خدا کہتا ہے کہ جتنا تمہاری طاقت میں ہے ، وہ دے دو باقی مجھ پر توکل رکھو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1976ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اپریل 1976ء
خدا کہتا ہے کہ جتنا تمہاری طاقت میں ہے، وہ دے دو اور باقی مجھ پر توکل رکھو
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 اپریل 1976ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ رعد کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔وَالَّذِيْنَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَاَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
(الرعد: 23)
سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ الشَّيْئَةَ أُولَبِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ
اس کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ رعد کی اس آیت میں بعض بنیادی تعلیمات کا ذکر فرمایا ہے۔ان میں سے
ایک تو یہ ہے کہ مومن اپنے رب کی رضا کی طلب میں ثبات قدم دکھاتے ہیں اور ان میں استقامت پائی
جاتی ہے۔اور دوسرے یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہیں اور الصلوۃ کو ادا کرتے ہیں اور اسے قائم
رکھتے ہیں۔اور تیسری بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو کچھ بھی عطا کیا ہے، اس میں سے وہ خرچ کرتے
ہیں۔سر او علانیہ یعنی اس رنگ میں بھی خرچ کرتے ہیں کہ ان میں ریاء کا کوئی شائبہ پیدا نہ ہو۔اور اس
طور پر بھی کہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ اور اسوہ نہیں۔اور جب بدی کے ساتھ ان کا مقابلہ ہو تو وہ بدی کے
مقابلہ میں بدی نہیں کرتے بلکہ نیکی کے ذریعہ سے بدی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں ، لهم عقبی الدار کہ جن کا انجام بہترین ہوتا ہے۔اگلی آیات میں اس دار “ کا
ذکر ہے اور ان جنات کو بیان کیا گیا ہے، جن کا کہ وعدہ دیا گیا ہے۔انسان اللہ تعالیٰ سے جو کچھ حاصل کرتا ہے ، وہ جب اس کی راہ میں اسے خرچ کرتا ہے تو اس میں
اس کے اوقات بھی آجاتے ہیں، اس میں اس کی ذہنی صلاحیتیں بھی آجاتی ہیں، اس میں اس کی جسمانی
قوتیں بھی آجاتی ہیں ، اس میں اس کی اخلاقی طاقتیں بھی آجاتی ہیں اور اس میں اس کی روحانی استعدادیں
بھی آجاتی ہیں۔جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے دیا ہے، اسے مومن اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔اور ثبات
قدم دکھاتے ہیں اور آگے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور جب ان کے اعمال، جب ان کی
کوششیں، جب ان کی جدوجہد مقبول ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو جاتا ہے تو انہیں زیادہ سے
زیادہ انعام حاصل ہوتے ہیں۔285

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اپریل 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
جو کچھ مومن خرچ کرتے ہیں، اس میں ان کے اموال بھی شامل ہیں۔خدا تعالیٰ کی راہ میں
اموال کا خرچ ایک تو یہ ہے کہ کسی ایسی راہ میں یا کسی ایسے طریق پر یا کسی ایسی جگہ مال کو خرچ نہ کیا جائے ،
