ہونا وہ نہیں ہے جو میں نے یا آپ نے چاہا ہے بلکہ وہ جو خدا چاہے گا ۔ خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء
ہونا وہ نہیں ، جو میں نے یا آپ نے چاہنا ہے بلکہ ہو گا وہ، جو خدا چاہے گا
خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء بر موقع مجلس شوری
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ނ
یوں تو ہر مجلس مشاورت ہی بڑی اہم مشاورتی مجلس ہوتی ہے۔لیکن جس سال میں نے صد
سالہ جوبلی منصوبہ کا اعلان کیا، اس کے معابعد اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں انقلاب کے سامان پیدا کرنے
شروع کر دیئے اور اس کے بعد ہر سال جو ہماری مجلس مشاورت ہوتی ہے، وہ عام مجالس مشاورت کے
زیادہ اہمیت رکھنے والی مشاورت ہوتی ہے۔ہم نے 73ء میں ایک منصو بہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق بنایا تھا۔جس کا نام صد سالہ احمدیہ
جوبلی منصوبہ رکھا گیا۔جماعت نے انتہائی بشاشت اور اخلاص کے ساتھ امید سے یا ہماری تو قعات سے یا
ہمارے اندازہ سے بڑھ کر مالی قربانی اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کی۔اگر چہ جو بلی کا سال، جس وقت کہ پہلی
صدی ختم ہورہی ہوگی اور ہم نئی صدی میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہوں گے، اس میں ابھی قریباً چودہ
سال باقی ہیں۔لیکن جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں، بعض کام ایسے ہیں ، جن کی ابتداء بلکہ جن کی انتہاء
بھی اس چودہ سال کے عرصہ میں ہونی چاہیے اور انشاء اللہ ہو جائے گی۔مثلاً یورپ کے متعدد ممالک میں
مشن ہاؤسز قائم کرنے تھے۔ان میں سے ایک کا سنگ بنیاد میں گذشتہ برس سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں
رکھ کر آیا تھا۔اور جیسا کہ رپورٹوں سے معلوم ہورہا ہے، انشاء اللہ وقت کے اندر کنٹریکٹر اس عمارت کو مکمل کر
دیں گے۔اور امید ہے کہ وہاں اللہ کے فضل سے جولائی میں مسجد اور مشن ہاؤس دونوں مکمل ہو جائیں۔اس کے بعد یہ کوشش بھی ہو رہی ہے کہ دو سال بعد ناروے میں بھی مسجد اور مشن ہاؤس دونوں مکمل ہو جائیں
گے۔ایک نئی جگہ سامنے آئی ہے۔اور وہ فن لینڈ ہے۔جس کی حدو د روس کے ساتھ ملتی ہیں۔اور بہت سے
ایسے زاویے ہیں، جن کی وجہ سے یہ ہماری تبلیغ کے لحاظ سے بہت اہم علاقہ ہے۔پھر اٹلی ، فرانس اور سپین
رہ جاتے ہیں۔اگر ہم نے عقل اور فراست اور دلائل اور اللہ دے تو انشاء اللہ آسمانی نشانوں کے ساتھ اپنی
اجتماعی زندگی کی دوسری صدی میں غلبہ اسلام کی بھر پور کوشش کرنی ہے۔تو اس کے لئے جو بنیادی چیزیں
ہیں، وہ اس صدی کے گذرنے سے پہلے ہمیں ملنی چاہئیں۔349

خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
جہاں تک ان دو مساجد کا سوال ہے، ان پر قریباً 40 اور 50 لاکھ کے درمیان خرچ کا اندازہ
ہے۔ممکن ہے کہ 50 لاکھ سے کچھ بڑھ جائے۔کیونکہ یورپ میں بھی قیمتیں دن بدن بڑھتی چلی جارہی
ہیں۔لیکن امید ہے، ان میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔لیکن جہاں تک جماعت کا سوال ہے، ان کو اپنی
