلند ہوں کہ ہم ایک ایسے مذہب کی طرف منسوب
ہونے والے ہیں کہ جو اپنی علمیت کے لحاظ سے اور اپنی صداقت کے لحاظ سے دنیا کے ہر علم اور ہر اس چیز پر
جس کو دنیا صداقت سمجھتی ہے، بھاری اور وزنی ہے۔248
( مطبوعه روزنامه الفضل 18 فروری 1976ء)

آج 10 میں سے 10 باقی