جو خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف ہو۔مثلاً اسراف نہ ہو۔یا مثلاً ایسی بداخلاقیوں پر یا عیاشیوں پر یا دنیا کی
معیوب مسرتوں پر جود نیا خرچ کرتی ہے، اس قسم کا خرچ نہ ہو۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں نہیں ہے۔اور
یہاں پر اللہ کی راہ میں اللہ کی رضا کے حصول کے لئے ہی ساری باتوں کا ذکر ہے۔اسی واسطے اس آیت کو
شروع ہی خدا تعالیٰ کی رضا کی طلب میں ثبات قدم دکھانے کے مضمون سے کیا گیا ہے۔پس ہر وہ جگہ جہاں خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے اس کا عطا کردہ مال یا دولت خرچ کی جاتی ہے،
اس سے ثواب حاصل ہوتا ہے۔مثلاَولِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ پر عمل کرتے ہوئے اپنی صحت کو برقرار
رکھنے کے لئے مناسب اور متوازن اور صحت مند غذا کھانا خدا تعالیٰ سے ثواب کو حاصل کرنا ہے۔بشرطیکہ
نسیت یہ ہو کہ ہم خدا کی خاطر اس کی رضا کی طلب میں اور اس کی اطاعت میں خرچ کر رہے ہیں۔کیونکہ حکم
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ اپنے نفس کے حقوق کو بھی اسی طرح ادا کرنا ہے، جس طرح کہ خدا تعالیٰ کے
قائم کردہ غیروں کے حقوق کو ادا کرنا ہے۔اگر ایک شخص اسراف اور ریا کی نیت سے نہیں بلکہ اس لئے کہ خدا
تعالیٰ نے کہا ہے کہ اپنی طاقتوں کو ضائع اور کمزور نہ کرو کیونکہ یہ بھی خدا کی ناشکری ہے۔پس اگر وہ اس نیست
سے کہ خدا تعالیٰ کی رضا کا حصول ہو، موسم کے لحاظ سے اپنی ضرورت پوری کرتے ہوئے کپڑے پہنتا ہے تو
وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والا ہے۔اگر کوئی شخص اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں
متوازن غذا کھلاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے حکم کی پیروی اس کی نیت ہے تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جزا کو
حاصل کرتا ہے۔اگر کوئی شخص خدا کے حکم کے مطابق اپنے ہمسائے کا خیال رکھتا ہے اور اس اطاعت حکم میں
اسے اپنے مال کا کچھ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے یا اپنی طاقت کا کچھ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے، مثلاً ہمسائے کو
ضرورت ہے، اس کے لئے دوالا نے والا کوئی نہیں، اگر وہ دوا کے لئے باہر جاتا ہے تو اس وقت اس نے
اپنی طاقت کا ایک حصہ اپنے ہمسائے کے لئے خرچ کیا اور اس سے بھی ثواب حاصل ہوتا ہے۔اگر کوئی
ں زمیندار ہے تو وہ اپنے بیلوں کے لئے اپنا وقت خرچ کرتا ہے، وقت پر ان کے لئے چارہ کاٹ کر لاتا
ہے اور ان کو دیتا ہے اور اس کی نیت یہ ہے کہ یہ خدا کی مخلوق ہے، یہ بھوکی نہیں رہنی چاہیے اور اس کی نیت یہ
ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے یہ ایک نعمت عطا کی ہے، اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے
مجھے ان کی صحت کا اور ان کے طاقتور رکھنے کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے تو اللہ تعالیٰ اسے ثواب دیتا
286

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 02 اپریل 1976ء
ہے۔غرض مال اور دولت کے خرچ کی ہزار ہا ایسی راہیں ہیں۔اپنے پہ خرچ کی ، اپنوں پہ خرچ کی اور اپنے
