بنین و انسان کی نجات صرف اور صرف اسلام میں مضمر ہے ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1976ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1976ء
بنی نوع انسان کی نجات صرف اور صرف اسلام میں مضمر ہے
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
27 جولائی، واشنگٹن
صحافی کا ایک اور سوال یہ تھا کہ جماعت احمد یہ عرصہ سے امریکہ میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف
ہے، اسی طرح بعض اور اسلامی تنظیمیں بھی یہاں موجود ہیں لیکن امریکیوں نے تا حال ان کا کوئی خاص اثر
قبول
نہیں کیا۔آپ کے نزدیک اس کی کیا وجہ ہے؟
حضور نے فرمایا:۔کسی صداقت کی اشاعت کے ابتدائی دور میں صداقت کو قبول کرنے والوں کی تعداد کو چنداں
اہمیت حاصل نہیں ہوتی۔اہمیت اس امر کو حاصل ہوتی ہے کہ فضا میں رفتہ رفتہ تبدیلی آرہی ہے یا نہیں۔اس
سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جب سے جماعت احمدیہ نے یہاں تبلیغ اسلام کا کام شروع کیا ہے ، فضا میں
بتدریج تبدیلی رونما ہوتی چلی آرہی ہے۔نداب عیسائیت کے ساتھ وہ پہلی سی وابستگی کہیں نظر آتی ہے اور نہ
اب اسلام کے خلاف پہلا سا تعصب ہی باقی ہے۔پھر یہ بھی نہیں ہے کہ یہاں کسی نے اسلام کو صداقت
کے طور پر قبول ہی نہ کیا ہو۔ایک اچھی خاصی معقول تعداد خود یہاں کے لوگوں کی اسلام قبول کر چکی ہے اور
لوگ مسلسل اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔گوا بھی داخل ہونے والوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ نہیں
ہے۔ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ایک دن آنے والا ہے اور جلد آنے والا ہے کہ جب روئے زمین
پر بسنے والے دیگر بنی نوع انسان کی طرح اہل امریکہ بھی جوق در جوق اسلام میں داخل ہوں گے اور یہاں
بھی اسلام سر بلند ہوئے بغیر نہ رہے گا“۔ایک خدائی بشارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔اسلام کے غلبہ کے دن اب قریب ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ پانچ سال کے دوران
امریکہ میں اسلام کے حق میں بعض انقلابی تبدیلیوں کی ابتدا منصہ شہود پر آجائے گی۔اس کے بعد روس میں
بھی ایسی ہی انقلابی تبدیلیوں کا آغاز ہوگا۔یہ سب کچھ کیسے ہوگا؟ یہ ہم نہیں بتا سکتے۔صرف یہ کہہ سکتے ہیں
329

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
کہ خدا نے ہمیں یہ بتایا ہے اور وہ ایسا کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔اہل امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری روسی
قوم اسلام قبول کر کے خدا تعالیٰ کی طرف واپس لوٹ آئے گی۔جس طرح ایک ننھے سے بیج میں سے
درخت نکل آتا ہے، اسی طرح موجودہ خفیف آثار میں سے، جن کی حیثیت ایک بیج کی سی ہے، اسلام کے
عالمگیر غلبہ کا درخت نمودار ہوگا اور نشوونما پا کر پورے کرہ ارض پر محیط ہو جائے گا۔فی الوقت دنیا والوں کو ایسا
انقلاب نا ممکن نظر آتا ہے۔لیکن مستقبل کے لحاظ سے ایسے انقلاب کا بر پا ہونا عین ممکنات میں سے ہے۔اور ہم اپنی روحانی آنکھوں سے اسے برپا ہوتے دیکھ رہے ہیں“۔صحافی نے مزید دریافت کیا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں جماعت احمدیہ کے افراد میں جو اضافہ ہو
رہا ہے، اس میں زیادہ دخل بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح پیدائش کا ہے یا نومسلموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ؟
حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہر طرح جماعت کے نفوس اور اموال میں برکت بخش رہا ہے۔جہاں
شرح پیدائش کی بناء پر افراد جماعت کی تعداد بڑھ رہی ہے، وہاں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دوسرے مذاہب
کے لوگ بھی اسلام قبول کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہو رہے ہیں۔صرف گھانا میں ہی احمدیوں کی تعداد
دس لاکھ کے قریب ہے۔وہاں ہم نے ہزاروں عیسائیوں کو مسلمان بنایا ہے۔اور اسی طرح وہاں کے قدیمی بد
مذہب اور لا مذہب بھی بڑی تعداد میں اپنے پرانے مسلک کو خیر باد کہہ کر اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔اسی
