ہمارے خدا کو اجزادہ رہے ہی پسند ہیں خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء
ہمارے خدا کو عاجزانہ راہیں ہی پسند ہیں
خطاب فرموده 11 دسمبر 1976 ء بر موقع جلسہ سالانہ
حضور رحمہ اللہ نے تشہید و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ
" آج سے 86 سال قبل قادیان کی گمنام بستی سے جوا کیلی آواز بلند ہوئی تھی ، آج وہ اللہ تعالیٰ
کے فضل و کرم سے زمین کے کناروں تک پہنچ چکی ہے۔یہ آواز حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح
موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز تھی۔اور اس کے ذریعے غلبہ اسلام کا جو آسمانی منصوبہ شروع
کیا گیا تھا، وہ نہایت کامیابی کے ساتھ اور تدریجی طور پر ترقی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری
دنیا پر محیط ہو چکا ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں علی وجہ البصیرت یہ کہ سکتا ہوں کہ اس آسمانی منصوبہ کے شروع ہونے کے بعد دنیا کے
پردہ پر انسانی زندگی میں انقلاب بپا کرنے والا جو بھی واقعہ رونما ہوا ہے، اس کا کسی نہ کسی پہلو سے ضرور اس
آسمانی تدبیر کے ساتھ تعلق موجود ہے، جو اللہ تعالیٰ کے اذن سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی
بشارات کے ماتحت مبعوث ہونے والے مہدی موعود علیہ السلام کے ذریعے شروع کی گئی ہے۔حضور نے تحریک جدید کی مساعی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔شده
اس وقت دنیا کے 29 مختلف ممالک میں تحریک جدید کے 74 مرکزی مبلغین متعین ہیں۔اور
وہ دن رات تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کا بابرکت جہاد کرنے میں مصروف ہیں۔ان ممالک میں قائم
منظم مشنوں کی تعداد 935 ہے۔جن میں سے 16 ایسے ہیں، جو اس سال قائم ہوئے ہیں۔امسال 9
نتی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔جن میں سے ایک امریکہ میں، ایک سویڈن میں، ایک سیلون میں اور باقی 6 گھانا
میں تعمیر ہوئی ہیں“۔حضور نے تراجم قرآن پاک کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
مندرجہ ذیل 8 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم ہماری طرف سے شائع ہوچکے ہیں۔انگریزی، جرمنی، ڈچ، سواحیلی، ڈینش، اسپرانٹو، لوگنڈا، یوروبا۔جو تراجم زیر طبع ہیں، وہ یہ ہیں۔انڈو نیشین (۱۰ پارے شائع ہو چکے ہیں۔) فرنچ“۔345

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے بتایا کہ
اس وقت افریقہ کے مختلف ممالک میں تحریک جدید کے تحت 76 اور نصرت جہاں سکیم کے
ما تحت 29 مدارس اور کالج قائم ہیں۔19 طبی مرکز کام کر رہے ہیں۔وہاں پر ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ
میں اللہ تعالیٰ نے ایسی شفاء رکھی ہے کہ وہاں کی حکومتوں کے وزراء اور دیگر عمائدین بھی سرکاری ہسپتالوں
اور ان میں مہیا کردہ تمام سہولتوں اور آسائشوں کو نظر انداز کر کے ہمارے ہسپتالوں میں علاج کے لئے آتے
ہیں۔اور بر ملا اس کا اظہار کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں غیر معمولی طور پر
شفایابی کی تاثیر رکھی ہے“۔نصرت جہاں سکیم میں مالی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔نصرت جہاں ریزروفنڈ میں 20 نومبر 76 ء تک ہم نے جو قربانی پیش کی، اس کی میزان
53,54,818 ہے۔مگر اس کے مقابلے میں اس حقیر قربانی کے جو عظیم نتائج ظاہر ہوئے ، ان کا اندازہ اس
سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں طبی مراکز اور مدارس کے ذریعے 3 کروڑ 62 لاکھ 77 ہزار روپیہ
عطا فر مایا۔الحمد للہ۔مرکزی ادارہ جات میں کام کرنے والے کارکنان کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
یدہ کارکنان مجموعی لحاظ سے بڑے مخلص اور فدائی احمدی ہیں۔ہم انہیں گزارہ کے لئے جو رقم
دیتے ہیں، بلاشبہ موجودہ حالات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے لحاظ سے وہ بہت کم ہوتی ہے۔تاہم جتنا بھی
ممکن ہو، ہم ان کی وقتا فوقتا مختلف رنگوں میں مدد کرتے رہتے ہیں۔چنانچہ انہیں سال بھر میں جتنی گندم کی
ضرورت ہوتی ہے، ہم اس کا نصف مفت مہیا کرتے ہیں۔اسی طرح موسم سرما کے آغاز میں کارکنوں کے
ہر خاندان کو۔50 روپے فی کس کے حساب سے مدد دی گئی۔مجموعی لحاظ سے صرف امداد گندم کی میزان
6,16,915 روپے بنتی ہے“۔صدسالہ جوبلی منصوبہ کے تحت ہونے والے کاموں کے سلسلے میں سویڈن میں مسجد کی تعمیر ،
یورپ میں اسلام
کی ترقی اور سلسلہ کی غیر معمولی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
”بیرونی ممالک میں ہماری جماعت کے ذریعہ سرعت کے ساتھ لوگ ہزاروں ہی نہیں بلکہ
لاکھوں کی تعداد میں اسلام قبول کر رہے ہیں۔ان لوگوں کی اور پھر ان کی آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے
اسلامی لٹریچر کی اشاعت کی وسیع پیمانے پر ضرورت ہے۔اس سلسلے میں قرآن پاک کی اشاعت کے علاوہ
346

