تحریک جدید میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے بے انداز برکت ڈالی ہے ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
تحریک جدید میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے بے انداز برکت ڈالی ہے
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء بر موقع جلسہ سالانہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سلسلہ کے اخبارات اور جرائد، نیز نئی کتب
سے استفادہ کی تحریک کرنے سے قبل ایک اہم اور اصولی بات کی طرف توجہ دلائی۔اس ضمن میں حضور نے
ایک تاریخی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔گذشتہ صدی کے دوران مغرب میں مادی علوم اور ان میں سے بھی بالخصوص فلسفہ اور سائنس
نے بہت ترقی کی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مغربی طاقتوں نے علمی تفرق کی بناء پر افریقہ اور ایشیا کے وسیع علاقوں
کو اپنے زیرنگیں لاکر ان پر قبضہ جمالیا۔ادھر استعماری طاقتوں کی آڑ میں پادریوں نے بھی افریقہ اور ایشیا
کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر اور وہاں وسیع پیمانہ پر سکول وغیرہ کھول کر مسلمانوں
کو عیسائی بنانا
شروع کر دیا۔مسلمانوں میں سے بعض میں اسلام کا درد تو تھا لیکن اسلام پر فلسفہ اور سائنس کے حملہ کا مقابلہ کرنے کی ان
میں تاب نہ تھی۔ان دونوں علوم کی طرف سے اسلام پر جو حملے ہورہے تھے، ان کا جواب دینے کی اہلیت
سے وہ کورے تھے۔اس لئے انہوں نے مسلمانوں سے یہ کہنا شروع کر دیا کہ سرے سے یہ علوم ہی نہ
پڑھو۔حالانکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے یہ فرمایا تھا کہ کائنات اور اس کی ہر شئے کو اللہ
تعالیٰ نے تمہارا خادم بنایا ہے۔اور انہیں پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ انہیں مسخر کر کے تم ان سے فائدہ اٹھاؤ۔یہ ایک تاریخی حقیقت ہے، جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ مسلمانوں نے علوم جدیدہ سیکھنے اور انہیں اسلام کا
خادم بنانے کی بجائے ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی ایک
بشارت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں ہی فرمایا کہ
یہ پیشگوئی یا درکھو کہ عنقریب اس لڑائی ( علوم جدیدہ اور اسلام کے مابین
لڑائی ) میں بھی دشمن ذلت کے ساتھ پسپا ہوگا اور اسلام فتح پائے گا۔حال کے علوم
جدیدہ کیسے ہی زور آور حملے کریں، کیسے ہی نئے نئے ہتھیاروں کے ساتھ چڑھ چڑھ
کر آویں مگر انجام کار ان کے لئے ہزیمت ہے۔میں شکر نعمت کے طور پر کہتا ہوں کہ
وو
255

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اسلام کی اعلیٰ طاقتوں کا مجھ کو علم دیا گیا ہے۔جس علم کی رو سے میں کہہ سکتا ہوں کہ
اسلام نہ صرف فلسفہ جدیدہ کے حملہ سے اپنے تئیں بچائے گا بلکہ حال کے علوم مخالفہ کو
جہانتیں ثابت کر دے گا۔اسلام کی سلطنت کو ان چڑھائیوں سے کچھ بھی اندیشہ نہیں
ہے، جو فلسفہ اور طبعی کی طرف سے ہو رہے ہیں۔اس کے اقبال کے دن نزدیک ہیں
اور میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہیں۔یہ اقبال روحانی ہے
اور فتح بھی روحانی۔تا باطل علم کی مخالفانہ طاقتوں کو اس کی الہی طاقت ایسا ضعیف کر
دیوے کہ کالعدم کر دیوے“۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 254,255 بقیہ حاشیہ )
اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بھی فرمایا:۔وو۔۔۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری
محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام دنیا میں پھیلائے گا اور سب فرقوں
پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں
کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے
سب کا منہ بند کر دیں گے۔(تجلیات البیہ صفحہ 17 ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی ان بشارتوں کا ذکر کرنے کے بعد
حضور نے فرمایا:۔ہم احمدیوں کے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ اسلام کے خلاف علوم جدیدہ کی طرف سے جو حملے