طرح مغربی افریقہ کے دوسرے ممالک میں بھی جماعت احمدیہ نے ہزاروں لوگوں کو مسلمان بنایا ہے۔مجموعی
طور پر ہم اب تک لاکھوں افریقیوں کو مسلمان بنا چکے ہیں۔اس کے بالمقابل دس احمدی بھی ایسے پیش نہیں
کئے جاسکتے ، جنہیں عیسائی مشن عیسائی بنانے میں کامیاب ہوئے ہوں“۔حضرت مصلح موعود " کا ایک خواب ہے۔اس خواب میں آپ نے دیکھا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام تشریف لائیں ہیں اور فرماتے ہیں کہ میں پانچ سال امریکہ میں رہ کر واپس آیا ہوں اور اب روس جا
رہا ہوں۔حضور علیہ السلام تو اپنی زندگی میں ملک سے باہر تشریف نہیں لے گئے۔خلیفہ مامور من اللہ کا جانشین اور
قائمقام ہوتا ہے۔خلفائے سلسلہ احمدیہ میں سے اس نے سب سے پہلے مجھے امریکہ کا دورہ کرنے کی توفیق عطا
فرمائی ہے۔اس خواب کی بناء پر ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ پانچ سال کے دوران امریکہ میں اسلام کے حق میں
انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔اور پھر اسی طرح بعد ازاں روس میں بھی اسلام کے حق میں انقلابی تبدیلیوں کا
"
آغاز ہوگا۔اور انشاء اللہ تعالیٰ وہاں بھی اسلام کے غالب آنے کے سامان ہوں گئے۔330

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
دوران گفتگو حضور رحمہ اللہ نے اس آخری زمانہ میں رونما ہونے والے انقلابی تبدیلیوں کے
حامل مادی نظاموں اور ان کی ناکامی کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ
وو
چوتھا انقلاب خالص روحانی انقلاب ہوگا۔اور ہر شعبہ زندگی پر اس کا گہرا اثر پڑے گا۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ اس انقلاب کی ابتدا ہو چکی ہے اور یہ رفتہ رفتہ منصہ شہود پر آ رہا ہے۔جب یہ
انقلاب اپنے پورے کمال کو پہنچے گا تو اسلام کو ساری دنیا میں غالب کر دکھائے گا۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 اگست 1976 ء )
03 اگست ، ڈیٹن
اس زمانہ میں انسان اپنی پیدائش کے اصل مقصد کو بھول گیا ہے، اسی لئے وہ دن بدن اس
مقصد سے دور سے دور تر ہوتا جا رہا ہے۔انسان کی پیدائش کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو ترقی
دے کر خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرے۔چونکہ انسان اس مقصد کو بھول چکا ہے، اس لئے وہ خدا
تعالی سے اس حد تک دور ہٹ چکا ہے کہ گویا اس سے یکسر بیگانہ ہو گیا ہے۔اسی لئے بے راہ روی بڑھ رہی
ہے اور نت نئے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اس کا ایک ہی علاج ہے کہ انسان کو پھر خدا کی طرف واپس لایا
جائے اور اس کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کیا جائے“۔حضور نے واضح فرمایا کہ
جماعت احمدیہ
کواللہ تعالیٰ نے اسی لئے قائم فرمایا ہے کہ یہ روئے زمین کے تمام انسانوں کو اسلام
کی طرف دعوت دے کر اور انہیں اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا کر کے اس قابل بنائے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ان کا
زندہ تعلق قائم ہو جائے۔پھر خدا تعالیٰ نے اس جماعت کے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے اور اسے بشارت دی ہے کہ
ایسا انقلاب رونما ہو کر رہے گا۔یعنی یہ کہ روئے زمین کے تمام انسان اسلام میں داخل ہو کر خدا تعالیٰ کے حقیقی
عبد بن جائیں گے۔اور اس طرح زندگی گزاریں گے، جس طرح کہ خدائی منشاء کے مطابق انہیں زندگی
گزارنی چاہیے۔دنیا اس زمانہ میں خدا تعالیٰ سے دور ہٹ کر متعددانقلابات میں سے گزر چکی ہے۔اور ایک
انقلاب کے بعد دوسرے انقلاب میں سے گزرنے کے باوجود نا کامی کا منہ دیکھتی چلی آرہی ہے“۔اس ضمن میں حضور نے صنعتی انقلاب کے نتیجہ میں رونما ہونے والے سرمایہ دارانہ نظام، روس
کے کمیونسٹ انقلاب اور چین کے سوشلسٹ انقلاب پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اور ان میں سے ہر نظام کے
اندر پائی جانے والی خامیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ
331

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے، جو جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کی کامل نشو ونما
