جماعت احمدیہ کی بین الاقوامی حیثیت نمایاں ہو کر دنیا میں نظر آرہی ہے ۔ ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
جماعت احمدیہ کی بین الاقوامی حیثیت نمایاں ہو کر دنیا میں نظر آرہی ہے
>>
ارشادات فرمود و 30 مارچ 1975ء بر موقع مجلس شوری
دوسرے، جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے، جماعت احمدیہ کی بین الاقوامی حیثیت نمایاں ہو کر
دنیا میں نظر آ رہی ہے۔خصوصاً جو باہر کی جماعتیں ہیں، وہ بھی بڑی بڑی جماعتیں ہیں، مثلاً غانا کے متعلق میں
بتا دیتا ہوں، جب میں 1970ء میں مغربی افریقہ کے دورے پر گیا تھا تو اس وقت وہاں کے احمدیوں کے اعداد
و شمار کو سامنے رکھا گیا، جو کہ آٹھ سال پہلے 62 ء کی مردم شماری میں حکومت نے جاری کیسے تھے۔اس وقت
حکومت نے اعلان کیا تھا کہ غانا میں بالغ احمدیوں کی تعداد 1,75,000 ہے۔اور اس وقت کل بالغ آبادی
21-22لاکھ تھی۔میں نے ان سے کہا یہ تو اس وقت کی بات تھی ، اب
کیا تبدیلی پیدا ہو چکی ہے؟ کچھ تو احمدی
بچے بالغ ہو گئے اور بہت ساروں کو تبلیغ ہوئی اور وہ احمدیت کے طفیل اسلام میں داخل ہو گئے تو وہاں کے مقامی
دوستوں کے مشورے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ غانا کے بالغ افراد کی آبادی 22-21 لاکھ سے 30لاکھ تک پہنچ
گئی۔اور احمدیوں کی کل بالغ آبادی 75,000, 1 سے 3لاکھ تک پہنچ گئی۔اور میں نے اندازہ کیا کہ اس میں
نابالغ بچوں کو شامل کیا جائے تو احمدی دس لاکھ بن جاتے ہیں۔ان علاقوں میں خدا تعالیٰ کا یہ فضل ہے کہ بچے
بہت پیدا ہور ہے ہیں۔گویا بچوں سمیت صرف غانا میں ہی احمدیوں کی تعداد دس لاکھ ہے۔ابھی ایک ہفتہ ہوا
ہے کہ مجھے ایک دوست کا خط آیا، بڑا پیارا خط ہے۔انہوں نے دعا کے لئے لکھا ہے کہ میرے لیے بھی ، میرے
بچوں کے لئے بھی دعا کریں۔اور لکھا ہے کہ میرے بچوں کی تعداد 34 ہے۔لیکن ہم نے اپنے اعداد و شمار میں
بچوں کی تعداد کا اندازہ اس 34 کی تعداد پر نہیں لگایا۔بلکہ اوسطاً 8-7 بچوں پر لگایا ہے۔اسی طرح نائیجیریا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ نائیجیریا میں جماعت بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔شمالی نائیجیریا، جو خالصتاً اسلامی علاقہ ہے۔یعنی ہزار میں سے 999 مسلمان ہوں گے۔ایک وقت میں
وہاں کے لوگوں نے ہماری تبلیغ پر بڑی سختی سے دروازے بند کیے ہوئے تھے، اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا
کر دیے کہ ایک صوبہ کے سب سے بڑے دینی رہنما ( جو دنیوی لحاظ سے بھی اثر ورسوخ کے مالک ہیں ) کا
داماد ہمارے سکول کی ایک تقریب پر آیا۔اس نے کچھ ایسی باتیں کی ، جن سے ہمارے دوستوں نے سمجھا
کہ یہ تو اندر سے احمدی ہے۔چنانچہ جب ان سے علیحدگی میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں تو بچپن
275
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