ہورہے ہیں، ہم ان کا منہ توڑ جواب دیں۔یعنی ایسے نوجوان تیار کریں، جو خدائی بشارت کے مطابق سب
کا منہ بند کرنے والے اور اسلام کی صداقت کو ثابت کرنے والے ہوں“۔حضور نے فرمایا کہ
” اس طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں ایک تجویز یہ ہے کہ جو علوم پاکستان یا
انڈونیشیا سے باہر سیکھے جاسکتے ہیں، نوجوان ان میں عبور حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں۔جماعت انہیں وظیفہ دے اور وہ اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ علوم جدیدہ میں عبور حاصل کر کے اور مغربی ممالک
میں جا کر وہاں کے لوگوں سے کہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں ایسا نور فراست اور علوم عطا کئے ہیں، جن کا تم مقابلہ
256

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
نہیں کر سکتے۔ہمارے جو ہو نہار بچے ہیں، (اور شکر ہے خدا کا کہ احمدیت میں ذہین بچے پیدا ہور ہے ہیں۔)
ان کو سنبھالنا ہمارا کام ہے۔اور ان سے فائدہ اٹھانا پوری قوم کا کام ہے۔اگر کسی قوم میں اعلیٰ ذہن رکھنے والے
بچے ہیں اور وہ انہیں نہیں سنبھالتی اور ان سے فائدہ اٹھانے کی فکر نہیں رکھتی تو وہ ناشکری قوم ہے“۔بعض لوگوں کی طرف سے احمدی بچوں
کی تعلیمی ترقی میں روک ڈالنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ایک سکالرشپ جو جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے امام
مسجد لندن (بشیر احمد خان رفیق) نے پیش کیا ہے، اس کے بارہ میں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے کسی
احمدی ہونہار کے لئے استعمال نہ کروں۔بلکہ اسے open merit scholarship بنادوں۔یہ
1976ء کا اسکالرشپ ہے۔یعنی جو طلباء 1976ء میں ایم۔اے یا ایم ایس سی پاس کرنے والے ہیں، ان
میں سے جو طالب علم سب سے زیادہ قابل ہوگا، اسے یہ وظیفہ دے دیا جائے گا۔یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ
اس کا تعلق کس فرقہ یا جماعت سے ہے۔ہر فرقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء اس کے مقابلہ میں شریک ہو
سکیں گے۔اور بلا امتیاز عقیده مسلک و فرقہ ، جو طالب علم بھی سب سے زیادہ قابل اور اہل ثابت ہوگا ،
اسے یہ وظیفہ مل جائے گا۔میں امید رکھتا ہوں کہ ایسے سکالرشپ بڑھتے رہیں گے۔ہمارے opcn
merit scholarship میں یہ نہیں ہوگا کہ یہ وظیفہ فلاں کے لئے ہے، فلاں کے لئے نہیں۔اس ضمن میں حضور نے مزید فرمایا کہ
اس کے علاوہ ہمارے اپنے بچوں کا بھی حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو دینی صلاحیتیں اور
استعداد میں عطا کی ہیں، ان کی کامل نشو ونما کا انتظام کیا جائے۔ایسے بچوں کو سنبھالنا ساری دنیا کی جماعت
ہائے احمدیہ کا فرض ہے۔اگر انہیں اعلیٰ تعلیم دلانے کے لئے فارن ایکسچینج نہیں ملتا یا نہیں مل سکتا تو اس کی فکر
نہیں۔ایک سکالرشپ برطانیہ کی جماعت نے دیا ہے۔ایک سکالرشپ امریکہ کی جماعت دے دی گی۔ایک
سکالرشپ افریقہ کی کوئی جماعت دے دے گی۔اس طرح تعلیمی وظائف کی تعداد بڑھتی جائے گی اور قابل اور
ذہین بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور ان کی ذہنی استعدادوں اور صلاحیتوں کی نشو ونما کا انتظام ہوتا چلا جائے گا“۔حضور نے بچوں
کی ذہنی نشو ونما اور تحصیل علوم کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا:۔ہمیں اس وقت عالموں اور ماہرین علوم کی اس قدر ضرورت ہے کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔ہمیں ضرورت ہے فلسفہ دانوں کی ، سائنسدانوں کی اور زبان دانوں کی۔ایک دفعہ یوگوسلاویہ کے بعض
لوگ مجھے ملے اور کہا، اگر ہماری زبان جاننے والے مبلغ دو تو چھ لاکھ یوگوسلاوین باشندے جو یورپ میں
مزدوری کرتے پھرتے ہیں ، سارے ہی مسلمان ہو جائیں گے۔جرمن زبان جاننے والے ہمارے پاس
257

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
اتنے تھوڑے ہیں کہ ایک مبلغ کو، جسے ہم ایسے علاقے میں بھیجتے ہیں، جہاں جرمن بولی جاتی ہے، اسے لمبے
