زندگیوں کو وقف کر دینے کا جو سبق دیا گیا ہے اسے ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے ۔ خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 14 دسمبر 1975ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطبہ عید الاضحیہ فرمود 14 دسمبر 1975ء
زندگیوں
کو وقف کر دینے کا جو سبق دیا گیا ہے، اسے ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے
خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 14 دسمبر 1975ء
حضور نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی رؤیا اور اس کے مطابق حضرت اسماعیل علیہ السلام کی
قربانی کے لئے دونوں باپ بیٹوں کی آمادگی کا ذکر کرنے کے بعد بتایا کہ
”خدا تعالیٰ نے اس امتحان میں کامیاب قرار دیتے ہوئے ، جان کی قربانی کی بجائے زندگی کا ہر
لمحہ خدا کی خاطر وقف کر دینے کا انہیں ارشاد فرمایا۔جس کے مطابق مکہ معظمہ کی وادی بے آب و گیاہ میں
حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ان کی والدہ کے ہمراہ چھوڑا گیا۔اور اللہ تعالیٰ نے وہاں پر اپنی قدرت کا غیر
معمولی نظارہ دکھایا۔اور اس طرح دنیا میں زندگی کی قربانی کا ایک اعلیٰ درجہ کا اسوہ قائم کیا گیا۔اور یہ سب
کچھ سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی عظمت کے پیش نظر بطور تیاری کے کیا گیا۔جبکہ حقیقی
معنوں میں توحید الہی کے قیام کی خاطر زندگی کی قربانی کی بنیاد رکھی گئی اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے
انتہائی انعامات نازل ہوئے“۔حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کے ذریعہ جو سبق دیا تھا، اسے آہستہ آہستہ بھلا دیا گیا۔حتی کہ جب رسول
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی تو انہی لوگوں نے جنہیں اللهم لبیک اللھم لبیک کہتے ہوئے خدائی
آواز کو قبول کرنے کا سبق دیا گیا تھا، اسلام کی مخالفت شروع کر دی۔اور وہ مسلمانوں کو صابی قرار دینے لگے۔اور اس امر پر فخر کرنے لگے کہ حاجیوں کو پانی پلانے اور خانہ کعبہ کو آباد رکھنے کا کام تو ہم کرتے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ
نے واضح الفاظ میں بتایا کہ یہ کام ہرگز ان مسلمانوں کے برابر نہیں ہے، جو اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کر
رہے ہیں۔کیونکہ اس جہاد کے نتیجہ میں بہت بڑے درجات اور اجر مقدر ہیں۔آخر میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے ذریعہ سے نسلاً بعد نسل قربانی کرنے اور اپنی
پوری زندگیوں کو دین کے لئے وقف کر دینے کا جو سبق دیا گیا ہے، ہماری جماعت کو اسے ہمیشہ پیش نظر رکھنا
249

خلاصہ خطبہ عید الاضحیہ فرمود 140 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
چاہئے۔ہمارا فرض ہے کہ اس تڑپ اور جذبہ کو اپنی اولادوں میں ہمیشہ قائم رکھیں۔یہ ایک بہت بھاری ذمہ
داری ہے۔ہمیں ہر وقت چوکس اور بیدار رہ کر اس ذمہ داری کو ادا کرنا چاہئے۔تاکہ ہماری ہر نسل کو خدا تعالیٰ کا
پیار حاصل ہو اور وہ اپنی دینی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے، غلبہ اسلام کی جدو جہد میں بھر پور حصہ لے سکے اور
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر عظیم کی مستحق قرار پائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق بخشے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 16 دسمبر 1975 ء )
250

آج 10 میں سے 10 باقی