سے احمدی ہوں۔اور میرے جیسے چار، پانچ اور احمدی بھی ہیں، جو بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔لیکن ہم نے
اپنی احمدیت کو چھپایا ہوا ہے۔تو خسر ہماری مخالفت کر رہا تھا لیکن اس کا داماد اندر سے احمدی تھا اور احمد یوں
کی مدد بھی کر رہا تھا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں مسجدیں بن گئی ہیں۔جہاں احمدیوں کو گھنے نہیں
دیتے تھے، وہاں نئی جماعتیں قائم ہورہی ہیں۔پس ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ہماری حیثیت بین الاقوامی ہے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ غلبہ اسلام کے لئے
خدا تعالیٰ نے مہدی معہود کو معبوث فرمایا ہے تو غلبہ اسلام سے ہماری مراد صرف پاکستان میں اسلامی شریعت کی
حکمرانی نہیں۔بلکہ اس سے مراد یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی، شمالی امریکہ میں بھی اور جنوبی امریکہ میں
بھی، جزائر میں بھی، چین اور جاپان میں بھی اور روس میں بھی شریعت اسلامیہ کی حکمرانی مراد ہے۔حضرت
مہدی علیہ السلام کو یہ بشارتیں دی گئی ہیں۔یہ خالی ہماری خوش فہمی نہیں ہے۔جب ہم یہ کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ
جماعت احمدیہ کو اپنا آلہ کار بنا کر، اس ذرہ نا چیز کو، جو جماعت احمدیہ کہلاتی ہے، روس جیسی عظیم دہر یہ حکومت
میں، جوصرف اسلام کی ہی مخالف نہیں بلکہ مذہب کی بھی مخالف ہے، جس میں بہت بڑی آبادی اور وسیع ملک
ہے، اس میں اسلام کو غالب کرے گا۔تو یہ ہماری خوش فہمی نہیں۔بلکہ جس پاک وجود یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کہ
جس محبوب فرزند کو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں معبوث کیا، اس کو خدا تعالیٰ نے کشف کے رنگ میں دکھایا کہ
روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمد ی ہی احمدی ہو جائیں گے۔اس وقت تو وہاں ریت کا ایک ذرہ بھی
مسلمان نہیں۔اور جو مسلمانوں کے علاقے تھے، وہاں مسلمانوں کی نسلوں کو بڑے آرام سے اور بڑی سہولت
اور بڑی ہوشیاری سے دہر یہ بنا دیا گیا ہے۔لیکن ہمارے خدا نے یہ فرمایا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجنے والے نے
ہمیں یہ کہا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ان ممالک میں لہرائے گا۔اور روس کی آبادیاں اس جھنڈے
تلے آکر فخر محسوس کریں گی۔اور اس سایہ میں فرحت اور ٹھنڈک محسوس کریں گی۔پس اصل بات جو میں کہنا چاہتا ہوں، وہ ہمارے مبلغ کے لئے نصیحت ہے۔جب ہماری
جماعت کا یہ مقام ہے کہ گویا ساری دنیا سے ہمارا تعلق ہے تو جو مثلاً غانا کا مبلغ ہے، اگر غانا کا ایک شاہد
(جامعہ کا پڑھا ہوا) انگلستان میں رہتے ہوئے یا اپنے ملک میں رہتے ہوئے، پاکستانی مبلغ انچارچ کی
انتہائی اخلاص کے ساتھ اطاعت کرنے والا ہے تو اگر اس کو انچارج بنا دیا جائے تو ہمارے ہر مبلغ کو نہایت
اخلاص کے ساتھ اس کی اطاعت کرنی پڑے گی۔ورنہ تمہارا دعوئی کچھ اور ہوگا اور تمہارا عمل کچھ اور ہوگا۔میں جب 70ء میں غانا گیا تو وہاں کے چند آدمیوں کے متعلق مجھے یہ بتایا گیا کہ وہ کہتے ہیں کہ
