اب وقت اگیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلامی مساوات کا نمونہ قائم کیا جائے ۔ ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء
اب وقت آگیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلامی مساوات کا نمونہ قائم کیا جائے
ارشادات فرموده 29 مارچ 1975ء بر موقع مجلس شوری
جماعتوں میں پروجیکٹر کے ذریعہ تحریک جدید کے تحت ہونی والی جماعتی ترقیات کی فلم دکھانے
کے حوالے سے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمه الله نے فرمایا:۔ساری جماعتوں میں دکھانے کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔سب کمیٹی شوری کی رپورٹ میں بھی
محض فلسفیانہ انداز میں سفارشات پیش کر دی گئیں ہیں۔مثلاً یہ کہ دیا گیا کہ تحریک جدید والوں کو جماعت میں
جانا چاہیے اور سلائیڈ ز دکھانی چاہیں۔آپ کہتے ہیں کہ دو دفعہ دکھائی جائیں۔دودفعہ دکھانے کا مطلب یہ ہے
کہ 365 دنوں میں دو ہزار جگہوں پر دکھائی جائیں۔یہ آپ کا کام نہیں۔آپ کا جو کام تھا، وہ تو ٹھیک ہے۔مگر
فنانس کمیٹی کا یہ کام تھا کہ جب انہوں نے یہ کہا تھا کہ ہر جماعت میں جائیں تو ساتھ یہ بھی کہتے کہ ہر جماعت
میں دکھانے کے لئے اتنے نئے پروجیکٹر لینے پڑیں گے، اتنا شاف درکار ہوگا اور اس کے اخراجات کی بھی
ساتھ سفارش کی جاتی ہے۔مگر عملاً کمیٹی نے ایسا نہیں کیا۔جو دوست اپنی رائے پیش کرتے ہیں، ان کا یہ کام
نہیں کہ وہ خرچ وغیرہ کے متعلق بتائیں۔اس غرض کے لئے شوری کی ایک فنانس کمیٹی بنی ہوئی ہے۔لیکن شوری
کی سب کمیٹی نے جو سفارشات کیں ہیں، وہ سب کی سب فلسفیانہ ہیں۔جہاں کام کرنے کے لئے خرچ کا
مطالبہ ہے، اس کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ایک آدمی 365 دنوں میں بھی سلائیڈ نہیں دکھا سکتا۔کیونکہ اس کی ذمہ
یہاں اور کام بھی ہیں۔اس لیے میرا خیال ہے کہ کم از کم 20 پروجیکٹر مزید درکار ہوں گے۔20 پروجیکٹر کے
لئے اتنی ٹیم چاہیے۔20 پروجیکٹر کے لئے سلائیڈ کے 20 سیٹ درکار ہیں۔اس دفعہ دورے پر میں نے ایک دوست کو اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔ان کے پاس کیمرہ تھا۔میں
نے انہیں کہا کہ تم سلائیڈ لینے کا کام کرو۔ان کے کیمرہ میں کوئی نقص واقع ہو گیا، جس کی وجہ سے 80 فیصد
سلائیڈ ز خراب ہو گئیں۔باقی 20 فیصد میں سے منتخب کر کے کچھ تحریک جدید والوں کو دیں۔کچھ وہ خود بڑی
محنت سے مہیا کرتے ہیں۔پس اگر شورٹی میں یہ بات پیش ہو کہ سال میں دو ہزار جگہوں میں سلائیڈ دکھائی جائیں تو اس کے
لئے جتنے پروجیکٹرز کی ضرورت ہے اور جتنی ضرورت سلائیڈ ز دکھانے والی ٹیموں کی ہے، وہ سب مہیا ہوں۔271
ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
سلائیڈ ز دکھانے والوں کو پہلے ایک کلاس Attend کرنی پڑے گی۔مگر شبیر صاحب سے مطالبہ ہوتا ہے، یہ
دفتر تحریک جدید کے وکیل المال بھی ہیں۔ان کو تفصیل کا علم ہے۔مثلاً یہ کہ سیرالیون میں اس وقت کیا ہورہا
ہے؟ وہ جانتے ہیں کہ وہاں اتنی مساجد پہلے سے
تعمیر ہیں اور یہ دیکھوئی مسجد تعمیر ہورہی ہے۔على هذا القياس۔مسجد کے بعد مسجد بننے کی سلائیڈ ز دیکھ کر لوگوں پر اثر ہوتا ہے۔مگر یہ کام کلرک تو نہیں کر سکتا۔اس کو تو کوئی ذمہ
دار اور واقف کار آدمی ہی کر سکتا ہے۔لیکن سب کمیٹی شوری نے اس کے متعلق کوئی عملی تدبیر نہیں سوچی۔پس یہ تو ایک حقیقت ہے کہ سلائیڈ ز کا بڑا فائدہ ہے۔تصویری زبان کے ساتھ ساتھ تصویریں
دکھانے والا جذبات کا اظہار کرتا ہے۔اور میں بڑا خوش ہوتا ہوں۔کیونکہ اس طرح واقعات سمودئیے
جاتے ہیں۔لوگ سوچتے ہیں اور یہ اس کا بڑا فائدہ ہے۔آپ یہ کام کریں۔بیرونی ممالک کے مبلغین کو پاکستان میں مربی لگانے کا ذکر ہونے پر حضور نے فرمایا:۔اب تو حديقة المبشرین کے تحت مبشرین کا انتظام اکٹھا کر دیا گیا ہے۔جب تک مبلغین
یہاں رہتے ہیں، وہ حديقة المبشرین کے ماتحت ہوتے ہیں۔( جو صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کا
مشترکہ ادارہ ہے۔اور جب ان میں سے کوئی باہر جاتا ہے تو پھر وہ تحریک جدید کی نگرانی میں آجاتا ہے۔یعنی وہ ان کی گائیڈنس اور راہنمائی اور نگرانی میں ہوتے ہیں۔لیکن جو شخص باہر سے یہاں آئے گا ، وہ صدر
انجمن احمدیہ کا مبلغ سمجھا جائے گا اور یہ بھی آپ کا اچھا خیال ہے۔اس وقت ہم زندگی کے ایک اہم موڑ سے Turnلے چکے ہیں۔تا کہ وحدت اقوامی کی عملاً
ابتداء کر سکیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ جب میں 1970ء میں مغربی افریقہ کے دورے پر گیا تو غانا
میں مجھے علم ہوا کہ غانا کے دو، چار دوست سادہ اور مخلص مگر غیر تربیت یافتہ ایسے بھی ہیں، جو یہ کہتے ہیں کہ۔Ghanian For Ghana غانا کا مبلغ انچارچ غانا کا رہنے والا ہونا چاہئے۔میں نے ان کو کہا کہ تم عجیب
نعرہ لگا رہے ہو۔میں یہ کہہ رہا ہوں کہ A Ghanian for Great Britain۔A Ghanian for۔Europe۔A Ghanian for America مگر تم کہتے ہو کہ۔A Ghanian For Ghana اگر تم نے
یہ نعرہ لگایا تو انگلستان یہ کہے گا کہ ہمیں اس ملک کے آدمی کی ضرورت نہیں، جو اپنے ملک میں یہ نعرہ
لگا رہا ہے۔وہ چونکہ مخلص تھے ، اس لئے میری بات سمجھ گئے۔اب غانا میں خود وہاں کے عبدالوہاب بن
آدم کو بلا کر انچارچ مشنری بنا دیا ہے۔وہ بڑا مخلص ہے۔یہاں سے جو ہمارے مبلغ گئے ہیں، ان کے اندر تھوڑا سا غیر اسلامی جذبہ پیدا ہوا۔ویسے ان