کے ذریعہ انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر دکھاتا ہے۔اسی لئے دنیا کی نجات اسلام کے ساتھ
وابستہ ہے۔اس کے بعد حضور نے متعد دسوالوں کے جواب دیئے۔جو زیادہ تر اس امر سے تعلق رکھتے تھے
کہ اسلامی انقلاب، جس کے ساتھ دنیا کی نجات وابستہ ہے، کس طرح رونما ہو گا ؟
حضور نے فرمایا:۔اس انقلاب کے رونما ہونے میں طاقت کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔یہ سراسر
پرامن ذرائع سے رونما ہو گا۔پر امن ذرائع سے مراد محبت پیار اور بے لوث خدمت ہے۔یہی وہ ذرائع
ہیں، جن سے دلوں کو بدلنا ممکن ہے۔دل طاقت سے نہیں بلکہ ان ذرائع سے ہی بدلے جاتے ہیں۔اب
بھی انہی ذرائع سے دل بدلے جائیں گے اور بنی نوع انسان اسلام کی آغوش میں آکر خدا تعالیٰ کے ساتھ
زندہ تعلق قائم کریں گئے۔اس سوال کے جواب میں کہ اگر پر امن اور آئینی ذرائع سے مطلوبہ تبدیلی رونمانہ ہو تو کیا پھر بھی
طاقت اور تشدد کا استعمال ممنوع ہی رہے گا ؟
حضور نے فرمایا:۔ہماری ذمہ داری صرف اتنی ہی ہے کہ ہم محبت، پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ لوگوں کے
دل بدلنے کی کوشش کرتے چلے جائیں۔خواہ دل بدلنے میں کتنا ہی عرصہ کیوں نہ لگ جائے۔دل ہمیشہ رفتہ
رفتہ ہی اثر قبول کرتے ہیں۔آخر ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ لوگ قبول حق پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔اس لئے
طاقت استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پھر خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ یہ انقلاب خود بر پا کرے
گا۔وہ ہمہ قدرت اور ہمہ طاقت خدا ہے۔وہ ایسے حالات پیدا کرے گا کہ دل اثر قبول کرنے لگیں گے اور
لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوتے چلے جائیں گئے۔05 اگست، نیویارک
مطبوعه روزنامه الفضل 15 ستمبر 1976ء)
”مذہب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو جائے۔جب
کسی انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو جاتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ ہر آڑے وقت میں اس کی رہنمائی
فرماتا ہے اور اسے اپنی تائید و نصرت سے نوازتا ہے۔وہ پھر عقل کے رحم وکرم پر نہیں ہوتا بلکہ ہمہ قدرت وہمہ
332

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
-
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
طاقت خدا خود اس کی رہنمائی کرتا ہے۔اور اس کی عقل ٹھوکر کھانے سے محفوظ ہو جاتی ہے۔جملہ مذاہب میں
سے صرف اسلام وہ زندہ مذہب ہے، جس پر عمل پیرا ہونے سے انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو
سکتا ہے۔جولوگ صحیح معنوں میں اسلام کی تعلیم کو اپنا دستور العمل بناتے ہیں، خدا تعالیٰ کے ساتھ ان
کا زندہ تعلق
قائم ہو جاتا ہے۔ہماری جماعت میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں، جنہیں مشکلات کے وقت
خدا تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔آج دنیا اپنے مقصد کو بھول چکی ہے اور مجرد عقل کے پیدا کردہ
اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔پچھلے مسئلے حل نہیں ہوتے اور بنی نوع انسان ہیں کہ نت نئے مسائل سے دوچار
ہوتے چلے جارہے ہیں۔ان کی بقا اور فلاح کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ وہ اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا ہو کر خدا تعالٰی
کے ساتھ زندہ تعلق قائم کریں اور اس سے روشنی حاصل کر کے اپنے مسائل حل کریں۔اسی لئے میں کہتا ہوں
کہ اسلام کے بغیر نوع انسان کی بقا اور فلاح کی کوئی امید نہیں ہے۔ایک نامہ نگار نے سوال کیا کہ احمدیوں اور دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق ہے اور ان کا مابہ
الامتیاز کیا ہے؟
حضور نے اس کے جواب میں فرمایا :۔” ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ مہدی علیہ السلام کی بعثت ظہور میں آگئی ہے۔بائبل میں بھی اور بعض
دوسری مذہبی کتابوں میں بھی یہ پیشگوئی موجود ہے کہ آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ کے ایک مقرب ظاہر ہوں
