اس زمانہ میں دنیا کو مکمل تباہی سے بچانے کی ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے ۔ خطاب فرمودہ 7 اگست 1976ء برمو قع سالانہ کنونشن جماعت احمدیہ امریکہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء
اس زمانہ میں دنیا کو کمل تباہی سے بچانے کی ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے
خطاب فرموده 07 اگست 1976 ء بر موقع سالانه کنونشن جماعت احمد یہ امریکہ
( حضور رحمہ اللہ کا یہ خطاب انگریزی زبان میں تھا۔)
حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد قرآن مجید کی حسب ذیل آیت تلاوت کی۔مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَتَحْيِيَنَّهُ حَيوة طيبة
وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل: 98)
(ترجمہ : جو کوئی مومن ہونے کی حالت میں نیک اور مناسب حال عمل کرے گا، مرد ہو کہ
عورت، ہم اس کو یقینا ایک پاکیزہ زندگی عطا کریں گے۔اور ہم ان ( تمام لوگوں ) کو ان کے بہترین عمل
کے مطابق ان کے تمام اعمال صالحہ کا ) بدلہ دیں گے۔)
اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔1973ء میں، میں نے جماعت کے سامنے صد سالہ احمد یہ جو بلی کا منصوبہ رکھا تھا۔وہ عظیم
منصو به رفته رفته معرض وجود میں آرہا ہے۔اور اس کے مختلف عملی پہلوا جاگر ہو کر بتدریج جماعت کے
سامنے آرہے ہیں۔اس عظیم منصوبہ کے تحت آج میں اس کنونشن کے موقع پر جماعت احمدیہ امریکہ کی
رہنمائی کے پیش نظر ایک چھوٹے سے منصوبہ کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اس منصوبہ کا مقصد بیک وقت دو
سمتوں میں آگے بڑھنا اور پیش قدمی کرتے چلے جانا ہے۔ایک سمت کا تعلق نئی نسلوں کی تربیت سے ہے۔اور دوسری سمت کا تعلق اہل امریکہ کو اس مکمل تباہی سے بچانا ہے، جو روئے زمین پر بسنے والے
تمام بنی نوع انسان کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔33
منصوبے کے پہلے حصہ کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔جہاں تک چھوٹے بچوں اور آئندہ نسلوں کا تعلق ہے، ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم انہیں اسلام
سکھائیں اور خالص اسلامی ماحول میں ان کی تربیت کریں۔تا کہ وہ بڑے ہو کر نوع انسان کی قیادت کا
309

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرمودہ 107 اگست 1976ء
فریضہ ادا کر سکیں۔اور انہیں ہدایت کی راہوں پر چلانے والے ثابت ہو سکیں۔یہ کام سکولوں میں اسلامی
تعلیم دینے سے بھی ہو سکتا ہے۔لیکن فی الوقت ہمارے لئے احمد یہ سکولز جاری کرنا ممکن نہیں ہے۔کیونکہ
سکول جاری کرنے کے لئے ایک ہی مقام پر بچوں کا ایک معقول تعداد میں ہونا ضروری ہے۔پھر اساتذہ
بھی ہونے چاہئیں اور یہاں کے معیار کے مطابق بلڈنگ اور دیگر سامان کی بھی ضرورت ہوگی۔لیکن ابھی
امریکہ میں ہماری جماعت نہ صرف یہ کہ مختصر ہے بلکہ ملک کے مختلف علاقوں میں بکھری ہوئی ہے۔یوں تو
امریکہ کی بہت سی اسٹیٹس میں احمدی موجود ہیں لیکن صحیح معنوں میں منظم جماعتیں، جن سٹیٹس میں قائم ہیں
اور جو با قاعدہ نظام کے تحت کام کر رہی ہیں۔ان کی تعداد پندرہ ہے۔ان حالات میں ہم ابھی سکول نہیں
کھول سکتے اور سکولوں کے قیام پر اخراجات نہیں کر سکتے۔لیکن ہم اپنے بچوں کی اسلامی تعلیم اور اسلامی
تربیت سے آنکھیں بند کر کے انہیں حالات زمانہ کے رحم و کرم پر چھوڑ بھی نہیں سکتے۔اسے ہم برداشت نہیں
کر سکتے کہ بچے ہماری غفلت کی وجہ سے شیطان کے قبضہ میں چلے جائیں۔ان حالات میں بہتر یہ ہوگا کہ ہم ہر ایسی ٹیسٹ میں، جہاں ہماری جماعتیں قائم ہیں اور احمدی
خاصی تعداد میں موجود ہیں، کسی شہر سے باہر دیہی علاقہ میں چندایکڑ زمین خریدیں، وہاں ایک کمیونٹی سنٹر
(Community Centre) تعمیر کریں اور ایک ایسی تربیت گاہ کا اجراء کریں، جس میں بچے تعطیلات
کے زمانہ میں آکر رہیں۔اس تربیت گاہ یا کمیونٹی سنٹر میں انہیں اسلام کی تعلیم دی جائے اور اسلامی آداب