عرصہ تک ہم اس لئے واپس نہیں بلا سکتے کہ جرمن زبان جانے والا ہمارے پاس کوئی اور نہیں ہوتا۔دوست
قدر نہیں کرتے مبلغین کی۔انہیں مختلف زبانیں جاننے والوں کی کمی کی وجہ سے جلد جلد واپس نہیں بلایا جا
سکتا اور انہیں طویل عرصہ تک وطن اور گھر سے دور رہ کر کام کرنا پڑتا ہے۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان کی
قربانیوں کی قدر کریں اور ان کے لئے دعائیں کیا کریں۔الغرض ہمیں ایسے دماغ چاہئیں، جو اعلیٰ درجہ کے عالم ہوں۔اس وقت حالت یہ ہے کہ قرآن مجید کا
روسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو جانے کے باوجود ہم اسے محض اس لئے نہیں چھاپ سکتے کہ روسی زبان جاننے والا
کوئی احمدی ہمارے پاس نہیں ہے، جو اس پر نظر ثانی کر کے یہ تسلی کر سکے کہ ترجمہ درست اور متن کے عین
مطابق ہے۔ترجمہ بامر مجبوری ایک غیر مسلم سے کرایا گیا ہے۔جب تک یہ تسلی نہ ہو کہ اس نے صحیح ترجمہ کیا
ہے، وہ چھپ نہیں سکتا۔اور یہ تسلی اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ کوئی احمدی روسی زبان میں دسترس حاصل کر کے
اسے چیک کرے۔زبانیں سیکھنے کی اہمیت کے پیش نظر ایک لڑکے کو یوگوسلاویہ بھیجا ہے۔وہ مشکلات سے دو
چار ہونے کے باوجود بہت محنت سے زبان سیکھ رہا ہے۔ابھی حال ہی میں اس کا ایک امتحان ہوا ہے۔اس نے
یہ امتحان بہت اچھے نمبر حاصل کر کے پاس کیا ہے۔لیکن یہ تو ایک زبان ہے، جو وہ سیکھ رہا ہے۔دنیا میں سو سے
زیادہ زبانیں بولی جاتیں ہیں۔ہر زبان، زبان حال سے جماعت احمدیہ کو کہہ رہی ہے، ہمیں اس زبان کا
جانے والا مبلغ دو۔یہ جبھی ممکن ہوسکتا ہے کہ ہمارے نوجوان علوم اور زبانیں سیکھنے کی طرف متوجہ ہوں اور ان
میں کمال حاصل کریں۔ہر میدان میں جو آگے بڑھے ہوئے ہوں ، وہ احمدی ہونے چاہئیں۔وہ اپنے اپنے
شعبہ میں اپنا کام بھی کریں اور جب اسلام پر حملہ ہو تو اس کا جواب بھی دیں“۔حضور نے فرمایا:۔ہم میں علوم اور زبانوں کے سینکڑوں اور ہزاروں ماہر ہونے چاہئیں۔تاہم سردست اگر ایک
عالم بھی ملتا ہو تو اسے لے لینا چاہئے۔اور اس سے جس حد تک ممکن ہو فائدہ اٹھانا چاہئے۔اس ضمن میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کا تذکرہ فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور الہام ہے، جو اس امر پر شاہد ناطق ہے کہ
وو
مستقبل میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام ہی مدینۃ العلم ہوگا۔وہ الہام یہ ہے کہ:۔انت مدينة العلم"
(اربعین نمبر 3 صفحہ 81 ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 423)
258

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
آج ساری دنیا میں تم ہی اس مدينة العلم کے مکین ہو۔تم میں سے ہر ایک کو اور بحیثیت مجموعی
پوری جماعت کو اس رنگ میں علوم حاصل کرنے اور معرفت میں اس حد تک ترقی کرنی چاہیے کہ تم فلسفہ اور
سائنس کی رو سے اسلام پر اعتراض کرنے والوں کا منہ بند کر سکو۔حضور نے فرمایا:۔وو
میں نے اخباروں اور کتابوں کے متعلق تحریک کرنا تھی، اس لئے میں نے اس ضمن میں
اصولی بات بیان کردی ہے۔جہاں تک اخبارات ورسائل کا تعلق ہے، ان میں سب سے پہلے الفضل
ہے۔پھر الفرقان، مصباح، خالد، تشحید الاذہان ، انصار اللہ تحریک جدید، ریویو آف ریجنز ہیں۔اور ہفتہ
وار لا ہور ہے۔احباب کو ان سب اخبار در سائل کے خریدنے اور ان کا مطالعہ کر کے ان سے استفادہ کرنے
کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔امسال جو نئی کتابیں شائع ہوئی ہیں، ان میں
1- تاریخ احمدیت جلد 15
2۔اسلام عصر حاضر میں مرتبہ صوفی محمد اسحاق صاحب
3- (Ahmadi Muslims (Historical Outlines مرتبه نورالدین منیر صاحب
منجانب لجنہ اماءاللہ مرکزیہ شامل ہیں۔اسی طرح فضل عمر فاؤنڈیشن نے حضرت مصلح موعود کی سوانح کے نام سے پہلی جلد شائع کی ہے۔مزید
بر آن تفسیر القرآن انگریزی مکمل سیٹ پانچ جلدوں میں طبع شدہ موجود ہے۔احباب جماعت کو ان سب کتب کی