گے اور دنیا کو جو جو مسائل درپیش ہوں گے، انہیں حل کریں گے۔خود حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری
زمانہ میں اپنے ایک عظیم روحانی فرزند کے مبعوث ہونے کی بشارت دی تھی اور فرمایا تھا، آپ کا وہ عظیم
روحانی فرزند مہدی ہوگا اور وہ اسلام کو دنیا میں غالب کرے گا۔اور اس طرح دنیا کو عقل کے پیدا کردہ
اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لائے گا۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام وہ
موعود مہدی ہیں اور اب آپ کے ذریعہ ہی اسلام دنیا میں غالب آئے گا اور تمام بنی نوع انسان کا خدا تعالیٰ
کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہوگا۔دوسرے مسلمانوں نے ابھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی
فرزند یعنی مہدی موعود کو تسلیم نہیں کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مہدی نے ابھی مبعوث ہونا ہے“۔حضور نے اس امر کا اعلان کرتے ہوئے کہ ایک دن اسلام دنیا میں غالب آکر رہے گا ، بتایا:۔دنیا ایک انقلاب کے بعد دوسرے انقلاب میں سے گزرتی چلی آرہی ہے۔اللہ تعالی نے
انسان
کو چار قسم کی صلاحیتیں عطا کی ہیں۔ایک جسمانی ، دوسرے ذہنی ، تیسرے اخلاقی اور چوتھے روحانی۔اسلام کہتا ہے کہ ہر انسان کا یہ حق ہے کہ اس کی ان چاروں قسم کی صلاحیتوں کی کامل نشو ونما ہو۔ان میں۔333

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کسی ایک قسم کی صلاحیتوں کی نشوونما سے اسے محروم کرنے کا نام Exploitation ہے۔اس زمانہ میں
اب تک جوانقلاب آئے ہیں، وہ اسی لئے ناکام ثابت ہوتے رہے ہیں کہ ان میں اول الذکر دو قسم کی
صلاحیتوں کی نشو ونما پر زور دیا گیا لیکن باقی دو صلاحیتوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔پہلا انقلاب، جس میں جسمانی صلاحیتوں کی نشو نما پرز در دیا گیا تھا، سرمایہ دارانہ نظام کی شکل
میں دنیا کے سامنے آیا۔اس میں زیادہ سے زیادہ مادی فوائد کے حصول کو اہمیت دی گئی تھی۔جب سرمایہ
داروں نے عوام کو حاصل کردہ مادی فوائد میں شریک کرنے سے انکار کیا تو دوسرا انقلاب کمیونزم کی شکل میں
رونما ہوا۔اس میں جسمانی ہی نہیں، ذہنی صلاحیتوں کی نشو و نما کو بھی اہمیت دی گئی۔لیکن اخلاقی اور روحانی
صلاحیتوں کا انکار کر کے ان کے پینے کا راستہ یکسر مسدود کر دیا گیا۔تیسرا انقلاب، چینی سوشلسٹ انقلاب
کی شکل میں نمودار ہوا ہے۔اس میں اخلاقی پہلو پر بھی زور دیا گیا ہے۔لیکن یہ انقلاب ابھی ابتدائی حالت
میں ہے۔نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کہاں تک کامیاب ہوگا یا کامیاب ہوگا بھی یا نہیں؟
لیکن ایک چوتھا انقلاب بھی ہے، جس کی بنیاد حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بعثت کے ساتھ پڑچکی
ہے۔اور وہ ہے، حقیقی اسلامی انقلاب۔اس کا مقصد بنی نوع انسان کی چاروں قسم کی صلاحیتوں کی کامل
نشوونما کے ذریعہ ان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ کامل تعلق پیدا کر دکھانا ہے۔ابھی اس انقلاب کے ابتدائی آثار
ہی نمودار ہوئے ہیں۔اور بالعموم دنیا والے اس سے بے خبر ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے بشارت دی ہے کہ یہ
انقلاب رونما ہوکر رہے گا۔اور یہ اپنے کمال کو اس وقت پہنچے گا، جب تمام بنی نوع انسان اسلام کو زندہ
مذہب کے طور پر اختیار کر لیں گے۔ہم ایمان رکھتے ہیں کہ وہ وقت آنے والا ہے کہ جب اہل امریکہ ہی
نہیں بلکہ روئے زمین پر بسنے والے تمام انسان اسلام کے حلقہ بگوش ہو کر نئے انسان بن جائیں گے۔کیونکہ جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کی کامل نشو و نما کے نتیجہ میں انہیں ان کا اصل اور جائز حق
پورا پورامل جائے گا۔اور ہر قسم کی Capitalisation کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا“۔اس سوال کے جواب میں کہ یہ انقلاب کب اپنے کمال
کو پہنچے گا ؟
آپ نے فرمایا:۔” ہم اپنی جماعتی زندگی کی پہلے صدی میں سے گزر رہے ہیں۔جس کے پورا ہونے میں چودہ،
پندرہ سال باقی ہیں۔یعنی چودہ، پندرہ سال بعد دوسری صدی شروع ہو جائے گی۔یہ دوسری صدی اسلام کی