سکھا کر خالص اسلامی ماحول میں ان کی تربیت کا انتظام کیا جائے۔بعض چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں اور بظاہر چنداں اہم نظر نہیں آتیں لیکن اپنے نتائج کے اعتبار
سے ان کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔مثال کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہمیشہ
دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔یا اس قسم کے بعض دوسرے چھوٹے چھوٹے احکام ہیں۔بظاہر یہ معمولی احکام نظر
آتے ہیں۔لیکن معاشرہ ایسی ہی چھوٹی چھوٹی باتوں سے ایک معین اور مخصوص شکل اختیار کرتا ہے۔اور
انہی چھوٹی چھوٹی باتوں سے کردار کی خوبی انسان میں پیدا ہوتی ہے۔اور یہ چھوٹی چیزیں ہی ایک بہت
بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہیں۔انہیں چھوٹی چیزیں سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔بچوں کے
اندر اسلامی روح پیدا کرنے میں ان باتوں کو بے انداز اہمیت حاصل ہے۔انہیں بچوں کے اندر راسخ کرنا
اور انہیں ان کا عادی بنانا ضروری ہے۔ان
کمیونٹی سنٹرز میں بچوں کو اسلام کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اسلامی آداب کا پابند بنایا جا
سکتا ہے۔جس منصوبہ کا اس وقت میں اعلان کر رہا ہوں، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ان پندرہ سٹیٹس میں، جن
310

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جد پنجم
خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء
میں ہماری باقاعدہ منتظم جماعتیں قائم ہیں اور احمدی وہاں ہیں بھی خاصی تعداد میں، کسی نہ کسی شہر کے باہر
زمینیں خرید کر وہاں تربیت گاہیں قائم کی جائیں۔اور ان کے گرد پھلدار پودے لگا کر باغ وغیرہ لگائے
جا ئیں۔تا کہ جب بچے تعلیم و تربیت کی غرض سے تعطیلات میں وہاں آکر ر ہیں تو انہیں وافر مقدار میں پھل
بھی مل سکے۔اور وہ وہاں ہنسی خوشی رہ سکیں۔الغرض جتنی جلد ممکن ہو سکے ، سر دست پندرہ سٹیٹس میں تفریحی
اور تعلیمی مراکز ( Recreational & Educational Centres) قائم ہو جانے چاہئیں۔اور ان
میں تربیتی کورسوں کا سلسلہ شروع کر دینا چاہئے۔خواہ یہ کورس دو، دوماہ کے لئے ہی ہوں“۔ان مراکز کی اصل بنیادی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔ہر مخلص احمدی کا، بلکہ ہرمخلص احمدی بچے کا ، زندہ خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو جاتا ہے۔اور
زندہ خدا کے ساتھ زندہ تعلق ہی اس کے لئے ایک مابہ الامتیاز کی حیثیت رکھتا ہے۔تمام روئے زمین کے
انسانوں کے لئے احمدیت کا پیغام ہی یہ ہے کہ ہر شخص کے لئے خواہ وہ جدید ہو یا قدیم یعنی خواہ اس نے
متمدن ماحول میں پرورش پائی ہو یاوہ جنگلات میں رہنے والا ریڈ انڈین ہو، اس کے لئے موقع ہے کہ وہ
اسلام کی بے مثال ولا زوال تعلیم پر عمل پیرا ہو کر زندہ خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرے۔ان مراکز کے قیام سے ہماری یہی غرض ہے کہ احمدی نو نہالوں میں بچپن کے زمانہ میں ہی زندہ
خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرنے کی لگن پیدا ہو جائے۔اور پھر وہ اپنے خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر کے
یہ اہلیت اپنے اندر پیدا کریں کہ دوسروں کا بھی خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر اسکیں“۔حضور نے فرمایا:۔اس پورے منصوبہ کا عرصہ پانچ سال ہوگا۔ان پانچ سالوں میں ہم انشاء اللہ اپنے بچوں کو
اندھیرے سے بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔کیونکہ اس عرصہ میں انشاء اللہ العزیز ایسے ادارے
معرض وجود میں آجائیں گے ، جہاں سے انہیں اللہ کا نوریل سکے گا۔بچوں اور نئی نسلوں کی تربیت کے سلسلہ میں حضور نے تربیتی مراکز کے قیام کے علاوہ بعض اور
ضروری اقدامات کا بھی ذکر کیا اور اس ضمن میں فرمایا کہ
ہمیں اس غرض کے پیش نظر بزرگوں کے کارناموں پر مشتمل کثیر تعداد میں چھوٹی چھوٹی کتابیں