خرید اوران سے خاطر خواہ استفادہ کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔تا وہ علم اور معرفت میں ترقی کر سکیں۔احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔و ہمیں علوم جدیدہ سے کوئی خطرہ نہیں۔خدا تعالیٰ نے ہمیں ان علوم کو پسپا کرنے کے لئے پیدا
کیا ہے۔اور انہیں پسپا کرنے اور اسلام کو غالب کرنے کی صلاحیت ہم میں ودیعت کی ہے۔اگر مہدی علیہ
السلام نہ آئے ہوتے اور ذہنوں کو مد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ سکسی کامل اتباع کی برکت کے نتیجہ
میں نئی جلا نہ ملی ہوتی تو اور بات تھی۔جماعت احمدیہ کا ذہن اور نور فراست میدان میں کھڑا ہے اور اسلام کو
پسپا نہیں ہونے دے گا۔علوم جدیدہ ہی پسپا ہوں گے اور ان کے مقابلہ میں اسلام فتح پائے گا“۔مطبوعه روزنامه الفضل یکم جنوری 1976ء)
259

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
مرکزی کارکنان کی اضافی امداد کے انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔آپ جانتے ہیں فی زمانہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ایک تو ساری دنیا میں افراط زرکی وجہ سے
مہنگائی ہے، دوسرے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اخلاقی ابتری اور بدنظمی کی کیفیت بھی ایک حد تک مہنگائی کی
ذمہ دار ہے۔مرکزی ادارہ جات میں ہمارے جو کارکن خدمات بجالا رہے ہیں، وہ بڑی قربانی کا مظاہرہ کر
رہے ہیں۔ان کی ساری ضرورتیں پوری کرنے کے ہم قابل نہیں۔ہم جس حد تک ان کی ضرورتیں پوری کر
سکتے ہیں، کرتے ہیں۔اور ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جس حد تک انہیں سہولت پہنچانا اور ان کے لئے آسانی
پیدا کر ناممکن ہو، اس سے دریغ نہ کیا جائے۔چنانچہ اس دفعہ کارکنان کو ان کی گندم کی ضرورت کا ایک حصہ
مفت پورا کرنے کا انتظام کیا گیا۔اسی طرح تحریک جدید نے اپنے کارکنان پر امداد گندم، امداد سرما اور
علاج معالجہ کے اخراجات پر ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی رقم خرچ کی مرکزی ادارہ جات میں جو کار کن
خدمات بجالا رہے ہیں، وہ بہت قربانی کرنے والے کارکن ہیں اور احباب جماعت کی دعاؤں کے مستحق
ہیں۔احباب انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یادرکھا کریں اور ان کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں
اپنے فضلوں سے نوازے اور ان کے لئے برکت کے سامان کرے“۔فرمایا کہ
” ایک تحریک وقف بعد از ریٹائر منٹ بھی جاری کی گئی تھی۔اس کے تحت 146 احباب نے
اپنے نام پیش کئے۔اور ان میں سے جن احباب نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آپ کو خدمت کے لئے
پیش کیا ، ان کی تعداد 42 ہے“۔تحریک جدید کے تحت ہونے والے عظیم الشان کام اور اس کے خوشکن نتائج پر روشنی ڈالتے
ہوئے فرمایا:۔تحریک جدید کا نظام حضرت مصلح موعودؓ نے 1934ء میں قائم کیا تھا۔الہی سلسلوں کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے سلوک کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ اس کے افراد سے دین کی راہ میں جتنی قربانی مانگی جاتی ہے،
وہ انہیں اس سے بڑھ کر قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔چنانچہ تحریک جدید میں بھی خدا تعالیٰ
نے اپنے فضل سے بے انداز برکت ڈالی۔ابتد ا صرف 27 ہزار، پانچ سوروپے کی تحریک کی گئی تھی۔جماعت نے اس پر لبیک کہتے ہوئے ایک لاکھ روپیہ پیش کرنے کی توفیق پائی۔اس کے بعد اس میں بفضل
اللہ تعالی سال به سال اضافہ ہی ہوتا چلا گیا۔تحریک جدید نے اس تمام عرصہ میں ساری دنیا میں اسلام کی
260

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
بنیادیں مضبوط کرنے اور اس پر خوبصورت اور عالیشان عمارت تعمیر کرنے کے سلسلہ میں جو کام کیا ہے، وہ
اپنی ذات میں بہت ہی مہتم بالشان اور حسین کام ہے۔یہ ایک حقیقت ہے اور اس سے تحریک جدید کے کام کی عظمت آشکار ہوتی ہے کہ سیرالیون
(مغربی افریقہ ) کے ایک سابق نائب وزیر اعظم نے جو احمدی نہیں ہیں ، جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات
کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، احمدیوں کے آنے سے قبل اسلام سیرالیون میں اس قدر کسمپرسی میں تھا کہ ہم
اسلام کا نام لیتے ہوئے ڈرتے تھے۔لیکن جب سے احمدی مبلغین یہاں آئے ہیں اور انہوں نے
عیسائیوں کے بالمقابل اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی تبلیغی جد و جہد کا آغاز کیا ہے، اسلام کا نام آنے پر
ہماری گردنیں تن جاتی ہیں اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ بعد اللہ ہم مسلمان ہیں۔اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ تحریک جدید کے تحت دس سال بعد پہلا غیر ملکی چندہ جمع ہوا۔دس سال
تک وہاں برصغیر کے احمدیوں کے چندوں سے ہی اسلام کی تبلیغ واشاعت کا کام ہوتارہا۔اب خدا تعالیٰ
کے فضل سے بیرونی ملکوں میں قائم شدہ مشن اور وہاں کی جماعت ہائے احمد یہ اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ
انہوں نے اپنے اپنے ملک میں تبلیغ و اشاعت اسلام کے نظام کو خود سنبھالا ہوا ہے۔اور اس نظام میں دن
بدن وسعت پیدا ہوتی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کام میں اتنی برکت ڈالی ہے کہ دل حمد اور شکر کے
جذبات سے لبریز ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی تائید و نصرت کے نشان آپ نے بھی دیکھے
ہیں، میں نے بھی دیکھتے ہیں اور ان افریقیوں نے بھی دیکھتے ہیں، جنہیں اس نظام کی بدولت اسلام کی
دولت لازوال میسر آئی ہے۔اس وقت مشرق و مغرب کے ممالک میں 71 مرکزی مبلغین کام کر رہے ہیں۔ان ممالک میں قائم
شدہ جماعت ہائے احمدیہ کی تعداد 917 ہے۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی، سپین، سیرالیون ، گھانا،
نائیجیریا، گیمبیا، کینیا، ماریشس، انڈونیشیا اور برما میں 29 نئی جماعتیں قائم ہوئیں ہیں۔بیرونی ممالک میں بحمد للہ
تعالٰی پانچ سو کے قریب مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔دوران سال تعمیر ہونے والی مساجد کی تعداد 12 ہے۔سویڈن میں وہاں کی سب سے پہلی مسجد کا حال ہی میں سنگ بنیا درکھ کر میں آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ
نے وہاں کے شہر گوشن برگ میں اپنے فضل سے ہمیں شہر کے سرے پر ایک پہاڑی کے اوپر ڈیڑھ ایکڑ کے
قریب زمین دلوادی۔انشاء اللہ تعالیٰ ٹھیکیدار اگلے سال جولائی تک مسجد کی تعمیر مکمل کر دے گا۔یہ مسجد ایسی
بلند جگہ پر بن رہی ہے، جہاں سے سارا شہر نظر آتا ہے۔اور سارے شہر کو مسجد نظر آئے گی۔یہ خدا تعالی کا
فضل ہے کہ وہ یورپ اور دوسرے براعظموں میں اپنا نام بلند کرنے کے مراکز قائم کر رہا ہے۔261

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
میں نے ناروے میں بھی جماعت کو مسجد تعمیر کرنے کی تحریک کی اور ان سے کہا کہ میری خواہش
ہے،1977ء میں ناروے میں مسجد تعمیر ہو جائے۔سو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے میں امید کرتا ہوں کہ
1977ء میں وہاں بھی مسجد تعمیر ہو جائے گی۔ڈنمارک میں پہلے ہی ہم مسجد تعمیر کرا چکے ہیں۔سویڈن میں آجکل مسجد تعمیر ہورہی ہے۔ناروے میں
بھی خدا تعالیٰ نے چاہا تو 1977ء میں مسجد بن جائے گی۔اس طرح سکینڈے نیویا کے تینوں ممالک میں سے ہر
ملک میں ایک مسجد ہو جائے گی۔اور سکینڈے نیویا کی حد تک تعمیر مساجد کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو جائے گا“۔دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سات زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔یعنی انگریزی، جرمن، ڈچ،
سواحیلی ، ڈینش، سپرانٹو اور لوگنڈا میں، انڈو نیشین زبان میں دس پارے چھپ چکے ہیں، فرانسیسی ترجمہ اس
وقت لندن میں چھپ رہا ہے۔اس کے پروف پڑھنے کے لئے ایک احمدی دوست ماریشس سے وہاں پہنچ چکے
ہیں۔اور انہوں نے کہا ہے کہ جب تک قرآن مجید کی طباعت مکمل نہیں ہوگی، وہ لندن میں ہی رہیں گے۔اور
اس کے مکمل ہونے کے بعد ماریشس واپس جائیں گے۔اسی طرح روسی زبان میں جلد ترجمہ شائع ہونا