ہمسائیوں پہ خرچ کرنے کی راہیں ہیں۔اپنی قوم پر خرچ کرنے کی راہیں ہیں اور بنی نوع انسان پر خرچ
کرنے کی راہیں ہیں کہ جو ثواب
پر منتج ہوتی ہیں۔خرچ کی کچھ راہیں متعین کر دی جاتی ہیں، کبھی عارضی طور پر اور کبھی ایک لمبے عرصہ کے لئے۔مثلاً
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ سنت تھی کہ جب دشمن سے خطرہ پیدا ہوتا تو آپ اسلام اور مسلمانوں کے دفاع
کے لئے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے تو آپ اعلان کرتے کہ اپنی جانیں پیش کرو، اپنے وقت پیش کرو، اپنے
مال پیش کرو۔اس وقت جو شخص اپنے دائرہ استعداد روحانی میں جتنادے سکتا تھا، وہ آکر اتنا پیش کر دیتا تھا۔یا اپنے دائرہ استطاعت مال میں جتنا دے سکتا تھا، اس دائرہ کے اندر رہتے ہوئے ، وہ اتنا پیش کر دیتا تھا۔اور
خدا تعالی کی نگاہ یہ نہیں دیکھتی تھی کہ کسی نے ایک پیسہ دیا ہے اور کسی نے زیادہ دیا ہے۔جس کے پاس زیادہ
تھا، اس نے زیادہ دے دیا۔جس کے پاس کم تھا، اس نے کم دے دیا۔اموال کے خرچ کا ایک وقتی اعلان
ہوتا تھا اور امت مسلمہ کے مخلصین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اس وقتی ہنگامی ضرورت کے پیش نظر
اپنے اموال پیش کر دیتے تھے۔خدا تعالیٰ ایسے اوقات میں ان کی ان قربانیوں
کا جو نتیجہ نکالتا تھا، اس سے ہم
یہ استدلال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ انہوں نے خدا کے حضور اپنی طاقت کے مطابق پیش کیا۔اور کہا کہ
اے ہمارے رب ! جتنی طاقت تھی ، ہم نے دے دیا۔لیکن دشمن کے مقابلہ کے لئے جتنے کی ضرورت تھی، اتنا
ہم نہیں دے سکے۔اس واسطے جتنی کمی رہ گئی ہے، وہ پوری کر دے۔نہ اس قسم کی تلوار میں ان کے ہاتھوں میں
تھیں، جس قسم کی تلواریں لے کر دشمن حملہ آور ہوتا تھا۔نہ اس قسم کے سامان ان کے پاس تھے۔لیکن جو نتیجہ
نکلا، اس سے ہم یہ مجھتے ہیں کہ اپنی طاقت کے مطابق جو پیش کی گئی تھی، اللہ تعالی نے اس کو قبول کر کے اپنی
طرف سے برکت اور رحمت اور فضل کی شکل میں اتنا بیچ میں ڈالا کہ کوئی خامی باقی نہیں رہی۔ہر موقع پر اللہ
تعالیٰ نے یہ سلوک کیا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ، پھر خلفائے راشدین کے زمانہ میں بھی
اور پھر بعد میں بھی جہاں اسلام کے احکام کی پابندی میں دشمنوں کی یلغار کا مقابلہ کیا گیا اور دشمن کے مقابلہ
میں طاقت کم ہوتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ نے اتنا دیا کہ دشمن کا زور ٹوٹ گیا۔لیکن جب تک زور نہیں ٹوٹا، اس
وقت تک ان کی بڑی طاقت تھی۔کسری ایک بہت بڑی طاقت تھی، ساری دنیا کے خزانے ان کے پاس تھے۔پھر قیصر ایک بہت بڑی طاقت تھی، جس سے مقابلہ ہوا۔پھر سپین کی طرف سے مسلمان داخل ہوئے اور
انہوں نے اپنی حقیر قربانیاں پیش کر دیں۔( میں اس وقت تاریخ کے اس حصہ کی طرف نہیں جارہا کہ چین پر
287

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اپریل 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
حملہ کی کیا ضرورت تھی؟ اس کی ضرورت تھی اور تاریخ نے اسے ریکارڈ کیا ہے۔وہ بھی دفاعی جنگیں ہی
تھیں۔اور دشمن کا زور ٹوٹ گیا۔اور خدا تعالیٰ نے انہیں بہت کچھ دیا۔انہوں نے خدا کے حضور ابتدا میں جو