پاکستانی مبلغ ہمارے سروں پر سوار ہونے کے لئے آجاتے ہیں۔A Ghanian for Ghana کے طور
276
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
پر غانا کا باشندہ، غانا کا مبلغ انچارچ ہونا چاہیے۔میں نے ان کو بلایا، میں نے کہا، تم یہ کیا بات کر رہے ہو ؟
جماعت احمدیہ جس مقصد کے لئے پیدا کی گئی ہے، اس کے پیش نظر تو میں یہ سوچ رہا ہوں کہ A۔A Ghanian for Americal Ghanian for The Great Britain یعنی برطانیہ اور
امریکہ میں تمہیں مبلغ انچارچ لگا دوں۔روس میں تمہارا آدمی جا کر اسلام کی تبلیغ کرے اور وہاں بنی نوع کی
خدمت کرے۔اس لئے جب ہمارا مقصد اتنا بلند ہے تو تم نے یہ کیا کہنا شروع کر دیا ہے۔میں نے عبد
الوہاب بن آدم کا نام لے کر کہا، میں اس کو غیر ممالک میں بھجوانا چاہتا ہوں۔چنانچہ میں نے اپنا وعدہ پورا کیا
اور اسے میں نے دو، تین سال تک انگلستان بھجوادیا۔پھر نا نا میں ہمارے مبلغ انچارج عطاء اللہ کلیم صاحب
بیمار ہو گئے۔اور اب وہ مرکز میں تشریف لے آئے ہیں تو انگلستان سے عبدالوہاب بن آدم کو وہاں بھیجوا دیا
اور انچارچ مبلغ بنا دیا۔اب مجھے اپنے پاکستانی مبلغ کے خط آرہے ہیں اور یوں لگتا ہے ، وہ بہت گھبرا رہا ہے
کہ غائیں کے ماتحت ہم ٹھیک طرح کیسے کام کریں گے ؟ تم کیسے کام نہیں کرو گے ! اگر جماعت احمدیہ کے
ایک فرد ہو، اگر تم جماعت احمدیہ کے ایک عالم ہو ، اگر تم وہاں جماعت کے ایک نمائندہ ہو تو جس طرح تمہارا
یہ حق تھا اور غانین شاہد کا یہ حق تھا کہ بطور امیر کے وہ تمہاری اطاعت کرے، اسی طرح تمہارا یہ حق ہے اور
اس کا یہ حق ہے کہ تم اس کی اطاعت اسی بشاشت کے ساتھ اور اسی جذبہ اخلاص کے ساتھ کرو۔ورنہ تو تمہارا
یہ دعوئی ہی غلط ٹھہرتا ہے کہ ہم بین الاقوامی حیثیت کی ایک جماعت ہیں۔اب یہاں سے اور مبلغین جارہے ہیں۔میں ان سے یہ کہتا ہوں کہ ٹھیک ہے، ایک وقت ایسا
بھی آتا ہے کہ شیرنی اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہے۔مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ وہ شیر کے بچے شیر
نہیں ہیں۔وہ اپنے مقام کے لحاظ سے حفاظت کرتی ہے۔پس ایک وقت تھا کہ جب ہماری توجہ مرکز کی بنیاد مضبوط کرنے پر تھی۔ہم نے غیر ممالک کی
احمدی جماعتوں کی اس طرح حفاظت کی، جس طرح شیرنی اپنے بچوں کی کرتی ہے۔تا کہ وہ غیر تربیت
یافتہ نہ ہو جائیں اور بداثرات کی وجہ سے ان میں کوئی کمزوری پیدا نہ ہو جائے۔لیکن جس طرح شیرنی کا بچہ
جب جوان ہو جاتا ہے تو پھر اس کو اپنی ماں کی حفاظت کی ضرورت نہیں رہتی، اس طرح انسان آزاد نہیں
ہوتا۔کیونکہ انسان اور شیر میں یہ فرق ہے کہ شیر کا بچہ تو بالکل آزاد ہو جاتا ہے لیکن انسان اپنے خدا اور خدا
کے قائم کردہ نظام سے آزاد نہیں ہوا کرتا۔اب ہمارے مبلغین نظام خلافت کے نیچے آزادنہ طور پر اپنے ملک میں بھی اور دوسرے ملکوں