چاہیے۔دعا کریں کہ ہمیں اچھے زبان دان ملیں تا کہ یہ کام تسلی بخش طریق پر پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔تحریک جدید کے تحت ہونے والے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ
تحریک جدید اس وقت افریقہ کے مختلف ممالک میں 13 سیکنڈری سکول ، دس مڈل سکول اور
51 پرائمری سکول چلا رہی ہے۔اس کے علاوہ ایک عربی کی تعلیم کا مدرسہ اور ایک مشنری ٹریننگ کالج بھی
اس کے زیر انتظام کامیابی سے چل رہا ہے۔مزید برآں تین میڈیکل سنٹر ز بھی تحریک جدید کے تحت کام کر
رہے ہیں۔ان میں سے دو میڈیکل سنٹر ز نائیجیریا میں ہیں تو ایک گیمبیا میں“۔مطبوع روزنامه الفضل 02 جنوری 1976ء)
نصرت جہاں ریزروفنڈ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے غیر معمولی افضال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔نصرت جہاں ریز وفنڈ کی تحریک میں نے 1970ء میں مغربی افریقہ کے دورہ سے واپسی پر کی
تھی۔شروع میں تو میں نے کم رقم کی تحریک کی لیکن بعد میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ حضرت مصلح موعود کی
خلافت کے جتنے سال بنتے ہیں، اتنے لاکھ روپے چندہ احباب اس فنڈ میں ادا کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے
پنے فضل سے جماعت کو توفیق عطا کی اور اس نے 52 سالہ دور خلافت کے مقابلہ میں 53 لاکھ 53 ہزار
262

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
روپے تین سال کے اندر اندر اس فنڈ میں ادا کر دکھائے۔اس طرح نصرت جہاں ریز روفنڈ کا کل سرمایہ
53 لاکھ 53 ہزار بنا۔مجھے یہ مشورہ دیا گیا کہ جس طرح فضل عمر فاؤنڈیشن والے کمپنیوں کے حصص خرید کر حاصل ہونے
والے منافع سے کام کر رہے ہیں، اسی طرح میں بھی نصرت جہاں ریز روفنڈ کارو پی نفع مند کاموں میں لگا کر
اس کے منافع سے افریقہ میں سکول اور ہسپتال کھولوں اور اس کام کو کمپنیوں میں لگائے ہوئے سرمایہ کے منافع
کی حد تک محدود رکھوں۔میں نے مشورہ دینے والوں کو کہا، کمپنیاں تو ایک حد تک ہی منافع دے سکتی ہیں اور
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چند سال بعد وہ منافع دینا بند کر دیں اور کہیں کمپنیاں نقصان میں جا رہی ہیں۔میں تو جس
سے تجارت کرتا ہوں، وہ دو، چار یا آٹھ ، دس گنا ہی نفع نہیں دیتا، وہ تو بغیر حساب دیتا ہے۔میں تو اس سے
تجارت کروں گا، جو بڑا دیا لو ہے۔اور جب دینے پر آتا ہے تو دیتا ہی چلا جاتا ہے۔میں نے دفتر والوں سے
کہا، افریقہ میں سکولز اور ہیلتھ سنٹر کھولنے پر براہ راست سرمایہ میں سے روپیہ لگاتے چلے جاؤ۔چنانچہ روپیہ
خرچ ہوتا رہا۔وہی لوگ ، جنہوں نے مجھے نفع مند کاموں پر روپیہ لگانے کا مشورہ دیا تھا ، بہت گھبرائے۔اور
انہوں نے کہا کہ اگر کل سرمایہ خرچ ہو گیا تو پھر کیا بنے گا؟ میں نے کہا، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔میں نے
اپنے خدا پر بھروسہ کر کے اس سے تجارت کی ہے۔وہ نہ صرف نقصان سے ہمیں بچائے گا بلکہ بے انداز منافع
سے بھی ہمیں نوازے گا۔اللہ اکبر، جس سے میں نے تجارت کی تھی ، اس نے ہمارے اعتماد کو ایسے رنگ میں
پورا کیا کہ دل اس کی حمد اور شکر کے جذبات سے لبریز ہو گیا۔نصرت جہاں ریز روفنڈ میں کل وصولی ہسپتالوں کی خالص بچت کو شامل کر کے اتنی زیادہ ہوئی کہ دنیا
کی کوئی تجارت بھی اتنا نفع نہیں دے
سکتی تھی۔ہم نے مغربی افریقہ کے ملکوں میں جو ہسپتال کھولے، انہوں
نے وہاں
کئی لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا تشخیص بھی مفت کی اور دوائیں بھی انہیں مفت مہیا کیں۔ادھر بعض
بڑے بڑے ذی ثروت اور مالدار لوگوں پر اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے یہ اثر ڈالا کہ اللہ تعالیٰ نے احمدی ڈاکٹروں
کے علاج میں شفار کھی ہے، وہاں جاؤ اور ان سے علاج کراؤ۔وہ لوگ پہلے یورپ جا کر علاج کراتے تھے۔انہوں نے ہمارے ہسپتالوں میں علاج کرایا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شفا عطا کی۔انہوں نے مفت علاج
نہیں کرایا بلکہ علاج کے جملہ اخراجات اور فیسیں وغیرہ ادا کیں اور دل کھول کر ادا کیں۔اس طرح فضل عمر