ذمہ داریاں زیادہ چوکسی اور بیداری کے ساتھ نبھانے کی ضرورت ہے اور ضرورت پڑے گی۔اور اس
طرف انہیں توجہ دینی ہوگی۔غالباً 73 ء ہی میں بلکہ شاید اس سے بھی پہلے نصرت جہاں کے منصوبے کے وقت سے ہی یہ خیال
تھا کہ ایک سے زائد جگہ اچھے پر لیس ہونے چاہئیں۔اس وقت یہاں اپنے ملک میں ہمیں (اور میں سمجھتا
ہوں کہ ملک
کی بدقسمتی ہے۔ایسے ذرائع سہولت سے میسر نہیں آرہے کہ ہم جس قدر کتب شائع کرنا چاہتے
ہیں، وہ آسانی کے ساتھ شائع ہوسکیں۔اور اگر شائع ہو جائیں تو پھر باہر بھجوانے میں ہماری راہ میں روکیں
پیدا ہو جاتی ہیں۔میں اس جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتا کہ چھوٹے اور نچلے درجہ کے افسر ایسا کرتے ہیں یا اوپر
سے انہیں کوئی ہدایت ہوتی ہے۔ہمیں اس سے کیا تعلق؟ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ہماری راہ میں رکاوٹ پیدا ہو
جاتی ہے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بھائیوں کو مجھ دے کہ وہ اس قسم کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں
ایک ایسی مہم کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں، جو آسمانوں پر غلبہ اسلام کے طور پر مقدر ہو چکی ہے۔اس وقت کام کرنے والے بھی اتنے میسر نہیں آسکے، جتنے کی ضرورت ہے۔جامعہ احمدیہ یا
بی۔اے، ایم۔اے پاس، جو وقف کر دیتے ہیں، وہ جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے۔پھر ان میں سے ایک حصہ ٹوٹ بھی جاتا ہے۔خود انسان کے جسم کا ایک حصہ بھی مردہ ہو کر انسان کے جسم
سے علیحدہ ہو جاتا ہے۔مگر جسم پھر بھی زندہ رہتا ہے۔قانون قدرت اسی طرح چل رہا ہے۔یہ تو نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے ہی اسی طرح ہے کہ آگے آکر ٹوٹنے والے بھی ہمیں نظر آتے ہیں اور آگے
بڑھتے ہوئے اپنی رفتار کو تیز کرتے چلے جانے والے بھی ہمیں نظر آتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ اس دنیا سے
کوچ کر جاتے ہیں۔ساری مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔اور تاریخ جس بنیادی اصول کو ظاہر کرتی۔اس کے اندر تو بہر حال فرق نہیں آتا۔ہمارے ایک جرمنی کے مبلغ تھے۔انہوں نے وہاں یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور تبلیغ کا کام چھوڑ
کر اور عملاً جماعت سے قطع تعلق کر کے وہاں نوکری شروع کر دی۔یہ استثناء ہمارے لئے دکھ کا باعث تو ہیں
لیکن ہمارے لئے شرمندگی کا باعث نہیں۔کیونکہ ایک زندہ وجود کی یہ علامت ہوا کرتی ہے کہ اس کے کچھ
حصے مردہ ہو جاتے ہیں۔ہے،
350

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء
دیر کی بات ہے۔میں ان دنوں تعلیم الاسلام کالج میں پرنسپل تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی
عنہ نے بعض لوگوں کو ان کی ناقابل معافی حرکات کی وجہ سے جماعت سے نکالا تھا۔کیٹری افغاناں قادیان کے
قریب دریائے بیاس پر ایک گاؤں تھا۔اس کے کئی خاندانوں سے میری ذاتی واقفیت تھی۔وہ لوگ واقفیت اور