بھی تیار کرنا ہوں گی۔تاکہ بچے اپنے بزرگوں کے کارناموں سے آگاہ ہو کر اپنے آپ کو ایسے ہی بلکہ ان
سے بڑھ کر کارنامے سرانجام دینے کے قابل بنائیں“۔311

خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا:۔ہم ایک لحاظ سے ماضی سے علیحدہ بھی ہیں اور ایک لحاظ سے علیحدہ نہیں بھی ہیں۔ماضی سے
علیحدہ تو اس لئے ہیں کہ ہم ہرلمحہ زمانہ حال میں سے گزر کر مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔لیکن ہمیں چونکہ
ماضی کی روایات کو لے کر آگے بڑھنا ہوتا ہے، اس لئے ہم ماضی سے بے نیاز نہیں ہو سکتے۔دراصل ماضی
حال اور مستقبل Continuous Whole کی حیثیت رکھتے ہیں۔یعنی باہم ایک دوسرے سے مربوط
ہوتے ہیں۔بہر حال زمانہ حال میں آگے قدم بڑھانے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار ہونے
کے لئے ماضی کے کارناموں کو پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔اسی لئے ایسی چھوٹی چھوٹی کتابوں کا ہونا
بھی ضروری ہے، جن میں بزرگوں کے کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہو۔پھر انیسی کتابیں اور دیگر اسلامی لٹریچر شائع کرنے کے لئے ہمارے پاس اپنا پر لیس ہونا چاہئے۔اس کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔چنانچہ ہم پریس قائم کرنے کے متعلق غور کر رہے ہیں
اور امید رکھتے ہیں کہ جلد اس بارہ میں کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گئے۔حضور نے بچوں اور نئی نسلوں کی تربیت کے اس جامع منصوبے کا اعلان کرنے کے بعد جماعتی
تربیت کے ایک نہایت اہم ذریعہ کا ذکر کیا۔اور وہ ہے، ربوہ میں منعقد ہونے والے جلسہ سالانہ میں
شرکت کی سعادت اور اس کی انقلاب انگیز تاثیر سے بہرہ ور ہونا۔حضور نے فرمایا:۔آپ میں سے بعض احباب نے چند سال سے جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ جانا شروع کیا ہے۔جلسہ سالانہ میں شمولیت اپنی ذات میں ایک بہت بڑی سعادت ہے۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں
اور انعاموں سے متمتع ہونے کی توفیق ملتی ہے۔یہاں کے کچھ نہ کچھ احباب کے ہر سال جلسہ سالانہ میں شامل
ہونے کا خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا اثر ہوا ہے۔میں نے یہاں آکر محسوس کیا ہے کہ اس کی وجہ سے
یہاں کے احباب جماعت کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔میں نے ان کی زندگیوں میں ایک خوشکن انقلاب مشاہدہ کیا
ہے۔ابھی آپ لوگ (یعنی امریکہ کے احمدی احباب ) محدود تعداد میں جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ جاتے
ہیں۔جب وہ وقت آئے گا کہ آپ لوگ بھی کثرت سے وہاں جانے لگیں گے تو پھر آپ کو بھی جلسہ سالانہ کے
با برکت ایام میں ہماری طرح زمین پر سونے میں ایک خاص لذت اور طمانیت محسوس ہوگی۔یہ ایک بہت بابرکت خیال تھا کہ دوسرے ملکوں کے احمدیوں
کو بھی تحریک کی جائے کہ وہ حسب
استطاعت وطاقت جلسہ سالانہ میں شامل ہوا کریں۔چنانچہ 1973ء سے دوسرے ملکوں کے احمدی
احباب نے بھی جلسہ سالانہ کے موقع پر آنا شروع کر دیا ہے۔اس کا فائدہ خود جلسہ پر آنے والے احباب کو
312

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء
بھی پہنچا ہے اور ان کی وساطت سے ان کے ہموطن دیگر احمد یوں کو اور ان کے غیر احمدی دوستوں کو بھی پہنچا
ہے۔الغرض ان کا آنا کئی لحاظ سے موجب خیر و برکت ہوا ہے۔جلسہ کے موقع پر بیرونی ملکوں سے احباب
کی تشریف آوری کو زیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے بعض اقدامات ضروری ہیں۔اس سلسلہ میں ، میں ایک
کمیٹی بنادوں گا تا کہ وہ Controlled Visits کا انتظام کرے۔اس کے بعد حضور نے اعلان کردہ منصوبے کے مقصد پر روشنی ڈال کر اس خاص سمت کا ذکر کیا ، جس
میں امریکہ کی جماعت کا مسلسل پیش قدمی کرتے چلے جانا ضروری ہے۔اور وہ سمت یہ ہے کہ اہل امریکہ کو اس
انتباہی سے بچایا جائے ، جو موجودہ وقت میں خدا تعالیٰ سے دوری اختیار کرنے اور اس کے ساتھ تعلق منقطع