میں بھی جا کر بھی انچارچ مبلغ بنیں گے۔خدمت دین کے کام کریں گے۔اور خلافت کی برکات سے بھی
277
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
-
حصہ لیں گے۔اور خلافت کی نگرانی کو بھی قبول کریں گے۔اور خلافت کی دعائیں بھی لینے والے ہوں
گے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کو جذب کرنے والے ہوں گے۔ان کے دلوں میں بھی اسی طرح
جذبہ پیدا ہوگا ، جس طرح ہمارے دلوں میں ہے۔گویا اس زمانہ میں تمام بنی نوع انسان کو ایک امت واحدہ بنانا ہے، اس لئے ہمیں گھل مل کر رہنا
چاہئے۔اور ہر پہلے عالم ، قطب اور ولی نے یہی لکھا ہے۔ابھی پچھلے دنوں میں ایران سے چار کتابیں آئی ہیں۔میں نے ان پر سرسری نگال ڈالی تو ان میں مجھے ایک پرانا حوالہ نظر آ گیا۔وہ یہ ہے کہ مہدی کے زمانہ میں تمام
انسانوں کو ایک کر دیا جائے گا۔گو ہمیں اس کا پہلے سے علم ہے۔لیکن جب اس قسم کی چیزیں نظر آتی ہیں تو ہمارے
علم میں اس لحاظ سے اضافہ ہو جاتا ہے کہ پہلے لوگوں نے بھی یہی لکھا ہے کہ مہدی علیہ السلام کے زمانہ میں بنی
نوع انسان کوملت واحدہ بنا دیا جائے گا، اسے ایک خاندان بنادیا جائے گا۔اگر ایک خاندان بن جانا ہے تو پھر ہم
ایک پاکستانی مبلغ اور ایک غانین مبلغ کے دوران فرق نہیں کر سکتے۔سب ایک ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سایہ
سب پر ایک جیسا پڑ رہا ہے۔یہ تو نصیحت ہے، اپنے شاہدین کو، وہ اپنی ذہنیتوں کو بدلیں“۔اس وقت تک قریباً 86 سال گزر گئے ہیں۔یعنی جماعت احمدیہ کو مہدی مہود علیہ السلام کی آواز
پر لبیک کہنے کے بعد اسلام کی خدمت میں قربانیاں کرنے پر 86 سال گزر چکے ہیں۔وہ لوگ ، جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے زمانہ میں احمدی ہوئے اور آپ کی صحبت میں رہے اور جنہوں نے آپ کی تربیت حاصل
کی ، ان میں سے اکثر تو فوت ہو چکے ہیں۔انہوں نے ساری قربانیاں دیں لیکن ان کو اس دنیا میں پھل نہیں
ملا۔یہ کہنا غلط ہو گا کہ ان کو پھل نہیں ملا۔ان کو اس کا پھل یہ ثمرہ یا نتیجہ یا ثواب تو ملا۔اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی
جنتیں تو ملیں لیکن اس دنیا میں انہوں نے اپنی قربانیوں کا نتیجہ نہیں دیکھا۔پھر اور نسلیس پیدا ہوئیں۔اس وقت
سے اس وقت تک چار، پانچ نسلیں پیدا ہو چکی ہیں۔اب ایک نوجوان نسل ہمارے سامنے ہے، یعنی اطفال
کی۔اور اس سے ذرہ بڑی خدام کے نچلے حصہ کی، جن کی تربیت کرنی بڑی ضروری ہے۔میں نے بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ ابھی تین صدیاں پوری نہیں ہوں
گی کہ غلبہ اسلام کی جو بشارتیں میں دے رہا ہوں ، وہ معرض وجود میں آجائیں گی۔تین صدیاں پوری نہیں
ہوں گی، یہ نہیں کہا کہ تین صدیاں گزرنے کے بعد یہ ہوگا۔اس کا مطلب ہے کہ دوسری صدی میں بھی غلبہ
اسلام کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔اور جو میں نے غور کیا ہے اور میں نے جو دعائیں کی ہیں اور اللہ تعالیٰ