کچھ پیش کیا تھا، وہ تو بالکل حقیر تھا۔لیکن اس کے مقابل میں ان کو اتنا ما تھا کہ وہ اس کو نہ سنبھال سکتے تھے، نہ
خرچ کر سکتے تھے۔خرچ اس لئے نہیں کر سکتے تھے کہ ان پر پابندیاں تھیں۔مثلاً مردوں نے سونا نہیں پہنتا اور
ہیرے جواہرات کا استعمال نہیں کرنا۔مسلمانوں سے لوٹا ہوا مال اب تک چین میں ایک جگہ اکٹھا ہے۔جب ہم قرطبہ کی مسجد دیکھنے
گئے تو ان کا سالانہ میلہ تھا، انہوں نے مسلمانوں سے لوٹے ہوئے ہیرے، جواہرات وغیرہ ایک بہت
بڑے تابوت میں رکھے ہوئے ہیں اور سال میں ایک دن وہ اسے باہر نکال کر سارے شہر میں پھراتے
ہیں۔چین کے رہنے والے ایک پروفیسر مجھے کہنے لگے کہ اس صندوق میں اڑ ہائی ٹن ہیرے، جواہرات
ہیں۔وہ تابوت کی طرز کا ایک بہت بڑا صندوق تھا اور پہیوں والی گاڑی کے اوپر رکھ کر اسے شہر میں پھر اتے
تھے۔غرض اس قدر ہیرے، جواہرات تھے۔میں نے بھی وہ نظارہ دیکھا۔قرطبہ دیکھا، پھر الحمرا اور غرناطہ
کے محل دیکھے۔اگر چہ سب جگہ تو ہم نہیں جا سکے تھے۔وہاں جو نشان باقی ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ انہوں
نے مساجد کو بہت سجایا تھا۔اور اس نیت سے سجایا تھا کہ ہم ان ہیرے اور جواہرات کو خدا کے گھر کی سجاوٹ
کے علاوہ اور کہاں خرچ کریں؟ کس مصرف میں لائیں؟ ویسے تو مسجد بڑی سادہ ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کی
مسجد ہے اور اس میں ریا کی خاطر نقوش کرنے اور اس کے اندر ہیرے جواہرات لگانے کی تو اسلام اجازت
نہیں دیتا۔لیکن اگر کسی قوم کو خدا تعالیٰ اتنی کثرت سے ہیرے، جواہرات دے دے کہ وہ اپنے پر اور اپنی
بیویوں پر بھی ان کو خرچ نہ کرنا چاہیں، یعنی ان کے استعمال میں نہ لانا چاہیں تو اگر وہ اس نیت سے کہ خدایا
پھر ہم ان کو کہاں رکھیں ؟ تیرے گھر میں ہی دیواروں پر لگا دیتے ہیں۔پس اگر اس نیت حسنہ کے ساتھ
انہوں نے یہ لگائے تو انہوں نے اپنی نیتوں کے مطابق ثواب حاصل کر لیا۔لیکن جس کوشش اور جس قربانی
کے نتیجہ میں یہ دنیا کے اموال ملے تھے، میں اس وقت اس کی طرف آپ کو توجہ دلا رہا ہوں۔وہ قربانی تو
بہت ہی حقیر تھی۔میرے خیال میں جب یہ دس ہزار سپاہی گئے ہیں، جس وقت مسلمانوں کی یہ پہلی فوج
طارق کی قیادت میں وہاں اتری اور انہوں نے اپنی کشتیاں جلا دیں تو شاید ساری فوج کے پاس ایک ہیرا
بھی نہیں ہوگا۔اور پھر خدا تعالیٰ نے انہیں بے شمار ہیرے اور جواہرات دیئے۔وہ دشمن کی لاکھوں کی فوج
کے مقابلہ کے لئے گئے تھے۔کیونکہ اس وقت وہاں ایسے متعصب عیسائی بادشاہ تھے، جو اسلام کے خلاف
288

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اپریل 1976ء
اور اسلامی حکومتوں کے خلاف سازشیں کرتے رہتے تھے۔اس کا سد باب کرنا ضروری تھا۔لیکن ان کے
مقابلہ میں دس ہزار کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔اس قدر فرق ہے، دونوں فوجوں کا کہ آدمی حیران ہو جاتا
ہے۔لیکن جس چیز سے ان کے سینے اور ان کے ذہن اور ان کی روح بھری ہوئی تھی ، وہ اللہ تعالیٰ پر توکل
تھا۔اتنے تھوڑے ہوتے ہوئے بھی انہوں نے اپنی کشتیاں جلا دیں کہ آگئے ہیں تو اب واپس تو نہیں جانا