تعلق رکھتے تھے۔ان میں سے ایک شخص ملنے کے لئے آیا کرتا تھا۔ان دنوں بھی ملنے آگیا۔خیر میں نے اس کو
مہمان رکھا۔پہلے دن شام کے وقت تو اس نے کوئی بات نہیں کی۔اگلے دن صبح ہم باہر ٹہلتے ہوئے کالج کے
پرنسپل لاج کے لان میں باتیں کر رہے تھے تو وہ مجھے کہنے لگا کہ یہ کیا قصہ ہے، اتنی بڑی ہستیوں کی اولا د نے
بھی غداری کی اور ان کو بھی نکالا گیا ہے؟ جب اس نے یہ بات کی تو میں وہیں کھڑا ہو گیا اور جو قریب ترین
درخت تھا، میں اس کو اس کے پاس لے گیا۔وہاں جا کر میں نے دیکھا کہ اس کی کچھ ٹہنیاں خشک
تھیں۔ہر
درخت کی کچھ ٹہنیاں خشک ہوتی ہیں۔میں نے اس کو کہا کہ اس درخت کی یہ ٹہنیاں، جو تمہیں خشک نظر آ رہی
ہیں، کیا یہ خشک ٹہنیاں ہمیں یہ بتارہی ہیں کہ درخت مر چکا ہے یا یہ بتارہی ہیں کہ درخت زندہ ہے؟ وہ بڑا
ہوشیار آدمی تھا۔کہنے لگا کہ میرے سوال کا جواب آگیا ہے۔میں سمجھ گیا ہوں کہ کیا مسئلہ ہے؟
پس یہ تو ہوتا رہتا ہے۔لیکن جس بات کی طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے ، وہ یہ ہے کہ جتنے اور جس
قسم کی اہلیت کے نوجوان اور تجربہ کار خدام اسلام کی ہمیں ضرورت ہے، وہ مل رہے ہیں یا نہیں مل رہے؟
اگر نہیں مل رہے تو وہ ہمیں ملنے چاہئیں۔جب کام نمایاں ہو کر سامنے آتا ہے یا کام کے کچھ حصے نمایاں ہو کر سامنے آتے ہیں تو پھر حسد
بھی پیدا ہوتا ہے۔سو وہ بھی پیدا ہوا۔اب جن چھ ملکوں کا میں نے 70ء میں دورہ کیا تھا اور اس وقت وہاں
کچھ وعدے کئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا، وہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور سچی بات یہ ہے کہ میں
بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ اتنی جلدی اللہ تعالی سامان پیدا کر دے گا۔اور تھوڑے عرصہ میں 16 با قاعدہ
کوالیفائڈ (Qualified) اور تربیت یافتہ ڈاکٹر ، فزیشن اور سرجن ہمیں مل جائیں گے۔اور میں نے
سات سال میں جو وعدہ پورا کرنا تھا، وہ ڈیڑھ سال کے اندر پورا ہو جائے گا۔خدا نے بڑا فضل فرمایا۔غانا میں ایک امریکن ، وہاں کے قبائل کی عادات وغیرہ پر ریسرچ کر رہا
تھا اور ممکن ہے کہ ان کا C۔T۔D کا بھی کام کر رہاہو۔واللہ اعلم۔بہر حال وہ ایک موقع پر ہمارے جلسہ میں
شامل تھا۔وہاں میں نے یہ اعلان کیا کہ اس طرح ہم یہ غور کر رہے ہیں۔پھر سیرالیون میں اس منصوبہ کی
تفصیل آگئی اور اسی وقت غانا کے لوگوں کو بھی اطلاع ہوگئی۔ڈیڑھ سال کے بعد وہ شخص چھٹی لے کر ادھر
351

خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
پھر رہا تھا ، ربوہ آیا اور مجھ سے بھی ملا اور ہم باتیں کرتے رہے۔بعد میں وہ ایک دوست کو یہاں کہنے لگا کہ
اصل وجہ جس کی خاطر میں ربوہ آیا ہوں ، یہ ہے کہ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آپ لوگ ہیں کیا ؟ وہ کہنے لگا کہ
اگر امریکہ وعدہ کرتا تو وہ بھی ڈیڑھ سال میں وہاں سولہ ہسپتال جاری نہیں کر سکتا تھا۔اور آپ کے امام نے
وعدہ کیا اور ڈیڑھ سال کے اندر وہاں کام شروع ہو گیا۔خدا کے فضل سے وہاں عمارتیں بن گئیں۔ہمارے ہسپتالوں میں سرجن کے لئے بہترین قسم کے