نے جس طرف میری توجہ پھری ہے، جس کا میں نے 73ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی صد سالہ جو بلی
منصوبے کے طور پر اعلان کیا تھا، وہ یہ ہے کہ میرے نزدیک پہلی صدی ، تیاری کی صدی ہے اور دوسری
278
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
صدی، غلبہ اسلام کی صدی ہے۔پس غلبہ اسلام کی صدی ہمارے سامنے ہے۔ایسے وقت میں جب کہ
آپ کے سامنے چودہ قدم آگے بڑھنا ہو اور ان پھلوں کو تم نے دنیا میں حاصل کر لینا ہو، جو تمہارے لیے
اس دنیا میں مقدر ہے تو کیا اسے وقت میں جماعت احمد یہ کمزوری دکھا جائے گی ؟ انشاء اللہ تعالیٰ جماعت
احمد یہ کمزوری نہیں دکھائے گی۔لیکن احباب جماعت اپنے ذہنوں میں اس بات کو یا درکھیں کہ وہ لوگ ، جن کے کان میں یہ
آواز پڑتی تھی کہ تین صدیاں ابھی پوری نہیں ہوں گی کہ جماعت احمد یہ جس مقصد کے لئے قائم کی گئی ہے،
وہ اسے مل جائے گا۔ان میں سے کوئی تمیں سال کی عمر کا تھا اور کوئی چالیس سال کا تھا، ان
کو تو یہ پتہ تھا کہ
تین صدیاں
ابھی پوری نہیں ہوں گی کہ غلبہ اسلام ہوگا۔لیکن یہ احساس بھی تھا کہ ہمیں تو یہ زمانہ اس دنیا میں
میسر نہیں آئے گا۔لیکن اس احساس کے باوجود قربانیوں پر قربانیاں دیتے جا رہے تھے۔اس احساس کے
باوجود وہ اپنی قربانیوں کے معیار کو دن بدن بلند کر رہے تھے۔میں نے پہلے مثال دی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چند روپوں کی کی ضرورت تھی، کنواں
لگا نا تھا۔ہمارے نانا جان ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب بڑے پیسے کمانے والے تھے۔ان کے متعلق آر
نے خود لکھ دیا کہ آپ کے اخلاص کو دیکھتے ہوئے ، میں نے خود دو آنے چندہ لکھ دیا ہے۔یہ وہ لوگ تھے، جن کا
اس زمانے میں دو آنے چندہ دینا، بڑا معرکہ تھا۔لیکن جنہوں نے پھر اپنی ساری جائیداد میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے مشن اور بعثت کی غرض کے لئے قربان کر دی اور خدا تعالیٰ کے حضور اپنا سب مال پیش کر دیا،
اپنی جائیدادیں بھی ، اپنی زندگیاں بھی ، اپنے اوقات بھی اور اپنے آرام بھی حتی کہ دنیا کی امیدیں بھی ، سب
قربان کر دیں۔ان
کو پتہ تھا اوران کو یقین تھا کہ جوشخص ہمیں یہ کہہ رہا ہے کہ ابھی تین صدیاں پوری نہیں ہوں
گی ، اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ شاید ہماری زندگیوں میں یہ کام نہیں ہو گا۔لیکن خدا کا وعدہ ہے، وہ تو
ضرور پورا ہوگا۔جو چیز اس دنیا میں ہم حاصل نہیں کر سکتے ، اس چیز سے ہم اپنی نسلوں کو کیوں محروم کریں؟
قربانی کرنے والا تو اپنے ثمرہ کو پالیتا ہے۔لیکن اس دنیا میں اس کا جو مرہ ملنا ہے، وہ یہ خوشی کا دن ہے کہ ساری
دنیا اسلام قبول کر چکی اور توحید باری کا جھنڈا ہر دل میں گڑ چکا اور ہر گھر سے
لا اله الا الله محمد رسول الله
کی آواز آرہی ہے۔کتنا خوش کن تصور ہے۔اس غلبہ کی ابتداء اب چودہ سو سال نہیں بلکہ صرف
چودہ سال کے بعد شروع ہورہی ہے۔کسی شاعر نے تو کہا تھا۔279
