ہم دنیا کو پھر خدا تعالی کی طرف واپس لانا چاہتے ہیں ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ امریکہ 1976ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ امریکہ 1976ء
ہم دنیا کو پھر خدا تعالیٰ کی طرف واپس لانا چاہتے ہیں
ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء
02 اگست ، ڈیٹن
ڈیٹن ڈیلی نیوز کی نمائندہ نے ملاقات کے دوران حضور سے مندرجہ ذیل سوالات کئے اور حضور
نے ان کے جواب دیئے۔انہوں نے پہلا سوال یہ کیا کہ آپ کے امریکہ تشریف لانے اور یہاں کے مختلف شہروں کا دورہ
کرنے کا مقصد کیا ہے؟
حضور نے جواب میں فرمایا:۔میں یہاں جماعت احمدیہ کے افراد اور دوسرے امریکی باشندوں سے ملنے آیا ہوں۔اور
بالخصوص امریکہ کے رہنے والوں کو یہ بتانے آیا ہوں کہ ان کے مسائل کا حل اسلام کی نہایت ہی پیاری اور
دل موہ لینے والی تعلیم پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔انہوں نے دریافت کیا، کیا آپ کا مقصد اہل امریکہ کو مسلمان بنانا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔وو
ہم اہل امریکہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کو مسلمانوں بنانا چاہتے ہیں۔لیکن ہماری
جماعت ایک پر امن اور قانون کی سختی کے ساتھ پابندی کرنے والی جماعت ہے۔ہم پر امن تبلیغ کے ذریعہ
تمام بنی نوع انسان کو اسلام کا حلقہ بگوش بنانا چاہتے ہیں“۔حضور نے مزید فرمایا:۔میں نفرت اور حقارت کا قائل نہیں ہوں۔اور نہ میرے دل میں کسی کے خلاف دشمنی کا جذبہ
ہے۔نہ میں کسی کا دشمن ہوں اور نہ کسی کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں۔میں باہمی محبت والفت پر یقین رکھتا ہوں اور
محبت و پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان تک اسلام کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔اور
انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی حقیقی فلاح صرف اور صرف اسلام کے ساتھ وابستہ ہے“۔303
ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
مس کیتھلین نے دریافت کیا، آپ
مختصر الفاظ میں کیا پیغام دینا پسند کریں گے؟
-
حضور نے فرمایا:۔تمام بنی نوع انسان کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنا
سیکھیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ انسان اس زمانہ میں ہم جنسوں سے محبت کرنا بھول گیا ہے۔اس لئے
نت نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اسے انہیں حل کرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے؟
حضور نے فرمایا:۔ہم محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت کے ذریعہ لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دے کر
انہیں با ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے کا درس دیتے چلے جائیں گے۔ہم اس بات پر پختہ ایمان رکھتے
ہیں کہ ایک دن آئے گا ، جب دنیا کے تمام بنی نوع انسان ہماری آواز پر کان دھریں گے۔اور اس پر لبیک
کہتے ہوئے ، حق و صداقت کو قبول کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔بنی نوع انسان اس زمانہ میں اپنی پیدائش
کے مقصد کو فراموش کر چکے ہیں۔تہذیب کی گرم بازاری کے باوجودلوگوں نے خدا سے تعلق منقطع کر لیا ہے۔اسی لئے وہ اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں۔ایک اندھیرے سے نکلتے ہیں تو دوسرے اندھیرے میں پھنس
جاتے ہیں۔احمدیت ، جو حقیقی اسلام کا دوسرا نام ہے، آئی ہی اس لئے ہے کہ وہ لوگوں کو خدا کی طرف بلائے
اور انہیں اس قابل بنائے کہ خدا کے ساتھ ان کا زندہ تعلق قائم ہو جائے۔ہماری جماعت میں ہزاروں ایسے
