اپنے پیارے رب سے بے وفائی کبھی نہ کرنا ۔ خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1975ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
وو
اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1975ء
اپنے پیارے رب سے بے وفائی کبھی نہ کرنا
خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1975ء بر موقع جلسہ سالانہ۔۔۔اس وقت جماعت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں آدمی دنیا میں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند
کرنے کے لئے ہر قسم کی تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہمیشہ ان کے سروں پر
رہے اور ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں اور خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمانوں سے اتریں اور ان کی
رہنمائی فرمائیں اور ان کی کوششوں میں برکت اور تاثیر پیدا کریں۔یہاں پر ہمارے شاہد مربی بھی ہیں اور تبلیغ میں ہر وقت مگن رہنے والے ہمارے مخلص رضا کار
بھی ہیں۔اور بعض دفعہ انسان یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہے کہ ایک شخص جو بظاہر جامعہ میں نہیں پڑھا ہوا لیکن
جس کا دل اخلاص سے بھرا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ اس احمدی کی کوششوں میں اس مربی کی کوششوں سے زیادہ
برکت ڈال دیتا ہے، جس نے سال ہا سال تک مرکز میں رہ کر تربیت حاصل کی ہوتی ہے۔انسان اپنی
کوششوں سے نیکی کے نتائج اور روحانی نتائج نہیں نکال سکتا۔یہ یادر کھو، اچھی طرح یا درکھو کہ جب تک
آسمانوں سے خدا کا فضل نازل نہ ہو، یہ چیز نہیں ملا کرتی۔اسی واسطے جب مجھ سے ہمارے شاہد مربی ملتے
ہیں تو اگر میرے پاس وقت ہو تو میں ان کو لمبی نصیحتیں کرتا ہوں۔لیکن جب میرے پاس صرف اتناوقت ہو
کہ میں انہیں نصیحت کا صرف ایک فقرہ کہہ سکوں تو میں انہیں کہا کرتا ہوں کہ اپنے پیارے رب سے بے
وفائی کبھی نہ کرنا۔اور میری یہی نصیحت آپ سب کو ہے۔باقی خدا تعالیٰ نے قرآن عظیم میں اپنی رحمتوں کے حصول کے لئے بے شمار دروازے کھولے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضلوں کے دینے میں بخیل نہیں ہے۔یہ ہم ہیں، جو اپنی جھولیوں کو سمیٹ لیتے ہیں اور اپنی
مٹھیوں کو بند کر لیتے ہیں اور اس کے سامنے اپنے ہاتھوں کو نہیں پھیلاتے۔اس
کا تو اس میں کوئی قصور نہیں۔پس اس کے اوپر توکل رکھو۔دنیا جو چاہے کرے، ہو گا وہی، جو خدا چاہے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ
ہوگا وہ ، جو جماعت چاہے گی۔کیونکہ جماعت تو کوئی چیز نہیں ہے۔تم اس کی حیثیت ایک مردہ کیڑے کی
سمجھ لو۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہو گا وہی ، جو خدا چاہے گا۔اور خدا نے جو چاہا، اس کی اطلاع اس نے محمد
251
اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آج سے چودہ سو سال پہلے دی۔خدا نے یہ چاہا کہ دنیا مہدی علیہ السلام کے مقام،
عزت واحترام کو پہچانے۔اور اس نے محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہاکہ دنیا کو ہو کہ مہدی کی عزت اور احترام
کرے۔چنانچہ آپ نے ساری امت میں سے ایک کو یعنی مہدی کو منتخب کر کے اسے اپنا سلام پہنچایا۔ہمیں
سینکڑوں ایسی احادیث ملتی ہیں، جن سے پتہ لگتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ میں اپنے