کر لینے کے نتیجہ میں روئے زمین کے بنی نوع انسان کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔حضور نے فرمایا:۔” خدا تعالیٰ سے یکسر منہ موڑ لینے اور اسے فراموش کر دینے کے نتیجہ میں دنیا مکمل تباہی کے
کنارے پر آکھڑی ہوئی ہے۔پیشگوئیوں میں بھی آخری زمانہ میں رونما ہونے والی ایک ہولناک تباہی کا
ذکر آتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کا مقصد دنیا کو تباہ کرنا نہیں ہے۔بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بنی نوع انسان ہر
طرف سے منقطع ہو کر اس کی طرف واپس لوٹ آئیں اور اس کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر کے اپنے آپ کو
اس کی امان اور حفاظت کے نیچے لے آئیں۔اس زمانہ میں انہیں مکمل تباہی سے بچانے کی ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے۔یہ ذمہ داری بہت
عظیم ہے اور اس کے بالمقابل ہم، جن کے کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے، از حد کمزور ہیں۔ہمیں کوئی
خاطر میں نہیں لاتا۔بایں ہمہ خدا تعالیٰ نے ہمیں مکلف کیا ہے کہ ہم دنیا کو اس کی طرف واپس لا کر اسے مکمل
تباہی سے بچائیں۔اسی لئے ہماری تمنا ہے کہ بنی نوع انسان خدا کی طرف واپس لوٹ آئیں۔لیکن محض تمنا
سے تو یہ عظیم کام سرانجام نہیں پاسکتا۔اس کے لئے ہمارے مردوں اور ہماری عورتوں سب کو اپنی استعداد کی
آخری حد تک پوری پوری جد و جہد کرنا ہوگی“۔حضور نے فرمایا:۔میں نے تقریر کے آغاز میں جو آیت پڑھی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں
دونوں کو مخاطب کر کے ایک بہت عظیم الشان حقیقت کی طرف توجہ دلائی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ مؤمن ہونے
کی حالت میں جو بھی ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، موقع اور محل کے مطابق مناسب حال اعمال بجالائے گا، اللہ
تعالیٰ اسے یقیناً ایک پاکیزہ زندگی عطا کرے گا۔اور ایسے تمام مردوں اور عورتوں کو ان کے بہترین عمل کے
مطابق ان کے تمام اعمال صالحہ کا بدلہ دے گا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں چھ سو کے قریب احکام دیئے۔313

خلاصہ خطاب فرمودہ 107 اگست 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہیں اور مومنوں کو مکلف کیا ہے کہ وہ ان سب احکام پر عمل پیرا ہوں۔اور اس طرح اجر عظیم کے مستحق بنیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو احکام دیئے ہیں، انہیں بجالانے کی اس نے استعداد اور طاقت
بھی مومن مردوں اور مومن عورتوں کو عطا کی ہے۔اس کا اپنے بندوں کو حکم دینا ہی اس امر کو مستلزم ہے کہ اس
نے اس حکم کو بجالانے کی استعداد اور طاقت بھی اپنے بندوں کو ودیعت کی ہے۔کیونکہ استعداد اور طاقت
عطا کئے بغیر کوئی حکم دینا سراسر بے معنی ہے۔خدا تعالیٰ ایسا بے معنی حکم بھی دے ہی نہیں سکتا۔اس سے واضح
ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے نوع انسان کو اس کی طرف واپس لانے کی ذمہ داری ہم پر ڈالی ہے تو اس کے معنی
یہ ہیں کہ اس نے ہمارے اندر یہ استعداد اور طاقت بھی رکھی ہے کہ ہم یہ عظیم کام انجام دے سکیں۔پس مایوس ہونے یا ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں۔ہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے
ہمت اور توفیق مانگتے ہوئے اور اس کی تائید و نصرت پر بھروسہ کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی عطا کردہ طاقت کو
بروئے کارلائیں اور اپنی اس استعداد کو اجاگر کرنے اور اسے بڑھانے میں کوشاں رہیں۔اگر ہم ایسا کریں گے
تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرنے سے باز رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ہماری ایک
ہی تمنا اور کوشش ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم انسانیت کو مکمل تباہی سے بچانا چاہتے ہیں۔ہم اپنے لئے ہی نہیں بلکہ