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء
احمدی بچوں کے لئے بھی موزوں دینی کتب جلد سے جلد شائع ہونی چاہئیں۔تا کہ اندرون ملک بھی اور
بیرونی ممالک میں بھی احمدی بچوں کو اپنے عقائد کا علم حاصل ہو“۔حضور نے بتایا کہ
دوران سال وکالت تبشیر (تحریک جدید) کے زیر اہتمام مندرجہ ذیل لٹریچر شائع ہوا۔1۔دعوۃ الامیر کا عربی ترجمہ
2۔لائف آف محمد بزبان ڈینیش
3۔سیرت حضرت مسیح موعود ( ترکی زبان میں)
4 - كتاب الحج بزبان جرمن
5 منن الرحمن (تصنیف حضرت مسیح موعود ) انگریزی
6۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں؟ (سپینش )
7۔احمدیت کا پیغام (انگریزی)
8۔دیباچہ تفسیر القرآن عربی ( زیر تیاری
آخر میں حضور نے پھر فرمایا کہ
" آج سے 86 سال قبل جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قادیان سے غلبہ اسلام کے لئے
اللہ تعالیٰ کے اذن سے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دی گئی بشا رات کے عین مطابق آواز
بلند کی تو اس وقت آپ اکیلے تھے۔دوسرا کوئی بھی شخص آپ کے ساتھ نہ تھا۔لیکن آج اس آواز پر لبیک
کہنے والوں کی تعداد کروڑ سے بھی اوپر جا پہنچی ہے۔یورپ، امریکہ، افریقہ، مڈل ایسٹ اور ایشیا کے دیگر
ممالک میں سے ہر ملک میں آج خدا کے فضل سے احمدی موجود ہیں۔اور ان ممالک کے لوگ ان کے نمونہ
کو دیکھ کر اور بنی نوع انسان سے ان کی بے لوث ہمدردی اور خدمت کو دیکھ کر ان کا احترام کرتے ہیں۔آج
اس جماعت کے ذریعے صرف مغربی افریقہ میں ہی لاکھوں کی تعداد میں لوگ دہریت، عیسائیت اور بد
مذہب کو چھوڑ کر اسلام کے دامن میں جمع ہو چکے ہیں۔اور اس طرح خدا کا وعدہ پورا ہو گیا کہ
د میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا
( الهام حضرت مسیح موعود ) (
347

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
لیکن جو کچھ ہوا، محض خدا کے فضل سے ہوا۔ہمارا فرض یہی ہے کہ قربانیاں پیش کرتے چلے
جائیں اور ہمیشہ انکساری، تواضع اور عاجزی کی راہ پر چلتے رہیں۔کیونکہ ہمارے خدا کو عاجزانہ راہیں ہی
پسند ہیں۔جب تک ہم ان راہوں پر گامزن رہیں گے، اس کی برکتیں اور اس کے افضال ہمیں حاصل
رہیں گے۔جو کچھ ہوا محض خدا کے فضل سے ہوا اور ان بشارتوں کے نتیجہ میں ہوا، جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے دیں۔اور جن میں آپ نے یہ بتایا تھا کہ مہدی کے زمانہ میں اسلام دنیا میں غالب آئے گا۔وہ
پیارا اور محبت کے ساتھ دنیا کے قلوب کو فتح کرے گا تا کہ وہ روشن، خوشگوار، پرسکون اور اطمینان بخش ماحول
میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 17 دسمبر 1976 ء )
348

آج 10 میں سے 10 باقی