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
قسمت کی خوبی دیکھئے ٹوٹی کہاں کمند
گئے
دو چار ہاتھ جب کہ لب بام رہ
لیکن الہی سلسلوں کی کمند ٹوٹا نہیں کرتی۔چونکہ ان کی سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہوا کرتا۔ہماری
سرشت میں ناکامی کا ضمیر نہیں ہے۔اور جیسا کہ میں نے انہی دنوں میں بھی کہا تھا کہ پچھلے 86 سال کی زندگی
میں کسی جماعت یا کسی نسل نے ایسی کمزوری نہیں دکھائی کہ چند نسلوں کے لئے واقعات پیچھے ہو گئے ہوں۔جو
واقعات رونما ہونے والے تھے اور جس طرح ہمیں تفصیل کے ساتھ بتایا تھا، یعنی بڑی عظیم خبریں دی گئی تھیں،
بالکل ان خدائی بشارتوں کے مطابق، یعنی وہ خدائی بشارتیں، جو ایثار اور قربانی کے ساتھ مشروط ہیں ، 86 سال
میں وہ واقعات unfold ہو رہے ہیں۔جس طرح کہ گلاب کی پتیاں کھلتی ہیں اور شکل بدل جاتی ہے۔انذار
مشروط ہوتا ہے، تو بہ اور استغفار اور توبہ اور صدقہ کے ساتھ۔اگر انسان خدا تعالیٰ کے حضور صدقہ دے اور خدا
تعالیٰ اس صدقہ کو قبول کرے تو انذارٹل جاتا ہے۔لیکن بشارت بھی مل جایا کرتی ہے، کمزوری دکھانے کے نتیجہ
میں۔جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کی امت کا واقعہ رونما ہوا۔تو ہماری جماعت کی کسی نسل نے بھی اپنی
ذمہ داریوں میں کوتا ہی نہیں کی۔افراد کوتاہ تھے، غیر تربیت یافتہ اور مزید تربیت کے محتاج تھے۔جیسا کہ الہی
سلسلوں میں ہوتا ہے۔کچھ منافق بھی تھے۔لیکن دنیا کی تاریخ نے ( میں جماعت کی تاریخ کا نہیں کہہ رہا ) یہ
مہر لگادی ہے کہ جماعت احمدیہ کی کسی نسل نے بھی اپنی ذمہ داریوں
کی ادائیگی میں کوتا ہی نہیں کی۔کیونکہ اللہ
تعالیٰ کے جو وعدے تھے، وہ اپنے وقت پر پورے ہوتے چلے آرہے ہیں۔بعض ایسی زبر دست صداقتیں ہیں، جن میں پھیلاؤ ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو
الها ما بتایا گیا کہ
د میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ الہام بہت پہلے کا ہے۔شاید آپ نے ابھی بیعت نہیں لی تھی ، جب آپ پر
یہ الہام نازل ہوا۔آپ کے اپنے گھر میں کوئی آواز سننے والا نہیں تھا۔لیکن خدا تعالیٰ آپ سے کہہ رہا ہے کہ
میں تیری آواز کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اور اس نے پہنچایا۔دنیا کے سعید دلوں نے اس کو قبول کیا
اور غلبہ اسلام کی مہم میں مضبوطی پیدا کی۔کل تحریک کا جو بجٹ مشاورت کے سامنے پیش ہوا، وہ ایک کروڑ ، انتالیس لاکھ کا ہے۔جس
میں 20لاکھ کے قریب پاکستان کا حصہ ہے اور ایک کروڑ ، انیس لاکھ روپے بیرون پاکستان کا چندہ ہے۔یہ
اس آدمی کی قبولیت کی بین دلیل ہے ، جس کو گھر والے بھی نہیں پہچان رہے تھے۔280
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
میں نے پہلے بھی کئی بار یہ واقعہ بتایا ہے کہ گو یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ہے لیکن اپنے اثرات کے لحاظ