آپر یٹس میسر آگئے۔اس سے دو قسم کے حسد پیدا ہوئے۔ایک حسد تو وہاں یہ پیدا ہوا کہ بعض عیسائی یورپین افسر، جو وہاں گئے ہوئے ہیں، انہوں نے
لوگوں کو بڑھکا کر روکیں ڈالنی شروع کر دیں۔چنانچہ ہمارا ایک ہسپتال آٹھ مہینے تک بند رکھا گیا۔پہلے یہ
بہانہ کیا کہ مریض ہو یا نہ ہو، تمہارے ہسپتال میں جتنے بستر ہیں، اتنی نرسیں ہونی چاہئیں۔یعنی اگر سولہ
بستروں کاIndoor ہسپتال ہے تو وہاں سولہ نرسیں ہر وقت موجود رہنی چاہئیں۔دنیا میں کسی جگہ بھی یہ نہیں
ہوتا کہ ہر متوقع مریض کے لئے ایک نرس تیار رہے۔اس قسم کی باتیں کہتے تھے۔پھر کہنے لگے کہ آپ کیسے آپریشن کرتے ہیں، آپ کے پاس تو بڑے اعلی درجے کی
Sophisticated پچاس پچاس ہزار روپے والی آپریشن تعمیل نہیں ہے ؟ او بندہ خدا! تمہارے غریب ملک
میں تمہاری خدمت کے لئے آئے ہیں۔اگر کوئی اپنیڈے سائٹس کا بیمار آ جائے تو اس کو یہ کہیں گے کہ ایک
سال کے بعد آنا۔اتنی دیر میں مرتے ہو تو مروہ ہمیں اس سے کیا؟ ہمارے ڈاکٹر تو دعا گو تھے۔دعا کرتے تھے
اور عام قسم کی میز پر مریض کو لٹا کر آپریشن کر دیتے تھے۔اور اللہ تعالیٰ اتنا فضل کرتا رہا ہے کہ ان دنوں میں
خصوصاً اور میرے خیال میں اب بھی یہی حال ہے کہ پہلے دو سال میں بلا استثناء ہر آپریشن کامیاب ہوا۔یعنی
ایک بھی ناکام نہیں ہوا۔کئی ڈاکٹروں نے یہ بھی لکھا کہ ہم سے ذرا غلطی ہوگئی ہے۔میں بھی دعا کر رہا ہوں،
آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو صحت دے دے ورنہ بدنامی ہوگی۔ہزارہا آپریشن کر دیئے اور ہزارہا
کامیاب آپریشن ہو گئے۔وہ عیسائی اس پر حسد کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہو گیا۔بڑے بڑے وزراء
نے اپنے ہسپتالوں میں جانا چھوڑ دیا اور وہ ہمارے پاس آ جاتے تھے۔ایک دفعہ ایک ڈاکٹر نے رپورٹ کی کہ اسے ایک وزیر نے خود بتایا کہ اس کے کسی دوست نے
اسے
کہا کہ تم عجیب آدمی ہو، گورنمنٹ کا اتنا اچھا ہسپتال موجود ہے، غیر ملکی ڈاکٹر سفید فام یعنی امریکن اور
یورپین آئے ہوئے ہیں اور اتنا اعلیٰ درجے کا سامان ہے، لیکن تم وہاں نہیں جاتے اور احمد یہ کلینک میں چلے
352

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء
جاتے ہو۔اور کئی جگہ ابھی عمارتیں بھی نہیں بنی تھیں۔بلکہ انہوں نے کرائے کے مکانوں میں کام شروع کیا
تھا۔تو اس نے کہا کہ ہمارے پاس ہر چیز موجود ہے، لیکن جب میں نے غور کیا تو دیکھا کہ شفا ان کے
ہسپتالوں میں زیادہ ہے۔اس واسطے میں یہاں آجاتا ہوں۔غرض اللہ تعالیٰ فضل کر رہا تھا۔اب یہ ہوا ہے کہ ہمارے ملک میں بھی ڈاکٹروں کی کچھ ضرورت
ہے۔اس لئے ڈاکٹروں پر کچھ پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ویسے تو ڈاکٹر ہر جگہ دوڑے پھرتے ہیں۔لیکن ہم
نے بہر حال قانون کے مطابق کام کرنے ہیں، اس لئے ہمارے لئے کچھ دقت ہوگی۔اور اب پھر مجھے
اپیل کرنی پڑے گی کہ ہندوستان کے احمدی ڈاکٹر یا امریکہ کے احمدی ڈاکٹریا یورپ کے احمدی ڈاکٹریا
انگلستان کے احمدی ڈاکٹر وہاں جائیں۔کیونکہ کسی کو وہاں پہنچے ہوئے پانچ سال ہو گئے ہیں اور کسی کو تین