میں بھی اخلاص ہے۔لیکن ان کو یہ گھبراہٹ ہے کہ میں ایک خانین کے ماتحت کیسے کام کروں؟ ابھی
272
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء
مشاورت سے پہلے میرے پاس ان کا خط آیا ہے۔ابھی اس کا جواب نہیں بھیجوایا۔مشاورت سے فارغ ہو کر
انشاء اللہ جواب دوں گا۔ان کو میں نے یہی سمجھانا ہے کہ جس اخلاص اور جس جذ بہ اطاعت کے ماتحت عبد
الوہاب بن آدم پاکستانیوں کے ماتحت کام کرتا رہا ہے، اسی جذبہ کے ماتحت تمہیں عبدالوہاب بن آدم کے
ماتحت کام کرنا پڑے گا۔ورنہ تو ہمارا یہ دعویٰ غلط بن جاتا ہے کہ ہم نے دنیا میں وحدت اسلامی قائم کرنی ہے
اور نوع انسانی کو ایک خاندان بنا دینا ہے۔یہ تو اسی طرح چلے گا۔چنانچہ غیر ممالک سے بھی دوست یہاں آئیں گے۔مدت سے میری یہ خواہش چلی آرہی ہے۔اور شاید یہ اس شکل میں اب پوری ہو بھی نہ سکے۔کیونکہ اس وقت تو ہمارے اپنے سکول تھے۔غانا میں
ہمارے ایک سکول میں ایک افریقن دوست ہیڈ ماسٹر تھے اور وہ بڑے مخلص نوجوان تھے۔میں نے ان
سے کہا کہ میرا تو دل کرتا ہے، کبھی تمہیں بلا کر ربوہ کے سکول کا ہیڈ ماسٹر بنادوں، پھر مزہ آئے گا۔یعنی اسلام
کی جو تعلیم احمدیت پھیلانا چاہتی ہے، اس کے مطابق تو قوم قوم اور رنگ ونسل میں کوئی فرق نہیں ہے۔اب
اگر اسے بلائیں گے تو شاید کچھ عرصہ کے لئے جامعہ احمدیہ کا پرنسپل لگانا پڑے گا۔اسے پتہ لگنا چاہئے کہ ہم
کوئی فرق نہیں کرتے۔جلسہ سالانہ پر جو غیر ملکی وفد آنا شروع ہوئے ہیں، وہ اسی وجہ سے بڑا اچھا اثر قبول کرنے لگے
ہیں اور بے حد جذباتی ہو جاتے ہیں۔میرے خیال میں اتنے جذباتی تو شاید پاکستانی احمدی بھی نہیں ہوں
گے، جتنے امریکہ کے احمدی ہو جاتے ہیں۔جب وہ یہاں سے گئے تو ان کا یہ حال تھا کہ محمد ابراہیم صاحب
جمونی ( سابق ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ ) نے مجھے لکھا کہ ان کے علاقے سے دو، تین امریکن
جلسہ سالانہ پر آئے ہوئے تھے۔جب وہ واپس گئے تو جمونی صاحب نے کہا کہ جماعت کو اپنے تاثرات
بتائیں تا کہ ان کی تربیت ہو اور ان کے جذبات ابھریں۔خیر انہوں نے اس غرض کے لئے ایک میٹنگ
بلائی، جس میں پانچ، پانچ سو بلکہ ہزار، ہزار میل سے آکر احمدی جمع ہوئے۔ان کے تاثرات سننے کے لئے
کہ انہوں نے ربوہ میں کیا دیکھا اور کا محسوس کیا؟ انکی رپورٹ یہ تھی کہ ایک دوست تقریر کرنے کے لئے
کھڑے ہوئے تو الفاظ کم تھے اور ہچکیاں زیادہ تھیں۔بات بات پر روپڑتے تھے۔منہ سے سارے الفاظ
نہیں نکل سکتے تھے۔اور مجھے بھی لکھا کہ انہیں تو یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ اسلام اس قسم کی مساوات کا سبق دیتا
