ایک احمدی کی زندگی کا نمایاں امتیاز ۔ ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1976ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ایک احمدی کی زندگی کا نمایاں امتیاز
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1976ء
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1976ء بر موقع مجلس شوری
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سنت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا نام سننے کے لئے اور اسلام کی تعلیم
سننے کے لئے ، نیکی کی باتیں سننے کے لئے اور اصلاح نفس کے سامان پیدا کرنے کے لئے جلسہ سالانہ پر
جتنی تعداد میں بھی لوگ آئیں ، ان کا خیال رکھا جائے اور عزت اور احترام کے ساتھ ان کو کھانا دیا جائے۔یہ ہے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی سنت، جس کو زندہ کیا ہے، محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے عظیم روحانی فرزند مہدی معہود
علیہ السلام نے۔تو اس وقت دنیا میں جماعت پھیل گئی، ساری دنیا میں قریباً میں پھیل گئی۔کہیں ہمارے
با قاعدہ مشن ہیں۔ہماری جماعت عام طور پر غلط معنی میں مشن کا لفظ استعمال کرتی ہے۔جماعت احمدیہ کے
مشن کا یہ مطلب نہیں کہ جامعہ احمدیہ کا ایک طالب علم وہاں بطور مبلغ کے کام کر رہا ہے۔جماعت احمدیہ کا ہر
اس جگہ مشن ہے، جہاں کوئی احمدی پایا جاتا ہے۔کیونکہ وہ خود مبلغ ہے۔اور وہ نمونہ بنتا ہے، دوسروں کو اپنی
طرف
کھینچنے کا۔وہ کتابیں پڑھاتا ہے، وہ باتیں کرتا ہے۔اس کی زندگی میں ایک تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔کنی
جگہ سے آجاتی ہے اطلاع کہ ہو تو تم بڑے اچھے، لیکن تم میں یہ نقص ہے کہ تم احمدی ہو۔کئی لوگ کہہ دیتے
ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اگر احمدی نہ ہوتا تو تمہیں یہ کہنے کی بھی ضرورت پیش نہ آتی کہ ہو تو تم اچھے۔پھر تو
اوروں کی طرح ، سب کی طرح ہوتا۔نمایاں امتیاز ہے ایک احمدی میں اور غیر احمدی میں۔اور وہ امتیاز یہی
ہے کہ ایک احمدی اپنی زندگی کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق ڈھالنا چاہتا ہے“۔امریکہ بڑا تیز ہورہا ہے ، ماشاء اللہ۔خدا کرے، ان کی تعداد بھی بڑھ جائے۔پانچ سال میں
پانچ لاکھ پیدا کرو، انشاء اللہ کوشش کرو۔باقی تو اللہ دینے والا ہے۔اب یہ نائیجیر یا والوں نے گنتی میں نے
تو نہیں کی لیکن ان کے پچھلے جلسے میں، جس کا انہوں نے خود اعلان کیا، نائیجیریا کے سالانہ جلسے میں ایک
ملین احمدی شامل تھا۔اور یہ بڑی تھوڑی تعداد ہے، اس ملک کے لحاظ سے۔لیکن بہر حال ایک ملین کافی
تعداد ہے۔دس لاکھ کی آواز میں اپنے ملک میں بھی بڑا وزن ہے۔اور پھر علم کے لحاظ سے ان کی فیصد
دوسروں کی نسبت سے بہت زیادہ ہے۔صرف دوسرے مسلمانوں کی نسبت سے نہیں بلکہ عیسائی، جو تعلیم
359
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1976ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
میں آگے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ ایسا وقت آ گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ان سے بھی زیادہ ہو جائیں یا کم
از کم ان کے برابر ہو جائیں۔اب ہمارے مقابلے میں عیسائی اس واسطے بھی اسلام کے خلاف زیادہ
متعصب ہوگئے ہیں کہ ان کو نظر آرہا ہے کہ یہ پتہ نہیں کہاں سے آگئے ہیں، جو ہمارے ملک میں انہوں نے
مسلمانوں
کو تعلیم یافتہ بنا دیا جائے؟ یہ ان کو غصہ ہے ہمارے خلاف۔یا غصے کی ایک وجہ ہے۔اور جن
نوکریوں پر پہلے ہم بغیر کسی دوسرے کے مقابلہ کے یا بغیر Competition کے ہماری اجارہ داری تھی۔کیونکہ ان میں پڑھا لکھا آدمی کوئی نہیں تھا۔بہت کم ، شاذ۔استثناء قاعدہ نہیں بنا کرتا۔استثناء قاعدے کو
ثابت کیا کرتا ہے۔اب خدا کے فضل سے وہاں تعلیم عام ہوگئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر چھوٹی اہلیت کے
اہل علم لئے جائیں مثلاً میٹرک پاس یا جو ہائرسکینڈری سکول ہیں، وہاں زیادہ چلتے ہیں، مڈل پاس بھی وہاں
آجاتے ہیں۔مڈل کے بعد ہائر سیکنڈری سکول ہے۔میرا خیال ہے کہ اب تک ہزاروں ہزار احمدی سکولوں
سے بچے پاس ہو کر نکلے ہیں۔مثلاً 70ء میں، میں دورے پر گیا اور اس کے بعد سے اب تک جور پورٹیں
ہیں ، ان سے پتہ لگتا ہے کہ سارے کے سارے غیر مسلم، جنہوں نے ہائر سیکنڈری سکول کے امتحان دے کر
پاس کیا تھا، انہوں نے جماعت احمدیہ کا فارم پر کیا، سندیں لیں۔بلا استثناء، ایک بھی باقی نہیں رہا۔وہ
سارے احمدی مسلمان ہو گئے۔اب ان
کو تو ، میرا کام نہیں ، جس نے سمجھانا ہے، وہ ان کو سمجھائے کہ تم نے
عیسائیت کو چھوڑا، سب کچھ چھوڑ کر اللہ اکبر کہا، خدا کو گالیاں دینے کی بجائے اس کی عبادت کرنے لگے۔حالانکہ پہلے بتوں کی پوجا کیا کرتے تھے اور بڑے مشرک تھے۔میرے پاس تصویر میں آتی ہیں، اب وہ
لوگ بتوں کو آگ میں جلا رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کی حمد وثناء انہوں نے شروع کر دی ہے۔وہ پہلے بڑے
نالائق اور جاہل تھے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حقارت کی نظر سے دیکھا کرتے تھے اور اب وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھ رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں، ہمیں یہ مجھ نہیں آرہی کہ جب ہم عیسائی
تھے یابت پرست تھے، اس وقت تو ساری خیر تھی۔اور اب جب ہم احمدی مسلمان ہو گئے ہیں تو دنیا میں
ایک ایسی آواز بھی اٹھی ہے، جو کہتی ہے تم مسلمان نہیں اور ہمارے پیچھے پڑگئی ہے۔رپورٹ مجلس شورئی منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1976ء )
360