سال ہو گئے ہیں اور وہ واپس ہی نہیں آئے۔ان کی اپنی ضرورتیں ہیں۔ان میں سے بعض اپنے محکموں
سے چھٹی لے کر گئے تھے، اس لئے اب ان کی جگہ دوسرے آدمی جانے چاہئیں۔سیرالیون میں جماعت احمدیہ کے جلسہ میں سیرالیون کے سابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ
سارے مسلمانوں کو چاہیے کہ غلبہ اسلام کے لئے جماعت احمدیہ سے پورا تعاون کریں۔دنیا میں یہ آواز بھی
اٹھ رہی ہے۔اور یہ آواز بھی اٹھ رہی ہے کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ سب مل کر جماعت
احمدیہ کو ہلاک کرنے اور ختم کرنے کی کوشش کریں۔کہیں سے ایسی آواز بھی آجاتی ہے۔لیکن یہ دونوں
آواز میں اب ایک جگہ محدود نہیں رہیں۔بلکہ ساری دنیا کی آواز بن گئی ہیں۔اس لئے اب ہماری ذمہ داری
کسی محدود خطے کی نہیں رہی بلکہ ساری دنیا کی ذمہ داری بن گئی ہے۔میں نے کئی دفعہ کہا اور میں اس بات کو دہراتا چلا جاؤں گا کہ ہونا وہ نہیں، جو میں نے یا آپ نے
چاہتا ہے۔بلکہ ہو گاوہ، جو خدا چاہے گا۔اور خدا نے اس زمانہ کے متعلق یہ چاہا ہے کہ مہدی علیہ السلام کی پاک
جماعت کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین اسلام دنیا میں غالب کیا جائے۔اور یہ ہمارے کسی ہنر
کے نتیجہ میں نہیں ہوگا۔بلکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے نتیجہ میں ہوگا۔یہ تو انشاء اللہ ہو کر رہے
گا۔لیکن میں اس وقت ان وعدوں کی بات نہیں کر رہا۔اس وقت تو میں اپنی اور آپ کی بات کر رہا ہوں کہ جو
ہماری ذمہ داریاں ہیں، ہمیں ان کی طرف توجہ دینی چاہیے۔اس واسطے مشاورت میں اس کے متعلق بہت سی
باتیں زیر غور آئیں گی۔اب تو ہر چیز کا تعلق خواہ چھوٹی ہو یا بڑی غلبہ اسلام کی بڑھتی ہوئی ، شدت اختیار کرتی
ہوئی ، اس عالم گیر مہم کے ساتھ ہے۔اور دنیا میں ایسے حالات پیدا ہورہے ہیں۔353

خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
گوٹن برگ (سویڈن ) میں جس مسجد کی میں نے بنیاد رکھی ہے، اس میں بھی روک ڈالنے کی
کوشش کی گئی تھی۔ویسے تو وہاں کے لوگ اسلام کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔ان کو اسلام کے دشمن ہی کہنا
چاہیے۔کیونکہ وہ خدا کو نہیں مانتے اور مذہب کے ساتھ ان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔لیکن ان میں سے جو لوگ
صاحب اختیار تھے، انہوں نے روکیں ڈالنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے کہا، ہم تو ان کے
ساتھ وعدہ کر چکے ہیں، ان کو زمین دیں گے۔اور وہ زمین بڑی اچھی ہے۔ڈیڑھ ایکٹر کے قریب پہاڑ کی
چوٹی پر واقع ہے۔میری یہ خواہش ہے اور ایک، دو دوستوں کو میں نے کہا ہے، اگر پانچ ، سات دوست
اپنے طور پر بھی اس مسجد کے افتتاح پر جانا چاہیں
تو برکتیں حاصل کر کے ہی وہاں سے آئیں گے۔اور وہاں
کے لوگوں کو بھی خیال پیدا ہو گا۔سویڈن میں اب دو قسم کے باشندے ہو گئے ہیں۔ایک تو سویڈن کے پرانے باشندے ہیں۔اور ایک وہ لوگ ہیں کہ جو دوسری جنگ عظیم کے بعد اشتراکیت کی کھپ کی وجہ سے بعض مسلمان اور بعض