ہم نے۔اور خدا تعالیٰ پر اتنا تو کل کہ وہ ہماری اس حقیر کوشش کو ضائع نہیں کرے گا۔پس خدا تعالیٰ یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ اسلام کو جتنی ضرورت ہے، اتنادو۔بلکہ مطالبہ یہ ہوتا ہے کہ
جتنی طاقت ہے، اتنا خدا کے حضور پیش کر دو۔اور جتنی طاقت ہے، اتنا جب پیش کیا جاتا ہے تو وہ ضرورت کا
شاید کروڑواں حصہ بھی نہیں ہوتا، شایدار بواں حصہ بھی نہیں ہوتا۔لیکن خدا یہ کہتا ہے کہ جتنا تمہاری استعداد
میں ہے، جتنا تمہاری طاقت میں ہے، وہ دے دو اور باقی مجھ پر توکل رکھواور مجھ پر بھروسہ رکھو۔خدا کہتا ہے
کہ اصل طاقت تو میری ہے اور اصل حکم تو ( خدا کہتا ہے کہ ) میرا چلتا ہے، جب تم اپنی طاقت کے مطابق
سارا دے دو گے تو میں ضرورت کے مطابق مہیا کر دوں گا۔اس وقت ہم اسی قسم کے زمانہ میں سے گزر
رہے ہیں۔غریب کسی جماعت ہے، دنیا اسے حقارت کی نظر سے دیکھ کر اور گالیاں دے کر خوش ہوتی ہے۔اور ہر قسم کی غلط اور بے بنیاد باتیں منسوب کر دیتے ہیں کہ آدمی حیران ہوتا ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ لیکن
اصل چیز یہ نہیں ہے کہ ان میں اخلاقی کمزوریاں ہیں۔ان کے لئے تو ہم دعائیں کرتے ہیں۔اصل چیز یہ
ہے کہ اس وقت یہ ہماری حالت ہے۔ہمارا مقام دنیا کی نگاہ میں یہ ہے کہ کچھ بھی نہیں، ایک ذرہ ناچیز
ہیں۔یہ جو اتنی جرات کے ساتھ اس قسم کی باتیں کر دی جاتی ہیں، یہ نہیں کہ اس سے ہمیں غصہ آتا ہے۔ہمیں تو ان پر رحم آتا ہے۔لیکن اس سے میں یہ نتیجہ نکالتا ہوں اور ہر احمدی کو یہ نتیجہ نکالنا چاہیے کہ اس سے
ہمیں اپنی حالت کا پتہ لگ جاتا ہے کہ خدا ہمیں بتارہا ہے کہ ہو تو تم یہی نا کہ جو اٹھتا ہے تمہیں گالی دینے کو
ثواب سمجھتا ہے۔ہر قسم کے دکھ تمہیں پہنچاتا ہے اور ایذا دیتا ہے۔یہ ہے، تمہاری حیثیت۔اور خدا کہتا ہے
کہ تمہاری یہ حیثیت دنیا کی نگاہ میں ہے لیکن میری نگاہ میں تمہاری یہ حیثیت نہیں ہے۔اگر تم خلوص نیت
کے ساتھ اور ایثار کے ساتھ اور ثبات قدم کا مظاہرہ کرتے ہوئے جتنی طاقت ہے، اتنا میرے حضور پیش کر
دو گے تو تمہارے سپر جو کام کیا گیا ہے، اس کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے، ان دونوں میں جو فرق
ہے، وہ میں پورا کر دوں گا۔اور وہ پہلے بھی کرتا رہا ہے۔ہمارے سامنے کوئی نئی چیز تو نہیں۔289

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اپریل 1976ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
دراصل جب سے انبیاء علیہم السلام کا سلسلہ شروع ہوا، اس وقت سے یہی ہورہا ہے۔اور خدا
تعالی کا یہ حسن سلوک اپنے پیارے بندوں کے ساتھ اس وقت اپنے کمال کو پہنچا، جب شمس الکمال دنیا پر
ظاہر ہوا، یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عظیم تھاوہ انسان کہ اس وقت سے اب تک چودہ سو سال ہو گئے
ہیں کہ اس کی امت میں سے جس نے بھی اور جب بھی خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی طاقت
کے مطابق اس کے حضور پیش کر دیا تو خدا تعالیٰ نے اپنے فضلوں سے ان کے گھر کو بھر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، حضرت مہدی معہود علیہ السلام حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے مبعوث ہوئے کہ آخری زمانہ میں ساری دنیا میں اسلام