اس روحانی فرزند سے، جو آپ سے تیرہ سو سال کے بعد پیدا ہونے والا تھا، اس قدر محبت موجزن تھی کہ یہ
محمد ہی کا کام تھا کہ اس محبت کو الفاظ میں بیان کر سکیں۔میں اور آپ اس کو بیان نہیں کر سکتے۔ہر فرقے کی
کتب میں ایسی روایات موجود ہیں، جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ میں مہدی کی محبت کا ذکر
کیا گیا ہے۔پھر یہ خدا تعالیٰ کی شان اور خدا تعالیٰ کی قدرتوں کے نظارے ہیں کہ وہ جسے گھر والے روٹی
دینا بھول جاتے تھے (حالانکہ وہ ان کی دولت میں ان کا برابر کا شریک تھا) اور اسے اپنے ہی عزیزوں اور
رشتہ داروں کی غفلت کے نتیجہ میں فاقہ کشی کرنی پڑتی تھی ، اس کے لئے خدا نے کہا کہ
میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“
اور وہ اکیلا اور غیر معروف شخص اٹھا اور اس
کی تبلیغ دنیا کے کناروں تک پہنچ گئی۔اس موقع پر حضور
رحمہ اللہ نے ان تمام غیر ملکی احباب کو جو وفود کی صورت میں جلسہ میں شامل ہوئے تھے، کھڑے ہونے کا ارشاد
فرمایا۔حضور کے ارشاد کے مطابق تمام غیر ملکی احباب کھڑے ہو گئے۔اس دوران جلسہ گاہ نعرہ ہائے تکبیر اور
اسلامی عظمت کے دوسرے نعروں سے گونج اٹھی۔) یہ لوگ امریکہ سے آنے والے ہیں، جو مغرب کی طرف
غالباً نو، دس ہزار میل کے فاصلے پر ہے۔اور یہ مشرق کی طرف سے انڈونیشیا سے آنے والے ہیں۔آسٹریلیا
میں بھی آواز پہنچی اور وہاں احمدی ہوئے۔اور افریقہ کا براعظم ، جس کو دنیا نے اندھیرا اور ظلماتی براعظم کہا تھا ،
اس افریقہ کے براعظم کے دل میں خدا تعالیٰ نے نور پیدا کر دیا۔اور یورپ، جو بے راہ روی کا مرکز بن چکا
تھا، اس میں سے یہ پیارے وجود پیدا ہورہے ہیں۔کتابوں میں سے یہ الہام مٹایا جا سکتا ہے کہ
میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“
کیونکہ وہ سیاہی سے لکھا ہوا ہے۔اور دیواروں پر سے بھی مٹایا جا سکتا ہے۔لیکن اس کرہ ارض
کے چہرہ سے یہ نہیں مٹایا جاسکتا۔کیونکہ اس کے اوپر ان انسانوں نے یہ تحریر کیا ہے۔لیکن میں پھر اپنی
حقیقت کی طرف آتا ہوں۔ایک سیکنڈ کے لئے بھی تمہارے اندر کبر اور غرور پیدا نہ ہو، تمہارے سر عاجزی
سے ہمیشہ خدا تعالیٰ کے آستانہ پر جھکے رہیں۔تمہارے سر اس سے زیادہ جھکنے چاہئیں، جتنا کہ اس جذبہ کے
252
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1975ء
وقت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا سر جھک جایا کرتا تھا۔مگر اس سے زیادہ ممکن نہیں ہے۔کیونکہ حدیث میں آتا ہے
کہ دیکھنے والوں نے دیکھا اور بیان کرنے والوں نے بیان کیا کہ ایک موقع پر جب آپ سوار تھے، خدا
تعالیٰ کی نعمتوں اور رحمتوں کی یاد میں اور اس کے حمد کے گیت گاتے ہوئے آپ کا سر جھکنا شروع ہوا اور جھکتا
چلا گیا۔یہاں تک کے آپ کی پیشانی کاٹھی کے اوپر لگ گئی۔اب اس سے زیادہ آپ کیسے جھک سکتے
ہیں؟ لیکن خدا کے پیار میں اور خدا کی حمد میں اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے جہاں تک وہ سر جھک گیا تھا،
اگر اس سے زیادہ نیچے جھکنا تمہارے لئے ممکن نہیں تو اس حد تک جھکنا تو تمہارے لئے ممکن ہے۔اور بڑی
ہی بے غیرت ہوگی وہ پیشانی، جو اس کے بعد اپنا سر اٹھائے۔پس جو عاجزی کا مقام تمہیں عطا ہوا ہے،
اور یہ بڑاز بر دست مقام ہے ) اسے مت بھولو۔( مطبوعه روزنامه الفضل 21 فروری 1976ء)
253