ہے، جس کا نظارہ ربوہ میں دیکھا ہے۔پس اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی مساوات کا نمونہ قائم کیا جائے۔میں نے کل بھی بتایا تھا کہ ہم پر
کیا کل
خداتعالی کا بہ افضل نازل ہورہا ہے۔جو کچھ ہمیں بتایا گیا تھا، اس کے مطابق باتیں Unfold ہورہی ہیں۔273
ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
یعنی چھپی ہوئی باتیں ظاہر ہورہی ہیں۔کسی جگہ جماعت کی کمزوری کی وجہ سے احمدیت کی ترقی میں روک پیدا
نہیں ہوئی۔آپ لوگ بڑے خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اس توفیق کو آپ نے پایا۔غرض اب وقت آگیا
ہے کہ ساری دنیا میں اسلامی مساوات کا نمونہ قائم کیا جائے۔بین الاقوامی مخالفت یہ ظاہر کر رہی ہے کہ بین
الاقوامی فتوحات اسلام کو ملنے والی ہیں۔کیتھولک اور پروٹسٹنٹ عیسائی ، جماعت احمدیہ کے خلاف اکٹھے ہو گئے
ہیں۔ایک زمانہ ایسا تھا کہ ایک کیتھولک بشپ یا کارڈینل کے متعلق لکھا ہے (میرے پاس ایک کتاب ہے،
جس میں ایک سکالر نے اس قسم کی باتوں کو اکٹھا کیا ہوا ہے۔) کہ اس نے دس لاکھ سے زیادہ پروٹسٹنٹ قتل
کروائے۔ان کی آپس میں اتنی دشمنی تھی۔مگر اب کیتھولک اور پروٹسٹنٹ اور دوسرے فرقے جماعت احمدیہ
کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔ان کا اکٹھا ہو جانا، یہ بتاتا ہے کہ غلبہ اسلام کا وقت آگیا ہے۔اور ان بدلے
ہوئے حالات میں پہلے سے بڑھ کر ذمہ داریاں جماعت احمدیہ پر عائد ہورہی ہیں۔ان کو نبھانے کے لئے
دہنی طور پر بھی تیار ہونا چاہیے اور عملا بھی تیار ہونا چاہیے۔اور عملاً بھی کچھ کر کے دکھانا چاہیئے۔اس ذکر پر کہ تحریک جدید جولٹریچر دیگر زبانوں میں شائع کرتی ہے، اس کی کاپیاں پاکستان کی
احمد یہ لائبریریوں میں ضرور ہونی چاہئیں، حضور نے فرمایا:۔ا بھی تو جو بڑا منصوبہ ہے، وہ صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے منصوبہ میں آیا ہے۔یعنی ساری دنیا کی
زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کرواتے چلے جانا۔جس وقت ہم احمدیت کی اگلی صدی میں داخل ہو رہے
ہوں گے یا اس سے کچھ پہلے اس کی ابتداء ہو جائے گی۔اسی واسطے میں نے کہا تھا، یہ خالی خوشی منانے کا دن
نہیں ہے۔بلکہ استقبال کا دن ہے۔ہمیں عملاً اس سے پہلے کام شروع کرنا پڑے گا۔تا کہ جب نئی صدی کا
سورج اس دنیا پر طلوع کرے تو وہ اپنے آپ کو خالی ہاتھ نہ پائے۔بلکہ اس وقت کی ضرورت کے مطابق ہر
زبان میں قرآن کریم کے ترجمے اور دیگر اسلامی لٹریچر موجود ہوں۔جن کے اوپر سورج کی شعاعیں بالواسطہ یا بلا
واسطہ پڑ رہی ہوں۔ساری روشنی شعاعوں کے نتیجہ میں ہے، چاہے کمروں کے اندر ہو۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا30 مارچ 1975ء)
274