غالب آجائے گا۔اور آپ کے ذریعہ سے تربیت حاصل کرنے والوں کی ایک چھوٹی سی جماعت بنی۔اب
آہستہ آہستہ اس تربیت کا رنگ بدل گیا ہے۔کجاوہ زمانہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے
اگر کسی نے دین اسلام کی راہ میں چونی پیش کی تو آپ نے اپنی کتابوں میں ان
کا نام اور چونی یا دونی کا ذکر
کر کے قیامت تک کے لئے ان کے لئے دعائیں کرنے والے بنا دیئے۔جب بھی دوست پڑھیں گے،
ان کے لئے دعائیں کریں گے۔آپ نے اس واسطے نام لکھے کہ یہ چیز اس زمانے کی حالت بتارہی تھی۔ایسا زمانہ تھا کہ کوئی شخص اللہ اور اس کے رسول اور اسلام کی راہ میں دونی دینا بھی دوبھر سمجھتا تھا۔پھر تربیت
ہوئی اور تربیت میں دو قسم کی وسعت پیدا ہوئی۔ایک تو تربیت پانے والوں میں وسعت پیدا ہوئی اور
دوسرے آہستہ آہستہ تربیت میں شدت پیدا ہوئی اور تربیت کا ہر قدم آگے بڑھنا شروع ہوا۔چنانچہ ابھی
مشاورت ختم ہوئی ہے، اس میں جماعت کے بجٹ پیش ہوئے۔بیرونی ممالک کا ایک سال کا بجٹ قریب دو
کروڑ روپے ہے اور اندرون پاکستان کا بجٹ اگر سارے چندے ملالئے جائیں تو ایک کروڑ سے اوپر
ہے۔لیکن صرف صدر انجمن احمدیہ کے چندے بھی 72 لاکھ کے قریب بنتے ہیں۔پس کجا ہم (یعنی جماعت
احمدیہ ) اپنے ابتدائی دور میں دونیوں کی بات کیا کرتے تھے اور کجا آج ہم کروڑوں کی بات کر رہے ہیں۔لیکن جس طرح کام بڑھنا شروع ہوا ہے، اس کے لحاظ سے اس وقت کام کے مقابلے میں جو دونی کی
حیثیت تھی ، آج کروڑوں کی حیثیت بھی کام کے مقابلہ میں وہی ہے۔کیونکہ جماعت احمدیہ کے سپر د جو کام
ہوا ہے، وہ کروڑوں سے تو پورا نہیں ہوتا۔ساری دنیا کو اسلام کی صداقت کا قائل کرنا ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ایک موقع پر مجھے شرمندہ ہونا پڑا۔ایک صحافی نے مجھ سے یہ سوال کر
دیا کہ اسلام کی ایسی حسین تعلیم کو ہمارے عوام تک پہنچانے کے لئے آپ نے کیا سامان کیا ہے؟ چنانچہ اس
290

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 02 اپریل 1976ء
وقت میں نے اندازہ لگوایا اور یورپین ممالک کے سارے مبلغین سے میں نے کہا کہ جائزہ لیں تو سوئٹزر لینڈ ،
جو کہ ایک چھوٹا سا ملک ہے، وہاں کے پوسٹ آفس نے کہا کہ اگر آپ ایک خط ہر گھر میں بھیجنا چاہیں تو
اس پر پندرہ لاکھ روپیہ خرچ ہو جائے گا۔پس یہ جو کروڑوں روپے کی ہماری ساری دنیا کی جماعت کی آمد ہے، اس سے تو شاید ہم ساری
دنیا کے ہر گھر میں ایک خط بھی نہ پہنچ سکیں۔میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آج اسلام کو غالب کرنے اور نوع
انسانی کے دلوں کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے کی جو ضرورت ہے، اس ضرورت کے لئے
کروڑوں روپے نہیں چاہئیں بلکہ کھربوں روپیہ سے بھی زیادہ رقم چاہئے۔لیکن خدا تعالی ہمیں یہ کہتا ہے کہ
تم سے جو بن آتی ہے، وہ کرو اور باقی مجھ پر چھوڑ دو۔بہر حال جماعت خدا کے فضل سے اس میدان میں
بھی جو کہ مالی جہاد کا میدان ہے، ہر سال ترقی کرتی ہے۔مالی جہاد کا میدان تو بہت چھوٹا ہے۔اور جو