تمام بنی نوع انسان کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے بھکاری ہیں۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں دونوں کو مخاطب کر کے
صرف نیک اعمال ہی نہیں بلکہ اعمال صالحہ بجالانے کا حکم دیا ہے۔اور اعمال صالحہ سے وہ نیک اعمال مراد
ہیں، جو موقع اور محل کے مطابق اور مناسب حال ہوں۔یعنی جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی عائد کردہ ذمہ
داری باحسن طریق پوری ہو سکتی ہو۔اس لحاظ سے نوع انسان کو خدا کی طرف واپس لانے اور خدا تعالیٰ کے
ساتھ ان کا زندہ تعلق قائم کر کے انہیں مکمل تباہی سے بچانے کے کام میں ہمارے مردوں اور ہماری عورتوں
نے ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔اسلام کی روسے
الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ
کے فرق کے ساتھ مرد اور عورتیں آپس میں برابر ہیں۔برابر ہیں، وہ اس لحاظ سے کہ دونوں کی
صلاحیتوں کو پوری پوری نشو ونماملنی چاہئے۔اور صلاحیتوں کی نشو ونما کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ انسان کو خواہ
وہ مرد ہو یا عورت جلاء، روشنی اور نوریل جائے۔یہ جلاء، یہ روشنی اور یہ نور اسلام سے باہر رہ کرمل ہی نہیں
سکتا۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ مذہب کے بغیر ، اور مذہب سے مراد
اسلام ہے، اس لئے اسلام پر عمل پیرا ہوئے بغیر اخلاق پیدا ہو ہی نہیں سکتے۔314

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں فرمایا ہے:۔خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ
اس کا مطلب یہ ہے کہ مومن مرد ہو یا مومن عورت، جو بھی خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں اور
طاقتوں کو اس طرح ترقی دے گا اور اس طرح انہیں بروئے کارلائے گا کہ اسے اللہ تعالیٰ کی رضا میسر آسکے
تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ اسے پاکیزہ زندگی ہی عطا نہیں کرے گا بلکہ
بدلہ دے گا۔وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
تو اللہ اس مومن مرد اور مومن عورت کو اس کے بہترین عمل کے مطابق اس کے تمام اعمال صالحہ کا
پس اگر ہم خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوع انسان کو کمل تباہی
سے بچانے میں کوشاں ہوں گے تو خدا تعالیٰ ہمارے دائرہ استعداد میں ہمارے اس بہترین عمل کو ہمارے
جملہ اعمال صالحہ کے اجر کی بنیاد بنادے گا۔پس ہمیں نہ دائیں دیکھنے کی ضرورت ہے ، نہ بائیں دیکھنے کی
ضرورت ہے۔ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم خدا کی طرف دیکھیں اور اس کی رضا کو مدنظر رکھ کر اس ذمہ داری کو ادا
کرتے چلے جائیں، جو اس نے ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے“۔حضور نے احباب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
" آپ لوگ نہ دائیں طرف دیکھیں اور نہ بائیں طرف دیکھیں بلکہ اپنی نگاہ سیدھی خدا کی طرف
اٹھا ئیں اور اس کی رضا کے حصول کی خاطر اعمال صالحہ بجالائیں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کسی لحاظ
سے بھی خسارہ میں نہیں رہیں گے۔بلکہ بے انداز نفع آپ کمائیں گے۔پھر یہ بھی یادرکھیںکہ اللہ کا پیارا سب سے بڑھ کر ہے۔اس کے پیار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔امریکہ
کی مادی تہذیب اپنی جگہ عظیم ہوگی لیکن ہمارے لئے نہیں۔جن کی نگاہ میں اللہ اور اس کے پیار سے بڑی کوئی چیز
نہیں۔اس لیے مختصر الفاظ میں میری نصیحت یہی ہے کہ مادی منافع اور مادی آسائشوں کے پیچھے بھاگنے والے نہ
بنو۔بلکہ روحانی اموال اور روحانی منافع کے خواہاں بنو۔اور اپنی پوری ہمت اور پوری طاقت سے اس ذمہ داری کو
ادا کرو، جو خدا نے تمہارے کندھوں پر ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں اس
کی توفیق عطا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 108اکتوبر 1976ء)
315

آج 10 میں سے 10 باقی