فتح کی صدی ہے۔اس صدی میں اسلام دنیا میں آگے ہی آگے قدم بڑھاتا چلا جائے گا۔یہاں تک کہ ساری
دنیا پر چھا جائے گا۔سو حقیقی اسلامی انقلاب اپنے کمال کو پہنچنے میں سو سال سے زیادہ عرصہ نہیں لے گا۔اور سو
334

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
سال کا عرصہ قوموں کی تاریخ میں کوئی زیادہ لمبا عرصہ نہیں ہوتا۔اسلام جو انقلاب لانا چاہتا ہے، وہ کوئی
خارجی چیز نہیں ہے۔بلکہ وہ انسانی فطرت میں پوشیدہ ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے،
فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا
اسلام میں کوئی تعلیم ایسی نہیں، جو انسانی فطرت کے خلاف ہو۔اس لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو
اسلام کا بہر حال غالب آنا یقینی ہے“۔اس امر کو واضح کرتے ہوئے کہ ہم یہ انقلاب کس طرح لائیں گے؟
حضور نے فرمایا:۔ہم تشدد سے نہیں بلکہ محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت سے لوگوں کے دل جیتیں گے
اور اس طرح ان کے دل اسلام کی طرف مائل کریں گے۔محبت، پیار اور بے لوث خدمت میں خدا نے
بڑی کشش رکھی ہے۔مزید فرمایا:۔”میرے دل میں کسی کے خلاف کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف حقارت کے جذبات
ہیں۔میں باطل نظریات اور باطل عقائد کا مخالف ضرور ہوں۔لیکن نوع انسان کا ہمدرداور بہی خواہ ہوں۔اور ہمدردی کے جذبہ کے تحت محبت و پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ ان کے دل اسلام کے لئے جیتنا
چاہتا ہوں۔یہی وجہ ہے کہ جب 1970ء میں، میں مغربی افریقہ کے بعض ممالک میں گیا اور میں نے
وہاں محسوس کیا کہ یہاں کے لوگوں کو ہماری خدمت کی ضرورت ہے تو میں نے ان سے وعدہ کیا کہ میں ان
کے ہاں سولہ ہسپتال اور اتنی ہی تعداد میں ہائر سیکنڈری سکول کھولنے کی کوشش کروں گا۔خدا تعالیٰ نے مجھے
دو سال کے اندر اندر یہ وعدہ پورا کرنے کی توفیق عطا فرما دی۔اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے
پانچ ہسپتال گیمبیا میں، چار سیرالیون میں، چار گھانا میں، ایک لائبیریا میں اور تین نائیجیریا میں کامیابی سے
چل رہے ہیں اور دن بدن ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ایک نامہ نگار نے دریافت کیا کہ آپ کی جماعت گزشتہ پچاس سال سے تبلیغ کر رہی ہے، ان
پچاس سال کے اندر کیا انقلاب آیا؟
حضور نے فرمایا:۔مذہب کا تعلق دل سے ہے۔دل کو جبر سے نہیں بدلا جاسکتا۔جب میں کہتا ہوں کہ روئے
زمین کے تمام انسان اسلام قبول کر لیں گے ، اس سے مراد یہ نہیں ہوتی کہ سب کو بالجبر مسلمان بنا لیا جائے
335

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
گا۔بلکہ مراد یہ ہوتی ہے کہ ایک وقت آئے گا، جب ساری دنیا یہ تسلیم کرے گی کہ تمام انسانوں کی خداداد
صلاحیتوں کی کامل نشو و نما کا انتظام ہونا چاہئے۔اس وقت لوگ خود بخود اسلام کی طرف کھینچے چلے آئیں
گے۔ہم محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت کے ذریعہ مقدور بھر کوشش کر رہے ہیں اور یہ کوشش
رائیگاں نہیں جارہی۔دل رفتہ رفتہ اثر قبول کر رہے ہیں۔ایک وقت آئے گا کہ وہ مکمل طور پر بدل جائیں
گے۔اس وقت ان کے لئے اسلام قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہے گا۔وہ خود بخو د اسلام کی طرف کھنچے
چلے آئیں گے۔جماعت احمدیہ نے اس عرصہ میں اس سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے، جتنی مسیح علیہ السلام
نے اپنی پوری زندگی میں حاصل کی تھی۔09 اگست ، ٹورنٹو
( مطبوعه روزنامه الفضل یکم اکتوبر 1976ء)
ایک اور نامہ نگار نے پوچھا آپ کے کینیڈا تشریف لانے کا مقصد کیا ہے؟
حضور نے اس کے جواب میں فرمایا کہ
میں یہ امر یہاں کے لوگوں کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں کہ انسانی مسائل کوحل کرنے کے
<<
لئے محض عقل پر انحصار کرنا درست نہیں ہے۔65
ہوا ہے۔حضور نے متعدد مثالیں دے کر واضح فرمایا کہ
دو عقل پر کلی انحصار کے نتیجہ میں انسانی مسائل حل نہیں ہوئے ہیں بلکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہی
فرمایا:۔” ہم میں سے ہر شخص کا مشاہدہ ہے کہ عقل پر انحصار کی وجہ سے آئے دن نت نئے مسائل پیدا ہو
رہے ہیں۔جب عقل یکسر نا کافی ثابت ہو چکی ہے تو پھر مسائل کو حل کرنے کا کوئی اور ذریعہ بھی ہونا چاہیے۔میں یہ بتانے یہاں آیا ہوں کہ وہ ذریعہ اس کا ئنات کو پیدا کرنے اور اسے ایک خاص نظام کے تحت چلانے
والے خدا کی ہمہ قدرت و ہمہ طاقت ذات ہے۔عقل کی نارسائی کا ایک ہی مداوا ہے۔اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ
کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر کے اس سے رہنمائی حاصل کی جائے۔اسلام ہی وہ مذہب ہے، جس پر عمل پیرا ہو
کر خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے۔اور اس سے رہنمائی حاصل کر کے مسائل کو حل کیا جاسکتا
ہے۔جماعت احمدیہ میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں، جن کا خدا تعالی کے ساتھ زندہ تعلق قائم
ہے۔انہیں خدا تعالیٰ کچی خوابیں دکھاتا ہے اور مشکلات میں ان کی رہنمائی کرتا ہے“۔336

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1976ء
نامہ نگار نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کا خدا سے زندہ تعلق قائم کرانے کے لئے انہیں
مسلمان بنانا چاہتے ہیں؟
حضور نے فرمایا کہ
جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیل چکی ہے اور ہم ساری
دنیا کو مسلمان بنانا چاہتے ہیں۔لیکن ہم
تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ہم محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت سے لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔اور ہم نے انہی ذرائع سے کام لے کر افریقہ میں لاکھوں انسانوں کے دل جیتے ہیں۔چنانچہ گھانا، نائیجیریا،
سیرالیون، گیمبیا اور لائبیریا میں لاکھوں کی تعداد میں ہم لوگوں کو مسلمان بنا چکے ہیں۔اسی طرح ہم ایمان
رکھتے ہیں کہ ہم ایک دن اس ملک کے لوگوں کے دل بھی اسلام کے لئے جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔گوا بھی دوسروں کو ایسا ہونا ناممکن نظر آتا ہے لیکن ہماری نگاہ میں یہ ہرگز ناممکن نہیں ہے۔ہمارے دل اس
یقین سے لبریز ہیں کہ ایک دن ایسا ہو کر رہے گا۔کیونکہ ہمارے خدا نے خود ہمیں اس کی خبر دی ہے۔ہم
لوگوں کے دل جیتیں گے اور ضرور جیتیں گے۔اور جیتیں گے بھی محبت اور پیار کے شدید حملہ کے ذریعہ ہم
محبت اور پیار سے مسلح ہو کر اقوام عالم کے دلوں پر حملہ آور ہوں گے اور انہیں بھی محبت و پیار سے بھر دیں گے۔مشرق و مغرب کے تمام ممالک حتی کہ کمیونسٹ ممالک بھی اسلام کی آغوش میں آئے بغیر نہ رہیں گئے۔نامہ نگارنے پوچھا کینیڈا میں آپ کی جماعت کے کتنے نمبر ہیں؟
اس سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔دنیا بھر میں احمدیوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب ہے۔گو کینیڈا میں ان کی تعداد ہزار، ڈیڑھ ہزار
سے زیادہ نہیں ہے۔اور ان میں بھی غالب اکثریت IMMIGRANTS کی ہے۔لیکن ابتداء میں تعداد کو
زیادہ اہمیت حاصل نہیں ہوتی۔خود سیح علیہ السلام اپنی پوری زندگی میں، جو عیسائی عقیدہ کی رو سے انہوں نے اس
دنیا میں گزاری، درجن بھر لوگوں کو ہی راہ راست پر لا سکے تھے۔لیکن بعد میں مسیحیت پوری مغربی دنیا میں پھیل
گئی۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگلے سو سال کے اندر دنیا کی غالب اکثریت اسلام قبول کرلے گی“۔مسجد کی تعمیر کے ضمن میں حضور نے فرمایا:۔( مطبوعه روزنامه الفضل 12 اکتوبر 1976)
مسجد کے متعلق دو تصور پائے جاتے ہیں۔ایک تو UTILITY یعنی افادیت کے نقطہ نگاہ
سے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں۔اور دوسری قسم کی مساجد میں افادیت سے زیادہ نمائش کا پہلو غالب ہوتا ہے۔337

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
موجودہ مرحلہ میں ہم کومسجد کی تعمیر پر زیادہ رقم خرچ نہیں کرنی چاہیے۔بلکہ افادیت کو مد نظر رکھ کر ایسی مسجد
تعمیر کرنی چاہیے، جس سے ضرورت پوری ہو سکے۔اس وقت زیادہ اہمیت اس امر کو حاصل ہے کہ ہم یہاں
احمدیوں کو مغربی ماحول کے برے اثرات سے بچانے اور نئی پود کی خالص اسلامی ماحول میں تربیت کرنے