ریز روفنڈ میں چندوں کی رقوم اور ہسپتالوں کی خالص بچت ملا کر کل وصولی ایک کروڑ 87 لاکھ روپے ہوئی۔اس
میں سے ہسپتالوں اور سکولوں کی عمارتوں، فرنیچر اور اپریٹس، جراحی کے آلات اور آپریشن تھیٹر وغیرہ اور عملہ کی
263

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
تنخواہوں پر ایک کروڑ 60لاکھ روپے خرچ ہوئے۔اس طرح ہسپتالوں اور سکولوں کے قیام کے باوجود نصرت
جہاں ریزروفنڈ میں 27 لاکھ 21 ہزار روپے نقد موجود ہیں۔ہم نے وہاں ہسپتالوں سے جو کمایا، اسے ہسپتالوں کی عمارتیں تعمیر کرنے ، نئے سکول اور ہسپتال
کھولنے پر وہیں خرچ کر دیا۔جب عیسائی تو میں وہاں گئیں تو وہاں سے سب کچھ سمیٹ کر اپنے ملکوں میں
لے گئیں۔لیکن جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ادنی غلام وہاں گئے تو انہوں نے جو لے کر گئے تھے، وہ بھی
وہاں خرچ کر دیا اور جو وہاں کمایا، وہ بھی وہیں کے لوگوں پر خرچ کر دیا۔ایک دھیلا بھی باہر نہیں گیا۔یہی وجہ
ہے کہ وہاں کے عوام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ان ادنی غلاموں کی بے لوث خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے
ہیں۔یہ اللہ کا فضل ہے، میری اور آپ
کی خوبی نہیں ہے۔نصرت جہاں آگے بڑھو پروگرام کے تحت اس فنڈ سے مغربی افریقہ کے ملکوں میں 16 ہیلتھ سنٹرز
اور ہسپتال کھولے گئے۔مجموعی طور پر وہاں 32 ڈاکٹر ز بھیجے گئے۔ان میں سے 16 واپس آچکے ہیں اور 16
ڈاکٹر اس وقت وہاں طبی خدمات بجالا رہے ہیں۔اسی طرح وہاں 17 سیکنڈری سکول کھولے گئے۔ان
میں 35 اسا تذہ کام کر رہے ہیں۔طبی اور تعلیمی میدانوں میں جماعت کی اس خدمت کو سراہا جارہا ہے حتی
کہ وہاں کے عمائدین بھی اس خدمت کو بنظر استحسان دیکھتے ہیں۔چنانچہ جمہوریہ سیرالیون کے صدر ڈاکٹر سٹیون سن نے احمد یہ سیکنڈری سکول بو کے معائنہ کے بعد
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:۔میں سب سے پہلے جماعت احمد یہ کا، جو یہ کام تعلیم کے میدان میں کر رہی ہے،
شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اب اس جماعت نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں
بھی ہماری مدد کرنا شروع کی ہے۔میں ان تمام گرانقدر خدمات کے لئے جماعت کا
شکریہ ادا کرتا ہوں“۔اسی طرح گھانا میں سنٹرل ریجن کے کمشنر نے 104 اپریل 1974ء کو احمد یہ ہسپتال اگونہ سویڈ روکی
نئی عمارت کا افتتاح کرنے سے قبل اس تقریب کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا:۔میں گورنمنٹ کی طرف سے جماعت احمد یہ گھانا کی دوراندیشی ، عزم و ہمت اور
کامیابی پر، جو اس ہسپتال
کی تعمیر سے ظاہر ہے، شکریہ ادا کرتا ہوں۔حکومت گھانا
جماعت احمدیہ کے اس کردار پر نہایت خوش ہے، جو یہ ملک میں تعلیمی اور طبی
264

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ادا کر رہی ہے۔جماعت احمدیہ کی گھانا میں
سرگرمیاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ ملک بھر میں جابجا پھیلے ہوئے احمد یہ
سکول اور ہسپتال اس پر شاہد ناطق ہیں کہ یہ جماعت ہمارے اس ملک کی تعمیر نو میں
کس قدر حصہ لے رہی ہے۔( دی گائنڈنس جون 1974 ء )
کمشنر برائے وزارت تعلیم گھانا نے جماعت احمد یہ گھانا کی 47 ویں سالانہ کا نفرنس منعقدہ
سالٹ پانڈ میں صدر مملکت کرنل آئی کے اچمپا نگ کے خاص نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی اور مؤرخہ
5 جنوری 1973ء کو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:۔گھانا کی قومی کونسل ( صدر اور وزراء کی کونسل ) بہت ہی شکر گزار ہے کہ جماعت
احمد یہ ایک لمبے عرصہ سے ملک کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے لئے مفید کام کر رہی
ہے۔جماعت احمد یہ ملک کے عوام کی طبیتی، تعلیمی اور روحانی میدان میں جو شاندار
خدمات بجالا رہی ہے، ان سے لوگ متعارف ہیں۔اور اس بناء پر وہ ( یعنی جماعت
احمدیہ شکریہ کے لائق ہے“۔دی گائیڈنس فروری 1973 ء )