سے بہت اہم ہے۔جب میں 67ء میں یورپ کے دورے پر گیا تو ایک دن گیارہ بجے صبح بغیر وقت مقرر
کئے، BBC کا نمائندہ آگیا کہ انٹرویو لینا ہے۔میں نے جماعت کے دوستوں کو وقت دیا ہوا تھا۔ایک
دوست مجھ سے ملاقات کر رہے تھے کہ امام رفیق آئے کہ BBC کا نمائندہ انٹرویو لینے کے لئے آیا ہے۔میں نے کہا تم اس سے یہ تو پوچھو کہ تمہارے ملک کا یہ دستور ہے کہ انٹرویو لینے سے پہلے وقت مقرر کرواتے
ہو، مگر تم ویسے ہی آگئے ہو۔میں تو مصروف ہوں۔اس لئے میں نے امام رفیق صاحب سے کہا، آپ چونکہ
اسلامک ورلڈ مشن کے سیکرٹری بھی ہیں، آپ اس کو کسی دوسرے وقت میں آنے کا وقت دیں۔وہ ابھی باہر
ہی نکلے کہ مجھے خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسلام کی آواز کو دنیا میں پھیلانے کا موقع پیدا کیا
ہے، میں اس کو ضائع کیوں کروں۔جو دوست مجھ سے مل رہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ امام رفیق
صاحب کو واپس بلا لو۔ان سے میں نے کہا کہ وہ تھوڑا سا انتظار کریں، ان صاحب سے مل کر ان کو انٹرویو
دیتا ہوں۔خیر وہ آگئے اور کہنے لگے، آج شام کو ایک ہفتہ وار پروگرام میں آپ کا یہ انٹرویو آ جائے گا۔چنانچہ اسلام کی آواز BBC کے ذریعے ساری دنیا میں نشر ہو گئی۔ہمیں نہیں پتہ کہ کہیں سے کوئی مطالبہ ہوا
اور اگلے ہفتہ کو یہ انٹرویو پھر نشر کیا گیا۔اور پھر کسی کی طرف سے یہ مطالبہ ہوا اور تیسرے ہفتہ کو بھی یہ پروگرام
نشر ہوا۔گویا میرا انٹرویو تین ہفتہ تک BBC اپنے ہفتہ وار پروگرام میں نشر کرتا رہا۔تیسرے ہفتہ کا ہمیں
اس طرح پتہ لگا کہ ہمارے ایک احمدی ٹیچر نذیر احمد علی صاحب کے بیٹے جو سیرالیون کے علاقے جورو میں
ایک احمدی سیکنڈری سکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں، انہوں نے مجھے لکھا کہ مجھے اور میری بیوی کو BBC کا یہ ہفتہ
وار پروگرام سننے کی عادت پڑی ہوئی تھی۔اور ہم باتیں کر رہے تھے کہ خط آئے ہیں اور الفضل آئی ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یورپ کا دورہ بڑا بابرکت کیا ہے۔اور اس پر خدا کی حمد اور شکر ادا کر رہے تھے
کہ وقت ہو گیا اور ہم نے عادتا ریڈیو کھولا۔تو عین اس وقت یہ آواز آرہی تھی کہ ہیڈ آف دی احمد یہ کمیونٹی کا
انٹرویو براڈ کاسٹ ہو رہا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نے باتیں چھوڑ کر انٹرویوسنا۔اور پھر انہوں نے لکھا کہ
میں اور میری بیوی دونوں آبدیدہ ہو گئے۔اور ہم نے کہا کہ جس شخص کو گھر والے تسلیم کرنے کو تیار نہ تھے،
اس کو خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔اور آج بی بی سی کی صوتی لہریں ساری دنیا کا چکر لگارہی ہیں اور مہدی کی آواز اور اس کا پیغام کہ
اسلام کی طرف آؤ اور اپنے رب کی طرف لوٹو ور نہ ہلاک ہو جاؤ گے۔یہ ساری دنیا میں نشر ہور ہا ہے۔اگر
281
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
بی بی یہ ہیں
ہم بی بی سی والوں کو کہتے کہ جی میں منٹ دو، جیسا کہ کئی دفعہ جماعت نے کہا تو یہ جواب ملا کہ ہم تو مذہبی