پر زور دیں۔اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ فوری طور پر آپ شہر سے تیں ، چالیس میل باہر ہیں ، ہمیں ایکٹر زمین
حاصل کریں۔شہر سے باہر آپ کو زمین ستی اور آسان قسطوں پر مل جائے گی اور وہاں آپ کیمونٹی سنٹر
بنا ئیں۔اس میں آپ تعطیلات کے دوران دینی تربیت کے کورس جاری کریں۔ان میں بچے اور نو جوان
شریک ہوں۔اس طرح بچوں اور نو جوانوں کو دین سیکھنے اور انہیں اسلامی آداب کا پابند بنانے میں بہت مدد
ملے گی۔اس کے علاوہ شہر میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کر کے اسے نمازوں کا مرکز بنا ئیں اور وہاں
با جماعت نمازیں ادا کرنا شروع کر دیں۔ساتھ کے ساتھ شہر میں یا شہر کے قریب مسجد کے لئے زمین
خریدنے کی کوشش بھی جاری رکھیں۔جب زمین مل جائے تو اس پر افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حسب
ضرورت مسجد تعمیر ہو سکتی ہے۔جہاں تک اس کے لئے قربانی اور ایثار سے کام لینے کی ضرورت ہے، آپ
لوگ انگلستان کی جماعت سے سبق حاصل کر سکتے ہیں۔گوٹن برگ میں جو مسجد تعمیر ہوئی ہے اور جس کا انشاء
اللہ تعالیٰ میں 20 اگست کو افتتاح کروں گا، اس کے اخراجات میں سے 75 ہزار پاؤنڈ انگلستان کی جماعت
نے اپنے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں سے مہیا کئے ہیں۔ایک سال کے اندر اندر یہ رقم ادا کرنے کے بعد
انگلستان کی جماعت اب اوسلو میں بھی مسجد تعمیر کرنے کا بوجھ اٹھانے کے لئے تیار ہوگئی ہے۔اس مرحلہ پر ایک دوست نے عرض کیا کہ آج کل چرچ کی خالی عمارتیں فروخت ہورہی ہیں اور سستے
داموں مل جاتی ہیں، اگر ہم بھی ایسی کوئی عمارت خرید لیں تو اسے با آسانی مسجد میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔نہیں، ہرگز نہیں۔ہم اپنی مسجدیں آپ بنا ئیں گے۔ہم یہ الزام نہیں لینا چاہتے کہ ہم نے
عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو مساجد میں تبدیل کر دیا ہے۔چندوں کی با شرح اور با قاعدہ ادا ئیگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا:۔اگر یہاں کے دوست پوری شرح کے مطابق با قاعدہ چندے ادا کرنا شروع کر دیں اور آپ
لوگ ان سے وصولی کے نظام میں با قاعدگی پیدا کر لیں تو آپ ایک نہیں کئی مساجد تعمیر کر سکتے ہیں۔ہر شخص
کو شرح کے مطابق چندہ ادا کرنا چاہیے۔یہ درست نہیں ہے کہ لوگ تھوڑی بہت رقم ادا کر کے یہ سمجھ لیں کے
338

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
چندوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں انہوں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔فرض تو اسی صورت میں ادا ہو سکتا ہے کہ
سب دوست شرح کے مطابق با قاعدگی سے چندہ ادا کریں۔اگر کسی مجبوری کی بنا پر کوئی دوست شرح کے
مطابق چندہ ادانہ کر سکتے ہوں تو شرح از خود کم کرنے کی انہیں اجازت نہیں ہے۔ایسے دوستوں کو چاہئے کہ
وہ انفرادی طور پر خلیفہ وقت سے درخواست کر کے شرح میں کمی کی اجازت لیں۔جہاں تک شرح میں کمی کا سوال ہے، یہ امر یا درکھنا چاہیے، وصیت کے چندہ میں کمی کرنے یا اس
کے بقائے معاف کرنے کا خلیفہ وقت کو بھی اختیار نہیں ہے۔باقی چندوں کے بارے میں خلیفہ وقت کسی
شخص کی درخواست پر اس کی مجبوریوں کے پیش نظر شرح میں کمی بھی کر سکتا ہے اور بقائے معاف بھی کر سکتا
ہے۔بہر حال کوشش کریں کہ تمام دوست با قاعدگی سے با شرح چندہ ادا کریں۔اور اگر کوئی دوست با شرح
ادانہ کر سکتے ہوں تو وہ از خود شرح میں کمی نہ کریں بلکہ اس کی خلیفہ وقت سے اجازت حاصل کریں۔اگر
آپ اس پر کما حقہ عمل کریں گے تو آپ کے لئے مشن ہاؤس اور مسجد تعمیر کرنا قطعا مشکل نہ ہوگا۔اور آپ
تربیتی اور تبلیغی سرگرمیوں میں بآسانی وسعت پیدا کر سکیں گے“۔آخر میں حضور نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ایک خواب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام تشریف لائے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میں پانچ سال امریکہ میں رہ کر آیا ہوں اور اب روس جاؤں گا۔یہ
خواب ایک رنگ میں میرے ذریعہ پوری ہوئی ہے۔کیونکہ خلفاء سلسلہ احمدیہ میں سے میں ہی پہلا خلیفہ ہوں،