اور کمشنر برائے تعلیم شمال مغربی سٹیٹ نائیجیر یا الحاج ابراہیم گوساؤ نے فضل عمر احمد یہ سیکنڈری
سکول گوساؤ کے افتتاح کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا:۔وو
پہلا موقع ہے کہ ایک مسلم تنظیم اس امر کے لئے آگے بڑھی ہے کہ وہ ملک کی
تعلیمی ترقی کے پروگرام میں حصہ لے“۔عمائدین کی ان آراء کو پڑھ کر سنانے کے بعد حضور نے فرمایا:۔(نیونائیجیرین 26 جون 1971 ء )
و بعض اور سر بر آوردہ افریقی لیڈروں کی آراء بھی ہیں، جن میں انہوں نے جماعت احمدیہ کی تعلیمی
اور طبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا ہے۔لیکن میں انہیں چھوڑتا ہوں“۔صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔وو
یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں بہت برکت ڈالی ہے اور شروع ہی میں
اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے ایسے آثار ظاہر ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی قربانی کو
265

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
شرف قبولیت عطا فرمایا ہے۔اور فرشتے تاریں ہلا کر ہماری ضرورتیں پوری کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ قبولیت
کے ثبوت کے طور پر اپنی تائید و نصرت کے نشان ظاہر فرمارہا ہے“۔میں فرمایا:۔حضور نے گوٹن برگ میں صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کے تحت تعمیر کی جانے والی مسجد کے ضمن
یہ تو ابتداء ہے۔اس کے بعد ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مسجد بنے گی اور اس کی تعمیر بھی
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ سے ہی عمل میں آئے گی۔اس منصوبہ کے اعلان کے بعد دو سال کے اندراندراللہ
تعالٰی نے اپنے فضل سے ہمیں پہلی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرما دی۔اس منصوبہ کے اعلان کے معا بعد کا
سال یعنی 1974ء کا سال، ابتلاء کا سال تھا۔اس کے باوجود دو سال کے اندر اندر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی
توفیق سے اتنی رقم جمع ہوگئی، جتنی نصرت جہاں ریزروفنڈ میں تین سال میں جمع ہوئی تھی۔اور وہ زمانہ
ہمارے لئے امن کا زمانہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی نصرت کے ایک نشان کے طور پر دکھوں اور مشکلات کے
باوجود ا حباب کو دوسال کے اندراندرصد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں 53 لاکھ روپیہ ادا کرنے کی توفیق عطا
کی۔یہ اس کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے اس امر کے باوجود کہ 1974ء دوسروں کی طرف سے
ہمارے لئے دکھ کا سال تھا، تعصب کا سال، نفرت کا سال تھا، حقارت کا سال تھا لیکن چونکہ یہ ہماری طرف
سے دعاؤں کا سال تھا، اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑانے کا سال تھا، اس کے حضور یہ التجا ئیں پیش کرنے کا
سال تھا کہ اللہ تعالیٰ دیکھ کے سامان کرنے والوں
کو سمجھ عطا کرے اور انہیں اپنے غضب سے محفوظ رکھے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہماری نیک نیتوں اور مخلصانہ دعاؤں کا یہ نتیجہ نکالا کہ اس نے ہمیں ان دو سالوں میں
اتنی قربانی اس کے حضور پیش کرنے کی توفیق عطا کر دی، جتنی اس نے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں تین سال
میں پیش کرنے کی توفیق دی تھی۔خطاب کے آخر پر حضور نے فرمایا:۔جلسہ شروع ہونے سے قبل مجھے اطلاع ملی کہ سفر کی خاطر خواہ سہولتیں فراہم نہ کی جانے کی وجہ
سے ہزار ہا احمدی مرد، عورتیں اور بچے مختلف سٹیشنوں پر رکے پڑے ہیں اور سردی کی وجہ سے تکلیف اٹھا
رہے ہیں۔اس ضمن میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر نا اہلی کا مقابلہ احمدیت کے عزم کے ساتھ ہوگا تو
آپ انشاء اللہ ثابت کر دکھا ئیں گے کہ احمدیت کا عزم ہی بالا رہے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔پیچھے رہا تو کوئی
نہیں سب ہی پہنچ گئے۔جنہوں نے شام کو پہنچنا تھا، وہ تکلیف اٹھا کر شام کو نہیں تو صبح پہنچ گئے۔جو صبح پہنچنے
266

آج 10 میں سے 10 باقی