دوسرے عیسائی وغیرہ بھی اپنے اپنے ملکوں سے بھاگ کر یورپ کے مختلف ممالک میں آباد ہو گئے تھے۔اور ایسے سویڈن میں بھی آباد ہیں۔اور ان میں سے اس وقت تک بچوں سمیت سینکڑوں افراد احمدی ہو چکے
ہیں۔اور بڑے جوشیلے ہیں۔جلسہ سالانہ پر بھی آئے ہوئے تھے۔اور انہوں نے بڑے درد کے ساتھ اور
بڑے زور کے ساتھ مجھے یہ کہا کہ آپ ہمارے لئے بہت سا سفر خرچ مہیا کریں۔تا کہ یورپ میں جہاں
جہاں ہمارے ملک کے باشندے اس طرح آ کر ڈیرہ ڈالے بیٹھے ہیں، ہم ان میں جا کر تبلیغ کریں۔وہ
کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے جس رنگ میں اسلام پیش کیا جاتا ہے اور اسلام کی صحیح تعلیم جس
عظی رنگ میں پیش کی جاتی ہے، انسانی فطرت اور انسانی عقل اسے قبول کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔چنانچہ
ان میں سے بعض مسلمان ہورہے ہیں۔تین گھنٹے کی ایک ملاقات میں دس، پندرہ خاندان احمدی ہو گئے۔وہ ہماری باتیں سنتے ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا، پچھلے سال غالباً شوری کے موقع پر یا جلسہ
سالانہ کے موقع پر بھی بات ہوئی تھی کہ وہ لوگ ہم سے لٹریچر مانگ رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہمیں لٹریچر
دو۔ہم نے بنیادی مسائل سمجھے، ہمارے کانوں میں دلائل پڑے، ہم احمدی تو ہو گئے ہیں۔لیکن صحیح اسلام
کی تصویر اتنی مختصر تو نہیں۔وہ تو ساری زندگی پر حاوی ہے۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ ہماری اپنی زبان میں
ہمیں لٹریچر دو۔اور ان کا یہ مطالبہ درست ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں۔لیکن میری کوشش تب ہی کامیاب
ہوسکتی ہے، صرف اس معنی میں میری کوشش کہ جیسا کہ میں نے کہا ہے، جماعت احمدیہ کا وجود اور میرا وجود،
354

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء
جو علیحدہ علیحدہ وجود نہیں ہے بلکہ ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔پس اگر یہ وجود، جوخلیفہ وقت اور جماعت مل
کر بناتی ہے، اگر یہ اجتمائی وجود اپنی کوشش اور تدبیر کو انتہا تک پہنچا دے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کے فرمان کے مطابق اپنی دعا کو بھی انتہا تک پہنچا دے، تب نتیجہ نکلے گا۔توہمات کی دنیا، جس میں
سینکڑوں سال تک مسلمان بھی رہے ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوتہ والسلام نے اس میں سے نکال کر
آپ
کو باہر کھڑا کر دیا ہے۔پس تدبیر کو انتہا تک پہنچانے اور دعا کوانتہا تک پہنچانے کے بغیر کامیابی ممکن
نہیں۔کامیابی کے لئے ان دونوں چیزوں کا ایک ہی وقت جمع ہونا ضروری ہے۔پس اس وقت کو پوری توجہ سے گزاریں، پورے انہماک کے گزاریں، دعاؤں میں مصروف رہ
کر گزاریں اور تڑپ کے ساتھ گزاریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم ایسے
نتائج پر پہنچیں ، جو غلبہ اسلام کی اس مہم کو جلد سے جلد کامیاب کرنے والے ہوں“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقد ہ 26 تا 28 مارچ 1976ء )
355

آج 10 میں سے 10 باقی