اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا جانا ضروری ہے ۔ ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1976ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1976ء
اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا جانا ضروری ہے
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1976ء بر موقع مجلس شوری
وو
پس صحیح اسلام کو ہر دوطور پر پیش کیا جائے۔ایک تو جو نئے اعتراض ہیں، ان کا جواب دیا
جائے اور دوسرے جو پرانے اعتراضات کے بقایارہ گئے ہیں اور ان کی بازگشت ساری دنیا میں پھیل رہی
ہے، ان کا بھی جواب دیا جائے۔مثلاً میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ عیسائیوں اور یہودیوں نے یہ اعتراض
بڑی کثرت سے پھیلایا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔اب وہ عیسائی، جو عیسائیت کو چھوڑ چکا ہے، اس
کے دماغ نے بھی اس اعتراض کو نہیں چھوڑا۔67ء میں جب میں پہلی دفعہ یورپ کے دورہ پر گیا تو دو موقعوں پر مجھ سے عجیب انداز میں یہ
پوچھا گیا کہ آپ ہمارے علاقہ میں اسلام کیسے پھیلائیں گے؟ سوال تو ان الفاظ میں کیا گیا اور بڑے ادب
سے کیا گیا۔لیکن سوال پوچھنے کا جو طریق تھا اور چہرے پر جو آثار تھے، اس سے یہ واضح ہوتا تھا کہ اصل
سوال یہ نہیں ہے۔بلکہ اصل سوال ان کے ذہن میں یہ ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلتا ہے اور تلوار
آپ کے ہاتھ سے ہم نے چھین لی۔اب آپ کے ہاتھ میں تلوار نہیں ہے۔اب آپ یہ بتائیں کہ اسلام کو
کیسے پھیلائیں گے؟ اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے۔میں نے جب ان کو یہ کہا کہ تمہارے دل جیتیں گے اور
اسلام پھیلائیں گے تو ان کو اتنا Shock لگا کہ جس طرح جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہو۔اور عملاً بھی انہوں نے
جھر جھری لی کہ یہ کیا ہمیں جواب مل گیا ہے۔سوئٹرز لینڈ کی ٹی وی میں کام کرنے والی ایک عورت میں شرافت تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم
چاہتے ہیں کہ سوال و جواب کا یہ حصہ ضرور ٹی وی پر آجائے۔میں نے کہا، میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ یہ
سوال و جواب ضرور آ جائے۔وہ لوگ عیسائیت کو چھوڑ چکے ہیں۔جب میں یہ کہتا ہوں کہ چھوڑ چکے ہیں تو یہ مبالغہ نہیں۔وہ
حقیقتا عیسائیت کو چھوڑ چکے ہیں۔67ء میں گلاسگو میں پریس کانفرنس میں مجھ سے یہ سوال پوچھا گیا۔تعلیمی
زمانے کے بعد میر اوہاں کا یہ پہلا دورہ تھا۔تو ایک ادھیڑ عمر کے
سمجھدار صحافی نے پوچھا کہ آپ نے بڑے
357
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1976ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
لمبے عرصہ کے بعد ہمارے ملک کا Visit کیا ہے تو آپ نے کیا فرق دیکھا؟ میں تو مذہبی آدمی ہوں، میں
نے مذہب کے متعلق بات کرنی تھی۔میں نے کہا کہ فرق یہ دیکھا کہ تمہاری نوجوان نسل کو عیسائیت میں کوئی
دلچپسی باقی نہیں رہی۔اس نے پوچھا ( اور یہ اس کو پوچھنا چاہئے تھا۔کہ کس چیز سے آپ نے یہ استدلال
کیا ؟ جواب تو میں بہت سے دے سکتا تھا لیکن وہ ماحول کوئی کج بحثی کا نہیں تھا۔میں نے کہا کہ میں نے
اس بات سے استدلال کیا کہ وہ چند دن جو میں لندن میں گزارنے کے بعد گلاسگو پہنچا ہوں، ان چند دنوں
میں، میں نے اپنی آنکھوں سے تمہارے Churches کے سامنے For Sale کا بورڈ لگا ہوا دیکھا ہے کہ
یہ چرچ قابل فروخت ہے۔میں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کو عیسائیت میں دلچپسی ہوتی تو نئے چرچز بننے
چاہئیں تھے نہ یہ کہ پرانے بھی بک رہے ہیں۔پس حقیقت وہ عیسائیت کو چھوڑ چکے ہیں۔73ء میں جب میں اٹلی میں گیا، جو Catholicism کا گڑھ ہے تو وہاں وینس میں سینٹ
مارکس کے چرچ کے سامنے ایک بہت بڑا Square ہے۔اس کے چاروں طرف دکانیں اور دفتر وغیرہ
ہیں یا کچھ رہائشی مکان ہوں گے۔اس کے اندر ایک بڑا اچھا خو بصورت پختہ محن بنایا ہوا ہے اور وہ اتنا بڑا
صحن ہے کہ اس میں کئی ہزار ٹورسٹ ایک وقت میں سما جاتے ہیں۔ہم وہاں گئے تو بعض لوگوں نے خود ہی آ
کر باتیں کرنی شروع کر دیں۔ان میں ایک جرمن نو جوان بھی تھا۔میں اس کو تبلیغ کرنے کے لئے آہستہ
آہستہ اسلام کی طرف لا رہا تھا۔تو ایک موقع پر میں نے اس کو کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہیں، پچیس سال کے
اندراندر Established چرچ کے خلاف بڑی سخت بغاوت ہو جائے گی۔تو وہ آرام سے مجھے جواب
دینے لگا کہ آپ پچیس سال کی بات کر رہے ہیں، ایسا وقوعہ تو کل ہو سکتا ہے۔لیکن عیسائیت کو چھوڑنے کے
باوجود اسلام پر اعتراض قائم ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1976ء)
358