سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ۔ خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 11 دسمبر 1976ء
سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی
وو
خطاب فرمود : 11 دسمبر 1976 ء بر موقع جلسہ سالانہ
مستورات سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی۔اور اس کی غرض یہ
تھی کہ مہدی علیہ السلام کے ذریعہ مردوزن پر مشتمل ایک ایسی جماعت پیدا کی جائے ، جو دنیا میں اسلام کو
غالب کرے، جو تو حید خالص کو انسان کے دل میں گاڑنے کی کامیاب کوشش کرے اور جو محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے لئے انسان کے دل میں ایک ایسا پیار پیدا کرے کہ اس پیار کی دھڑکنیں ان تمام دھڑکنوں
سے بڑھ کر ہوں ، جوکسی پیار کے نتیجہ میں کسی انسان کے دل میں
کبھی پیدا ہوئیں۔یہ کام ، جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سپرد کیا اور جس غرض کے لئے کہ اس نے مہدی علیہ
السلام کے ذریعے جماعت کو قائم کیا، یہ کام گزشتہ چھیاسی سال سے ہو رہا ہے۔پہلے ایک مضبوط بنیاد قائم
کی گئی۔پہلے چند انسان، جن کے اندر بڑی استعداد میں اور قابلیتیں تھیں، انہیں اللہ تعالیٰ نے مہدی علیہ
السلام کے گرد جمع کر دیا۔پھر اس میں پھیلاؤ اور وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی۔آہستہ آہستہ قادیان سے یہ
جماعت پنجاب میں نکلی، پھر ہندوستان میں پھیلی ، پھر ہندوستان سے باہر نکلی۔بعد میں پاکستان بنا، یہاں
کی کچھ جماعتیں تو پرانی ہیں اور کچھ نئی ہیں۔سب جگہ یہی حال ہے۔بہر حال جب ہندوستان تقسیم ہوا تو
جماعت ہائے احمد یہ بھی تقسیم ہو گئیں۔کچھ وہاں رہ گئیں، کچھ یہاں آگئیں اور کچھ یہاں پہلے سے قائم
تھیں۔تربیت و ہدایت کا یہ کام جاری رہا اور ایک ایسی مخلص جماعت اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کے لئے
پیدا کر دی، جنہوں نے اپنا آرام اور سکھ خدا اور رسول کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، اسلام پر قربان کیا،
جنہوں نے اپنے بچوں کو وقف کر کے دین اسلام کی اشاعت کے لئے پیش کیا، جنہوں نے اپنی دنیوی
ضرورتوں کو پس پشت ڈال کر خدا کی راہ میں اپنے اموال پیش کئے ، جنہوں نے دن رات نوع انسانی کی
بھلائی اور بہبود کے لئے خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر دعائیں کیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کو
قبول کیا اور الہی تدبیر کے مطابق الہی منصوبہ کے اجزاء کو اس طرح unfold کرنا شروع کیا ، جس طرح
343
اقتباس از خطاب فرموده 11 دسمبر 1976ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کہ گلاب کھلتا ہے۔ایک کے بعد دوسرا واقعہ، ایک ملک کے بعد دوسرے ملک میں اسلام کی حقیقی روشنی
احمدیت کے ذریعے پھیلنی شروع ہوئی۔پھر ایک براعظم کے بعد دوسرے براعظم میں پھیلنی شروع ہوئی اور
اب شاید ہی دنیا کا کوئی ملک ایسا ہو، جہاں تک ابھی احمدیت نہ پہنچی ہو۔جہاں احمدیت پہنچی ، وہاں بھی پہلے
چند احمد کی ہوئے ، پھر چند سینکڑے، پھر چند ہزار اور بعض ملکوں میں پھر چند لاکھ تک ان کی نوبت پہنچ گئی۔اور اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا۔خدا کی حمد سے اپنے اوقات کو معمور رکھیں ، میری بہنیں ! مثلاً خدا نے یہ فضل کیا کہ مغربی افریقہ
میں کئی لاکھ عیسائی اور بد مذہب اور دہر یہ اپنے باطل خیالات کو چھوڑ کر اسلام کی صداقت کے قائل ہوئے
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار میں ان کے سینوں میں دل دھڑکنے لگے۔اور وہ لوگ بڑے پیار
کرنے والے اور قربانی کرنے والے ہیں۔دو چار سو یا ہزار نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں مغربی افریقہ میں
عیسائیوں سے اور بد مذہبوں سے اور بد عقا ئد لوگوں سے احمدیت کی حقیر کوشش کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی پیدا
کردہ برکتوں کی وجہ سے یہ لوگ اسلام کی طرف آئے۔اور یہ کام جاری ہے۔اور اس وقت تک جاری
رہے گا، جب تک کہ ساری دنیا، دنیا کے ہر خطہ میں بسنے والا انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع
نہیں ہو جاتا۔لیکن یہ کام آسان نہیں۔یہ بڑا مشکل کام ہے۔جو باتیں اسلام کے خلاف پھیلائی گئیں یا
پھیلائی جارہی ہیں، ان کو جاہل لوگوں کے دلوں سے مٹادینا اور صداقت کی روشنی ان تک پہنچا دینا اور وہ
زندگی انہیں عطا کرنا، جس کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر
لبیک کہو کیونکہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے کہ تم مردہ ہو اور وہ تمہیں زندہ کرے۔لِما يُحْيِيكُم۔یہ کام آسان
نہیں تاہم یہ کام جاری ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 جنوری 1978ء)
344