لوگ موجود ہیں ، جن کا خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہے۔وہ ان سے ہم کلام ہوتا ہے، انہیں مستقبل میں پیش
آنے والے واقعات کی قبل از وقت اطلاع دیتا ہے اور اس
دنیا میں ان کی رہنمائی کرتا ہے۔حضور نے اس امر کے ثبوت کے طور پر مس کیتھلین کو بتایا کہ
”خدا نے ہمیں بتایا ہے کہ اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے گا۔یعنی تمام بنی نوع انسان یا ان کی
غالب اکثریت اسلام قبول کرلے گی۔حتی کہ کمیونسٹ بھی ، جو اپنے زعم میں آسمانوں سے خدا کے وجود کو اور
زمین پر سے اس کے نام کو مٹانا چاہتے ہیں، اسلام کی آغوش میں آجائیں گے۔اور خدا تعالیٰ کے حقیقی عبد
بن کر دنیا میں زندگی گزاریں گئے۔رپورٹر مذکورہ نے ایک سوال یہ دریافت کیا کہ اب تک آپ کی تحریک امریکہ میں زیادہ تر رنگدار
امریکیوں میں مقبول ہوئی ہے، جبکہ سفید امریکیوں نے اس
کی طرف بہت کم توجہ کی ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟
304
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء
حضور نے فرمایا:۔ہم کالوں اور گوروں میں قطعاً کوئی تفریق نہیں کرتے۔ہمارے نزدیک سب انسان ، خواہ ان کا
تعلق کسی بھی رنگ ونسل سے ہو، برابر ہیں۔اسلام انسان انسان کے درمیان کامل مساوات کی تعلیم دیتا ہے۔اس لئے ہم اسلام کا پیغام پہنچانے میں کوئی تفریق روا نہیں رکھتے۔سفید قوموں نے ابھی اس طرف کم توجہ کی
ہے۔لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ سفید نسل کے کسی شخص نے اسلام قبول نہ کیا ہو۔یورپ اور امریکہ میں کئی ایک
سفید نسل کے لوگ اسلام قبول کر چکے ہیں۔گو ابھی ان کی تعداد تھوڑی ہے۔تاہم ہمیں امید ہے کہ اگر ہمارے
مبلغین صحیح رنگ میں کام کریں تو سفید نسل کے لوگ بھی بڑی تعداد میں اسلام میں داخل ہوں گئے۔آخر میں کیتھلین کرم نے عرض کیا کہ اہل ڈیٹن کے لئے آپ
کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
حضور نے فرمایا:۔میں چاہتا ہوں کہ آپ ڈیٹن کے شہریوں تک میرا یہ پیغام پہنچا دیں کہ میں ان کے لئے دعا گو
ہوں کہ خدا تعالیٰ انہیں اپنے فضلوں سے نوازے۔یہی وہ بہترین تحفہ ہے، جو میں ان کی خدمت میں پیش
کر سکتا ہوں۔اس کے بعد پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں نے حضور سے امریکہ اور یورپ کے دورے
کے مقصد اور جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض وغایت کے متعلق متعد دسوالات دریافت کئے۔حضور نے
ان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان پر واضح فرمایا کہ
جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے اس آخری دور ( نشاۃ ثانیہ ) میں اپنے ایک
مامور کے ذریعہ اس لئے قائم فرمایا ہے کہ یہ جماعت محبت اور پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ دنیا بھر
کے لوگوں کے دل جیت کر انہیں اسلام کی آغوش میں لائے اور ان میں خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم
کرنے کی اہلیت پیدا کرئے“۔حضور نے ان کے سوالوں کے جو جواب دیئے ، ان کا خلاصہ ذیل میں ہدیہ قارئین ہے۔حضور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ، جس کا میں سربراہ ہوں، کی شاخیں دیگر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی قائم
ہیں۔اگر چہ یہاں ابھی احمدیوں کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔تاہم امریکہ کی قریباً 26 ریاستوں
میں احمدیوں کی جماعتیں موجود ہیں۔جو کم و بیش امریکی باشندوں پر مشتمل ہیں۔اس کے علاوہ بعض دیگر
305
ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اس جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے۔مثال کے طور پر گھانا