دوسرے بہت سے جہاد جماعت کر رہی ہے، ان کے لئے تو یہ ایک چھوٹی سی بنیاد بنتا ہے۔اس سے بڑی بنیاد وہ اوقات ہیں، جو دوست دیتے ہیں۔جماعت بہت وقت دے رہی ہے۔دو شکلوں میں جماعت وقت دے رہی ہے۔ایک اس شکل میں کہ ہم تحریک کرتے رہتے ہیں کہ اتنی دفعہ
الحمد للہ کہو، اتنی دفعہ سبحان اللہ کہو، اتنی دفعہ درود بھیجو۔اور اربوں دفعہ یہ تسبیح اور تحمید اور درود جماعت پڑھ رہی
ہے اور دوسری دعائیں کر رہی ہے۔جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ استغفار کرو، خدا سے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی
معافیاں مانگو۔اس پر انسان وقت خرچ کرتا ہے۔ساری جماعت اجتماعی رنگ میں یہ وقت خرچ کر رہی
ہے۔تسبیح اور تحمید اور درود کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات سے ہر نفس فائدہ اٹھا رہا
ہے۔ہر شخص کے اپنے نفس کے بھی حقوق ہیں، جو اس طرح پورے ہوتے ہیں۔لیکن علاوہ نفس کی بہتری
کے ہماری یہ دعائیں اجتماعی نتائج بھی نکال رہی ہیں۔پس ایک تو یہ وقت ہے، جو جماعت دیتی ہے۔اور
بڑے پیار سے دیتی ہے، بڑے اخلاص سے دیتی ہے، بڑی عاجزی سے دیتی ہے اور دعاؤں میں لگی ہوئی
ہے۔دوسرا وقت جو جماعت دے رہی ہے، گو وہ بھی دعاؤں کا حصہ ہی ہے۔لیکن پہلی دعاؤں کے علاوہ
بہت ساری اور دعائیں ہیں، جو ہم کرتے ہیں اور اس پر وقت خرچ کر رہے ہیں۔ہم جو کہتے ہیں ، نوافل
پڑھو، اس پر بھی تو وقت خرچ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ہم نیکی کے اور ہزار مطالبے کرتے ہیں۔مثلاً یہ کہ
اپنے ہمسایوں کا خیال رکھو، اپنوں کا خیال رکھو، کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔اس کے لئے خیال رکھنا پڑتا ہے اور
بہر حال وقت دینا پڑتا ہے۔پھر وقف عارضی ہے، دورے ہیں۔پھر مقامی کارکن وقت دیتے ہیں۔میں
291

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اپریل 1976ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
نے کئی دفعہ بتایا ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ دوست اگر سات یا آٹھ گھنٹے مثلاً اپنی فرم میں دے رہے ہیں
تو جماعت کے کام کے لئے اس کے علاوہ وقت دیتے ہیں۔رات کے گیارہ بجے تک بیٹھے رہتے ہیں اور
دن میں دس، دس گھنٹے وقت دے دیتے ہیں۔اس قدر وقت بھی دوست خرچ کر رہے ہیں۔ہم وقت کے
لحاظ سے اعدادو شمار اکٹھے نہیں کر سکتے ، ورنہ دنیا ہماری مالی قربانی کے مقابلے میں ہماری وقت کی اس قربانی
کو دیکھ کر بہت زیادہ حیران ہو جائے۔عجیب قوم ہے اچھکتی ہی نہیں۔خدا کی راہ میں دن رات لگے ہوئے
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خوشخبری دی گئی تھی کہ
أَنتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُه
جب انسان اپنا وقت ضائع نہیں کرتا بلکہ کام میں لگارہتا ہے، تب ہی یہ صورت بنتی ہے۔اور اس
انسان اپنا ضائع نہیں کرتا بنتی اور
میں یہ بشارت دی گئی تھی کہ تجھے ایک ایسی جماعت ملے گی ، جو اپنے اوقات کو ضائع نہیں کرے گی اور معمور
الاوقات ہوگی۔وہ لوگ دعاؤں میں لگے رہیں گے، کبھی نفل پڑھ رہے ہیں، کبھی دین کی باتیں کر رہے
ہیں، بچوں
کو قرآن کریم پڑھا رہے ہیں ، وقف عارضی میں باہر نکل رہے ہیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 08 جنوری 1979ء) |
292

آج 10 میں سے 10 باقی