خود کو دنیا کے لیے ایک ایسا نمونہ بنائیں جس نمونے کی دنیا کو پیاس ہے ۔ خطاب فرمودہ 28 مارچ 1975ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1975ء
خود کو دنیا کے لئے ایک ایسا نمونہ بنا ئیں ، جس نمونے کی دنیا کو پیاس ہے
وو
خطاب فرمود : 8 2 مارچ 1975ء بر موقع مجلس شوری
پچھلے سال میں نے سوچا اور بہت سوچا کہ جماعت احمد یہ میں اس قسم کی کوئی کمزوری تو
نہیں، جو حضرت موسیٰ علیہ اسلام کی امت نے دکھائی تھی۔کہ ہمیں جو بشارتیں دی گئی ہیں ، ہماری غفلتوں
کے نتیجہ میں ان کے پورا ہونے کا وقت پیچھے پڑ جائے۔چنانچہ بڑی سوچ و بچار کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا
کہ نہیں۔جماعت نے بحیثیت مجموعی ایسے عظیم کردار کا مظاہرہ کیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے
فرشتے بھی حیران ہوں گئے۔انہوں نے تو آدم کی کمزوری پر نگاہ کی تھی اور یہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
فدائیوں نے ہر قسم کی قربانی دی۔لیکن جو ان کا مشن تھا اور مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی جو غرض تھی اور
قیام جماعت احمدیہ کا جو مقصد ہے، اس کے اندر اپنے کسی فعل کے لحاظ سے بحیثیت جماعت ایک ذرہ بھی
فرق نہیں آنے دیا۔(افراد ہوتے ہیں، وہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی منافق پائے
جاتے تھے۔میں ان کی بات نہیں کر رہا۔میں جماعت کی بات کر رہا ہوں۔اسی طرح ہنستے کھیلتے
مسکراتے چہروں کے ساتھ اور نہایت بشاشت کے ساتھ آگے بڑھتے چلے گئے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو انہوں نے اس طرح دیکھا، جس طرح کے صحابہ نبی اکرم نے اس زمانہ میں دیکھا تھا۔بشارتیں
ہوئیں ، رویا دیکھے، خواب دیکھے اور عملاً کامیابی کے نمونے دیکھے۔آج کے خطبہ جمعہ میں بھی میں نے بتایا تھا۔میں نے دفتر سے کہا تھا کہ بیرونی جماعتوں کی رپورٹیں
الفضل میں دیا کرو تا کہ جماعت کے اندر شکر کے جذبات پیدا ہوں۔جو غیر ملکی خطوط آتے ہیں، ان میں ایک
دن کی رپورٹ یہ تھی کہ فلاں جگہ 40 بیعتیں ہوئیں، فلان جگہ اتنی بیعتیں ہوئیں۔ایک جگہ 350 بیعتیں
ہوئیں۔فلاں جگہ فلاں شخص نے جماعت کے متعلق میں یہ کہا۔ہسپتالوں اور سکولوں کے لئے نئے wings
بن رہے ہیں، نئے سامان خریدے جارہے ہیں، زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفاء کا جو معجزہ اسلام کو غالب کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو
عطا ہوا ہے، اس کا اظہار ہورہا ہے۔ڈاکٹر بحیثیت انسان ایک حد تک تشخیص اور ایک حد تک نسخہ لکھ سکتا ہے
اور دوائی دے سکتا ہے۔لیکن دنیا کا کوئی عقل مند اور ذی ہوش ڈاکٹر ایسا نہیں، جو یہ کہے کہ ضرور شفاء ہو
269
اقتباس از خطاب فرموده 28 مارچ 1975ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
جائے گی۔ایسے محاورے بولے جاتے ہیں لیکن ان سے کرید کرید کے پوچھیں تو کہیں گے نہیں۔میں نے
بڑے بڑے ڈاکٹروں سے پوچھا ہے کہ مجھے یہ بتاؤ کہ کیا تمہارے پاس ایسے مریض آتے ہیں، جن کے
متعلق تمہیں یقین ہو کہ وہ اچھے ہو جائیں گے لیکن وہ مر جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا، ہاں ، آتے ہیں۔پھر
میں نے پوچھا کہ کیا ایسے بھی مریض آتے ہیں کہ تمہیں یقین ہو کہ یہ کبھی نہیں بچ سکتے اور پھر وہ بچ جاتے
ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاں، ایسے بھی آتے ہیں۔پس زندگی اور موت ، اسی طرح بیماری سے شفا دینا اللہ
تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ہسپتالوں کی بڑی بڑی عمارتیں اور دنیا جہاں کے سرجری کے جو اپریٹس ہیں، ان
کے نتیجہ میں شفا حاصل نہیں ہوتی۔ہمارے ایک ڈاکٹر کے پاس ایک مریض آیا، جس کے متعلق اس ملک کے سارے غیر ملکی ڈاکٹروں
نے یہ کہا تھا کہ یہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے کہ اس ملک میں اس کا آپریشن ہوہی نہیں سکتا۔اور اتنا شور مچایا کہ
وہاں کی حکومت نے ہمارے ڈاکٹر سے کہہ دیا کہ تم اس کا آپریشن نہیں کرو گے۔جب یورپ اور امریکہ کے
بڑے بڑے ماہر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس کا آپریشن یہاں ہوہی نہیں سکتا تو تم کیسے اس کا آپریشن کرو گے؟ انہوں
کہا کہ ٹھیک ہے، نہیں کریں گے۔اس پر اس مریض کے رشتے داروں نے شور مچا دیا۔اور حکومت سے کہا کہ تم
کہتے ہو کہ یہاں اس کا علاج نہیں ہوسکتا اور اس کو باہر بھیجنے کے لئے تم تیار نہیں ہو۔پیسے خرچ کرنے کے لئے
تیار نہیں ہوتے۔اور اب ایک شخص کہتا ہے کہ میں آپریشن کر دیتا ہوں۔زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ مریض مر
جائے گا، وہ اس طرح بغیر آپریشن کے بھی تو مر جائے گا۔ہم اس کے رشتہ دار ہیں، ہماری ذمہ داری پر ڈاکٹر کو
آپریشن کرنے کی اجازت دی جائے۔چنانچہ ان کے زور دینے پر حکومت نے اجازت دے دی۔ہمارے
ڈاکٹر نے اس کا علاج کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شفا دے دی۔"
یہ تو مختصر اس وقت تک کے حالات ہیں، جن کے متعلق بڑے اختصار کے ساتھ میں نے
کچھ ذکر کیا ہے۔آئندہ کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر احمدی یہ عہد کرے کہ دنیا کی ساری طاقتیں مل
کر بھی اگر خدائی منصوبہ کو نا کام کرنے کی کوشش کریں گی (جو نہیں ہو سکتا ) تو ہمیں خدا تعالیٰ نے جو اپنی
رحمت سے نوازنے کے لئے قربانیوں کی طرف بلایا ہے، ہم اس میں ایک ذرہ بھی کمی نہیں آنے دیں گے۔اور خدا تعالیٰ کے فضلوں سے اپنی جھولیوں کو بھر لیں گے۔اور خود کو دنیا کے لئے ایک ایسا نمونہ بنائیں گے کہ
جس نمونے کی آج کی دنیا کو پیاس ہے۔اور اس کے بغیر ہم اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے کہ
ساری دنیا کو توحید پر قائم کر کے اسلام کے دروازے سے اندر لے آئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
اللهم آمين۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا30 مارچ 1975ء ) |
270