جسے خدا تعالیٰ نے امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔یہ خواب بتا رہی ہے کہ آئندہ پانچ
سال شمالی امریکہ میں رہنے والے احمدیوں کے لئے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔اور ان پانچ سالوں میں ان
پر بہت اہم ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں۔آپ اسی طرح قربانیاں کرنے اور ذمہ داریاں نباہنے کے لئے
تیار ہو جائیں ، جس طرح آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور ان کے معابعد آنے والوں نے اسلام کی سر
بلندی کے لئے قربانیاں دی تھیں اور ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔انہیں تو جنگیں لڑنی اور اپنی جانیں نچھاور کرنی
پڑی تھیں۔لیکن ہمیں محبت اور پیار سے دوسروں کے دل جیتنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اور ہمارا فرض ہے کہ
ہم ہر قسم کی جانی اور مالی قربانیاں پیش کر کے اور ہر قسم کے دکھ اور تکالیف برداشت کر کے اپنی اس ذمہ داری کو
کمال مستعدی سے نبھاتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه روز نامه الفضل 13 اکتوبر 1976ء)
339

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء
13 اگست، واشنگٹن
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
-
اس سوال کے جواب میں کہ آپ یہاں کے لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ حضور نے فرمایا کہ
”میرا پیغام یہ ہے کہ انسان، انسان سے محبت کرنا سیکھے۔حقیقت یہ ہے کہ موجودہ زمانے کی تمام
خرابیوں اور مشکلات کی اصل وجہ یہ ہے کہ انسان نے انسان سے محبت کرنا چھوڑ دیا ہے۔میں یہ پیغام لے
کر یہاں آیا ہوں کہ صرف اور صرف اسلام کی بے مثال ولا زوال تعلیم پر
عمل پیرا ہو کر ہی انسان انسان
سے محبت کرنا سیکھ سکتا ہے۔اور یہ کرہ ارض امن اور سلامتی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔میں جہاں بھی گیا ہوں،
میں نے لوگوں تک یہ بات پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ اسلام آئندہ سو سال میں ساری دنیا میں پھیل جائے
گا۔اور اب آپ کو بھی بتا تا ہوں کہ ایک صدی کے اندر اندر امریکہ میں رہنے والوں کی غالب اکثریت بھی
اسلام کی حسین تعلیم اور دل موہ لینے والی تعلیم کی گرویدہ ہو کر جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں حلقہ
بگوش اسلام ہو جائے گی۔میں یہ اس لئے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں خود اسلام کے غالب آنے کی
بشارت دی ہے اور وہ یہ قدرت رکھتا ہے کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کر دکھائے“۔حضور نے اس ضمن میں مزید فرمایا کہ
دنیا کو بھی یہ بات نا ممکن نظر آتی ہے اور وہ اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔لیکن ہمیں یہ
بات اس لئے ناممکن نظر نہیں آتی کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں بہت سی ایسی باتیں ، جو پہلے ناممکن نظر آتی
تھیں، ہماری آنکھوں کے سامنے ممکن کر دکھائی ہیں۔اس موقع پر حضور نے انقلاب روس، کوریا کی نازک حالت اور مشرق میں ایک نئی طاقت کے
ابھرنے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض پیشگوئیوں کا ذکر کر کے ان کے پورے ہونے پر
تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ
پیشگوئیاں پوری ہوئی اور ایک دنیا ان کے پورے ہونے پر گواہ ہے۔اسی طرح ہم اس یقین
پر قائم ہیں کہ عالمگیر غلبہ اسلام کی پیشگوئی بھی ضرور پوری ہوگی اور یہ دنیا اسلام کی آغوش میں آکر رہے گی۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ امریکہ میں اس وقت احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟
حضور نے فرمایا:۔امریکہ میں احمدی ابھی چند ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔لیکن شروع میں تعداد کو اہمیت حاصل نہیں
ہوتی۔اہمیت اس بات کو حاصل ہوتی ہے کہ آیا فضا میں بتدریج تبدیلی رونما ہورہی ہے یا نہیں ؟ سو یہ امر ظاہر و
باہر ہے کہ اب فضا بدل رہی ہے، اسلام کے خلاف تعصب دن بدن کم ہو رہا ہے اور خود مغربی اقوام کی اسلام میں
340

آج 10 میں سے 10 باقی