انٹر ویونشر نہیں کرتے۔سیلون ( سری لنکا) Voiceof America کاریڈیو ٹیشن ہے۔دو، چار سال ہوئے، مجھے خیال
آیا کہ ان کو لکھا جائے کہ وقت دیں۔ہم ان کو پیسے دیں گے۔اور میرا خیال تھا کہ میں ایک پیغام ریکارڈ کر
کے بھیج دوں گا، جو ساری دنیا میں نشر ہو جائے گا۔میں اپنے پیغام میں ان کو سلام کہوں گا اور دعائیں دوں گا ،
دنیا میں احمدی ہور ہے ہوں گے، میں ان کو وقت سے پہلے بتاؤں گا۔مگر انہوں نے جواب دیا کہ یہ مذہبی
نوعیت کا پیغام ہے، ہم تو اس کو نشر نہیں کر سکتے۔اور وہ نشر بھی کرتے تو دس پندرہ منٹ کے غالبا دو، چار لاکھ
مانگتے۔اور وہ بھی ایک دفعہ براڈ کاسٹ کرنے کے۔مگر بی بی سی کے ذریعے سے تین دفعہ آواز نشر ہوئی اور
مفت ہوئی۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جس سے ساری دنیا میں اسلام کی آواز پہنچ گئی۔اب جو یہاں ہوا، یعنی پچھلے سال، جو ہم پر گزری، اس کے بڑے روشن پہلو بھی ہیں۔ہم نے خدا
تعالیٰ کی رضا کے لئے ہنستے کھلتے اور ان لوگوں کے لئے دعائیں کرتے ، ایک وقت گزرا۔اور اب بھی دعا ئیں
کر رہیں ہیں اور پھر بھی کرتے رہیں گئے۔ایک دوست پاکستان سے چاپان گئے اور دو، تین سال وہاں
رہے۔انہوں نے واپس آ کے مجھے خط میں لکھا کہ وہاں ہر نیوز بلیٹن میں، جو دن میں چار، پانچ دفعہ نکلتی ہے،
احمدیت کا ذکر ہوتا تھا۔ہر ٹی وی بلیٹن میں احمدیت کا ذکر ہوتا تھا۔ہر اخبار میں احمدیت کا ذکر ہوتا تھا۔انہیں
قد آدم پوسٹر لگانے کی عادت ہے، جو یہاں نہیں ہے، چنانچہ ہر پوسٹر میں بھی جماعت کا ذکر ہوتا تھا۔غرض آپ
کو مجھ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کریم اور آپ کے محبوب مہدی نے بلایا ہے۔یادرکھیں ،
اللہ تعالیٰ کے فضل حاصل ہوتے رہیں گے۔اس وقت بھی دنیا میں ایک انقلاب بپا ہورہا ہے۔یہ ہمارے
لئے کوئی فخر کا مقام نہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کا ہاتھ کچھ ظاہر کر رہا ہے۔اس کی انگلی انگلی صدی کی طرف اٹھتی
ہوئی ہمیں نظر آ رہی ہے۔اور پھل تیار ہے، پکا ہوا ہے۔بے صبرے ہو کر، بے راہ ہو کر، عاجزانہ طریقوں کو
چھوڑ کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جس باغ کی ٹہنیاں اس پھل سے لدی ہوئی ہیں، اس سے خود کو محروم نہ کر
لینا۔بشاشت سے آگے بڑھتے ہوئے ، چودہ قدم تو ہیں۔انسانی زندگی میں تو شاید ایک سال ایک قدم بھی
شمار نہ ہو، لیکن ایک سال ایک قدم سمجھتے ہوئے، چودہ قدم کے فاصلے پر پھلوں سے لدی ہوئی ٹہنیاں آپ کا
انتظار کر رہی ہیں۔اس لئے احباب قربانیاں دیتے چلے جائیں اور جن کو اللہ تعالی زندگی دے اور ہم سب کو
خدا تعالی اتنی زندگی دے کہ اس دنیا میں اس عظیم واقعہ کو ہم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکیں کہ دنیا کا رخ محمد
صلی اللہ علیہ وسلم اور توحید کی طرف ہو چکا ہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا 30 مارچ 1975ء)
282