میں احمدیوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔اسی طرح سیرالیون، نائیجیریا، گیمبیا، لائیبر یا اور انڈونیشیا
وغیرہ میں بہت مضبوط جماعتیں قائم ہیں۔اگر چہ کمیونسٹ خدا تعالی کی ہستی پر ایمان نہیں رکھتے ، پھر بھی
بعض کمیونسٹ ملکوں میں بھی احمدی موجود ہیں۔اور جس حد تک بھی ان کے لئے ممکن ہے، وہ لوگوں تک
اسلام کا پیغام پہنچانے اور انہیں اسلام کی طرف مائل کرنے میں مصروف ہیں“۔حضور نے انہیں بتایا کہ
" جماعت احمدیہ حقیقی اسلام کی علمبردار ہے۔اور اسے خدا تعالیٰ نے اپنے ایک مامور کے ذریعہ
اس لئے قائم کیا ہے کہ یہ محبت اور پیار سے اور بے لوث خدمت کے ذریعہ بنی نوع انسان کے دل جیت کر
انہیں اسلام کی آغوش میں لائے۔اور انہیں اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا کرا کے اس قابل بنائے کہ خدا تعالیٰ
کے ساتھ ان کا زندہ تعلق قائم ہو جائے۔اور وہ اپنے خود ساختہ اصولوں کو چھوڑ کر اس کی مرضی کے مطابق
زندگی بسر کرنے لگیں۔حضور نے فرمایا:۔دنیا خدا تعالیٰ کو بھلا کر اس سے اپنا تعلق منقطع کر چکی ہے۔ہم اسے پھر خدا تعالیٰ کی طرف واپس
لانا چاہتے ہیں۔اور لوگوں کو اس کا حقیقی عبد بنانا چاہتے ہیں۔ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ ہم ایک دن
دنیا کے تمام دوسرے انسانوں کی طرح اسلام کے لئے امریکیوں کے دل بھی جیت لیں گے۔رہا یہ سوال کہ ہم دل کس طرح جیتیں گے؟ سو ہم ان کے دلوں کو محبت سے، پیار سے اور بے لوث
خدمت سے جیتیں گے۔ہم تشد د یا طاقت کے استعمال میں یقین نہیں رکھتے۔کیونکہ اسلام اپنی اشاعت کے
لئے ہر گز طاقت کا محتاج نہیں ہے۔مذہب کا تعلق دل سے ہے اور دلوں کو طاقت کے ذریعہ نہیں بدلا جاسکتا۔ہاں محبت اور پیار سے انہیں بدلا جا سکتا۔ہمیں کسی سے دشمنی نہیں ہے، ہمیں تمام بنی نوع انسان سے پیار
ہے۔ان کے لئے بحجر محبت اور پیار کے ہمارے دلوں میں اور کچھ نہیں ہے۔تمام انسان ، خواہ وہ کسی بھی ملک
یا قوم سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں یکساں طور پر پیارے اور عزیز ہیں۔انہیں فلاح کا راستہ دکھانے کے لئے
ہمارے دلوں میں بے پناہ تڑپ ہے۔ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ بالآخر ہم محبت اور پیار اور خدمت کے
ذریعہ لوگوں کے دلوں پر فتح پا کر انہیں فلاح کے راستہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے“۔306
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء
حضور نے مزید فرمایا کہ
”جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ میں امریکہ کیوں آیا ہوں اور یہاں میرے آنے کا مقصد کیا
ہے؟ میں اس کے جواب میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں یہاں ان لوگوں سے ملنے آیا ہوں ، جن کے دل ہم
نے اسلام کے جیت لئے ہیں۔اور پھر میں ان لوگوں سے بھی ملنے اور انہیں دیکھنے یہاں آیا ہوں ، جن کے
دل ابھی ہم نے جیتنے ہیں۔“We want to win the hearts of the people of the world۔This is our
ideal۔And we shall one day win their hearts for Islam Insha Allah۔We
don't believe in violence and this and that۔We believe in love in
affection and in selfless service to mankind۔”
(ترجمہ:۔ہم دنیا کے لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔یہ ہمارا مطمح نظر اور منتہائے مقصود ہے۔اور انشاء اللہ تعالی ایک دن ہم اسلام کے لئے ان کے دلوں کو جیت لیں گے۔ہم تشد دو غیرہ میں یقین نہیں
رکھتے۔ہم تو محبت اور پیار اور بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت کے قائل ہیں۔)
مطبوعه روزنامه الفضل 13 ستمبر 1976 ء )
307